باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

باب سوم
حضرت مسیح موعود ع السلام کا وصال
خلافت اولی کا قیام
حضرت صاحبزادہ صاحب کی
استحکام خلافت کیلئے عظیم خدمات
دیگر مشاغل اور مصروفیات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وصال اور تدفین۔حضرت صاحبزان صاحب کا ایک تاریخی عہد۔جماعت احمدیہ میں نظام خلافت کا قیام۔نظام خلافت کے استحکام کے لئے جد و جہد -
حضرت خلیفہ مسیح الاول ضی اللہ عنہ سے کامل اطاعت اور وفا کا تعلق۔حضرت صاحبزادہ صاحب کا ایک اہم رویا
تقریر و تحریر -
طرز خطابت اور اس کے گہرے اثرات۔رشحات قلم کے چند نمونے۔بعض دیگر اہم اور دور رس علمی خدمات :
رسالہ تشعید الازبان کا اجرا و احمدیہ دار المطالعہ لائبریری کا قیام
اخبار الفضل کا اجراً مالی مشکلات
حضرت صاحبزاں صاحب کا منظوم کلام -
مختلف سفروں کی رو نداد -
محمود کی کہانی محمود کی زبانی۔حج بیت اللہ اور سفر
مصر -

۱۶۵
حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا وصال اور تدفین۔۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے ساتھ ہی حضرت صاحبزادہ مرز البشیر الدین
محمود احمد صاحب کی ابتدائی تربیت کا عہد آفریں دور ختم ہوا اور آپ نے ایک نئے دور میں قدم رکھا جو
آپ کے عہد کی آزمائشوں کا دور تھا لیکن اس سے پہلے کہ ہم اس دور کی تفاصیل پر نظر ڈالیں مناسب
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے عظیم سانحہ کے متعلق کچھ اور تفاصیل بیان
کریں۔کیونکہ یہ واقعہ اس دور کا ایک ایسا تاریخی واقعہ ہے جس کا محض اُچٹتا ہوا ذکر نہ تو لکھنے والے کی
پیاس بجھا سکتا ہے اور نہ پڑھنے والے کی۔گذشتہ صفحات میں قارئین جگہ جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف ایسی پیشگوئیوں
یا تمناؤں کا ذکر پڑھ چکے ہیں جن کے پورا ہونے کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات (معاذ اللہ )
ایک انتہائی مایوسی ناکامی اور نامرادی کی وفات ہوئی چاہتے تھی۔احمدیت یعنی اسلام کے از سرنو زندہ
ہونے کی وہ عالمگیر تحریک جس کی باقاعدہ بنیاد حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام نے شملہ میں بھی آپ
کے دعوئی کے مطابق یہ کوئی انسانی تحریک نہیں تھی بلکہ الہی منشا کے مطابق یہ وہی تحریک تھی جس کی خوشخبری
انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حضرت مسیح کے نزول اور کبھی مہدی کے ظہور کے طور پر فرماتی تھی۔یہ تحریک
جیسا کہ ظاہر ہے انتہائی کمزوری کے عالم میں شروع ہوئی جب کہ ہندوستان بھر میں صرف گنتی کے چند
حق شناس بزرگوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے اس کی ابتدا کی۔ظاہر ہے کہ یہ وقت احمدیت کی تاریخ
میں انتہائی کمزوری کا وقت تھا اور اس کے مقابل پر احمدیت کا دشمن اپنی نوعیت کمیت اور کیفیت کے
