باب اول۔ پیشگوئی مصلح موعود مذہبی پس منظر اور احمدیت کا مختصر تعارف

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 2

ان اقوام کے ہاتھ میں ہے جو آسمانی ابوت اور انسانی اخوت کی مسیحی تعلیم پر
ایمان رکھتے ہوئے یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ) تسلیم کرتی ہیں۔'
اسی لیکچر میں آگے چل کر انہوں نے ایک برطانوی ادیب کے حوالہ سے عیسائیت کے غلبہ واستيلة
کا نقشه نهایت درجه فخر به انداز اور تعلمی آمیز الفاظ میں کھینچتے ہوئے کہا :-
دنیا تے عیسائیت کا عروج اس درجہ زندہ حقیقت کی صورت اختیار کر چکا
ہے کہ ایسا درجہ عروج اسے اس سے پہلے کبھی نصیب نہ ہوا تھا۔ذرا ہماری
ملکہ عالیہ (ملکہ وکٹوریہ ) کو دیکھو جو ایک ایسی سلطنت کی سربراہ ہے جس پر
کی
کبھی سورج غروب نہیں ہوتا۔دیکھو وہ ناصرہ کے مصلوب کی خانقاہ پر کمال
درجه تا بعداری سے احتراما جھکتی اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے !
یا پھر گاؤں کے گرجا میں جا کر نظر دوڑ او اور دیکھو کہ وہ سیاسی مدیر
(وزیر اعظم برطانیہ) جس کے ہاتھوں میں ایک عالمگیر سلطنت اور اس کی قسمت
کی باگ ڈور ہے۔جب یسوع مسیح کے نام پر دعا کرتا ہے تو کیسی عاجزیی
اور انکساری سے اپنا سر جھکاتا ہے !
دیکھو جرمنی کے نوجوان قیصر کو جب وہ خود اپنے لوگوں کے لئے بطور
پادری فرائض سرانجام دیتا اور یسوع مسیح کے مذہب یعنی دین عیسائیت
سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتا ہے۔مشرقی انداز پر ماسکو کے شاہانہ ٹھاٹھ
بات میں زارہ روس کو دیکھو کہ تاج پوشی کے وقت ابنِ آدم کے طشت میں
رکھ کر اسے تاج پیش کیا جاتا ہے۔یا پھر مغربی جمہوریت (امریکہ) کے ایک
صدر کے بعد دوسرے صدر کو دیکھو کہ ان میں سے ہر ایک عبادت کے نسبتاً
سادہ لیکن عمیق اسلوب میں ہمارے خداوند کے ساتھ اپنی وفاداری اور
تابعداری کا اظہار کرتا چلا جاتا ہے۔امریکی، برطانوی جرمن اور روسی سلطنتوں کے حکمران اقرار کرتے ہیں ،
کیا ان سب کے زیر نگیں علاقے مل کر ایک ایسی وسیع و عریض سلطنت کی
حیثیت نہیں رکھتے کہ جس کے آگے ازمنہ قدیم کی بڑی سے بڑی سلطنت
19
له پیروز لیکچرز من

۱۴
66
بھی سراسر بے حیثیت نظر آنے لگتی ہے ہے“ لے
عیسائی سلطنت کے دبدبہ و حکومت اور ان میں عیسائیت کے غلبہ و استیلاء کا نہایت پر شکوہ
الفاظ میں نقشہ کھینچنے کے بعد ڈاکٹر پیروز نے خاص اسلامی ملکوں میں بھی عیسائیت کی روز افزوں ترقی کا
بڑے فاتحانہ اندازہ میں ذکر کیا اور کہا :-
اب میں اسلامی ملکوں میں عیسائیت کی روز افزوں ترقی کا ذکر کرتا ہوں :-
اس ترقی کے نتیجہ میں صلیب کی چہکار اگر ایک طرف لبنان پر حلوہ فگن
ہے تو دوسری طرف فارس کے پہاڑوں کی چوٹیاں اور باسفورس کا پانی
اس کے نور سے جگمگ جگمگ کر رہا ہے۔یہ صورتِ حال اس آنے والے
انقلاب کا پیش خیمہ ہے جب قاہرہ، دمشق اور تهران خداوند یسوع مسیح
کے خدام سے آباد نظر آئیں گے ، حتی کہ صلیب کی چمکار صحرائے عرب کے
سکوت کو چیرتی ہوئی خداوند یسوع مسیح کے شاگردوں کے ذریعہ مکہ اور
خاص کعبہ کے حرم میں داخل ہوگی اور بالاآخر وہاں صداقت کی منادی کی
جائے گی کہ ابدی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھے حقیقی اور واحد خدا کو اور یوں مسیح
کو جانیں جس کو تو نے بھیجا ہے نہ ہے
له
بیروز لیکچرز !
۲۰ - ۱۹
نے بیروز لیکچرز ص۲۴۲

