سیر روحانی (۱۱) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 3
۷۵۵
چنے کھانے کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہو گئی ہو۔اب تو وہ زمانہ گزر گیا لیکن اگر ہم اُس زمانہ
میں ہوتے تو اپنی جانیں قربان کر کے بھی آپ کے لئے کھانا مہیا کرتے اور چنے نہ کھانے دیتے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں ماش کی دال کھا رہا تھا کہ مجھے دال کھاتے ہوئے حضرت خلیفہ اول نے
دیکھ لیا اور فرمانے لگے۔میاں ! دال بھی کوئی کھانے کی چیز ہوتی ہے۔خبردار! پھر کبھی دال نہ
کھانا۔مگر اُدھر خدا کا مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام ) ایسا تھا کہ اٹھائیں تمہیں سال اس کی زندگی کے
ایسے گزرے ہیں جن میں وہ روزانہ پیسے کے چنے بھنوا کر کھا لیتا تھا اور اپنا کھانا لوگوں کو کھلا دیتا
جو دین سیکھنے کے لئے آتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر خدائی انعامات جب بعد میں اللہ تعالی کے فضل
آپ پر نازل ہونے شروع ہوئے
اور قرآنی لنگر نے آپ کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے تو آپ نے فرمایا۔لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أُكُلِي وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الَا هَالِى ۲۹
کہ اے لوگو! میری حالت پر غور کرو۔کبھی تو ایسا تھا کہ میری بھاوج گھر کے بچے ہوئے
ٹکڑے مجھے بھیجا کرتی تھی لیکن قرآنی لنگر کی برکتوں کی وجہ سے آج بہت سے خاندان میرے
ذریعہ سے پل رہے ہیں۔اس میں اشارہ ہے اُن مہاجرین کی طرف جو اپنا وطن چھوڑ کر قادیان
آگئے تھے۔یا جو آج اپنا وطن چھوڑ کر سینکڑوں مہاجروں کی صورت میں یہاں بس رہے ہیں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم کردہ لنگر اُن کو پال رہا ہے۔غرض آج بھی وہی
قرآنی لنگر جاری ہے اور آپ لوگ سارا سال بھی اور جلسہ کے دنوں میں بھی اس قرآنی لنگر
سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے جاری ہوا تھا فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔وہ مسیح موعود جو ہزاروں ایکڑ زمین اور چھ گاؤں کا واحد مالک ہونے کے باوجود آپ لوگوں
کی خاطر غریب بن گیا تھا تا کہ قرآنی لنگر کی کوئی روٹی آپ کے لئے بھی لے آوے آپ کے
لئے بڑا بھاری نمونہ ہے۔اگر آپ اس زندگی پر غور کریں تو یقینا آپ نہایت آسانی کے ساتھ
ولی اللہ بن سکتے ہیں۔گفار کو بھی اپنا لنگر جاری کرنیکی ہدایت پھر قرآن کریم نے اس نظر کو اتنا وسع کر دیا ہے
لنگر
کہ کفار کو بھی دعوت دی ہے کہ اس لنگر کو جاری
رکھیں ورنہ انہیں سزا سے ڈرایا ہے۔چنانچہ سورہ ماعون میں آتا ہے اَرَعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
۷۵۶
فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُ الْيَتِيمَ لا وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ )
لا
الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاتِهِمْ سَاهُونَ لا الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُ وُنَ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
یعنی کیا تجھے اس شخص کا حال معلوم نہیں جو دین اسلام کے احکام کو جھٹلاتا ہے۔یہی وہ
شخص ہے جو یتیم کو دھکے دے کر اپنے گھر سے نکال دیتا ہے۔یعنی ڈرتا ہے کہ کہیں یتیم کو کھانے
میں سے کچھ حصہ نہ دینا پڑے اور اُسے لنگر سے محروم رکھنا چاہتا ہے اور نہ صرف آپ قیموں کو
کھانے سے محروم رکھتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی غریب کو کھانا کھلانے کی تحریص نہیں دلاتا۔پس یا درکھ کہ ایسا آدمی کبھی کچی عبادت نہیں کر سکتا بلکہ اُس کی عبادت دکھا وے کی ہوتی ہے اور