لحاظ سے اتنا قوی اور غالب نظر آتا تھا کہ باہمی نسبت کے لحاظ سے ایسی قوت اسے پھر کبھی نصیب نہ ہوئی۔مختصراً اب ہم دیکھیں گے کہ حضرت مرزا صاحب کے وصال کے وقت احمدیت کس مقام پر کھڑی تھی۔کیا اس کی کمزوری میں دشمن کے پے بہ پے حملوں کی وجہ سے اضافہ ہوا تھا یا بر کس صورت حال تھتی۔حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کا وصال ۲۶ مئی نشہ کو لاہور کے مقام پر ہوا۔آپ نے یہ
سفر ایک دینی اور تبلیغی مہم کے سلسلہ میں اختیار فرمایا تھا۔اگر چہ اس سفر سے قبل اللہ تعالیٰ نے آپ کو باربار

144
قرب وصال کی خبر دی تھی لیکن احباب جماعت اپنی بے پناہ محبت کی وجہ سے یہ وہم بھی نہ کر سکتے تھے کہ
ان کے روحانی آقا عنقریب انہیں داغ مفارقت دینے والے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالی نے قرب وصال کی جو خبریں دیں ان میں ایک خاص
قابل ذکر خیر یہ بھی تھی :
دو
,
" الرحيل ذ ثُمَّ الرَّحِيل
نه
i
یعنی سفر آخرت ایک سفر میں پیش آئے گا۔ان واضح الہامات کے نتیجہ میں یا ویسے ہی گھرے قلیمی اور
روحانی تعلق کی وجہ سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو اس سفر میں ایک دھر کا سا:
لگ گیا تھا اور طبیعت میں سخت بے کلی بے چینی اور غم کے جذبات پیدا ہو گئے تھے جیسا کہ مندرجہ ذیل
روایت سے ظاہر ہے :-
" حضرت صاحب کی وفات سے پہلے ایام کا ذکر ہے کہ ملک مبارک علی صاحب
تاجر لا ہور روز شام کو اس مکان پر آجاتے جس میں حضرت صاحب ٹھہرے
ہوئے تھے اور جب حضرت صاحب باہر سیر کو جاتے تو وہ اپنی لکھی میں بیٹھ
کر ساتھ ہو جاتے تھے۔مجھے سیر کے لئے حضرت صاحب نے ایک گھوڑی منگوا
دی ہوئی تھی۔میں بھی اس پر سوار ہو کر جایا کرتا تھا اور سواری کی سڑک پر
گاڑی کے ساتھ ساتھ گھوڑی دوڑاتا چلا جاتا تھا اور باتیں بھی کرتا جاتا تھا۔لیکن جس رات کو حضرت صاحب کی بیماری میں ترقی ہو کر دوسرے دن آپ
نے فوت ہوتا تھا، میری طبیعت پر کچھ بوجھ سا معلوم ہوتا تھا۔اس لئے میں
گھوڑی پر سوار نہ ہوا۔ملک صاحب نے کہا میری گاڑی میں ہی آجائیں۔چنانچہ
میں اُن کے ساتھ بیٹھ گیا لیکن بیٹھتے ہی میرا دل افسردگی کے ایک گہرے گڑھے
میں گر گیا اور یہ مصرعہ میری زبان پر جاری ہو گیا کہ : 4
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو
ملک صاحب مجھے اپنی باتیں سنائیں۔میں کسی ایک آدھ بات کا جواب
دے دیتا۔تو پھر اسی خیال میں مشغول ہو جاتا۔رات کو ہی حضرت صاحب کی بیماری
یکدم ترقی کر گئی اور صبح آپ فوت ہو گئے۔یہ بھی ایک تقدیر خاص تھی جبس
نے مجھے وقت سے پہلے اس ناقابل برداشت صدمہ کے برداشت کرنے
ے تذکرہ طبع سوم مره

144
کے لئے تیار کر دیا ہے
علاوہ ازیں جب آپ اپنی حرم محرمہ حضرت ام نا صر صاحبہ رضی اللہ عنہا کو اپنے سسرال سے
بلانے کے لئے تشریف لے گئے تو اس وقت بھی آپ کے دل میں یہی کھٹکا لگا ہو ا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہو جاتے اور میری ہو گی وہاں موجود نہ ہو۔بهر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال حسب العامات ایک سفر کے دوران ہوا
غلط