۱۵
ہندوستان سے اسلام کو
مٹانے کے ہند و منصوبے
مشری سمر تھے رامداس سوامی برہمن نے بقول لالہ لاجپت رائے " سیوا جی کو بار بار اسلام کے خلاف
جنگ کرنے کا اپدیش کیا " ہے اور اسی برہمن دیوتا کے اندیشوں
کا نتیجہ تھا کہ سیوا جی اسلام اور اہلِ اسلام
یہ
کی دشمنی میں انتہائی ترقی کر گیا، جس کا پتہ خود اُس کے ایک خط سے مل جاتا ہے جو اس نے راجہ
جے سنگھ کو لکھا تھا۔تحریر کیا کہ :-
" میری تلوار مسلمانوں کے خون کی پیاسی ہے۔افسوس صد ہزار افسوس !!
کہ یہ تلوار مجھے ایک اور مہم کے لئے میان سے نکالنی پڑی۔اسے مسلمانوں
کے سروں پر بجلی بن کر گرنا چاہیئے تھا جن کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ
جنہیں انصاف کرنا آتا ہے۔۔۔میری بادلوں کی طرح گرجنے والی فوجیں
مسلمانوں پر تلواروں کا وہ خونی مینہ برسائیں گی کہ دکن کے ایک سرے
سے لے کر دوسرے سرے تک سارے مسلمان اس سیلاب خون میں
بہہ جائیں گے اور ایک مسلمان کا نشان بھی باقی نہ رہے گا۔"
اس خط کو نقل کرنے کے بعد مسٹر اے۔کے۔سوریہ، بی۔اے ، ایل۔اہل - بی وکیل خود بھی
وہ
رقمطرانہ ہیں کہ : -
" سیلوا جی کے یہ الفاظ اسے اپنے اصل رنگ میں ظاہر کر رہے ہیں۔اسلام کو مٹاکر اس ملک کا عام مذہب ہندو دھرم کو بنانا چاہتا تھا
اس کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہی تھا کہ مسلمانوں کو حوالہ شمشیر و آتش
کر کے ہندوستان سے ان کا نام و نشان مٹا دے “ سے
مسلمانوں کے خلاف سیلوا جی نے جس خطرناک اور انتہائی غضب ناک تحریک کا آغاز کیا تھا، وہ
مسلمانوں کو بحیثیت قوم مغلوب و مقہور کرنے سے تعلق رکھتی تھی۔بعد کے زمانوں میں اگر چہ اس کی
ے منقول از اخبار الجمیعتہ دہلی ، جون ۱۹۲۷
اے سیوا جی اردو ص ۲۴۴

