باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 8
۱۵۳
کا تذکرہ ضروری سمجھتا ہوں کہ آپ کو بچپن کے زمانہ میں جب کہ وہ مدرسہ
تعلیم الاسلام میں میرے ساتھ پڑھتے تھے۔آپ نے ذکر فرمایا کہ ان کو یہ آیت
العام ہوتی ہے:
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبِعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا
إلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "
اور یہ بھی فرمایا کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت
میں عرض کر دیا تھا کہ یہ یہ الہام مجھے ہوا ہے یہ لے
نو عمری ہی کے عالم میں اللہ تعالٰی کی رویت کا شرف بھی آپ کو نصیب ہوا۔چنانچہ مسجد احمدیہ
لنڈن کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک کرتے ہوئے ایک خطبہ جمعہ کے دوران اس رویت انہی کا ذکر
کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :-
مجھے آج تک تین اہم معاملات میں خدا تعالی کی رویت ہوتی ہے۔پہلے
پہل اس وقت کہ ابھی میرا بچپن کا زمانہ تھا۔اس وقت میری توجہ کو دین
کے سیکھنے اور دین کی خدمت کی طرف پھیرا گیا اس وقت مجھے خدا نظر آیا
اور مجھے تمام نظارہ حشر و نشر کا دکھایا گیا۔یہ میری زندگی میں بہت بڑا انقلاب
تھائی کے
معلوم ہوتا ہے کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ حساس
تھا کہ اس بچے کے ساتھ خدا تعالیٰ کا خاص تعلق اس کم عمری کے زمانہ ہی میں شروع ہو چکا ہے چنانچہ
خود حضرت مرزا محمود احمد صاحب بیان فرماتے ہیں کہ :-
جن دنوں کلارک کا مقدمہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اواں
کو دُعا کے لئے کہا تو مجھے بھی کہا کہ دعا اور استخارہ کرو۔میں نے اسوقت رویا نہیں
دیکھا کہ ہمارے گھر کے ارد گرد پہرے لگے ہوتے ہیں۔میں اندر گیا جہاں سیڑھیاں
ہیں وہاں ایک تہ خانہ ہوتا تھا۔میں نے دیکھا کہ حضرت صاحب کو وہاں کھڑا
کر کے آگے ابلے چین دیئے گئے ہیں اور اُن پر مٹی کا تیل ڈال کر کوشش کی
جارہی ہے کہ آگ لگا دیں۔مگر جب دیا سلائی سے آگ لگاتے ہیں تو آگ
۱۹۲۰
+
نه روایت حضرت مرزا احمد بیگ صاحب له الفضل ۲۲ جنوری شه و
۱۵۴
نہیں لگتی۔وہ بار باراگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر کامیاب نہیں
ہوتے۔میں اس سے بہت گھبرایا لیکن جب میں نے اس دروازے کی
چوکھٹ کی طرف دیکھا تو وہاں لکھا تھا کہ :
"جو خدا کے بند رہے ہوتے ہیں ان کو کوئی آگ نہیں
له
الفضل ۱۶ ر فروری ما
1940
100
پر ہول اور پرخطر فضاؤں تلے
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کی ابتدائی زندگی کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے
آپ ایک مرتبہ پھر ذرا اس بالائی سطح کے منظر پر بھی ایک نظر ڈالیں جس پر حضرت مرزا صاحب علیہ السلام