جب کہ آپ لاہور میں ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے ہاں قیام پذیر تھے۔یہ وصال مذکورہ بالا استثناء کو چھوڑ کر اپنوں اور غیروں۔دونوں کے لئے اچانک اور غیر متوقع تھا۔آپ کے متبعین اور محبان پر آپ کے وصال کے سانحہ کی خبر بجلی بن کر گری اور ایک ایسا شدید غم آپکی جماعت
کو پہنچا جس کی مثال کسی دنیوی رشتہ میں نظر نہیں آتی۔ہاں باپ بیجوں اور بہن بھائیوں کے وفات کے منظر بڑے
روح فرسا ہوتے ہیں لیکن دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ جیسا تم آپ کے ماننے والوں کو آپ کی جدائی کا تھا اس
کی کوئی نظیر دنیوی رشتوں میں نہیں ملتی۔اس نظم کے ساتھ فکر کا پہلو بھی نمایاں تھا۔اور بکثرت زمینوں میں
سوال اُٹھ رہے تھے کہ اب کیا ہوگا اور احمدیت کا کیا بنے گا۔اس کے مقابل پر آپ کے دشمنوں کے کیمپ
میں اس خبر کے نتیجہ میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے اور مولویوں کے بہکاتے ہوتے سادہ لوح عوام تو اس
فہمی میں کہ نعوذ باللہ اسلام کا کوئی بڑا دشمن مرا ہے ناچتے اور شور مچاتے شہر کی گلیوں میں نکل آئے
اور تالیاں پیٹتے ہوئے حضرت مسیح موعود کے وصال کے سانحہ کو ایک عظیم الشان مستوار کی طرح منایا۔انکی
خوشی بھی محبان کے غم کی طرح دوسری خوشی تھی کیونکہ اس وفات میں دشمن کو صرف آپ ہی کی وفات
نظر نہیں آئی بلکہ انہوں نے اس میں گویا احمدیت کو مرتا ہوا گمان کیا اور یقین کر لیا کہ اب چند ہی دن میں وہ
اس تحریک کا جنازہ نکلتا ہوا دیکھ لیں گے۔پس ایک طرف دوسرے غم و فکر میں مبتلا ایک اندوہ میں جماعت تھی اور دوسری طرف دوسری
مسترتوں میں سرشار ایک انبوہ کثیر سند دستان کے متعدد قصبات کی گلیوں اور بازاروں میں نکل کر تالیاں
پیٹتے سیٹیاں بجاتے اور آوازے کستے ہوئے اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کر رہا تھا۔آیتے اب دیکھیں کہ احمدیت اس وقت کسی مقام پر کھڑی تھی۔وہ جماعت جس کی ابتدا نہ
میں لدھیانہ کے مقام پر صرف چالیس افراد کے عہد بیعت سے ہوئی تھی، آپ کے وصال کے وقت سینکڑوں
ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں تک پہنچ چکی تھی۔آپ کی طرف عوام و خواص کا بعض دنوں میں تو اس شدت سے۔۔ه تقدیر الهی، تقریر حضرت مصلح موعود جاب الانه ۱۵ ص ۱۸۹ ۱۹۰

رجوع ہوتا تھا کہ بعیت کے خطوط لانے والا ہرکارہ ایک وقت میں اس بوجھ کو نہیں اُٹھا سکتا تھا۔چنانچہ دودو۔۔یا تین تین دفعہ تھیلے بھر بھر کر حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی خدمت میں لے کر آیا کرتا تھا۔قادیان میں آنے والے زائرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ آخر مہمان خانے اور دارالضیافت کے
قیام پر منتج ہوا۔اس میں بیسیوں مہمان قیام فرماتے جو حضرت صاحب کی زیارت کے لئے دور دراز مقامان
سے حاضر ہوا کرتے تھے۔ان دنوں بٹالہ سے قادیان تک کا بارہ میل کا سفر سیدل یا یکے کے ذریعہ کیا جاتا
تھا۔زائرین یکہ میانہ ہونے کی صورت میں بٹالہ میں انتظار کرنے کی بجائے پیدل سفر کو ترجیح دیتے اور شوق