14
شکلیں بدلتی رہیں لیکن عملاً سیوا جی کی روح ہی ہر اُس ہند و تحریک کے اندر کار فرما نظر آتی ہے جو مسلمانوں
کی سیاسی بیخ کنی اور اقتصادی استحصال کا مقصد لئے ہوتے تھی۔اس سیاسی حملہ کے پہلو بہ پہلو مذہب اسلام کی بیخ کنی کا مقصد لئے ایک انتہائی خطرناک مذہبی
تحریک بھی جاری ہوتی جسے ہم آریہ سماج کے نام سے جانتے ہیں۔ان دونوں تحریکوں
کا موازنہ کرتے ہوئے
مهاشه فضل حسین صاحب رقمطراز ہیں :-
و سمرتھ رامداس اور سیوا جی مرسیہ کا خواب پورا کرنے کے لئے جس قسم کی
تحریک مہاتما تلک نے جاری کی، اسی طور کی تحریک سوامی دیانند جی نے
بھی چلائی۔ان دونوں کا نصب العین ایک ہی تھا مگر طریق کار میں کسی قدر
اختلاف تھا۔اول الذکر تحریک زیادہ ترسیاسی لائنوں پر چلائی گئی ، مگر
آخر الذکر کو مذہبی رنگ دیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ سوامی صاحب کی تحریک
زیادہ وسیع زیادہ منظم زیادہ مضبوط زیادہ موثر اور زیادہ کامیاب ہوئی۔سوامی صاحب بھی وہی کچھ چاہتے تھے جو تملک مسودے کا اپدیش تھا، مگر
تلک کی تحریک مہاراشٹر اور بنگال وغیرہ تک ہی محدود رہی اور سوامی صاحب
کی تحریک سارے ملک میں پھیلی اور بار آور ہوئی ، کیونکہ اس پر جس قسم کا
رنگ چڑھایا گیا تھا وہ جہاں جدید الخیال ہندووں کو اپیل کرتی تھی وہاں قدامت
پسند ہندو بھی اس سے متاثر ہوتے تھے " لے
خود سند و مورخین کی رائے میں آریہ سماج کے قیام کا واحد مقصد ہندوستان سے اسلام کو ملیامیٹ
کرنا اور مکمل ہندو راج کا قیام تھا۔چنانچہ لالہ دھنیت رائے بی۔ایل۔ٹی لکھتے ہیں :-
”ہندوستان میں سوائے بہندو راج کے دوسرا راج ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتا۔ایک دن آئے گا کہ ہندوستان کے سب مسلمان شُدھی اُدی اندولن کی وجہ
سے آریہ سماجی ہو جائیں گے۔یہ بھی ہندو بھائی ہیں۔آخر صرف ہندو ہی رہ
جائیں گے۔یہ ہمارا آدرش ( نصب العین) ہے۔یہ ہماری انشا (منا) ہے
سوامی جی مہاراج نے آریہ سماج کی بنیاد اسی اصول کوئے کر ڈالی تھی تھے
ے ہندو راج کے منصوبے حصہ اول صف ۹۴ سه اخبار پر کاشس لا ہور ۲۷ اپریل شده

16
۳۵
احمدیت کا مختصر تعارف
اسلام کے لئے فکروں اور رنجوں اور پریشانیوں کا یہ وہ زمانہ تھا جس میں احمدیت کا نور طلوع ہوا او
اسلام کے احیائے نو کی ایک عظیم تحریک منصہ شہود پر ابھری۔اس تحریک کے بانی حضرت مرزا غلام احمد
علیہ السلام مسئلہ میں قادیان کی ایک گمنام بستی میں پیدا ہوئے جو مشرقی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں
بٹالہ سے بارہ میں مشرق میں واقع ہے۔بچپن ہی سے آپ کو اسلام اور بانی اسلام سے ایک بے پناہ
خداداد عشق تھا اور عبادت الہی کا ذوق دل میں جاگزیں تھا۔مسجد سے آپ کو ایسی محبت تھی کہ بسا اوقات
جب آپ کے والد سے آپ کے متعلق پو چھا جاتا کہ آپ کہاں ہوں گے تو وہ جواب دیتے کہ مسجد میں جا کر
دیکھو کسی صف میں لیٹا پڑا ہو گا۔عبادت انہی کے ذوق کے علاوہ بنی نوع انسان کی گھرمی ہمدردی بھی بچپن ہی سے آپ کے کردار
کا نمایاں حصہ تھی چنانچہ آپ کے سوانح نگار ہمیں بتاتے ہیں کہ اپنا کھانا اکثر گھر سے باہر لے جاتے اور غرباء
اور مساکین کو اس میں شریک کرلیتے یہاں تک کہ بعض ایام میں سارا کھانا غرباء کو کھلا کر خود پیسے دو پیسے کے
پنے خرید کر اس سے بھوک مٹا لیتے۔آپ کی بعد کی زندگی میں میں دو کر دار نمایاں ہوکر انبھرے جو آپ کی
زندگی کے عظیم مشن کی حثیت اختیار کر گئے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :-
" میں دو ہی مسلے لے کر آیا ہوں۔اول خدا کی توحید اختیار کرو۔دوسرے آپس
میں محبت اور ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت ہوئی
دی تھی جو حالیہ میں پیدا ہوئی تھی كُنتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
یاد
من
یا درکھو تألیف ایک اعجاز ہے یہ لے
آغاز جوانی ہی میں آپ نے شدت سے یہ محسوس کیا کہ اسلام چاروں طرف سے دشمن کے نرغے میں
گھرا ہوا ہے اور اس کے دفاع کی کوئی موثر کوشش اہل اسلام کی طرف سے نہیں کی جارہی۔اس احساس
کے نتیجہ میں دو قومی رد عمل آپ کے دل میں پیدا ہوئے۔اول یہ کہ آپ پہلے سے بھی زیادہ انہماک اور
دردمندی کے ساتھ عبادت انہی میں مصروف ہو گئے اور بارگاہ رب العزت میں مجھک کر اسلام کی فتح مندی
ے ملفوظات جلد دوم صدام

