سیر روحانی (۱۲) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۸ء بر موقع جلسه سالانه منعقده ربوه
حصہ 2
اور بتا تا ہوں کہ باوجود اس کے کہ دنیا میں بہت سی تاریخ کی کتابیں موجود ہیں پھر بھی قرآن کریم
نے جو تاریخ پیش کی ہے اس کی مثال دنیا کی کوئی تاریخی کتاب پیش نہیں کر سکتی۔تاریخ وحی و رسالت اس بارہ میں میں سب سے پہلے تاریخ وحی و رسالت کو لیتا ہوں۔قرآن کریم نے اصولی طور پر یہ بات بیان کی ہے کہ اِنْ مِنْ أُمَّةٍ }
إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ۔" یعنی دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے کوئی ہدایت دینے والا نہ آیا ہو۔اِسی طرح فرماتا ہے وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔۱۵ ہر ایک قوم میں
کوئی نہ کوئی ہادی گزرا ہے۔نذیر کے معنے نبی کے بھی ہوتے ہیں اے مگر نذیر کے لغوی معنے
ڈرانے والے کے ہوتے ہیں۔یعنی جب قوم سوئی ہوتی ہے تو وہ انہیں آ کر ہوشیار کرتا ہے۔اس کے معنے زیادہ تر ریفارمر (REFORMER ) کے بھی سمجھے جا سکتے ہیں۔مگر ہادی کے
معنوں میں نبوت زیادہ واضح ہے اور یوں قرآنی محاورہ کے مطابق بھی اور لغت کے لحاظ سے
بھی نذیر کے معنے نبی کے بھی ہوتے ہیں۔غرض قرآن کریم نے بتایا ہے کہ دنیا کی ہر قوم
میں کوئی نہ کوئی نبی یا کم از کم کوئی ریفارمر ضرور آیا ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان میں
حضرت کرشن اور رام چندر جی کو نبیوں کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے اور ان کا نام اوتار رکھا جاتا
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ كَانَ فِي الْهِنْدِ نَبِيًّا أَسْوَدُ اللَّوْنِ
اِسْمُهُ كَاهِناً علے یعنی ہندوستان میں ایک سیاہ فام نبی گزرے ہیں جن کا نام کنہیا یعنی کرشن
تھا۔اب دیکھو کہ ہندو کہتے ہیں کہ مسلمان ہمارے دشمن ہیں لیکن قرآن کہتا ہے وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ
ہندوستان میں بھی ہمارے بعض بزرگ بندے گزرے ہیں۔اور جب ہندوستان میں بھی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بھائی گزرا ہے تو اُس کی اولاد کے ہم دشمن کیسے ہو سکتے
ہیں۔مسلمان ہرگز ہندوؤں کے دشمن نہیں کیونکہ ہند و حضرت کرشن اور رام چندر جی کی اولاد
ہیں۔یا کم سے کم اُن کی اُمت ہیں اور اُن کے ماننے والے ہیں اور ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ تمام انبیاء آپس
میں بھائی بھائی ہوتے ہیں۔۱۸ پس کرشن اور رام چندر جی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بھائی تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھتیجوں کے ہم دشمن کیسے ہو سکتے ہیں۔جو لوگ
ہمارے آقا کے بھیجے ہونگے نہ ہمارا آقا اُن کا دشمن ہوگا اور نہ ہم اُن کے دشمن ہو نگے۔یہ محض
غلط فہمی اور ضد ہے ورنہ مسلمان جو قرآن کریم سمجھتا ہے وہ نہ کسی ہندو کا دشمن ہوسکتا ہے اور نہ
۷۷۴
اس کی عداوت اس کے اندر پیدا ہوسکتی ہے۔دتی کے ایک بزرگ کا کشف پُرانے زمانہ میں دتی کے ایک بزرگ گزرے ہیں اُن کے
ایک مرید نے ایک دفعہ کہا کہ ہمارا یہ خیال غلط ہے کہ
کرشن جی اور رام چندر جی ہندوستان کے نبی تھے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے خواب میں
دیکھا ہے کہ ایک آگ جل رہی ہے اور کرشن جی تو اُس کے اندر جل رہے ہیں اور رام چندرجی
اُس کے کنارے کھڑے ہیں وہ بزرگ کہنے لگے تم نے اس خواب کی تعبیر غلط سمجھی ہے۔آگ کے
معنے محبت الہی کی آگ کے ہیں اور اس خواب میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ حضرت کرشن
خدا تعالیٰ کی محبت میں بہت بڑھے ہوئے تھے اور رام چندر جی اُن سے کم درجہ رکھتے تھے۔اب
دیکھو پُرانے زمانہ کے اولیاء بھی یہ سمجھتے تھے کہ ہندوستان میں حضرت کرشن اور حضرت رام چندر
