سیر روحانی (۱۲) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۸ء بر موقع جلسه سالانه منعقده ربوه

۷۶۱
بِسْمِ
اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۱۲)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۸ء بر موقع جلسہ سالانہ منعقده ربوه)
روحانی عالم کے کتب خانے
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
۱۹۳۸ء سے میں نے سیر رُوحانی کے موضوع پر اپنی تقاریر کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے
اور اس کا آخری حصہ باقی ہے اس تقریر کے ۱۶ اہم عنوانات تھے جن کے متعلق میں نے اپنے
خیالات کے اظہار کا وعدہ کیا تھا۔چنانچہ پندرہ عنوانات پر میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکا
ہوں اور آج اس کے آخری حصہ کے متعلق اپنے خیالات کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔حیدر آباد دکن کا اسلام کے عروج اور اسکے زوال میں حصہ اس تقریر کی
تحریک مجھے اسی
ملک سے شروع ہوئی ہے جس ملک کی وجہ سے ہندوستان میں اسلام کا وقار بڑھا تھا اور جس ملک
کی وجہ سے ہندوستان میں اسلام کا وقار کم ہو ا یعنی حیدر آباد دکن۔جب تک اور نگ زیب نے
حیدر آباد دکن فتح نہیں کیا تھا اُس وقت تک ہندوستان میں مغلوں کی حکومت صرف الہ آباد تک
تھی اور باقی ہندوستان مغلیہ سلطنت سے باہر تھا مگر اور نگ زیب نے بڑی جانفشانی کے ساتھ
اور لمبا عرصہ دارالخلافہ سے باہر رہ کر اس ملک کو اسلام کے لئے فتح کیا اور اس طرح اسلام کی بنیاد
جنوبی ہندوستان میں رکھی اور سارا ہندوستان اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو گیا مگر افسوس ہے
کہ پھر یہیں سے تباہی آئی کیونکہ مرہٹے بھی اسی علاقہ کے قریب سے نکلے ہیں۔پھر وہی حیدر آباد
جس کے فتح کرنے کے بعد اسلام کو ایک بہت بڑی طاقت حاصل ہوئی تھی اسی ملک نے
انگریزوں سے مل کر میسور کے مسلم بادشاہ سلطان حیدر علی ٹیپو پر حملہ کیا اور ان کو شکست دلائی۔

اُن کی شہادت کے بعد اسلام کی طاقت بالکل کمزور ہوگئی۔وہ حقیقت میں اسلام کا آخری تاجدار
تھا اور اپنے دل میں اسلام کی ایسی سچی محبت رکھتا تھا کہ جس کی نظیر نہیں پائی جاتی۔اُس زمانہ
میں جب دنیا کی خبریں پہنچنی مشکل تھیں اُس کو پتہ لگا کہ نپولین بہت طاقتور ہو گیا ہے۔اس پر
اُس نے نپولین کو لکھا کہ آپ ہندوستان آئیں تو میں اپنی فوجیں لے کر آپ کی مدد کیلئے نکلوں
گا تا کہ ہم یہاں پھر اسلام کو قائم کریں مگر نپولین ترکوں کے علاقہ سے گزرسکتا تھا اور ٹرکوں
نے اُسے راستہ دینے سے انکار کر دیا اس لئے وہ یہاں آنے سے رہ گیا اور انگریزوں نے اُس
پر فتح حاصل کر لی۔اس طرح فرانسیسی جو اُس کے ساتھ تھے ہار گئے۔وہ شخص ایسا بہادر تھا کہ
جب انگریز قلعہ کی دیواروں کے اندر داخل ہو گئے تو اُس کا ایک وزیر دوڑتا ہوا اُس کے پاس
آیا اور اُس نے کہا فلاں دروازہ سے آپ باہر نکل جائیے ، دشمن قلعے کے اندر داخل ہو گیا ہے
لیکن بجائے اس کے کہ وہ اپنی جگہ چھوڑتا اور اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا اُس نے کہا۔میں
اُن لوگوں میں سے نہیں جو بھاگ کر اپنی جان بچانا چاہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ گیدڑ کی
ایک سو سال کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی زیادہ اچھی ہے۔میں گیدڑ کی طرح
بھا گنا نہیں چاہتا بلکہ میں شیر کی طرح مقابلہ کرونگا۔چنانچہ وہ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید
ہو گیا۔گویا مسلمانوں کو آخری شکست بھی وہیں ہوئی جس کی وجہ سے اسلام کا نام ہندوستان
سے مٹ گیا۔اُس کے مرنے کے بعد مرہٹے بہت طاقت پکڑ گئے اور انہوں نے سارے ملک کو
تاخت و تاراج لے کر دیا۔بعد میں احمد شاہ ابدالی نے ایک دفعہ پھر انہیں شکست دی اور اس
طرح اسلام کا بجھتا ہو ا چراغ ایک دفعہ پھر ٹمٹما اُٹھا۔مسلمانوں کی تباہ حالی کا شدید صدمہ جیسا کہ میں کئی دفعہ بتا چکا ہوں میں نے
