باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 2
140
کیا اور ترقی کے انتہائی عروج تک پہنچ گیا ہ لے
آریہ تیتر کا نے لکھا :
عام طور پر جو اسلام دوسرے مسلمانوں میں پایا جاتا ہے، اس کی نسبت آپ
کے خیالات اسلام کے متعلق زیادہ وسیع اور زیادہ قابل برداشت تھے۔مرزا
صاحب کے تعلقات آریہ سماج سے کبھی بھی دوستانہ نہیں ہوئے اور جب
ہم آریہ سماج کی گذشتہ تاریخ کو یاد کرتے ہیں تو ان کا وجود ہمارے
سینوں میں بڑا جوش پیدا کرتا ہے " سے
بحوالہ
اگریم
اندر" لاہور نے لکھا :-
اگر ہم غلطی نہیں کرتے تو مرزا غلام احمد صاحب ایک صفت میں حضرت
محمد (صلعم) صاحب سے بہت مشابہت رکھتے تھے اور وہ صفت
ان کا استقلال تھا۔خواہ وہ کسی مقصود کو لے کر تھا۔اور ہم خوش ہیں
کہ وہ آخری دم تک اس پر ڈٹے رہے اور ہزاروں مخالفتوں کے باوجود
ذرا بھی لغزش نہیں کھائی ""
بر مجھ پر جارک نے لکھا :-
" ہم یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ وہ کیا بلحاظ لیاقت اور کیا بلحاظ اخلاق
اور شرافت کے ایک بڑے پایہ کے انسان تھے مجھے
پاؤ نیز " الہ آباد نے لکھا :-
"اگر پچھلے زمانہ کے اسرائیلی نبیوں میں سے کوئی نبی عالم بالا سے واپس آکر
دنیا میں اس وقت تبلیغ کرے تو بیسویں صدی کے حالات میں اس سے زیادہ
غیر موزوں نہ ہو گا جیسے کہ مرزا غلام احمد قادیانی معلوم ہوتے تھے۔۔۔مرزا غلام
احمد صاحب کو اپنے متعلق کبھی کوئی شک نہیں ہوا۔اور وہ کامل صداقت اور
خلوص سے اس بات کا یقین رکھتے تھے کہ اُن کو خارق عادت طاقت بخشی گئی ہے۔۔۔انہوں نے بشپ ویلڈن (بشپ سیفرائے چاہیئے ناقل) کو چیلنج دیا کہ نشانوں
میں اُن کا مقابلہ کریں۔۔۔اور اس مقابلہ کا یہ نتیجہ قرار دیا کہ تا فیصلہ ہو کہ
سلسلہ احمدیه که اساس تشخید الاذہان نشده ص۳۳۲ سے تشحید الاذہان نشده ۳۸۲
بحوالي
بحوالي
164
سچا مذہب کون را ہے۔۔۔بہر حال قادیان کا نبی ایک ایسا انسان تھا جو ہر
روز دنیا پر نہیں آیا کرتے۔اُن پر سلامتی ہو نہ سکے
مولوی نور محمد صاحب نقشبندی نے لکھا :-
" اُسی زمانہ میں پادری لیفرائے پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت ہے کہ
اور حلف اُٹھا کر وہابیت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو
عیسائی بنائوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ
کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تاہم
برپا کیا۔اسلام کی سیرۃ و احکام پر جو اس کا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا
کیونکہ احکام اسلام و سیرۃ رسول اور احکام انبیاء بنی اسرائیل اور اُن کی سیر
جن پر اس کا ایمان تھا۔یکساں تھے۔پس الزامی و نقلی و عقلی جوابوں سے
ہار گیا۔مگر حضرت بیٹے کے آسمان پر جسم خاکی زندہ ہونے اور دوسرے
انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر
ہوا یہ تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے ! بفرائے اور اس کی
جماعت سے کہا کہ عینی جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح
سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور میں عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں
ہوں۔پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لو۔اس ترکیب سے اس نے
لفرائے کو اس قدر تنگ کیا کہ اس کو اپنایہ پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا۔اور اس ترکیب
