باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 7

۱۴۱
نہیں سنی کیونکہ جہاں یہ سب مل کر بیٹھتے ہیں ضرور جا پہنچتی تھی کئی بار سنس
کر فرماتے تھے کہ
لڑکی وہ جو لڑکیوں میں کھیلے
نہ کہ لڑکوں میں ڈنٹرپیلے
مجھ سے بچپن سے بے تکلف رہے۔ہر بات مجھ سے کر لیتے اور میں ہربات
جو نئی سُنی یا مجھ سے باہر ہوتی اُن سے پوچھتی۔میری کھل کر بات یا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے ہوتی تھی یا بڑے بھائی حضرت مصلح موعود
سے حضرت مسیح موعود بھی جانتے تھے کہ ہم دونوں کا آپس میں زیادہ پیار
اور بے تکلفی ہے تو آپ نے بھی تین چارہ بار کہا محمود کچھ چُپ چُپ ہے
کبھی حاجت نہیں ظاہر کرتا نہ مانگتا ہے تم پوچھو تو سہی کہ کیا چاہتے ہیں
نے پوچھا اور آپ نے بتا دیا۔یہ میں لکھ چکی ہوں پہلے کبھی۔ایک بار بخاری
کی جلدوں کا پورا سیٹ منگانے کیلئے کہا تھا۔ایک بار سول اخبار جاری کر دینے
کو ایک دفعہ بھائی جان کو لاہور گئے زیادہ دن ہو گئے تھے ، کہا ہمیں اُن کا
لاہورہ زیادہ رہنا پسند نہیں کرتا بلوالیں۔ہم لوگ لڑتے نہیں تھے کم از کم بہنوں سے لڑنے کی تو قسم ہی
ہمارے ہاں تھی۔مبارک احمد اور میں چھوٹے تھے تینوں بھائیوں نے کبھی
کچھ نہیں کہا۔آپس میں منجھلے بھائی کبھی تکیوں سے لڑائی گویا مصنوعی جنگ
کیا کرتے تھے یا چھوٹے بھائی صاحب کو منجھلے بھائی صاحب پڑاتے تھے
وہ چڑتے مگر اس سے زیادہ ہرگز نہیں۔نہ مار نہ کٹائی۔ایک بار کوڑا چھپا کی
کھیلتے ہوئے مبارک کی پیٹھ پر کوڑا زور سے مار دیا وہ نازک سا بچہ تھار رہنے
لگا مجھے آج تک افسوس ہے اپنی اس حرکت کا کہ میں نے پکار کر حضرت
مسیح موعود کو کہا کہ مبارک کو چھوٹے بھائی نے زور سے کوڑا مار دیا۔تو
آپ چھوٹے بھائی پر بہت خفا ہوتے تھے۔مگر میں نے تو بڑے بھائی کو حقیقت
مسیح موعود علیه السلام کی مانند محبت کرنے والا پایا۔ذرا بڑے ہو کر یہ
محبت ایک دوستی کا رنگ بھی اختیار کر گئی۔

۱۴۲
اس کے بعد حضرت صاحبزادی سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ کے ایک اور طبع شدہ مضمون سے
ایک اقتباس پیش کرتے ہیں :
سب بہن بھائیوں سے بڑھ کر اپنے پیار سے مجھے شرف بخشا۔۔۔بچپن سے۔انہوں نے مجھ سے خاص محبت کی ہمیشہ میرا خیال رکھا۔کسی آڑے وقتوں
میں میری مدد کی۔بچپن میں تو غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔کبھی بڑے بھائی بہنوں
کو گھرک جھڑک بھی لیتے ہوں گے مگر یہاں تو محض پیار اور ناز برداری ہی
تھی۔ایک دفعہ بھی کبھی ٹیڑھی نظر سے نہ دیکھا۔میرا بھی یہ حال تھا کہ ہر
بات پر شکایت یا ابا سے یا بڑے بھائی سے کرتی ہیں بہت چھوٹی تھی آپ
باہر ڈھاب (جوہر) میں کشتی چلانے گئے ہوتے تھے۔دولڑ کے آتے اور
کہا کہ میاں شب مانگ رہے ہیں۔ٹب دے دیا گیا اور میں نے اس وقت
اپنی زندگی میں پہلا شعر کہا۔جب آئے تو خوشی سے لپٹ کر کہا،
بڑے بھائی ! میں نے تمہارے لئے شعر بنایا ہے۔(اس وقت اس عمرم
ہم شعر کہتے نہیں تھے بلکہ بناتے تھے) فرمایا بتاؤ تاؤ کیا ؟ میں نے بڑے فخر
سے سنایا کہ نے