اس ملک کا سفر کیا تھا، میرے ساتھ میری
ایک بیٹی امتہ القیوم تھیں، ایک میری بیوی مریم صدیقہ تھیں اور ایک میری بہن مبارکہ بیگم
تھیں۔ہم کراچی سے بمبئی اور بمبئی سے حیدر آباد گئے اور وہاں ہم نے بہت سے آثار قدیمہ
دیکھے۔قلعے بھی دیکھے، لائبریریاں بھی دیکھیں ، مقابر بھی دیکھے، دیوان خاص اور دیوانِ عام
بھی دیکھے ، غرض بہت سے آثار قدیمہ ہمارے دیکھنے میں آئے۔جب ہم واپس آئے تو دہلی
میں ہم نے باقی آثار دیکھے۔وہاں لال قلعہ بھی دیکھا ، قطب صاحب کا مینار بھی دیکھا، شیر شاہ
کی لاٹ بھی دیکھی ، جنتر منتر بھی دیکھا۔ان چیزوں کو دیکھ کر میری طبیعت پر بڑا اثر ہوا کہ

۷۶۳
مسلمان کسی وقت کتنے طاقتور تھے اور اسوقت وہ کتنے کمزور اور ناتواں ہیں۔یہ ۱۹۳۸ء کی
بات ہے جبکہ ابھی انگریز حاکم تھے ، بھارت کی حکومت ابھی قائم نہیں ہوئی تھی ، مگر انگریزوں
نے غدر کے واقعات سے دھوکا کھا کر مسلمانوں کو ذلیل کرنا شروع کر دیا تھا اور عملی طور پر
ہندوستان کے بادشاہ ہندو تھے۔میرے دل پر اس کا بڑا اثر تھا میں ایک دن سیر کرنے کے
لئے نکلا تو غیاث الدین تغلق کے مقبرہ کے سامنے ایک ٹیلہ تھا، میں اپنی بیوی، بہن اور لڑکی
کولے کر اُس ٹیلہ پر چڑھ گیا۔وہاں سے لال قلعہ بھی نظر آتا تھا، فیروزشاہ کی لاٹ بھی نظر
آتی تھی ، قطب صاحب کا مینار بھی سامنے تھا اور پیچھے تغلق بادشاہوں کی قبریں تھیں جو کسی وقت
ہندوستان پر حکمران رہ چکے تھے ان کو دیکھ کر میرے دل پر یہ اثر ہوا کہ گجا وہ حالت تھی کہ
مسلمانوں کی شان وشوکت حیدر آباد تک پھیلتی چلی گئی تھی اور میں سارے علاقہ میں اُن کی
شوکت کے آثار دیکھتا چلا آ رہا ہوں اور گجا یہ حالت ہے کہ مسلمانوں
کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔لاہور کے ایک انگریز ڈپٹی کمشنر کا واقعہ بیشک اس میں مسلمانوں کا اپنا بھی قصورتھا
مگر پھر بھی یہ ایک نہایت دردناک حالت
تھی چنانچہ ۱۹۲۷ء میں لاہور کا ایک انگریز ڈپٹی کمشنر جو کسی زمانہ میں گورداسپور بھی رہ آیا تھا اور
ہماری جماعت کی بہت تعریف کیا کرتا تھا اُس کے پاس ایک فساد کے موقع پر جبکہ سکھوں نے
لاہور کے کچھ مسلمانوں کو جو مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہے تھے مار دیا تھا، میں نے خانصاحب
ذوالفقار علی خانصاحب کو بھیجا اور کہا کہ آپ تو مسلمانوں کے بڑے خیر خواہ تھے لیکن اس فساد میں
ہندوؤں نے مسلمانوں پر ظلم کیا ہے اور آپ نے اُلٹا مسلمانوں کو پکڑ لیا ہے۔وہ کہنے لگا میں آپ
کو کیا بتاؤں کہ مسلمان کتنے بیوقوف ہیں۔میں واقع میں مسلمانوں کا خیر خواہ تھا مگر جو کچھ میرے ساتھ
گزرا وہ آپ کو معلوم نہیں۔میں گورداسپور سے ملتان جا کر لگا، وہاں میں نے مسلمان لیڈروں
کو بلوایا اور کہا کہ میں نے جو پُرانے فائل دیکھے ہیں، اُن سے پتہ لگتا ہے کہ ہندوؤں نے
مسلمانوں پر بڑے بڑے ظلم کئے ہیں مگر میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ کا ملازم ہوں اور کسی کو یہ
پتہ نہیں لگنا چاہئے کہ میں نے یہ بات تمہیں بتائی ہے اگر تم کسی کو نہ بتاؤ تو میں تمہیں بتا تا ہوں کہ تم
اس اس قسم کے میمورنڈم (MEMORANDUM) بھجواؤ میں وہ میمورنڈم گورنمنٹ کے پاس
بھیجوا دونگا اور انہیں لکھونگا کہ مسلمانوں پر اِس اِس قسم کے ظلم ہو رہے ہیں ان کی مدد کرنی چاہئے۔اُس ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وہ لیڈر بڑا پختہ وعدہ کر کے گئے لیکن شام ہوئی تو انہوں نے ہندوؤں کو ی

۷۶۴
بتا دیا کہ ہمیں ڈپٹی کمشنر صاحب نے یہ یہ باتیں بتائی ہیں۔چنانچہ دوسرے دن ہندوؤں کا ایک
وفد میرے پاس آیا اور اُس نے شکایت کی کہ صاحب! ہم تو آپ کو اپنا مائی باپ کہتے ہیں آپ
مائی باپ ہوکر مسلمانوں کو ہمارے خلاف کرنے لگے ہیں۔اسپر میں اتنا شرمندہ ہوا کہ اس کی حد
نہیں اس کے بعد جب میں لاہور آیا تو یہاں یہ حالت تھی کہ اس فساد کی وجہ سے ایک بڑے لیڈر