JA
اور احیاتے تو کے لئے گریہ وزاری کرنے لگے۔دوسرار و عمل یہ تھا کہ قرآن کریم کے گہرے اور پر فکر مطالعہ کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب عالم کا بھی
گہری نظر سے مطالعہ فرمانے لگے اور اُن کی طرف سے اسلام پر وارد ہونے والے اعتراضات کا جائزہ
لینے لگے۔اس لیے اور دقیق موازنہ اور مطالعہ نے آپ کو پہلے سے بھی زیادہ اس یقین پر قائم کر دیا
کہ تمام مذاہب عالم میں صرف اسلام ہی ایک زندہ مذہب ہے جو پیروی کے لائق اور جامع کمالات خستہ
ہے اور کل عالم اور تمام زمانوں کے لئے ہدایت کا سامان رکھتا ہے جب کہ دیگر مذاہب بھی اگر چہ ابتدا خدا
تعالیٰ ہی کی طرف سے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے بھیجے گئے تھے مگر وہ محدود زمانوں کے لئے
مخصوص اقوام کی ہدایت کے لئے نازل کئے گئے تھے اور اپنا اپنا مقصد وجود پورا کرنے کے بعد اب وہ ہے
ضرورت اور بے فیض ہو چکے تھے۔ان کی کتابیں محترف و مبدل ہو گئیں، ان کی تعلیمات بگڑ گئیں، ان کا زمانہ
عمل ختم ہوا اور ان کی مثال بچپن کے ایسے بوسیدہ اور ناقابل استعمال کپڑوں کی طرح ہے جو بالغ
انسان کی ضروریات کسی طرح پوری نہیں کر سکتے۔مذاہب عالم کے اس تفصیلی موازنہ کا ماحصل حضرت مرزا
صاحب علیہ السلام کی بیبیوں تصانیف میں موقع اور محل کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔اسی طرح آپ کے
منظوم کلام میں بھی اس تحقیق کا نچوڑ بڑے دلکش پیرائے میں ملتا ہے جس کے چند نمونے ذیل میں پیش
کئے جاتے ہیں :-
نور فرقاں ہے جو سب ٹوروں سے اجلی نکلا پاک وہ جس سے یہ انوار کا دریا نکلا
حق کی توحید کا مُرجھا ہی چلا تھا پودا ناگہاں غیب سے یہ چشمہ اصفی نکلا
یا الہی تیرا فرقاں ہے کہ اک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا
سب جہاں چھان چکے ساری دُکانیں تھیں مئے عرفاں کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا
لے
ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے
کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلاتے یہ ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے
ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا نور ہے گور انھو دیکھو سنا یا ہم نے
اور دینوں کو جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا کوئی دکھلائے اگر حق کو چھپایا ہم نے
تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے ہر طرف دعوتوں کا تیر چلا یا ہم نے
نے برابین احمدیہ حصہ سوم ص ۲۷۴ مطبوعه ۱۸۸۳