اور آپ کے مخلص متبعین ایک عظیم جہاد میں مصروف تھے۔اس سطح کی فضا بڑی طوفان خیر امتموج اور
متلاطم تھی گویا ایک شور قیامت بیا تھا۔تعارفی باب میں قبل ازیں یہ ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ السلام نے اسلام
کی تائید میں تمام مد مقابل مذاہب کے ساتھ زیر دست قلمی اور لسانی جہاد شروع کرتے اُن کی دشمنی تو
پہلے ہی مول لے رکھی تھی۔اب جب یہ دعویٰ کیا کہ پہلے سچے فوت ہو چکے ہیں اور اُمت محمد
میں نازل ہونے والا بس میں ہی ہوں تو مسلمان بھی آپ کے شدید دشمن ہو گئے بلکہ اس دشمنی میں
غیروں پر بازی لے جانے لگے۔تب آپ کے خلاف بر صغیر پاک وہند میں مخالفت کی ایک ایسی خوفناک
آگ بھڑکائی گئی جس نے تمام تر صغیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کیا ہندو اور کیا مسلمان بلا تمیز مذہب و
وقت کبھی اس آگ میں بغض و حسد کا ایندھن جھونکنے لگے۔آپ کی مثال ایک ایسے جرنیل کی سی تھی
جود دشمنوں کے زینے میں پھنس کر جو کبھی لڑائی لڑرہا ہو جس کے سامنے بھی دشمن ہو اور پیچھے بھی، دائیں
بھی ہو اور باتیں بھی یہاں تک کہ اس قلعے کی فصیل کے اندر بھی دشمن ہوں میں کی حفاظت کی خاطر اس
نے چند ٹمٹی بھر جانثاروں کے ساتھ سر دھڑ کی بازی لگا رکھی ہو۔اس جنگ میں کوئی توازن نہ تھا اور ہر سبب جو مدد گار ہو سکتا تھا بظاہر دشمن کے ساتھ تھا۔یہاں
تک کہ اس امر پر بھی دشمن کے ہر کیمپ کا سو فیصدی اتفاق تھا کہ خدا بھی اس شخص کے ساتھ نہیں۔اگر چہ یہ امر وہ طے نہ کر پائے تھے کہ پھر اُن میں سے خدا کس کے ساتھ ہے۔ویسے ہر ایک کا زعم اپنی اپنی
امر
جگہ میں تھا کہ خدا بس اسی کے کیمپ میں رونق افروز ہے۔یہ بھی کہتے تھے کہ اور کسی کے ساتھ ہویانہ ہو مرزا
صاحب کے ساتھ تو خدا بہر حال نہیں بلکہ اُن کا تو وہ ایسا دشمن ہے کہ آج نہیں تو کل سخت عبرتناک سزائیں دے
کر ان کو اور اُن کے سلسلہ کو اپنے بے پناہ غضب کی چکی میں پیس ڈالے گا اور خاک تک ہواؤں میں اس
طرح بکھیر دے گا کہ ڈھونڈے سے تاریخ دان کو ان کا نشان نہ ملے۔
۱۵۶
دشمن کی خواہش بھی یہی تھی اور ارادے بھی یہی تھے۔چنانچہ مسلمان علماء میں سے مولوی ثناء اللہ
صاحب جو آپ کے دشمنوں کی صف اول میں تھے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں :-
مسلمانوں سے ہو سکے تو مرزا صاحب کی کل کتابیں سمندر میں نہیں، کسی جلتے
تنور میں جھونک دیں۔اسی پر بس نہیں بلکہ آئندہ کوئی مسلم یا غیر مسلم مورخ
تاریخ بند یا تاریخ اسلام میں اُن کا نام تک نہ سے پہلے
اگرچہ مندروں ، سکھوں مسلمانوں اور عیسائیوں کے دیرینہ اختلافات اپنی جگہ پر تھے لیکن اس مشترک
دشمن کے عناد نے متحارب گروہوں کو بھی ایک قسم کی وقتی وحدت عطا کر دی تھی۔خلاصہ کلام یہ کہ صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کا بچپین حس بالا فضا کے سایہ تلے پروان چڑھ رہا تھا
