باب اول۔ پیشگوئی مصلح موعود مذہبی پس منظر اور احمدیت کا مختصر تعارف
سوانح فضل عمر (جلد اوّل)
باب اوّل
پیشگوئی مصلح موعود
مذہبی پس منظر
احمدیت کا مختصر تعارف
اور
رحمت کا نشان۔مذہبی پس منظر
مسلمانوں کی حالت۔غیر مذاہب پر عیسائیت کی عالمگیر یلغار اور اسکے خطرناک نتائج۔ہندوستان سے اسلام کو مٹانے کے ہندو منصوبے -
احمدیت کا مختصر تعارف
ماموریت کا دعوئی اور جماعت احمدیہ کا باقاعدہ قیام -
وفات مسیح ناصری کا ولولہ خیز اعلان اور مسیحیت کا دعوئی۔میسج موعود کے نزول کی پیشگوئی اور اس کی لطیف تشریح۔دیگر دعا دی اور آپ کے مشٹن کی عالمگیر حیثیت -
احمدیت مخالفت کی بھٹی میں۔دیگر مذاہب کی طرف سے مخالفت اور آریہ سماج سے مقابلہ۔میسج موعود کے صاحب اولاد ہونے کے متعلق حضرت سرور دو عالم
صلے اللہ علیہ وسلم کی تعظیم الشان خوش خبری اور بزرگانِ اُمت
کی بشارات۔
"
رحمت کا نشان
یں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اُسی کے موافق جو تُو نے مجھ سے مانگا۔۔۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے مسموح کیا۔ہم اس
میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے
گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت
پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی
طرف اُٹھایا جائے گا۔وَكَانَ اَمْرًا مَقْضِيَّا
به پر شوکت الفاظ اُس پیشگوئی کی ابتدا۔اور آخر سے لئے گئے ہیں جس میں ایک عظیم الشان انسان
کی ولادت کی خبر دی گئی تھی جس نے اپنی ہم عصر دنیا میں ہی نہیں بلکہ بعد کی دنیا میں بھی ایک بلند اور
درخشندہ نام اور وسعت پذیر کام پیچھے چھوڑنا تھا۔کب، کیوں کس کو اور کس کی ولادت کی خبر ان
الفاظ میں دی گئی اور ہم عصر دنیا اور بعد کے آنے والے انسانوں کو اس پیشگوئی نے کس حد تک اور کیسے
متاثر کیا ؟ یہ ایسے سوالات ہیں جن پر آئندہ اس مضمون میں روشنی ڈالی جائے گی لیکن قبل اسکے کہ اس
عظیم انسان کی زندگی کے دلچسپ اور عجیب حالات
کا تذکرہ چھیڑا جائے، اس پیشگوئی کے پس منظر کے
متعلق کچھ بیان کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔در اصل اس پیشگوئی میں کسی انفرادی عظمت کے حامل عظیم ہیرو کی پیدائش کا ذکر نہیں بلکہ ایک
ایسے مذہبی رہنما کی ولادت کی خبر دی جارہی ہے جسے اس زمانہ کی ایک مذہبی تحریک کا رُوح رواں۔
بنتا تھا اور جس کی تمام قوتیں اور فطری استعدادیں اسی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے وقف ہو جانا
تھیں ہیں جب تک کسی قدر تفصیل کے ساتھ اس تحریک کے خد و خال پر روشنی نہ ڈالی جائے اور یہ
پس
ظاہر نہ کیا جائے کہ اس پیشگوئی کا اس تحریک سے کس نوعیت کا تعلق ہے، قارئین اس سوانح حیات
مذہبی پس منظر
D-O
تاریخ مذاہب میں 19 ویں صدی کا نصف آخر اور نویں صدی عیسوی کا آغاز خصوصی اہمیت
کا حامل ہے۔یہ وہ دور ہے جب کہ تمام روئے زمین پر ایک طرف تو بڑے بڑے مذاہب کے
در میان گهری سنجیدگی اور انہماک کے ساتھ نظریاتی جنگ لڑی جارہی تھی اور دوسری طرف احیائے
علوم اور تہذیب نو کے نتیجہ میں مذہبی اور غیر مذہبی نظریات باہم دگر بڑی شدت کے ساتھ بر سر پیکار تھے
