سیر روحانی (۱۲) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۸ء بر موقع جلسه سالانه منعقده ربوه

حصہ 3

۷۸۵
ہمارے آگے آگے چلے۔یہودیوں کی ایک قدیم رسم ہندوؤں کی طرح اُن میں بھی ایک رواج تھا کہ جب وہ
کہیں جاتے تو بت سامنے رکھ لیتے۔میں نے خود دیکھا ہے
میرے ماموں میر محمد اسمعیل صاحب مرحوم کی شادی تھی اُنکے خُسر سکندر راؤ میں رہتے تھے، ہمیں
بھی شادی میں اُن کے ساتھ گیا تھا۔وہاں ہندوؤں کا کوئی جلوس نکل رہا تھا میں نے دیکھا کہ
ہندوؤں نے ایک رتھ میں بُت رکھا ہوا ہے اور سب لوگ اُس کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔یہودی بھی چونکہ بُت پرست قوم سے نکل کر آئے تھے اس لئے اُن میں بھی غالباً یہی دستور تھا کہ وہ
بُت کو چلتے وقت آگے آگے رکھتے تھے اور اس طرح خیال کرتے تھے کہ اُن پر عذاب نازل نہیں
ہوگا۔چنانچہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیر ہوئی تو بائبل کے بیان کے مطابق بنی اسرائیل
حضرت ہارون علیہ السلام کے پاس گئے اور انہوں نے سونے کا ایک بچھڑ اڈھال کر بنایا اور
کہا۔اے بنی اسرائیل ! یہی تمہارا خدا ہے جو تمہیں مصر سے نکال کر لایا تھا۔نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ
ذَالِکَ۔حالانکہ حضرت ہارون علیہ السلام خدا تعالیٰ کے نبی تھے اور وہ اتنا بڑا شرک کر ہی نہیں
سکتے تھے۔پھر وہ اس بات کو بھی جانتے تھے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جب بنی اسرائیل کو مصر
سے نکال کر لائے تھے تو آپ نے فرعون سے بحث کی تھی کہ میں اپنی قوم کو بتوں کی پرستش سے
ہٹا کر خدائے واحد کی عبادت کی طرف لانا چاہتا ہوں۔اتنے بڑے واقعہ کی موجودگی میں وہ یہ
کہہ بھی رکس طرح سکتے تھے کہ یہی وہ تمہارا خدا ہے جو تمہیں ملک مصر سے نکال کر لایا تھا۔بچھڑے کیلئے قربان گاہ بنانا پھر لکھا ہے کہ حضرت ہارون علیہ السلام نے بچھڑے
کے لئے ایک قربان گاہ بنائی اور انہیں کہا کہ یہ بچھڑا ہی
تمہارا خدا ہے۔بائبل کے الفاظ اس بارہ میں یہ ہیں :-
یہ دیکھ کر ہارون نے اُس کے آگے ایک قربان گاہ بنائی اور اُس نے
اعلان کر دیا کہ کل خداوند کے لئے عید ہوگی۔اور دوسرے دن صبح سویرے
اُٹھ کر انہوں نے قربانیاں چڑھائیں اور سلامتی کی قربانیاں گزرا نیں پھر اُن
لوگوں نے بیٹھ کر کھایا پیا اور اُٹھ کر کھیل کود میں لگ گئے۔۲۴
قرآن کریم کا اعلان کہ بچھڑ ا سامری نے بنایا تھا گویا انہوں نے خدا تعالیٰ
کے دوبارہ مل جانے پر بڑی

ZAY
خوشی منائی لیکن قرآن کریم کہتا ہے یہ بات بالکل غلط ہے کہ حضرت ہارون علیہ السلام نے بچھڑا
بنایا تھا۔وہ ہارون نے نہیں بلکہ سامرکی نے بنایا تھا اور نہ ہارون علیہ السلام نے تو بڑے زور
سے اپنی قوم کو شرک سے روکا تھا اور توحید پر قائم رہنے کی تلقین کی تھی۔چنانچہ قرآن کریم میں
آتا ہے۔وَلَقَدْ قَالَ لَهُمُ هَرُونُ مِنْ قَبْلُ يقَوْمِ إِنَّمَا فُتِنْتُمُ بِهِ ، وَإِنَّ
رَبَّكُمُ الرَّحْمَنُ فَاتَّبِعُونِي وَاَطِيْعُوا أَمْرِی ۲۵
یعنی حضرت ہارون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی واپسی سے قبل اپنی قوم سے کہا تھا کہ
اے میری قوم ! بچھڑے کے ذریعہ تمہیں آزمائش میں ڈالا گیا ہے۔اگر حضرت ہارون علیہ السلام
نے خود بچھڑا بنایا ہوتا تو ایسا کیوں کہتے ؟ انہوں نے کہا إِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمَنُ فَاتَّبِعُونِي
وَأَطِيعُوا أَمْرِى
تمہارا رب رحمن ہے۔اس بچھڑے نے تمہاری کیا مدد کرنی ہے وہ تو پیدائش سے پہلے
بھی تمہاری مدد کرتا رہا ہے۔چنانچہ دیکھ لو انسان بعد میں پیدا ہوا ہے اور پانی پہلے پیدا ہو چکا
تھا۔اسی طرح اور ہزاروں اشیاء ہیں جو پیدائش سے پہلے صفت رحمانیت کے ماتحت پیدا ہو چکی
تھیں پس تم میری اتباع کرو میرے حکم کے پیچھے چلو، شرک مت کرو۔انسائیکلو پیڈیا برٹنی کا کا اعتراف حقیقت قرآن کریم میں یہ بیان کردہ حقیقت اتنی واضح
ہے کہ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جس کو انگلستان
کے بڑے بڑے عالموں نے مل کر لکھا ہے اُس میں بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ ہارون علیہ السلام
کے شرک کرنے کا واقعہ غلط ہے اور اس سے مضمون نگا ر استدلال کرتا ہے کہ بائبل میں دوسرے
لوگوں نے اور بھی کئی باتیں ملادی ہیں اور کئی واقعات اُن کی طرف سے بڑھا دیئے گئے ہیں۔اب دیکھو یہ کتنی عجیب بات ہے کہ قرآن کریم ایک تاریخ بیان کرتا ہے اور یہودیوں اور
عیسائیوں کے باپ کو بری قرار دیتا ہے حالانکہ وہ عیسائی اور یہودی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو ( نَعُوذُ باللهِ ) کذاب کہتے ہیں۔غرض قرآن کریم ایک گالی دینے والے کے باپ کی براءت
کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ مشرک نہیں تھا مشرک ایک اور شخص تھا جس کا نام سامری تھا۔حضرت مسیح علیہ السلام کی تاریخ پھر حضرت مسیح علیہ السلام کی تاریخ بھی قرآن کریم نے
بیان کی ہے۔انجیل میں تو صرف اتنا آتا ہے کہ:-
و مسیح اُن کے دیکھتے ہوئے اوپر اُٹھایا گیا اور بدلی نے اُسے اُن کی