کومسلمانوں نے میرے پاس بھجوایا کہ تم جا کر ڈپٹی کمشنر کو بتاؤ کہ مسلمانوں پر سختی ہو رہی ہے مجھے
پتہ لگ گیا کہ مسلمان فلاں شخص کو میرے پاس بھیج رہے ہیں لیکن جب وہ میرے پاس آئے تو
کہنے لگا۔میں نے فلاں رشتہ دار کی سفارش آپ کے پاس کی تھی وہ کام ابھی ہوا ہے یا نہیں ہوا
اور اُدھر میلا رام کے بیٹے رام سرن داس نے اپنی مِل کے متعلق مجھ سے وقت لیا ہوا تھا وہ ملنے آیا
تو میں نے کہا۔سُنائیے رائے صاحب آپ کی میل کا کیا حال ہے؟ تو اُس نے پگڑی اُتار کر
میرے پاؤں پر رکھ دی اور رونے لگ گیا اور کہنے لگا۔میری قوم تباہ ہورہی ہے اور آپ میری
مل کا حال پوچھ رہے ہیں۔اب دیکھو! مسلمانوں نے اس فساد کے سلسلہ میں اپنے لیڈر کو
میرے پاس بھیجا تو بجائے اپنا اصل مقصد بیان کرنے کے وہ مجھ سے کہنے لگا میں نے ایک شخص کی
آپ کے پاس سفارش کی تھی اُس کا کیا بنا؟ اور اِدھر وہ ہند و جس نے فساد سے پہلے کا وقت مقرر کیا
ہوا تھا وہ آیا اور میں نے دریافت کیا کہ رائے صاحب! آپکی مل کا کیا حال ہے تو اُس نے
پگڑی اُتار کر میرے پاؤں پر رکھدی اور رو کر کہنے لگا کہ میری قوم تباہ ہورہی ہے اور آپ میری
مل کا حال پوچھ رہے ہیں۔مل کیا چیز ہے اسپر قوم مقدم ہے۔تو اُس ڈپٹی کمشنر نے خانصاحب
ذوالفقار علی خان صاحب سے کہا کہ جب یہ حال ہے تو میں کیا کروں۔میں نے مجبوراً ہندوؤں
کی مدد کی ہے کیونکہ ہمیں یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ ہمارا بچاؤ ہو۔وہ ڈپٹی کمشنر ہم سے بعد میں بھی
تعلق رکھتا رہا چنانچہ ۱۹۳۴ء میں احرار کے فتنہ کے وقت جب مجھے نوٹس دیا گیا کہ تم نے باہر سے
احمدیوں کو نہیں بلوانا تو چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے مجھے سُنایا کہ وہ اپنی کوٹھی سے آ رہا تھا
کہ اُس نے مجھے دیکھ کر ٹھہرا لیا اور کہنے لگا سُناؤ قادیان کا کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا۔ہمیں
سخت افسوس ہے ہم نے اگر کچھ کیا ہوتا اور پھر ہمارے امام کو گورنمنٹ نوٹس دیتی تو کوئی بات تھی
لیکن ہم نے تو کچھ بھی نہیں کیا ، ہمارے امام کو کیوں نوٹس دیا گیا ہے؟ اس پر وہ غصہ میں آگیا اور
کہنے لگا میں نہیں جانتا جس جماعت نے چالیس سال گورنمنٹ کی خدمت کی ہے اُس نے اگر کچھ
کیا بھی ہوتا تب بھی یہ نوٹس نہیں دینا چاہئے تھا، یہ گورنمنٹ کی غلطی ہے۔بعد میں وہ وائسرائے

کے ملٹری سیکرٹری ہو کر چلے گئے اور وہیں سے ریٹائر ہوئے۔غرض اُس زمانہ میں عملی طور پر ہندوؤں کی ہی حکومت تھی۔جب کشمیر میں فسادات ہوئے
تو اُسوقت لارڈ ولنگڈن وائسرائے تھے۔میں کشمیر کمیٹی بنانے کے بعد اُن سے ملا تو میں نے
اُن سے کہا آپ کشمیر میں دخل کیوں نہیں دیتے ؟ وہ کہنے لگے دخل کیوں دیں آپ نہیں جانتے
اگر ہم نے دخل دیا تو کشمیر کا راجہ کتنا ناراض ہو گا۔اُس وقت حیدر آباد میں انگریز افسر مقرر تھے
میں نے کہا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہندوؤں کے خیر خواہ ہیں۔حیدر آباد میں جہاں
ایک مسلمان حکمران ہے آپ نے انگریز افسر بھجوائے ہوئے ہیں مگر کشمیر میں جہاں ایک ہندو راجہ
ہے آپ نے کوئی انگریز افسر نہیں بھجوایا۔اس پر وہ اور باتیں کرنے لگ گئے۔بہر حال گو
بھارت کی حکومت حال ہی میں قائم ہوئی ہے لیکن انگریزوں کے زمانہ میں بھی اصل حاکم
بھارت ہی تھا اور وہ ہر جگہ قابض تھا۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نورانی کرن کا ظہور غرض اس سفر میں ایک طرف تو
مسلمانوں کی گزشتہ شان و شوکت
کے تمام آثار میری آنکھوں کے سامنے تھے اور دوسری طرف مجھے مسلمانوں کی موجودہ بے کسی
اور انتہائی بے بسی دکھائی دے رہی تھی۔میں اِن حالات پر خاموشی سے غور کرنے لگا اور سوچتا
رہا اور کافی دیر خاموش کھڑا رہا۔میری ہمشیرہ مبارکہ بیگم نے مجھے آواز بھی دی کہ اب دھوپ
تیز ہوگئی ہے واپس آجائیں مگر میں اپنے خیالات میں ہی محور ہا۔آخر میں نے کہا۔میں نے پا لیا۔میں نے پالیا۔“