خدا تعالیٰ کے نبی گزرے ہیں اور محبت الہی کی آگ نے اُن کا احاطہ کیا ہو ا تھا۔اسی طرح چین میں کنفیوشس کو پیش کیا جاتا ہے گوچینی زبان میں آپ کا نام نبی کی بجائے
کچھ او ر رکھا گیا ہے اور آپ کو زیادہ تر اُستاد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے مگر اسی کو عربی زبان
میں نذیر “ اور ”ہادی“ کہتے ہیں۔اسی طرح برما اور سیلون میں حضرت بدھ علیہ السلام کو پیش کیا
جاتا ہے کہ وہ خدا رسیدہ انسان تھے اور خدا کا کلام اُن پر نازل ہوتا تھا۔گو بدھ علیہ السلام بہار
میں پیدا ہوئے ہیں مگر بہر حال جن قوموں نے انہیں مانا وہ اُن کے لئے ہادی ہی تھے۔ہندوستان
نے بھی ایک دفعہ اُنکو مان لیا تھا لیکن بعد میں آپ کے ماننے والوں کو اُس نے ملک سے نکال
دیا۔چنانچہ اُن میں سے بعض تبت چلے گئے ، بعض برما چلے گئے ، کچھ سیلون یا جاپان چلے گئے۔غرض قرآن کریم نے اس ایک آیت میں ہی تمام مذہبی تاریخ عالم بیان کر دی اور سب
تاریخوں پر روشنی ڈال دی۔اب اگر ایک عیسائی یا ہند و چین جا تا ہے اور وہاں کنفیوشس کا ذکر
سنتا ہے تو وہ اپنی کتاب کے بچاؤ کی فکر میں پڑ جاتا ہے کیونکہ اس نے انجیل اور وید میں پڑھا ہوتا
ہے کہ خدا صرف عیسائیوں اور ہندوؤں کا خدا ہے باقی قوموں کا خدا نہیں لیکن اگر کوئی مسلمان
غیر قوموں میں جا تا ہے اور وہاں اُن کے ہادیوں کا ذکر سُنتا ہے تو بجائے کوئی فکر کرنے کے
الْحَمْدُ لِلَّهِ کہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میری کتاب کی سچائی ظاہر ہوگئی۔مجھے تاریخ عالم میں تلاش
کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی خود ان قوموں نے میرے سامنے اپنے ہادی پیش کر دئیے اور
میری کتاب کی سچائی ظاہر کر دی۔چین والے کنفیوشس کو پیش کرتے ہیں، برما اور سیلون والے
۷۷۵
بدھ علیہ السلام کو پیش کرتے ہیں تو ہندو کو فکر پڑ جاتی ہے ، عیسائی کو فکر پڑ جاتی ہے، یہودی کو فکر پڑ
جاتی ہے کہ یہ کیا ہوا ہمیں تو بڑی مشکل پیش آ گئی۔لیکن ایک مسلمان جہاں کہیں جاتا ہے اُسے
کوئی فکر نہیں ہوتی۔اُس کے سامنے کنفیوشس کا نام پیش کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ۔اُس کے سامنے زرتشت کا نام پیش کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ۔کرشن کا نام آتا ہے
تو کہتا ہے الْحَمْدُ لِلهِ۔رام چندر جی کا نام آتا ہے تو کہتا ہے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ۔بدھ کا نام آتا
ہے تو کہتا ہے اَلْحَمْدُ لِلهِ۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے میری کتاب میں یہی لکھا ہے کہ ہر قوم میں ہادی
آئے ہیں مجھے کوئی تلاش نہیں کرنی پڑی۔ہندوؤں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر
کرشن اور رامچند رجی وغیرہ آئے ہیں، بدھوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر بدھ
گزرے ہیں ، عیسائیوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر حضرت عیسی علیہ السلام
گزرے ہیں ، یہودیوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر موسی علیہ السلام گزرے
ہیں ، یونانیوں نے آپ ہی پیش کر دیا ہے کہ ہمارے اندر سقراط گزرا ہے۔سقراط بھی خدا تعالیٰ کا ایک نبی تھا عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یونان میں
کوئی نبی نہیں گزرا اور گو یہ ہمارا کام نہیں کہ ہم
وہاں کے کسی نبی کو تلاش کرتے پھریں مگر چونکہ قرآن کریم نے اصولی طور پر کہہ دیا ہے کہ ہر قوم
میں کوئی نہ کوئی نبی گزرا ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یونان میں بھی نبی آیا ہے اور سقراط کے
متعلق تاریخ کہتی ہے کہ وہ کہا کرتا تھا مجھ پر فرشتے اُترتے ہیں اور مجھ سے باتیں کرتے ہیں۔اُس وقت کی حکومت نے جو بت پرست تھی اُس کے قتل کی تاریخ مقرر کر دی اُس کے ایک شاگرد
نے یہ پیشکش کی کہ آپ یہاں سے بھاگ جائیں تو سقراط نے جواب دیا کہ مجھے تو فرشتوں نے
