سیر روحانی (۱۱) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 2
۷۴۳
کوئی بات کہا کریں تو کبھی نہ مانا کرو۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم دعوی نبوت سے پہلے
ایک دفعہ حلف الفضول میں شامل ہو گئے تھے۔مظلوم اور تم رسیدہ انسان سے حسن سلوک یہ ایک مجلس تھی جو فضل نامی تین چار آدمیوں
نے قائم کی اور انہوں نے ایک دوسرے سے
قسمیں لی تھیں کہ جب کوئی مظلوم مکہ میں آئے اور وہ ہم سے مدد مانگے تو ہم اُس کی ضرور مدد
کرینگے۔جب یہ مجلس قائم ہوئی تو انہوں نے آپ کو بھی اُس میں شامل ہونے کی دعوت دی ،
آپ بڑے شوق سے شامل ہو گئے۔اس کے بعد دعوی نبوت کے زمانہ میں ایک شخص باہر سے آیا
اور کہنے لگا ابو جہل نے مجھ سے مدت ہوئی قرض لیا تھا مگر اب وہ دیتا نہیں۔آپ حلف الفضول
میں شامل رہ چکے ہیں آپ مجھ کو میرا قرض واپس دلائیں۔آپ نے فرمایا اچھا میں تمہارے
ساتھ چلتا ہوں۔چنانچہ آپ گئے ، ابو جہل کا دروازہ بند تھا، آپ نے دستک دی۔ابو جہل آیا اور
اُس نے دروازہ کھولا اور آپ کو دیکھ کر ذرا پیچھے ہٹ گیا اس خیال سے کہ میں اس کا اتنا بڑا دشمن
ہوں اسکو میرے دروازہ پر آنے کی جرات کس طرح ہوئی؟ آپ نے فرمایا تم نے اِس کا کچھ
قرض دینا ہے؟ وہ انکار نہ کر سکا اور کہنے لگا ہاں میں نے اس سے قرض لیا ہوا ہے مگر اب تک مجھے
اُس کے ادا کرنے کا موقع نہیں ملا۔آپ نے فرمایا کہ موقع کا سوال نہیں تم مالدار آدمی ہو فوراً اس
کا قرض ادا کر دو۔وہ اندر گیا اور جتنا روپیہ قرضہ تھا اُتنا ہی رو پیدا سے لا کر دے دیا۔^1
ابو جہل کیلئے ایک خدائی نشان جب وہ اپنے معمول کے مطابق کعبہ میں آیا تو سب
مکہ کے لوگوں نے اُسے کہا کہ تم بڑے ذلیل آدمی ہو۔ہمیں تو یہ کہا کرتے تھے کہ اسکی بات نہ مانو اور آج کسی غیر جگہ نہیں بلکہ اپنے گھر پر جب اُس
نے تم کو کہا کہ اس کا قرض ادا کر دو تو تم نے فوراً اس کا قرض ادا کر دیا اور ڈر گئے اِس سے پتہ لگتا
ہے کہ تم ہم کو غلط راستہ پر چلاتے ہو ورنہ خود تم میں کوئی ہمت نہیں۔اُس نے کہا۔خدا کی قسم ! اگر
تم میری جگہ ہوتے تو تم بھی اسی طرح قرضہ ادا کر دیتے۔انہوں نے پوچھا کیا ہو ا تھا ؟ وہ کہنے
لگا جب میں نے دروازہ کھولا اور مجھے پتہ لگا کہ محمد ( رسول اللہ ) ہیں تو میں نے دیکھا کہ ایک
وحشی اونٹ آپ کے دائیں بازو پر کھڑا ہے اور ایک وحشی اونٹ آپ کے بائیں بازو پر کھڑا ہے
اور دونوں نے اپنے سر آگے کئے ہوئے ہیں اور وہ مجھے کاٹنا چاہتے ہیں۔میں اُن وحشی اونٹوں
۷۴۴
کو دیکھ کر اتنا ڈرا کہ اُسی وقت روپیہ لا کر اُس کے حوالے کر دیا۔19 اب یہ ایک خدائی معجزہ تھا
مگر اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ ابو جہل کتنا خبیث دشمن تھا۔ایسے دشمن کے گھر میں عکرمہ پیدا ہوا
مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں باوجود یہ کہنے کے کہ تو ابتر نہیں تیرا دشمن ابتر ہے
اُس زمانہ تک کوئی لڑکا پیدا نہیں ہو ا بعد میں ایک لڑکا پیدا ہوا جو فوت بھی ہو گیا مگر جب یہ بات
ہو رہی تھی آپ کے ہاں بیٹا نہیں تھا۔فتح مکہ پر عکرمہ کا فرار
جب عکرمہ بڑا ہوا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا
تو عکرمہ بھاگ کے سمندر کے اُس کنارہ کی طرف چلا گیا جہاں سے
کشتیاں حبشہ کو جاتی تھیں۔اُس کی بیوی تین چار مہینے انتظار کرتی رہی کہ وہ آ جائے تو میں کوشش
کر کے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معافی لے دوں کیونکہ وہ اُن لوگوں میں سے تھا جو
مسلمانوں پر سخت ظلم کیا کرتے تھے اور اُن کو مروایا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تھا کہ ایسے لوگ خواہ بیت اللہ میں بھی پناہ لیں ان کو نہ بخشا جائے۔عکرمہ بھی ڈر کے
بھاگ گیا تھا کہ شاید مجھے بھی قتل کیا جائے گا۔عکرمہ کی بیوی کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معافی حاصل کرنا جب تین
چار مہینے