سے اس نے ہند دوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست
دے دی تے
ه بود رشید الا زبان جلد ۳ نمبر » ننشده عن ۳-۳۰۲
کے دیباچه بر ترجمه قرآن مجید موسوی اشرف علی صاحب تھانوی
از مولوی نور محمد صاحب نقشبندی - مالک اصبح المطابع من ۳
166
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب
کا ایک تاریخی عہد
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تدفین کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب صبر و عزم کا بیسیکر
بنے ہوئے نہایت وقار کے ساتھ اپنے خالی گھر واپس تشریف لائے۔وہ گھر جو اپنے پیارے باپ اور
کے
مقدس امام کے وجود سے خالی ہو چکا تھا جس میں نہ تو امامت در شے کے طور پر پیچھے چھوڑی گئی تھی نہ ہی
دنیا کے اموال و اسباب اور نعمتوں کے سامان۔لیکن جیسا کہ آپ کی بزرگ والدہ نے اپنے سب ؟
کو جمع کر کے وصیت فرمائی ، حقیقت میں یہ گھر خالی نہ تھا۔آپ نے فرمایا :
بیجو با گھر خالن دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے ابا
تمہارے لئے کچھ نہیں چھوڑ گئے۔انہوں نے آسمان
پر تمہارے لئے دعاؤں کا بڑا بھاری خزانہ چھوڑا
ھے جو تمہیں وقت پر ملتا رہے گا " سے
پس اس دن کے بعد کی تاریخ اسی بھاری خزانے کی تقسیم کی تاریخ ہے جو اللہ تعالٰی کے
فضلوں کی صورت میں اس نوجوان پر خصوصیت کے ساتھ اور باقی بہن بھائیوں پر بالعموم حسب مراتب
ساتھ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے قدر معلوم کے مطابق نازل ہوتا رہا۔صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوتا ہے اور اس سفر
البشیراء
کا آغاز ہوتا ہے جو اپنے مرحوم آقا سے جُدائی کے بعد اس کی دعاؤں کے سائے تلے آپ کو تن تنہا طے کرنا
تھا۔یہ سفر ایک مخصوص منزل کی جانب اور ایک معین قبلہ کی طرف تھا جس کی تعیین خود حضرت صا حبزادہ
صاحب نے اپنے مرحوم باپ کی نعش مبارک کے سرہانے کھڑے ہو کر کی تھی۔یہ ایک مقدس عہد تھا جو
آپ نے اپنے رب سے کیا اور پھر تا زندگی پوری وفا اور عزم اور ہمت کے ساتھ اس پر قائم رہے۔اپنی زندگی کے ان عہد آفریں لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :-
"
194
له الفضل ۱۹ جنوری ۱ روایت حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبه وظلمها
" حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کے آخری لمحے تھے اور آپ
کے ارد گرد مرد ہی مرد تھے مستورات وہاں سے بہٹ گئی تھیں۔چار پانی کے
تینوں طرف مرد کھڑے تھے۔میں وہاں جگہ بنا کر آپ کے سرہانے کی طرف چلا
گیا یا شاید وہاں نسبتاً کم آدمی ہوں۔میں وہاں کھڑا ہوا اور میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام اپنی آنکھ کھولتے ادھر ادھر پھیرتے اور پھر بند کر لیتے۔پھر
کھولتے اُن کی پتلیاں اِدھر اُدھر مڑتیں اور پھر تھک کر آپ اپنی آنکھوں کو
بند کر لیتے کئی دفعہ آپ نے اسی طرح کیا۔آخر آپ نے زور لگا کر کیونکہ آخری
وقت طاقت نہیں رہتی اپنی آنکھ کو کھولا اور نگاہ کو چکر دیتے ہوئے سرہانے
کی طرف دیکھا نظر گھومتے گھومتے جب آپ کی نظر میرے چہرے پر پڑی تو
مجھے اس وقت ایسا محسوس ہوا جیسے آپ میری ہی تلاش میں تھے اور
مجھے دیکھ کر آپ کو اطمینان ہو گیا۔اس کے بعد آپ نے آنکھیں بند کر لیں۔آخری سانس لیا اور وفات پاگئے۔اس وقت میں نے سمجھا کہ آپ کی نظر