وہ شدید مخالفت کے تاریک بادلوں کے اجتماع کے باعث برق ورعد کا ایک دل ہلا دینے والا منظر پیش کر
رہی تھی۔اس میں تھی یہ تر فلمیں بھی تھیں اور پے بہ پے بجلی کے کڑکے بھی۔افق تا افق ہراتی ہوئی عداوت
کی بے نیام تلواریں تھیں اور سر بفلک سیاہ بادلوں کے بیلنے سے پھوٹتا ہوا لبعض کا لاوا کتنی بھیانک
تھی یہ فضا کوئی مخالفت کی مخالفت تھی!۔کوئی شور سا شور تھا !!۔یہ وہ گھٹا تھی جو چاروں سمت
سے اُمڈ آئی تھی۔کبھی آریہ سماج کے خیل در خیل بادل مشرق سے چنگھاڑتے ہوئے حملہ آور ہوتے تو کبھی
عیسائیت کی تہ بہ تہ کثافتیں اُفق مغرب سے بجلیاں گرائیں۔دیکھنا اب یہ ہے کہ شدید مخالفت کا یہ طوفان
احمدیت کے قافلے کا رخ موڑنے میں یا اس کے قدم تھا منے میں یا اس کی جمعیت کو پراگندہ کرنے میں کیس
حد تک کامیاب ہوسکا۔یہ درست ہے کہ مخالفت کے شور و غوغا کے باوجود قافلے منزل بمنزل رواں دواں رہتے ہیں۔لیکن
کیا یہ کہنا بھی درست ہو گا کہ سفاک لٹیروں اور بے باک رہزنوں کے خوفناک جملے بھی کسی قافلے کے قدم
روکنے یا اس کی جمعیت کو پریشان کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ؟ یا بڑے بڑے پر ہیبت بادشاہوں کی
فوج کشی بھی قافلوں کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ہے نہیں۔یقیناً درست نہیں۔کیونکہ فوجوں کی یلغار کے راستوں
پر تو قافلوں کے تصور سے بھی مسافروں کے دل دہلتے اور پتے پانی ہوتے ہیں۔احمدیت کا قافلہ رواں دواں
رہا۔کوئی خوف ان خدا پرستوں کی راہ میں حائل نہ ہو سکا کوئی حملہ احمدیت کی رفتار ترقی کو روک نہ سکا۔کوئی یلغار اسے تنزیل کی جانب پسپا نہ کر سکی بجلیاں گرتی رہیں۔لیکن یہ آگ انہیں جلانے پر قدرت نہ پاسکی
بادل گرج گرج کر فضا کا سینہ چاک کرتے رہے۔لیکن مجاہدین احمدیت کے دلوں پر کوئی لرزہ پیدا نہ کر سکے
له الحکم مادر جوان شده
104
ظلمات کے پر دے تہ بہ تہ ہونے کے باوجود وہ نور بصیرت اُن آنکھوں سے چھین نہ سکے جو اندھیروں کے پڑے
پھاڑ کر صراط مستقیم کی طرف سر آن رہنمائی کرتا ہے حضرت صاحبزادہ صاحب اور اس شاندار مستقبل کے
درمیان جس کا پیش گوئی میں وعدہ دیا گیا تھا پھولوں کی کوئی بیج نہیں بھی ہوتی تھی بلکہ قدم قدم پر کانٹے بھی
تھے اور پھر بھی اور لاتعداد ایسے خطرناک موڑ بھی جن پر اگر یہاں سے بیچ نکلے۔۔۔اور اگر یہاں سے بیچ
نکلے کی شرخ حروف میں لکھی ہوئی تختیاں آویزاں تھیں۔ہیمر کے ساتھ آپ کی زندگی کی بڑھتی ہوئی مشکلات کا بیان
تو بعد میں آئے گا بچپن کے جس دور پر ہم نظر ڈال رہے ہیں اس وقت تو ابھی دُنیا کے قانونِ فتح و شکست
کے لحاظ سے ہرگز یہ نہیں کہا جاسکتا تھا کہ احمدیت کا کوئی وجود باقی بھی رہے گا۔بلکہ اگر مخالف اور موافق تمام