میری لڑکی امتہ القیوم بیگم کہنے لگیں۔ابا جان! آپ نے کیا پا لیا ؟ میں نے کہا۔میں نے جو پانا
تھا وہ پالیا۔اُس وقت خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ یہ تمام آثار قرآن کریم میں زیادہ
شان کے ساتھ موجود ہیں۔تمہیں ان آثار قدیمہ پر افسوس کرنے کی ضرورت نہیں قرآن کریم
میں جو آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں اُن کے سامنے ان آثار قدیمہ کی کچھ بھی وقعت نہیں۔میری لڑکی نے کہا۔آپ مجھے بھی بتائیں کہ آپ نے کیا پا لیا مگر میں نے کہا۔میں اسوقت
تمہیں نہیں بتاؤں گا جلسہ سالانہ کے موقع پر میں ساری جماعت کو بتاؤں گا وہاں تم بھی سُن
لینا۔چنانچہ ۱۹۳۸ء کے جلسہ پر میں نے ”“ کے موضوع پر پہلا لیکچر دیا تھا اور اب
یہ اس سلسلہ کی آخری تقریر ہے۔جب میں نے اس سلسلہ تقاریر کو شروع کیا تو اُس وقت میں

جوان تھا اور میری صحت مضبوط تھی۔مگر اب میں کمزور ہوں اور زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا مگر
بہر حال خدا تعالیٰ نے مجھے جس قدر توفیق دی میں اس مضمون کو مکمل کرنے کی کوشش کرونگا۔آج کی تقریر میں میں اُن کتب خانوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو قرآن کریم میں پائے
جاتے ہیں کیونکہ اس سفر میں میں نے بادشاہوں کے کتب خانے بھی دیکھے تھے اور میں ان سے
بہت متاثر ہو ا تھا۔سب سے پہلے
قرآن کریم کا دعوی کہ اس کے اندر ہر
قسم کے کتب خانے موجود ہیں میں اس بات
کو بیان کرتا ہوں کہ قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرے اندر ہر قسم کے کتب خانے موجود
ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کی سورۃ التینہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ
اَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكِّيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ۔رَسُولٌ مِّنَ اللهِ يَتْلُوا
صُحُفًا مُّطَهَّرَةً فِيْهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ :
یعنی اہل کتاب اور مکہ کے مشرک کبھی بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آ سکتے تھے جب تک اِن
کے پاس کوئی بڑی دلیل آتی ہے لیکن دلیل کئی قسم کی ہوتی ہے۔ایک دلیل وہ ہوتی ہے جو
خارجی ہوتی ہے اور ایک دلیل اندرونی ہوتی ہے۔یہ لوگ باہر کی دلیل کو کبھی قبول نہیں کر سکتے
تھے اس لئے اُن کے اندر ایک رسول آنا چاہئے تھا اور رسول بھی ایسا آنا چاہئے تھا جو
ریفارمر (REFORMER ) ہی نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ شریعت بھی ہو۔يَتْلُوا صُحُفًا
مُطَهَّرَةً اور اُن کو وہ تمام کتب پڑھ کر سُنائے جو اُن کے باپ دادوں کے زمانہ میں نازل
ہوئی تھیں مگر اُن میں جو حشو و زوائد پائے جاتے تھے وہ اُن میں سے نکال دے۔فِيهَا كُتُب
قَيِّمة۔اور ایسی کتاب پڑھ کر سنائے جس میں تمام سابقہ کتب کی قائم رہنے والی تعلیمیں موجود
ہوں اور پہلی کتابوں میں سے جو باتیں منسوخ ہو گئی ہوں وہ اس میں موجود نہ ہوں تب جا کر
اُن کی اصلاح ہو سکتی ہے۔غرض قرآن کریم وہ کتاب ہے جس میں وہ تمام تعلیمیں موجود ہیں جو منسوخ نہیں
ہوئیں۔کوئی قائم رہنے والی چیز چاہے وہ وید میں ہو ، ژنداوستا میں ہو، تو رات میں ہوا یسی
نہیں کہ وہ قرآن کریم میں موجود نہ ہو۔اور کوئی کچی یا قائم رہنے والی تعلیم ایسی نہیں جو وید،
ژند اوستا، تو رات یا اناجیل میں موجود ہو اور اس میں حشوت مل گیا ہو اور اُس کا ازالہ

قرآن کریم نے نہ کیا ہو۔یہاں یہ امر بھی یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی سی کتاب ہے
جو وید اور تورات سے ہی چھوٹی نہیں بلکہ انا جیل سے بھی چھوٹی ہے۔ایسی کتاب کا دعوی کرنا
کہ میرے اندر تمام پہلی کتب موجود ہیں اور اُن کے حشو وز وائد کو میں نے دُور کر دیا ہے بتاتا
ہے کہ اس کے اندر تمام پہلی کتب با تفصیل موجود نہیں بلکہ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ اس