ہو گئے اور وہ واپس نہ آیا تو اُس کی بیوی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔آخر خاوند کی
محبت ہوتی ہے اور آکر عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! کیا یہ اچھا ہے کہ آپ کا رشتہ دار بھائی آپ کے
ماتحت آپ کے اپنے ملک میں زندگی گزارے یا یہ اچھا ہے کہ آپ کا رشتہ دار بھائی بھاگ کر
کسی غیر ملک میں چلا جائے اور غیر ملکیوں کی پناہ میں اپنی عمر گزارے۔آپ نے فرمایا نہیں
اگر ہمارا بھائی ہے تو پھر ہماری پناہ میں وہ اپنی عمر گزارے تو یہ زیادہ اچھا ہے۔وہ کہنے لگی۔کیا
آپ اجازت دیتے ہیں کہ میں جا کر اُسے لے آؤں۔آپ نے فرمایا جاؤ۔وہ کہنے لگی میں
جاتی تو ہوں مگر آپ جانتے ہیں عکرمہ بڑا غیرت مند ہے اگر اُسے یہ پتہ لگا کہ آپ اُس کا دین
بدلوائیں گے تو پھر اُس نے نہیں آنا۔یہ بھی وعدہ کیجیئے کہ وہ بُت پرست رہ کر آپ کے پاس آئیگا
اور یہاں مکہ میں رہے گا اور پھر اُسے مارنا نہیں اور دوسرے اُسے مجبور نہیں کرنا کہ وہ بُت پرستی
چھوڑ دے۔آپ نے فرمایا مجھے منظور ہے۔چنانچہ وہ عکرمہ کو واپس بلانے کے لئے چلی گئی۔عکرمہ اپنی بیوی کو دیکھ کر کہنے لگا تم کہاں؟ وہ کہنے لگی تو جو آ گیا تھا میں کیا کرتی۔وہ کہنے لگا تو
۷۴۵
جانتی نہیں میں آنے پر مجبور تھا اگر میں وہاں رہتا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مروا
دینا تھا۔عربوں میں رواج تھا کہ عورتیں اپنے خاوند کو چا کا بیٹا کہا کرتی تھیں۔اس دستور کے
مطابق اُس نے کہا۔اے میرے چچا کے بیٹے ! تجھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سمجھنے میں
غلطی لگی ہے محمد رسول اللہ بڑی شان کا آدمی ہے تیرے بھا گنے کے بعد میں اُنکے پاس گئی تھی
اور میں نے اُن سے پوچھا تھا کہ مکرمہ اگر واپس آ جائے اور آپ اُسے چھوڑ دیں تو یہ زیادہ اچھا
ہے یا یہ اچھا ہے کہ وہ کسی غیر ملک میں جا کر دوسروں کی پناہ میں رہے۔اس پر محمد رسول اللہ نے
مجھے کہا کہ نہیں اگر وہ میرے پاس آکر رہے تو زیادہ اچھا ہے میں اُس کے ساتھ حسنِ سلوک
کرونگا۔عکرمہ کہنے لگا خدا کی قسم ! اپنے باپ دادا کے مذہب کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔اُس نے
کہا میں یہ بات بھی پوچھ چکی ہوں۔میں نے خود کہا تھا کہ وہ بڑا غیرت مند ہے اپنے باپ دادا
کے مذہب کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ وہ بے شک بُت پرستی
پر قائم رہے میں اُسے کچھ نہیں کہوں گا۔کہنے لگا۔یہ اتنی بڑی بات ہے کہ مجھے اس پر یقین نہیں
آ سکتا۔میں تیرے کہنے پر مکہ میں تو واپس چلا جاتا ہوں مگر میں خود اس بارہ میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھوں گا اگر انہوں نے تصدیق کی تو پھر میں کہوں گا کہ بات ٹھیک ہے۔چنانچہ وہ مکہ میں واپس آیا
عکرمہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں
اور اپنی بیوی کو ساتھ لے کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا۔آپ کو اطلاع ہوئی تو آپ نے اُسے بُلا لیا جب
وہ پہنچا تو کہنے لگا اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں نے اپنی بیوی سے سُنا ہے کہ آپ نے یہ کہا
تھا کہ اگر عکرمہ واپس آ جائے تو اُسے کوئی سزا نہیں دی جائیگی۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے۔کہنے لگا جناب میں نے اپنی بیوی سے یہ بھی سُنا ہے کہ اگر میں اپنے دین پر قائم رہنا چاہتا ہوں
اور آپ کو نہ مانوں تو پھر بھی مجھے کچھ نہیں کہا جائے گا۔آپ نے فرمایا اُس نے ٹھیک کہا ہے یہ
بھی میں نے کہا تھا۔یہ بات سنتے ہی اُسکی آنکھیں گھل گئیں اور کہنے لگا۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلهَ
إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عکرمہ ! تُو نے تو میرے بڑے بڑے معجزات دیکھے
تھے مگر پھر بھی تو ایمان نہ لایا آج تُو نے کیا دیکھا ہے جس کی وجہ سے تو نے کلمہ شہادت پڑھ لیا
ہے اور کفر چھوڑ دیا ہے۔وہ کہنے لگا۔اتنی بڑی مہربانی جو آپ نے مجھ پر کی ہے یہ نبی کے سوا اور
