باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 11
دیار محبوب سے نامہ محمود ( ایده الله الودود)
سب خوبیوں میں کامل پاکان حق میں شامل
محمود ابن مهدی یہ نوجوان ہمارا
منقول از اخبار الحكم قادیان ، دسمبر له
"
" اس ہفتہ کی ولائتی ڈاک ہمارے اولو العزم مخدوم حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود
احمد صاحب ایده الله بنصرہ العزیز و متعنا الله بطول حیاتہ کے کئی خط لے کر آتی
جو ہمارے سید و مولی امام حضرت امیر المومنین کے نام ہیں۔ان خطوط کو پڑھ کر ہر ایک
احمدی کا دل دعا کے لئے جوش سے متحرک ہوگا۔میری اپنی تو یہ حالت تھی کہ حضرت
امیر المومنین اپنی غایت شفقت سے جب ان خطوط کا مضمون آج اور دسمبر کو مجھے زبانی
سُنا رہے تھے تو تواجد کی حالت پیدا ہو رہی تھی اور میں حضرت کے چہرہ کو دیکھتا اور
اُن کی آواز کو سُنتا تو اس سے مجھے ایسا معلوم ہوتا کہ آپ پر جوانی کا زمانہ عود کر آیا ہے
چهره پر مسرت (ایسی مسترت جو حمد الہی سے ملی ہوتی ہو) کا خون دوڑتا تھا اور آواز میں
بھی جوش ایسا جوش جو حمد الله وشکر اللہ سے معلومہ پایا جاتا تھا۔حضرت صاحبزادہ صاب
کے ایک فقرہ کا مفہوم جب آپ نے سُنایا کہ دعاؤں کی بڑی تحریک ہوئی تو میں نے عرض کیا
کہ حضور نے خود ایک مرتبہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے فیوض میں سے یہ بات بتائی
تھی کہ دعاوں کے بڑے موقعے ملتے ہیں۔غرض حضرت امیر المومنین کو بڑی خوشی اِن
خطوط کو پڑھ کر ہوئی۔خدا تعالیٰ کے محض فضل سے یہ خطوط مجھ کو مل گئے ہیں۔میں احمدی
قوم میں دیار محبوب سے آتے ہوئے نامہ محمود کو شائع کرنے کی عزت حاصل کرتا ہوں
ان خطوط کے مطالعہ سے حضرت صاحبزادہ صاحب کی پاک سیرت اُن کے پاک مقاصد
و اغراض کا پتہ لگے گا۔کیونکہ سیرت کا مطالعہ کسی شخص کی خواہشوں اور دعاوں سے خوب
ہوتا ہے۔کاش یورپ کے سوانح نگار اس لطیف اصل کو سمجھتے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی لائف کو اس نکتہ معرفت سے دیکھتے میری آرزو ہے اگر خدا تعالیٰ
نے چاہا اسی رنگ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائف دکھاؤں۔بہر حال
نم ۲۸
حضرت صاحبزادہ صاحب کی دعاؤں سے آپ کی سیرت کا پتہ لگے گا۔ان خطوط پر میں ہیں
پر
وقت اور کوئی ریمارک نہیں کرتا۔شوق محبت بہت کچھ لکھوانا چاہتی ہے۔اور اشاعت
کی عجلت قلم روکنے پر مجبور کرتی ہے۔اس لئے اصل خطوط کو ذیل میں درج کرتا
ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ احباب اپنے اولو العزم مخدوم کے لئے بیش از پیش
دُعائیں کریں جو ان کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل کے مقامات میں بھی دعائیں کر رہا
ہے۔عجیب بات ناظرین کو یہ معلوم ہوگی کہ ایک طرف حضرت خلیفہ المسیح ایده الله
بنصرہ نے صاحبزادہ صاحب کو حج سے دار الامان والیس آنے کا خط لکھا دوسری
طرف خدا تعالٰی نے ایسے سامان پیدا کر دیتے کہ وہ جنوری یا فروری میں واپس آجائیں
اللہ تعالیٰ اُن کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔ایڈیٹر
پہلا خط جو سویز سے دیار محبوب کو جاتے ہوئے لکھا۔سیدنا و امامنا السلام علیکم
!