شب لینا تھا ئب لے گئے۔کشتی چلانی تھی کشتی چلا گئے
اس کو یاد کر کے اب تک ہنسا کرتے تھے۔ایک دفعہ میرے اُستاد پیر
منظور محمد صاحب مرزا افضل بیگ صاحب سے گراموفون مانگ لاتے
اور ریکارڈ چلانے لگے میں چھوٹی تھی اور وہ عجیب سے اشعار میرے لئے
نئی چیز تھے۔میں نے کہا پیر جی ! میری کاپی پر یہ شعر لکھ دو۔انہوں نے
بے خیالی میں لکھ دیا۔ایک مصرعہ مجھے یاد ہے 8
ستم سے باز آظالم قیامت آنیوالی ہے
میں فوراً بھاگی اور آکر بڑے بھائی کو دیکھایا کہ یہ پیر جی سے لکھوا
کر لائی ہوں۔میرے ہاتھ سے کاپی لی اور وہیں کھڑے کھڑے کاپی پر لکھ دیا
اگر لایا کتے ایسی گھروں کو کاپیاں بیچتے
4
تو حضرت آپ کی اک روز شامت آنیوالی ہے

۴۳
اور کہا اب جا کر یہ پیر جی کو دیکھا دو۔اُن دنوں وہ گول کمرے میں ہمارے
ہاں ہی رہتے تھے۔میں نے جا کر دیکھا دیا۔پیر جی نے کہا تو یہ ! توبہ ! لا
حول ولا قوة الا باللہ مجھ سے بڑی غلطی ہو گئی اور چاک کرنے لگے۔میں نے اُن کو کہا اپنے شعر کو پھاڑ دو پر بڑے بھائی کا شعر نہیں پھاڑنے
دوں گی۔غرض بڑے بھائی صاحب سے بہت مانوسیت تھی اور حضرت سیح
موعود علیہ السلام کو بھی علم تھا کہ میں اُن سے اور وہ مجھ سے بہت
مانوس اور بے تکلف ہیں۔آپ اب بڑے ہو چکے تھے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے بچین کی بے تکلفی سے کچھ طلب نہ کرتے تھے۔دیے
بھی سوال کرنا آپ کو نا پسند تھا مگر وہاں تو ادب کا بھی حجاب تھا۔چندبار
مجھے ہی حضرت مسیح موعود علیه السلام نے کہا کہ محمود کچھ خاموش اور
اداس ہے تم کو بتائے گا۔تم بھائی سے پوچھو کس چیز کی ضرورت ہے۔دو تین بار کا تو مجھے ٹھیک یاد ہے۔ایک دفعہ تو میرے پوچھنے پر کہا تھا " کہنا
پو
بخاری منگا دیں۔پھر
کئی جلدوں میں سُرخ جلدیں تھیں بہت سے پارے
بخاری شریف کے آئے تھے۔ایک بار اس طرح آپ کے فرمانے پر میں
نے پوچھا تو کہا سولی اخبار میرے نام جاری کرا دیں۔وہ بھی ہو گیا۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو آپ سے واضح طور پر بہت محبت اور آپ کی
بہت قدر تھی۔اس کم عمری میں بھی مجھ پر یہ اثر تھا کہ مبارک چھوٹا ہے
اور میں لڑکی ہوں اس لئے زیادہ خیال میرا رکھنے اور مبارک سے زیادہ پیار
کرتے ہیں مگر اصل میں سب سے زیادہ میرے ابا کو پیارے میرے بڑے
بھاتی ہیں۔شادی کے بعد جب میں آتی میری آواز سُن کر یا معلوم کرکے کہ
میں آئی ہوئی ہوں فوراً تشریف لے آتے جو بات نئی میری غیر حاضری میں
ہوتی مجھے ضرور سُناتے۔اپنے اشعار بالعموم پہلے مجھے سناتے۔دو تین بار
مصرعہ میں نے لگا دیا اس کو پسند کیا اور شامل کر لیا۔ایک بار جب آپ کے
اشعار کا پہلا مجموعہ کلام محمود شائع ہوا، مجھ سے پوچھا ٹھیک ٹھیک

مهم ۱۴
بتاؤ تم کو میرا کون سا شعر سب سے زیادہ پسند ہے ؟ میں نے کہا ہے
حقیقی عشق گر ہوتا تو سچی جستجو ہوتی
تلاش یار سر مردمیہ میں ہوتی کو بہ کو ہوتی
پہلی شادی
19-1
حضرت مسیح موعود علیه السلام پسند فرماتے تھے کہ نو جوانی کی عمر کو پہنچتے ہی