بتایا ہے کہ تیری موت اِس طرح واقع ہوگی۔میں اس موت سے کس طرح بھاگ سکتا ہوں۔19
پھر مذہبی
مذہبی تاریخ کے سلسلہ میں قرآن کریم کا ایک عظیم الشان انکشاف تاریخ کے
ضمن میں قرآن کریم نے یہ عظیم الشان انکشاف کیا کہ سمندر میں ڈوبتے وقت فرعون نے تو بہ کر لی
تھی اور وہ حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما السلام کے رب پر ایمان لے آیا تھا اور یہ کہ اُس
وقت اللہ تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہ فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً۔یعنی تو بہت آخری وقت میں ایمان لایا ہے اگر تو پہلے ایمان لاتا تو ہم تیرے جسم اور روح
22Y
دونوں کو بچالیتے مگر تو چونکہ ڈوبتے وقت ایمان لایا ہے اسلئے ہم اس وقت تجھ پر یہ احسان تو
نہیں کر سکتے کہ ہم تیری رُوح کو بچائیں کیونکہ موت کے وقت تیرا ایمان لانا کافی نہیں اب ہم
تجھ سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ تیرے جسم کو بچالیا جائے گا تا تیرا نشان قائم رہے اور خدا تعالیٰ کی
قدرت کو ظاہر کرتا رہے۔چنانچہ اب انیسویں صدی میں آثار قدیمہ کی تحقیق کرنے والوں کو
فرعون کی لاش مل گئی ہے اور اُسے مصر کے عجائب گھر میں میں نے خود دیکھا ہے۔بعد میں اس
لاش کولنڈن لے جایا گیا تھا لیکن اب سُنا ہے کہ پھر مصر آ گئی ہے۔پس یہ زبر دست ثبوت اس
بات کا ہے کہ قرآن کریم میں جو تاریخ عالم پائی جاتی ہے دنیا کی کوئی تاریخ اس کا مقابلہ نہیں
کر سکتی۔بائبل کا دعوی ہے کہ وہ حضرت موسی علیہ السلام کے وقت کی تاریخ بیان کرتی ہے لیکن
وہ فرعون کے جسم کے بچائے جانے کے متعلق بالکل خاموش ہے مگر قرآن کریم جو موسیٰ علیہ
السلام کے دو ہزار سال بعد آیا ان واقعات کو بیان کرتا ہے جو بائبل میں مذکور نہیں اور تاریخ
ان واقعات کی تصدیق کرتی ہے یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ قرآن کریم کو نازل کرنے والا وہ
خدا ہے جس سے زمین و آسمان کی کوئی بات پوشیدہ نہیں۔قرآن کریم میں بعض قدیم اقوام کی تاریخ کا ذکر پھر قرآن کریم میں انبیاء کی
تاریخ کے علاوہ قوموں کی تاریخ
بھی بیان ہوئی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ عاد قوم کا ذکر کرتے ہوئے بیان فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ كَيْفَ
فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ : إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ الَّتِى لَمْ يُخْلَقُ مِثْلُهَا فِي الْبَلَادِ۔کیا تجھے معلوم ہے کہ تیرے رب نے عاد سے کیا معاملہ کیا تھا یعنی عادارم سے جو بڑی بڑی
عمارتوں والے تھے اور جن کی مانند کوئی قوم ان ملکوں میں پیدا ہی نہیں کی گئی تھی۔اس آیت میں قوم عاد کی اس خصوصیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ وہ بڑے بڑے
محلات بناتی تھی جن کو ستونوں پر کھڑا کیا جاتا تھا۔چنانچہ لعل انہی لوگوں کا دیوتا تھا اور
بعلبک انہی لوگوں کا بسایا ہوا شہر تھا جو لبنان کی سرحد پر واقع ہے۔میں ۱۹۵۵ء میں جب
بیمار ہوا اور لنڈن گیا تو چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے ساتھ بعلبک بھی گیا تھا۔جرجی زیدان
جو بڑا سخت عیسائی مؤرخ ہے وہ بھی اپنی کتاب العرب قبل الاسلام میں یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا
ہے کہ عاد قوم کے متعلق تاریخ کی سینکڑوں صفحات کی کتابیں اس سے زیادہ معلومات بیان نہیں
کر سکیں جتنی معلومات قرآن کریم نے چند الفاظ میں بیان کر دی ہیں۔میں نے خود عاد قوم کا
222
بعلبک میں محل دیکھا جو ایک سو پچاس ستونوں پر بنا ہوا ہے اور ان ستونوں پر کئی بڑے بڑے
کمرے اور برآمدے بنے ہوئے ہیں۔اور قرآن کریم نے بھی یہی بتایا تھا کہ وہ ستونوں پر اپنی
عمارتیں کھڑا کیا کرتے تھے۔معلوم ہوتا ہے اُن دنوں فنِ تعمیر اپنے عروج پر تھا۔گویا قرآن کریم