ZAZ
نظروں سے چُھپا لیا۔‘۴۷
۴۸
مگر کیا بدلی کے پیچھے چلے جانے سے مراد آسمان پر چلے جانا ہوتا ہے؟ ہزاروں آدمی
روزانہ پہاڑوں پر بدلی کے پیچھے جاتے اور پھر واپس آ جاتے ہیں اور کوئی شخص اُن کے متعلق
نہیں کہتا کہ وہ آسمان پر چلے گئے ہیں۔غرض یہ ایک نہایت ہی غیر معقول بات ہے جو انجیل نے
بیان کی ہے مگر قرآن کریم اس سارے واقعہ کو ایک علمی اور تاریخی رنگ دیتا ہے اور اُن کے بدلی
میں نظروں سے غائب ہونے کے بعد کی تاریخ بھی بیان کرتا ہے چنانچہ فرماتا ہے وَاوَيُنْهُمَا
إلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍو مَعِينٍ ^
یعنی واقعہ صلیب کے بعد ہم نے حضرت مسیح اور اُس کی ماں کو ایک اونچی جگہ یعنی
پلیٹو ( PLATEAU) پر پناہ دی۔ربوہ سے مراد پہاڑی نہیں بلکہ اونچی جگہ ہے۔ہم نے
ربوہ کا نام بھی جو احمدیت کا موجودہ مرکز اور ضلع جھنگ میں واقع ہے اسی لئے ربوہ رکھا ہے
کہ یہ اونچی جگہ ہے۔غرض قرآن
کریم بتاتا ہے کہ ہم نے مسیح اور اُس کی ماں کو ایک ایسی جگہ
پناہ دی جو اونچی تھی اور بہتے ہوئے پانیوں والی تھی اور ٹھہر نے کے قابل تھی یعنی وہ جگہ سطح زمین
سے بلند تھی اور وہاں چشمے بھی بہتے تھے۔چنانچہ قدیم ہندوؤں اور بدھوں کی کتابوں سے معلوم ہوتا
ہے کہ شہزادہ یوز آسف جو خدا تعالیٰ کا نبی تھا مغرب سے آیا اور کشمیر کی پہاڑیوں میں رہا اور اُس کو
کے ہاتھوں اور پیروں پر زخم تھے۔واقعہ یہ ہے کہ جب حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر لٹکایا گیا
تو آپ کے ہاتھوں اور پاؤں پر میخیں لگانے کی وجہ سے زخم ہو گئے تھے جن کو مندمل کرنے کے
لئے ایک مرہم ایجاد کی گئی۔جس کا نام طب کی مختلف کتابوں میں مرہم رسل یا مرہم حوار بین بیان
کیا گیا ہے۔پھر کہیں جا کر وہ زخم درست ہوئے اس کے بعد آپ کشمیر کی طرف آگئے۔چنانچہ
افغانستان کے بارڈر پر جو قبائل بستے ہیں وہ اب تک یہی کہتے ہیں کہ ہم بنی اسرائیل ہیں گویا
مسیح کے حواری۔متی نے انجیل میں ایک نامکمل بات بیان کر دی۔لیکن قرآن کریم نے اُن
حالات کو مکمل کر دیا اور بتا دیا کہ صرف اتنی بات نہیں کہ وہ واقعہ صلیب کے بعد بدلیوں میں
چُھپ کر غا ئب ہو گئے تھے بلکہ صلیب سے بچنے کے بعد وہ کشمیر میں آگئے تھے اور اسرائیلی قبائل
کو ایک لمبے عرصہ تک تبلیغ کرتے رہے۔تاریخ ملل قدیمہ پھر دنیا میں تاریخ ملل قدیمہ پر بھی بہت سی
کتابیں لکھی گئی ہیں جن
میں بہت کچھ رطب و یابس بھرا پڑا ہے مگر قرآن کریم اس تاریخ کو