کل سویز خدا کے فضل سے آگئے اور خواب جو میں نے لکھی تھی اس کی تصدیق
بھی ہوگی کیونکہ جو جہاز آن پی کو جانا تھا اس میں جگہ نہیں مل سکی اور وہی جواب ملا
کہ ٹکٹ اس جہاز کے ختم ہو چکے ہیں، کسی اگلے جہاز پر جگہ بنادی جائے گی۔ایک
جهاز کل منگل کو انتیس اکتوبر کو جانا ہے۔اس کے ٹکٹ کے لئے کوشش کر رہے
ہیں۔لیکن بہت مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ ہزار ہا حاجی یہاں ہم سے پہلے آیا پڑا ہے
آجکل مصر سے حجاج کے لئے روزانہ ایک دو جہاز روانہ ہوتے ہیں اور آخری جہاز
وہ ہے جس پر پہلے جانے کا ارادہ کیا تھا اور اگر اسی پر آتے تو اغلب تھا کہ رہ جاتے
اب بھی کہ ایک ہفتہ پہلے آگئے ہیں جگہ ملنے کی دقت ہو رہی ہے۔مصر سے الہیر
ہزار حاجی کے لئے ٹکٹ شائع ہو چکا۔۔۔کل پورٹ سعید سے سویز آتے ہوئے سیکنڈ کلاس میں پانچ آدمی میرے ساتھ
ہو
اور سوار تھے۔ایک تو کوئی یورپین تھا اور چار مسلمان - دو بدوی روسا تھے غالباً
نہ مصر کے اور ایک محکمہ تار کا کوئی افسر تھا اور ایک ریلوے کا انسپکٹر۔اُن
جنوبی حصہ
۲۸۵
سے
گفتگو ہوتی آئی۔اور میں نے انہیں موجودہ حالات
اسلام پر توجہ دلاتی اور بتایا کہ
کس طرح مذہبی اور دنیا دی دونوں طور سے مسلمان گر رہے ہیں اور سیمی غلبہ پاتے
جارہے ہیں۔اور پھر وفات مسیح کا مسئلہ اور حضرت صاحب کا دعوئی پیش کیا اور اتحاد
کی ضرورت اور تعلق باہمی کے بڑھانے پر زور دیا۔قریبا تین گھنٹہ تک گفتگو ہوتی رہی
اُن میں سے جو شخص محکمہ تار کا افسر تھا وہ عربی زبان کے علاوہ انگریزی فرانسیسی
اور اٹلی کی زبانیں جانتا تھا۔خدا کے فضل سے ان پر الیسا اثر ہوا کہ ان سب نے قریباً
مجھ سے میرا یہ لکھوالیا اور اس شخص نے جو کئی زبانیں جانتا تھا وعدہ کیا کہ میں ان
سب خیالات کو اخبار العلم میں جو یہاں کا روزانہ اخبار ہے، شائع کروں گا اور آپ سے
ان باتوں کی نسبت آئندہ خط و کتابت کرتا رہوں گا۔پھر وہ میرے ساتھ سب اسباب
لایا اور ایک لوکندہ تک لا کے اطمینان کر کے کہ اب کوئی تکلیف نہ ہو گی پھر اپنے کام
کو گیا اور نہ سویز میں ہمیں بہت تکلیف ہوتی یہ خدا ہی کا فضل ہے اس نے بھی اپنے
دوسرے ساتھی سے جو ریل کا انسپکٹر تھا فیصلہ کیا کہ ہم آئندہ اس قسم کی انجمن قائم
کریں جس کی غرض اشاعت اسلام اور اتحاد بین المسلمین ہو۔میری طبیعت برابر کمز در
ہو رہی ہے آج اس قدر سر درد تھی کہ دن کو سونا پڑا جس سے طبیعت پر اور بھی
بداثر پڑا۔آج رات میں نے خواب میں دیکھا کہ والدہ ناصر کچھ بیمار ہیں جیسے سیل کی ابتدا