میں علم تاریخ کے علاوہ علم تعمیر بھی آگیا۔اسی طرح قوم ثمود کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے انةٌ أَهْلَكَ عَادَا إِلَّا وَلَىٰ ۚ وَثَمُودَأَ فَمَا أَبْقَى "
ج
یعنی اُس خدا نے پہلی عاد قوم کو ہلاک کیا تھا اور پھر ان کے بعد ثمود کو بھی اُس نے ہلاک کیا
اور عذاب نے ان کا کچھ بھی نہ چھوڑا۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ خمود، عاد قوم میں سے نکلے
تھے۔چنانچہ نئے آثار جو اب اردن میں پائے گئے ہیں وہ خمود کے ہی معلوم ہوتے ہیں کیونکہ وہ
آثار کسی متمدن قوم کے ہی ہیں۔پس تاریخ عالم کو بھی قرآن کریم نے اپنے اندر خلاصہ بیان
کر دیا ہے۔نیچرل ہسٹری پر قرآن کریم کی روشنی اسی طرح دنیا میں ایک علم نیچرل ہسٹری
(NATURAL HISTORY) کا پایا جاتا
ہے۔جس کے ماتحت شہد کی مکھیوں اور چیونٹیوں وغیرہ کے متعلق بڑی وسیع تحقیق کی گئی ہے۔اس علم پر قرآن کریم نے بھی روشنی ڈالی ہے۔اور شہد کی مکھی کا خصوصیت سے ذکر کیا ہے اور
بتایا ہے کہ ہم نے خود اس کے ظرف کے مطابق اس کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں یا درختوں یا
عرشوں پر اپنا گھر بنا اور پھر ہر قسم کے پھلوں میں سے تھوڑا تھوڑا لے کر کھا اور لوگوں کے لئے
شہد تیا ر کر۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں بھی مختلف قسم کی ہیں۔اُن میں سے
بعض پہاڑوں میں چھتے بناتی ہیں، بعض درختوں پر چھتے بناتی ہیں اور بعض عرشوں پر جو انگوروں
وغیرہ کے لئے تیار کئے جاتے ہیں چھتے بناتی ہیں۔۲۳ اور پھر مکھی اُس استعداد باطنی سے کام
لے کر جو خدا تعالیٰ نے اس کے اندر پیدا کی ہے مختلف پھلوں اور پھولوں وغیرہ سے غذاء
حاصل کرتی اور شہد تیار کرتی ہے جو مختلف رنگوں اور مختلف اقسام کا ہوتا ہے مگر باوجود مختلف
اقسام ہونے کے ان سب میں یہ بات مشترک طور پائی جاتی ہے کہ شہد لوگوں کے لئے شفاء کا
موجب ہوتا ہے اور مختلف قسم کے امراض کو دور کرنے کے کام آتا ہے۔۲۴
علم نباتات کے متعلق قرآن کریم کا ایک اہم انکشاف اسی طرح علم نباتات
بھی ایک علم ہے جس پر
22λ
ہزاروں کتا ہیں لکھی گئی ہیں۔قرآن کریم نے اس علم کے متعلق سب سے پہلے یہ انکشاف فرمایا
کہ تمام نباتات میں نرومادہ کا وجود پایا جاتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَانْبَتْنَا فِيهَا
مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيج۔1 ہم نے زمین میں ہر قسم کے خوبصورت جوڑے اُگائے ہیں۔جب یہ آیت نازل ہوئی ہے تو عربوں میں صرف اتنا علم پایا جاتا تھا کہ کھجور میں نر و مادہ ہوتا
ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن پر قرآن نازل ہوا انہیں اتنا علم بھی نہیں تھا۔چنانچہ
احادیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہیں سے گزرے تو آپ نے
دیکھا کہ کچھ لوگ کھیتوں میں کام کر رہے ہیں اور وہ ایک جگہ سے کوئی چیز لاتے ہیں اور دوسری
پر لگا دیتے ہیں۔آپ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا ، يَا رَسُولَ اللهِ! ہم نر کھجور کا
مادہ کھجور سے پیوند کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا اس کا کیا فائدہ جو پھل لگتا ہے وہ تو آپ ہی لگ
جائے گا۔انہوں نے یہ بات سُن کر نر اور مادہ درختوں کو آپس میں ملا نا ترک کر دیا۔دوسرے
سال وہ لوگ آپ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا۔يَارَسُولَ اللَّهِ! ہماری فصل تو بہت کم ہوئی
ہے کیونکہ ہم آپ کے کہنے پر پیوند لگانے سے رُک گئے تھے۔آپ نے فرمایا تم کیوں رُک گئے
تھے؟ میں تو ایک انسان ہوں اور مجھے علم غیب حاصل نہیں۔اگر تمہارے تجربہ سے یہ بات
ثابت تھی تو تم نے میری بات نہیں مانی تھی۔۲
پھر قرآن کریم نے صرف نباتات کے نرومادہ ہونے کا ہی ذکر نہیں کیا بلکہ فرمایا۔وَمِنُ
كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ۔ہم نے ہر چیز کے نرومادہ بنائے ہیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔اب انسان کے نرومادہ