۷۸۸
بھی صحیح رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔چنانچہ اس کی مثال کے طور پر وہ یہ بیان کرتا
ہے کہ فرعون نے ایک دفعہ ہامان سے کہا کہ فَاَوْ قِدْلِی يَهَا مَنُ عَلَى الطَّيِّنِ فَاجْعَلُ لِي
صَرْحًا لَّعَلَّى اَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَذِبِينَ ٢٩
یعنی اے ہامان! تو اپنے پتھیروں کو لگا دے تا کہ وہ اینٹیں تیار کریں ، پھر اُن اینٹوں کو
پکوا کر اونچا محل تیار کرو شاید میں اُس محل پر کھڑے ہو کر موسی کے خدا کو دیکھ سکوں اور میں تو
اُسے جھوٹا ہی سمجھتا ہوں۔اس آیت میں مصریوں کے ایک قومی عقیدہ کو بیان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ
لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ مرنے کے بعد رُوحیں آسمان پر چلی جاتی ہیں اور پھر اونچی جگہ پر
اُترتی ہیں۔اس اثر کے ماتحت فرعون نے خیال کیا کہ خدا تو ہے ہی نہیں۔موسی جو کہتا ہے کہ
خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ روحوں سے باتیں کرتا ہے۔میں بھی ایک
اونچا محل تیار کر کے اُن روحوں تک جاؤں تا حقیقت کا پتہ لگ سکے۔چنانچہ اُس نے ہامان کو حکم
دیا کہ وہ ایک اونچا محل تیار کرائے تا کہ وہ اُس کی چوٹی پر چڑھ کر موسی کے خدا کی حقیقت
معلوم کر سکے۔غرض اس آیت میں مصریوں کے ایک قدیم عقیدہ کا ذکر کیا گیا ہے جس کو بڑی
مشکل سے اب کہیں آثار قدیمہ والوں نے معلوم کیا ہے۔مصری اپنی ان روایات کی وجہ سے
اونچی اونچی عمارتیں بناتے تھے جیسے اہرام مصر ہیں اور جن میں سے ایک ابوالہول شیر کی شکل
کا ہے۔آخر ان بلند عمارتوں کے بنانے کی کوئی وجہ ہونی چاہئے۔وہ وجہ یہی تھی کہ وہ عقیدہ
رکھتے تھے کہ مُردوں کی رُوحیں آسمان پر چلی جاتی ہیں اور بعد میں اونچی جگہوں پر اُترتی ہیں
اور چونکہ نیچی جگہوں میں اُترنے میں دیر لگتی ہے اس لئے وہ لوگ اپنی عمارتوں کو اونچا رکھتے
تھے اور اس طرح چاہتے تھے کہ اُن کے اسلاف کی روحیں دُنیا میں اُن کے پاس آتی رہیں۔پھر وہ یہ عقیدہ بھی رکھتے تھے کہ رُوحیں کھاتی پیتی ہیں۔چنانچہ جب وہ مُردوں کو دفن کرتے تھے تو
اُن کی قبروں کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی رکھتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ جب روحیں
زمین پر آتی ہیں تو انہیں یہاں آرام بھی کرنا چاہئے اور سونا بھی چاہئے اور یہ روایت اب تک
اُن میں چلی آتی ہے۔چنانچہ پاکستان کا ایک ایمبیسیڈر (AMBASSADOR ) وہاں گیا
تھا۔اُس نے ہمارے ایک دوست سے بیان کیا کہ مصر میں ہماری ایمبیسی (EMBASSY ) کا
ایک آدمی مر گیا۔ہم نے مصری حکومت کو لکھا کہ ہمیں ایک قبر کی جگہ دیدیں تو مصری حکومت نے