اسباب و عوامل کو کسی کمپیوٹر میں ڈالا جاتا بس صرف انہی مشعیت کا خانہ خالی چھوڑ دیا جاتا تو ہر بار طلا استشه
وبلا شبہ کمپیوٹر کا جواب میں نکلتا کہ احمدیت چند سانسوں کی مہمان ہے۔اس پر اگر خدا تعالیٰ کی تائید کو بھی
مخالف خانے میں ڈال دیا جاتا تو پھر جو نتیجہ نکل سکتا تھا' وہ ظاہر ہے۔جو قارتین اس تاریخ ساز معرکۂ حق و باطل کی تفاصیل میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں تاریخ احمدیت کی
جلد سوم کا مطالعہ کرنا چاہیئے۔ہم یہاں صرف ایک نہایت مختصر خاکہ پیش کرنے پر اکتفا کریں گے۔اس
کی ضرورت بھی محض اس لئے پیش آرہی ہے کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کی زندگی بعد ازاں مکمل طور
پر احمدیت میں جذب ہو کر ایک ہی وجود کے دو نام بن گئی تھی لہذا ربط مضمون کی خاطر تاریخ احمدیت
کے اس دور کے بنیادی ڈھانچہ سے شناسائی بھی ضروری ہے۔نشاہ کے آخر میں پہلی مرتبہ حضرت مرزا صاحب نے خدا تعالیٰ سے واضح باذن پا کر اپنے مسیح موعود
ہونے کا اعلان فرمایا اور اس سلسلہ میں ایک رسالہ بنام فتح اسلام تحریر فر مایا فتح اسلام امرتسرمیں ابھی زیر طبع
ہی تھی کہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے اتفاقا اس کے پروف پریس سے منگوا کر دیکھے اور دیکھتے ہی آگ
بگولا ہو گئے عقیدت معا عداوت میں بدل گئی اور پھر یہ عدادت اتنی شدت اختیار کر گتی کہ جلد ہی جناب
مولوی صاحب نے حضرت مرزا صاحب کے خلاف یہ واشگاف اعلان جنگ کر دیا :-
اشاعتہ السنہ کا قرض اور اس کے ذمہ یہ ایک فرض تھا کہ اس نے جیسا کہ
اس کو (یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام - ناقل) دعادی قدیمہ کی نظر سے
آسمان پر چڑھایا تھا ویسا ہی ان دعاوی جدیدہ کی نظر سے زمین پر گرا دے گا۔ے اشاعة السته جلد ۱۳ نمبر ا ص ۴
۱۵۸
نیز مسلمانان ہند کو اشتعال دلانے کے لئے لکھا کہ :
" فتنہ قادیانی ابھی فتنہ ہے کوئی دن میں قیامت ہوگا۔اس کے نتیجہ میں مسلمانوں
کے مذہب وامن میں زیر دست انقلاب واقع ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے
اشاعۃ السنہ کا رسالہ اس کی سرکوبی کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے، لہ۔۔اس اعلان کے منظر عام پر آنے سے ملک بھر میں مخالفت کا طوفان بے تمیزی کھڑا ہو گیا۔خود مولوی
محمد حسین صاحب بیالوی نے حق کی آواز کو دبانے کا فیصلہ کر کے ہر لمحہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت میں
وقف کر دیا اور اپنی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اسی پرانے حربہ کو آزمانے کی ٹھانی جو ہر یا مور مین اللہ اور
امام ربانی کے خلاف استعمال ہوتا آیا ہے یعنی زور بازو سے اس سلسلہ کو مثانے اور منہ کی پھونکوں سے
اس چراغ کو نبھانے کے درپے ہو گئے چنانچہ پہلی کوشش اس سلسلہ میں آپ نے یہ فرمائی کہ ہندوستان کے