ایسا شخص یہی نہیں کہ عالیشان دعوتوں سے غریبوں کو محروم رکھتا ہے بلکہ چھوٹی چھوٹی چیز میں اُدھار
دینے سے بھی روکتا رہتا ہے اور اس طرح خدائی لنگر کو ہمیشہ کے لئے بند کرنا چاہتا ہے سو اس
کے لئے ایک بہت بڑا عذاب مقد رہے۔ایک مثال قرآن کے لنگر کی اس آیت میں
غرباء ومساکین کو کھانا کھلانے اور بیان کی گئی ہے کہ لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوا
اُن کی ضروریات کو پورا کرنے کا حکم وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ
وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ
وَالْمَلَئِكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِيِّنَ وَاتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَعْمَى
وَالْمَسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَ السَّائِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ۔استجگہ ہر کا لفظ آیا ہے جس کے معنے بہت بڑی نیکی کے ہوتے ہیں مگر چونکہ یہ مصدر
ہے اور عربی زبان میں مصدر بمعنی فاعل بھی آجاتا ہے اور بمعنی مفعول بھی ، اس لئے اس آیت
کے یہ معنی ہونگے کہ بڑا نیکی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف مشرق اور مغرب کی طرف منہ پھیر
کر ظاہری نماز پڑھ لیتا ہے بلکہ بڑا نیکی کرنے والا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل متبع وہ
ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور ملائکہ پر اور کتب سماویہ پر اور سارے نبیوں پر ایمان لاتا
ہے اور اپنے مال کو باوجود گی کے اللہ تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے غریبوں میں تقسیم کرتا رہتا ہے یعنی
قرآنی لنگر کی یاد میں دُنیاوی لنگر کو قائم رکھتا ہے۔پس جس کو خدا تعالیٰ توفیق دے اُسے اس لنگر کو
ہمیشہ جاری رکھنا چاہئے ورنہ یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قیامت کے دن اُسے سخت عذاب
دیا جائیگا۔لوگ یوں تو دُعائیں مانگتے رہتے ہیں کہ یا اللہ ! عذاب قبر سے بچائیو۔یا اللہ ! دوزخ
۷۵۷
کے عذاب سے بچائیو لیکن کام وہ کرتے ہیں جو دوزخ کے عذاب کو لانے والے ہوتے ہیں۔یعنی غریبوں کو کھانا نہیں کھلاتے اور لوگوں کو یہ نہیں کہتے کہ جب کبھی غرباء کو کوئی ضرورت ہو تو
اُن کی ضرورت کو پورا کر دیا کرو۔اسی طرح گھر میں سے کبھی ہنڈیا، کبھی کڑ چھا، کبھی چمٹا ، کبھی
پھکنی ایسی ہی عام استعمال میں آنے والی چیزیں انہیں دیتے رہا کرو تا کہ غریبوں کو سہارا ہو۔مسیح
امراء کو چاہئے کہ شادی بیاہ کے موقع پر وہ حضرت کا موعود علیہ الصلوة والسلام
حضرت اماں جان سے یہاں تک فرمایا
کرتے تھے کہ تمہارے پاس جو زیور
عارضی طور پر غرباء کو اپنے زیورات دے دیا کریں ہیں وہ غریبوں کو بھی پہننے کے لئے دیتی
۳۲
رہا کرو کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو زیور استعمال ہوتا رہے اس پر زکوۃ
نہیں۔یعنی زکوۃ کی اصل غرض تو یہ ہے کہ صدقہ ہو۔جب وہ پہننے کی وجہ سے گھسے گا اور
غریبوں کو فائدہ پہنچے گا تو اصل غرض پوری ہو جائیگی پس ہمیشہ آپ یہ تحریک فرمایا کرتے تھے کہ
اگر کسی غریب گھرانے میں شادی ہو تو اپنے زیور اُن کو دے دیا کرو تا کہ وہ اپنی بہو یا بیٹی کو پہنا
دیں اور اس ذریعہ سے کچھ مدت تک وہ اپنی عزت اور شہرت کو قائم رکھ سکیں۔اب یہ ایک
نہایت ہی آسان راستہ ہے کیونکہ زیور کا کچھ دنوں کے لئے کسی کو دے دینا کوئی بڑی بات نہیں
بلکہ ایسی چھوٹی بات ہے کہ آسانی سے ہر عورت اس پر عمل کر سکتی ہے۔مگر عمل کرنا مشکل ہے عام طور
پر عورتیں اتنا کام بھی نہیں کر سکتیں اگر وہ اتنا کام ہی کر لیا کریں تو اُن کے ہاتھ دوزخ کی آگ
سے بچ جائیں۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ چندے کی تحریک کی اور فرمایا عورتو !