۷۸۹
کہا ہم ذرا انتظام کر لیں۔چنانچہ انہوں نے ایک بڑا کمرہ بنایا اُس میں کھانے پینے کا سامان
رکھا اور ایک ریڈیو رکھا اور پھر کہا اب آپ اپنے آدمی کی نعش کو دفن کرنے کے لئے آئیں۔وہ ایمبیسیڈرہنس کر کہنے لگا کہ معلوم ہوتا ہے ابھی تک مصریوں پر رُوحوں کا قبضہ ہے۔قرآن کریم میں تربیت کے اصول پھر تربیت کا مضمون ایسا ہے جس پر بڑے بڑے
علماء اور فلاسفروں نے بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں
کیونکہ تربیت کے بغیر دنیا میں نہ اولا د ترقی کر سکتی ہے اور نہ قوم ترقی کر سکتی ہے۔قرآن کریم نے
بھی تربیت کے اصول نہایت عمدگی سے بیان کئے ہیں۔چنانچہ سب سے پہلے اولاد کی تربیت کا
سوال آتا ہے اولاد کی تربیت کے متعلق قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے کا
واقعہ آتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دکھایا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کر رہے
ہیں۔اس پر انہوں نے اپنے بیٹے کو حکم نہیں دیا کہ میں نے خواب میں یوں دیکھا ہے اس لئے تم
ذبح ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ بلکہ آپ نے اپنے بیٹے کو بلایا اور کہا اے میرے بیٹے ! میں نے
رات کو خواب میں دیکھا ہے کہ میں تم کو ذبح کر رہا ہوں۔فَانْظُرُ مَا ذَا تَرَى اَب تُو
سوچ کر مجھے اپنی رائے دے۔یہ نہیں کہا کہ مجھے خواب آئی ہے تو لیٹ جا۔تا کہ میں تجھے ذبح
کروں بلکہ فرمایا کہ تو مجھے اپنی رائے دے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اولاد کے اندر خود داری
کی رُوح پیدا کرنا قرآنی اصول ہے۔جو لوگ اپنی اولاد کے اندر خودداری کی رُوح پیدا نہیں
کرتے وہ اپنی اولاد کو ہی نہیں بلکہ قوم کو بھی ترقی سے روک دیتے ہیں کیونکہ قوم کی آئندہ ترقی
اولاد کے اندر خودداری کی رُوح قائم رکھنے پر منحصر ہے۔ڈسپلن (DISCIPLINE) پیدا کرنا
اور چیز ہے لیکن خود داری کی رُوح بالکل اور چیز ہے۔خودداری کے نہ ہونے کے یہ معنے ہیں
کہ فطرت کو ماردیا گیا ہے۔اور ڈسپلن کے معنی یہ ہیں کہ خودداری کو منظم کیا جائے۔اور اسلام
ڈسپلن کے خلاف نہیں وہ یہ چاہتا ہے کہ ڈسپلن قائم کیا جائے مگر وہ اس بات کے خلاف ہے کہ
خودداری کی رُوح کو کچل دیا جائے۔اگر خود داری کی رُوح کو کچل دیا جائے تو قوم تباہ ہو جاتی
ہے۔چنانچہ اس مضمون پر ( قادیان میں) میں نے ایک لیکچر دیا تھا۔بعض لوگ باتوں کو بڑی
عمدگی سے یادرکھتے ہیں۔اگلا جلسہ آیا تو ایک شخص اپنا بیٹا ساتھ لایا اور اُس کے متعلق کہنے لگا کہ
آپ نے یہ بات پیش کی ہے۔میں نے کہا۔آپ اس بچے کو آپ کہہ رہے ہیں۔اُس نے
کہا آپ نے ہی تو ایسا کرنے کی تلقین کی تھی۔آپ نے کہا تھا کہ بچوں کے ساتھ ادب سے بات

290
کرنی چاہئے کیونکہ بچے ماں باپ کی نقل کرتے ہیں۔چنانچہ آپ نے انگریزوں کی مثال بھی دی تھی
کہ وہ اپنی بیوی کو مدر (MOTHER) کہتے ہیں تا کہ بچہ بھی مدر کہنے لگ جائے۔اُن کا نقطہ نگاہ
یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو وائف (WIFE) کہیں گے تو چونکہ بچہ ماں باپ کی نقل کرتا ہے اس
لئے وہ بھی اپنی ماں کو وائف کہے گا۔پس وہ اپنی بیوی کو مدر (MOTHER) کہتے ہیں تا کہ
بچے کے دل میں بھی اپنے ماں باپ کے متعلق ادب کا جذبہ پیدا ہو۔قرآن کریم میں جمہوریت کے اصول پھر جمہوریت ایک ایسا علم ہے جس پر
ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں کیونکہ اس
زمانہ میں جب بادشاہت ختم ہونے لگی تو جمہوریت پر زور دینا شروع کر دیا گیا۔قرآن کریم نے
بھی اس کا ذکر فرمایا ہے۔جمہوریت کا بڑا اصل ، مشورہ ہے۔دیکھو ہر نبی اپنی امت کا افسر ہوتا ہے
لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے سردار ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ اگر موسی اور عیسی
بھی میرے زمانہ میں زندہ ہوتے تو اُن کو بھی میری اتباع کرنی پڑتی۔اللہ اب دیکھو جس نبی کی
اتباع کی ضرورت دوسرے انبیاء کو بھی ہے اُس کو مشورہ کی کیا ضرورت ہو سکتی ہے۔مگر خدا تعالیٰ
قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے کہ شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ - ۵۲
یعنی اہم معاملات میں اپنی جماعت سے مشورہ کرلیا کر اِسی طرح مؤمنوں کی ایک
صفت قرآن کریم میں یہ بیان کی گئی ہے کہ آمُرُهُمْ شُوری بَيْنَهُمْ ۵۳
وہ جب کبھی کوئی کام کرتے ہیں تو مشورہ سے کرتے ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے
فتنہ پیدا کرنے
کے لئے اس سے بھی ناجائز فائدہ اُٹھایا ہے۔چنانچہ خارجیوں نے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ
سے بغاوت کی تو انہوں نے اس آیت کو ایک چیلنج کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔انہوں
نے کہا ہمیں کسی خلیفہ کی ضرورت نہیں۔اَلْحُكْمُ لِلَّهِ وَالَا مُرُ شُورَى بَيْنَنَا ۵۲ حکم تو
خدا تعالیٰ کا چلے گا اور ہم آپس میں مشورہ کر کے حکومت کریں گے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے
کسی نے کہا تو آپ نے فرمایا۔كَلِمَةُ حَقِّ اُرِيْدَ بِهَا بَاطِلٌ ۵۵ یعنی بات تو بڑی سچی ہے
لیکن اسے بڑی نیت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔غرض مؤمنوں کا یہ طریق ہے کہ وہ ہر اہم
معاملہ کو با ہمی مشورہ سے طے کرتے ہیں اور ڈکٹیٹر شپ سے کام نہیں لیتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ سے مشورہ لینا رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کا
اپنا طریق عمل یہ تھا کہ آپ