کوئی کر ہی نہیں کر سکتا پس اس مہربانی اور امن کے بعد یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ میں آپ کو جھوٹا
کہتا اور اپنے باپ دادا کے دین پر قائم رہتا اس لئے میں آپ پر ایمان لے آیا ہوں۔اب دیکھو کر مر ابو جہل کا بیٹا تھا اور اُس کی نرینہ اولاد تھی بلکہ کہتے ہیں کہ اُس کی پیدائش
پر کئی سو اونٹ ذبح کئے گئے تھے اور وہ اپنے وجود سے ظاہر کرتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جھوٹے ہیں اور میرا باپ سچا ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی اور
ابو جہل کے تھی لیکن آخر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آیا اور جب وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا تو قرآن کریم کی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی کہ اِنَّا اَعْطَيْنكَ
الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ
یعنی اے
محمد رسول اللہ ! ہم نے تجھے خیر کثیر بخشی ہے یعنی بڑی اُمت بھی بخشی ہے جو
ہمیشہ تیری اطاعت گزار اور فرمانبردار رہے گی اور تیری روحانی اولاد میں سے ایک ایسا انسان
بھی کھڑا کیا جائیگا جو اپنے اندر خیر کثیر رکھتا ہوگا۔الکوثر میں مسیح موعود کے علاوہ اُمت محمدیہ دراصل کوثر کے معنے خیر کثیر کے ہیں اور جہاں
اس میں مسیح موعود کی پیشگوئی کی گئی ہے وہاں
کے تمام مخلص افراد بھی شامل ہیں تمام امت مسلمہ کو بھی آپ کے بیٹوں میں شمار کیا
گیا ہے۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ بھی فرمایا ہے کہ سَلْمَانُ مِنَّا اَهْلَ الْبَيْتِ کہ سلمان بھی میرے اہل بیت میں سے ہیں
اور سلمان آپ کے اہل بیت میں شامل ہو سکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ جو شخص آج خاص طور پر
نیکی کرے وہ آپ کی اولاد میں شامل نہ سمجھا جائے۔وہ بھی شامل ہے۔ہاں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ ایک خاص فضیلت حاصل ہے کہ آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
وہ موعود بیٹے ہیں جنکی پیشگوئی پہلے نبیوں نے بھی کی ہوئی ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اُمت میں جتنے مسلمان ہیں اگر وہ اخلاص کے ساتھ کام کریں تو وہ بھی آپ کے بیٹے ہیں۔غرض عکرمہ کے بیعت کر لینے کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو صاحب اولاد نرینہ
ہو گئے مگر ابو جہل بے اولا درہ گیا۔اسی قسم کی اور بھی بہت سی مثالیں
حضرت عمرو بن العاص کی اسلامی خدمات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
۷۴۷
ا
زندگی میں پائی جاتی ہیں۔مثلاً عمرو بن العاص بن وائل نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی حالانکہ
عاص بھی بڑا دشمن تھا اور وائل بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا دشمن تھا مگر باوجود اس کے
کہ باپ اور دادا دونوں مخالف تھے عمر و بن العاص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
پر بیعت کر لی اور پھر اتنے دشمن گھرانے میں سے ہوتے ہوئے عمرو نے اسلام کے لئے مصر فتح
کیا اور پھر مصر پر ہی اکتفاء نہ کیا بلکہ اسلامی حکومت کو مدینہ سے نکال کر افریقہ تک پہنچا دیا۔عمرو بن العاص کی زندگی میں ہی اسلامی مبلغ سپین کی سرحدوں تک پہنچ گئے تھے۔گویا انہوں نے
اسلام کو مدینہ سے نکالا اور یورپ کی سرحدوں تک جا پہنچا یا۔آج ہم فخر کرتے ہیں کہ ہمارے
مبلغ باہر گئے ہوئے ہیں لیکن ہمارے مبلغ اس زمانہ میں گئے ہیں جب ہوائی جہاز چل رہے ہیں
اور عمرو بن العاص نے اُس زمانہ میں اسلام کو مدینہ سے ہسپانیہ تک پہنچا دیا تھا جبکہ اونٹوں کا
سفر ہوتا تھا اور راستہ میں پانی بھی نہیں ملتا تھا۔تیسری مثال خالد بن ولیڈ کی ہے۔ان کے باپ دادا
حضرت خالد بن ولید کی فدائیت بھی اسلام کے سخت مخالف تھے۔لیکن انہوں نے اسلام
قبول کیا اور سارے عرب اور ایران وفلسطین اور شام میں اسلام کو پھیلا یا اور اس طرح اپنے