زیارت میں کشاں کشاں پیدل ہی قادیان کی سمت روانہ ہو جاتے۔آپ کی طرف خلقت کا یہ رجوع دشمنوں کے لئے اس قدر فکر اور تشویش کا موجب تھا کہ مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی نے تو اپنا یہ دستور بنا لیا تھا کہ جب فرصت ملتی۔بٹالہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر
قادیان کی سمت جانے والے زائرین کو سمجھا مجھا کر آپ کی زیارت سے باز رکھنے کی کوشش کرتے لیکن
زیارت کا یہ سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی رہا اور کوئی مخالفانہ کوشش مہجوم خلائق کو آپ تک رسائی پانے
سے روک نہ سکی۔اس ضمن میں یہ دلچسپ واقعہ لکھنے کے لائق ہے کہ ایک بیعت کرنے والے نے تو اپنی بیعت
کی وجہ ہی یہ بیان کی کہ میں اللہ تعالٰی کی اس فعلی تائید کو دیکھ کر حضرت مرزا صاحب کی صداقت پر
ایمان لے آیا ہوں کہ ایک طرف تو مولوی محمد حسین صاحب بنا لوی ہیں جن کی جوتیاں گھس گئیں لوگوں کو
حضرت مرزا صاحب کی زیارت سے روکنے کی کوشش میں اور دوسری طرف یہ حال ہے کہ حضرت مرزا
صاحب کی خدمت میں حاضر ہونے کے شوق نے لوگوں کی جوتیاں گھسا دی ہیں اور وہ قادیان کے چکر
لگاتے ہوئے نہیں تھکتے۔بهجوم خلائق کا رجوع قادیان کی جانب اتنا بڑھا کہ بٹالہ سے قادیان کو جانے والی سڑک پر زائرین کی
آمد و رفت کی کثرت سے گڑھے پڑگئے اور حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کا وہ الہام معنا اور لفظاً
پورا ہوا جس میں سالہا سال پہلے یہ خبر دی گئی تھی کہ :
تأتيكَ مِنْ كُلِّ نَجْ عَمِيقٍ
ديالونَ مِنْ كُلِّ نَجْ عَمِيقٍ له
یعنی تیری طرف آنے والے لوگ اور تیری طرف آنے والے سامان گھرے گڑھوں والے راستوں پر سے گزر
کر آئیں گے۔ه تذکره طبع سوم ص۳۵۶

149
خلائق کا یہ رجوع صرف پنجاب تک محدود نہیں تھا بلکہ شمال، جنوب مشرق اور مغرب غرض ہندستان
کا کوئی ایسا خطہ باقی نہیں رہا جہاں سے حضرت مرزا صاحب کی زیارت کی غرض سے لوگ حاضر نہ ہوتے
ہوں۔پھر ہندوستان تک ہی یہ بات محدود نہ تھی بلکہ مشرق وسطی یورپ اور امریکہ کے دور دراز ممالک
کے باشندے بھی قادیان کی اس گمنام بستی میں حاضر ہونے لگے۔اسی رجوع خلائق کا ذکر کرتے ہوئے
حضرت مرزا صاحب علیہ السلام اپنی ایک نظم میں فرماتے ہیں :
میں تھا غریب و بے کس و گمنام دبے ہنر
کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کدھر
لوگوں کی اس طرف کو ذرا بھی نظر نہ تھی
میرے وجود کی بھی کسی کو خبر نہ تھی
اب دیکھتے ہو کیسا رجوع جہاں ہوا
اک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا
آپ کے وصال سے قبل ہندوستان کے ہر گوشہ میں آپ کی جماعت کی شاخ قائم ہو چکی تھی۔جنوبی ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آپ کے دعاوی کو بر حق تسلیم کر لیا گیا تھا اور ہندوستان
سے باہر بعض عرب ممالک میں بھی آپ
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک مرسل اور مامور ربانی کے طور پر