تم بھی چندے دو۔ایک عورت نے اپنا ایک کنگن اُتار کر پھینک دیا اور کہا يَا رَسُولَ
اللہ ! یہ
میری طرف سے چندہ ہے۔آپ نے فرمایا۔اے عورت! تیرا دوسرا ہاتھ کہتا ہے کہ مجھے بھی
دوزخ سے بچا۔اُس نے فوراً اپنا دوسرا کنگن بھی اُتار کر آپ کی طرف پھینک دیا او رکہا
يَا رَسُولَ اللہ ! یہ بھی لے لیں غرض ان لوگوں میں اس حد تک اخلاص پایا جا تا تھا۔ہماری عورتوں نے ایک موقع پر جب برلن مسجد بنی تھی
احمدی خواتین کا ایک شاندار نمونہ ایک مہینے کے اندر اندر ایک لاکھ چالیس ہزار روپیہ
جمع کر دیا تھا۔پھر بعد میں اُس کو بیچا گیا کیونکہ حکومت کی طرف سے ایسی شرطیں لگا دی گئی تھیں
کہ جن کو ہم پورا نہیں کر سکتے تھے۔مثلاً کہا گیا کہ جو مسجد بنے وہ تین منزلہ بنے اور اتنا روپیہ اس
۷۵۸
پر خرچ ہو۔مولوی مبارک علی صاحب جو اُسوقت ہمارے وہاں مبلغ تھے انہوں نے لکھا کہ
شرائط ہم پوری نہیں کر سکتے۔میں نے کہا اچھا زمین بیچ دوچنانچہ جو روپیہ آیا اُس سے ہم نے
لندن میں مسجد بنائی۔آب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور
اللہ تعالیٰ سے دعا
خیریت سے آپ لوگ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی برکات آپ کے ساتھ ہوں
اور کسی قسم کے شر کی خبر آپ گھر جا کر نہ سنہیں بلکہ برکت اور رحمت کی خبریں سنیں۔اور نہ وہاں جا کر
آپ کو کوئی تکلیف ہو اور ہر قسم کی راحت اور امن آپ کو حاصل ہو۔اور ہر قسم کا رحم اور فضل
آپ لوگوں پر نازل ہوتا رہے اور اللہ تعالیٰ آپکو اگلے سال پھر خوشی اور خُرمی ۳۳ کے ساتھ
جلسه سالانہ پر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس دفعہ بارشوں کی کمی کی وجہ سے زمینداروں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اس وجہ سے اُن
کے یہاں آنے میں بہت سی مشکلات حائل تھیں۔اللہ تعالی آئندہ انکو تو فیق عطا فرمائے کہ وہ
اس سال سے بہت بڑھ چڑھ کر آئیں اور اُن پر بہت بڑی برکتیں نازل ہوں اور دشمن کا منہ کالا ہو
اور اُسے پتہ لگے کہ احمد یہ جماعت ہر سال آگے سے ترقی کر رہی ہے۔پھر باہر کے مبلغین کے لئے بھی اور جنہوں نے دعاؤں کے لئے تاریں دی ہیں اُن
کے لئے بھی اور باہر کے ملکوں میں جو ہماری جماعتیں قائم ہیں اُن کے لئے بھی دُعائیں کروا
اسی طرح عورتوں کیلئے بھی اور مردوں کیلئے اور نئی اولاد کے لئے بھی دُعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن
سب کو مومن بنائے اور مؤمن بنا کر اپنی رحمت کے سایہ میں اُن کو رکھے اور خود ان کا معلم بنے
ہماری تعلیم پر ان کو نہ چھوڑے بلکہ وہ آپ ان کو تعلیم دے کر اس قابل بنائے کہ وہ احمدیت کی
خدمت کریں اور ہمیشہ اسلام کا جھنڈا اونچا رکھیں۔“
لا بنی اسرائیل : ۱۳
البقرة : ١٠٣
العلق : ٦
