باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 12

۲۹۵
" میں نے دُعا میں چند جگہوں کا خاص تجربہ کیا ہے۔اول خانہ کعبہ کی رویت کے
وقت کی دُعا اس وقت میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا کہ آسمان سے نزولِ انوار
ہو رہا ہے۔یہ قلبی کیفیت نہ تھی بلکہ واقعی ایک چیز تھی جو نظر آرہی تھی۔دوسرے
عرفات کا مقام یہ تو حج کا مغز ہے اس میں بھی نزول برکات کا ہوتا ہے۔تیسری جگہ
غارِ حرا تھی اس میں دُعا کرنے سے بھی قلب میں ایک خاص کیفیت پیدا ہوتی تھی ایک
وجہ اس کیفیت کے پیدا ہونے کی یہ ہے کہ ان مقامات کی وہ لوگ واجبی قدر نہیں
کرتے۔میں نے عرفات کے میدان میں دیکھا کہ لوگ میلوں کی طرح خرید و فروخت میں
مصروف تھے، کھاتے پیتے پھرتے تھے، مجھے کوئی دعا میں مصروف نظر نہ آیا۔البتہ جب
خطیب کے خطبہ پڑھنے کے بعد کپڑا بلا تو لوگ کچھ متوجہ ہوئے ورنہ باقی تمام وقت
کھانے پینے میں ہی گزار دیا۔-
میں نے وہاں خصوصیت سے برکات کو دیکھا۔تین گھنٹہ کا وقت ملا اور میں نے
تین گھنٹہ تک دُعا کی 'جب وقت تنگ ہونے لگا تو مجھے کہا گیا کہ اب چلنا چاہیئے۔مگر
مجھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا میں نے دس پندرہ منٹ ہی دعا کی ہے۔میں نے وہاں تبلیغ شروع کی اور خدا نے اپنے خاص فضل سے میری حفاظت
کی۔اس وقت حکومت ترکی کا وہاں چنداں اثر نہ تھا۔اب تو شاہ حجاز کے گورنمنٹ
انگریزی کے زیر اثر ہونے کے باعث ہندوستانیوں سے بدسلوکی نہیں ہو سکتی مگر اس وقت یہ
حالت نہ تھی۔اس وقت تو وہاں جس کو چاہتے گرفتار کر سکتے تھے۔مگر میں نے تبلیغ
کی اور کھلے طور پر کی۔لیکن جب ہم وہ مکان چھوڑ کر واپس ہوتے تو دوسرے دن اس
مکان پر چھاپہ مارا گیا اور مالک مکان کو پکڑا گیا کہ اس قسم کا کوئی شخص یہاں تھا۔وہاں
ایک مولوی عبد الستار تاجر کتب تھے جو عالم اور شریف اور سمجھدار انسان تھے اور جمہور
سے عقائد میں اختلاف رکھتے تھے مگر ظاہر نہیں ہو سکتے تھے۔میں نے جب ان کو تبلیغ
کی تو انہوں نے کہا کہ باتیں معقول ہیں مگر میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ فلاں
شخص کے
پاس اس قسم کی باتیں نہ کریں، وہ آپ کو نقصان پہنچائے گا۔میں نے اُن کو بتایا کہ میں
اس کو بھی دو گھنٹہ تک تبلیغ کر آیا ہوں۔اس نے سوائے بد زبانی کے اور تو کچھ نہیں کہا۔ا