کے اندر تمام اصولوں کو بیان کر دیا گیا ہے کیونکہ اگر ساری سابقہ کتب سماوی اور تمام علوم اس
کتاب میں بالتفصیل بیان ہوتے تو قرآن اتنی بڑی کتاب ہو جاتی کہ آسمان کی فضا کو بھی بھر
دیتی مگر یہ تو جیب میں آجاتی ہے بلکہ آج ایک دوست نے مجھے تحفہ بھیجا ہے وہ ایک ٹھپہ ہے
جس پر کسی کا ریگر نے ایک ہی طرف سارا قرآن کریم لکھ دیا ہے۔لیکن اگر بڑے حجم والے
قرآن کریم بھی دیکھے جائیں تو وہ چھ سات سو صفحات میں ختم ہو جاتے ہیں لیکن بائبل اور
انا جیل اس سے بہت بڑی ہیں۔بہر حال قرآن کریم نے جو کچھ کہا ہے کہ اس میں تمام سماوی
اور الہا می کُتب موجود ہیں دین کو قائم رکھنے والی تمام تعلیمیں موجود ہیں، اسی طرح تمام
ضروری علوم موجود ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام کتب اور علوم اپنی پوری تفصیل کے ساتھ
قرآن کریم میں موجود ہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم میں اُن تمام سچائیوں کے اصول
بیان کر دیئے گئے ہیں اور اُن میں جو غلطیاں اور زوائد تھے اُن کی اصلاح کر دی گئی ہے۔زمین و آسمان کی پیدائش چھ دنوں میں نہیں بلکہ چھ یوم میں ہوئی ہے مثال کے طور پر
میں اس بات کو
لیتا ہوں کہ بائبل میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے زمین و آسمان کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے اور ساتویں
دن آرام کیا حالانکہ تمام سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ زمین و آسمان چھ دنوں میں پیدا نہیں
ہوئے بلکہ وہ اس عرصہ کو چھ یوم سے بھی آگے لے جاتے ہیں۔قرآن کریم میں اس مفہوم کو ادا
کرنے کے لئے ”یوم“ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور عربی زبان میں ”یوم“ کے معنے دن“ کے
نہیں ہوتے بلکہ وقت کے ہوتے ہیں۔پس قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ زمین و آسمان چھ وقتوں یا
چھ درجوں میں پیدا کئے گئے ہیں گویا قرآن کریم میں زمین و آسمان کی پیدائش کے دن بیان
نہیں کئے گئے بلکہ چھ درجے بیان کئے گئے ہیں۔دنوں کے لحاظ سے بعض لوگوں نے اُن کو شمار
جمعہ سے کیا ہے اور بعض لوگوں نے ہفتہ سے اُن کا شمار کیا ہے اور بعض نے اس کے بعد اتوار

۷۶۸
وو
وو
سے شمار کیا ہے۔یہودی لوگ ہفتہ کو ”سبت مانتے ہیں اور مسلمان جمعہ کو سبت شمار کرتے
ہیں جو آرام کا دن ہے اور عیسائی اور ہندوؤں میں ” سبت اتوار کا دن ہے۔سبت“
در حقیقت ہفتہ کا ہی دن تھا مگر جب رومی بادشاہ عیسائیت میں داخل ہوا تو اُس نے پادریوں کی
ایک کونسل بٹھائی اور اُس کے سامنے یہ مسئلہ رکھا کہ رومی لوگ نہ تو ایک خدا کو مانیں گے کیونکہ
وہ تثلیث کے قائل ہیں اور نہ وہ ”سبت ہفتہ کو مانیں گے اس لئے یہاں عیسائیت کا پھیلنا
ہے۔اس پر پادریوں نے کہا کہ ہمیں تو عیسائیت کی اشاعت سے غرض ہے ہم تین خدا
مان لیتے ہیں۔مسیح، روح القدس اور خدا اور آپ بے شک ہفتہ کی بجائے اتوار کی تعطیل کا
اعلان کر دیں۔چنانچہ عیسائیوں میں اتوار کی تعطیل ہونے لگ گئی۔مسلمانوں میں جمعہ کی تعطیل
ہوتی رہی کیونکہ قرآن کریم میں جمعہ کے دن کو ترجیح دی گئی ہے اور یہودیوں میں ہفتہ کے دن
کو آرام کا دن قرار دیا گیا ہے اور تورات میں اس کا وضاحت سے ذکر ہے۔چنانچہ اُس میں
لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا اور ساتویں دن اُس نے آرام
کیا ہے بعض اردو کے نسخوں میں مترجموں نے لوگوں کے اعتراض کے ڈر سے آرام کیا کی جگہ
فراغت پائی یا فارغ ہو" کے الفاظ لکھ دیئے ہیں لیکن دوسرے نسخوں میں آرام کیا “
کے الفاظ ہی موجود ہیں۔اور اسی بناء پر ہفتہ کے دن کو یہود میں مقدس قرار دیا گیا ہے۔بائیل کی اصلاح لیکن قرآ
لیکن قرآن کریم کہتا ہے کہ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ زمین و آسمان کو چھ
وقتوں یا درجوں میں پیدا کیا گیا ہے مگر یہ بات غلط ہے کہ ساتویں دن