کا تو سب کو علم ہے، جانوروں کے نرومادہ کا بھی علم ہے، زراعت کے متعلق بھی اب بہت حد
تک پتہ لگ گیا ہے کہ درختوں اور نباتات میں نرومادہ کا وجود پایا جاتا ہے۔چنانچہ عام طور پر
سیہ قانون بتایا جاتا ہے کہ باغوں میں شہد کی مکھیاں پالنی چاہیں اور اُس کی وجہ یہ ہے کہ شہد کی
لکھی نر کا پھول لے کر مادہ کے پھول سے ملادیتی ہے۔اور اس کے نتیجہ میں پھل زیادہ
ہوتا ہے۔ہمارے علاقہ میں تو اس کا رواج کم ہے لیکن پشاور کی طرف چلے جاؤ تو بڑے بڑے
خاندانوں نے اپنے باغات میں شہد کی مکھیاں پالی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں باغ زیادہ
لگائے جاتے ہیں اور اُن میں پھل زیادہ آتا ہے بلکہ تازہ سائنٹیفک تحقیقات سے تو یہاں تک
ثابت ہے کہ جمادات میں بھی بعض قسمیں ایسی ہیں جن میں نر و مادہ کا وجود پایا جاتا ہے۔
چنانچہ بعض سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ ٹین ۲۸ میں بھی نر و مادہ پایا جاتا ہے۔مسئلہ ارتقاء اور قرآنی کتب خانہ پھر نیچرل ہسٹری والے بیان کرتے ہیں کہ انسان
بندر سے بنا ہے۔چنانچہ ڈارون نے اس تھیوری
کو پیش کیا کہ پہلے دنیا میں چھوٹے جانور بنے۔پھر اُس سے بڑے جانور بنے اور پھر اُن
جانوروں میں سے کسی جانور سے ترقی کر کے انسان بنا مگر وہ جانور جس سے انسان بنا اب ملتا
نہیں ، ہاں اتنا پتہ چلتا ہے کہ اس جانور کی اعلیٰ قسم بندر ہے۔گویا اس کے نزدیک انسانی ارتقاء
بندروں کی قسم کے ایک جانور سے ہوا ہے مگر بعض دوسرے محققین کہتے ہیں کہ گوانسان نے
ارتقائی قانون کے ماتحت ہی ترقی کی ہے مگر وہ حیوانات کی نسل سے بہت پہلے سے جدا ہو چکا تھا
اور اُسی وقت سے آزادانہ ترقی کر رہا ہے۔چونکہ دنیا اس بارہ میں صحیح علم کی سخت محتاج تھی اس
لئے قرآنی کتب خانہ نے اس اہم موضوع کے متعلق بھی روشنی ڈالی اور فرمایا کہ مَالَكُمْ
لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا هِ وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا ۲۹
یعنی اے لوگو! تمہیں کیا ہو گیا کہ تم خدا تعالیٰ کے متعلق وقار کا خیال نہیں رکھتے۔وقار
کے معنے عام طور پر سنجیدگی کے سمجھے جاتے ہیں حالانکہ وقار کے معنے ہوتے ہیں حکمت کے ساتھ
کام کرنا پس مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا کے یہ معنے ہیں کہ تمہیں کیا ہو گیا کہ تم خدا تعالیٰ
کے متعلق یہ خیال کرتے ہو کہ وہ یونہی بغیر حکمت کے کام کرتا ہے حالانکہ وہ ہر کام حکمت کے
ساتھ کرتا ہے وَقَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اُس نے تم کو درجہ بدرجہ مختلف
تبدیلیوں میں سے گزارتے ہوئے پیدا کیا ہے تاکہ تمہاری پیدائش میں کوئی نقص نہ رہے اگر وہ
بغیر کسی حکمت کے کام کرتا تو مختلف دوروں میں سے وہ انسان کو کیوں گزارتا۔وہ اُسے یکدم
پیدا کر دیتا مگر اُس نے انسان کو یکدم پیدا نہیں کیا بلکہ قدم بقدم کئی دوروں میں سے گزارتے
ہوئے پیدا کیا ہے۔کبھی اُس پر عدم کا دور تھا، کبھی وہ ایک وجود تو تھا مگر بغیر دماغ کے، کبھی
نطفہ سے اُس کی پیدائش ہونے لگی اور پھر آخر میں اُس پر وہ دور آیا جبکہ اُس کا دماغ کامل ہو
گیا اور وہ صحیح معنوں میں انسان کہلانے لگ گیا۔قرآنی کتب خانہ میں زمین و آسمان کی پیدائش کا ذکر پھر قرآن کریم زمین و آسمان
کی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے
اَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا وَ جَعَلْنَا
۷۸۰
مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ۔٣٠۔یعنی کیا کفار نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں بند تھے پھر ہم نے اُن کو کھول
دیا اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا۔یہ آیت بتاتی ہے کہ اب جو سورج چاند اور زمین