بچہ کی شادی کر دینی چاہیئے۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرز بشیر الدین محمود احمد صاحب
کی عمر ابھی تیرہ برس کی تھی کہ آپ نے شاہ میں اپنے ایک مخلص مرید محترم ڈاکٹر یا
رشید الدین رضی اللہ عنہ کو تحریک فرمائی کہ وہ اپنی بڑی لڑکی رشیدہ بیلیم (جن کا حضرت
ام المومنین رضی اللہ عنہا نے محمودہ بیگم نام رکھ دیا تھا اور جو بعد ازاں حضرت اُمم ناصر
کے نام سے مشہور ہوئیں ) کا رشتہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے ساتھ کرنے کے بارہ میں
کے بار ہیں
غور کریں۔اس سلسلہ میں آپ نے محترم ڈاکٹر صاحب کو لکھا :
این رشته پر محمود راضی معلوم ہوتا ہے اور گوالیا مجھے طور پر اس بات
میں کچھ معلوم نہیں جن کے معلوم ہونے کے بارہ میں مجھے خواہش ھے تاکہ
کوئی کام ہمارا مرضی الہی کے خلاف نہ ہو مگر محمود کی رضامندی
ایک دلیل اس باتے پر ہے کہ یہ امر غالباً والله اعلم جناب الہی کی
رضامندی کے موافق انشاء اللہ ہوگا۔لہذا آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ
اگر خدا تعالیٰ کی یہ مرضی ہو اور اس میں کوئی مخالفت نہ پائی جاتے ہیں
کے مقابل پر سب ارادے کا لعدم ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں اور
اس شرط سے آپ تیار اور مستعد رہیں کہ جب آپ کو مسنون طور پر
نکاح کے لئے لکھا جائے چند ہفته تک استخاره کرین که سر ایک کام جو
استخان اور خدا تعالیٰ کی مرضی سے کیا جاتا ہے وہ مبارک ہوتا ہے۔دوسرے میرا ارادہ یہ ھے اس نکاح میں انبیا کی سنت کی طرح سب
کام ہو۔بدعت اور بے ہوں مصارف اور لغور شوم اس نکاح میں نہ ہوں
بلکہ ایسے سیدھے سادھے طریق پر ہو جو خدا کے پاک نبیوں نے پسند فرمایا

:
۱۴۵
سے نکاح ہو جاوے تو موجب برکاتے ہوئے
محترم ڈاکٹر صاحب کے رشتہ داروں نے جو احمدی نہیں تھے اس رشتہ کی مخالفت
کی لیکن ڈاکٹر صاحب نے بلا تامل اس مبارک تعلق پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔ان دنوں
ڈاکٹر صاحب رڑکی ضلع سہارن پور (یو پی) میں متعین تھے۔وہیں نکاح کی تقریب کا منعقد
ہونا طے پایا۔چنانچہ صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب، حضرت مولوی نور الدین صاحب رضو
حضرت میر ناصر نواب صاحب ، حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اور چند اور بزرگوں اور دوستوں
کے ہمراہ ۲ اکتوبر کی شام کو رڑکی پہنچے۔اسٹیشن پر ڈاکٹر صاحب نے اپنے بہت سے
دوستوں کے ساتھ استقبال کیا۔حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ایک ہزار روپیر حیق
مهر پر نکاح پڑھا اور ۵ اکتوبر کو بعد نماز عصر یہ قافلہ رڑکی سے بخیریت واپس قادیان پہنچا۔مغرب کی نماز کے بعد جب کہ حضرت مسیح موعود علیه السلام حسب
معمول شده نشین پر
تشریف فرما ہوئے تو حضرت مولوی نور الدین صاحب نے تقریب نکاح پر مبارک
دی اور ڈاکٹر صاحب کے اخلاص کی تعریف کی حضور نے اظہار خوشنودی کرتے ہوئے
فرمایا اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت اخلاص دیا ہے، ان میں اہمیت اور زیرہ کی بہت ہے اورمیں