وو
خدا تعالیٰ کو آرام کی ضرورت محسوس ہوئی۔چنانچہ خدا تعالیٰ سورۃ ق میں فرماتا ہے کہ وَلَقَدُ
خَلَقْنَا السَّمَوَاتِ وَالَا رُضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُغُوبٍ۔یعنی ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے چھ وقتوں میں پیدا کیا
ہے۔اور ہمیں کوئی تھکان محسوس نہیں ہوئی۔یعنی بائبل کا یہ بیان تو درست ہے کہ زمین و آسمان
کو چھ وقتوں میں پیدا کیا گیا لیکن یہ بات درست نہیں کہ اس کے بعد ہم تھک گئے ہم نہ تھکے
اور نہ ہمیں آرام کی ضرورت پیش آئی۔کیونکہ ہمارا پیدائش کا طریق ایسا ہے کہ ہم تھک ہی نہیں
سکتے ایک دوسری جگہ اس مضمون کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ اللهُ لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ
الْقَيُّومُ لَا تَأخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِى السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِى
يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۚ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ

مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمواتِ وَالْاَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا
وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
فرماتا ہے۔اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا پرستش کا اور کوئی مستحق نہیں۔وہ اپنی ذات میں کامل
حیات والا ہے اور دوسروں کو حیات عطا کرنے والا ہے اور اپنی ذات میں قائم اور ہر ایک چیز
کو قائم رکھنے والا ہے۔نہ اُسے اونگھ آتی ہے اور نہ وہ نیند کا محتاج ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے
اور جو کچھ زمین میں ہے سب اُسی کا ہے۔کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے حضور
سفارش کرے۔جو کچھ اُن کے سامنے ہے یعنی ان کا مستقبل اور جو کچھ اُن کے پیچھے ہے یعنی
ان کی نظروں سے غائب ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ اس کی مرضی کے ہوا اس کے علم کے
کسی حصہ کو بھی نہیں پاسکتے۔اُس کا علم تمام زمیں و آسمان پر حاوی ہے۔اور زمین و آسمان کی
حفاظت اُس پر کوئی بوجھ نہیں بلکہ وہ نہایت آسانی کے ساتھ ان دونوں کا انتظام چلا رہا ہے۔اور وہ بڑی بلندشان رکھنے والا اور بڑی عظمت اور جبروت کا مالک ہے۔اب جس ہستی
نے گن“ کہہ کر ساری دنیا کو پیدا کیا ہو اور اُس پر نہ اونگھ آئے نہ نیند، نہ زمین و آسمان کی
حفاظت کا کام اُس کیلئے بوجھ ہو اُس کے لئے کسی تھکان کا سوال ہی کیا پیدا ہو سکتا ہے۔پیدائش عالم کے متعلق قرآنی نظریہ ایک دوسری جگہ اللہ تعالی پیدائش عالم کے
متعلق فرماتا ہے إِنَّمَا أَمْرُةٌ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا
أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
یعنی اللہ تعالیٰ کا پیدائش عالم کے معاملہ میں یہ طریق ہے کہ جب وہ کسی چیز کے متعلق چاہتا
ہے کہ ہو جائے تو وہ صرف یہ کہہ دیتا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے اور ہوتی چلی جاتی ہے۔یہاں يَكُونُ کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے جو اپنے اندر استمرار کے معنے رکھتا ہے۔پس اس کے یہ
معنے نہیں کہ وہ کمن “ کہتا ہے اور چیز تیار ہو جاتی ہے بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ ہوتی چلی
جاتی ہے۔یعنی انسان کا طریق یہ ہے کہ جس چیز کو پیدا کرتا ہے محنت سے کرتا ہے اور اس میں
یہ طاقت نہیں ہوتی کہ وہ جس چیز کو چاہے پیدا کر دے بلکہ یا تو وہ نمونہ دیکھ کر اُس جیسی چیز بناتا
ہے اور یا بڑی محنت سے کوئی چیز ایجاد کرتا ہے۔پھر وہ جس چیز کو بناتا ہے وہ صرف ایک ہی
ہوتی ہے۔اُس میں تناسل کا سلسلہ نہیں ہوتا۔لیکن خدا تعالیٰ بغیر نمونہ کے پیدا کرتا ہے اور پھر
پیدا کرتا چلا جاتا ہے۔مثلاً موٹر انسان کی پیدا کی ہوئی ہے مگر ابھی تک کسی نے نہیں سُنا کہ موٹر