ہوتی ہے۔ان کی والدہ کو چونکہ ایک دفعہ یہ مرض ہو چکی ہے مجھے ہمیشہ خطرہ رہتا
ہے نہ معلوم خواب کی کیا تعبیر ہے لیکن حضور دعا فرمائیں۔عورتوں کو خاوندوں کی جدائی
کا بھی ایک صدمہ ہوتا ہے۔اور اس سے جسمانی بیماریوں کا بھی ایک خطرہ ہوتا ہے۔دُعا کی
سخت ضرورت ہے حضور کی دُعا سے اس وقت تک ہر جگہ اللہ تعالی با اخلاق لوگوں سے ہی
پالا ڈالتا رہا ہے۔عرب صاحب بھی تبلیغ میں مصروف رہتے ہیں۔والسلام
خاکسار - مرزا محمود احمد از سویز
مرزام۔۔۱۹۱۲
دوسرا خط جو جدہ پہنچ کر ۱۲ نومبر ۱۹ ء کو لکھا
سیدی و آقائی و استاذی السلام علیکم
!
کل بتاریخ یکم اکتوبر (غالباً نومبرہے کیونکہ جدہ کی مہر اور نومبر کی ہے۔ایڈیٹر اللہ علی
PAY
کے فضل سے یہ خیر و عافیت جدہ پہنچ گئے۔کل جس وقت اُترا ہوں، گو میرا بدن بہت
گرم تھا اور سخت سردرد ہو رہی تھی لیکن چونکہ مصری جہاز کے مسافروں کو دیکھا نہیں جاتا،
اس لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اور بغیر کسی مزار
کے گزر گئے۔میرا خیال تھا کہ میر صاحب اس وقت تک پہنچ گئے ہوں گے لیکن معلوم
ہوا کہ وہ اب تک نہیں پہنچے کیونکہ اُن کا جہاز ابھی دو دن تک آئے گا۔سو انشاء اللہ
وہ یا تو آج تشریف لائیں گے یا کل۔میں انشاء اللہ جدہ میں اُن کا انتظار کروں گا اور
جب وہ تشریف لائیں گے تو اُن کے ساتھ مل کر انشاء اللہ مکہ معظمہ کی طرف روانہ ہوں
گئے عرب صاحب یہ خیر و عافیت ہیں۔میری صحت بدستور کمزور ہے۔بہت خفیف
سی کھانسی ہے اور حرارت سی معلوم ہوتی ہے چونکہ عمر پچپر نہیں لیا۔اس لئے کچھ نہیں
کہہ سکتا کہ واقع میں بھی ہے یا معدہ کے نقص سے معلوم ہوتی ہے۔سر درد روزانہ ہو جاتی
ہے۔کبھی پیٹ میں درد ہو جاتی ہے شاید اختلاف غذا کی وجہ سے ہے۔مصر میں پہلے دن تو کچھ لکھے پڑھوں سے ملاقات ہوئی تھی جس کی وجہ سے
میں یہ سمجھا کہ شاید سارے مصر کی زبان ایسی ہے لیکن تین دن کے بعد کے تجربہ سے
معلوم ہوا کہ بہت ہی خراب زبان ہے۔عوام الناس کی زبان کا سمجھنا تو کار دارد ہے
میں تو شیر زبان محاورہ جانتا ہی نہیں۔لیکن اکثر اوقات عرب صاحب بھی کہتے تھے کہ میں
نہیں سمجھا۔الفاظ بھی بدل دیتے ہیں۔ایسے ملک میں تو شاید آدمی پانچ سال میں بھی زبان
نہ سیکھ سکے جہاز میں خاص قاہرہ کے آدمی بھی ہے۔ان کی زبان بھی ویسی ہی تھی۔حالانکہ بعض اُن میں سے بڑے بڑے آدمی تھے لیکن چونکہ زیادہ مذمت رہنے کا موقع نہیں
ملا ابھی درست رائے قائم نہیں کر سکے۔اب یہاں جدہ میں اس وقت تک جتنے آدمیوں
ملنے کا موقع ملا ہے وہ خوب زبان فصیح بولتے ہیں۔لیکن نہ معلوم کل تک یہ رائے