مجھ کو ہی تلاش کر رہی تھی اور میں نے اپنے ذہن میں سمجھا کہ میں جو دعائیں
کر رہا تھا اس کا یہ نتیجہ ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرما دی کہ میں
آخری وقت میں آپ کی آنکھوں کو دیکھ سکوں۔آپ کی وفات کے معا بعد کچھ لوگ گھبرائے کہ اب کیا ہو گا۔انسان
انسانوں پر نگاہ کرتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ دیکھو یہ کام کرنے والا موجود تھا
یہ تو اب فوت ہو گیا، اب سلسلہ کا کیا بنے گا ؟ جب۔۔۔اس طرح بعض اور
لوگ مجھے پریشان حال دکھائی دیتے اور میں نے اُن کو یہ کہتے سنا کہ اب جماعت
کا کیا حال ہو گا تو مجھے یاد ہے گو میں اس وقت انمیں سے سال کا تھا مگر میں نے
اُسی جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سرہانے کھڑے ہو کر کہا
کہ اے خدا ! میں تجھ کو حاضر ناظر جان کر تجھ سے
بیچے دل سے یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت
احمدیت سے پھر جائے تب بھی وہ پیغام جو
149
رت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
کے ذریعہ تو نے نازل فرمایا ہے، میں اس کو
دنیا کے کونے کونے میں پھیلاؤں گا۔۔۔انسانی زندگی میں کسی گھڑیاں آتی ہیں بستی کی بھی چشتی کی بھی۔علم کی بھی
جہالت کی بھی۔اطاعت کی بھی غفلت کی بھی۔مگر آج تک میں یہ سمجھتا ہوں
کہ وہ میری گھڑی ایسی چشتی کی گھڑی تھی ایسی علم کی گھڑی تھی ایسی
عرفان کی گھڑی تھی کہ میرے جسم کا ہر ذرہ اس عہد میں شریک تھا اور اس
وقت میں یقین کرتا تھا کہ دُنیا اپنی ساری طاقتوں اور قوتوں کے ساتھ مل کر
بھی میرے اس عہد اور اس ارادہ کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔شاید اگر دنیا میری باتوں کو شنتی تو وہ اُن کو پاگل کی بر قرار دیتی بلکہ شاید کیا
یقیناً وہ اُسے جنون اور پاگل پن بجھتی۔مگر میں اپنے نفس میں اس عہد کو
اور
سب سے بڑی ذمہ داری اور سب سے بڑا فرض سمجھتا تھا اور اس عہد
کے کرتے وقت میرا دل یہ یقین رکھتا تھا کہ میں اس عہد کے کرنے میں اپنی
طاقت سے بڑھ کر کوئی وعدہ نہیں کر رہا بلکہ خدا تعالیٰ نے جو طاقتیں مجھے
دی میں انہیں کے مطابق اور مناسب حال یہ وعدہ ہے بلے
له
الفضل اور جون 9
۲۱
جماعت احمدیہ میں نظام خلافت کا قیام۔۔آئیے اب ہم مہترین اور اُن کی قیاس آرائیوں کو اُن کے حال پر چھوڑتے ہوئے اس نیٹو پر نظر کریں
کہ جماعت احمدیہ نے اس نازک موڑ پر کیا روش اختیار کی۔ایک بہت اہم سوال یہ پیدا ہوتا تھا کہ جماعت
کے مستقبل کی قیادت کی شکل کیا ہوگی ؟ کیا یہ اُن گدیوں کی پنج پر چل پڑے گی جن میں پیروں کا روحانی
ور ته پر اسرار طریق پر خود بخود اولاد میں نسلاً بعد نسل منتقل ہوتا رہتا ہے۔یا جمہوریت کی اس ڈگر پر چل پڑے
گی کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لندا مذہبی امور میں بھی عوام ہی کا اقتدار چلے گا اور جمہوری طریق پر
ایک ایسی مذہبی قیادت کو جنم دیا جائے گا جو نہ صرف عوام کے سامنے جواب دہ ہو بلکہ عوام کی منشا کے
رحم و کرم پر رہے۔جب تک وہ اُسے قابل سمجھیں قیادت پر فائز رکھیں جب نا اہل تصور کرنے لگیں یا
اپنے مزاج کے خلاف پاتیں تو اسے رد کر دیں۔۔۔۔۔تمیسرا سوال یہ تھا کہ کیا یہ قیادت وہ طریق اختیار کرے گی جو انبیا علیہم السلام کی پروردہ جماعتوں
کا طریق ہوتا چلا آیا ہے اور جسے سید ولد آدم حضرت خاتم النبیین صلے اللہ علیہ والہ وسلم کے وصال