نے دیکھا ہے اُن میں نوکہ فراست بھی ہے تے
رخصتانہ کی تقریب دوسرے سال تشاء میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے آگرہ میں منعقد
ہوتی۔اِن دنوں محترم ڈاکٹر صاحب آگرہ میڈیکل کالج میں پروفیسر تھے۔اکتوبر تشنہ کو
برات واپس تا دیان پہنچی اگلے دن حضور کے گھر سے اس خوشی میں بتاشے تقسیم کئے گئے۔ہمیتی سے سیٹھ محمد اسماعیل آدم صاحب نے تقریب شادی کے موقع پر
ایک ٹوپی اور اوڑھنی کا تحفہ بھیجا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحفہ بھیجنے
پر محترم سیٹھ صاحب کو شکریہ کا خط لکھا جس میں آپ نے تحریر فرمایا :-
آپ کا محبت و اخلاص کا تحفہ جو آپ نے برخوردار مود اور بشیر کی
کی شادی کی تقریب پر بھیجا ہے یعنی ایک ٹوپی اور ایک اوڑھنی پہنچ گیا
ہے۔میں آپ کے اس محبانہ تحفہ کا شکر کرتا ہوں اور آپ کے حق میں دُعا
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین اور دنیا میں اس کا اجر بخشے۔آمین ہائے
تاریخ احمدیت جلدم من الحکم نیا اکتوبر تنتشله الفضل در جوانی کمکتوبات احمد جلد ۵ ص ۲۱

۱۴۶
ہ میں اللہ تعالٰی نے حضرت صاحبزادہ صاحب کو پہلا فرزند عطا فرمایا جس کا نام نصیر احمد
رکھا گیا۔صاحبزادہ مرزا نصیر احمد چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو گئے اور لاہور میں تدفین عمل میں آئی لے
تو میر شدہ میں آپ کے ہاں دوسرے فرزند صاحبزادہ مرزا ناصر احمد تولد ہوئے۔اس
ولادت کے مبارک ہونے کی بشارت اللہ تعالی کی طرف سے آپ کو پہلے ہی مل چکی تھی
نچہ آپ نے اپنے ۲۶ ستمبر شملہ کے ایک خط میں لکھا :
مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا
ناصر ہو گا اور اسلام کی خدمت پر کمربستہ یہ ہے
یہ خوشخبری اپنی پوری شان سے اس وقت پوری ہوئی جب اس رویا کے بھی برسر
میں اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو منصب خلافت پر سرفراز فرمایا۔ه تاریخ احمدیت جلد ۳ ص۹
سے "بدر" "قادیان ۱۸/ نومبر
+19۔4
جلد ۵ راه
و تاریخ احمدیت جلد ۳ ص ۳۲

۱۴
م باپ کی صداقت
بر آپ کا ایمان اور اس کے نتائج
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کی آئندہ زندگی کا رُخ معین کرنے کے لئے بہت سے
اسباب کار فرما تھے۔جو ظاہری بھی تھے اور باطنی بھی عمومی بھی تھے اور خصوصی بھی ایسے عوامل
میں سے جو عمومی حیثیت رکھتے ہیں اور نیچے کی شخصیت کی تعمیر پر لازم نہایت گہرے رنگ میں اثر انداز
ہوتے ہیں ایک نہایت اہم عامل کا اب تم جائزہ لیں گے جس نے آپ کی شخصیت کی تعمیر میں ایک
نا قابل فراموش اور نہایت اہم کردار ادا کیا۔سوائے اس کے کہ بچہ نہایت کند ذہن ہو کوئی ماں باپ اپنے بچے سے اپنی اندرونی شخصیت کو
چھپا نہیں سکتے۔خواہ وہ شخصیتیں لاکھ جبل اور فریب کے پردوں میں لیٹی ہوئی کیوں نہ ہوں اور یہ امر
بھی قطعی اور ناقابل تردید ہے کہ بچے کے خیالات کا رخ معین کرنے اور اس کی اندرونی شخصیت کے
خد و خال بنانے میں سب سے اہم کردار اس کے ماں باپ کی وہ اندرونی تصویر ادا کرتی ہے جو خود اس