قائم رہتی ہے یا نہیں۔جو عرب قادیان میں دیکھے تھے اُن سے ان کی زبان مختلف ہے
کل ایک دس گیارہ برس کے لڑکے نے کہا کہ مراكب الحجاج تكون مشحونا
مشحون کا لفظ اس سے سُن کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ قرآن کریم کا لفظ ہے۔مصر
میں بہت سے لوگوں سے سُنا کہ کہتے تھے اسرابعة يوم ستة يوم خمسة يوم
یہاں ایک اور لڑکے نے کہا اربعہ ایام۔وہاں کسی پڑھے لکھے آدمی کے منہ سے
اے قواعد کی رو خمْسَةَ أَيَّامٍ ہونا چاہیتے ( النحو الواضح في قواعد اللغة العربية -
YAL
بھی ایام نہیں سنا۔سب یوم یوم ہی کہتے تھے۔میاں ابوبکر صاحب بتاتے ہیں کہ کلمہ کی
زبان یہاں سے بھی صاف ہے۔وہاں مصر کے لوگوں سے اور دوسروں سے یہ سُنا ہے
کہ مصر میں لغت اور حدیث کے بعض بڑے بڑے عالم ضرور موجود ہیں۔اگر یہ درست
ہے تو مصر سے آدمی یہ فائدہ اٹھا سکتا ہے کہ ایک دو سال تک متواتر رہ کر ان لوگوں سے
تعلیم حاصل کرے۔میرے جیسا آدمی جس کا ارادہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ اس سفر
میں خرچ کرنے کا تھا، ان سے
فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔میں تو اگر نیت حج نہ کر لیتا تو یہ سفر
میرے لئے مشکل ہو جاتا۔اس قسم کی غفلت دُنیا میں چھائی ہوئی ہے کہ طبیعت گھبرا
جاتی ہے۔ہندوستان دین کے لحاظ سے سب ملکوں سے بڑھا ہوا ہے اور قادیان تو
ایک رحمت ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔دین کی ضرورت کو ہی لوگ نہیں سمجھتے مصر کے چار
دن کے قیام اور دوران سفر جہاز میں بہت سے لوگوں سے گفتگو کا موقعہ ملا بہت نے
مجھ سے یہ سوال
کیا کہ تبلیغ کی اُن کو ضرورت ہے جو جھوٹ پر ہیں، اور جو حق پر ہیں اُن
کو تبلیغ کی کیا حاجت ؟ اگر کوئی لوگ گمراہ ہوتے ہیں تو ہوں۔ہم تو الحمد للہ مسلمان ہیں
س
ملا۔جب اُن کو سمجھایا گیا توحیران ہوئے اور اقرار کیا کہ اب تک ہم ضرورت تبلیغ
کو سمجھتے ہی نہیں تھے۔اور کبھی خیال بھی نہیں کیا۔اگر چہ چار دن ٹھہرنے کا ہی اتفاق ہوا
لیکن جہاز میں تین دن مصریوں کا ہی ساتھ رہا۔اور مصر سے اچھے اچھے لوگ
بلاد کے حج کو جارہے تھے۔سب سے میں نے ملاقات کی بچونکہ ان میں ہماری نسبت
تعصب نہیں اس لئے کچھ مخالفت کے بعد مان لیتے ہیں اور زیادہ سیٹ نہیں کرتے اور
تھوڑی سی گفتگو کے بعد محبت کرنے لگ جاتے تھے۔اور خود با بلا کر گفتگو کرتے تھے۔باوجود اس کے کہ وہ لوگ عرب ہونے پر افتخار کرتے تھے لیکن تمام تھرڈ کلاس والے
عرب صاحب کو اپنا شیخ بنا بیٹھے تھے۔اور ہر ایک اُن سے آکر فتویٰ پوچھتا تھا۔اور