قبول کیا جارہا تھا۔اسی طرح امریکہ میں بھی آپ کے متبعین کی جماعت قائم ہو چکی تھی اور افغانستان کی سنگلاخ
سرزمین میں تو نہ صرف یہ جماعت قائم ہوئی بلکہ بعض مخلصین نے اپنے خون کی قربانی دے کر آپ کے دعادی
اور اپنے ایمان کی صداقت پر شہادت کی ابدی مہر تصدیق ثبت کر دی تھی۔جہاں تک نظام جماعت کا تعلق ہے، وہ بھی آپ کی زندگی ہی میں مضبوط خطوط پر قائم کیا جا چکا تھا
بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لئے ایک دینی مدرسہ اور تعلیم الاسلام سکول کا اجرا ہو چکا تھا۔کثرت
سے آنے والے مہمانوں کے لئے ایک باقاعدہ مہمان خانہ کا قیام عمل میں آچکا تھا۔متعدد اخبارات ورسائل
شائع ہو رہے تھے اور سلسلہ کے عظیم مقاصد کی تکمیل کے لئے چندہ جات کے ایک باقاعدہ نظام کی بنیاد
بھی ڈال دی گئی تھی جس کی رُو سے جماعت میں شامل ہونے والے ہر شخص پر یہ لازم آتا تھا کہ وہ اپنی آمد
میں سے کچھ نہ کچھ مقرہ رقم با قاعدہ پابندی کے ساتھ اشاعت اسلام کی غرض سے چندہ کے طور پر ادا کیا کرے۔ه بر این احمدیہ حصہ تیم ما

مالی قربانی کے علاوہ جانی قربانی کا بھی اس رنگ میں مطالبہ کیا جار ہا تھا کہ مخلصین جماعت اشاعت اسلام
کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کریں۔چنانچہ اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے بہت سی سعید رو میں نذر جاں
لئے ہوئے قادیان میں حاضر ہو رہی تھیں
ایک اور انقلاب آفریں نظام جو حضرت مرزا صاحب علیہ السلام نے اپنی زندگی کے آخری
ایام میں جماعت احمدیہ کو عطا فرمایا نظام وحیت تھا۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے رویا میں ایک ایسا مقبرہ دکھایا
جس میں آپ کے علاوہ آپ کے ایسے متبعین نے دفن ہونے کی توفیق پانی تھی جو تقویٰ اور طہارت کے
اعلی مقام پر فائز ہوں اور اسلام کے عالمگیر جہاد کی خاطر قربانی کا ایسا شاندار نمونہ پیش کرنے والے
ہوں کہ تازندگی اپنی آمد کا کم از کم بر حصہ خدمت دین کے لئے پیش کریں اور یہ وصیت کریں کہ اُن
کی وفات کے بعد اُن کی جائیداد کا کم از کم بار حصہ جماعت احمدیہ کو اس مرض سے پیش کر دیا جائیگا
کہ اسے خدمت دین محمد پر خرچ کیا جائے۔چنانچہ اس منشائے الہی کی تعمیل میں آپ نے نظام وصیت کی
بنیاد رکھی۔یہ تمام امور بڑے امید افزا تھے اور اس کلماتی کونپل میں ایک عظیم شجرہ طیبہ کی جھلک ہر صاحب
فراست کو نظر آرہی تھی۔اس پر احمدیت کے نقطہ نگاہ سے ایک بہت ہی باعث تسکین امر یہ تھا کہ جس
موعود بیٹے کی خبر دے کر اس کی ترقی کے ساتھ احمدیت اور اسلام کی ترقی وابستہ کی گئی تھی وہ زندہ
صحت و عافیت کے ساتھ صحیح جنگ میں تربیت پاتا ہوا ایسے راستہ پر چل پڑا تھا جس کا رخ پہلے سے
مقرر کردہ مقصود کی جانب تھا۔احمدیت اس مقام سے گزر رہی تھی جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال
ہوا اور اس اچانک صدمہ کے نتیجہ میں الا ماشا اللہ اکثر مخلصین جماعت بشری تقاضے کے ماتحت گھبرا
گئے اور سخت پریشان ہو گئے کہ اس عظیم آسمانی وجود کی جدائی کے بعد اب اس جماعت کا کیا بنے گا
