سیر روحانی (۱۲) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۸ء بر موقع جلسه سالانه منعقده ربوه
حصہ 4
۷۹۷
الَّذِي خَلَقَ السَّمَواتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمتِ وَ النُّوْرَ۔ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا
بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ
یعنی سب تعریفوں کا مستحق خدا تعالیٰ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا ہے اور
پھر اُس نے اندھیروں اور نور کو پیدا کیا ہے لیکن اس کے باوجود کا فرلوگ اُس کے ساتھ شریک
بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹور کا خدا اور ہے اور تاریکی کا خدا اور ہے۔چنانچہ زرتشتیوں کا بھی
یہی خیال تھا کہ اہر من ظلمت کا خدا ہے اور یزدان نور کا خدا ہے۔اسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ
عقیدہ اس لئے غلط ہے کہ دنیا میں بعض چیزیں نور کے ماتحت پائی جاتی ہیں اور بعض چیزیں
ظلمت کے ماتحت پائی جاتی ہیں۔نور اور ظلمت علیحدہ علیحدہ چیزیں نہیں بلکہ ایک ہی زنجیر کی دو
کڑیاں ہیں اور دونوں چیزیں ثابت کرتی ہیں کہ خدا ایک ہے۔اگر ظلمت یہ ثابت کرتی کہ
خدا تعالیٰ میں کوئی نقص ہے تو بے شک ایک اور خدا یزدان کی ضرورت ہوتی لیکن یہاں یہ
صورت نہیں۔یہاں تو ظلمت بھی خدا تعالیٰ کی تعریف کرتی ہے اور ٹور بھی خدا تعالیٰ کی تعریف
کرتا ہے۔چنانچہ دوسری جگہ آتا ہے قُلْ اَرَءَ يُتُمُ اِنْ جَعَلَ اللهُ عَلَيْكُمُ الَّيْلَ سَرْمَدًا
إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ إِلَهُ غَيْرُ اللهِ يَا تِيْكُمُ بِضِيَاءٍ - أَفَلَا تَسْمَعُونَ قُلْ اَرَءَ يُتُمُ
اِن جَعَلَ اللهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرُمَدًا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ إِلَةٍ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيَكُمُ
بِلَيْلِ تَسْكُنُونَ فِيهِ ، أَفَلَا تُبْصِرُونَ "
ط
فرماتا ہے۔ظلمت اور نور دونوں کا وجود انسان کے لئے ضروری ہے۔نہ نور کے بغیر
وہ زندہ رہ سکتا ہے اور نہ ظلمت کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے۔انسان دن کو کام کر کے تھک جاتا ہے
اور رات کو نیند کے ذریعہ آرام حاصل کر کے پھر تر و تازہ ہو جاتا ہے۔اس لئے اگر خدا تعالیٰ
رات کو لمبا کر دیتا تو کوئی انسان کام نہ کر سکتا۔اسی طرح اگر وہ دن کو لمبا کر دیتا تو کوئی شخص
آرام نہ کر سکتا۔پس نور اور ظلمت دونوں چیزیں انسانی بقا کے لئے ضروری ہیں اور اُن کو دو
خداؤں کی پیدائش کہنا غلط ہے۔قرآن کریم میں عِلمُ الاخلاق کا ذکر پھر علم الاخلاق بھی ایک اہم علم ہے اور اس پر
کئی کتا ہیں لکھی گئی ہیں قرآن کریم نے اس علم
کی طرف اشارہ کیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ
اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْم ٣
۷۹۸
یعنی تم اُن معبودوں کو جن کو کفار خدا تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں گالیاں نہ دو ورنہ وہ جہالت
کی وجہ سے خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جائیں گے۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ کسی قوم کے
قابل عزت بزرگوں کے حق میں کوئی بُری بات نہیں کہنی چاہئے ورنہ اُن کے دل دُکھیں گے اور
چونکہ وہ اخلاق سے عاری ہیں اس لئے وہ جواب میں اللہ تعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جائیں
گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ أَنْ يُلْعَنَ الرَّجُلُ
وَالِدَيْهِ قِيْلَ يَا رَسُولَ اللهِ وَ كَيْفَ يَلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ قَالَ يَسُبُّ الرَّجُلُ
أَبا الرَّجُلِ فَيَسُبُّ اَبَاهُ وَيَسُبُّ أُمَّهُ - ٤٢
یعنی کسی شخص کو نہیں چاہئے کہ وہ اپنے ماں باپ کو گالیاں دے۔صحابہ نے عرض کیا
يَارَسُولَ اللہ ! اپنے ماں باپ کو کون گالیاں دیتا ہے۔آپ نے فرمایا جو شخص دوسرے کے ماں باپ
کو گالیاں دیتا ہے۔وہ گویا اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتا ہے کیونکہ دوسرا شخص جوش میں آکر
اس کے ماں باپ کو گالیاں دینے لگ جائیگا۔غرض اللہ تعالیٰ نے عِلمُ الاخلاق کا بھی ذکر فرما دیا ہے۔عیسائی بڑا ناز کرتے ہیں کہ
حضرت مسیح علیہ السلام نے یہ تعلیم دی ہے کہ تم دوسرے کیلئے بھی وہی بات پسند کرو جو تم اپنے
لئے پسند کرتے ہو۔حالانکہ قرآن کریم بھی کہتا ہے کہ دوسروں کے بتوں وغیرہ کو گالیاں نہ
دو۔ورنہ اگر تم اُنکے معبودوں کو گالیاں دو گے تو وہ جوابا تمہارے خدا کو گالیاں دیں گے
اور پھر تمہیں اس پر چڑنے یا بُرا منانے کا کوئی حق نہیں ہو گا کیونکہ ابتداء تمہاری طرف سے ہوئی
ہوگی۔لیکن اگر ابتداء دوسروں کی طرف سے ہوئی ہو اور وہ تمہارے معبود کو گالیاں دیں تو پھر
بیشک وہ ظالم ہو نگے لیکن اگر پہل تمہاری طرف سے ہو اور تم کسی کے معبود کو گالیاں دو اور وہ
جواباً تمہارے خدا کو بھی گالیاں دینے لگ جائے تو تمہیں اس پر چڑنے کا کوئی حق نہیں ہوگا
کیونکہ اسے جواب دینے والا سمجھا جائے گا ظلم کرنے والا نہیں سمجھا جائے گا۔چنانچہ احادیث
میں آتا ہے ایک دفعہ ایک صحابی نے ایک یہودی کے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
ایسے طور پر ذکر کیا کہ آپ کی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر فضیلت ثابت ہوتی تھی۔اس سے
بہرحال اس یہودی کو تکلیف ہوئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ نے
فرما يا لَا تُخَيَّرُونِی علی موسی ۷۵ مجھے حضرت موسیٰ علیہ اسلام پر اس طرح فضیلت نہ
دیا کرو کہ اس سے کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے۔
۷۹۹
قرآن کریم میں عِلْمُ الْإِنْسَان کا ذکر عِلمُ الإِنسان بھی ایک نہایت ضروری علم ہے
جس کو انگریزی میں ANTHROPOLOGY
کہتے ہیں اور لوگوں نے اس علم پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔قرآن کریم نے بھی اس پر بحث کی
ہے اور اس نے ابوالبشر کا نام آدم رکھا ہے۔یعنی وہ پہلا انسان تھا جس نے سطح زمین پر رہنا
شروع کیا۔تاریخ بتاتی ہے کہ آدم سے پہلے جو لوگ تھے وہ غاروں میں چُھپ کر رہتے تھے تا کہ
کہیں شیر اور بھیڑیے اُسے کھا نہ جائیں۔پھر جب تمدن نے ترقی کی اور حضرت آدم علیہ السلام
کے ذریعہ لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کرنی شروع کر دی تو لوگ غاروں سے باہر نکل آئے
اور انہوں نے سطح زمین پر رہنا شروع کر دیا۔اور سب سے پہلا انسان آدم تھا جس نے زمین
کی سطح پر رہنا شروع کیا۔گویا پہلا کیومین (CAVEMAN) جو زمین پر رہنا شروع ہوا آدم
تھا بلکہ قرآن کریم نے اس کا نام آدم رکھ کر ہی یہ بات واضح کر دی ہے کہ وہ CAVE یعنی
غار کو چھوڑ کر باہر نکل آیا تھا اور اُس نے سطح زمین پر مل جُل کر رہنا شروع کر دیا تھا۔چنانچہ