مناسب حج دریافت کرتا تھا۔اور سیکنڈ فسٹ والے میرے پیچھے بڑے ہوتے تھے خصوصاً
مصری جہاں ملتے گفتگو شروع کر دیتے اور بلا کر پاس بٹھا لیتے۔قمر قہوہ اور کافی کی عادت
نہ تھی اس لئے ان لوگوں کو بہت تکلیف اور حیرت ہوتی تھی کیونکہ میں اُن کا ساتھ نہ
دے سکتا تھا۔قہوہ کی ایک پیالی تو خیر یعنی آسان ہے لیکن کافی پینا تو بہت مشکل کام
ہے۔کافی سخت کڑوی چیز ہے۔وہ اس پر حیران ہوتے اور مجھ پر رحم کرتے تھے کہ یہ
آ
اس نعمت سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ایک شخص مجھے کہنے لگا کہ کیا بہندوستانی کافی نہیں پیتے ؟
یہ تو بڑی نعمت ہے۔حج کی قدر اور اس کی عظمت حج کے بغیر نہیں معلوم ہو سکتی۔واقعی جو دعا اور تو تبہ
انی اللہ اس سفر میں دیکھی ہے وہ کبھی نہ دیکھی تھی سینکڑوں زبانوں کے بولنے والے
لوگوں کو جہاز میں اکٹھا دیکھ کر اور اُنکی لبيك لبيك کی آواز سُن کر ایسی رقت اور محبت
پیدا ہوتی تھی کہ اندازہ سے بڑھ کر رسولِ کریم کے کمالات پر تعجب آتا تھا کہ مکہ سے اُٹھ کر
اس ٹور نے دنیا کے کس کس گوشہ کو روشن کر دیا۔آخر وہ کیا قوت قدسی تھی جس نے
کروڑوں نہیں اربوں کو ضلالت سے نکال کر ہدایت کا راستہ بتا دیا۔رابغ پر بیٹھتے
وقت جب لبیک لبیک کا نعرہ اُٹھا اور میں نے ترکوں کو بھینچ کھینچ کہتے سنا تو میری
آنکھوں میں آنسو آگئے کہ یہ لوگ لفظ تو درست بول نہیں سکتے لیکن آنحضرت صلی الله
عليه وسلم کی دعاؤں آہ و زاریوں نے اُن کو کھینچ کر راہ اسلام دکھا دی۔رابغ کے
قریب اللہ تعالیٰ نے میرے سینے کو دعاؤں کے لئے کھول دیا اور بہت دُعا کی توفیق
یلی۔قدرت الہیہ اور اس کے فضل کے قربان جاؤں کہ دو ترک جوار دو تو الگ عربی
بھی نہیں جانتے تھے۔ایک میرے دائیں اور ایک میرے باتیں کھڑے ہو گئے اور نہایت
درد دل سے آمین آمین پکارنے لگے۔فوراً میرے دل میں آیا کہ یہ قبولیت کا وقت ہے
کہ خدا نے یہ لوگ میرے لئے آمین آمین کہنے کے لئے بھیج دیتے ہیں اور حالانکہ وہ
نہیں جانتے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اس وقت میں نے اپنے لئے حضور کے لئے حضور
کے خاندان کے لئے اپنی والدہ اور سارے خاندان کے علاوہ احباب قادیان احمدیوں
اور پھر حالت اسلام کے لئے بہت دیر تک دعا کی اور وہ دونوں ترک برابر آمین کہتے
رہے۔فالحمد لله على ذلك۔میں حیران ہوں۔حد
-
-
میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگاہ میں بار
کونسی بات تھی کہ خدا تعالٰی نے مجھے اس پاک زمین کی زیارت
کی توفیق دی !