۲۹۶
وہاں میری شہرت بھی ہو گئی تھی۔چنانچہ ایک سڑک پر ہم جا رہے تھے کہ ایک نوجوان
شخص نے سنجیدگی سے " یا ابن مرسول اللہ " یا "یا ابن نبی اللہ کہہ کر سلام کیا اور
ہٹ گیا۔یہ اس نے تمسخر سے کہا یا حقیقی طور پر یہ معلوم نہیں اگر تمسخر کی کوئی علامت
اس سے ظاہر نہیں ہوتی تھی۔ممکن ہے کہ اس کے قلب میں تحریک ہوئی ہو۔اور وہ
خوف سے ظاہر نہ کرتا ہو “ لے
حضرت صاحبزادہ صاحب کی سفر حج سے واپسی پر بمبئی سے لے کر قادیان تک
تمام جماعتوں نے آپ کا شاندار استقبال کیا اور لوگ جوق در جوق مختلف اسٹیشنوں پر آپ سے
طاقات اور خوش آمدید کے لئے آئے۔یہ محض ایک دنیوی رسم نہ تھی بلکہ خدمت دین کو اس موقع پر بھی
اولیت حاصل رہی۔ہر اسٹیشن پر آپ احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں سفر حج کی روداد
سُناتے اور دینی نصائح فرماتے رہے اور با وجود وقت کی تنگی کے مختصر اور پر اثر تقاریر فرمائیں۔امرتسر کے اسٹیشن پر استقبال کرنے والوں میں مکرم و محترم پر وفیسر قاضی محمد اسلم صاحب
ایم۔اے (کینٹب) (سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور و پروفیسر شعبہ نفسیات پنجاب یونیورسٹی) بھی
شامل تھے۔اُس وقت آپ نے پہلی مرتبہ حضرت صاحبزادہ صاحب کی زیارت کی اور یہ موقع اس لحاظ
سے بڑا بیش قیمت تھا کہ محترم قاضی صاحب نے اس وقت آپ کی شخصیت کی ایک ایسی تصویر اپنے
ذہن میں محفوظ کرلی جس کا دلکش نقش آج تک محترم قاضی صاحب کی یادوں کا ایک قیمتی سرمایہ ہے
اور محترم قاضی صاحب کی بدولت ہمیں بھی آپ کی اس نو عمری کی شخصیت سے شناسائی کا موقع مل
گیا۔محترم قاضی صاحب اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔19ء میں جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فریضہ حج ادا
کرکے واپس تشریف لائے تو امرتسر کے اسٹیشن پر امرتسر کی جماعت
نے آپ کا استقبال کیا۔اس موقعہ پر میں نے پہلی دفعہ آپ
کو دیکھا۔غالباً
سیکنڈ کلاس کے ڈبہ میں تھے۔یہ میرا پہلا نظارہ ہے جو میں نے آپ کی شخصیت
کا کیا۔بس وہ دن اور یہ دن ایک مستقل یاد رکھے ہوئے ہوں اسوقت
میری عجیب کیفیت تھی۔کاش میں بیان کر سکتا ! میں نے دیکھا کہ ایک
نہایت ہی خوبصورت آدمی ہے جو ہمارا بزرگ ہے، لیڈر ہے، قابل احترام
له الفضل ، مارچ ۱۹۲۷ء حدث

۲۹۷
ہے اور عظیم انسان بننے والا ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ آپ کو دیکھ کر آپ
کے بوڑھے اور جوان ہونے کا فرق محسوس نہیں ہوتا تھا۔19ء میں حضور ولایت
لمہ
تشریف لے گئے تو وہاں کے ایک اخبار نے لکھا کہ امام جماعت احمدیہ
جوان آدمی ہیں۔وہ پڑھ کر احساس ہوا کہ ہمارے حضرت صاحب جوان
ہیں ! قدرت نے جو ان عمر میں ایک رعب عطا کیا ہوا تھا جس میں حضور کی
جوانی چھپی رہتی۔آپ کے چہرے پر مسکراہٹ تھی لیکن اس پر سنجیدگی
غالب تھی۔سر پر سفید پکا باندھے ہوئے تھے۔پاؤں میں پمپ شو قسم کی
کالی چمکدار گر گابی پہنی ہوتی تھی۔آپ کا چہرہ لباس۔غرضیکہ آپ کا
مجموعی شخص بہت دلکش تھا۔آپ کو دیکھ کر طبیعت بہت خوش ہوئی
اس لئے کہ ہمارے امام یعنی بانی جماعت احمدیہ کے بیٹے ہیں اور اپنے
باپ کی طرح خوبصورت اور دلکش شخصیت کے مالک۔یہ احساس آخر
وقت تک قائم رہا حضور گاڑی سے اترے۔احباب سے مصافحہ کیا اور
بے تکلفی سے احباب سے باتیں کرتے رہے۔"
محترم قاضی صاحب نے اپنی فراست اور ذہانت کے نتیجہ میں جو بات اس وقت محسوس کی وہ
آپ کی شخصیت کا ایک اہم جز دھی۔آپ کے چہرہ کو دیکھ کہ اور آپ سے ملاقات کے وقت ملنے والوں
کا ذہن کبھی آپ کی عمر کی طرف منتقل نہیں ہوتا تھا بلکہ ملاقاتی براہ راست ایک ایسی شخصیت کے بحر
بے کراں میں گم ہو جاتا تھا جو وقت کی قید سے آزاد ہو۔یوں محسوس ہوتا تھا جیسے گزرتے ہوتے وقبت
کا اس شخصیت سے کوئی تعلق نہیں۔جوانی میں دیکھنے والوں نے آپ کے پختہ ذہن اور عظیم فکر کے
نتیجہ میں کبھی آپ کی جوانی کو محسوس نہ کیا اور بڑی عمر میں ملنے والوں کے دل میں آپ کے پیر ولولہ
دل اور بے پناہ قوت عمل کے نتیجہ میں کبھی آپ کی بڑی عمر کا خیال پیدا نہ ہوا۔خود میرا ذہن بھی اپنے
بچپن سے لے کر تقسیم ہند کے بعد کے چند سالوں تک کی زندگی میں کبھی بھی آپ کی عمر کی طرف منتقل نہیں
ہوا۔البتہ آپ کی عمر کے آخری چند سالوں میں کچھ تو ہجرت کے صدمہ کی بنا پر اور کچھ ایک قاتلانہ حملہ
کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری کے باعث پہلی مرتبہ گرد و پیش میں بسنے والے اعزا و اقارب اور
احباب جماعت نے بڑے دُکھ بھرے تعجب سے یہ امر محسوس کیا کہ آپ کی زندگی بڑھاپے کے دور میں
داخل ہو رہی ہے۔90ء کے بعد کے چند ابتدائی سالوں میں ہمارے چچا حضرت مرزا بشیر احمد رضی الله عنه
مرزا احمد
190"