۷۹۱
ہر اہم معاملہ میں صحابہ سے مشورہ کیا کرتے تھے۔جنگ بدر کے موقع پر آپ نے مشورہ لیا تو
صحابہ میں سے حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا
يَارَسُولَ اللہ ! ہمیں موسی کی جماعت کی طرح نہ سمجھیں۔جنہوں نے یہ کہہ دیا تھا کہ فَاذْهَبُ
اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّاهَهُنَا قَاعِدُونَ۔۵۶۔جاتو اور تیرا رب دونوں لڑتے پھرو۔ہم تو
یہیں بیٹھیں گے بلکہ يَا رَسُولَ اللهِ ! اگر جنگ ہوئی تو ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی
لڑیں گے۔اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن جب تک ہماری لاشوں کو روندتا
ہو انہیں آتا آپ تک نہیں پہنچ سکے گا۔۵۷ پھر عرب پانی سے بہت ڈرتے تھے مگر حضرت مقداد
نے کہا اگر آپ ہماری قوم کو حکم دیں کہ سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دو تو يَارَسُولَ
اللهِ ! ہم فورا
اپنے گھوڑے سمندر میں ڈال دیں گے اور اس بات کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کرینگے کہ ہم بچتے ہیں یا
نہیں بچتے۔۵۸
پھر جنگِ اُحد کے موقع پر بھی آپ نے صحابہ کو اکٹھا کیا اور اپنی خواب کا ذکر کیا کہ آپ
نے گائیں ذبح ہوتی دیکھی ہیں جس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی ابتلا ء پیش آئے گا۔مگر باوجود اس خواب
کے آپ نے صحابہ سے مشورہ کیا۔آپ کا خیال تھا کہ اگر مدینہ سے باہر نکل کر جنگ کی گئی تو
تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہے۔لیکن صحابہ کے مشورہ پر آپ مدینہ سے باہر نکل پڑے اور لڑائی ہوئی
اور نقصان بھی ہوا اور اس طرح آپ کی خواب پوری ہو گئی۔۵۹
ملکہ سبا کا ذکر اس طرح قرآن کریم میں ملکہ سبا کا ذکر آتا ہے۔ملکہ سبا گومشرکہ تھی لیکن
اُس کے واقعہ کا ذکر کر کے مسلمانوں کو توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ کوئی کام نہیں
کرتی تھی جب تک کہ ملک کے سرداروں کے ساتھ مشورہ نہیں کر لیتی تھی چنانچہ جب اُس کے
پاس حضرت سلیمان علیہ السلام کا خط پہنچا تو اُس نے کہا۔یا يُّهَا الْمَلَوُا افْتُونِي فِي أَمْرِى
مَا كُنتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتَّى تَشْهَدُون۔یعنی اے میری قوم کے سردارو! میری اس پیش آمدہ مصیبت میں مشورہ دو کیونکہ میں
کوئی کام نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس حاضر ہو کر مشورہ نہ دو۔ان آیات میں مسلمانوں
کو توجہ دلائی گئی ہے کہ جب ایک کا فرعورت بھی حکومتی معاملات میں احتیاط سے کام لیتی تھی تو
تم تو مسلمان ہو اور تمہارے لئے قرآن کریم میں حکم بھی ہے کہ مشورہ کیا کرو۔پس تمہیں بھی ہر
معاملہ میں باہم مشورہ کرنا چاہئے۔

۷۹۲
فرعون
کا عمائد قوم سے مشورہ طلب کرنا اسی طرح قرآن
کریم فرعون کا ذکر کرتا ہے
کہ باوجود اس کے کہ وہ ایک جابر بادشاہ تھا
مگر اُس کی حکومت میں بھی کوئی نہ کوئی رنگ جمہوریت کا پایا جاتا تھا۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا
ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے اُس نے اپنے سرداروں کو جمع کیا
اور انہیں کہا فَمَاذَا تَأْمُرُونَ لا تم موسی اور ہارون کے بارہ میں کیا مشورہ دیتے ہو؟ یعنی
ایک جابر بادشاہ جو تلوار لے کر لوگوں کی گردنیں اڑا دیتا تھا وہ بھی کہتا ہے کہ اے میری قوم
کے لوگو! مجھے مشورہ دو کہ میں موسیٰ کے ساتھ کیا معاملہ کروں۔چنانچہ درباریوں نے کہا۔اَرْجِهُ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَشِرِينَ "
موسی اور ہارون کو کچھ مدت تک ڈھیل دو۔اور اس مدت میں شہروں کی طرف آدمی بھجوا ؤ
جو قابل آدمیوں کو مقابلہ کے لئے جمع کریں۔غرض قرآن کریم نے فرعون جیسے جابر بادشاہ کا
ذکر کر کے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ حکومت بغیر مشورہ کے نہیں ہونی چاہئے۔جب کا فرحکومتیں بھی
اپنے معاملات میں مشورہ لیتی ہیں تو مسلمانوں کو تو بدرجہ اولیٰ اِس کا پابند ہونا چاہئے۔جب وہ
لوگ جنہیں مشورہ کا حکم نہیں دیا گیا مشورہ لیتے ہیں تو جن لوگوں کو مشورہ کا حکم دیا گیا ہے وہ
مشورہ کیوں نہ لیں۔قرآن کریم میں سیاست کے اصول پھر سیاست کے متعلق بھی کئی کتا میں لکھی گئی
ہیں اور قرآن کریم نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔سیاست یہی ہوتی ہے کہ مناسب موقع پر مناسب کام کیا جائے اور موقع کے مطابق لوگوں
سلوک کیا جائے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ جنگ حنین کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ
والوں میں انعامات تقسیم کئے تو ایک شخص نے اعتراض کیا کہ هَذِهِ الْقِسْمَةُ مَاعُدِلَ فِيْهَا
وَمَا أُرِيدَ بِهَا وَجُهُ اللهِ ، یعنی یہ ایسی تقسیم ہوئی ہے کہ اس میں انصاف سے کام نہیں لیا
گیا اور نہ اس میں خدا تعالیٰ کی رضاء کو مد نظر رکھا گیا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ بڑے غیور
تھے۔وہ یہ اعتراض سنکر فوڑا تلوار سونت کر کھڑے ہو گئے اور عرض کیا۔يَا رَسُولَ اللهِ! مجھے
اجازت دیکھیئے کہ میں اِس منافق کی گردن اُڑا دوں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنْ أَقْتُلَ أَصْحَابِي -
یعنی میں اس بات سے خدا تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں کہ لوگ میرے متعلق آپس میں یہ باتیں
۶۴