صحابہ رضوان اللہ علیہم کی جماعت نے اختیار کیا۔اس طریق کا فلسفہ یہ ہے کہ مذہبی قیادت جب
بگڑ جائے تو کسی جمہوری یا آمرانہ طریق پر اس کی اصلاح نہیں ہوا کرتی بلکہ ایسے مواقع پر ہمیشہ اللہ تعالٰی
خود قیادت کے اہل کسی انسان کو قیادت کے لئے چنتا اور اپنی نظر کے نیچے اسے ایک جماعت کی تربیت
کی توفیق عطا کرتا ہے۔پس اس کے بعد وہ تربیت یافتہ جماعت اللہ تعالیٰ کے تصرف اور منت کے
مطابق اپنے درمیان سے ایک ایسے متقی شخص کا انتخاب کرتی چلی جاتی ہے جو خدا تعالیٰ کے فرستادہ مامور
کی نیابت کرتا ہے۔اس طریق پر جب اللہ تعالیٰ کی منشا اور مشیت کے مطابق ایک دفعہ وہ اُن کا امام
مقرر ہو جاتا ہے تو پھر تا حین حیات وہ اُن کا امام رہتا ہے اور کوئی دنیوی طاقت قیادت کی یہ چادر اس
سے چھین نہیں سکتی۔یہ نائب الرسول جسے خلیفہ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، انسانوں کے سامنے نہیں بلکہ صرف اپنے
رب کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔گویا جہاں تک مذہبی جمہوریت کا تعلق ہے اس میں جمہور۔اللہ تعالٰی
کی مشیت کا آلہ کار توحضر در بنائے جاتے ہیں مگر اقتدار اعلی خدا ہی کے ہاتھ میں رہتا ہے اور وہی ایک
JAI
مقدر ہستی ہے جس کے سامنے یہ مذہبی قیادت ہمیشہ جواب دہ رہتی ہے۔یہ بعینہ وہی نظام خلافت
ہے جو حضرت نبی اکرم صلے اللہ علیہ وسلّہ نے اپنے پیچھے چھوڑا اور حضرت ابو بکر حضرت عمر
حضرت عثمان اور حضرت علی رضوان
اللہ علیہم ایک دوسرے کے بعد مسند خلافت پر متمکن ہوئے۔پس سوال یہ تھا کہ ان تینوں میں سے کون سا نظام اس جماعت کے لئے مناسب اور مفید ہوگا جو
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ
قدم پر چل کر اسلام کے احیاتے لو کی خاطر قائم کی تھی۔جماعت احمدیہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال پر متفقہ طور پر جس طریق
پر اجماع کیا وہ خلافتِ راشدہ کا طریق تھا۔اس کے مقابل پر پیری مریدی یا بادشاہی کے فرسودہ نظام
کو بھی۔ذکر دیا گیا اور دنیا دی جمہوریت کے اس نظام کو بھی ٹھکرا دیا گیا جو مغربی فلسفہ کی پیداوار ہے
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ حضور کے وصال کے بعد آپ کی تدفین سے پہلے جب آپ کی
نعش مبارک بہشتی مقبرہ میں تدفین کے لئے لائی گئی تو جماعت کے بر سر آوردہ لوگوں نے باہم مشورہ
سے نئے امام کی جانشینی کے مسئلے پر غور کرنا شروع کیا۔مکرم خواجہ کمال الدین صاحب نے جن کو
اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحب کی وفات سے دو چار روزہ پہلے رویا میں یہ دکھایا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے وصال کے بعد حضرت حکیم نور الدین صاحب آپ کی جانشینی کریں گے۔بزرگان جماعت
اور انجمن کے سرکردہ ممبروں میں حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب کو خلیفہ منتخب کرنے کے بارہ میں
رائے ظاہر کی۔تمام احباب جماعت کی نظریں پہلے ہی اس بزرگ اور عاشق صادق غلام پر پڑ رہی تھیں
چنانچہ بلا توقف ہر ایک نے آپ کے حق میں رائے دی۔البتہ مولوی محمد احسن صاحب سے جب پوچھا
گیا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے بھی مشورہ کر لینا ضروری ہے۔چنانچہ
جب آپ سے مشورہ لیا گیا تو آپ نے نہایت شرح صدر سے اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے فرمایا :-