ادِيمُ الْأَرْضِ کے معنے عربی زبان میں سطح زمین کے ہوتے ہیں۔کے گویا آدم کے معنے ہوئے
غاروں سے نکل کر سطح زمین پر رہنے والا شخص۔اسی طرح آدیم کے معنے اوّلیت کے بھی
ہیں کے گویا آدم کے لفظ میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ موجودہ نسل کا پہلا انسان آدم تھا۔اسی طرح آدم کے معنے ہوتے ہیں صَارَ لَهُمُ اُسْوَةٌ ^ وہ اُن کے لئے نمونہ ہو گیا۔یعنی
آدم علیہ السلام لوگوں کے لئے ایک نمونہ تھے اور انہوں نے آپ کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا
تھا۔عیسائیوں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ چونکہ حضرت آدم علیہ السلام نے گناہ کیا تھا اس لئے
انسان کی فطرت میں گناہ کا مادہ پایا جاتا ہے لیکن یہ بات غلط ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے
کوئی گناہ کیا تھا۔اُن سے صرف ایک اجتہادی لغزش ہوئی تھی اور پھر اس لغزش پر بھی انہوں
نے تو بہ کی۔اگر عیسائیوں کا کلیہ صحیح تسلیم کر لیا جائے تو انسان کی فطرت میں تو بہ کا مادہ ہونا چاہئے
تھا نہ کہ گناہ کا کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام لوگوں کے لئے نمونہ تھے اور وہ انہیں کے نقش قدم
پر چلتے تھے۔گناہ تو حوا نے کیا تھا اور حوا نے ہی بائبل کی رُو سے حضرت آدم کو پھسلایا تھا۔پھر
آدم سے سلسلہ گناہ کس طرح چل پڑا جبکہ آدم نے ایک اجتہادی غلطی پر تو بہ بھی کی تھی۔اِسی طرح آدَمَ کے ایک معنے اَلَّفَ وَوَفَّقَ کے ہیں۔۹ے یعنی اُس نے فساد دُور کیا اور باہم
موافقت پیدا کی۔ان معنوں میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام
نے ہی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے ہی تمدن کو صحیح معنوں میں دنیا میں قائم
کیا تھا۔اس میں فرشتوں کے اِس سوال کا جواب بھی آجاتا ہے جو انہوں نے کیا تھا کہ اَتَجْعَلُ
فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ - ٥٠
یعنی کیا تو اس میں ایسا شخص پیدا کر یگا جو اُس میں فساد کرے گا اور لوگوں کا خون بہائیگا ؟
اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ہم نے تو آدم کو پیدا ہی اِس لئے کیا ہے کہ وہ دنیا سے فساد دُور کرے
خلیفہ ہونا تو الگ چیز ہے اس کی پیدائش ہی فساد کو دُور کرنے والی تھی۔دوسری مثال اس کی حضرت نوح علیہ السلام کی ہے۔بائبل سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت
نوح علیہ السلام کے باپ بڑے نیک آدمی تھے انہوں نے الہام الہی سے نوح کا نام رکھا تھا
جس کے معنے ہیں نوحہ کرنے والا۔اس میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ دنیا میں اُن کے
زمانہ میں ایک عالمگیر عذاب آئے گا جس سے وہ خود تو بچ جائیں گے مگر اُن کی قوم تباہ ہو جائے
گی اور وہ اپنی قوم کے تباہ ہونے پر نوحہ کریں گے۔قرآن کریم نے بھی اس کی تصدیق کی ہے
اور حضرت نوح علیہ السلام کے نام کا ذکر کر کے اس توجیہہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔قرآن کریم میں آئندہ زمانہ کی تاریخ قرآن کریم میں آئندہ زمانہ کی تاریخ بھی
بیان کی گئی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ
تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ ال
دوسری کتابیں تو صرف پچھلا حال بیان کرتی ہیں لیکن قرآن کریم ایسی کتاب ہے جو
آئندہ زمانہ کا حال بھی بیان کرتی ہے۔چنانچہ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اے مسلمانو!
