باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب

سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

باب دوم
O
موعود بیٹے کی ولادت
بچین تعلیم و تربیت
عنفوان شباب

O
موعود بیٹے کی ولادت۔آپ کی والدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم نہ
بچپن کے ابتدائی ایام اور تربیت والدین -
آپ کی تربیت میں آپ کی بزرگ والدہ کا حصہ۔تربیت قبول کرنے کی اہمیت
خود اپنی تربیت کی اہلیت۔تعلیم۔تقریر و تحریر
بچپن کی بچسپیاں، تفریحات اور کھیلیں۔تعلقات کے دائرے۔پہلی شادی۔اپنے عظیم باپ کی صداقت پر آپ کا ایمان اور اس کے نتائج۔پر تہوں اور پر خطر فضاؤں تلے۔حضرت مسیح موعود علیه السلام کی صداقت پر آپ کا روز و شب
بڑھتا ہوا ایمان۔徊

41
موعود بیٹے کی ولادت
**
ی پیشگوئی کے تقریباً تین سال بعد (جس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے) وہ بچہ جس کے ذکر
نے برصغیر پاک وہند کی مذہبی فضا میں تہلکہ مچائے رکھا بالآخر ۱۲ جنوری شده (بمطابق ۹ر حمادی
الاول ) کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات قادیان میں پیدا ہوا۔اور تفاؤل کے طور پر اس قومی
امید کے ساتھ کہ یہ وہی بچہ ثابت ہو گا جس کا وعدہ دیا گیا تھا ، اس کا نام بشیر الدین محمود احمد رکھا
گیا۔جوں جوں مستقبل نے اپنے ورق الٹے یہ امر گمان سے یقین میں بدلتا چلا گیا کہ یہ وہی موعود بچہ
ہے جس کے وجود کے ساتھ روئے زمین پر بسنے والی تمام قوموں کی تقدیر وابستہ ہونے والی
ہے اور جس نے دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر کرتے ہوئے زمین کے
کناروں تک شہرت پانی ہے آپ کے والد حضرت مرزا غلام احمد بيع موجود عليه الصلوة والسلام
کا کسی قدر تعارف پہلے گزر چکا ہے۔لہذا بے محل نہ ہو گا کہ آپ کی بزرگ والدہ کا بھی کچھ تعارف
اس موقع پر کروایا جائے۔آپ کی والدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بگیر
آپ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا دہلی کے ایک قدیم
اور معزز سید خاندان سے تعلق رکھتی تھیں جو اپنی بزرگی اور سیادت میں کئی سو سال سے دہلی میں
مشہور چلا آرہا تھا۔اس خاندان کی ہندوستان میں سکونت کی تاریخ حضرت خواجہ سید میر محمد
ވ
بأمر رحمة اللہ علیہ سے شروع ہوتی ہے جن کا زمانہ سترھویں صدی عیسوی بتایا جاتا ہے۔نظر اس کے کہ آیا یہ خاندان پہلی مرتبہ سترھویں صدی ہی میں یا اس سے قبل دہلی میں آکر آباد ہوا
اس میں شک نہیں کہ حضرت خواجہ صاحب کی غیر معمولی بزرگی اور بلند مقام کے باعث ہندوستان
میں آپ ہی اس خاندان کے جد امجد تسلیم کئے جاتے ہیں۔آپ ایک صاحب کشف و رویا
با خدا بزرگ تھے۔اور آپ کو خاندان کا جد امجد قرار دینے کی اصل وجہ یہ ہے کہ خود اللہ تعالیٰ نے آپ
کو اس خاندان کا بانی قرار دیا ہے۔یہ کشف اس لحاظ سے نہایت اہم اور قابل ذکر ہے کہ اس