الگ الگ ہے پہلے ایک وجود کی شکل میں الگ الگ نجڑے ہوئے تھے، پھر علیحدہ علیحدہ کر دیئے
گئے اور سورج چاند اور زمین بن گئے اور یہی حقیقت آجکل کے سائنسدان پیش کرتے ہیں۔قرآنی کتب خانہ میں نظام ہائے شمسی کا ذکر اسی طرح پہلے عام طور پر یہ سمجھا جاتا
تھا کہ صرف ایک نظام شمسی کام کر
رہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتایا کہ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ وَّ
مِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ۔ا
یعنی اللہ تعالیٰ وہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے ہیں اور زمینیں بھی آسمانوں کے عدد
کے مطابق پیدا کی ہیں۔عربی میں سبع کا لفظ مبالغہ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔پس اس لفظ کے
ذریعہ سے یہ بتایا گیا ہے کہ بہت سے آسمان اور زمینیں پیدا کی گئیں ضروری نہیں کہ وہ سات ہی ہوں۔تاریخ انبیاء اور قرآن کریم آب میں یہ بتا تا ہوں کہ قرآن کریم میں تاریخ انبیاء
اور
بھی بیان کی گئی ہے اور تمام انبیاء کو ان الزامات سے
پاک قرار دیا گیا ہے جو مختلف قوموں نے اُن پر عائد کئے۔حضرت لوط علیہ السلام پر بائبل کا گندا الزام ملا پانی میں حضرت لوط علیہ السلام
بائبل
کے متعلق آتا ہے :-
اور لوط ضغر سے اپنی دونوں بیٹیوں سمیت نکل کر پہاڑ پر جا رہا
کیونکہ مغر میں رہنے سے اُسے دہشت ہوئی۔اور وہ اور اُس کی دونوں بیٹیاں
ایک غار میں رہنے لگیں۔تب پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ ہمارا باپ بوڑھا ہے
اور زمین پر کوئی مرد نہیں جو تمام جہان کے دستور کے موافق ہمارے پاس اندر
آئے۔آؤ ہم اپنے باپ کوئے پلائیں اور اُس سے ہم بستر ہوں تا کہ اپنے
باپ سے نسل باقی رکھیں۔سوانہوں نے اُسی رات اپنے باپ کوئے پلائی اور
پلوٹھی اندر گئی اور اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی۔پر اُس نے اُس کے لیٹتے اور
اُٹھتے وقت اُسے نہ پہچانا۔اور دوسرے روز ایسا ہوا کہ پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا
کہ دیکھ کل رات کو میں اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی آؤ آج رات بھی اُسکو
ئے پلائیں اور تو بھی جا کے اُس سے ہم بستر ہو کہ اپنے باپ سے نسل باقی
رکھیں۔سو اُس رات کو بھی انہوں نے اپنے باپ کوئے پلائی اور چھوٹی اُٹھ
کے اس سے ہم بستر ہوئی اور اُس نے اُس کے لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُسے نہ
پہچانا۔سولو ط کی دونوں بیٹیاں اپنے باپ سے حاملہ ہوئیں اور بڑی ایک بیٹا جنی
اور اُس کا نام موآب رکھا وہ موابیوں کا جواب تک ہیں باپ ہوا اور چھوٹی
بھی ایک بیٹا جئنی اور اس کا نام بنی کمی رکھا۔‘۳۲
قرآن کریم کا اعلان برتیت یہ وہ گندی تاریخ ہے جو دُنیا کے کتب خانوں نے پیش کی
اور جسے پڑھ کر شریف انسان کا دل لرزنے لگ جاتا ہے مگر
جب قرآنی کتب خانہ کو دیکھا جائے تو ہمیں اس میں یہ لکھا ہوا نظر آتا ہے وَلُوطاً آتَيْنَهُ
حُكْمًا وَّ عِلْمًا وَّ نَجَّيْنَهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِى كَانَتْ تَعْمَلُ الْخَبَثِتَ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ
سَوْءٍ فَسِقِينَه وَاَدْخَلْنَهُ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُ مِنَ الصَّلِحِينَ۔٣٣
یعنی ہم نے لوط کو حکم دیا اور علم بھی اور ہم نے اُس کو ایسی بستی سے نجات دی جو نہایت
ہی گندے کام کرتی تھی گویا بائبل تو کہتی ہے کہ اپنی بستی سے نکل کر خود لوط علیہ السلام نے ہی
گندے کام کرنے شروع کر دیے تھے اور قرآن کریم کہتا ہے کہ لوظ کی قوم فسق و فجور میں مبتلاء
تھی ٹوٹ کو ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا تھا اور وہ ہمارے نیک بندوں میں سے تھا۔اس
طرح قرآن کریم نے تاریخ انبیاء بھی بیان کر دی اور بائبل میں جو جھوٹی باتیں داخل ہوگئی