کے دل و دماغ پر بنتی چلی جاتی ہے۔اس کے نتیجہ میں نفسیاتی الجھنیں بھی پیدا ہوتی ہیں۔اسی کے نتیجہ
میں ذہنی بغاو میں بھی جنم لیتی ہیں اور اسی کے نتیجہ میں اعلیٰ مقاصد کی پیروی میں سرتا یا وقف مخلص اور
صادق القول شخصیتیں بھی ابھرتی ہیں۔غرضیکہ نیکی اور بدی میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کے نفسیاتی
پس منظر کا اگر تجزیہ کیا جائے تو یہ کہنا مبالغہ آمیز نہ ہوگا کہ اُن کے والدین کے متعلق اُن کی رائے کو ان کے
کردار کے بگاڑنے یا بنانے میں گہرا دخل ہوتا ہے جو رائے غیر شعوری طور پر لمبے تجربات اور محسوسات کے
نتیجہ میں از خود ان کے دل ودماغ میں قائم ہوتی چلی جاتی ہے اور اس راستے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی
منفی یا مثبت جذباتی تحریکات اس کی اپنی شخصیت کو اس طرح ڈھالتی چلی جاتی ہیں جیسے کمہار
کے ہاتھ میں گندھی ہوئی مٹی ڈھلتی ہے ہے۔ہمیں تسلیم ہے کہ یقیناً یہ شخصیتوں کی تعمیر و تخریب کا واحد سبب نہیں اور ہم باخبر ہیں کہ اللہ تعالٰی
کے وسیع کارخانہ مشیت میں ان گنت اسباب اور محرکات نامعلوم طور پر اپنا اپنا کام کر رہے ہیں جو کچھ
انسان کے محدود علم کے احاطہ میں داخل ہے اسے دیکھتے ہوئے ہم مذکورہ بالا ایک سبب کو اگر سب

دوسرے ظاہری اسباب سے قومی تر قرار دیں تو ہرگز مبالغہ نہ ہوگا۔اس زاویہ نگاہ سے حضرت صاحبزادہ صاحب کی شخصیت کا جائزہ لیں تو یہ تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں
کہ آپ اپنے والد کو گھرے اندرونی مشاہدہ کے بعد اور لمبے عرصہ پر پھیلے ہوئے ظاہر و باطن آثار کے مطالعہ
کے نتیجہ میں مخلص صادق القول اور حق پرست یقین کرتے تھے اور اس یقین کے نتیجہ میں جس قسم کے
مثبت اثرات آپ کی شخصیت پر مترتب ہونے چاہتے تھے وہ اسی طرح مترتب ہوئے۔اسی کا نتیجہ تھا کہ آپ اسی مقصد کے لئے ہمہ تن وقف ہو گئے جس کے حصول کی خاطر آپ کے
عظیم باپ کا ایک ایک لمحہ وقف تھا۔آپ نے اس راہ میں اسی طرح جانی اور مالی اور جذباتی قربانیاں
دیں جسطرح جلیل القدر باپ زندگی بھر دیتا رہا اور اسی طرح اس راہ میں دُکھ پر دُکھ جھیلے اور مشقتوں
پرمشقتیں اٹھائیں۔غرضیکہ وہ تمام آثار اس کے فکر و عمل میں ظاہر ہوئے جو قوی یقین اور پختہ ایمان
کے بغیر ظاہر نہیں ہو سکتے۔ظاہر ہے کہ وہ بچپن کا زمانہ جو کسی سوانح نگار کے دم تحریر سے ستر بریں پیچھے رہ چکا ہو۔اس کے
تمام خدو خال تو کیا، اُن کے ایک حصہ کو بھی از
سر نو اُجاگر کرنا کوئی آسان امر نہیں۔اگر چہ یہ درست ہے
کہ مختلف راویوں اور مضمون لکھنے والوں نے جو آپ کے بچپن کے ساتھی تھے، مختلف وقتوں میں مختلف
واقعات پر روشنی ڈالی ہے لیکن نہ تو ان کا حضرت مرزا محمود احمد سے ملاپ کا زمانہ آپ کے تمام
بچپن پر حاوی ہو سکتا تھا نہ ہی اُن کی یاد داشت از سر نو ہر نقش کو اجاگر کر سکتی تھی۔اس کمی کو پورا
کرنے کے لئے ہمیں بار بار خود حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے ان بیانات اور فرمودات کا سہارا