ایک سرے سے دوسرے سرے تک ایک طوفانی دورہ کیا اور علماء سے حضرت مرزا صاحب کے خلاف کفر
و ارتداد کے فتوے حاصل کئے۔پھر ان فتاوی کو قریہ بقری مشتہر کیا اور حضرت مرزا صاحب کے خلاف عوام
کے دلوں میں شدید نفرت کا زہر بھر دیا۔خود مولوی صاحب کے اپنے ارشاد کے مطابق :
اس عرصہ میں مسلمانوں کے اس دوست نما دشمن عقائد قدیمہ اسلامی کے
ریبزن و بیج کن (کاویانی) کے تعاقب میں رہا اور مشکل اور لطائف الجیل
جولائی شدہ میں بمقام لدھیانہ اس کو جا پکڑا اور بارہ دن تک خوب رگیدا
اور چتھاڑا اور ۲۱ جولائی کو ذلت کی شکست دیکر مار بھگایا۔پھر دہلی میں
پچھاڑا۔پھر جب وہ لاہور اور سیالکوٹ پہنچا تو وہاں اس کا پیچھا کیا اور مباحثہ
سے صاف و صریح انکار کرا کر بھگا دیا ہے
مسلمان علماء میں سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری پر ہی اکتفا
نہیں ہندوستان کا شاید ہی کوئی ایسا عالم دین ہو جو حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت
میں سرگرم عمل نہ رہا ہو۔اور شاید ہی کوئی حربہ مخالفت کا ایسارہ گیا ہو جو حضرت اقدس کے خلاف استعمال نہ
کیا گیا ہو۔یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ ہندوستان کی اکثر مسجدیں آپ کی مخالفت کا اکھاڑہ بن گئیں اور اکثر منبر ومحراب
آپ ہی کے خلاف سب وشتم اور افترا پردازی کے لئے استعمال ہونے لگے۔یہ مخالفت صرف مسلمان مسلید
ته اشاعة السنة جلد ۱۴ نمبر اصدا
لے اشاعۃ السنہ جلد ۱۳ نمبر ا صت ۴
۱۵۹
تک محدود نہیں تھی بلکہ غیر مسلموں کے معاہد میں سے بھی بہت سے مندر اور کلیسا آپ کے خلاف
سازشوں کی آماجگاہ بنے ہوتے تھے۔کلیسا اور آریہ سماج کے اکثر ذہبی راہنما اس مخالفت میں پیش پیش
تھے۔چنانچہ ان تین شدید معاندانہ قوتوں نے آپ کے خلاف ہر سمت سے یلغار کر دی۔یہاں یہ اظہار تعجب ہے جانہ ہوگا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا انوکھا اور حیران کن واقعہ تھا کہ
تین قومین جو باہم شدید مذهبی عناد رکھتی تھیں یعنی بند و عیسائی اور مسلمان کسی مد مقابل سے مشترک مذہبی
عناد کی بناء پر باہم متحد ہوتے ہوں۔پس حضرت مرزا صاحب کی دشمنی نے یہ عجیب معجزہ بھی دنیا کو دکھایا کہ کیا عیسائی اور کیا آریہ اور کیا دوسرے
مذہبی رہنما بھائیوں کی طرح باہم شیر و شکر ہو کر حضرت مرزا صاحب کو ہلاک کرنے کے منصوبے بنانے لگے اور
ایک متحدہ طاقت کے ساتھ آپ کو نیست و نابود کرنے کے درپے ہوئے۔اگرچہ یہ جنگ مذہب کے نام پر
لڑی جارہی تھی لیکن یہ امر بھی بڑا تعجب انگیز ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے ان مذہبی معاندین کے نزیک
کوئی اخلاقی ضابطہ حیات درخور اعتناہ نہ تھا۔اس مخالفت میں انہوں نے ہر حربہ کو جائز سمجھا، ہر غلط اقدام