فضل ! فضل ! فضل ! دعا کی بہت ضرورت ہے۔گو اس ملک میں دل خوش ہے لیکن
جسم بیمار ہے۔میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ مدینہ سے شام کے راستے مصر ہوتے ہوتے
جنوری یا فروری کو واپس ہندوستان روانہ ہو جاؤں۔ومن الله التوفيق - والسلام
خاکسار مرزا محمود احمد
٢٨٩
它
بیت الحرام سے لکھا ہوا تیسرا نامہ محمود
سیدی و امامی و استاذی السلام علیکم
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عنایت سے بخیر و عافیت میر صاحب سمیت کل تاریخ
سات نومبر کو مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر اور عنایت ہے کہ اس نے
اپنے فضل سے اپنے پاک اور مقدس مقام کی زیارت کا موقعہ دیا۔کل جب مکہ کی
طرف اونٹ آرہے تھے۔دل کی عجیب کیفیت تھی کہ بیان نہیں ہوسکتی۔محبت کا ایک
جوش دل میں پیدا ہو رہا تھا اور جوں جوں قریب آتے تھے دل کا شوق بڑھتا جاتا
تھا۔میں حیران ہوں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنی حکمت اور ارادہ کے ماتحت کہاں
سے کہاں کھینچ لایا۔پہلے مصر کا خیال پیدا۔پھر یہ خیال آیا کہ راستے میں مکہ ہے۔اس کی
زیارت بھی کر لیں۔پھر خیال ہوا کہ حج کے دن ہیں اُن سے بھی فائدہ اٹھایا جائے غرض کہ
ارادہ مصر سے مکہ اور حج کا ہوا اور آخر اللہ تعالیٰ نے وہاں پہنچا دیا۔مجھے مدت سے
حج کی خواہش تھی اور اس کے لئے دعائیں بھی کی تھیں۔لیکن یہ ظاہر کوئی صورت
نظر نہ آتی تھی کیونکہ وہاں کے راستے کی مشکلات سے طبیعت گھبراتی اور یہ بھی خیال
تھا کہ مخالفین کوئی شرارت نہ کریں۔لیکن مصر کے ارادہ سے یہ خیال ہوا کہ مصر جانا اور
راستے میں مکہ کو ترک کر دینا ایک بے حیائی ہے۔اس میں تو کچھ شک نہیں کہ جدہ سے
مہ تک کا سفر نہایت کٹھن ہے اور میر صاحب تو قریباً بیمار ہو گئے اور مجھے بھی سخت
تکلیف ہوتی اور تمام بدن کے جوڑ جوڑ ہل گئے لیکن بڑی نعمتیں بڑی قربانی بھی چاہتی ہیں
اس بڑی نعمت کے لئے یہ تکلیف کیا چیز ہے ! مدینہ کا راستہ اور بھی طویل اور کٹھن
ہے۔لیکن چند دن کی تکلیف اُن پاک مقامات کے دیکھنے کے لئے کہ جہاں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم فداہ ابی و امی نے اپنی بعثت نبوت کا ایک روشن
زمانہ گزارا کیا چیز ہے؟ میرا دل تو اللہ تعالیٰ کے اس احسان پر قربان ہوا جارہا ہے کہ
وہ کس حکمت کے ساتھ مجھے اس جگہ سے آیا۔ذلك فضل الله يوتيه من يشاء
اللہ تعالیٰ کی حکمت اس سے بھی معلوم ہوتی ہے کہ اول تو اس جہاز سے جو مصر
جاتا تھا رہ گئے۔لیکن بعد میں جب اصرار کر کے دوسرے جہاز میں سوار ہوتے تو مصر