وجود سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب اولاد نرینہ بنادیا۔لیکن اپنے باپ دادوں کو جو
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن تھے اولاد نرینہ سے محروم کر دیا کیونکہ وہ اُنکے مسلک سے باہر
ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلک کے تابع ہو گئے۔غرض ایسی ہزاروں مثالیں ملتی ہیں جن کے ذریعہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاں روحانی اولاد چلتی جاتی ہے اور معنوی طور پر اُن کے عقیقے ہوتے رہتے ہیں یعنی اسلام خوشیاں
مناتا ہے اور قرآنی لنگر سے دنیا فائدہ اٹھاتی رہتی ہے۔اس کی ایک
رؤسائے مکہ کے بیٹوں پر حضرت عمرؓ کا غلام صحابہ کو ترجیح دینا اور شاندار مثال
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ایک حج کا واقعہ ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ ہو گئے اور
آپ حج کے لئے تشریف لے گئے تو آپ کو حج کی مبارکباد دینے کیلئے بعد میں کچھ لوگ آئے
جن میں مکہ کے رؤساء کے لڑکے بھی شامل تھے۔حضرت عمرؓ نے ان کا مناسب اعزاز کیا اور
ان کو اپنے خیمہ میں جگہ دی اور اپنے قرب میں بٹھایا۔مگر تھوڑی دیر کے بعد ہی ایک غلام صحابی
۷۴۸
آپ کی ملاقات کے لئے آ گیا۔آپ نے اُن رؤساء کے لڑکوں سے فرمایا کہ ذرا پیچھے ہو جاؤ
اور غلام صحابی سے کہا کہ آگے آکر بیٹھ جاؤ۔اس کے بعد دوسرا غلام صحابی آ گیا تو آپ نے
اُن سے پھر کہا کہ اور پرے ہٹ جاؤ اور اس غلام کو آگے بٹھا لیا۔پھر ایک اور غلام آ گیا تو پھر
آپ نے اُن سے کہا کہ پیچھے ہٹ جاؤ اور اُس غلام کو کہا کہ آگے آجاؤ۔انہوں نے یہ نظارہ
دیکھا تو وہ وہاں سے اُٹھے اور باہر چلے گئے اور ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ دیکھ لیا تم نے
آج عمر نے ہماری کیسی ذلت کی ہے۔اُن میں سے ایک بڑا سنجیدہ اور سمجھدار نو جوان تھا اُس
نے کہا عمر نے ہماری ہتک نہیں کی ، ہمارے باپ دادوں نے ہماری ہتک کی ہے۔جس وقت
ہمارے باپ دادا تلواریں لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خون بہانے کے لئے آگے
بڑھ رہے تھے اُس وقت ان غلاموں نے اپنے سینے اُن تلواروں کے آگے کر دئیے اور اپنی
جانیں قربان کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچالیا۔آج عمر جو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا خلیفہ ہے اگر وہ اس طرح نہ کرتا تو پھر وہ اس کا خلیفہ بھی نہ رہتا۔پس جو کچھ اُس نے کیا ہے وہ
عین وفاشعاری اور وفاداری کا طریق تھا۔آ پس دیکھ لو کہ خدا تعالیٰ نے کس طرح قرآنی لنگر کو
روحانی طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی ظاہر کیا۔آخر انہوں نے کہا کہ اس ذلت کا کوئی علاج
بھی ہے یا نہیں اُس نے کہا کہ اس کا علاج عمر ہی بتا سکتے ہیں ، چلو عمر کے پاس چلیں اور اُن سے
پوچھیں کہ جو ہو گیا سو ہو گیا۔ہمارے باپ دادوں نے شرارتیں کیں اور وہ ختم ہو گئیں ، اب ہم
ان کو بدل نہیں سکتے مگر آپ ہمیں بتائیں کہ ہم سے اس ذلت کا داغ رکس طرح دُور ہوسکتا
ہے۔چنانچہ وہ واپس گئے حضرت عمرؓ اُن کو دیکھتے ہی سمجھ گئے کہ وہ کیوں آئے ہیں۔آپ نے
فرمایا اے بچو ! میں تمہارے باپ دادا کو جانتا ہوں وہ مکہ کے رئیس تھے اور مکہ اُن کے
قدموں کے پیچھے چلتا تھا۔مجھے پتہ ہے کہ جو کچھ آج میں نے تمہارے ساتھ سلوک کیا ہے اس
سے تمہارے دلوں کو زخم پہنچا ہو گا مگر میں مجبور تھا میرا آقا بھی ان غلاموں کو دوسروں پر فضیلت
دیا کرتا تھا اور ان کو آگے بٹھاتا تھا اس لئے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہو کر اس
کی خلاف ورزی کس طرح کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب باتیں درست ہیں ہم تو صرف
یہ دریافت کرنے آئے ہیں کہ آخر اس ذلت کا کوئی علاج بھی ہے یا نہیں؟ ان کا سوال سنگر
حضرت عمر کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور آپ نے شام کی طرف ہاتھ اُٹھا دیا جس میں اس