جو اس کے سایہ عاطفت کے نیچے پرورش پا رہی تھی۔یہی وہ وقت تھا جب کہ مخالفین جماعت کی
میدوں میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی۔لیکن اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو دونوں جماعتوں کے جذبات میں
بعد المشرقین ہونے کے باوجود زبانِ حال سے دونوں کا فیصلہ ایک ہی تھا کہ جب تک حضرت مرزا صاحب
زندہ تھے آپ کی قیادت وسیادت کی عظمت کے نتیجہ میں آپ کے مشن کا کوئی بال بیکا نہ کر سکتا تھا
لیکن آپ کے وصال کے بعد دشمنوں کے لئے نقصان دہی کے مواقع اور دوستوں کیلئے خطرات کے آثار
پیدا ہو گئے تھے۔دوسرے لفظوں میں احمدیت کے دشمنوں اور محبتوں دونوں ہی نے مذکورہ بالا ہے اختیار

141
تو عمل کے اظہار سے حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی عظیم شخصیت کو اپنے اپنے رنگ میں خراج
سین پیش کیا۔اگر چه کسی متعصب اخبارات نے اس موقع پر سخت غیر شریفانہ رویہ اختیار کیا لیکن دنیا تے صحافت
میں ابھی وسعت حوصلہ باقی تھی اور انصاف عنقا نہیں ہوا تھا۔چنانچہ مشاہیر اہل قلم نے جو اظہار کیا۔اس
کے چند نمونے ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں۔مولانا ابوالکلام آزاد نے لکھا :-
شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو۔وہ شخص جو
دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی جس کی انگلیوں
سے انقلاب کے تا۔اُلجھے ہوئے تھے اور جس کی دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں۔وہ شخص جو نہ ہی دنیا کے لئے تیس برس تک زلزلہ اور طوفان رہا جو شور
قیامت ہو کے خفتگان خواب اہستی کو بیدار کرتا رہا۔خالی ہاتھ دُنیا سے اُٹھ
گیا۔۔۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ اس
سے سبق حاصل نہ کیا جاوے اور مثانے کے لئے اُسے امتداد زمانہ کے حوالے
کر کے صبر کر لیا جائے۔ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہو
ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے۔یہ نازش فرزندان تاریخ بہت کم منظر عالم پر آتے
ہیں اور جب آتے ہیں، دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دکھا جاتے ہیں۔میرزا صاحب کی اس رفعت نے اُن کے بعض دعا دی اور بعض معتقدات
سے شدید اختلاف کے باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں کو ہاں تعلیم یافتہ
اور روشن خیال مسلمانوں
کو محسوس کر دیا ہے کہ اُن کا ایک بڑا شخص اُن
سے جدا ہو گیا۔اور اس کے ساتھ مخالفین اسلام کے مقابلہ پر اسلام کی اس
شاندار مدافعت کا جو اس کی ذات سے وابستہ تھی، خاتمہ ہو گیا۔اُن کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلاف ایک فتح
نصیب جزئیل کا فرض پورا کرتے رہے ہمیں مجبور کرتی ہے کہ اس احساس
کا کھلم کھلا اعتراف کیا جاوے تاکہ وہ مہتم بالشان تحریک جس نے ہمارے
شمنوں
کو عرصہ تک پست اور پامال بنائے رکھا، آئندہ بھی جاری رہے۔مرزا صاحب کا لٹریچر جو مسیحیوں اور آریوں کے مقابلہ پر اُن سے