۷۹۳
کرتے پھریں کہ یہ اپنے ساتھیوں کو مارتا پھرتا ہے۔یعنی کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس
سے غیر قوموں میں یہ چر چا شروع ہو جائے کہ یہ لوگ ظلم کر رہے ہیں۔صحابہ تو حقیقت جانتے
تھے لیکن مصر اور قسطنطنیہ کے لوگوں کو اس کا کیا علم تھا، وہ تو یہ باتیں کر سکتے تھے کہ یہ لوگ ظلم
کر رہے ہیں اس لئے آپ نے فرمایا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے غلط قسم کا چرچا
شروع ہو جائے۔بیشک مسلمان اس کے متعلق کوئی بات نہ کریں لیکن اگر رومی یا ایرانی ایسی
باتیں کریں تو وہ بھی بُری بات ہے۔اس سے انسان کی بدنامی ہو جاتی ہے۔پس آپ نے
اُس شخص سے درگزر کیا اور اُسے معاف فرما دیا۔قرآن کریم میں تمدن کے اصول پھر قرآن کریم میں تمدن کے اصولوں کو بھی بیان کیا
گیا ہے۔چنانچہ تمدن کے بڑے اصولوں میں سے
ایک اصل یہ ہے کہ اگر کوئی مجلس ہو رہی ہو تو کوئی انسان اس سے بلا اجازت نہ جائے۔قرآن کریم
اس بارہ میں ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے اِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ
إِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَى أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا حَتَّى يَسْتَأْذِنُوهُ - ۲۵
یعنی وہی لوگ مؤمن کہلا سکتے ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور
جب کسی قومی کام کے لئے رسول کے پاس بیٹھے ہوں تو وہ نہیں جاتے جب تک اُس سے اجازت
نہ لے لیں اس لئے میں نے حکم دیا ہوا ہے کہ مجلس مشاورت کے اجلاس سے کوئی نمائندہ
حوائج ضروریہ وغیرہ کے لئے جانا چاہے تو وہ اجازت لیکر جائے۔انگریزوں کا طریق یہ ہے کہ
اگر کوئی شخص پارلیمنٹ سے جائے تو وہ ایک اور آدمی کو ساتھ لے کر جائے مگر یہ غلط طریق ہے۔صحیح طریق یہی ہے کہ اگر کوئی باہر جانا چاہے تو سپیکر سے اجازت لے لے۔یا اگر وہ دیکھے کہ
میری غیر حاضری کی وجہ سے میری پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے تو وہ باہر ہی نہ جائے۔قرآن کریم میں تاریخ تمدن کا ذکر اسی طرح کتابوں کا ایک اور سلسلہ بھی ہے اور
وہ تاریخ تمدن کا سلسلہ ہے۔قرآن کریم میں
اس تاریخ کا بھی ذکر آیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ تمدن کن دوروں میں سے گزرا ہے۔اور
کس طرح اس کا ارتقاء عمل میں آیا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَحَمَلْنَهُ عَلَى ذَاتِ
पुष
الْوَاحِ وَّ دُسُرٍ
یعنی ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں سے بنی ہوئی کشتی پر سوار کیا۔اس آیت میں قرآن کریم