تھیں اُن کا بھی رڈ کر دیا۔ہاں قرآن کریم نے حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے متعلق یہ
بیان فرمایا ہے کہ وہ عذاب کا شکار ہو گئی تھی چنانچہ فرماتا ہے فَنَجَّيْنَهُ وَأَهْلَةٌ أَجْمَعِينَ إِلَّا
عَجُوزًا فِي الْغَبِرِينَ ٣٢
یعنی ہم نے لوظ کو اور اُس کے تمام اہل کو بچا لیا تھا سوائے ایک بوڑھی عورت کے جو
غابرین سے تھی۔غیر کے معنی عربی زبان میں حقد یعنی کینہ کے ہوتے ہیں۔۳۵ پس یہ لفظ
استعمال کر کے قرآن کریم نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی میں بڑھیا
ہونے کے باوجود ناجائز شر باقی تھا اور وہ آپ کے متعلق کینہ اور بغض رکھتی تھی۔اس کا تعلق اُن
لوگوں کے ساتھ تھا جو حضرت لوط علیہ السلام کے مخالف تھے اس لئے وہ عذاب سے نہ بچائی گئی۔۳۴
۷۸۲
اب دیکھو! حضرت لوط علیہ السلام بنی اسرائیل کے نبی ہیں لیکن قرآن کریم اُن کی براءت کرتا
ہے۔گویا دادا تو وہ کسی اور قوم کا ہے لیکن اُس کی طرف سے لڑائی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کر رہے ہیں۔حضرت لوط حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے اور عرب اپنے آپ کو
حضرت اسماعیل کی نسل قرار دیتے تھے۔حضرت لوط سے اُن کا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن یہودی قوم کا
حضرت لوط علیہ السلام سے قریبی رشتہ ہے مگر انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام پر الزام لگا دیا اور کہا
وہ بد کا رتھا لیکن قرآن کریم نے کہا کہ حضرت لوط علیہ السلام ایک بزرگ اور خدا رسیدہ انسان تھے
اور اُن پر یہ محض جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔حضرت داؤد علیہ السلام کی عزت کی حفاظت پھر قرآن کریم نے حضرت داؤد
علیہ السلام کی عزت کی بھی حفاظت
کی تھی۔آپ پر بھی بائبل یہ نہایت گندہ الزام لگاتی ہے کہ آپ نے (نعوذ باللہ ) اور یاہ کی
بیوی کے ساتھ زنا کیا اور اور یاہ کو جنگ میں بھجوا کر مروا دیا اور پھر اس سے شادی کر لی چنانچہ
اس میں لکھا ہے : -
ایک دن شام کو ایسا ہوا کہ داؤد اپنے بچھونے پر سے اُٹھا اور
بادشاہی محل کی چھت پر ٹہلنے لگا اور وہاں سے اُس نے ایک عورت کو دیکھا جو نہا
رہی تھی اور وہ عورت نہایت خوبصورت تھی تب داؤد نے اس عورت کا حال
دریافت کرنے کو آدمی بھیجے۔انہوں نے کہا۔کیا وہ العام کی بیٹی بنت سبع۔حتی
اور یاہ کی جورو نہیں ؟ اور داؤد نے لوگ بھیج کے اس عورت کو بلا لیا چنانچہ وہ
اس کے پاس آئی اور وہ اُس سے ہم بستر ہوا۔۳۶
لیکن قرآن کریم نے بائبل کے اس الزام کی تردید کی ہے اور حضرت داؤد علیہ السلام
کو نیک اور خدا تعالیٰ کا پاک بندہ قرار دیا ہے چنا نچہ فرماتا ہے وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُدَ
ذَا الْاَيْدِ : إِنَّةٌ أَوَّابٌ وَإِنَّ لَهُ عِنْدَنَا لَزُلْفَى وَحُسْنَ مَابٍ ۳۸
یعنی ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو۔جو بڑی طاقت کا مالک تھا۔اور خدا تعالیٰ کی طرف
بار بار جھکتا تھا۔وہ ہمارا مقرب تھا اور اُسے ہمارے پاس بڑا اچھا ٹھکانہ ملے گا۔ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کا پیارا بندہ ایسے ظالمانہ افعال کا مرتکب نہیں ہو سکتا جو بائبل
بیان کرتی ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ بائبل جس طرح یہودیوں کے ہاتھ میں ہے اسی طرح
۷۸۳
عیسائیوں کے ہاتھ میں ہے اور انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام حضرت عیسی کے
دادا تھے گویا جس کو وہ خدا مانتے ہیں اُس کے دادا کو وہ زانی کہتے ہیں لیکن قرآن کریم جو
حضرت مسیح علیہ السلام کی خدائی کا منکر ہے اور جس کے متعلق عیسائی کہتے ہیں کہ یہ ہمارا دشمن
ہے وہ کہتا ہے کہ داؤد کے متعلق ایسے الزامات مت لگاؤ وہ تو خدا تعالیٰ کا ایک نیک اور مقترب
بندہ تھا۔حضرت سلیمان علیہ السلام پر بائبل کے الزامات اس طرح بائبل میں حضرت سلیمان