آئندہ زمانہ میں رومیوں اور ایرانیوں کے ساتھ تمہاری جنگیں ہونگی اور وہ عرب جنہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سستی دکھائی تھی وہ اپنے دھتے دھوسکیں گے۔چنانچہ
ایسا ہی ہوا یا تو وہ وقت تھا کہ رومی اور ایرانی مسلمانوں کو بڑا حقیر سمجھتے تھے اور قابل التفات ہی
نہیں سمجھتے تھے اور یا پھر وہ زمانہ آیا کہ ایران اور روم دونوں نے مسلمانوں پر حملہ کیا اور اس
بات سے خائف ہو گئے کہ مسلمان اُن کے ملک میں نہ گھس آئیں لیکن اس آیت کے مطابق
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں مسلمانوں نے ان دونوں ملکوں پر فتح حاصل کی اور وہ
عرب جو پہلے کمزوریاں دکھا رہے تھے انہوں نے بھی بڑی بڑی قربانیاں کیں اور ان
۸۰۱
دونوں ملکوں کو انہوں نے تباہ کر کے رکھ دیا اور اس طرح قرآن کریم میں جو آئندہ زمانہ کی
تاریخ بیان کی گئی تھی وہ حقیقت بن کر ظاہر ہو گئی۔یا جوج ماجوج کے متعلق پیشگوئی اس کی مثال میں ایک اور پیشگوئی بھی بیان کی جاسکتی
ہے اور وہ یا جوج ماجوج کے متعلق ہے۔قرآن کریم
میں آتا ہے کہ آخری زمانہ میں یا جوج اور ماجوج غالب آجائینگے اور ساری دنیا پر چھا جائیں
گے۔جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ظاہر ہوئے اُس وقت یورپ بالکل وحشی
تھا اور اس کے باشندے کھا لیں پہنا کرتے تھے لیکن آج دیکھو ان کی حکومت کس قدر بڑھ گئی
ہے اور وہ رکس طرح ساری دنیا پر غالب آگئے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس کے متعلق
پیشگوئی کرتے ہوئے فرماتا ہے وَحَرَامٌ عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ حَتَّى
إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۵۲
یعنی ہر ایک بستی جسے ہم نے ہلاک کیا ہے اُس کے لئے فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ اُس کے
بسنے والے کوٹ کر اس دنیا میں نہیں آئیں گے یہاں تک کہ جب یا جوج اور ماجوج کے لئے
دروازہ کھول دیا جائیگا اور وہ ہر پہاڑی اور ہر سمندر کی لہر پر سے پھلانگتے ہوئے ساری دنیا
میں پھیل جائیں گے تو اُس وقت مُردہ قوموں میں بھی بیداری پیدا ہو جائے گی اور اُن میں بھی
زندگی کی حرکت پیدا ہونے لگ جائے گی۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں
یا جوج اور ماجوج جس سے مراد روس اور انگلستان ہیں ، ساری دنیا پر چھا جائیں گے اور یہ
دونوں قومیں سمندر کی لہروں پر سے ہوتے ہوئے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے پھاندتے ہوئے
ساری دنیا میں پھیل جائیں گی۔قرآن کریم نے حدب کا لفظ استعمال کیا ہے اور عربی زبان میں
حدب کے معنے اونچے ٹیلوں کے بھی ہیں اور موج کے بھی ہیں۔۵۳ گویا اس آیت میں یہ
اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ قو میں سمندر میں سے ہوتے ہوئے بھی ساری دنیا میں پھیل جائیں گی اور
پہاڑوں سے بھی آئیں گی اور دنیا میں پھیل جائیں گی۔چنانچہ روس پہاڑوں پر سے ہو کر چین پر
قابض ہو گیا اور انگریز اور امریکہ سمندر سے آ رہے ہیں اور اس تاریخ کو جو قرآن کریم نے
آئندہ زمانہ کی بیان کی تھی پورا کر رہے ہیں۔فلسطین پر یہود کے قبضہ کی پیشگوئی اسی طرح قرآن کریم نے بنی اسرائیل کے
متعلق واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ
۸۰۲
تو رات میں ان کے متعلق پیشگوئی تھی کہ ان پر دو دفعہ تباہی آئے گی اور وہ بیت المقدس سے
نکالے جائینگے چنانچہ اُن کی پہلی تباہی نبو کد نضر بادشاہ کے حملہ سے ہوئی اور دوسری تباہی
ٹائیٹس رومی کے ذریعہ سے ہوئی جو مسیح کے صلیب کے واقعہ کے ستر سال بعد یہودیوں پر حملہ
آور ہوا تھا ان واقعات کا ذکر کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَقُلْنَا مِنْ
بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَاءِ يُلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ حِمْنَا بِكُمْ لَفِيفًا ۵۴
یعنی فرعون کے سمندر میں ڈوب مرنے کے بعد ہم نے بنی سرا ئیل کو کہہ دیا تھا کہ تم فلسطین
میں جا کر آباد ہو جاؤ لیکن ایک وقت کے بعد تم کو فلسطین سے نکلنا پڑے گا اور پھر خدا تعالیٰ تم کو
واپس لائے گا۔پھر تم نافرمانی کرو گے اور تم پر دوسری دفعہ عذاب آئے گا۔پھر تم جلا وطن رہو
گے یہاں تک کہ تمہاری مثیل قوم یعنی مسلمانوں کی تباہی کے متعلق جو دوسری خبر ہے اُس کا
وقت آ جائے گا اُس وقت پھر تم کو مختلف ملکوں سے جمع کر کے ارض مقدس میں اکٹھا کر دیا جائے
گا۔پس اس آیت میں بنی اسرائیل کے فلسطین پر قابض ہونے کی پیشگوئی تھی جو اب پوری
ہو چکی ہے۔میں نے جب پہلی تفسیر کبیر جو سورۃ یونس سے لے کر سورۃ کہف تک کی تفسیر پر مشتمل
ہے لکھی تھی تو میں نے اُس میں استدلال کیا تھا کہ ان آیات میں بنی اسرائیل کے فلسطین پر
قابض ہونے کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے۔ایک دفعہ میں شملہ گیا اور چوہدری ظفر اللہ خاں
صاحب کے ہاں مہمان ٹھہرا۔اُنکے ہاں اُسوقت خان علی قلی خاں بھی بطور مہمان ٹھہرے ہوئے
تھے ( جو لفٹینٹ جنرل حبیب اللہ خاں صاحب کے والد تھے ) انہوں نے چوہدری ظفر اللہ خاں
صاحب سے تفسیر کبیر مطالعہ کے لئے مانگی۔پارٹیشن کے بعد انہوں نے مجھے لکھا کہ جب میں
نے آپ
کی تفسیر میں یہ پڑھا کہ بنی اسرائیل ایک وقت میں پھر فلسطین پر قابض ہو جا ئیں گے تو
مجھے بوجہ پٹھان ہونے کے سخت غصہ آیا کیونکہ ہم تو بنی اسرائیل کے دشمن ہیں اور آپ نے
لکھا تھا کہ بنی اسرائیل فلسطین پر قابض ہو جائیں گے لیکن جب امریکہ اور انگریزوں کی مدد سے
بنی اسرائیل فلسطین میں داخل ہو گئے تو مجھے بڑی خوشی ہوئی اور میں نے کہا کہ قرآن کریم سچا
ثابت ہوگیا کیونکہ یہ واقعہ قرآن کریم کی اس آیت کی عملی تفسیر ہے۔قرآن کریم میں جغرافیہ کا ذکر پھر قرآن کریم میں جغرافیہ کا علم بھی بیان کیا گیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قوم سبا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے
کہ اُن کا ملک بہت بڑا تھا اور اُن کے ملک سے فلسطین تک بستیاں ہی بستیاں چلی جاتی تھیں
٨٠٣
لیکن اس ملک کے رہنے والوں نے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا اور انہوں نے کہا رَبَّنَا
بَعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا وَظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنَهُمْ أَحَادِيْكَ وَمَنَّ قُنْهُمْ كُلَّ
مُمَزَّق۔۸۵
یعنی اے ہمارے رب! ہمارے سفروں کو لمبا کر دے اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا پس
ہم نے اُن کا نام مٹا دیا اور اُن کو قدیم زمانہ کے افسانے بنا دیا اور انہیں تباہ کر کے ذرہ ذرہ
کر دیا۔گویا سبا قوم کی ناشکری کے باعث اُن پر تباہی آگئی اور اُن کا سارا ملک تباہ ہو کر
ویران ہو گیا۔قرآن کریم کے اس بیان کی تصدیق اس واقعہ سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت
سلیمان علیہ السلام ایک بہت بڑے لشکر کو لے کر یمن آئے اور وہ بآسانی وہاں پہنچ گئے اور اُن
کو کوئی تکلیف نہ ہوئی۔لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے قبل ابرہہ نے یمن
کے لشکر کے ساتھ مکہ پر حملہ کیا تو واپسی پر اس کا لشکر راستہ کھو جانے کی وجہ سے بالکل تبا ہ ہو
گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ اُسوقت تک وہ سب بستیاں تباہ ہو چکی تھیں۔اِن دونوں واقعات سے
معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم میں قوم سبا کا جو جغرافیہ بیان کیا گیا ہے کہ اُن کے علاقہ سے
فلسطین تک بستیاں ہی بستیاں چلی جاتی تھیں وہ بالکل درست ہے۔اس طرح اُس نے سبا کی
تباہی کے متعلق جو کچھ ذکر کیا ہے وہ بھی ٹھیک ہے۔غرض قرآن کریم کے اندر جو عظیم الشان کتب خانے موجود ہیں اُن کی مثال دنیا کے کسی
کتب خانہ میں نہیں پائی جاتی۔پھر دُنیوی کتب خانے تباہ بھی ہو جاتے ہیں لیکن قرآنی کتب خانہ وہ
ہے جسکی دائمی حفاظت کا خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا ہے۔پس گجا دُنیوی بادشاہوں کے کتب خانے
اور گجا یہ روحانی کتب خانہ جو زمانہ کی ہر دست برد سے کلّی طور پر محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ
چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے دُعا آب میں دُعا کر دیتا ہوں کہ ہمارے دوست جو یہاں آئے ہیں خیر و عافیت
سے واپس جائیں۔اُن کے گھروں میں بھی امن قائم رہے اور یہاں بھی
امن رہے اور راستہ میں بھی کوئی تکلیف نہ ہو اور اللہ تعالیٰ اُن کی آئندہ عمر میں ، اُن کے مالوں
اور اولاد میں برکت ڈالے اور اُن کو ترقیات عطا فرمائے اور اسلام کا خادم بنائے اور اُن کے
ذریعہ سے ساری دُنیا پر اسلام کا جھنڈا لہرانے لگ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کا اور آپ کے خاندانوں کا قیامت تک حافظ و ناصر ہو اور اسلام آب
۸۰۴
کے ذریعہ سے اور آپ کی اولادوں کے ذریعہ سے قیامت تک بڑھتا رہے اور دُنیا سے شرک
اور بدعت مٹ جائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت پھر دنیا میں قائم ہو جائے
اور ایسی مضبوطی سے قائم ہو کہ اُسے کوئی مٹانے کی جرات نہ کر سکے۔لا تاخت و تاراج کرنا برباد کرنا۔تباہ کرنا فیروز اللغات اردو صفحه ۳۳۴ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء
البينة : ۲ تا ۴
حشو : زائد کلام۔فضولیات۔کوڑا کرکٹ۔اردو لغت تاریخی اصول پر صفحہ ۱۷۱ جلد ۸ مطبوعه
کراچی جون ۱۹۹۳ء
۵،۴ خروج باب ۲۰ آیت ۱۱۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
ق:٣٩
ك البقره: ۲۵۶
ياس :٨٣
1 تفسیر کبیر فخر الدین رازی جلد ۶ صفحه ۳۷۲ مطبوعہ قاہر ۲۰۱۲۰ء
10- بحار الانوار جلد ۵۳ صفحه ۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۳ء
المزمل: ١٦
١٣ السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ ء سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۱۹
مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
فاطر : ۲۵
ها الرعد: ۸
اقرب الموارد جلد ۲ صفحه ۱۲۸۸ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
تاریخ همدان دیلمی از ابو شجاع شیرویه دیلمی همدانی باب الکاف
بخاری کتاب الانبياء باب قول الله تعالى وَاذْكُرُ في الكتاب مريم (الخ)
حدیث نمبر ۳۴۴۳ صفحه ۵۸۰ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۱۹ لسان العرب جلد ۵ صفحه ۱۲۸ مطبوعہ دارالحدیث القاهره ۲۰۱۳ء
٢٠ يونس : ۹۳ ال الفجر : ۷ تا ۹
۲۲ النجم: ۵۲،۵۱
۲۳ ۲۴، وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا
يَعْرِشُونَ۔ثُمَّ كُلِى مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلا يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا
شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ إِنَّ فِى ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(النحل: ۷۰،۶۹)
۸ : ۲۵
۸۰۵
٢٦ مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال ماقاله شرعًا (الخ) حدیث نمبر ۶۱۲۶
صفحه ۱۰۳۹،۱۰۳۸ مطبوع الرياض الطبعة الثانية ابريل ٢٠٠٠ء
الذاريات: ۵۰