کی رو سے بالاتر اس خاندان کا تعلق اس مہدی کے ساتھ ہونا مقدر تھا جس کی خوشخبری انحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو دی تھی۔اس کشف کے مطابق آپ کو عالم بیداری میں حضرت
حسن رضی اللہ عنہ نظر آئے اور فرمایا کہ ناناجان نے مجھے خاص اس لیئے تیرے پاس بھیجا ہے کہ میں تجھے
معرفت اور ولایت سے مالا مال کر دوں۔یہ ایک خاص نعمت تھی جو خانوادہ نبوت میں تیرے
واسطے محفوظ رکھی گئی۔اس کی ابتدا۔تجھ پر ہوئی اور انجام اس کا مہدی معہود علیہ السلام پر ہو گا ئیے
ہماری طرف سے اپنے ایسے تمام قارئین سے جو سلسلہ احمدیہ سے تعلق نہیں رکھتے یہ گذارش
بے جانہ ہوگی کہ یہ کس قدر عجیب اور دلچسپ واقعہ ہے کہ سترھویں صدی کے ایک بزرگ کی
اس پیشگوئی کے تقریباً دو سو سال بعد آپ کے خاندان کی ایک سید زادی کی شادی خاندانی روایات
کے سراسر خلاف پنجاب کے ایک اجنبی خاندان کے ایک ایسے فرد سے قرار پاتی ہے جو امام مہدی
ہونے کا دعویدار ہے اور مزید تعجب اس پر یہ ہے کہ اسی دعویدار کے زمانہ میں چاند اور سورج کو
رمضان کے مہینے میں انہی تاریخوں میں گرین لگ جاتا ہے جین تاریخوں کے متعلق حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش گوئی کے فرمائی تھی کہ ہمارے مہدی کے زمانہ میں چاند اور سورج کو
رمضان کے مہینے میں ان ان تاریخوں میں گرین لگے گا۔بهر حال یہ نجیب الطرفین بچہ وعدہ کے مطابق ۱۲ جنوری شملہ کو قادیان میں پیدا ہوا۔اور
جیسا کہ پیدائش سے قبل آپ کا وجود ہندوستان کی مذہبی دنیا میں موضوع بحث بنا ہوا تھا۔اسی
طرح پیدائش کے بعد بھی ایک عرصہ تک آپ دوست اور دشمن کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے۔ه میخانه درد صف ۲۵ سید ناصر نظیر صاحب قرآق دہلوی -
انَ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِيفُ الْقَمَرُ
لاول و لم تكونا منذ
لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنَكَسِفُ الشَّمْسُ فِي البَصْفِ مِّنْهُ :
خَلَقَ اللهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ" (دار قطنی جلد اول من مطبع انصاری (تی)
ترجمہ : ہمارے مہدی کے دو نشان ہیں۔یہ نشان آسمان و زمین کی پیدائش کے وقت سے لے کر
اب تک کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔ایک تو یہ کہ قمر (چاند) کو رمضان میں پہلی رات میں گرین لگے گا اور دوسرا
یہ کہ سورج کو اُسی رمضان کی درمیانی تاریخ میں گرین لگے گا اور یہ دونوں باتیں آسمان وزمین کے
پیدائش کے وقت سے نہیں ہوتیں۔

دوست کی نگاہ محبت آپ پر پڑتی تھی کہ آپ ہی وہ پر موجود ہیں جن کی زندگی کا ایک ایک
لمحہ دین اسلام کی خدمت اور سربلندی کے لئے وقف ہو گا اور دشمن کی نظریہ موسوم تمنائے ہوئے
تھی کہ کاش یہ بچہ اُن کی آنکھوں کے سامنے بلاک ہو کر ایک مرتبہ پھر اُن کو تمسخر اور استہزا۔کا موقع ہم پہنچائے۔اگر نگاہوں میں کی جانے کی طاقت ہوتی اور اگر دشمن کی تمنائیں خدا کی نظر میں