لینا پڑتا ہے جو آپ نے اپنی بڑی عمر کے زمانہ میں کسی مضمون کے تعلق میں بیان کئے۔یہ بیانات چونکہ خود
اپنی صداقت کی اندرونی شہاد میں لئے ہوتے ہیں۔لہذا کسی اہل بصیرت اور صاحب فراست انسان کے
لئے اُن کی صداقت پر شک کرنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا نمونہ کے طور پر دو واقعات پیش ہیں۔ایک
چھوٹا سا سادہ سا واقعہ ہے جو بہت بچپن کا معلوم ہوتا ہے اور دوسرا نسبتا تخته عمر یعنی عنفوان شباب
کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔پہلے کی اہمیت اس کی سادگی اور تصنع سے پاک معصومانہ بیان میں ہے اور دوسرے کی اہمیت
اس بنا پر بڑی بھاری ہے کہ ایک خطر ناک اور اچانک بحران کے وقت حضرت صاحبزادہ صاحب کے
فوری اور بے ساختہ رد عمل کا اس میں ذکر ہے اور اس سے بھی بڑھ کر قابل غور اور انمول وہ تبصرہ
ہے جو آپ نے ایک عجیب محویت کے عالم میں ڈوب کر خود اس واقعہ پر کیا ہے۔

۱۴۹
پہلا واقعہ یوں ہے :
میری عمر جب نو یا دس برس کی تھی ہیں اور ایک اور طالب علم گھر میں کھیل
رہے تھے۔وہیں الماری میں ایک کتاب پڑی ہوئی تھی جس پر نیلا جر دان تھا اور
وہ ہمارے دادا صاحب کے وقت کی تھی۔نئے نئے علوم ہم پڑھنے لگے تھے
اس کتاب کو جو کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ اب جبرائیل نازل نہیں ہوتا۔میں نے
کہا یہ غلط ہے۔میرے ابا پر تو ناندل ہوتا ہے۔اس لڑکے نے کہا جبرائیل نہیں
آتا کتاب میں لکھا ہے۔ہم میں بحث ہو گئی۔آخر ہم دونوں حضرت صاحب
کے پاس گئے اور دونوں نے اپنا اپنا بیان پیش کیا۔آپ نے فرما یا۔کتاب
اور
میں غلط لکھا ہے۔جبرائیل اب بھی آتا ہے۔نے
اب یا اسے
انه
با
دوسرا واقعہ یوں ہے :-
بیوقوفی کے واقعات میں مجھے بھی اپنا ایک واقعہ یاد ہے۔کئی دفعہ اس
واقعہ کو یاد کر کے میں ہنسا بھی ہوں اور بسا اوقات میری آنکھوں میں آنسو بھی
آگئے ہیں۔مگر میں اسے بڑی قدیہ کی نگاہ سے بھی دیکھا کرتا ہوں اور مجھے اپنی
زندگی کے جن واقعات پر ناز ہے، اُن میں وہ ایک حماقت کا واقعہ بھی ہے
وہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ایک راست
وخت ہم سب صحن میں سو رہے تھے۔گرمی کا موسم تھا کہ آسمان پر بادل آیا۔اور
زور سے گرجنے لگا۔اسی دوران میں قادیان کے قریب ہی کین تجلی گر گئی دیگر
اس کی کڑک اس زور کی تھی کہ قادیان کے ہر گھر کے لوگوں نے یہ سمجھا کہ یہ
بھلی شاید اُن کے گھرمیں بھی گرمی ہے۔۔۔اس کڑک اور کچھ بادلوں کی وجہ سے تمام
لوگ کمروں میں چلے گئے۔جس وقت بجلی کی یہ کڑک ہوئی، اس وقت ہم
بھی جو صحن میں سورہے تھے اُٹھ کر اندر چلے گئے۔مجھے آج تک وہ نظارہ
یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب اندر کی طرف جانے لگے
تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سر پر
رکھ دیتے کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے ان پر نہ گرے۔بعد میں جب میرے
ہوش ٹھکانے آئے تو مجھے اپنی اس حرکت پر ہنسی آئی کہ ان کی وجہ سے
به الحكم جوبلی نمبر دسمبر ۱۹۳۵ ص ۶۹

۱۵۰