٢٩٨
نے جنہیں ہم عمو صاحب کہا کرتے تھے مجھے خاص طور پر اس طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ یہ عجیب
بات ہے کہ پہلی مرتبہ حضرت صاحب پر عمر کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔پس محترم قاضی صاحب کی یہ
روایت اس لحاظ سے بہت دلچسپ ہے کہ حضور کی شخصیت کا یہ پہلو عنفوان شباب کے وقت بھی
ش
اسی طرح نمایاں تھا۔جب حضرت صاحبزادہ صاحب بٹالہ پہنچے تو اپنی مقدس والده حضرت اُم المومنین رضی الله عنها
کو بٹالہ میں جو قادیان سے بارہ میں مغرب کی طرف واقع ہے جوش محبت میں اپنے استقبال کا
منتظر پایا۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے قادیان میں خاص طور پر آپ کے استقبال کی ہدایت
فرمائی۔دونوں تعلیمی اداروں میں تعطیل کر دی گئی۔طلبا کے علاوہ سینکڑوں احباب جماعت قادیان سے
دو میل دور نہر سو پیشوائی کے لئے پہنچے ہوئے تھے۔باوجود ضعف اور ناتوانی کے حضرت خلیفہ المسیح الاول
رضی اللہ عنہ بھی بنفس نفیس قادیان سے بہت دور تک پیدل استقبال کے لئے تشریف لے گئے۔آپ
کے اعزاز میں طلبا کی طرف سے ایک شاندار چائے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں حضرت خلیفہ مسیح
الاول رضی اللہ عنہ نے بھی تقریر فرمائی۔طلبا نے فرط عقیدت میں حضرت خلیفہ المسیح رضی اللہ عنہ سے
گزارش کی کہ ہم نہیں جانتے کہ اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیسے کریں۔اس پر حضور نے اظہار خوشی کا
ایک پاکیزہ ذریعہ انہیں یہ سمجھایا :
دعا کرو میاں صاحب کی زندگی با برکت، مفید خلائق اور خادم اسلام ہو۔مل کر یہ دعا کرو۔دو رکعت نماز پڑھ کر جناب انہی کی تعریف اور اپنے
استغفار کے بعد "
پس جو وجود دعاؤں کا زاد راہ لے کر قادیان سے روانہ ہوا تھا اس کی پیشوائی دعاؤں ہی کے
رنگا رنگ گلدستوں اور نیک تمناؤں کے پھول نچھاور کر کے کی گئی۔

آج 10 میں سے 10 باقی