ایک ادنی سا درجہ بھی رکھتیں تو اس بچے کے زندہ رہنے یا پنپنے کا کوئی بھی امکان نہ تھا۔لیکن خدا
تعالی کو یہی منظور تھا کہ یہ بچہ اس کی رحمت کے سایہ تلے پرورش پائے اور جلد جلد بڑھے اور زمین کے
کناروں تک شہرت پائے۔تقریباً تین سال قبل پنڈت لیکھرام پشاوری نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کے سلسلہ کے نیست ونابود ہونے اور آپ کی نسل کے کاٹے جانے کے بارہ میں جو پیش گوئی کی تھی اس
میں بیان کردہ مدت کے پورا ہونے میں بمشکل دو ماہ باقی تھے کہ وہ بچہ پیدا ہوا نہیں اس دو ماہ کے
بقیہ عرصہ میں پنڈت لیکھرام کے دل پر جو بیتی ہوگی اس کا حال اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔کس طرح
اس نے اس بچے کی موت کی توقعات میں دن کائے اور راتیں بسر کی ہوں گی۔اور کیسی کیسی اس کے
دل میں حسرتیں مچلتی ہوں گی کہ کاش یہ لڑکا بھی میری آنکھوں کے سامنے ہلاک ہو کر میرے
سینے کی آگ کو ٹھنڈا کر دے۔یقیناً پہلے دونوں بچوں کا نو عمری میں ہی فوت ہو جانا لیکھرام کی ان
امیدوں کے لئے ایک قوی بنیاد مہیا کر رہا تھا اور اس کی اس خواہش کا پورا ہونا بظاہر بعید نظر
نہیں آنا تھا کہ یہ بچہ بھی تھوڑی مدت زندہ رہ کر پہلے دونوں بچوں کی طرح ہی اپنی ماں کی گود خالی کر
جائے گا۔مگر یقینا اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا۔آسمان پر کچھ اور ہی فیصلے ہو چکے تھے اور اس تقدیر
کو کوئی ٹال نہیں سکتا تھا کہ حضرت مرزا صاحب نے نہیں بلکہ خود لیکھرام نے نہایت خائب و خاسر
اور نامراد ہو کر بڑی حسرت کے ساتھ اس دنیا سے اُٹھ جانا تھا۔پس ایسا ہی ہوا۔دنوں پر دن گزرتے چلے گئے اور ایک رات کے بعد دوسری رات آتی لیکن
نہ تو لیکھرام کی قہر آلود نظریں اس بچے کو بلاک کر سکیں، نہ اس کی بددعائیں اور دشنام طرازیاں اس
کا کچھ بگاڑ سکیں۔دن ہفتوں میں اور ہفتے مہینوں اور سالوں میں تبدیل ہوئے لیکن لیکھرام کی پیشگوئی
کے پورا ہونے کے کوئی آثار پیدا نہ ہوئے۔یہاں تک کہ خود لیکھرام کی نہایت ذلت آمیز اور عبرتناک
موت کا وقت آپہنچا اور بعینہ اُسی طرح جس طرح حضرت مرزا صاحب نے چار سال قبل شاہ
میں اس کی موت کی واضح پیشگوئی فرمائی تھی عید کے دوسرے روز لیکھرام ایک نامعلوم شخص کے

ہاتھوں اس طرح مارا گیا کہ اس نے چھری کے پے در پے وار کر کے پیٹ چاک کر دیا اور انٹریاں باہر
نکل پڑیں۔چنانچہ چند گھنٹے نہایت اذیت ناک عذاب میں مبتلارہ کر ڈاکٹروں کی ہر کوشش کو ناکام
بناتے ہوئے لیکھرام اور مارچ شہہ کو خائب و خاسر اس دنیا سے اٹھ گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس عرصہ میں اللہ تعالے نے حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کو
دو اور بھی بیٹے عطا فرمائے اور یہ دونوں بھی بشارت کے مطابق پیدا ہوتے پر لیکھرام کی موت
کے وقت حضرت مرزا صاحب کو ایک ہی نہیں تین منتشر بیٹے عطا ہو چکے تھے جو تینوں کے مینوں
اپنے اپنے رنگ میں عظمت کے نشاں لئے ہوئے تھے۔یہ ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی مذکورہ پیش گوئی کے مقابل پر لیکھرام کی
پیشگوئی بھی اس لئے خاص اہمیت رکھتی تھی کہ چونکہ یہ دونوں پیشگو تیاں ایک ہی خدا کی طرف
منسوب کی جارہی تھیں اور بیک وقت ایک دوسرے کی ضد بھی تھیں اس لئے یہ امر بہر حال قطعی
طور پر ثابت تھا کہ ایک اُن میں سے یقیناً جھوٹی ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب قو
قطعی طور پر
ایک جھوٹی پیشگوئی خدا کی طرف منسوب کی جارہی ہو تو خدا کا سلوک ایسے بے باک انسانوں کے
ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ اس نہایت اہم سوال کے جواب کے طور پر ہم نے یہاں پنڈت لیکھرام کی
نامراد موت کا ذکر کیا ہے۔اگر یہ منطقی امکان اس بات کا موجود تھا کہ دونوں پیشگوئیاں غلط ہو میں
لیکن خدا تعالٰی کے اس مختلف سلوک نے جو بعد میں ظاہر ہوا، قطعی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ پنڈت
نے جو بعدمیں نا ہونا کر دیا
لیکھرام کی پیشگوئی جھوٹی تھی اور حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی سچی تھی۔

40
بچپن کے ابتدائی ایام اور تربیت والدین
عربی کا ایک محاورہ ہے " الصبی صَبِي وَلَو كَانَ نَبَيَا “ کہ بچہ بچہ ہی ہوتا ہے خواہ
اس نے نبی ہی کیوں نہ بنتا ہو۔اس کے ساتھ اگ۔اردو کے اس محاورے کو ملا لیا جائے :
ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات !
تو یہ ایک مکمل صداقت بن جاتی ہے۔ہر چند کہ بچہ اپنی جبلتی طاقتوں کے لحاظ سے کتنے ہی بڑے
مقام پر پہنچنے والا کیوں نہ ہو اس کے بچپن کی معصومیت اور بے ساختہ پن بھی اپنی جگہ قائم
رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بچپن ہی میں اس کے شاندار مستقبل کی جھلکیاں بھی وقتاً فوقتا نظر
آتی رہتی ہیں۔صاحب فراست لوگ ایسے بچے کو دیکھ کر بخوبی پا جاتے ہیں کہ
بالائے سرش زہوش مندی کے مے تافت ستاره بلندی
اگر خدا کا فضل شامل حال رہے تو یہ بچہ ایک دن عظیم انسان بننے والا ہے۔حضرت میرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ تعالے عنہ کے بچپن میں ان دونوں صداقتوں کا ایک
حسین امتزاج نظر آتا ہے۔اس امتزاج کے نمونے کے طور پر آپ کے بہت بچین کا ایک واقعہ حضرت مرزا صاب
علیہ السلام کے ایک بزرگ صحابی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ
عبدال
ان الفاظ میں بیان فرماتے ہیں :
ترو
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیه السلام لدھیانہ میں قیام فرما تھے۔میں بھی وہیں تھا محمود کوئی تین برس کا ہوگا۔گرمی کا موسم تھا۔مردانہ
اور زنانہ میں دیوار حائل تھی۔آدھی رات کا وقت تھا جو میں جاگا اور
مجھے محمود کے رونے اور حضرت کے ادھر اُدھر کی باتوں میں بہلانے
کی آواز آئی۔حضرت اسے گود میں لئے پھرتے تھے اور وہ کسی طرح
چپ نہیں ہوتا تھا۔آخر آپ نے کہا دیکھو محمود ! وہ کیسا تارا ہے !"

44
بچہ نے نئے مشغلہ کی طرف دیکھا اور ذرا چپ ہو کر پھر وہی رونا اور چلاتا
اور یہ کہنا شروع کر دیا آیا تارے جانا“ (یعنی ابا میں ستارے پر جاؤں
گا۔ناقل) کیا مجھے مزا آیا اور پیارا معلوم ہوا ! آپ کا اپنے ساتھ یوں تھے
! کا گفتگو
کرنا یہ اچھا معلوم ہوا یہ ہم نے ایک راہ نکالی تھی اس نے اس میں بھی
اپنی ضد کی راہ نکال لی۔آخر بچہ روتا رو تا خود ہی جب تھک گیا چُپ ہو
گیا۔مگر اس سارے عرصہ میں ایک لفظ بھی سختی کا یا شکایت کا آپ
کی زبان سے نہ نکلا یہ لے
اس بچے کی بعد کی زندگی کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے ستاروں پر جانے کی یہ تمنا
یقیناً ان بلند عزائم کی غماز تھی جو تمام عمر اس کی بے پناہ قوت عمل کے لئے مہمیز کا کام دیتے رہے
علاوہ ازیں اس روایت سے حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی طبیعت کے اس پہلو
پر بھی روشنی پڑتی ہے کہ آپ کے دل میں بچوں کے لئے کس قدر شفقت پائی جاتی تھی اور آپ کسی
درجہ حلیم تھے۔ایک ایسے مصروف الاوقات شخص کے لئے جس کا بال بال اہم ترین مصروفیات میں
بندھا ہوا ہو اور مشکل رات کو پہلے پہر تھوڑا سا آرام کا وقت میسر آتا ہوا ایک روتے ہوئے بچے کو
خود گود میں اُٹھا کر دلاسا دیتے ہوئے اس وقت تک پھرتے رہنا جب تک وہ خود ہی تھک کر
سو جائے، آپ کے اعلیٰ اور حسین اخلاق کی ایک پیاری مثال ہے۔یہ تو بہت بچپن کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔اسی قسم کا ایک اور واقعہ نسبتا بڑی عمر میں بھی پیش
آیا جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے اس سے بھی زیادہ صبر آزما تھا لیکن حضرت مرزا صاحب عدالیہ کلام
کو اللہ تعالے نے غیر معمولی حلم اور صبر کا مادہ عطا فرمایا تھا اور طبعیت میں نرمی اتنی زیادہ تھی کہ
بچوں پر ناراض ہونا آپ کے لئے ایک مشکل امر تھا۔وجہ خواہ کچھ بھی ہو یہ بات بہر حال قطعی ہے کہ
اس بچے سے باپ کا سلوک غیر معمولی نرمی اور درگزر کا حامل تھا۔دوسری روایت بھی حضرت مولوی عبد الکریم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کی بیان کردہ ہے
اور حسب ذیل ہے :
" محمود چار ایک برس کا تھا۔حضرت معمولاً اندر بیٹھے لکھ رہے تھے
میاں محمود دیا سلاتی ہے کہ وہاں آئے اور آپ کے ساتھ بچوں کا ایک
نے
موعود مصنفہ حضرت مولانا عبد الكريم الصمت
یار دوم

غول تھا۔پہلے کچھ دیر آپس میں کھیلتے جھگڑتے رہے پھر جو کچھ دل میں
آئی حضرت صاحب کے لکھے ہوئے مسودات کو آگ لگا دی۔اور
آپ لگے خوش ہونے اور تالیاں بجانے۔اور حضرت لکھنے میں مصروف
ہیں سر اٹھا کر دیکھتے بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔اتنے میں آگ بجھ گئی اور
قیمتی مستورات راکھ کا ڈھیر ہو گئے اور بچوں کو کسی اور مشغلے نے اپنی
طرف کھینچ لیا۔حضرت کو سیاق عبارت ملانے کے لئے کسی گذشتہ
کاغذ کے دیکھنے کی ضرورت محسوس ہوتی۔اس سے پوچھتے ہیں، خاموش
دیکا جاتا ہے۔آخر ایک بچہ بول اُٹھا کہ میاں صاحب نے کاغذ جلا دیتے
ہیں۔عورتیں اور بچے اور گھر کے سب لوگ انگشت بدنداں، اب
کیا ہوگا
اور در حقیقت عادتاً ان سب کو علی قدر مراتب بُری حالت اور مکر وہ
نظارہ کے پیش آنے کا گمان اور انتظار تھا اور ہونا بھی چاہیئے تھا۔مگر
حضرت مسکرا کر فرماتے ہیں۔خوب ہوا، اس میں اللہ تعالے کی کوئی بڑی
مصلحت ہو گی اور اب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس سے بہتر مضمون
ہمیں سمجھائے لے
اس حلم اور بردباری کا یہ مطلب ہر گز نہ تھا کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیه السلام تربیت اولاد
کی حکمت سے نا واقف تھے یا ایسی ماؤں کی طرح جو اپنے حد سے بڑھے ہوئے پیار پر اختیار نہیں
رکھتیں، تربیت کے فرض سے بے نیاز ہو کر اپنے بچوں کی محبت سے مغلوب ہو جاتے تھے۔دراصل آپ کی تربیت کا انداز بالکل منفرد اور نہایت لطیف تھا۔اور جیسا کہ آگے چل کر
بیان ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوگا۔بعض مواقع پر آپ اپنے بچوں سے سختی سے بھی پیش
آتے رہے۔فرق صرف یہ ہے کہ جہاں تک ایسے امور کا تعلق ہے جن کے اثر کا دائرہ آپ کی
ذات تک محدود تھا، آپ نے حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب پر
کبھی سختی نہیں کی خواہ
ان کے کسی فعل سے آپ کو کیسی ہی ذاتی تکلیف پہنچی ہو۔مگر جہاں تک امور دینیہ کا تعلق ہے یا
ایسی غلطیوں کا سوال ہے جن کے نتیجہ میں اخلاق پر برا اثر پڑنے کا خطرہ ہو سکتا تھا وہاں آپ نے
موقع محل کے مطابق کبھی نرمی سے اور تبھی سختی سے آپ کو اس طرف توجہ ضرور دلائی۔یہ فرق
سیح موعود مصنفہ حضر مولانا عبد الكريم ض ص ۱۲-۱۳

بہت اہم ہے اور تربیت کرنے والوں کے لئے اس میں بڑا گہرا سبق ہے کہ علم کی حدود کہاں جا کر
ختم ہوتی ہیں اور سختی کے تقاضے کہاں سے شروع ہوتے ہیں۔۔دو چھوٹے چھوٹے واقعات اس فرق کو ظاہر کرنے کے لئے پیش کئے جاتے ہیں :-
اولاً حضرت صاحبزادہ صاحب کا اپنا بیان ہے کہ ایک دفعہ ایک کتا ہمارے
دروازے پر آیا۔میں وہاں کھڑا تھا۔اندر کمرے میں صرف حضرت صاحب
تھے میں نے اس کتے کو اشارہ کیا اور کہا ٹیپو ٹیپو ٹیپو حضرت
صاحب بڑے غصے سے باہر نکلے اور فرمایا تمہیں شرم نہیں آتی کہ انگریز
نے تو دشمنی کی وجہ سے اپنے کتوں کا نام ایک صادق مسلمان کے نام
پر ٹیپو ر کھ دیا ہے اور تم اُن کی نقل کر کے کتے کو ٹیپو کہتے ہو۔خبردار !
آئندہ ایسی حرکت نہ کرنا " میری عمر شاید آٹھ نو سال کی تھی۔وہ
پہلا دن تھا جب سے میرے دل کے اندر سلطان ٹیپو کی محبت قائم ہوگئی ہے
اس واقعہ سے جہاں ایک طرف یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بچے کے سر فعل کو بلا امتیاز برداشت کرنا
حلم کی تعریف میں داخل نہیں وہاں حضرت مرزا صاحب کی بے پناہ دینی اور قومی حمیت کا بھی
اندازہ ہوتا ہے۔وہ بچہ جو آپ کے منہایت محنت سے لکھے ہوئے قیمتی مسودات کو جن پر خدا
جانے کتنے گھنٹوں یا راتوں کی محنت آپ نے صرف فرمائی ہوگی، آن واحد میں تیلی دکھا کر خاکستر
کر دیتا ہے، اس کا یہ فعل تو آپ برداشت فرما لیتے ہیں اور اس تکلیف کا کوئی خیال نہیں کرتے جو
اس کے نتیجہ میں آپ کو دوبارہ اٹھانی پڑی۔لیکن ایک مسلمان سلطان جو قومی حمیت میں شہید ہوا
اور جس کے ساتھ آپ کا اسلام کے سوا کوئی اور رشتہ نہ تھا اس کے نام کو ایک بچہ کا لاعلمی کی
بنا پر بھی اس رنگ میں لینا جس سے اس کی تحقیر ہوتی ہو آپ سے برداشت نہ ہو سکا۔اس واقعہ میں ان لوگوں کے لئے بھی سبق ہے جو حضرت مرزا صاحب پر انگریز کا ایجنٹ
ہونے کا الزام لگانے کی جسارت کرتے ہیں۔قومی حمیت سے لبریز وہ دل جو سلطان فتح علی ٹیپو
کی محض اس لئے انتہائی عزت کرتا تھا کہ انگریز کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کی بجائے اس
نے اپنی زندگی مردانہ وار نثار کر دی۔کیسے ممکن ہے کہ ایسے غیور انسان کے متعلق کسی غیر قوم کا
ایجنٹ ہونے کا واہمہ تک بھی دل میں لایا جائے۔الفضل یکم اپریل شده
شده است

69
یاد
؟"
نهایت شفیق اور مہربان ہونے کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کبھی یہ پسند نہ فرماتے تھے
که بخیه دینی فرائض کی سرانجام دہی میں غفلت کرتے اور آپ بغیر سرزنش یا اظہار ناراضگی کے اسے چھوڑ دیں۔اسی قسم کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ صاحب فرماتے ہیں :
ایک دفعہ حضرت صاحب کچھ ہمار تھے۔اس لئے جمعہ کے لئے مسجد
میں نہ جاسکے۔میں اس وقت بالغ نہیں تھا کہ بلوغت والے احکام
مجھ پر جاری ہوں۔تاہم میں جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد کو آرہا تھا کہ ایک
شخص مجھے طا۔اس وقت کی عمر کے لحاظ سے تو شکل اس وقت تک
د نہیں رہ سکتی تھی مگر اس واقعہ کا اثر مجھ پر ایسا ہوا کہ اب تک مجھے
اس شخص کی صورت یاد ہے۔محمد بش اُن کا نام ہے۔۔۔میں نے
اُن سے پوچھا۔آپ واپس آرہے ہیں، کیا نماز ہو گئی ہے ؟ انہوں نے
کہا۔آدمی بہت ہیں مسجد میں جگہ نہیں تھی میں واپس آگیا۔میں بھی
یہ جواب سن کر واپس آگیا اور گھر میں آکر نماز پڑھ لی حضرت صاحب
نے یہ دیکھ کر مجھ سے پوچھا۔مسجد میں نماز پڑھنے کیوں نہیں گئے ؟
خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں بچپن سے ہی حضرت صاحب کا ادب
اُن کے نبی ہونے کی حیثیت سے کرتا تھا۔میں نے دیکھا آپ کے
پوچھنے میں ایک سختی تھی اور آپ کے چہرہ سے غصہ ظاہر ہوتا تھا۔آپ کے اس رنگ میں پوچھنے کا مجھے پر بہت ہی اثر ہوا۔جواب میں
میں نے کہا کہ میں گیا تو تھا لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس آگیا۔آپ
ی سُن کر خاموش ہو گئے۔لیکن اب جس وقت جمعہ پڑھ کر مولوی
عبد الکریم صاحب نے آپ کی طبیعت کا حال پوچھنے کے لئے آئے تو
سب سے پہلی بات جو حضرت مسیح موعود نے آپ سے دریافت
کی وہ یہ تھی کہ آج لوگ مسجد میں زیادہ تھے ؟ اس وقت میرے
دل میں سخت گھبراہٹ پیدا ہوتی کیونکہ میں خود تو گیا ہی نہیں تھا معلوم
نہیں بتانے والے کو غلطی لگی یا مجھے اس کی بات سمجھتے میں غلط فہمی
ہوتی ہے۔میں ان کی بات سے یہ سمجھا تھا کہ مسجد میں جگہ نہیں ہے۔

مجھے فکر یہ ہوئی کہ اگر مجھے غلط فہمی ہوتی ہے یا بتانے والے کو ہوئی
ہے، دونوں صورتوں میں الزام مجھے پر آئے گا کہ میں نے جھوٹ بولا
مولوی عبد الکریم صاحب نے جواب دیا۔ہاں حضور ! آج واقعہ میں
بہت لوگ تھے۔میں اب بھی نہیں جانتا کہ اصلیت کیا تھی۔خُدا نے
میری بریت کے لئے یہ سامان کر دیا کہ مولوی صاحب کی زبان سے
بھی تصدیق کرا دی کہ فی الواقعہ اس دن غیر معمولی طور پر لوگ
آتے تھے۔بہر حال یہ ایک واقعہ ہے جس کا آج تک میرے قلب
له
پر گہرا اثر ہے یہ
بچوں
کو عموماً یہ خدا داد ملکہ حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے دلی رجحانات سے کم
عمری کے باوجو د بخوبی واقف ہو جاتے ہیں اور خوب جانتے ہیں کہ وہ در اصل کن کن اقدار کو
اولیت دیتے ہیں۔یہ عمومی تاثر جو بچوں کے دل پر اپنے ماں باپ کے بارہ میں پڑتا ہے، وہ اُن کی
عادات واطوار کو ڈھالنے میں ایک بڑا بھاری کردار ادا کرتا ہے پس مندرجہ بالا ہر دو واقعات
کے نتیجے میں حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے دل میں قومی حمیت اور فرائض کی ادائیگی کی
اہمیت اتنے گہرے طور پر جاگزیں ہو گئی کہ مستقلاً آپ کے مزاج کا ایک نمایاں وصف بن گئی۔حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی تربیت کا رنگ جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، بڑا لطیف تھا
اور عموماً نرم و نازک پیار کی باتوں سے اور نیک توقعات کے اظہار کے ذریعے بچوں سے ایسی
باتیں منوا لیا کرتے تھے کہ بسا اوقات زبانی یا جسمانی سختی کے طریق وہاں ناکام رہ جاتے ہیں۔آپ
نے اکثر دیکھا ہو گا کہ کبھی بچہ ایک کھانے کی چیز ضرورت سے زیادہ اُٹھا لیتا ہے۔ماں باپ اُسے
جھڑکتے اور خفا ہوتے ہیں۔چھینا جھپٹی پر بھی اتر آتے ہیں لیکن بچہ اُن کی بات ماننے کی بجائے
ضد اور بغاوت میں بڑھتا چلا جاتا ہے۔حضرت مرزا صاحب کا طریق کار ایسے مواقع پر بالکل
مختلف ہوتا تھا اور اس کا نتیجہ بھی بالکل الگ نکلتا۔چنانچہ حضرت مرزا صاحب علیه السلام
کے ایک مخلص مرید سید فضل شاہ صاحب بیان کرتے ہیں :-
ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام چوبارے کے صحن میں بیٹھے
تھے اور بادام آگے رکھے تھے۔میں بادام توڑ رہا تھا کہ اتنے میں حضرت
ن الفضل مارجون ۱۹۲۵ ص

آج 10 میں سے 10 باقی