-
۲۹۰
پہنچتے ہی خواب آیا کہ حضرت یا آپ فرماتے ہیں کہ فوراً مکہ چلے جاؤ پھر شاید موقعہ ملے
نہ ملے۔چنانچہ دو جہاز چلے گئے اور ہم ان میں سوار نہ ہو سکے جس سے خواب
کی تصدیق ہو گئی۔اس طرح مصر کی سیر بھی نہ کر سکے اور جب مکہ پہنچے تو معلوم ہوا
کہ اب مصر نہیں جا سکتے۔کیونکہ گورنمنٹ مصر کا قاعدہ ہے کہ سوائے ان لوگوں کے جو
جا
مصر کے باشندہ ہوں حج کے بعد چار مہینہ تک کوئی شخص حجاز و شام سے مصر نہیں
جا سکتا۔اس طرح گویا اگر میں مصر جانا چاہوں تو مجھے اپریل تک وہاں جانے کی اجابات
نہیں اپریل کے آخر میں وہاں جا سکتا ہوں۔پہلے تو اس خبر کو میں گپ ہی سمجھا تھا،
لیکن بعد میں حاجی علی جان والے جو دہلی کے سوداگر ہیں، اُن کے یہاں سوداگر ہیں، اُن
سے معلوم ہوا کہ واقعی حکم یہی ہے اور چونکہ ان کے کاروبار ان دیار میں جاری ہیں، اُن
کو یقینی علم ہے۔ایک اور شخص نے بتایا کہ میں پچھلے سال شام میں تین ماہ تک رُکا رہا
اور اس مدت کے گزرنے پر پھر مصر کے داخلہ کی اجازت ملی۔اب اس صورت میں
مصر کو واپس جانا فضول معلوم ہوتا ہے۔حج کے بعد چار ماہ تک مصر کے داخلہ کا انتظار
کرنا فضول ہے۔میں نے تو ان سب واقعات کو ملا کر یہی نتیجہ نکالا ہے کہ منشائے
انہی مجھے حج کروانے کا تھا۔اور مصر کا خیال ایک تدبیر تھی۔میں تو اللہ تعالیٰ کی اس
مہربانی پر قربان ہوں کہ میرے جیسے گنہگار انسان کی کیا حقیقت تھی کہ اس پر اس
قدر لطف و عنایت کی نظر ہوتی۔اور اس طرح اسے ایسے پاک مقامات کی زیارت
کروائی جاتی مگر خدا تعالیٰ کا پیار بھی اپنے بندوں سے سمجھ میں نہیں آسکتا۔وہ تو محسن
سے مگر ہماری طرف سے ناشکری ہوتی ہے۔اعوذ باللہ من الشیطن الرحیم
کل عمرہ ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے اُمید سے بڑھ کر دعاؤں کی توفیق دی اور میں نے
حتی المقدور حضور کے لئے حضور کے خاندان کے لئے کل احمدی جماعت اور اسلام
اور مسلمانوں کے لئے دعائیں کیں۔زیارت بیت اللہ کے وقت بھی اور صفا و مروہ
کی سعی کے وقت بھی خصوصاً جماعت کی ترقی اور آپس کے اتحاد و مودت کے لئے
والله المجيب -
والسلام
خاکسار مرزا محمود احمد
۲۹۱
حضرت صاحبزادہ صاحب کا خط پورٹ
حضرت خلیفہ المسیح الاول " کے نام
اگرچہ میری جسمانی صحت اس سفر میں بہت کمزور رہی ہے لیکن روحانی
طور سے بہت کچھ فائدہ ہوا ہے اور اس قدر دعاوں کا موقعہ ملا ہے کہ پہلے کم اتفاق
ہوا تھا۔اور مجھے سے جس قدر ہو سکا اپنے علاوہ حضور کے لئے حضور کے خاندان کے