طرف اشارہ تھا کہ شام چلے جاؤ اور اُس جہاد میں شامل ہو جا ؤ جو روم کے بادشاہ کے خلاف
۷۴۹
مسلمان کر رہے ہیں۔اِس پر وہ لڑ کے فوراً اُٹھ کر باہر آ گئے اور گھوڑوں پر سوار ہو کر شام کی
طرف چلے گئے اور تاریخ بتاتی ہے کہ وہ سب کے سب اسلام کی تائید میں لڑتے ہوئے وہیں
مارے گئے اور اُن میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہ آیا ہے اب دیکھو قرآن کریم کی برکت
سے اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے دشمنوں کے بیٹے چھین کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے اور
آپ کا لنگر جاری کر دیا۔جس وقت یہ لوگ عیسائیوں کو مارتے ہونگے تو ہر عیسائی کے مرنے پر
جہاں اُنکو فتح نصیب ہوتی تھی وہاں محمد رسول اللہ کا لنگر بھی جاری ہوتا تھا اور آپ کی برکات
ساری دنیا پر پھیلتی جاتی تھیں۔قرآنی لنگر کا ایک اور شاندار منظر پھر قرآنی لنگر کی ایک اور مثال سورہ ذاریات
سے ملتی ہے اللہ تعالیٰ اُس میں کامل مومنوں یعنی
أتباع محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے کہ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ
۲۴
وَالْمَحْرُوم -
یعنی ان کے مالوں میں ایسے لوگوں کا بھی حق ہے جو مانگ سکتے ہیں اور اُن کا بھی حق
ہے جو نہیں مانگ سکتے۔یعنی یا تو وہ گونگے ہیں یا ان کو مانگتے ہوئے شرم آتی ہے کہ ہمارا اس
سے غریب ہو نا ظاہر ہوتا ہے اور یا جانور ہیں کہ وہ مانگنے اور بولنے کی طاقت ہی نہیں
رکھتے۔گویا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لنگر اتنا وسیع ہے کہ سائل اور غیر سائل سب اس
سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔بادشاہوں کے لنگر تو ایسے تھے کہ لوگ اُن لنگروں میں جا کر روٹی
مانگتے تھے تو پھر انہیں روٹی ملتی تھی اور اگر کوئی پرے کھڑا ہو جاتا تو اس کو کوئی پوچھتا بھی نہیں
تھا۔مگر یہاں محمد رسول اللہ کے لنگر کے متعلق فرماتا ہے کہ آپ کے متبعین کے ذریعہ سے جو لنگر
جاری کیا گیا ہے اُس میں اُن لوگوں کا بھی حق رکھا گیا ہے جو کہ بول سکتے ہیں اور ان لوگوں کا
بھی حق رکھا گیا ہے جو بول نہیں سکتے۔یعنی بولنے سے بالکل محروم ہیں یا شرم کے مارے نہیں
بولتے کہ ہماری کمزوری اور غربت لوگوں پر ظاہر ہوگی۔اور جانوروں کا بھی حق رکھا گیا ہے۔اب دیکھو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لنگر کتنا وسیع ہے اور بادشاہوں کا لنگر کتنا محدود ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور آپ کے تمام اتباع کے اموال میں خدا تعالیٰ نے
سائل اور محروم سب کا حق رکھا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ مسلمان آجکل اپنی عملی کمزوری کی وجہ
سے اس آیت پر عمل نہ کریں مگر قرآن نے اس کی ہدایت دیدی ہے اور جو سچا مسلمان ہوگا
وہ
۷۵۰
ضرور اسپر عمل کریگا۔جھوٹے کا تو سوال ہی نہیں، جھوٹا تو خود ہی اپنی عاقبت خراب کرتا ہے۔منشی اروڑے خاں صاحب کے اخلاص کی ایک درد انگیز مثال مجھے یاد ہے
حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ایک دن میاں اروڑے خان صاحب جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت ہی مقرب صحابی تھے اور نائب تحصیلدار تھے قادیان آئے۔اُس
زمانہ میں آپ کپورتھلہ میں تھے اور تنخواہیں بہت کم ملا کرتی تھیں۔شروع میں نائب تحصیلدار کی
پندرہ روپے تنخواہ ہوتی تھی مگر اس کے باوجود وہ ہمیشہ ہر اتوار کو قادیان آتے اور روپیہ دو روپے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نذرانہ دیتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد جب
وہ آئے تو اُسوقت وہ تحصیلدار ہو چکے تھے اور تنخواہیں بھی زیادہ ہوگئی تھیں۔میں نے دیکھا کہ
تین یا چار اشرفیاں انہوں نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھیں۔انہوں نے وہ اشرفیاں میرے ہاتھ پر
رکھیں اور پھر چیچنیں مار کر رونے لگ گئے۔میں حیران ہوا کہ یہ روتے کیوں ہیں۔مگر جب