اول الذکر مقابلہ میں عیسائیت اسلام اور ہندومت کا مجادلہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ان تینوں
مذاہب کی باہمی جنگوں کے لئے ہندوستان ہی بہترین اکھاڑا ثابت ہو سکتا تھا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور
اویں صدی کے نصف آخر میں سر زمین ہند میں ان تینوں مذاہب کے درمیان وسیع پیمانے پر تاریخی
اہمیت کی نظریاتی جنگیں لڑی گئیں اور یہ سلسلہ کسی نہ کسی رنگ میں اب تک جاری ہے۔سرزمین ہند میں ان تینوں مذاہب کے مابین مذہبی جنگوں کے جو بکثرت محرکات موجود تھے اُن
کا مختصر جائزہ حسب ذیل ہے :-
احیائے علوم اور تہذیب نو نے عموماً مذہب اور خصوصا عیسائیت کو جو چیلنج دیا تھا
اُس کے نتیجہ میں عیسائی پادریوں میں مقابلے اور مدافعت کا ایک نیا جوش پیدا
ہونے کے علاوہ انہیں عیسائیت کے لئے نئی منڈیوں کی بھی تلاش تھی۔اور
نو آبادیات سے بہتر انہیں کوئی اور جگہ اس غرض کو پورا کرنے کے لئے نظر نہ آتی تھی۔انگریزی حکومت کا سورج نصف النہار پر تھا اور حکومت کے مذہب کو جو نفسیاتی
برتری حاصل ہوتی رہی ہے، وہ پوری شان کے ساتھ عیسائیت کو ہندوستان میں
حاصل تھی، نیز اس مذہب کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں جو اقتصادی اور اقتداری
فوائد حاصل ہو سکتے تھے اُن کی تصویر بہت دلر یا تھی۔لہذا زمین ہندوستان عیسائیت
کے پھیلاؤ کے لئے خاص کشش کا موجب بنی۔انگریزی حکومت کے مفادات بھی اسی امر سے وابستہ تھے کہ ہندوستانی ذہن
جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ عیسائی نظریات کے تابع ہو کر حکومت برطانیہ کے
استحکام میں ممد و معاون ثابت ہو۔ہندوستان میں مسلمانوں کے تین صد سالہ سیاسی اقتدار کا خاتمہ ہندومت کے
لئے خوش آئند خوابوں کا تحفہ لے کر آیا تھا :-
-3 از سر نو ہندو مہاراشٹر کے قیام کا تصور ذہنوں میں جنم لینے لگا تھا اور
اس کے طبعی نتیجہ کے طور پر غیر قوموں کو نندھی کے ذریعہ ہندومت
میں جذب کرنے کا تصور بھی پیدا ہو رہا تھا۔ب۔ہندو تہذیب و تمدن کے احیاء کے منصوبے بن رہے تھے۔پس یہ
ضروری تھا کہ سابق آقاؤں یعنی مسلمان حکمرانوں کی تہذیب وتمدن کے
نقوش کو مسمار کر کے انہی مقامات پر ہندو تہذیب کی نئی عمارتیں بلند
کی جائیں۔ج اسلام نے پُر امن تبلیغ کے ذریعہ بر صغیر میں جو وسیع نفوذ کیا تھا اُسے
مسلمانوں کے سیاسی اقتدار کا نتیجہ قرار دیا جانے لگا تھا اور شدید۔۔جذبہ انتقام کے ساتھ ہندومت کی طرف سے اسلام پر یلغار کے
منصوبے بنائے جارہے تھے تاکہ بر صغیر سے اس بدیشی مذہب کا
مکمل صفایا کر دیا جائے۔د ہندو مفکرین کے ذہنوں میں ایسی سیاسی تحریکات جنم لے رہی تھیں جو
بعض صورتوں میں کھلم کھلا اسلم کش عزائم کی آئینہ دار تھیں اور بغیر کسی
تلبیس کے اُن کے سیاسی مقاصد میں یہ بات داخل تھی کہ
ہندوستان پر سوائے ہندو کے کسی کو راج کا حق نہیں اور مسلمانوں
کو بزور شمشیر مغلوب کر لینا اُن کا مذہبی اور پیدائشی حق ہے۔دوسری
قسم کی سیاسی تحریکات تلبیس کا پہلو لئے ہوتے تھیں لیکن انجام کار
سب کے مقاصد ایک ہی تھے یعنی مسلمانوں پر ایسا مکمل اور آخری
-