علیہ السلام کے متعلق لکھا ہے کہ : -
” جب سلیمان بوڑھا ہوا تو اُس کی جوروں نے اُس کے دل کو غیر معبودوں
کی طرف مائل کیا اور اُس کا دل خداوند اپنے خدا کی طرف کامل نہ تھا جیسا
اس کے باپ داؤد کا دل تھا۔۳۹۔پھر لکھا ہے کہ : -
اُس کا دل خداوند اسرائیل کے خدا سے جو اُسے دوبار دکھائی دیا برگشتہ
ہوا۔اسلئے خداوند سلیمان پر غضبناک ہوا کہ اس نے اسے حکم دیا تھا کہ وہ اجنبی
معبودوں کی پیروی نہ کرے پر اُس نے خداوند کے حکم کو یاد نہ رکھا۔۴۰۰
گویا بائبل حضرت سلیمان علیہ السلام پر یہ الزام لگاتی ہے کہ وہ اپنے خدا سے برگشتہ
و گئے تھے اور اس طرح انہوں نے کفر کیا تھا۔قرآن کریم کی تردید لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب ملکہ سبا حضرت سلیمان علیہ السلام
کے بُلانے پر اُن کے پاس آئی تو حضرت سلیمان نے اُسے
غیر معبودوں کی عبادت کرنے سے روکا اسے گویا قرآن تو یہ کہتا ہے کہ ملکہ سبا جو اُن کی آخری بیوی
تھی اُسے بھی انہوں نے غیر معبودوں کی عبادت کرنے سے روکا لیکن بائبل کہتی ہے کہ وہ اپنی
بیویوں کے کہنے پر خدا وند تعالیٰ سے برگشتہ ہو گئے تھے یہ کتنا بڑا فرق ہے جو بائبل اور قرآن
میں پایا جاتا ہے۔اسی طرح قرآن کریم حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے وَمَا كَفَرَ
سُلَيْمَنُ وَلَكِنَّ الشَّيْطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ۔یعنی جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے بت پرستی کی تھی اور وہ کافر
۷۸۴
ہو گئے تھے وہ غلط کہتے ہیں بلکہ در حقیقت ایسا الزام لگانے والے خود کا فر ہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ
کے نبی پر اتنا بڑا اتہام لگاتے ہیں۔پس قرآن کریم نے حضرت سلیمان علیہ السلام کی صحیح تاریخ
بیان کر دی ہے حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا نہیں تھے بلکہ حضرت داؤد کے
بیٹے ہونے کی وجہ سے حضرت مسیح علیہ السلام کے دادا تھے۔یا بائبل میں اُنکا صحیفہ شامل ہونے کی
وجہ سے وہ بنی اسرائیل کے بزرگ تھے اور وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد آئے تھے لیکن
قرآن کریم اُن کی عزت کی حفاظت کرتا ہے اور خود اُن کے اپنے پوتے پڑپوتے انہیں
خدا تعالیٰ سے برگشتہ اور بُت پرست قرار دیتے ہیں۔حضرت ہارون علیہ السلام پر بائبل کے الزامات پھر قرآن کریم نے حضرت
ہارون علیہ السلام کی عزت
کی بھی حفاظت کی۔بائبل میں لکھا ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام طور پہاڑ پر تشریف لے
گئے اور اُن کے بعد اُن کی قوم نے بچھڑا بنا لیا تو حضرت ہارون علیہ السلام بھی اُن کے اِس فعل
میں اُن کے ساتھ شریک ہو گئے تھے چنانچہ لکھا ہے :-
اور جب لوگوں نے دیکھا کہ موسیٰ نے پہاڑ سے اترنے میں دیر
لگائی تو وہ ہارون کے پاس جمع ہو کر اُس سے کہنے لگے کہ اُٹھ ہمارے لئے
دیوتا بنا دے جو ہمارے آگے آگے چلے کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ اس مردِ موسیٰ
کو جو ہم کو ملک مصر سے نکال کر لایا، کیا ہو گیا۔ہارون نے اُن سے کہا۔تمہاری
بیویوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالیاں ہیں اُن کو
اُتار کر میرے پاس لے آؤ۔چنا نچہ سب لوگ اُن کے کانوں سے سونے کی
بالیاں اُتارا تار کر اُن کو ہارون کے پاس لے آئے اور اُس نے اُن کو ان
کے ہاتھوں سے لے کر ایک ڈھالا ہوا بچھڑا بنایا جس کی صورت چھینی سے
ٹھیک کی۔تب وہ کہنے لگے۔اے اسرائیل! یہی تیرا وہ دیوتا ہے جو تجھ کو
ملک مصر سے نکال کر لایا۔۴۳
غرض بائبل کہتی ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پہاڑ سے آنے میں دیر ہو گئی تو
اُنکی قوم حضرت ہارون کے پاس گئی اور کہا کہ موسی ہمیں خدا کی باتیں سنا یا کرتا تھا لیکن پتہ
نہیں وہ کہاں چلا گیا ہے اب ہم خدا کے بغیر رہ گئے ہیں۔تو اُٹھ اور ہمارے لئے خدا بنا جو