حضرت مولانا سے بڑھ کر کوئی نہیں اور خلیفہ ضرور ہونا چاہیے اور حضرت
مولانا ہی خلیفہ ہونے چاہیں ورنہ اختلاف کا اندیشہ ہے اور حضرت اقدس
کا ایک الہام ہے کہ اس جماعت کے دو گروہ ہوں گے ایک کی طرف خدا ہوگا لے
حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اکابرین جماعت نے جب
متفقہ طور پر یہ درخواست کی کہ وہ خلافت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں تو آپ نے ایک نہایت پر از معرفت
2
له اصحاب احمد جلد دوم ص ۵۸ - طبع اول ۱۹۵
IAF
تقریر فرمائی جس میں جماعت کو توحید کا سبق دے کر اپنی خوشخبریوں کے پورا ہونے کے فلسفہ کے بارہ
میں کچھ فرمایا اور پھر اپنے امام منتخب ہونے سے متعلق اپنے دلی جذبات اور خیالات کا ان الفاظ میں
اظهار فرمایا :-
میری پچھلی زندگی پر غور کر لو میں کبھی امام بننے کا خواہشمند نہیں ہوا۔مولوی
عبد الکریم مرحوم امام الصلوۃ بنے تو میں نے بھاری ذمہ داری سے اپنے تئیں
سبکدوش خیال کیا تھا۔میں اپنی حالت سے خوب واقف ہوں اور میرا
رب مجھ سے بھی زیادہ واقف ہے میں دُنیا میں ظاہر داری کا خواہش مند نہیں۔میں ہرگز ایسی باتوں کا خواہشمند نہیں۔اگر خواہش ہے تو یہ کہ میرا مولیٰ مجد
سے راضی ہو جاتے۔اس خواہش کے لئے ہیں دعا نہیں کرتا ہوں۔قادیان بھی
اسی لئے رہا اور رہتا ہوں اور رہوں گا۔میں نے اس فکر میں کئی دن گزارے
کہ ہماری حالت حضرت صاحب کے بعد کیا ہوگی۔اسی لئے میں کوشش کرتا
رہا کہ میاں محمود کی تعلیم اس درجہ تک پہنچ جاتے۔۔۔اگر تم میری بیعت
ہی کرنا چاہتے ہو تو سن لو کہ بیعت یک جانے کا نام ہے"
آخر میں آپ نے ارشاد فرمایا :-
اب تمہاری طبیعتوں کے رخ خواہ کسی طرف ہوں، تمہیں میرے احکام کی تعمیل
کرنی ہوگی۔اگر یہ تمہیں منظور ہو تو میں طوعاً و کرہا اس بوجھہ کو اٹھاتا ہوں۔وہ
بیعت کے دس شرائط بدستور قائم ہیں۔ان میں خصوصیت سے میں قرآن
کو سیکھنے اور زکوۃ کا انتظام کرنے واعظین کے بہم پہنچانے اور ان امور کو
جو وقتاً فوقتاً اللہ میرے دل میں ڈالے شامل کرتا ہوں۔پھر تعلیم دینیات؟
دینی مدرسے کی تعلیم میری مرضی اور منشا کے مطابق کرنا ہوگی اور میں اس
بوجھ کو صرف اللہ کے لئے اُٹھاتا ہوں جس نے فرمایا :
ولتكن مِنكُمْ أمَّة يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وأل عمران : ١٠٥)
یاد رکھو کہ ساری خوبیاں وحدت میں ہیں جس کا کوئی زمیں نہیں وہ مرچکی والے
له الحكم ارجون له مثه
IAF
اس تقریر کے بعد بیک زبان حاضرین نے باآواز بلند یہ عہد کیا کہ ہم آپ کے تمام احکام مانیں گے
آپ ہمارے امیر ہیں اور مسیح موعود کے جانشین۔چنانچہ اس اقرار کے بعد الحاج حضرت حکیم نور الدین
خلیفہ المسیح الاول نے جملہ حاضرین سے جنکی تعداد بارہ سو تھی۔بیعت خلافت کی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ
کی تاریخ میں ایک نیا دن طلوع ہوا۔یہ دن قدرت ثانیہ کا دن تھا جس نے تا ابد جماعت احمدیہ کے ساتھ رہنا تھا اور جس کی خوشخبری
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کو دی تھی۔چنانچہ شہادت القرآن" میں آپ فرماتے ہیں :-
"چونکہ کسی انسان کے لئے دائمی طور پر بقا نہیں لہذا خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا کہ
رسولوں کے وجود کو جو کہ تمام دنیا کے وجودوں سے اشرف و اولی ہیں، ظلی
طور پر ہمیشہ کے لئے تا قیامت قائم رکھے۔سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے
خلافت کو تجویز کیا تا دنیا کبھی اور کسی زمانہ میں برکات رسالت سے محروم
نہ رہے۔"
اسی طرح رسالہ الوصیت میں آپ فرماتے ہیں :-
” خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا
ہمیشہ اس سنت کو ظاہر کرتا رہا کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے :
كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَ أَنَا وَرُسُلِى (المجادله : ۳۲)
اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا منشا ہوتا ہے کہ خدا
تعالیٰ کی محبت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اس
طرح خدا تعالیٰ قومی نشانوں کے ساتھ ان کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے اور
جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اس کی تخمریزی انہیں
کے ہاتھ سے کر دیتا ہے لیکن اس کی پوری تعمیل اُن کے ہاتھ سے نہیں کرتا
بلکہ ایسے وقت میں اُن کو وفات دے کر جو بہ ظاہر ایک ناکامی کا خوف
اپنے ساتھ رکھتا ہے، مخالفوں کو ہنسی اور ٹھیٹھے اور طعن اور تشنیع کا موقعہ
دے دیتا ہے اور جب وہ ہنسی ٹھٹھا کر چکتے ہیں تو پھر ایک دوسرا ہاتھ
اپنی قدرت کا دکھاتا ہے اور ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے جن کے ذریعہ
1^
وہ مقاصد جو کسی قدر ناتمام رہ گئے تھے اپنے کمال کو پہنچتے ہیں۔غرض دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے۔اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی
قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے۔دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات
کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آجاتے ہیں اور
خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت تا بود
ہو جائے گی۔اور خود جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور اُن
کی کمر ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مزید ہونے کی راہیں اختیار کرلیتے
ہیں۔تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت ظاہر کرتا ہے
اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے
خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق کے
وقت میں ہوا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موت ایک بے وقت
موت سمجھی گئی اور بہت سے بادیہ نشین نادان مرند ہو گئے اور صحابہ بھی
مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہوگئے تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق کو
کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا اور اسلام کو نابود ہوتے ہوئے
تھام لیا۔کان
۱۸۵
نظام خلافت کے استحکام
کے لئے جدوجہد
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی الله عنه
سے کامل اطاعت اور وفا کا تعلق
ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر جماعت احمدیہ نے سو فی صد
اجتماع کے ساتھ یہ فیصلہ کیا بلکہ یوں کہنا چاہتے کہ خدا کی اُمل تقدیر نے خود جماعت کو اس امر پر اکٹھا کر
دیا کہ جماعت احمدیہ خلافت راشدہ کے طریق رہی کو اپنائے گی۔چنانچہ فیصلہ کے مطابق بفضلہ تعالیٰ تمام
جماعت نے حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے اپنے عہد کی تجدید کی۔اس کے باوجود بیعت کرنے والوں میں بعض احباب ایسے بھی شامل تھے جو دل سے نظام خلافت کے