۲۸ ٹین : ایک سفید نرم دھات۔فیروز اللغات اردو صفحه ۴۳۵ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء
۲۹ نوح:۱۵،۱۴ ٣٠ الانبياء: ٣١ ا الطلاق : ۱۳
۳۲ پیدائش باب ۱۹ آیت ۳۰ تا ۳۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
الانبياء: ۷۶،۷۵
الشعراء: ۱۷۲،۱۷۱
۳۵ اقرب الموارد جلد ۲ صفحه ۸۵۸ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
۳۶ ۲ سموئیل باب ۱۱ آیت ۲ تا ۴۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
۳۷ ص : ۱۸
۳۸ ص : ۲۶
۳۹ سلاطین باب ۱۱ آیت ۴۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
۴۰ سلاطین باب ۱۱ آیت ۹ ۱۰۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
ا وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كَفِرِينَ۔(النمل :۴۴)
٢٢ البقره: ١٠٣
خروج باب ۳۲ آیت ۱ تا ۴، برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
۲۴ خروج باب ۳۲ آیت ۵ ، ۶ ، برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
۲۵ طه: ۹۱
٤٦ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلد۴ زیر لفظ گولڈن کاف (Calf) صفحه ۱۰۰۴ و جلد ۱۸ صفحه ۸۹۵
مطبوعہ نیویارک ۱۹۱۰ ء ،۱۹۱۱ء Eleventh Edition
۴۷ اعمال باب ۱ آیت ۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
۲۸ المؤمنون : ۵۱ ۲۹ القصص : ۳۹ و ۵۰
الصفت : ١٠٣
اه اليواقيت والجواهر جزء الثانی صفحه ۳۴۲ مطبوعہ بیروت۔لبنان ۱۹۹۷ء
۵۲ آل عمران: ۱۶۰ ۵۳ الشورى: ۳۹
۵۴ تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۶۶ ۱ و۱۷۰ مطبوعہ بیروت ۲۰۰۹ء
۵۵ تاریخ کامل لابن اثیر جلد ۳ صفحه ۳۳۴، ۳۳۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
۵۶ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۳،۱۲ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۵۷ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۳،۱۲ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
۸۰۶
۵۸ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲ ،۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۵۹ السيرة الحلبيه جلد ۲ صفحه ۲۳۹ مطبوعہ المكتبة الاسلامیۃ بیروت، لبنان
١٠ النمل : ٣٣ ال الشعراء: ٣٦ ١٢ الشعراء: ۳۷
٤٤٦٣ السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۳۹، ۱۴۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۹ء
۲۵ النور : ۶۳ ١٦ القمر : ١٤
گیلیوں : گیلی تنے کی کائی ہوئی گول لکڑی جس سے شہتیر نکلتے ہیں۔فیروز اللغات اردو
صفحه ۱۱۳۸ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء
۶۸، يوسف : ۳۸
۶۹ الملک : ۲ تا ۵ • ک الانعام:۲
ای دبستان مذاهب صفحه ۱۲۶ مطبوعہ کان پور
القصص : ۷۳۷۲ ۷۳ الانعام: ۱۰۹
۴ کے بخاری کتاب الادب باب لا يسب الرجل والديه حدیث نمبر ۵۹۷۳ صفحه
١٠٤٦ مطبوع الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۷۵ بخاری کتاب احاديث الانبياء باب وفاة موسى (الخ ) حدیث نمبر ۵۹۷۳
صفحه ۱۰۴۶ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٤٦ لسان العرب جلد ا صفحہ ۹۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء
اقرب الموارد جلد ا صفحہ کے مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
اقرب الموارد جلد ا صفحه ۶ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
و اقرب الموارد جلد ا صفحہ ۷ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
١٠ البقرة:٣١ ال الفتح:۱۷
الانبياء: ۹۷،۹۶
اقرب الموارد جلد ا صفحه ۱۶۹ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
۸۴ بنی اسرائیل: ۱۰۵
۸۵ سبا : ۲۰