روتے روتے ذرا ہوش آئی تو کہنے لگے کہ
ساری عمر خواہش رہی کہ میں اونہاں دے ہتھ وچ سوناں رکھاں
پر کدی توفیق نہ ملی۔جدوں کچھ پیسے جمع ہوندے سن۔میں پیدل چل کے
کپورتھلہ تو اونہاں نوں دیکھن آجاندا ساں یاں ریل و چہ آندا ساں تاں
کرایہ لگداسی۔پر جدوں سونا ملیا ہے تے اوہ بہن نہیں۔۔۔اُن کا یہ فقرہ ایسا دردناک تھا کہ مجھ پر بھی رقت آگئی۔میں نے اُنکو چُپ کرانے کیلئے
انہیں تسلی دینے کی کوشش کی مگر اُن کی جو مذبوح حرکت تھی اُس کو دیکھتے ہوئے در حقیقت میری
کوشش بالکل بے کار اور بے سُود تھی۔یہ فِی اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ کا ایک
نظارہ تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُن لوگوں میں سے تھے جو لوگوں سے مانگتے نہیں
تھے اور ایسے لوگ بھی محروم ہی ہوتے ہیں۔مگر انہیں ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں نذرانہ پیش کریں اور خواہش بھی یہ تھی کہ سونا دیں مگر کہنے لگے۔” جدوں جیندے سن تے سونا نہیں ہتھ آیا۔سونا ہتھ آیا تے اوہ ہن
نہیں۔بہن میں کی کراں۔“
یعنی جب آپ زندہ تھے تو مجھے سونا میسر نہ آیا اور جب سونا ملا تو آپ فوت ہو چکے
۷۵۱
ہیں۔اب میں کروں تو کیا کروں۔پھر میں نے بتایا ہے کہ یہ لنگر انسانوں سے
اسلام میں جانوروں کے حقوق کا تحفظ لے کر جانوروں تک کے کام آتا ہے۔بادشاہی لنگر تو بمشکل انسانوں کو کھانا دے سکتے ہیں۔مگر یہ لنگر انسانوں اور پرندوں سب کو نفع
پہنچا رہا ہے اور قیامت تک نفع پہنچائے گا۔قیامت تک نفع پہنچانے کی ایک مثال یہ ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ دیکھا کہ کسی صحابی نے فاختہ کا ایک بچہ پکڑ لیا ہے اور وہ فاختہ
بیقراری سے ادھر اُدھر اُڑ رہی ہے۔آپ نے اُسے فرمایا یا درکھو! کبھی کسی جانور کو اُس کے بچہ
کے ذریعہ سے دُکھ نہ دو۔جس طرح انسان کی ماں کو دُکھ پہنچتا ہے اُسی طرح جانور کی ماں کو بھی
دُکھ پہنچتا ہے۔پس کسی جانور کو اُس کے بچے کی وجہ سے دُکھ نہ دو۔۲۵ تو دیکھو وہ جو حق
لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ فرمایا تھا خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کی تصدیق کر دی
اور قیامت تک کے لئے حکم دے دیا کہ جانوروں سے بھی حسن سلوک کرو۔اب جو اس کی خلاف
ورزی کریگا وہ محمد رسول اللہ کا مخالف ہو کر کریگا۔ورنہ محمد رسول اللہ کا کامل متبع کبھی ایسا نہیں
کریگا کہ کسی فاختہ یا کبوتر کا انڈہ لے کر چلا جائے اور وہ پرندہ تڑپتا پھرے کیونکہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسی بچے کے ذریعہ سے اُسکی ماں کو دُکھ نہ پہنچا ؤ ، اب یہ
قیامت تک کیلئے احسان ہے۔کیونکہ محمد رسول اللہ کی اُمت کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ وہ قیامت تک زندہ رہے گی اور جب وہ قیامت تک زندہ رہے گی تو جانوروں پر
احسان یا شرم وحیا کی وجہ سے سوال نہ کرنے والوں پر جو احسان کرنے کا حکم ہے یہ بھی قیامت
تک چلے گا۔غرض دنیا کے بادشاہوں کے لنگر تو ختم ہو گئے کوئی دوسو سال تک رہا ، کوئی سو سال رہا،
کوئی پچاس سال رہا، کوئی میں سال رہا مگر محمد رسول اللہ کا لنگر ساڑھے تیرہ سو سال سے چل رہا
ہے اور قرآن کہتا ہے کہ قیامت تک چلے گا پس اس لنگر کی مثال دُنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتی۔اسی طرح سورہ کوثر میں جس لنگر کی خبر دی
جماعت احمدیہ کالنگر بھی ہمیشہ جاری رہے گا گئی تھی اُس میں کوثر سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل متبع مسیح موعود مراد تھا۔چنانچہ اس کا لنگر دیکھ لو آج تک جاری ہے۔اس جلسہ پر آنے والے بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور سارا سال بھی لنگر جاری رہتا ہے۔پس
مبارک ہو کہ آپ سب لوگوں کو اس موعود لنگر سے فائدہ اُٹھانے کا موقع ملا ہے۔مجھے یاد ہے
۷۵۲
ނ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں جب پرانے صحابی آیا کرتے تھے تو لنگر سے