14
آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پہ بلایا ہم نے
آؤ لو گو کہ یہیں نورِ خدا پاؤ گے تو تمہیں طور تلی کا بت یا ہم نے
آج ان ٹوروں کا ایک زور ہے اس عاجز میں دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے
جب سے یہ نور بلانور پیمبر سے ہمیں ذات سے حق کے وجود اپنا ملایا ہم نے
مصطفے پر ترا بے حد ہو سلام اور رحمت اس سے یہ اور لیا بار خدا یا ہم نے
ربط ہے جان محمد سے میری جاں کو مدام دل کو وہ جام لبالب ہے پہلا یا ہم نے
اس سے بہتر نظر آیا نہ کوئی عالم میں لاجرم غیروں سے دل اپنا چھڑایا ہم نے
مورد قہر ہوتے آنکھ میں اغیار کے ہم جب سے عشق اس کا تہ دل میں بٹھایا ہم نے
لے
اس گہرے مطالعہ اور موازنہ مذاہب کے بعد جس کی بعض جھلکیاں مندرجہ بالا اشعارمیں ہمیں نظر آئی نہیں آپ
اسلام کے ایک عظیم لطل جلیل کی حیثیت سے میدان عمل میں نکلے اور مہندومت اور عیسائیت کی طرف سے
اسلام پر کئے جانیوالے اعتراضات کے نہایت مدل جوابات تحریر فرمانے میں ہمہ تن مصروف ہو گئے۔آپ نے
صرف دفاع پرسی اکتفانہ فرمایا بلکہ حملہ آور مذاہب پر شدید جوابی حملے بھی کئے جس کے نتیجہ میں تھوڑے ہی
عرصہ میں اسلام کے ایک پہلوان کی حیثیت سے آپ کا شہرہ ہندوستان کے طول و عرض میں پھیل گیا اور قادیان کے
ایک گوشتہ تنہائی میں رہنے والایہ نوجوان افق مذہب پر ایک روشن چمکتے ہوئے ستارے کی طرح طلوع ہوا۔اسلام کی تائید میں جو عظیم لٹریچر آپ نے پیدا کیا اس کی تعداد ۵۰ ضخیم کتب و رسائل سے تجاوز
کر گئی۔دیگر سینکڑوں اشتہارات اور مضامین ان کے علاوہ ہیں، لیکن اس ضمن میں آپ کی سب سے
پہلی اور بنیادی حقائق پر مشتمل تصنیف براہین احمدیہ کے نام سے موسوم ہے۔یہ ایک معرکہ آنا رامہ اور
انقلاب انگیز تصنیف تھی جس نے نکیسر میدان جہاد کا نقشہ پلٹ کر رکھ دیا اور مذاہب کے مابین لڑی جانے
والی قلمی جنگ میں ایک نئے علم کلام کا اضافہ کیا۔اس تصنیف کا غیر معمولی اثر اپنوں اور غیروں پر پڑا جہاں دشمن سخت بر اساں اور پریشاں ہوا
وہاں دوستوں کے دل خوشی سے بلیوں اچھلنے لگے کہ اسلام کا ایک بطل جلیل میدان مبارزت میں نکل آیا
ہے۔مسلمانوں کے بجھتے ہوئے دلوں میں اُمید کی نئی شمعیں روشن ہونے لگیں۔ملک کے طول و عرض میں
براہین احمدیہ کے محاسن اور کمالات پر زور دار تبصرے لکھے گئے جن میں مشہور اہلحدیث لیڈر مولوی ابوسعید
ے آئینہ کمالات اسلام ص ۲۲۲ مطبوعه ۱۹۹۳مه