غلبہ حاصل کرلیتا جو رفته رفته مذہب اسلام کے نابود ہونے پر منتج
ہو اور ہندوستان پر بلا شرکت غیرے صرف ہندومت کا تسلط
قائم ہو جائے۔اس شدید مذہبی کشمکش میں مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوؤں کی جو کیفیت تھی، اس کا علیحدہ علیحدہ
مختصر جائزہ پیش کیا جارہا ہے جس سے یہ بات بالکل عیاں ہو جاتی ہے کہ ان تینوں میں سے سب سے
کمزور اور قابل رحم حالت مسلمانوں کی تھی۔مسلمانوں کے کیمپ میں سب سے بڑی کمزوری یہ تھی کہ اُن
میں ایک قومی مذہبی قیادت کا فقدان تھا وہ اندرونی اختلافات میں اُلجھے ہوتے تھے اس لئے اُن کی
ذہبی قیادت پیش آمدہ خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت نہ رکھتی تھی۔
مسلمانوں کی حالت
غیر منظم اور منتشر ہونے کے باوجود مسلمان عوام میں اپنے مذہب کے ساتھ بے پناہ وابستگی
اور عقیدت پائی جاتی تھی۔لہذا اگر چہ اسلام کی طرف سے جارحیت کا الا ماشاء اللہ فقدان تھا، لیکن عامہ
المسلمین اور بعض خدارسیدہ علماء کے سینوں میں اپنی کس مپرسی کا احساس بڑی تیزی سے پیدا ہو کر
ہیجانی کیفیت اختیار کر رہا تھا۔جہاں تک مسلمان عمار کا تعلق ہے وہ اگر چہ اپنی بساط کے مطابق اسلام کے دفاع میں کوشاں
تھے لیکن عیسائیت ، ہندومت اور تہذیب نو کی سہ طرفہ یلغار کا کما حقہ مقابلہ کرنا دراصل ان کے
بس کی بات نہیں تھی۔ان کی کمزوری کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ اسلامی مدارس کا نظام تعلیم اپنے زمانہ سے صدیوں
پیچھے رہ چکا تھا اور نئے علوم اور سائنسی انکشافات کی ہو ایک بھی ان مدارس کو نہیں پہنچی تھی ( آج
بھی اکثر صورتوں میں یہی درست ہے دنیا و مافیہا کا ایک ایسا فلسفہ ان کو پڑھایا جارہا تھا جو کئی
صدیاں نہیں، کئی ہزار برس پرانا تھا اور حقائق سے اس کا دُور کا بھی تعلق نہ تھا۔جہاں تک مذہبی تعلیم کا تعلق ہے، یہ مدارس اسلام کے سوا کسی مذہب کی تعلیم سے کوئی سروکار
نہ رکھتے تھے جس کے نتیجہ میں ایسے علماء تیار ہوتے تھے جن کو شنیدہ علم کے سوا غیر مذاہب کی تعلیمات
اور کتب مقدسہ سے کوئی ٹھوس واقعیت نہیں تھی۔ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں جارحانہ جنگ تو
الگ رہی ، مدافعانہ جنگ کے لئے بھی ضروری ہتھیار مہیا نہ تھے اور غیر مذاہب کی کتب سے ناواقفیت
بار بار اور بری طرح جوابی کاروائی کی راہ میں حائل ہوئی تھی۔اس پر مزید وبال یہ تھا کہ عموماً علماء میں
اپنے شاندار ماضی میں بسنے کا رجحان اس حد تک پایا جاتا تھا کہ عملاً ان کے نزدیک منتقدین اور بزرگان سلف
کے بعد کسی نتی علمی کاوش کی گویا ضرورت ہی باقی نہیں تھی۔ضرورت تو الگ رہی، ایک طبقہ علماً
کے نزدیک تو متقدمین کے بعد برنتی علمی کارش گویا دین کو بگاڑنے کے مترادف سمجھی جاتی تھی۔اسلام پر عائد کئے جانے والے صرف انہی اعتراضات سے انہیں واقفیت تھی جن کا ذکر متقدین کی
کتب میں ملتا تھا اور جوابات بھی بس اسی قدر یاد تھے جو متقدمین کی کتب میں درج تھے۔بعد میں اُٹھاتے
جانے والے جوابی اعتراضات یا مسلمان مفسرین کی تفاسیر کی آڑ لے کر قرآن اور سنت پر کئے جانے