اختیار کرنے پر راضی نہ تھے اور اگر چہ جماعت کی بہت بھاری اکثریت کے رجحان سے مرغوب ہو کر اُن
کی یہ رائے وقتی طور پر دب گئی لیکن اس حد تک بھی مغلوب نہ ہوسکی کہ وہ اُسے ہمیشہ کے لئے خیرباد
کہہ دیتے چنانچہ پہلے پہل دبی زبان سے یہ لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے اور بعد میں ایک باقاعدہ
گروہ کی صورت میں اس قسم کا پروپیگینڈہ کرنے لگے جس سے نظام خلافت کو شدید نقصان پہنچنے کا
کا اندیشہ تھا۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب جو دل کی گہرائیوں کے ساتھ نظام خلافت پر کامل یقین
رکھتے تھے۔اور جانتے تھے کہ اسلام کا احیائے نو نظام خلافت کے استحکام سے وابستہ ہے، ابتدا
ہی سے اس بارہ میں فکر مند اور نگران تھے۔آپ کی فطری ذہانت نے آپ کو اسی لمحہ اس بارہ میں
متنبہ کر دیا تھا جب ابھی اس فتنہ نے پہلی انگڑائی لی تھی۔اس صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے آپ
تحریر فرماتے ہیں :
JAY
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کو ابھی پندرہ دن بھی نہ
گزرے تھے کہ خواجہ صاحب (خواجہ کمال الدین صاحب) نے مولوی
محمد علی صاحب کی موجودگی میں مجھ سے سوال کیا کہ میاں صاحب! آپ
کا خلیفہ کے اختیارات کے متعلق کیا خیال ہے۔میں نے کہا کہ اختیارات
کے فیصلہ کا وہ وقت تھا جب کہ ابھی بیعت نہ ہوئی تھی جب کہ حضرت
خلیفہ اول نے صاف صاف کہہ دیا کہ بیعت کے بعد تم کو پوری پوری اطلاعات
کرنی ہوگی۔اور اس تقریر کو سُن کر ہم نے بیعت کی تو اب آقا کے اختیار
مقرر کرنے کا حق غلاموں کو کب حاصل ہے ؟ میرے اس جواب کو سُن
کر خواجہ صاحب بات کا رُخ بدل گئے اور کہا بات تو ٹھیک ہے میں نے
یونسی علمی طور پر بات دریافت کی تھی اور ترکوں کی خلافت کا حوالہ ہے
کر کہا کہ چونکہ آج کل لوگوں میں اس کے متعلق بحث مشروع ہے اس
لئے میں نے بھی آپ سے اس کا ذکر کر دیا، یہ معلوم کرنے کے لئے کہ
آپ کی کیا رائے ہے۔اور اس پر ہماری گفتگو ختم ہو گئی۔لیکن اس سے
بہر حال مجھ پر اُن کا عندیہ ظاہر ہو گیا اور میں نے سمجھ لینا کہ ان لوگوں کے
دلوں میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا کوئی ادب اور احترام نہیں اور
یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح خلافت کے اس طریق کو مٹا دیں جو ہمارے سلسلہ
میں جاری ہوا ہے یا سے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ
ابتدا ہی سے جماعت میں بعض سرکردہ اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ احباب کا ایک گروہ ایسا پیدا ہو چکا
تھا جو بظاہر تو نظام خلافت کی بجائے دنیوی جمہوری نظام کو سلسلہ عالیہ احمدیہ میں رائج کرنے کا خواہشمند
نظر آتا تھا لیکن جیسا کہ آئندہ حالات کے تجزیہ سے ظاہر ہوگا، در حقیقت جمہوریت کا دعویٰ محض ایک
اڑ تھی جس کے پیچھے ایک مخصوص گروہ کے ذاتی اقتدار کی تمنا کار فرما تھی۔چنانچہ قرائن سے معلوم ہوتا
ہے کہ ان لوگوں نے جن میں سر فہرست مکرم مولانا محمد علی صاحب ایم۔اے اور مکرم خواجہ کمال الدین صاح
تھے حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی بیعت بھی بادل نخواستہ کی تھی۔ورنہ بیعت کے بعد
ے اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات ص ۲ و خلافت احمدیہ کے مخالفین کی تحریک صد