۱۷۲
ظہور میں آیا ، قبول عام کی سند حاصل کر چکا ہے اور اس خصوصیت میں وہ
کسی تعارف کے محتاج نہیں اس لٹریچر کی قدر و عظمت آج جبکہ وہ اپنا
کام پورا کر چکا ہے ہمیں دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے۔اس لئے کہ وہ
وقت ہر گز اوج قلب سے نیا منیا نہیں ہو سکتا جب کہ اسلام مخالفین کی
یورشوں میں گھر چکا تھا اور مسلمان جو حا فظ حقیقی کی طرف سے عالم اسباب
وسائط میں حفاظت کا واسطہ ہو کر اس کی حفاظت پر مامور تھے اپنے تصوروں
کی پاداش میں پڑے سسک رہے تھے اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے
تھے یا نہ کر سکتے تھے۔ایک طرف حملوں کے امتداد کی یہ حالت تھی کہ ساری
مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفان حقیقی کو سر راہ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا
دینا چاہتی تھی اور عقل ودولت کی زبر دست طاقیتں اس حملہ آور کی نیشت
گرمی کے لئے ٹوٹی پڑتی تھیں اور دوسری طرف ضعف مدافعت کا یہ عالم تھا
کہ توپوں کے مقابلہ پر تیر بھی نہ تھے اور حملہ اور مدافعت دونوں کا قطعی وجود
ہی نہ تھا۔۔۔۔کہ مسلمانوں کی طرف سے وہ مدا فعت شروع ہوئی جس کا ایک
حصہ مرزا صاحب کو حاصل ہوا۔اس مدا فعت نے نہ صرف عیسائیت کے
اس ابتدائی اثر کے پرخچے اڑاتے جو سلطنت کے سایہ میں ہونے کی
وجہ سے حقیقت میں اس کی جان تھا اور ہزاروں اور لاکھوں مسلمان
اسکے اس زیادہ خطرناک اور مستحق کامیابی حملہ کی زد سے بچ گئے بلکہ
خود عیسائیت کا طلسم دھواں ہو کر اُڑنے لگا۔۔۔غرض مرزا صاحب
کی یہ خدمت آنے والی نسلوں کو گرانبار احسان رکھے گی کہ انہوں نے
قلمی جہاد کرنے والوں کی پہلی صف میں شامل ہو کر اسلام کی طرف سے
فرض مدافعت ادا کیا اور ایسا لٹریچر یادگار چھوڑا جو اس وقت تک کہ
مسلمانوں کی رگوں میں زندہ خون رہے اور حمایت اسلام کا جذبہ ان کے
شعار قومی کا عنوان نظر آئے ، قائم رہے گا۔اس کے علاوہ آریہ سماج کی زہر علی کچلیاں توڑنے میں مرزا صاحب
نے اسلام کی بہت خاص خدمت انجام دی ہے۔مرزا صاحب اور مولوی محمد

قاسم صاحب نے اس وقت سے کہ سوامی دیانند نے اسلام کے متعلق اپنی
دماغی مفلسی کی نوحہ خوانی جا بجا آغاز کی تھی، اُن کا تعاقب شروع کر دیا تھا۔ان حضرات نے عمر بھر سوامی جی کا قافیہ تنگ رکھا۔جب وہ اجمیر میں آگ کے
حوالے کر دیئے گئے اس وقت سے اخیر عمر تک برابر مرزا صاحب آریہ سماج
کے چہرہ سے انسویں صدی کے ہند و ریفارمر کا چڑھایا ہوا ملمع اتارنے میں
مصروف رہے۔اُن کی آریہ سماج کے مقابلہ کی تحریروں سے اس دعویٰ پر
نہایت صاف روشنی پڑتی ہے کہ آئندہ ہماری مدافعت کا سلسلہ خواہ
کسی درجہ تک وسیع ہو جائے، نا ممکن ہے کہ یہ تحریریں نظر انداز کی جا
سکیں۔فطری ذہانت اعشق و مهارت اور سلسل بحث و مباحثہ کی عادت نے
مرزا صاحب میں ایک شان خاص پیدا کر دی تھی۔اپنے مذہب کے علاوہ مذہب
غیر پر بھی اُن کی نظر نہایت وسیع تھی اور وہ اپنی ان معلومات کا نہایت