روٹیاں لے جاتے تھے اور کہتے تھے کہ ان میں بڑی برکت ہے ہم تو سارا سال کوئی بیماری ہو
اپنے بچوں اور بیویوں کو یہی روٹیاں پانی میں گھول کر پلا دیتے ہیں اور وہ بیماریاں دُور ہو جاتی
ہیں۔اگر احمدی اپنے ایمان پر قائم رہے تو یہ لنگر بھی ہمیشہ قائم رہے گا اور کبھی نہیں مٹے گا کیونکہ
اس کی بنیاد خدا کے مسیح موعود نے قائم کی ہے جس کو خدا تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ تین سو سال کے
اندر تیری جماعت ساری دنیا پر غالب آجائیگی اور تین سو سال میں یہ لنگر ربوہ میں نہیں رہے گا
بلکہ تین سو سال کے بعد ایک لنگر امریکہ میں بھی ہوگا ، ایک انڈیا میں بھی ہوگا ، ایک جرمنی میں بھی
ہوگا ، ایک روس میں بھی ہوگا ، ایک چین میں بھی ہوگا ، ایک انڈونیشیا میں بھی ہوگا ، ایک سیلون
میں بھی ہوگا ، ایک برما میں بھی ہو گا ، ایک شام میں بھی ہوگا ، ایک لبنان میں بھی ہو گا ، ایک
ہالینڈ میں بھی ہو گا ، غرض دنیا کے ہر بڑے ملک میں یہ لنگر ہوگا۔قرآنی لنگر کی ایک اور مثال
محمد رسول اللہ کی برکت سے عربوں اور سیدوں کا اعزاز پاکستانیوں اور ہندوستانیوں
کے سامنے ہر سال آتی رہتی ہے اور وہ اس طرح کہ عرب جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وطن
تھا وہاں سے سینکڑوں لوگ پاکستان یا ہندوستان آئے ہیں اور مسلمان صرف اُنکے عرب ہونے کی
وجہ سے اُن کی خوب خاطرمیں کرتے اور کھانے کھلاتے ہیں۔یہ بھی محمد می لنگر ہے جو آج تک
آپ کی قوم کے لئے جاری چلا آ رہا ہے اور سارا سال گھلا رہتا ہے۔بیشک یہ لنگر لوگوں کے
گھروں میں کھلتا ہے مگر کھلتا محمد رسول اللہ کی وجہ سے ہے۔آخر عربوں کو جو لوگ عزت دیتے ہیں
کیوں دیتے ہیں؟ ہمیں تو یاد ہے کہ پرانے زمانہ میں عرب اور سید یہ دونوں اپنے عرب او رسید
ہونے پر بڑا فخر کیا کرتے تھے۔مجھے یاد ہے ایک دن حضرت اماں جان چار پائی پر بیٹھی تھیں کہ
ایک سیدانی مانگنے کو آ گئی کہنے لگی میں سیدانی ہوں میری مدد کر و۔پھر کہنے لگی مجھے پیاس لگی ہے کسی کو
کہو کہ مجھے پانی پلا دے۔آپ نے کسی خادمہ کو کہا کہ اسے پانی پلا دو اُس نے کٹورہ لیا اور کھنگال
کے پانی بھر کے دے دیا۔وہ بڑے غصہ سے کٹورہ پھینک کر کہنے لگی۔تینوں نہیں پتہ میں سیدانی
ہوں۔سیدانی نوں امتی دے کٹورے وچہ پانی پلانی ایں۔خیر اس نوکرانی نے ہنس کر کہا کہ۔ا یہ امتی نہیں ایہہ بھی سیدانی ہیں۔اب یہ سید کی عزت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر
ہی تھی ورنہ انہیں کون پوچھتا تھا۔یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نگر تھا کہ جس نے آپ سے تعلق
66
۷۵۳
قائم کیا وہ معزز ہو گیا۔دیکھ لو۔حضرت امام حسن اور حسین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے
تھے۔حضرت امام حسین کوفہ کے پاس جنگ میں مارے گئے تو زیاد نے حکم دیا کہ ان کا سرکاٹ کر
یزید کے پاس بھیجا جائے اُس نے سمجھا کہ مجھے انعام ملے گا۔جب یزید کے دربار میں اُن کا سر گیا
تو یزید کے دل میں جیسا کہ اُس کی بعض باتوں سے پتہ لگتا ہے اہلِ بیت کا کچھ نہ کچھ ادب تھا مگر
اُسوقت اپنی فاتحانہ شان کو دیکھ کر کہ میری فوجیں فاتح ہوئی ہیں، اُس نے سوٹی لمبی کی اور اُن
کے دانتوں پر دو تین دفعہ ماری۔مرنے کے بعد عام طور پر انسان کے ہونٹ کھنچ جاتے ہیں۔اُس وقت ایک صحابی بھی اُس مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے وہ غصہ سے کھڑے ہو گئے اور کہنے
لگے۔ا و بے شرم ! ہٹالے اپنی سوٹی۔میں نے محمد رسول اللہ کو ان ہونٹوں پر بوسہ دیتے دیکھا
ہے اور جن ہونٹوں کو محمد رسول اللہ نے بوسہ دیا تھا تیرے جیسے خبیث کی کیا حیثیت ہے کہ اس کو
سوٹی مارے۔پھر دیکھ لو خدا تعالیٰ نے اسکار کسطرح انتقام لیا۔یزید کے مرنے کے بعد اُس کا
معاویہ بن یزید کی خلافت سے دست برداری بیٹا معاویہ بن یزید تخت پر بیٹھا۔جسے اُس نے نامزد کر دیا تھا کہ میرے بعد یہ خلیفہ ہو۔جب وہ تخت پر بٹھا دیا گیا تو وہ گھر گیا اور