والے تازہ حملوں کے جوابات تو کجا ان اعتراضات ہی سے اکثر مسلمان علماءہ بے بہرہ تھے۔یہ تو بیشتر ان علماء کا حال تھا جو اسلام کا درد رکھتے تھے اور خلوص نیت سے یہ چاہتے تھے کہ
اسلام کی طرف سے علمی اور بسانی جہاد میں بھر پور حصہ لیا جائے۔وہ بے نیاز طبقہ علمامہ اس کے علاوہ
تھا اور اکثریت میں تھا جسے اس جنگ سے کوئی بھی سروکار نہ تھا۔ہاں وہ اندرونی فرقہ وارانہ جھگڑوں
ہی کو باعث نجات سمجھ بیٹھے تھے اور قصہ وہابی غیر وہابی کا اور جھگڑا شیعہ سنی کا اُن کی تمام تر توقعات
اور جوش و خروش اور ہیجانات کا محور بنا ہوا تھا۔کہیں تو نظریاتی جنگیں تھیں اور کہیں نور و بشر کے
طوفان خیز جھنگڑے تھے۔ان کے نزدیک اسلام ہی کی چار دیواری میں اندرونی لہروں کے باہم دگر گر امرا کر
جھاگ جھاگ ہوتے رہنے کا نام جہاد تھا۔گریبانوں میں اُنجھے ہوئے اس گروہ کے علاوہ ایک وہ انبوہ بھی
علماء کہلانے والوں کا تھا جو نکاح اور فاتحہ خانیوں کی شیرینیوں اور یوسف زلیخا اور ملکہ سبا کے قصوں
نیز جنات کی تسخیر کے دعووں سے دیہات کے ماحول کو رنگینیاں عطا کر رہا تھا۔اسلام اور قرآن پر کیا بہت
رہی تھی اور ہمارے آقا و مولا حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسے کیسے ظالمانہ اور سفاکانہ حمل
ہو رہے تھے ؟۔ان باتوں کی تو اُن کے جنات کو بھی خبر نہ تھی جن کی فرضی تسخیر میں وہ ہمہ تن
مصروف تھے۔H
مذکورہ بالا حالات کے ردعمل کے طور پر کسی قسم کے خیالات اور تحریکات کی کوئی مسلمانوں کے۔درمیان چلنے لیں۔شدت اور وسعت میں سب سے بڑا رد عمل جس نے علماء اور عوام کی بھاری اکثریت کو اپنی
پیسیٹ میں لے لیا، ان پیش گوئیوں میں پناہ ڈھونڈنے کی صورت میں ظاہر ہوا جن میں حضرت بانی اسلام
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مسلمانوں پر آنے والے ادبار کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایک ایسے نخجلت
دہندہ کی بعثت کی خبر بھی دی گئی تھی جو اس آڑے وقت میں مسلمانوں کے تنزل کو ترقی اور ان کی
شکست کو عظیم الشان عالمگیر غلبہ میں تبدیل کر دے گا۔اصل پیش گوئیاں کیا تھیں اور ان کا حقیقی مفہوم کیا تھا ؟ یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔اس
وقت ہم مختصراً ان پیش گوئیوں کے اس مفہوم کا ذکر کرتے ہیں جو مسلمان علماء کی طرف سے بکثرت مسلمان
عوام میں پھیلا دیا گیا تھا۔یہ تضور حضرت بانی اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی ان پیش گوئیوں سے ماخوذ
تھا جن میں ایک طرف تو ایک خوفناک آفت کے خروج کی خبر دی گئی جس کا نام دنبال بتایا گیا تھا اور۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف ایک نجات دهنده مسیح و مہدی کی آمد کی بشارت دی گئی تھی۔مذکورہ بالا پیش گوئیوں کے نتیجہ میں مسلمان عوام اپنے تنزیل اور ادبار کے ایام میں ایک ایسے
در قبال کے خروج کے منتظر تھے جس نے ایک دیو ہیکل یک شیمی انسان کی صورت میں ایک طویل و
عریض گدھے پر سوار ہو کر دنیا میں خروج کرنا تھا اور ہر طرف قتل و غارت
کا بازار گرم کر دیا تھا۔اس
قبال کی زد سے دیگر اقوام کی طرح مسلمانوں نے بھی بری طرح متاثر ہونا تھا یہاں تک کہ ایک معمولی