محمدحسین صاحب بنالوی کا تبصرہ بہت شہرت رکھتا ہے اور جماعت احمدیہ کے لٹریچرمیں بکثرت اس کا
ذکر ملتا ہے۔اسلام کے قلمی جہاد میں اس کتاب کی غیر معمولی عظمت کے پیش نظر اور اس بنا پر کہ در اصل تحریک
احمدیت کا بیج اسی کتاب میں بویا گیا، ہم اس کتاب پر کئے جانے والے بعض مشہور تبصروں میں سے
چند اقتباسات ہدیہ ناظرین کرتے ہیں۔مولوی ابو سعید محمد تین صاحب بٹالوی نے اپنے رسالہ اشاعتہ السنہ جلد ہفتم نمبر 4۔میں لکھا: ابوسعید
ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب
ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوتی اور آئندہ کی خبر نہیں۔لَعَلَ اللهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ اَمْراً۔اور اس کا متولیف بھی اسلام کی مالی
و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی
نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پانی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم
ایک ایسی کتاب تبادے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفینِ اسلام خصوصاً فرقہ
ارید و بریم سماج سے ایسے زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو اور دو چار ایسے
اشخاص انصار اسلام کے نشاندہی کرے جنہوں نے اسلام کی جانی ومالی قیمی بانی
نصرت کے علاوہ حالی نصرت کا بھی بیڑہ اٹھالیا ہو اور مخالفین اسلام اور منکرین
الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعوی کیا ہو کہ میں کو وجود الہام
کا شک ہو وہ ہمارے پاس اگر تجربہ و مشاہدہ کرے اور اس تجربہ و مشاہدہ
کا اقوام غیر کو مزہ بھی چکھا دیا ہو۔(۲) براہین احمدیہ کے دوسرے تبصرہ نگار لدھیانہ کے مشہور اور باکمال صوفی مرتاض حضرت صوفی احمد
جان صاحب رضی اللہ عنہ تھے جو ریڑ چھتر گورداسپور میں بارہ چودہ برس تک سلوک کی منازل طے

۲۱
کرنے کے بعد دعوت رشد و ہدایت کی اجازت لے کر لدھیانہ محلہ جدید میں دھونی رمائے بیٹھے تھے اور جن
کے عقیدت مندوں کا حلقہ دُور دُور تک بڑی سرعت سے پھیل رہا تھا اور ان کے رُوحانی کمالات اور
توجہ کی برکات کی دھوم مچی ہوئی تھی۔اُن کی دینی عظمت کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ لدھیانہ کے بڑے
بڑے علماء مثلاً مولوی محمد صاحب لدھیانوی وغیرہ ان کے خاص ارادتمندوں میں شامل تھے۔حضرت صوفی صاحب رضی اللہ عنہ نے اشتہار واجب الاظہار کے نام سے نہایت والہانہ انداز
میں ایک مفصل ریویو شائع کیا جس میں براہین احمدیہ کے متعلق بڑے پر شوکت اور دل آویز الفاظ میں اپنے تاثرات
سپرد قلم کئے۔حضرت صوفی صاحب موصوف لکھتے ہیں :-
" اس چودھویں صدی کے زمانہ میں کہ ہر ایک مذہب و قمت میں ایک طوفانِ
بد تمیزی برپا ہے بقول شخصے ' کا فرشتے نئے ہیں مسلماں نئے نئے ایک
ایسی کتاب اور ایک ایسے مجدد کی بے شک ضرورت تھی جیسی کہ براہین احمدیہ
اور اس کے مولف مخدومنا مولانا میرزا غلام احمد صاحب دام فیوضہ ہیں۔جو ہر
طرح سے دعوئی اسلام کو مخالفین پر ثابت فرمانے کیلئے موجود ہیں۔جناب
موصوف عامی علماء اور فقراء میں سے نہیں بلکہ خاص اس کام پر منجانب اللہ
امور اور مسلم اور مخاطب النی ہیں۔صدہا نیچے الہام اور مخاطبات اور پیشگوئیاں
اور رویار صالحہ اور امرانی اور اشارات اور بشارات اجراء کتاب اور فتح و
نصرت اور ہدایات امداد کے باب میں زبان عربی، فارسی، اردو انگریزی وغیرہ
میں ہیں حالانکہ مصنف صاحب نے ایک لفظ انگریزی کا نہیں پڑھا۔۔۔صاف
ظاہر ہوتا ہے بموجب حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عن ابي هريرة
قال فيما اعلم عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال ان الله
عزّ و جلّ يبعث لهذه الامة على راس كل مائة سنة من يجدد
نهادینها درواه ابو داود) مصنف صاحب اس چودھویں صدی کے مجدد اور
مجتہد اور محدث اور کامل مکمل افراد اقمت میں سے ہیں۔اس دوسری حدیث
نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل اسی کی تائید
میں ہے۔اس موقعہ پر چند اشعار فارسی اس کتاب کے لکھتا ہوں جین کو پڑھکر
ناظرین خود جناب ممدوح کا مرتبه دریافت فرمائیں گے اور یقین ہے کہ خلوص دل