۷۹۴
نے کشتیوں کی ایک لمبی تاریخ کی طرف اشارہ کیا ہے۔چنانچہ کشتیوں کی تاریخ بیان کرنے
والے کہتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں لوگ کشتیاں بنانا نہیں جانتے تھے وہ ایک بڑا سا درخت لیکر
اُس کو درمیان سے کھود لیتے تھے اور اس گڑھے میں بیٹھ کر درخت کو پانی میں ڈال دیتے تھے۔اب تک بغداد میں ایسی کشتیاں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ پاکستان بننے سے قبل ایک ہندوستانی
وہاں گیا تھا اُس نے اُس کشتی پر بہت مذاق اُڑایا اور کہا کہ چونکہ وہ کشتی نیچے سے گول ہوتی
ہے اس لئے جب میں اُس پر بیٹھا تو ایک طرف حرکت کرنے سے دوسری طرف سے کشتی اُٹھ
جاتی تھی اور چکر کھانے لگتی تھی اس پر میں نے اُس آدمی سے جو میرے ساتھ تھا کہا۔اے شیخ!
میری کشتی تو چکر کھا رہی ہے۔اُس نے سمجھا کہ یہ کہتا ہے اور چکر دو۔چنانچہ اُس نے کشتی کو اور
چکر دینا شروع کر دیا اور جب کشتی کنارہ پر لگی تو میں بیہوش ہو کر گر پڑا۔ہوش آنے پر میں نے
کہا تو نے تو بڑی حماقت کی ہے۔اُس نے کہا آپ نے تو خود ہی کہا تھا کہ کشتی کو اور چکر دو اس
میں میرا کیا قصور ہے تو وہ کشتیاں اب بھی پائی جاتی ہیں۔پھر آہستہ آہستہ جو ترقی ہوئی تو تختوں
والی کشتیاں بن گئیں۔اُس وقت سریش وغیرہ کے ساتھ تختوں کو جوڑا جاتا تھا۔لیکن وہ تختے بعض
دفعہ کھل بھی جاتے تھے۔پھر کیل نکلے تو اُن کے ساتھ کشتیاں جوڑی جانے لگیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ تک تمدن اتنا ترقی کر چکا تھا کہ حضرت نوح علیہ السلام
نے اپنی جماعت کو ایسی کشتی میں سوار کیا جو ذَاتِ الْوَاحِ وَّ دُسُرٍ ، تھی۔کھدا ہوا درخت
نہیں تھا بلکہ وہ کشتی با قاعدہ بنی ہوئی تھی اور اُس میں میخیں بھی لگی ہوئی تھیں۔غرض اس آیت
میں قرآن کریم نے کشتیوں کی ایک لمبی تاریخ کی طرف اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ حضرت نوح
یہ السلام کے زمانہ میں کیلوں والی کشتیاں بننے لگی تھیں۔بیچ میں ایک ایسا زمانہ بھی آیا کہ
گیلیوں ۷ کو باندھ کر چلایا کرتے تھے۔مجھے یاد ہے کہ اس قسم کی کشتیاں دریائے بیاس میں
بھی چلا کرتی تھیں مگر اُن میں یہ نقص ہوتا تھا کہ چھوٹی جگہوں میں آ کر وہ پھنس جاتی تھیں۔قیدیوں کیلئے خوراک کا انتظام اسی طرح اس کی ایک اور مثال سورۃ یوسف سے بھی
ملتی ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام جب قید میں تھے تو
آپ کے دو ساتھی آپ سے خوابوں کی تعبیر دریافت کرنے کے لئے آئے۔آپ نے انکو وعظ کرتے
ہوئے فرمایا لَا يَأْتِيكُمَا طَعَامٌ تُرْزَقَنِةٍ إِلَّا نَبَّاً تُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ يَّاتِيَكُمَا۔١٨
یعنی اس وقت کا کھانا ابھی نہیں آئے گا کہ میں تمہیں اس کے آنے سے پہلے اس خواب

۷۹۵
کی حقیقت بتا دونگا۔اس سے ظاہر ہے کہ فراعنہ مصر کے زمانہ میں خصوصیت سے حضرت یوسف
علیہ السلام کے زمانہ میں قیدیوں کو قید خانہ میں کھانا دیا جاتا تھا۔جو لوگ پھانسی کے مستحق ہوتے
تھے انہیں بھی کھانا دیا جاتا تھا۔اسلامی خلفاء کے زمانہ میں بھی یہی طریق رائج رہا۔لیکن افسوس
کہ درمیانی عرصہ میں مسلمان اسے بھول گئے اور اسلامی ممالک میں یہ رواج ہو گیا کہ قیدیوں کو
جیل خانہ سے باہر بھیک مانگنے کے لئے بھیجدیا جاتا تھا۔مجھے ایک احمدی افسر نے بتایا کہ وہ ایسے
ہی ملک میں قید ہو گئے تھے کہ ظہر کے بعد ہمیں قید خانہ سے باہر نکال دیا جاتا تھا اور کہا جاتا کہ
بھیک مانگ لاؤ۔جب ہم بھیک مانگ لاتے تو اچھا اچھا کھانا جیلر نکال لیتا اور خراب کھانا ہمیں
دے دیتا۔بہر حال تمدن کے لحاظ سے ضروری ہے کہ قیدیوں کو بھی کھانا دیا جائے بلکہ اب تو
لوگوں کی یہ رائے ہو گئی ہے کہ اگر زمیندار چاہیں کہ قیدی اُن کے کھیت میں کام کریں تو انہیں
چھوڑ دینا چاہئے۔قید خانہ میں بند رہنے کی وجہ سے رشتہ داروں کی محبت کم ہو جاتی ہے اور اخلاق
کمزور ہو جاتے ہیں۔لوگ اسلام پر غلامی کا اعتراض کرتے ہیں لیکن اسلام کا یہ قانون ہے کہ
جنگی قیدی کو کسی کے سپرد کر دو کہ وہ اُس سے کام لے اور باہر رہنے کی وجہ سے اُس قیدی کے
رشتہ دار اُ سے ملتے رہیں اور اُسے یہ محسوس نہ ہو کہ وہ دنیا سے بالکل الگ ہو گیا ہے۔قرآن کریم میں دہریت کا رڈ اب میں بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں دہریت کا رڈ
بھی موجود ہے۔دہریت کے متعلق قریب زمانہ میں
امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بہت سی کتابیں لکھی جاچکی ہیں لیکن قرآن کریم نے اس کا رڈ
فرمایا ہے۔اور بتایا ہے کہ یہ خیال کرنا کہ اس دُنیا کا کوئی خالق نہیں بالکل غلط بات ہے چنانچہ
فرمایا تَبَارَكَ الَّذِي بيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ هُ الَّذِي
خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُة
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفْوُتٍ
فَارْجِعِ الْبَصَرَ : هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورِه ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّ تَيْنِ يَنْقَلِبُ
إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ ١٩
ط
یعنی بہت برکت والا ہے وہ خدا جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور جو ہر چیز پر قادر
ہے اُس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا ہے تا کہ دیکھے کہ تم میں سے کون اچھا عمل کرتا ہے اور وہ
غالب اور بخشنے والا ہے۔اُس نے ساتوں آسمان بھی پیدا کئے ہیں اور اُن میں موافقت اور