تعداد کے سوا اکثر و بیشتر مسلمانوں نے دجال کے غلبہ سے کلیہ مغلوب ہو جانا تھا لیکن عین اس وقت
جب کہ مسلمان صفحہ ہستی سے مٹتے ہوئے نظر آتے آسمان سے مسلمانوں کے نجات دہندہ مسیح ناصری نے
نازل ہو کر دنبال کو اپنی تلوار سے قتل کر دینا تھا اور یوں بظاہر سر پر منڈلاتی ہوئی ایک ذلت آمیز
شکست کو ایک عظیم الشان فتح اور غلبہ میں بدل دیتا تھا۔اس تصور کے مطابق قتل دخیال سے فارغ
ہو کر مسیح موعود کے فرائض میں مندرجہ ذیل امور شامل تھے :-
اقبال دُنیا بھر کی صلیبوں کو خواہ وہ لکڑی کی ہوں یا لوہے کی اپیل تانبے کی
ہوں یا سونے چاندی کی توڑ دیا یہاں تک کہ روئے زمین پر کوئی
صلیب دیکھنے کو بھی نظر نہ آئے۔دوم
ر تمام دنیا کے سوروں کا قتل عام اور سطح ارض کو اس خبیث جانور کے
وجود سے پاک کرنا۔اسلام کے غلبہ نو کا یہ وہ تصور ہے جو حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت پاکیزہ اور
لطیف پر استعارہ کلام کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں مسلمان علمار نے پیشگوئیوں کے ظاہری الفاظ کو دیکھ کر
باندھا اور مسلمان عوام میں خوب خوب اس کا چرچا گیا۔مذہبی جنگوں کے جس دور کا ہم جائزہ لے رہے ہیں، اس دور میں یہ علما۔زیادہ ترایسی ہی خوابوں میں
زندگی بسر کر رہے تھے اور حملہ آور قوموں کے خلاف نظریاتی جہاد کرنے کی بجائے اسی یک میشیمی و حال اور
اس کے گدھے کی راہ دیکھ رہے تھے کہ ادھر وہ ظاہر ہو اور اُدھر سیسیح ناصری چوتھے آسمان کی بلندیوں
سے اتر کرشاہین کی طرح اس پر جھپٹ پڑیں اور اس کام سے فارغ ہونے کے بعد دنیا بھر کے ممالک
کا دورہ کر کے تمام صلیبیں توڑ ڈالیں یہاں تک کہ ایک بھی صلیب دنیا میں باقی نہ رہے۔پھر اس کے فوراً
بعد سوروں کی طرف اپنی توجہ منعطف فرمائیں اور ان کی بیخ کنی کی عالمگیر مهم شروع کر دیں یہاں تک کہ یہ
پلید جانور دنیا سے ناپید ہو جاتے اور چہار دانگ عالم میں مسلمانوں کا بول بالا ہو جائے۔
ادھر مسلمانوں کے تصور کی یہ حالت تھی اُدھر عیسائی اور ہند و عملاً اپنے اپنے مذاہب کو غالب کرنے کیلئے
جو منصوبے بنا رہے تھے اور جو ٹھوس اقدام کر رہے تھے ان کا مختصر جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ان حالات کے
ایک سرسری موازنہ سے بھی خوب ظاہر ہو جاتا ہے کہ ہندو اور عیسائی ہر دو کے مقابل پر مسلمانوں کی حالت
سخت ناگفتہ بہ اور قابل رحم تھی۔یہ خوابوں کی دنیا میں کہیں رہے تھے تو وہ عمل کے میدان میں قدم مار رہے تھے۔
غیر مذاہب پر عیسائیت کی عالمگیر بلغار
اور اس کے خطرناک نتائج
پادری عماد الدین صاحب جو کبھی اجمیر شریف کی جامع مسجد کے خطیب ہوا کرتے تھے اسلام سے
انحراف کر کے عیسائی ہو گئے اور اسلام کے خلاف اس درجہ ان کا بغض بڑھا کہ بعد کی ساری زندگی اسلام کے
خلاف جدو جہد کے لئے وقف ہو گئی اور عیسائیت کے صف اول کے مجاہدین میں ان کا شمار ہونے لگا۔غیر مذاہب پر عیسائیت کی پے در پئے فتوحات کے نتیجہ میں عیسائی پادریوں کا فاتحانہ انداز فکر اُن کی حسب
ذیل تحریر کے لفظ لفظ سے عیاں ہے :-
نتشار میں جب دلیم کیری صاحب نے آکے ملک بنگال کے ایک حصہ میں