نے کبھی بچہ دیا ہو۔اسی طرح ریل ہے یہ انسان کی ایجاد ہے مگر کسی نے نہیں سُنا ہو گا کہ ریل
نے بچہ دیا ہے اور اب ایک کی بجائے دس ریلیں بن گئی ہیں مگر خدا تعالیٰ کی پیدائش دیکھ لو وہ
ہوتی چلی جاتی ہے۔اُس نے صرف ایک آدم پیدا کیا تھا مگر اب اربوں آدمی موجود ہیں گویا
اُس کی نسل پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔اسی طرح ایک مسیح اس نے پیدا کیا مگر اب اور مسیح پیدا
ہوتے چلے جاتے ہیں اور قیامت تک ہوتے چلے جائیں گے۔اسی طرح ایک ابراہیم اس نے
پیدا کیا تھا مگر اس کے بعد ابراہیم پر ابراہیم پیدا ہوتے چلے گئے اسی لئے قرآن شریف میں کو
اللہ تعالیٰ کا ایک نام فَاطِر “ بھی آتا ہے۔فاطر کے معنے فاطر کے معنے ہیں بغیر نمونہ کے پیدا کرنے والا۔چنانچہ حضرت ابنِ عباس
سے روایت ہے کہ كُنْتُ لَا اَدْرِى مَا فَاطِرُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ
66
حَتَّى أَتَانِي أَعْرَابِيَّانِ يَخْتَصِمَانِ فِى بِشُرٍ فَقَالَ اَحَدُهُمَا أَنَا فَطَرُ تُهَا أَى ابْتَدَأَتُهَا
یعنی میں قرآن کریم میں فاطر کا لفظ پڑھا کرتا تھا لیکن مجھے پتہ نہیں چلتا تھا کہ فاطر کیا ہوتا
ہے یعنی جب خالق کہہ دیا تو پھر فاطر کیا ہوا۔یہاں تک کہ ایک دن میرے پاس دو اعرابی
آئے جو ایک کنویں کے بارے میں جھگڑ رہے تھے۔ایک کہہ رہا تھا میرا کنواں ہے اور دوسرا
کہہ رہا تھا یہ میرا کنواں ہے۔اُن میں سے ایک نے کہا میں نے اسے فطر کیا تھا۔اور اس سے
مراد یہ تھی کہ میں نے اسے پہلے کھودا تھا بعد میں اس نے قبضہ کر لیا۔اُس دن مجھے فاطر کے
حقیقی معنوں کا علم ہوا۔اور میں سمجھ گیا کہ فاطر اس کو کہتے ہیں جو نئے سرے سے ایجاد کرے
اور بغیر نمونہ کے ایجاد کرے۔اور اعرابی کا یہ کہنا کہ آنَا فَطَرْتُهَا “ اس کے معنے یہ تھے کہ پہلے
اس علاقہ میں کوئی کنواں نہیں تھا۔پہلے پہل میں نے ہی کنواں کھودا تھا۔حضرت ابن عباس
فرماتے ہیں کہ اس اعرابی کے استعمال کی وجہ سے مجھے ” فاطر “ کے معنے سمجھ آئے اور مجھے
معلوم ہو ا کہ اس کے معنے ابتداء کرنے کے ہیں پس كُنْ فَيَكُونُ “ سے معلوم ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ جن چیزوں کو پیدا کرتا ہے اُن میں تناسل کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اس قسم کی
اور چیزیں پیدا ہوتی چلی جاتی ہیں اور وہ ختم نہیں ہو جاتیں۔مثلاً اُس نے سورج اور چاند پیدا
کئے ہیں اور اب نئے نئے سورج اور چاند پیدا ہو رہے ہیں جیسا کہ علم ہیئت سے ثابت ہے۔اُس نے صرف ایک پہاڑ اور صرف ایک دریا ہی پیدا نہیں کیا بلکہ اُس کے بنائے ہوئے
پہاڑوں اور دریاؤں سے نئے نئے پہاڑ اور دریا نکلتے جا رہے ہیں۔اُس نے صرف ایک

انسان پیدا نہیں کیا تھا بلکہ اُس کی نسل سے کروڑوں اور اربوں انسان پیدا ہو گئے ہیں۔اُس
نے ایک ابراہیم ہی پیدا نہیں کیا بلکہ پہلے ابراہیم کی مثال میں ہزاروں ابراہیم پیدا ہور ہے
ہیں۔اُس نے ایک نوح ہی پیدا نہیں کیا بلکہ حضرت نوح علیہ السلام کی مثال میں ہزاروں اور
نوع پیدا ہور ہے ہیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارے انبیاء کا نمونہ تھے۔اور اُن
کے وجود میں سارے انبیاء زندہ ہو گئے تھے بلکہ آپ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں
مہدی آخر الزمان کے زمانہ میں سارے انبیاء زندہ ہو جائیں گے۔مہدی آخر الزمان کے متعلق حضرت امام باقر ” کے ارشادات چنانچہ شیعوں
22
کے امام باقر
بحار الانوار میں فرماتے ہیں کہ امام مہدی کہے گا اے لوگو! اگر تم میں سے کوئی ابراہیم
اور اسماعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ سُن لے کہ میں ہی ابراہیم اور اسماعیل ہوں' آجکل تو
لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا ہے۔میں کبھی آدم کبھی موٹی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