تو ہم نے بجلی سے بچنا تھا نہ یہ کہ ہماری وجہ سے وہ بجلی سے محفوظ رہتے
میں سمجھتا ہوں میری وہ حرکت ایک مجنون کی حرکت سے کم نہیں
تھی۔مگر مجھے ہمث خوشی ہوا کرتی ہے کہ اس واقعہ نے مجھ پر بھی اس
محبت کو ظاہر کر دیا جو مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تھی۔بسا اوقات انسان خود بھی نہیں جانتا کہ مجھے دوسرے سے کتنی محبت ہے
جب اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تو اسے بھی اپنی محبت کی وسعت اور اس
کی گہرائی کا اندازہ ہو جاتا ہے تو جس وقت محبت کا انتہائی جوش اٹھتا ہے
عقل اس وقت کام نہیں کرتی محبت پرے پھینک دیتی ہے عقل کو اور
محبت پرے پھینک دیتی ہے فکر کو اور وہ آپ سامنے آجاتی ہے۔لے
اس واقعہ اور اس سے متعلق آپ کے تاثرات کو پڑھ کر اس بارہ میں کسی شبہ کی گنجائش
باقی نہیں رہتی کہ آپ کو اپنے عظیم باپ کی صداقت پر کتنا گہرا اور پختہ ایمان تھا۔اور اس کے نتیجہ میں
ایسی گری محبت آپ کی ذات سے اور آپ کی ایسی عظمت آپ کے دل پر قائم تھی کہ اس کی مثال
مشکل ہی سے ملے گی۔گو محبت بھی بچوں کو اپنے باپ سے ہوتی ہے اور بعض والدین کی عظمت کا
احساس بھی اُن کے بعض بچوں کے دل میں ہوتا ہے، لیکن بیک وقت ایسی شدید محبت اور تقدیس
اور عظمت کے ایسے قومی احساس کا امتزاج یقیناً انسانی تجربات میں آئے دن کا مشاہدہ نہیں ہے۔اس گھرے ایمان اور محبت کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ آپ اسی راہ پر دلی وابستگی اور کامل خلوص کے
ساتھ چل پڑے جو غلبہ اسلام کے جلد تر ظہور کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود
اختیار فرمائی تھی اور اپنی تمام طاقتین بچپن ہی سے اس راہ میں وقف کر دیں۔دنیا وی علم کے مقابل پر
دینی علم کے حصول میں امتیازی رغبت اسی یقین کامل کا ایک نتیجہ تھا حالانکہ جہاں تک حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی ذاتی توجہ کا تعلق تھا۔آپ اپنی شبانہ روز شدید مصروفیات کے باعث اپنے کسی بھی
بچے کی تعلیم کی طرف ذاتی توجہ نہیں دے سکتے تھے۔دوسرا اگرا اثر اس ایمان کا یہ ظاہر ہوا کہ بچپن ہی سے
آپ کو عبادت الہی کا ذوق و شوق پیدا ہوا اور کم سنی ہی میں آپ نیم شبی عبادتوں کے عادی ہو گئے۔متعدد روایات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نماز پنج وقتہ کے علاوہ تہجد کی نماز بھی بالالتزام ادا کیا کرتے تھے
اور نماز کی ادائیگی محض رسمی اور ظاہری نہ تھی بلکہ بڑے خشوع و خضوع اور سوز و گداز کی حامل ہوا کرتی تھی
له الفضل ۲۵۰ جنوری شد

101
ایک بچے یا نوجوان کا نمازوں میں گریہ وزاری کرنا اور سجدوں میں دیر تک پڑے رہنا یقیناً بڑوں کے
لئے باعث تعجب ہوتا ہے۔خصوصاً اس وقت جبکہ ایسے بچے کو کوئی ظاہری صدمہ نہ پہنچا ہو اور فکر کی کوئی
دوسری وجہ بھی نظر نہ آئے یہ تعجب اور بھی بڑھ جاتا ہے اور دل میں سوال اٹھتا ہے کہ آخر اس بچے پر کیا بیتی
ہے جو راتوں کو چھپ چھپ کر اُٹھتا اور بلک بلک کر اپنے رب کے حضور روتے ہوئے اپنے معصوم آنسو ہوا
سے سجدہ گاہ کو تر کر دیتا ہے !