کو راست جانا اور ہر بد خلقی پر جسارت کی اور سر بے باکی کو درست تصویر کیا۔غرضیکہ اخلاقی اور مذہبی قیود سے کلیتہ آزاد یہ ایک انوکھی جنگ مقدس تھی جو انوکھے انداز میں ٹری
گئی۔اس مقدس جنگ میں حضرت مرزا صاحب کے خلاف ہر طرح کا جھوٹ اور بہتان اور لاف زنی ،
حق کی خدمت منتصور ہو رہے تھے گویا جھوٹ کے کاندھوں پر بٹھا کر سچائی کا بول بالا کرنے کی کوشش کی
جارہی تھی۔اسی طرح حضرت مرزا صاحب کے خلاف جھوٹے مقدمے گھڑ کر اور جھوٹے گواہ پیش کر کے بزم خود
انصاف کو قائم کیا جارہا تھا۔شرافت اور نجابت کی اقدار کی حفاظت کے نام پر آپ کے خلاف ہر
قسم کی
مغلظات کا استعمال نہ صرف جائز بلکہ مستحسن شمار کیا جاتا تھا۔حتی کہ آپ کو قتل کرنے کی ترغیب کھلم کھلا
محراب و منبر سے یہ بتا کر دی جاتی تھی کہ آپ کا قاتل اگر مارا گیا تو بلا روک ٹوک اور بلا تکلف سیدھا جنت
الفردوس میں جائے گا۔علاوہ ازیں ایذارسانی کے دوسرے تمام ممکنہ ذرائع بھی آپ کے خلاف استعمال کئے گئے۔آپ کے متبعین کو کبھی سوسائٹی سے خارج کر کے اچھوتوں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا اور بھی
اُن کے اموال و اسباب ٹوٹ کر فقیرانہ حالت میں گھروں سے بے گھر اور وطنوں سے بے وطن کر کے
خالی ہاتھ اس کارگاہ عالم میں دھکیل دیا گیا۔پھر کبھی اُن کی بیویوں کو اُن پر حرام قرار دے کر رستے بستے
-
14-
گھروں کو اجاڑا گیا اور کبھی ماں باپ بہن بھائیوں سے جُدا کر کے یکہ و تنہا اس دنیا کی تلخیاں سہنے
کے لئے چھوڑ دیا گیا۔بارہا ان کو زدوکوب بھی کیا گیا اور دردناک جسمانی اذیتیں بھی پہنچائی گئیں اوربسا اوقات
انہیں قتل یا سنگسار کر کے احمدیت کو نابود اور اپنے بغض و حسد کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی
حضرت مرزا صاحب کے جلسوں پر پتھراؤ کیا گیا اور انہیں ناکام بنانے کے لئے انجان عوام الناس کو غول در
غول بھیجوایا گیا جو شور و غوغا کر کے حضرت مرزا صاحب کو گالیاں دے کر اور چھاتیاں پیٹ کر مرزا ہائے ہائے
کے نعرے لگاتے ہوئے حاضرین جلسہ کو سماعت سے محروم رکھتے یا مرعوب کر کے منتشر کرنے کی کوشش
کیا کرتے۔فنادی کفر کا یہ عالم تھا کہ صرف ایک مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا فتوئی ہی ڈیڑھ سو صفحات
پر مشتمل گالیوں کا ایک مرفع تھا۔ہندوستان کا شاید ہی کوئی مشہور شہر یا قصبہ ایسارہ گیا ہو جس کے
علماء نے اس مغلظات سے پر فتوی کفر و الحادیر اپنے دستخط کر کے مُہر تصدیق ثبت نہ کی ہو۔اس مخالفت
کی کہانی طویل اور افسوسناک ہے۔مختصر یہ کہ مخالفین کی غوغا آرائی اور شور و شر نے ہندوستان کی
مذہبی فضا میں ایک تہلکہ مچارکھا تھا۔انفرادی طور پر بھی آپ کے قتل کی کوششیں کی گئیں۔عدالت کے دروازے کھٹکھٹا کر آپ کو
بحیثیت ایک قاتل سزا دلوانے کی کوشش بھی کی گئی اور حکومت وقت کو بھی آپ سے بدظن کرنے کی