۷۹۶
مطابقت بھی پیدا کی ہے۔اے مخاطب ! تو کوئی اختلاف اللہ تعالیٰ کی پیدائش میں نہیں دیکھے گا۔پس تو اپنی آنکھ کو لوٹا ، کیا تجھے کوئی رخنہ یا کمی نظر آتی ہے۔پھر دوبارہ اپنی نظر کوکو ٹا کر دیکھ تیری
نظر تھکی ہوئی اور ماندہ ہو کر کوٹے گی اور خدا تعالیٰ کی پیدائش میں تجھے نقص نظر نہیں آئے گا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تمام کائنات اتفاقاً پیدا ہوگئی ہے اور اتفاقی طور پر مادہ کے ملنے سے یہ
سب کچھ بن گیا ہے اور پھر وہ سائنس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایسا ہو سکتا
ہے۔دنیا آپ ہی آپ پیدا ہو گئی ہے اس کی کل چلانے والا کوئی نہیں۔انکا جواب اللہ تعالیٰ
نے ان آیات میں دیا ہے کہ اتفاقی طور پر جڑنے والی چیزوں میں کبھی ایک سلسلہ اور نظام نہیں
ہوگا بلکہ بے جوڑ پن ہوتا ہے۔مختلف رنگوں سے تصویر بنتی ہے لیکن کیا اگر مختلف رنگ ایک کاغذ
پھینک دیں تو اُس سے تصویر بن جائیگی؟ اینٹوں سے مکان بنتا ہے لیکن کیا اینٹیں ایک دوسری
پھینک دی جائیں تو مکان بن جائیگا ؟ بفرض محال اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ بعض کام اتفاقاً ہو
جاتے ہیں تو بھی نظام عالم کو دیکھ کر کوئی آدمی یہ نہیں کہ سکتا کہ یہ سب کچھ آپ ہی آپ ہو گیا
ہے۔مانا کہ خود مادہ پیدا ہو گیا اور مانا کہ مادہ سے خود بخود زمین پیدا ہو گئی۔مانا کہ انسان بھی
خود بخود پیدا ہو گیا لیکن انسان کی پیدائش پر غور تو کرو کہ کیا ایسی کامل پیدائش خود بخود ہوسکتی
ہے؟ دنیا میں عام طور پر کسی صنعت کی خوبی سے اس کے صناع کا پتہ لگتا ہے۔ایک عمدہ تصویر
دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کسی اچھے مصور نے یہ تصویر بنائی ہے۔ایک عمدہ تحریر دیکھ کر معلوم ہوتا
ہے کہ یہ تحریر کسی اچھے کا تب نے لکھی ہے۔اور جس قدر ربط بڑھتا جائے بنانے والے کی خوبی
ظاہر ہوتی ہے پھر کس طرح تصور کیا جا سکتا ہے کہ ایسی منظم دنیا خود بخود پیدا ہوگئی ہے؟
قرآن کریم میں زرتشتی مذہب کے اصول کا ذکر اور اُن کا رڈ قرآن کریم میں
زرتشتی مذہب کے
اصولوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔زرتشتیوں کے نزدیک ایک نور کا خدا ہوتا ہے اور ایک تاریکی کا
خدا ہوتا ہے اور ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔تاریکی کا خدا نور پیدا نہیں کر سکتا اور
ٹور کا خدا تاریکی پیدا نہیں کر سکتا۔اگر ٹور کا خدا تاریکی پیدا کرے اور تاریکی کا خدا نور پیدا
کر دے تو اس کا مطلب ہے کہ دنیا تباہ ہو جائے۔ان کے مقابلہ میں عیسائی تین خداؤں کو
مانتے ہیں اور ہند و ہزاروں دیوتاؤں کو مانتے ہیں۔قرآن کریم نے زرتشتی مذہب کی طرف بھی
اشارہ کیا ہے اور اس کے غلط اصولوں کی تردید کی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلْحَمْدُ لِلهِ

·

آج 10 میں سے 10 باقی