کام شروع کیا، اس وقت سے بہت آہستہ آہستہ مسیحی دین کا چرچا تمام ملک
ہندوستان میں پھیلا ہے اور پنجاب میں قریب ۴۵ برس سے خدا کا
دین آیا ہے۔جس وقت کبیری صاحب آئے اس وقت ملک کی ایسی حالت
تھی کہ کوئی دنیا دی سمجھ کا آدمی نہ کہ سکتا تھا کہ مسیح کا دین اس ملک میں۔پھیلے گا کیونکہ اس وقت کے محمدی اور ہندو اپنے اپنے مذاہب میں بڑے مضبوط
اور سرگرم اور تعصب و سختی و نا واقعی سے بھر پور ہو کے ہوا سے باتیں
کرتے تھے۔ہاں اس وقت کیری صاحب کا مسیحی ایمان گواہی دیتا تھا کہ
خدا کا دین اس ملک کو بھی ضرور فتح کرے گا جیسا کہ وہ پیچھے سے فتح مند
ہو تا چلا آیا ہے۔اسی طرح اب ہم مسیحی بھی خدا پر یقین اور بھروسہ کر کے کہتے
ہیں کہ کسی وقت یہ ملک ملک انگلستان کی مانند ہونیوالا ہے۔ہمارے مخالف ہندو
و مسلمان و دیانندی و نیچری و غیره اگر چہ کیسا ہی زور دکھلا دیں اور زبان
درازیاں کریں، وقت چلا آتا ہے کہ پتہ ندارد ہوں گے۔صرف مسیحی دینداری
یہاں ہوگی یا شرارت نفسانی کے لوگ ملیں گے کیونکہ ملک ملک نے اب
ایسی حالت کی طرف رخ کر لیا ہے اور پیچھے ہوں ہی ہوتا آیا ہے اور تعلیمات
کے نتائج یہی ہیں۔“ ہے
ہندوستان میں جو عیسائیت کو کامیابی حاصل ہو رہی تھی اس کی ایک ادنی سی جھلک پنجاب
کے لیفٹینٹ گورنر چارلس ایچی سن کی ایک تقریر میں پائی جاتی ہے جو انہوں نے شاہ میں کی تھی۔انہوں نے کہا :-
بعض ایسے لوگوں کو جنہیں اس طرف توجہ کرنے کا موقعہ نہیں ملا یہ سُن کر
تعجب ہو گا کہ جس رفتار سے ہندوستان کی معمولی آبادی میں اضافہ ہو رہا
ہے اس سے چار پانچ گنا زیادہ تیز رفتار سے عیسائیت اس ملک میں پھیل
رہی ہے اور اس وقت ہندوستانی عیسائیوں کی تعداد دس لاکھ کے قریب
پہنچ چکی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ اس عظیم الشان امر کا سبب کہ ہر جگہ
عیسائیوں کی جماعت ایسی تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے کہ جتنی قرونِ اولیٰ
کے بعد کبھی نہیں پھیلی۔میں اور آپ اس کا حقیقی سبب جانتے ہیں۔وہ
یہ ہے کہ خدا وند کی روح حرکت میں ہے۔پہلے کی طرح اب بھی خداوند اپنے
نام کو عظمت دے رہا ہے اور وہ ہمارے چرچ کو اُن لوگوں سے وسعت
دے رہا ہے جو نجات چاہتے ہیں۔انجیل کے پیغام کی قدیم طاقت ابھی تک
موجود ہے۔اب بھی رسولوں کے زمانہ کی طرح خدا کا کلام زیر دست نشود نما
تے
کی طاقت رکھتا ہے اور اس کا غلبہ ہو رہا ہے"
امریکہ سے مشہور عیسائی مناد ڈاکٹر جان ہنری بیروز کو ہندوستان بلوایا گیا۔وہ انگریزی زبان کے
بڑے فصیح البیان مقرر تھے۔انہوں نے شملہ میں برصغیر کا طوفانی دورہ کر کے جگہ جگہ لیکچر دیتے اور ان
لیکچروں میں عیسائیت کے عالمگیر غلبہ کا وہ ڈھنڈورا پیٹا کہ آسمان سر پر اٹھا لیا۔انہوں نے اپنے ایک لیکچر
میں عیسائیت کے غلبہ واستیلاء کا ذکر کرتے ہوئے بڑے طمطراق سے اعلان کیا :-
" آسمانی بادشاہت پورے کرہ ارض پر محیط ہوتی جارہی ہے۔آج دنیا بھر
میں اخلاقی اور فوجی طاقت، علم و فضل صنعت و حرفت اور تمام تر تجارت
سے خط شکاگو - مرقومه پادری عماد الدین لا ینز در ضروری نشده مطبوعہ نیشنل پریس امرتسر شهداء
له دی مشنر مصنفہ آن کلارک، مطبوعہ لندن ص ۲۳۲