اور صدق عقیدت سے یہ شعر زبان حال سے فرماویں گے کہ سے
سب مریضوں کی ہے تمہیں یہ نگاہ
تم مسیحا بنو خدا کے لئے
سن شریف حضرت کا قریباً چالیں یا پینتالیس ہو گا۔اصل وطن اجداد کا ملک
فارس معلوم ہوتا ہے۔نہایت خلیق صاحب مروت و حیا نوجوان رعنا
چہرہ سے محبت الہی سکتی ہے۔اسے ناظرین! میں سچی نیت اور کمال جوش
صداقت سے التماس کرتا ہوں کہ بے شک وشبہ جناب میرزا صاحب
موصوف مجدد وقت اور طالبان سلوک کے لئے کبریت احمر اور سنگدلوں کے
واسطے آفتاب اور گمراہوں کے لئے خضر اور منکرین اسلام کے واسطے سیف
قاطع اور حاسدوں کے واسطے حجتہ بالغہ ہیں۔یقین جانو کہ پھر ایسا وقت ہاتھ
نہ آئے گا۔آگاہ ہو کہ امتحان کا وقت آگیا ہے اور محبت الہی قائم ہوچکی ہے
اور آفتاب عالمتاب کی طرح بدلائل قاطعہ ایسا با دستی کامل بھیج دیا ہے کہ بچوں
کو نور بخشے اور ظلمات وضلالت سے نکالے اور جھوٹوں پر حجت قائم کرے
وو
(۳) براہین احمدیہ کے تیسرے تبصرہ نگار مولوی محمد شریف صاحب بنگلوری تھے جو مسلمانان ہند کے
نهایت دیندار اور تقوی شعار صحافی اور شهور مسلم اخبار منشور محمدی" بانگھور کے مدیر شہیر تھے۔مولانا محمد
ر اور
شریف صاحب نے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُونَا “ کے عنوان سے اپنے
مبسوط اور پر زور تنصیرے میں لکھا :-
” منافقوں اور دشمنوں کے سارے جملے دین اسلام پر ہو رہے ہیں۔ادھر دھر یہ بین
کا زور اُدھر لامذہبی کا شور کہیں برہمو سماج والے اپنے مذہب کو فیلسوفانہ
تقریروں سے دین اسلام پر غالب کیا چاہتے ہیں۔ہمارے عیسائی بھائیوں کی
پوری ہمت تو اسلام کے استیصال پر مصروف ہے اور ان کو اس بات کا
یقین ہے کہ جب تک آفتاب اسلام اپنی پرتاب شعاعیں دنیا میں ڈالتا رہے گا
تب تک عیسوی دین کی ساری کوششیں بیکار اور تثلیث تین تیرہ رہے گی۔غرض سارے مذہب اور تمامی دین والے یہی چاہتے ہیں کہ کسی طرح دین اسلام