دروازے بند کر کے بیٹھ گیا اس کے بعد اُس نے باہر کہلا بھیجا کہ یہ خلافت مسلمانوں کی امانت
ہے میرے باپ کا کوئی حق نہیں تھا کہ وہ خلیفہ بناتا۔یہ تمہاری امانت ہے تم جس کو چاہو خلیفہ
بنالو۔پھر اُس نے سب مسلمانوں کو جمع کر کے ایک تقریر کی اور کہا کہ خلافت پر میرا کوئی حق
نہیں۔تم کہتے ہو کہ میں خلیفہ ہوں کیونکہ میرے باپ نے مجھے خلیفہ بنایا ہے حالانکہ میرے باپ
سے وہ شخص بہتر تھا جس کو میرے باپ نے مارا اور میرے دادا سے وہ شخص بہتر تھا جس سے اُس
نے جنگ کی اور مجھ سے بیسیوں اور لوگ تم میں بہتر موجود ہیں ان لوگوں کے ہوتے ہوئے میں
کیسے خلیفہ بن سکتا ہوں ؟ تمہیں اختیار ہے جس کو چاہو خلیفہ بنا لو۔جب وہ تقریر کے بعد واپس آیا
تو اُس کی ماں اُسے کہنے لگی کہ اے معاویہ! تُو نے اپنے خاندان کو بٹہ لگا دیا ہے۔معاویہ نے کہا۔اماں ! میں نے بعد نہیں لگایا۔میں نے اپنے خاندان کی عزت کو قائم کر دیا ہے۔اب دیکھو وہ
اس صحابی کا نمونہ تھا اور یہ خود یزید کے خاندان کا نمونہ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی نمک خواری کا اُن پر کتنا اثر تھا۔یزید کے اپنے بیٹے نے باپ کی ذلت کی اور
اُس کی خلافت پر لعنت ڈالی اور کہا کہ یہ خلافت خاندان نبوی کا حق ہے میں اسے نہیں لے سکتا۔۲۷
۷۵۴
قرآنی لنگر
قرآنی لنگرکی ایک اور مثال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وجود میں کی ایک
مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی پائی جاتی ہے۔گو آپ چھ گاؤں کے
مالک تھے مگر طبیعت میں فروتنی تھی اور آپ نے اپنی ساری جائداد اپنے بڑے بھائی کی بیوہ کے
سپرد کی ہوئی تھی تا کہ اُس کے دل سے بیوگی کا صدمہ کم ہو جائے۔وہ اگر چہ بعد میں احمدی ہو
گئیں مگر شروع میں اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑا بغض تھا کیونکہ وہ سمجھتی
تھیں کہ یہ کوئی بڑا کام نہیں کر رہا بلکہ مسجد کا ملاں بن گیا ہے اور ایک رئیس خاندان میں سے
ہونے کی وجہ سے اُن کو یہ بُرا لگتا تھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ مسجد کے مُلاں نہیں بنے تھے
بلکہ آپ قرآنی لنگر سے استفادہ کرنے کے لئے دنیا سے علیحدہ ہو گئے تھے۔مگر ظاہری حالت یہ
تھی کہ اپنی بڑی بھاوج کے بغض کی وجہ سے جب کبھی کوئی مہمان دین سیکھنے کے لئے آپ کے
پاس آتا تو بھاوج کا خست ۲۸ سے بھیجا ہو ا تھوڑا سا کھانا بھی آپ مہمان کو کھلا دیتے تھے
اور خود ایک پیسہ کے چنے بھنوا کر کھا لیتے تھے۔مجھے یاد ہے اُس وقت ہماری سیڑھیاں اُن کے گھر کے
حضرت تائی صاحبہ کی کیفیت پاس سے گزرا کرتی تھیں۔ایک دن میں اُن سیڑھیوں پر
پر
چڑھ رہا تھا کہ انہوں نے مجھے آواز دی کہ محمود! ٹھہر جا۔میں اُن کی آواز سنکر بھاگا کیونکہ ہم سمجھتے
تھے کہ یہ ہماری دشمن ہیں اور بھاگ کر کوٹھے پر چڑھ گیا۔اس پر وہ کہنے لگیں۔” جیہو جیہا کاں
او ہو جیہی کوکو۔یعنی جیسا ان کا باپ خراب ہے ویسا ہی بیٹا خراب ہے۔اتنا بغض تھا ان کے دل
میں۔مگر پھر اُن کی یہ حالت ہوئی کہ یا تو وہ کہا کرتی تھیں۔جیہو جیہا کاں او ہو جیہی کوکو اور یا
پھر عین اُن کی موت کے وقت میں اُن کی خبر لینے کیلئے گھر پہنچا۔کہنے لگیں اُن کو بلا دو۔میری جان
نہیں نکلے گی جب تک وہ آ نہ جائیں۔میں گیا تو چارپائی پر انہیں لٹا یا ہوا تھا۔میں زمین پر ہی
بیٹھ گیا میرے زمین پر بیٹھنے پر جھٹ اپنے پیر انہوں نے نیچے کرنے شروع کر دئیے اور کہا کہ زمین
یہ نہ بیٹھو میں چار پائی پر نہیں لیٹ سکتی۔اب یا تو وہ وقت تھا کہ ” جیہو جیہا کاں اوہو جیہی کوکو۔“
کہتی تھیں اور یا پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو اُن کے ظلم سہتے ہوئے گزر گئے اور
کوکو کا ادب شروع ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیٹ کی بیماری سے فوت ہوئے
تھے اور اسہال کی آپ کو شکایت تھی۔آپ کی وفات کے بعد مجھے خیال آیا کہ ممکن ہے متواتر
66