لیکن امام باقر فرماتے ہیں کہ آخری زمانہ میں مہدی کہے گا کہ اے لوگو! تم میں سے جو حضرت
ابراہیم اور حضرت اسماعیل کو دیکھنا چاہتا ہو وہ سُن لے کہ میں ہی ابرا ہیم اور اسماعیل ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی حضرت موسی اور حضرت یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ سُن لے کہ میں
ہی موٹی اور یوشع ہوں اور اگر تم میں سے کوئی عیسی اور شمعون کو دیکھنا چاہتا ہے تو سُن لے کہ میں ہی
عیسی اور شمعون ہوں اور اگر تم میں سے کوئی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علیؓ کو
دیکھنا چاہتا ہے تو سُن لے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
علی میں ہی ہوں۔لا
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق وضاحت سے فرماتا ہے کہ
کے مثیل اور اُن سے افضل تھے آپ حضرت موسی کے مظہر ہیں فرمایا إِنَّا اَرْسَلْنَا
إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا
إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًاه "
یعنی اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف اسی طرح ایک رسول تمہا را نگران بنا کر بھیجا ہے جس
طرح ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔اسی طرح سورۃ یوسف کے آخر میں بھی یہ اشارہ

۷۷۲
کیا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت یوسف کے مثیل ہیں۔چنانچہ جب آپ
نے مکہ فتح کیا اور آپ کے سامنے وہ تمام مجرم پیش ہوئے جنہوں نے آپ کو مکہ سے
نکال دیا تھا اور وہ تیرہ سال تک آپ پر اور آپ کے صحابہ پر بے انتہاء ظلم کرتے رہے تھے
تو آپ نے اُن سے پوچھا کہ بتاؤ اب تم سے کیا سلوک کیا جائے ؟ تو وہ لوگ گو آپ
کے منکر تھے لیکن قرآن کریم سُن سُن کر اُن کو اتنا پتہ لگ گیا تھا کہ آپ مثیل یوسف بھی
ہیں۔چنانچہ انہوں نے کہا۔آپ ہم سے وہی سلوک کریں جو یوسف علیہ السلام نے اپنے
بھائیوں سے کیا تھا اور چونکہ آپ مثیل یوسف تھے اس لئے جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام
نے اپنے بھائیوں سے فرمایا تھا کہ جاؤ میں تم سب کو معاف کرتا ہوں ، اسی طرح آپ نے
بھی مشرکین مکہ سے فرمایا کہ لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ا آج تم پر کسی قسم کی گرفت
نہیں۔گویا آپ نے عملاً وہی مثال پیش کی جو حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں
کے معاملہ میں پیش کی تھی۔حالانکہ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی تو اُن کے باپ کی
نسل میں سے تھے لیکن مکہ والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے باپ کی نسل میں سے
نہیں تھے اور نہ ہی اُن سے آپ کا دودھ کا کوئی تعلق تھا۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ
صرف حضرت یوسف علیہ السلام کے مثیل ہی نہیں تھے بلکہ اُن سے بھی بڑھ کر تھے۔صرف
مثال کے طور پر چند مثالیں پیش کی گئی ہیں ورنہ حقیقتا آپ سب انبیاء کے مثیل تھے۔آپ
مثیل آدم بھی تھے کیونکہ آپ کے ذریعہ ایک نئی نسل چلی۔حضرت آدم علیہ السلام کو
صرف اتنی فضیلت حاصل ہے کہ اُن کے ذریعہ سے اور بشر پیدا ہوئے مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ایسے آدم ہوئے کہ آپ کے ذریعہ سے ایک ایسی نسل چلی جو تمام انسانوں سے
ممتاز تھی جیسے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد تمام جانوروں سے ممتاز تھی۔کیونکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ دین تھا جو دین فطرت تھا اور آپ کو ایسی تعلیم ملی تھی جس
میں ساری دنیا کے ساتھ حسن سلوک کا حکم تھا۔اسی طرح آپ مثیلِ نوح بھی تھے کیونکہ آپ
کی قوم پر بھی ایسا طوفان آیا جیسے نوح علیہ السلام کی قوم پر آیا تھا اور اس سے وہی بچے جو
آپ کی کشتی میں بیٹھے تھے۔تاریخی نقطۂ نگاہ سے قرآنی کتب خانہ پر نظر اب میں کتب خانوں کی مناسبت
سے سب سے پہلے تاریخ کو لیتا ہوں

10 von 10 heute frei