"
يونس :٩٣
۵ سلاطین ۱ باب ۱۱ آیت ۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
سلاطین | باب ۱۱ آیت ۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
کے سلاطین باب ۱۱ آیت ۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
سلاطین باب ۱۱ آیت ۱۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لا ہور ۱۹۴۳ء
۷۵۹
۹ انسائیکلو پیڈیا ببلی کا جلد ۳ زیر لفظ سلیمان (Solomon) صفحه ۴۶۸۹ مطبوعہ نیو یارک
امریکہ ۱۹۰۷ء
سلاطین باب ۳ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
ا سلاطین باب ۳ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
۱۲ سلاطین ۱ باب ۳ آیت ۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
۱۳ متنی باب ۶ آیت ۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء ( مفہوماً )
المؤمن : ۲۰ ها 119
الصفت : ۹ تا ۱۱ ١٦ الكوثر : ۲ تا ۴
كا سيرت ابن هشام الجزء الاول صفحه ۹۹٬۹۸ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
رت ابن هشام جلد ا صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
١٨ سيرد
19 سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۱۳۶،۱۳۵ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
ت الحلبيه الجزء الثالث صفحه ۱۰۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۲۰ سیر
ل کنز العمال جلدا اصفحہ ۳۱۶ كتاب الفضائل باب ذكر الصحابة حديث ٣٣٣٣٦
مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء
۲۲ اسد الغابة الجزء الثاني صفحه ۳۷۲۔مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
۲۳ اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۳۶۴ مطبوعہ بیروت الطبعة الاولی ۲۰۰۶ء
۲۴ الذريت : ٢٠
۲۵ ابوداؤد كتاب الجهاد باب كراهية حرق العدو بالنَّارِ حدیث نمبر ۱۵۶۳
صفحہ نمبر ۲۳۰ مطبوعه الرياض الطبعة الاولى ابريل ١٩٩٩ء
۲۶ تاریخ ابن اثیر جلد ۴ صفحه ۵ ۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
تاریخ الخمیس جلد ۲ صفحہ ۲۱۷ مطبوعہ بیروت ۱۲۸۳ھ
۲۸ خست: بخل، کنجوسی کمینگی۔فیروز اللغات اردو صفحہ ۵۹۰ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء
۲۹ آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۶ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
۳۰ الماعون : ۲ تا آخر
اس البقرة: ۱۷۸
۳۲ ابو داؤد كتاب الزكواة باب الكنز ما هو و زكواة الحلى ( مفهومًا ) حديث
نمبر ۱۵۶۳ صفحه نمبر ۲۳۰ مطبوعہ الریاض الطبعۃ الاولی اپریل ۱۹۹۹ء
خُرَّمِی : خوش ، شادمانی، فرحت۔فیروز اللغات اردو صفحہ ۵۸۹ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء