باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 2
میاں بشیر الدین محمود احمد جن کی عمر اس وقت چار پانچ سال
کی ہوگی، تشریف لائے اور سب بادام اُٹھا کر جھولی میں ڈال لئے۔حضرت اقدس نے یہ دیکھ کر فرمایا۔یہ میاں بہت اچھا ہے، زیادہ نہیں
لے گا۔صرف ایک دولے گا۔باقی سب ڈال دے گا۔جب حضرت
صاحب نے یہ فرمایا تو میاں نے جھٹ سب بادام میرے آگے رکھ
دیتے اور صرف ایک یا دو با دام لے کر چلے گئے۔بچوں کے اخلاق کی خوابی کی ایک بڑی اہم وجہ یہ ہے کہ ماں باپ انہیں نادان سمجھ کر
ان سے دیانت اور امانت اور صداقت کا وہ معاملہ نہیں کرتے جن کی اُن سے وہ توقع رکھتے ہیں
مثلاً ماں باپ دل سے چاہیں بھی کہ بچہ جھوٹ بولنے کا عادی نہ بنے تو بعض دفعہ دل بہلا دے گی
خاطر یا اُن سے وقتی طور پر اپنا پیچھا چھڑانے کی نیت سے بچے کے سامنے جھوٹ بول دیتے ہیں
بچوں سے ماں باپ کی کمزوریاں ہرگز چھپی نہیں رہتیں۔چنانچہ ایسے ماں باپ کی نصیحتوں کا بچوں
پر قطعاً کوئی اثر نہیں پڑتا جن کا عمل ان کے قول سے مختلف ہو۔حضرت مرزا صاحب سے کسی
قسم کی اخلاقی کمزوری سرزد ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا اور بچوں کی طبیعت پر
آپ کے قول و فعل کی ہم آہنگی اور صداقت کا از خود اثر پڑتے رہنا ایک لازمی امر تھا۔آپ نے
صرف اسی پر اکتفا نہ فرمائی بلکہ بچوں کی تربیت کی خاطر اس بارہ میں غیر معمولی احتیاط فرما یا کرتے
تھے۔مثلاً حضرت منشی ظفر احمد صاحب کیور تھلوی راضی اللہ عنہ جو حضرت مرزا صاحب کے خاص
عشاق صحابہ میں سے تھے بیان فرماتے ہیں :
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لیٹے ہوئے تھے۔اور
سید فضل شاہ صاحب مرحوم نے حضور کے پیر داب رہے تھے کہ شاہ
صاحب نے اشارہ کر کے مجھے کہا کہ یہاں پر جیب میں کوئی سخت چیز
پڑی ہے۔میں نے ہاتھ ڈال کر نکالی تو حضور کی آنکھ کھل گئی۔آدھی
کی۔ٹوٹی گھڑے کی ایک چینی اور دو ایک ٹھیکرے تھے میں پھینکنے لگا تو
حضور نے فرمایا : یہ میاں محمود نے کھیلتے کھیلتے میری جیب میں ڈال
دیتے ہیں۔آپ پھینکیں نہیں ، میری جیب ہی میں ڈال دیں کیونکہ میاں
نے ہمیں امین سمجھ کر اپنے کھیلنے کی چیز رکھی ہے، وہ مانگیں گے تو ہم
Ar
کہاں سے دیں گے ؟ اٹھے
یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی لطافت اور حسن سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے کے
لئے کسی راہ اچٹتی ہوئی ایک نظر کافی نہیں، بلکہ اس کی جاذبیت ہر صاحب ذوق کے قدم روک
کر اُسے کچھ عرصہ ٹھرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔یہ ممکن نہیں کہ کوئی سخن شناس نظر دو گھڑیاں
یہاں ٹھہر کر ایک خاص عالم محویت میں اس کا نظارہ کئے بغیر میاں سے گزر جائے۔کہتے ہیں کہ پارس پتھر سنگریزوں سے بھی مس کر جائے تو وہ سونا بن جاتے ہیں۔یہ تو
ایک افسانہ ہے لیکن اعلیٰ اخلاقی اقدار کی عینک سے اگر دیکھیں تو وہ آدھی ٹوٹی گھڑے کی
چینی اور ایک دو ٹھیکرے سونے نے کہیں زیادہ بیش قیمت اور حمک دمک میں فائق نظر آئیں گے
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام کبھی کوئی چھوٹے سے چھوٹا موقع بھی ہاتھ
سے جانے نہ دیتے تھے جس کی مدد سے اس بچے کے اخلاق کو ایک نرالی شان کے ساتھ صیقل
کیا جا سکے۔چنانچہ مرزا محمد اسماعیل بیگ صاحب اسی قسم کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں :-
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دن کچھ اصحاب کے ساتھ
سیر کو تشریف لے گئے۔راستہ میں ایک کیکر کا درخت گرا ہوا تھا بعض
دوستوں نے اس کی شاخوں سے مسواکیں بنائیں۔صاحبزادہ مرزا محمود
احمد بھی ساتھ تھے۔چھوٹی عمر تھی۔ایک مسواک کسی نے اُن کو بھی
دے دی اور انہوں نے بے تکلفی اور بچین کی وجہ سے ایک دو دفعہ
حضور کو بھی کہا یہ ابا مسواک سے ہیں، قمر حضور نے مسکراتے ہوئے فرمایا
میاں ! اپہلے ہمیں یہ بتلاؤ کہ کس کی اجازت سے یہ مسواکیں حاصل کی
گئی تھیں۔یہ بات سنتے ہی سب نے مسواکیں زمین پر پھینک دیں لیا ہے
یہ واقعہ ایک انوکھا انداز دلکشی لئے ہوتے ہے اور اس لائق ہے کہ اصول تربیت کے مضمون
میں اسے سنہری حروف میں رحم کیا جائے سڑک پر گرے ہوئے ایک کیکر کے درخت سے چند
مسواکوں کی شہنیاں کاٹ لینا کوئی ایسا اخلاقی جرم نہیں کہ ایسے چوری کی حدود میں داخل سمجھا جائے
اور کوئی دنیوی یا مذہبی عدالت ایسے شخص کے لئے کوئی سزا یا سرزنش تجویر کرے۔عام طور
پر تو کھڑے درختوں سے بھی مسواک کے لئے شانیں کاٹ لی جاتی ہیں اور قبل ازیں اجازت حاصل کرنا
کے اصحاب احمد جلد چهارم طبع دوم عب؟
نه تاریخ احمدیت جلد ۵ ص۲۱
ایک اُن منی بات ہے۔ہاں مالک
کا حق بہر حال قائم رہتا ہے اگر چاہے تو ایسا کرنے سے
روک دے۔ایسے موقع پر اگر آپ اپنے صحابہ کو سختی سے ایسا کرنے سے روک دیتے تو عوام الناس پر
ایک ایسا متشدد اخلاقی ضابطہ عائد کرنے کے مترادف ہوتا جو تکلیف مالا طاق" کا حکم رکھتا۔بایں ہمہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اخلاق کے جس بلند مقام پر فائز فرمایا تھا اس مقام کے مشکل تر دستور
کے مطابق آپ کے حسن کے شفاف چہرے پر یہ ادنی سا خاک کا ذرہ بھی زیب نہ دیتا تھا۔یہ خاک
کا ذرہ جیسے عام انسان اپنی نگی آنکھ سے دیکھنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتا۔آپ اسے نہ اپنے
لئے پسند کرتے تھے نہ اس موعود بیٹے کے لئے جس نے اپنے وقت میں ایک عالم کے اخلاق
کو سنوارنے کا بیڑا اٹھانا تھا لیکن آپ خاموش رہے تاکہ ان خدام کی دلآزاری نہ ہو جن کو اس
فعل سے روکنا تکلف میں داخل ہو جاتا۔پس اس واقعہ کا حسن آپ کی اس خاموشی میں مضمر ہے جو اپنے لئے اس تیز کو نا پسند
کرتے ہوئے بھی آپ نے اختیار فرمائی۔یہ خاموشی ایک بار یک مگر نا قابل تردید دلیل اس بات
پر بھی ٹھہرتی ہے کہ اس انسان میں ریا اور عجب کا شائبہ تک نہ پایا جاتا تھا۔ورنہ کیا عمدہ موقع
تھا اپنے تقوی کے بلند مقام کی نمائش کا۔جب تک بچے نے مکرر سوال کر کے مجبور نہ کر دیا دل
ہی دل میں اپنے اس حسین فیصلہ کو داد دینے والی نگاہوں سے چھپاتے چھپاتے چلتے رہے
پھر جب بولنے پر مجبور بھی ہوئے تو منع کرنے کا اندازہ کتنا پیارا ہے۔سوال کے جواب میں ایک
چھوٹا سا سوال کر دیتے ہیں۔میاں ! ہمیں یہ تو بتاؤ کہ کس کی اجازت سے یہ مسواکیں حاصل کی
گئی ہیں۔کوئی اپنی نیکی کا عجب نہیں، کوئی رعونت نہیں۔نصیحت میں کوئی تلخی نہیں کوئی خشونت
نہیں ، مسکراتے ہوئے نرم الفاظ کے لبادے میں طائم یہ سوال ہے "میاں ہمیں یہ تو بتاؤ۔۔۔فضاؤں میں ملک بکھیرنے والے عطر بیز اخلاق بڑے بڑے ٹکڑوں پر نہیں تو لے جاتے بلکہ
چھوٹے چھوٹے نرم و نازک واقعات کی ایسی ہی زود جس میزانوں پر سکتے ہیں۔گو اس واقعہ کا تعلق در اصل حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی سیرت سے ہے ،
لیکن یہاں یہ بتانا مطلوب ہے کہ یہ وہ باپ تھا جس کی تربیت کے ساتے تھے محمود پل
کر جوان ہوا۔یہ چند نمونے آپ کے انداز تربیت کے ہیں، لیکن خود حضرت مرزا صاحب کے نزدیکب
تربیت کا سب سے مقدم ذریعہ دعا تھا۔وہ شخص جو اپنی اولاد کے لئے اس کے خلعت وجود
پہننے سے بھی پہلے انتہائی گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں مانگتارہا ہوا یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ اپنی
موجود اولاد کے بارہ میں دعاؤں سے غافل ہو جاتا جب کہ صورتِ احوال یہ تھی کہ دُعا پر آپ کا انحصار
کرنا صرف اپنی اولاد کے معاملہ تک ہی محدود نہ تھا بلکہ اعتقاداً آپ دُعا کو ہر دوسرے ذریعہ پر
اولیت دیتے تھے اور اسباب کی پیروی کو محض اس لئے اختیار فرماتے تھے کہ اسباب بھی خدا
ہی کے پیدا کردہ ہیں اور ان کو اختیار کرنا بھی اُسی کی منشا کے مطابق ہے۔بسا اوقات جب آپ
بعض لوگوں کو اس رنگ میں تربیت کرتا دیکھتے کہ گویا محض ان کی تربیت ہی پر بچوں کے اخلاق
کے
بنے یا بگڑنے کا انحصار ہے تو آپ کو اس سے شدید تکلیف ہوتی یہاں تک کہ آپ کے نزدیک
دعا کے ذریعہ خدا سے مدد مانگنے کے بغیر تربیت کے دیگر ذرائع پر انحصار کرنا شرک کا درجہ
رکھتا تھا۔مندرجہ ذیل بروایت ہمارے مافی الضمیر کو کھول کر بیان کرنے میں محمد ثابت ہو گی :-
ایک مرتبہ ایک دوست نے اپنے بچے کو مارا۔آپ اس سے بہت
متاثر ہوئے اور انہیں بلا کر بڑی درد انگیز تقریر میں فرمایا میرے
نزدیک بچوں کو یوں مارنا شرک میں داخل ہے۔گویا بد مزاج مارنے
والا ہدایت اور ربوبیت میں اپنے تئیں حصہ دار بنانا چاہتا ہے۔ایک
جوش والا آدمی جب کسی بات پر سزا دیتا ہے تو اشتعال میں بڑھتے
بڑھتے ایک دشمن کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور جرم کی حد سے سزا
میں کوسوں تجاوز کر جاتا ہے۔اگر کوئی شخصی خود دار اور اپنے نفس
کی باگ کو قابو سے نہ دینے والا اور پورا متحمل اور بردبار اور با
سگون
اور باوقار ہو تو اسے البتہ حق پہنچتا ہے کہ کسی وقت مناسب پر
کسی حد تک بچہ کو سزا دے یا خشم نمائی کرے۔مگر مغضوب الغضب
اور سبک سر اور طالش العقل ہرگز سزاوار نہیں کہ بچوں کی تربیت
کا متکفل ہو جس طرح اور جس قدر سزا دینے میں کوشش کی جاتی
ہے کاش دعا میں لگ جائیں اور بچوں کے لئے سوز دل سے دعا کرنے
کو ایک حزب مقرر کر لیں۔اس لئے کہ والدین کی دُعا کو بچوں کے حق
میں خاص قبول بخشا گیا ہے۔میں التزاماً چند دعائیں ہر روز مانگا کرتا ہوں"
جو چند واقعات جستہ جستہ ہم تک پہنچے ہیں محض نمونہ ہیں اور اس انیس سالہ زندگی کے
تمام دور پر حاوی نہیں جس میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کو اپنے جلیل القدر
والد سے تربیت حاصل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔اس تربیت کی چند جھلکیاں جو پیش کی
گتی ہیں انہیں دیکھ کر بے اختیار دل چاہتا ہے کہ کاش ایک سینما سکوپ کی طرح تربیت کے ان
حسین نظاروں کی وہ تمام تصویریں متحرک ہو کر ہماری آنکھوں کے سامنے پھر جاتیں !
تاریخ کا یہ دور جس حد تک بھی محفوظ ہے، اسے دیکھ کر ایک قطعی نتیجہ یہ نکالا جا سکتا ہے کہ
جس طرح مقناطیس اپنی قوت جاذبہ کو دوسرے لوہے کے ٹکڑے کی طرف منتقل کرتا ہے اسی طرح
حضرت مرزا صاحب علیہ السلام اپنی شخصیت کے تمام حسن کو حضرت صاحبزادہ صاحب کی
شخصیت میں منتقل فرماتے رہے۔بنی نوع انسان کی جو ہمدردی آپ کے دل میں تھی اس سے آپ
اس بچے کے دل کو بھی بھرتے رہے۔خدا کی دیگر مخلوق کے لئے جس جذبہ رحم سے آپ کا سینہ بھر پور
تھا وہی جذبہ رحم آپ اپنے اس بچے کے سینہ میں بھی موجزن دیکھنا چاہتے تھے۔باتیں چھوٹی چھوٹی
اور انداز نصیحت نہایت سادا اور پیارا ہے۔لیکن اس کے نتیجہ میں ایک اثر قبول کرنے والا بچہ مخلوق
خدا کے لئے ایک گداز دل کی نعمت پا جاتا ہے :-
ایک بار آپ دالان کے دروازے بند کر کے چڑیاں پکڑ رہے تھے۔حضرت صاحب جمعہ کی نماز کے لئے باہر جاتے ہوئے وہاں سے گزسے
تو دیکھ کر فرمایا۔میاں ! گھر کی چڑیاں نہیں پکڑا کرتے جس میں رحم نہیں
اس میں ایمان نہیں ملے
حضرت صاحبزادہ صاحب کی سیرت کا یہ دور اپنے بزرگ والد کی سیرت سے الگ نہیں
کیا جاسکتا اور ایک کا بیان دوسرے کے بغیر ممکن نہیں۔اپنے صرف اپنے اخلاق ہی سے حضرت
صاحبزادہ صاحب کی شخصیت کو معمور نہیں کیا بلکہ جن اقدار کو آپ اولیت دیتے تھے، اُن اقدار کو
اولیت دیتا بھی اپنے اس پیارے بچے کو سکھایا اور اخلاق میں تبھی حفظ مراتب کے آداب سکھاتے :
ایک دفعہ تعلیم الاسلام سکول کے طلبہ کو مضمون دیا گیا کہ علم اور دوست
الا
کا مقابلہ کرو۔صاحبزادہ صاحب نے اس مضمون کے متعلق بہت
لے سیرت مسیح موعود " ص ۳۴۲
M
سوچا لیکن فیصلہ نہ کر سکے کہ علم اور دولت میں سے کونسا اچھا ہے۔کھانے پر جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی بیٹھے ہوئے
تھے۔آپ نے اپنے چھوٹے بھائی حضرت صاحبزادہ میاں بشیر احمد
صاحب سے باتوں باتوں میں پوچھا۔بشیر ! تم بتا سکتے ہو کہ علم اچھا ہے
یا دولت؟ حضرت میاں بشیر احمد صاحب تو خاموش رہے البتہ خود
حضور علیہ السلام نے یہ بات سن کر فرمایا بیٹا محمود ! توبہ کرو۔توبه کرد۔نہ علم اچھا نہ دولت - خدا کا فضل اچھا ہے تسلط
اس لطیف انداز تربیت کا یہ اثر تھا کہ جس بے پناہ حسن اخلاق کے حضرت مرزا صاحب
خود مالک تھے وہی حسن حضرت صاحبزادہ صاحب کے کردار میں بھی بدرجہ اتم سرایت کر گیا اور بعد ازاں ہمیشہ
آپ کے دیکھنے والوں کا ذہین، خصوصاً ان دیکھنے والوں کا جنہوں نے آپ کے مقدس باپ کا چہرہ
بھی دیکھا ہوا تھا، اس الہی وعدے کی یاد دلاتا رہا کہ وہ حسن و احسان
میں تیرا نظیر ہوگا۔صرف
دوستوں ہی نے اس حقیقت کو نہیں پایا بلکہ اغیار کی آنکھ بھی اس مماثلت کو خوب پہچانتی رہی۔یہ الگ بات ہے کہ اُن کی زبان اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے تلخی کی آمیزش لئے ہوتی تھی۔حضرت صاحبزادہ صاحب ہمیشہ لطیفے کے طور پر بچپن کے زمانے کا ایک واقعہ بیان فرمایا کرتے
تھے کہ اُن کی تائی جو حضرت مرزا صاحب کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی بیوہ تھیں
اور حضرت مرزا صاحب کی زندگی میں اور آپ کے وصال کے بعد ایک عرصہ تک آپ پر ایمان نہ
لائی تھیں، جب حضرت صاحبزادہ صاحب کو دیکھا کرتیں تو بڑی تلخی سے یہ کہتی تھیں :
" جیو جیا کاں اوہو جیتی کہ کو "
حضرت صاحبزادہ صاحب کو اس وقت چونکہ پنجابی زبان کا پورا محاورہ نہ تھا اس لئے بہت
مدت تک اس کا مفہوم نہ سمجھ سکے۔بعد ازاں پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس سے مراد یہ تھی جس موبو کا
باپ تھا ویسا ہی اُس کا بچہ۔اسی دشمن آنکھ نے اپنی آخری عمر میں یہ بھی توفیق پائی کہ اس مماثلت
کو فما ثملت حسن و احسان کے طور پر پیچانا ہے۔چنانچہ وہ تائی جو اپنے دیور پر ایمان لانا اپنی غیرت
اور شان کے خلاف سمجھتی تھی اپنی آخری عمر میں اپنے اس بھتیجے کے ہاتھ پر ایمان لا کر سلسلہ عالیہ حمدہے۔میں داخل ہوئی۔نفرت کی جگہ محبت نے لے لی اور رعونت کی جگہ اس درجہ انکسار نے کہ اس بچے
اد سیرت میں موجود ص ۳۴۲
AL
کی آمد پر بڑھاپے اور کمزوری کے باوجود احتراما اُٹھ کر کھڑی ہو جاتی تھی۔یہاں یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ حضرت مرزا صاحب کو اللہ تعالٰی نے یہ دو فی العام فرمایا تھا:
تانی آئی۔یہ الہام مدت تک دشمنوں کی تضحیک کا موجب بنا رہا اور اس وقت اس کے معنے
دنیا پر کھلے جب کہ آپ کی یہی بھاوج جو آپ کے بچوں کی تائی تھیں، آپ کی زندگی میں ایمان سے
حروم رہ کر آپ کے بچے کے ہاتھ پر اس حیثیت سے سلسلہ میں داخل ہوئیں کہ قادیان کی گلی گلی
میں تائی آئی کا شور مچ گیا۔
آپ
کی تربیت میں آپ کی بزرگ والدہ کا حصہ
یہ مضمون اُدھورا رہے گا اگر یہ ذکر نہ کیا جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تربیت کے ساتھ ساتھ حضرت صاحبزادہ صاحب کی بزرگ والدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم
رضی اللہ عنھا کی تربیت کا بھی آپ کے کردار کی تشکیل پر نہایت گہرا اثر پڑا۔بہت کم ہوتے
ہیں وہ خوش نصیب بچے جن کے والدین دونوں ہی اعلئے مرتبانہ اوصاف سے متصف ہوں۔مزید براں
دونوں کی تربیت کے دھارے ایک ہی سمت میں بہتے ہوں اور دونوں کے مزاج میں تضاد کی
بجائے ہم آہنگی پائی جائے۔حضرت صاحبزادہ مرز امحمود احمد صاحب کے شاندار مستقبل کے بارہ میں جو پیش گوئی کی گئی
تھی اس کی عملی تصویر بنانے کے لئے جو مختلف اسباب کار فرما تھے، ان میں یہ بھی ایک اہم
سبب تھا۔باقی تمام امور بچے کی تربیت کے لئے خواہ کیسے ہی موید کیوں نہ ہوں۔اگر صرف یہی
رخنہ پڑ جائے کہ ماں باپ کا انداز تربیت ایک دوسرے کی ضد یا مزاج اور مطمع نظر مخالف ہوں تو
صرف یہ ایک سبب ہی بچے کی تربیت میں گھرے گھاؤ ڈال دیتا ہے۔یہ اللہ تعالے کا آپ پر
غیر معمولی احسان تھا کہ ماں بھی آپ کو وہ نصیب ہوئی جو شرافت اور نجابت اور فن تربیت میں
ایک بلندشان رکھتی تھی اور آپ کا مطمح نظر بھی وہی تھا جو حضرت اقدس مرزا غلام احمد علا ایسی سلام
کا تھا۔آپ کی والدہ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم جو راقم الحروف کی دادی تھیں اور جو میں امسال
تک مجھے بھی آپ کا زمانہ پانے کی سعادت نصیب ہوئی ہے، بڑے سادہ اور موثر الفاظ میں نصیحت
فرمایا کرتی تھیں۔بناوٹ اور تصنع کے کوچے سے نا آشنا صدق وصفا کی مظہر تھیں۔آپ کی ہر بات
محبت بھری سچائی سے معطر تھی۔سوائے غصہ کے میں نے آپ کی کسی بات میں کبھی ادنی سا تکلف
کا شائبہ تک نہ دیکھا۔دل کی چونکہ بے حد نرم تھیں۔غصہ بہت کم اور وہ بھی برائے نام ہی آتا تھا
لہذا کبھی بچوں کے ساتھ کسی حرکت پر اظہار ناراضگی مقصود ہو تو زیر دستی غصہ ظاہر فرمایا کرتیں۔اور
ہم بعد میں ہنسا کرتے کہ حضرت اماں جان کو غصہ وغیرہ تو کوئی نہیں ہے محض ہماری تنبیہہ کی خاطر
٨٩
اظہار کر رہی ہیں۔اس ظاہری غصہ کے بعد جس کا کوئی دکھ ہم بچوں کو نہیں پہنچتا تھا۔خود ہی
پریشان ہو جاتی تھیں اور بچے کی دلجوئی کی کوشش فرمائیں۔ہم بچے تو آپ کے پوتوں پوتیوں
نواسوں، نواسیوں کی حیثیت سے کبھی کبھی آپکے فیضیاب ہوتے تھے۔ہاں وہ اولاد بڑی خوش
قسمت تھی جسے مسلسل آپ کا فیضان حاصل رہا۔میرے والد حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے
بچپن کے زمانے میں آپ کا کیا انداز تربیت تھا اس کے متعلق بہترین بیان آپ کی اولاد ہی میں
سے کسی کا ہو سکتا ہے۔لہذا اپنی بڑی پھوپھی جان حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے ایک مضمون
میں سے متعلقہ اقتباس پیش خدمت ہے۔آپ فرماتی ہیں :-
بچے پر ہمیشہ اور بہت پختہ اعتبار ظاہر کر کے اس کو والدین کے اعتبار
کی شرم اور لاج ڈال دینا یہ آپ کا بڑا اصول تربیت ہے۔جھوٹ
سے نفرت اور غیرت و غنا آپ کا اول سبق ہوتا تھا۔ہم لوگوں سے بھی
آپ ہمیشہ میں فرماتی رہیں کہ بچے میں یہ عادت ڈالو کہ وہ کہنا مان کے پھر
بے شک بچپن کی شرارت بھی آئے تو کوئی ڈر نہیں۔حضرت ام المومنین
مرضی الله عنها ہمیشہ فرماتی تھیں کہ میرے بچے جھوٹ نہیں بولتے اور
یہی اعتبار تھا جو ہم کو جھوٹ سے بچاتا بلکہ متنفر کرتا تھا۔۔۔اور مجھے یاد
ہے کہ حضور اقدس سے حضرت والدہ صاحبہ کی بے حد محبت و قدر
کرنے کی وجہ سے آپ کی قدر میرے دل میں اور بھی بڑھا کرتی تھی۔بچوں کی تربیت کے متعلق ایک اصول آپ یہ بھی بیان فرمایا
کرتی تھیں کہ پہلے بچے کی تربیت پر اپنا پورا زور لگاؤ دوسرے اُن کا
A
نمونہ دیکھ کر خود ہی ٹھیک ہو جائیں گئے تھے
له سیرت ام المومنین۔صنفه شیخ محمود احمد صاحب عرفانی حصہ اول ص۹-۳۹۴
۹۰
تربیت قبول کرنے کی اہلیت
رنگ خواہ کیسا ہی دیدہ زیب اور پختہ اور دیر پا کیوں نہ ہو جب تک کسی کپڑے میں اُسے
قبول کرنے کی پوری صلاحیت موجود نہ ہو وہ رنگ اس پر چڑھ نہیں سکتا۔تربیت کا رنگ بھی اسی
شرط کا محتاج ہے۔اس پہلو سے جب ہم حضرت صاحبزادہ مرزاعه ود احمد صاحب کی سیرت
کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں آپ کی ذات میں یہ خوبی بدرجہ اتم موجود نظر آتی ہے کہ اچھی باتوں کو
قبول کرنے اور خوبصورت رنگوں کو اپنانے کا مادہ آپ کو بدرجہ احسن ودیعت ہو ا تھا یہی نہیں بلکہ
غلط نقش کو رد کر دینے کی اہلیت بھی آپ بخوبی رکھتے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود عل السلام
کی لمبی تربیت کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ آپ اچھی بات کو جو اچھے اور عمدہ طریق پر کہی گئی ہو قبول
کرتے تھے بلکہ ایسی نصیحت کو بھی جو بظاہر سخت کڑوی ہو لیکن فی ذاتہ درست ہو آپ بغیر تردد
اور نفسیاتی الجھن کے قبول فرما لیتے تھے۔ایک واقعہ اس ضمن میں اس پہلو سے خصوصاً قابل غور
ہے کہ اچھی عمر تلخی سے کی ہوئی نصیحت کو نہ صرف آپ نے قبول کیا بلکہ اس نصیحت کرنے والے
کا احسان زندگی بھر محسوس فرماتے رہے :
مجھے ایک دوست کا احسان اپنی ساری زندگی میں نہیں بھول سکتا اور
میں جب کبھی اس دوست کی اولاد پر کوئی مشکل پڑی دیکھتا ہوں تو میرے
دل میں نہیں اُٹھتی ہے اور اُن کی میبودی کے لئے دعائیں کیا کرتا ہوں
بستہ کی بات ہے جب کہ حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
مولوی کرم دین والے مقدمہ کی پیروی کے لئے گورداسپور میں مقیم تھے
وہ دوست جن کا میں ذکر کر رہا ہوں مراد آباد یو پی کے رہنے والے
تھے اور فوج میں رسالدار میجر تھے۔محمد ایوب ان کا نام تھا۔وہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملنے کے لئے گورداسپور آئے
تھے۔انہوں نے دو باتیں ایسی کیں جو میرے لئے ہدایت کا موجب ہوئیں۔دتی میں رواج تھا کہ بچے باپ کو تم کہہ کر خطاب کرتے اسی طرح بیوی خاوند
_
91
کی کو
کو تم کہتی پلکھنو وغیرہ میں آپ کے لفظ سے مخاطب کرتے ہیں۔گھر
میں ہمیشہ تم تم کا لفظ سنتے رہنے سے میری عادت بھی تم کہنے کی ہوگئی
تھی۔یوں تو میری عادت تھی کہ میں حتی الوسع حضرت مسیح موعود اتم
کو مخاطب کرنے سے کتراتا تھا لیکن اگر ضرورت پڑ جاتی اور مجبورا مخاطہ
کرنا پڑتا تو تم کہ کر مخاطب کرتا تھا۔چنانچہ مجھے اس دوست کی موجودگی
میں آپ سے کوئی بات کرنی بیری اور میں نے تم کا لفظ استعمال کیا۔یہ لفظ سن کر اس دوست نے مجھے بازو سے پکڑ لیا اور مجلس سے ایک
طرف لے گئے اور کہا "میرے دل میں آپ کا بڑا ادب ہے لیکن یہ ادب
ہی چاہتا ہے آپ کو آپ کی غلطی سے آگاہ کروں۔اور وہ یہ کہ آپ کو
حضرت سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کرتے وقت کبھی کبھی
تم کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔بلکہ آپ کے لفظ سے مخاطب
کریں۔ورنہ آپ نے پھر یہ لفظ بولا تو جان لے لوں گا۔مجھے تو تم کا لفظ
استعمال کرتے رہنے کی وجہ سے تم اور آپ میں کوئی فرق محسوس نہ
ہوتا تھا بلکہ میں آپ کی نسبت تم کے لفظ کو زیادہ پسند کرتا تھا۔او
حالت یہ تھی کہ آپ کا لفظ بولتے ہوئے مجھے بوجہ عادت نہ ہونے کے شرم
سے پسینہ آجاتا تھا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ آپ کہنا جرم ہے۔مگر اس دوست
کے سمجھانے کے بعد میں آپ کا لفظ استعمال کرنے لگا اور ان کی اس
نصیحت کا اثر اب تک میرے دل میں موجود ہے۔اسی طرح ایک دفعہ میں نے لاہو۔آنے پر یہاں بعض لڑکوں کو
ٹکھٹائی لگاتے دیکھا اور میں نے بھی شوق سے ایک نکٹائی خرید لی اور سینی
شروع کر دی گورداسپور ہی کا واقعہ ہے کہ وہی مرحوم دوست مجھے پکڑ
کر ایک طرف لے گئے اور کہنے لگے " آج آپ نے نکٹائی پہنی ہے تو ہم
کل کتنچینیوں کا تماشہ دیکھنے لگ جائیں گے کیونکہ ہم نے تو آپ سے
سبق سیکھنا ہے۔جو قدم آپ اٹھائیں گے ہم بھی آپ کے پیچھے چلیں
گئے یہ کہ کر انہوں نے مجھ سے نکٹائی مانگی اور میں نے اتار کر ان کو دے دی
اور
۹۲
پس اُن کی یہ دو نصیحتیں مجھے کبھی نہیں بھول سکتیں اور میں
سمجھتا ہوں کہ ایک مخلص متبع کو ایسا ہی ہونا چاہیئے۔اگر ہمارے خاندان
کا کوئی نوجوان اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھتا تو صاحبزادہ صاحب ! صاحبزا؟
صاحب کہ کر اس کا دماغ بگاڑنا نہیں چاہیے بلکہ اس سے کہنا چاہیئے
کہ آپ ہوتے تو صاحبزادہ ہی تھے مگر اب غلام زادہ سے بھی بدتر معلوم
ہو رہے ہیں اس لئے آپ کو چاہیئے کہ اپنی اصلاح کریں لئے
اس روایت سے جہاں اور بہت سے سبق ملتے ہیں وہاں یہ دلچسپ حقیقت بھی سامنے آ
جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کے دل میں آپ کا عشق اتنا غالب
تھا کہ اس کے مقابل پر کسی دوسری محبت کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔یہ درست ہے کہ حضرت پیچ
موعود عليه الصلوة والسلام کے صحابہ کو آپ کی اولاد سے بھی بہت پیار تھا اور بکثرت شواہد ملتے
ہیں کہ وہ آپ کی اولاد کے ساتھ نہایت پیار اور محبت کا سلوک روا رکھتے تھے لیکن اُن کی یہ
محبت کسی کورانہ تقلید کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ اس عرفان کی وجہ سے تھی کہ اس زمانہ میں تمام برکتوں
اور اعلیٰ اقدار کا سر چشمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ہیں اور خوب جانتے تھے کہ بیٹر کو
عليه جڑ
اپنی شاخ پر بہر حال فضیلت ہے اور وہ اسی وقت تک اور اسی حد تک پیار کے لائق ہے جس
حد تک وہ اس سر چشمہ کے قریب ہو۔یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسلام کوئی ظاہری لباس معین کرتا ہے جس کا ترک کرنا
کسی انسان
کو قابل مواخذہ بنا دے اور کیا فقط شلوار قمیص ہی اسلامی لباس ہے ؟ اس کا جواب
یہ ہے کہ اس روایت سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں۔واقعہ یہ ہے کہ انگریز ہند دستان میں ایک
حاکم کے طور پہ آیا اور ہندوستانیوں نے اس کے لباس اور عادات اور اطوار کو اس بناء پر قبول نہیں
کیا کہ ان میں کوئی فوقیت پائی جاتی تھی بلکہ یہ لعل ایک غلامانہ ذہنیت کے نتیجہ میں شروع ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ آپ کی اولاد سے اتنی بلند توقعات رکھتے
تھے کہ ان کے لئے ایک ادنی سی لغزش بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے۔اگر چه اصولاً واجب الاطاعت امام ہی نمونہ ہوتا ہے اور اس کی اولاد سے غلط نمونہ اخذ کرتا
نا مناسب اور بے اصول طریق ہے اور قرآن کریم نے اس مسئلہ کو خوب کھول کر بیان فرما دیا ہے
له الفضل لاہور ۱۸ فروری ۱۹