می تعجب شیخ غلام احمد صاحب واعظہ رضی اللہ عنہ کے دل میں بھی پیدا ہوا جو ایک موسلم
تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر اسلام میں داخل ہوئے تھے اور اخلاص اور ایمان میں
ایسی ترقی کی کہ نہایت عابد و زاہد اور صاحب کشف و الہام بزرگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔آپ فرمایا
کرتے تھے کہ :
" ایک دفعہ میں نے یہ ارادہ کیا کہ آج کی رات مسجد مبارک میں گزاروں گا
اور تنہائی میں اپنے مولا سے جو چاہوں گا مانگوں گا۔مگر جب میں مسجد میں پہنچا
تو کیا دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص سجدے میں پڑا ہوا ہے اور الحاج سے دُعا
کر رہا ہے۔اس کے اس الحاج کی وجہ سے میں نماز بھی نہ پڑھ سکا اور
اس شخص کی دعا کا اثر مجھ پر بھی طاری ہوگیا۔اور میں بھی دُعا میں محو ہو گیا '
اور میں نے دعا کی کہ یا الہی یہ شخص تیرے حضور ہے جو کچھ بھی مانگ رہا ہے
وہ اس کو دے دے اور میں کھڑا کھڑا تھک گیا کہ یہ شخص سر اٹھائے تو
معلوم کروں کہ کون ہے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ مجھ سے پہلے وہ کتنی دیر سے
آتے ہوئے تھے مگر جب آپ نے سر اُٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت میاں
محمود احمد صاحب ہیں میں نے السلام علیکم کہا اور مصافحہ کیا اور
پوچھا میاں ! آج اللہ تعالیٰ سے کیا کچھ لے لیا ؟ تو آپ نے فرمایا کہ میں نے
تو نہی مانگا ہے کہ انہی ! مجھے میری آنکھوں سے اسلام کو زندہ کر کے دکھا
اور یہ کہ کہ آپ اندر تشریف لے گئے نے
اسلام کی فتح کا دن دیکھنے کی یہ بے قرار تمنا جو اس نو عمری میں آپ کے دل میں پیدا ہوتی تو عمری
ہی میں پھل بھی لانے لگی۔چنانچہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے معصوم دل سے اُٹھنے
)
له الفضل ۶ار فروری
14 YA

۱۵۲
والی پاکیزہ دعاؤں کو رحمت اور شفقت کی نظر سے دیکھا اور اس دل کی تسلی کے خود انتظامات
فرمائے۔یہ تسلی رویائے مبشرہ کی صورت میں بھی دی گئی اور الہام کی زبان میں بھی اور کشفی رویت کے
کے ذریعے بھی۔حضرت سید سرور شاہ صاحب نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک جلیل القدر صحابی
اور جید عالم تھے اور جن کے علم و فضل کا شہرہ دور دور تک پھیلا ہوا تھا اور حضرت صاحبزادہ صاحب کے
اساتذہ میں سکتھے بیان فرماتے ہیں:
حضرت خلیفہ المسیح الثانی مجھ سے پڑھا کرتے تھے تو ایک دن میں نے
کہا کہ میاں ! آپ کے والد صاحب کو تو کثرت سے الہام ہوتے ہیں۔کیا آپ
کو بھی الہام ہوتا اور خوا ہیں وغیرہ آتی ہیں ؟ تو میاں صاحب نے فرمایا کہ :
مولوی صاحب! خوا ہیں تو بہت آتی ہیں اور میں ایک خواب تو تقریبا روز
ہی دیکھتا ہوں اور جونہی میں تکیہ پر سر رکھتا ہوں اس وقت سے لے کر
صحیح کو اُٹھنے تک یہ نظارہ دیکھتا ہوں کہ ایک فوج ہے جس کی میں کمان کر
رہا ہوں اور بعض اوقات ایسا دیکھتا ہوں کہ سمندروں سے گزر کر آگے جا
کر حریف کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کئی بار ایسا ہوا ہے کہ اگر میں نے بار گزرنے
کے لئے کوئی چیز نہیں پائی تو سر کنڈے وغیرہ سے کشتی بنا کر اور اس کے
ذریعہ پار ہو کر حملہ آور ہو گیا ہوں۔میں نے جس وقت یہ خواب آپ سے سنا
اسی وقت سے میرے دل میں یہ بات گڑی ہوتی ہے کہ یہ شخص کسی وقت
یقیناً جماعت کی قیادت کرے گا اور میں نے اسی وجہ سے کلاس میں میٹھ
کر آپ کو پڑھانا چھوڑ دیا۔آپ کو اپنی کرسی پر بیٹھاتا اور خود آپ کی جگہ بیٹھے
کر آپ کو پڑھاتا۔اور میں نے خواب سن کر آپ سے یہ بھی عرض کر دیا تھا
کہ میاں ! آپ بڑے ہو کر مجھے بھلا نہ دیں اور مجھ پر بھی نظر شفقت رکھیں میلے
بچپن میں آپ کے الہام کے بارہ میں آپ کے ساتھ کھیلے ہوئے ایک پرانے دوست جو بفضل تعالیٰ
**
تادم تحریر زندہ موجود ہیں، بیان فرماتے ہیں :-
شاید یہ امرکسی دوسری جگہ شائع شدہ یا ریکار ڈ میں آچکا ہو، لیکن میں اس
21940
نه الفضل ۶ار فروری

·

آج 10 میں سے 10 باقی