خاطر آپ کو ایک خونی مہدی اور باغی سردار کے طور پہ پیش کیا گیا۔یہاں تک کہ آپ کو ہلاک کرنے کی یہ
کوششیں دنیاوی ذرائع کی حد تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ عرش کے خدا کو بھی اپنی مدد کے لئے بلایا گیا۔پس شیم فلک نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ ایک طرف مسلمان علماء آپ پر تعنتیں بھیجتے اور سجدہ گاہوں پر
یہ
پیشانیاں رگڑتے ہوئے اپنے رب سے یہ التجا کر رہے تھے کہ اے خدا ! اس دشمن دین کو ہماری آنکھوں
کے سامنے بلاک کر کے اس کے نام ونشان تک کو اس دنیا سے مٹا دے اور ہمیں دل اور آنکھوں کی ٹھنڈک
نصیب فرما تو دوسری طرف بڑے بڑے عیسائی جبہ پوش پادری اس مزعومہ دشمن دین کی ہلاکت کے لئے
ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔پھر ان دُعا کرنے والوں کی صف میں پنڈت لیکھرام اور اس کے چیلے چائے بھی
بھجن گاتے ہوتے شریک تھے۔بلکہ یہ اعلان بھی کر رہے تھے کہ پر ہاتما نے مرزا قادیانی کی ہلاکت آسمان پر
لکھ دی ہے اور یہ خود اور اس کی تمام اولاد ہماری آنکھوں کے سامنے رسوا اور ذلیل اور ہلاک اور
نابود ہو جائے گی یہاں تک کہ قادیان کی بستی میں بھی کوئی ان کا نام جاننے والا باقی نہ رہے گا۔لے تفصیل کے لئے دیکھیں تاریخ احمدیت جلد دوم ص ۱۹۴
"۔۔
191
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
صداقت پر آپ کا روز و شب بڑھتا ہوا ایمان
حضرت مرزا محمود احمد صاحب نے جس فضا میں بچپن گزارا اس کا ایک مختصر نقشہ گذشتہ باب
میں کھینچا گیا ہے۔دو برعکس اور متقابل زاویوں سے آپ نے اپنے باپ
کو دیکھا۔ایک طرف معاندین او
اعداء کی یہ کثرت اور عداوت کی یہ شدت تھی تو دوسری طرف یقین و معرفت کے ہتھیاروں سے مسلح
ایک روز و شب بڑھنے والی عاشقوں اور جاں نثاروں کی وہ چھوٹی سی جماعت تھی جو پروانہ وار آپ
کے گرد جمع ہو رہی تھی۔ایک زاویہ نگاہ سے آپ کے والد دنیا والوں کی نظر میں ہی مغضوب و مقہور
نہیں بلکہ خود عرش کے خدا کی شدید نفرت اور قہر کا نشانہ تھے تو دوسرے زاویہ کی رُو سے آپ خدا کے
ایک فرستادہ اور محبوب بندے تھے جن پر خدا والوں کی ایک جماعت اذن کی منتظر ہر دم جاں نثار کرنے
کو تیار کھڑی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان دونوں متضاد زاویہ ہائے نگاہ سے کئے گئے ان مخالف نظاروں میں سے
کسی کا اثر آپ کی طبیعت پر غالب آیا ؟ کس کو آپ نے ٹھوس حقیقت سمجھا اور کس کو محض نظر کا ایک
غریب جانا ہے۔یہ فیصلہ آپ کے لئے چنداں مشکل نہ تھا۔ایک کمزور فر د بشر کے گرد جمع ہوتے ہوئے چند
کمزور انسانوں کو آپ نے لاکھوں کروڑوں جابر انسانوں کے نرغے میں گھرے ہوئے دیکھا جو یہ دعوی بھی
رکھتے تھے کہ رش کا خدا انہی کے ساتھ ہے۔لیکن ہر بار جب وہ حضرت مرزا صاحب اور ان کے مٹھی بھر
ساتھیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی کوشش کرتے تو بری طرح ناکام اور خائب و خاسر ہو جاتے۔نابود کرنا تو در کنار وہ اُن کی جمعیت کو ذرہ بھر پریشان کرنے پر بھی قدرت نہ پا سکے۔اس کے برعکس ہر حملے
اور پر یلغار کے بعد حضرت مرزا صاحب اور آپ کے متبعین کی طاقت کیا بلحاظ کمیت اور کیا بلحاظ کیفیت
پہلے سے بڑھتی ہی چلی گئی اور ہر بار معرکہ آرائی کا گرد و غبار چھٹنے کے بعد آپ نے اس بظاہر کمزور اور
ناتواں جماعت کو خاک مذلت میں ٹوٹتا ہوا دیکھنے کی بجائے عزت و مرتبت کے بلند تر مقامات پر جلوہ افروز
پایا یکے بعد دیگرے آپ نے اپنے بزرگ والد کے مخالفین کو اُن کی بربادی کی حسرت لئے ہوئے اس دنیا سے
۱۶۲
رخصت ہوتے دیکھا۔کیا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور کیا ڈوئی اور کیا لیکھرام ، ایک کے بعد دوسرے
نے آپ کو نیچا دکھانے کا دعوی کیا اور خدا تعالیٰ کی نصرت کا ادعا لے کر اٹھا لیکن ایک کے بعد دو مصرا اپنی تمام
کوششوں کی ناکامی اور اپنی تمام دُعاوں کی نامرادی کا منہ دیکھتا ہوا اس عظیم مذہبی اکھاڑے سے رخصت ہوا۔پھر وہ دن بھی آیا جب کہ حضرت مرزا صاحب کو اپنے رب کے حضور حاضر ہونا تھا۔ایک روز انرش
ترقی کرتی ہوئی بڑھتی ہوئی پھلتی پھولتی اور پھلتی ہوئی جماعت آپ
کو میسر آچکی تھی جو تنزل کے نام سے
نا آشنا تھی۔بلند حوصلے لئے ہوئے ستاروں پر کمندیں ڈالتی ہوئی وہ ہر لحظہ قدم آگے اور صرف آگے بڑھانا
جانتی تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے یہ دن بھی دیکھا۔یہ وہ دن تھا جب کہ خود آپ
کی ہلاکت اور بربادی کی پیشگوئیاں کرنے والے پنڈت لیکھرام کو خائب و خاسر اور بے اولاد مرے ہوئے
گیارہ برس گزر چکے تھے۔خدا کس کے ساتھ تھا اور کس کے ساتھ نہیں۔کیا ان حالات میں یہ فیصلہ کرنا اس
زیرک نوجوان کے لئے بلکہ دنیا کے کسی بھی صاحب فراست کے لئے کچھ مشکل ہو سکتا تھا۔نہیں اور یقینا نہیں۔اس شدید دنیوی مخالفت کے مقابل پر اللہ تعالیٰ کی قطعی اور لافانی تائیدی شہادت نے حضرت
صاحبزادہ صاحب کے قلب و روح پر جو اثر ڈالا وہ اپنے والد کی سچائی پر ایک غیر متزلزل کرے اور
محکم ایمان کی صورت میں ظاہر ہوا جسے دنیا کی کوئی قوت کوئی طوفان اور کوئی زلزلہ جنیش نہ دے سکتے
تھے۔چنانچہ باپ کی مقدس لاش کے سرہانے کھڑے ہو کر آپ نے اپنے جذبات کے لاوے کو ایک عزم
صمیم کی صورت میں ڈھالا اور ایک ایسا عہد کیا جو تاریخی بھی تھا اور تاریخ ساز بھی ! یہ ایک عظیم مشاق تھا
جس نے آپ کی بقیہ زندگی کو اپنے مضبوط بندھنوں میں جکڑ دیا اور ایک خاص قوت اور ایک خاص و البیت
اور ایک خاص جذبہ شوق کے ساتھ ایک خاص سمت میں ایک خاص راہ پر ہمیشہ ہمیش کے لئے گامزن
کر دیا۔اس عہد کا تفصیلی ذکر انگلے باب میں کیا جارہا ہے۔