سلیقہ سے استعمال کر سکتے تھے۔تبلیغ و تلقین کا یہ ملکہ اُن میں پیدا ہو گیا تھا کہ
مخاطب کسی قابلیت یا کسی مشرب وملت کا ہو۔اُن کے برجستہ جواب سے
ایک دفعہ ضرور گہرے فکر میں پڑھاتا تھا۔ہندوستان آج مذاہب کا عجائب خانہ
ہے اور جس کثرت سے چھوٹے بڑے مذاہب یہاں موجود ہیں اور با ہمی شکش
سے اپنی موجودگی کا اعلان کرتے رہتے ہیں اس کی نظیر غالباً دنیا میں کسی
جگہ سے نہیں مل سکتی۔مرزا صاحب کا دعویٰ تھا کہ میں ان سب کے لئے
حکم و عدل ہوں لیکن اس میں کلام نہیں کہ ان مختلف مذاہب کے مقابلہ
پر اسلام کو نمایاں کر دینے کی اُن میں بہت مخصوص قابلیت تھی اور یہ
نتیجہ تھی اُن کی فطری استعداد کا ذوق مطالعہ اور کثرت مشق کا۔آئندہ امید نہیں ہے کہ ہندوستان کی مذہبی دنیا میں اس شان کا
شخص پیدا ہو جو اپنی اہلے خواہشیں محض اس طرح مذاہب کے
مطالعہ میں صرف کر دے“۔-
(بحوالہ تبد یا قادیان ارجون شنشله ص ۳۰۲) ۸

تہذیب نسواں لاہور میں سید ممتاز علی صاحب نے لکھا :-
مرزا صاحب مرحوم نهایت مقدس اور برگزیدہ بزرگ تھے اور نیکی کی ایسی
قوت رکھتے تھے جو سخت سے سخت دلوں کو تسخیر کر لیتی تھی۔وہ نہایت
**
باخبر عالم بلند ہمت مصلح اور پاک زندگی کا نمونہ تھے۔ہم انہیں مذہبا مسیح
موعود تو نہیں مانتے تھے لیکن اُن کی ہدایت در مہنمائی مردہ روحوں کے لئے واقعی
مسیحائی تخفی" سے
منشی سراج الدین صاحب ( والد ماجد مولانا ظفر علی خاں صاحب) ایڈیٹر اخبار زمیندار نے لکھا:
" آپ بناوٹ اور افترا سے بری تھے۔مسیح موعود یا کرشن کا اوتار
ہونے کے دعا دی جو آپ نے کتنے ، اُن کو ہم ایسا ہی خیال کرتے ہیں جیسا کہ
منصور کا دعوئی انا الحق تھا۔۔گو ہمیں ذاتی طور پر مرزا صاحب کے دعادی
یا الہامات کے قاتل اور معتقد ہونے کی عزت حاصل نہ ہوئی۔مگر ہم اُن کو ایک
پکا مسلمان سمجھتے تھے یہ ہے
کر زن گزٹ دہلی کے ایڈیٹر مرزا حیرت دہلوی صاحب نے لکھا :
مرحوم کی وہ اعلیٰ خدمات جو اُس نے آریوں اور عیسائیوں کے مقابلہ میں
اسلام کی کی ہیں، وہ واقعی بہت ہی تعریف کی مستحق ہیں۔اُس نے مناظرہ
کا بالکل رنگ ہی بدل دیا اور ایک جدید لرسحر کی بنیاد ہندوستان میں قائم
کر دی۔بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بلکہ محقق ہونے کے ہم اس
بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے آریہ اور بڑے سے بڑے
پادری کو یہ مجال نہ تھی کہ وہ مرحوم کے مقابلہ میں زبان کھول سکتا۔۔۔۔اگرچہ مرحوم پنجابی تھا مگر اس کے قلم میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے
پنجاب بلکہ بلندی سند میں بھی اس قوت کا کوئی لکھنے والا نہیں۔۔۔اس کا
پرزور لٹریچر اپنی شان میں بالکل نرالا ہے اور واقعی اس کی بعض عبارت میں
پڑھنے سے ایک وجد کی سی حالت طاری ہو جاتی ہے۔۔۔اس نے ملاکت
کی پیشگوئیوں، مخالفتوں اور نکتہ چینوں کی آگ میں سے ہو کر اپنا رستہ صاف
ے مواد تشخید الازبان جلد سو عنبر ، اسلام کے بجوار بعد یہ قادیان ۲۵ جون نشده ص ۱۳

آج 10 میں سے 10 باقی