کا چراغ گل ہو۔۔۔۔مدت سے ہماری آرزو تھی کہ علمائے اہل اسلام سے
کوئی حضرت جن کو خدا نے دین کی تائید نہ حمایت کی توفیق دی ہے کوئی کتاب
ایسی تصنیف یا تالیف کریں جو زمانہ موجودہ کی حالت کے موافق ہو اور جس
میں دلائل عقلیہ اور براہین نقیہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے پر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ثبوت نبوت پر قائم ہوں۔خدا کا شکر ہے کہ یہ آرزو بھی
بر آئی۔یہ وہی کتاب ہے جس کی تالیف یا تصنیف کی مدت سے ہم کو آرزو تھی۔برائین احمدیه ملقب به البراهين الاحمديه على حقيقة كتاب الله
القرآن ونبوة محمدية " جس میں مصنف زاد قدره اللهم متع
المسلمين بطول حیاتہ نے تین سو برا این قطعیہ عقلیہ سے حقیقت قرآن
اور نبوت محمدیہ کو ثابت کیا ہے۔افضل العلماء فاضل جلیل جرنیل فخر اہلِ
اسلام ہند مقبول بارگاه صمد جناب مولوی میرزا غلام احمد رئیس اعظم قادیان ضلع
گورداسپور کی تصنیف ہے۔سبحان اللہ ! کیا تصنیف منیف ہے کہ جس
سے دین حق کا لفظ لفظ سے ثبوت ہو رہا ہے۔ہر ہر لفظ سے حقیقت قرآن
ظاہر ہورہی ہے۔مخالفوں کو کیسے آب و تاب سے دلائل قطعیہ سُنائے
ہیں ! دعوئی ہی مدتل و براہین ساطعہ ثبوت ہے۔مثبت بدلائل قاطعہ تاب
دم زدنی نہیں ، اقبال کے سوا چارہ نہیں۔ہاں انصاف شرط ہے ورنہ کچھ
بھی نہیں۔ایها الناظرین! یہ وہی کتاب ہے جو فی الحقیقت لا جوا ہے
(۴) دہی کے نہایت فاضل علوم شرقیہ سے با خبر عالم اردو فارسی کے نامور شاعر نواب صابہ الدین
احمد خان صاحب (لوہارو) براہین احمدیہ کو دیکھتے ہی فریفتہ ہو گئے اور یہاں تک وارفتگی کا عالم ہوا کہ مہفتہ
عشرہ میں پوری کتاب ختم کر کے دم کیا اور فرمایا :-
نہایت اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے مصنف کو یا
تو لوگ پاگل کہیں گے یا اس سے اگلی صدی کا مجدد ہو گا "
اور اسی طرح اُن کے نواسے اور ملک کے نامور شاعر ابو المعظم نواب سراج الدین احمد صاحب سائل
و منشور محمدی، بنگلور - ۲۵ / رجب المرجب
۱۹ و ۲۱۷

۲۴
t
نے اسے بڑی معرکے کی کتاب قرار دیا۔اسے
-۵- ایک مشہور سکھ لیڈر ارجن سنگھ صاحب ایڈیٹر "رنگین" امرتسر لکھتے ہیں۔" اس وقت گھر گھر براہین احمدیہ کا چرچا تھا اور تمام پڑھے لکھے مسلمان اس
کتاب کے مطالعہ کو ضروری سمجھتے تھے کیونکہ مسلمان عالموں کا خیال تھا کہ اس
کتاب میں آریہ اور عیسائیوں کے تمام اعتراضوں کا جواب آچکا ہے۔ہر ایک
مسلمان مناظر اس کتاب کو ایک نظر دیکھ لینا ضروری خیال کرتا تھا۔الغرض
اس کتاب کی تصنیف کی وجہ سے جہاں میرزا صاحب ایک طرف ہندوستان
کے مسلمانوں کی آنکھ کا تارا بن گئے وہاں آپ کو عیسائیوں اور آریوں میں بھی
کافی شہرت حاصل ہو گئی یہ سکے
ن ۴ ۱۹۳۶ الحکم ار مارچ سے تخلیفہ قادیان ۵۰ از ارمین سنگھ صاحب مدیر اخباره رنگین امرتسر
یاری از دیر رنگین
ه ص

·

آج 10 میں سے 10 باقی