لئے اپنے سب خاندان کے لئے قادیان کے احباب کے لئے پھر کل جماعت احمدیہ
کے لئے اور اسلام کے لئے بہت دعائیں کیں۔خصوصاً انیس تاریخ تمام کو جہاز پر کچھ
ایسی حالت ہوتی کہ مجھے یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا تمام زمین و آسمان نور سے بھر گیا۔اور دل میں دُعا کا اس قدر جوش تھا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا۔اور پھر ساتھ دل میں
یقین معلوم ہوتا تھا اور اطمینان تھا کہ سب دعائیں قبول ہو رہی ہیں اور دُعا سے طبیعت
گھبرائی نہ تھی۔علاوہ ازیں ہمارے سفر میں اکثر اوقات دُعا کا موقعہ ملتا تھا۔سمندر
بہت اچھا رہا۔ایک دن تو وہ کچھ تیز تھا مگر کچھ تکلیف نہیں ہوتی۔میرے ساتھ بہت
سے طلبا تے انگلستان سوار تھے۔مسلمان بھی اور ہنود بھی، اُن کو تبلیغ کا بھی خوب
موقعہ مل گیا۔سب کے سب دھر یہ تھے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہنسی اور ٹھٹھا کرتے
تھے۔بہنود گائے کے گوشت سے کسی قسم کا پر میز نہیں کرتے تھے کیونکہ اب وہ مذہب
سے بالکل آزاد تھے۔میں حتی الوسع سفر میں اُن کے پیچھے پڑا رہا اور وہ بھی کچھے
مانوس ہو گئے تھے۔جب اپنے کاموں سے فارغ ہوتے، میرے پاس بیٹھ کر دین کی
باتیں شروع کر دیتے تین بیرسٹر تھے سب سے زیادہ دریدہ دہن تھے۔مگر اللہ تعالٰی
کے فضل سے کوشش رائیگاں نہیں گئی اور گو انہوں نے پورے طور سے اقرار نہ کیا لیکن
ایک نے یہ اقرار کیا کہ گو پہلے میں اس معاملہ میں بالکل نڈر تھا لیکن اب خدا کے بارہ
میں ہنسی کرتے یا سنتے میرا دل کانپ جاتا ہے اور ایک خواہش پیدا ہو سکتی ہے
کہ اس بات کی پوری طرح سے چھان بین کروں اس لئے یہ بھی کہا کہ اگر چہ آپ
کی باتوں کا جواب میں نہیں دے سکتا لیکن چونکہ میرا پرانا اعتقاد جما ہوا ہے، اس
۲۹۲
لتے پوری تسلی نہیں ہوتی۔میں ایک امتحان بیرسٹری کا باقی ہے وہ دے کر جب
پانچ ماہ کے بعد واپس ہند آؤں گا تو آپ سے ملوں گا اور قادیان آوں گا کہ
اس مسئلہ کی تصدیق کروں۔دوسرے ہند ونے کہ وہ بھی بیرسٹری کے سب امتحان
پاس کر چکا ہے صرف ایک ٹرم TERM باقی ہے، کہا کہ آج تک میں نے اس رنگ
میں کبھی مذہب پیش ہوتے نہیں دیکھا اور آج تک بغیر دلیل کے ہی ہمیں مذہب
منوایا جاتا تھا۔یہ نیاطریق دیکھا ہے کہ آپ دلائل دیتے ہیں۔مگر وہ ایسا گستاخ تھا
کہ بار بار یہ کہتا تھا کہ اگر خدا تعالیٰ میں کوئی طاقت ہے تو وہ اسے ہلاک کر دے۔نعوذ بالله من ذلک۔ایک اور طالب علم نے میرا پتہ لکھ لیا کہ ولایت سے میں مذاہب
کے متعلق آپ سے خط و کتابت کروں گا۔میں نے سب سے وعدہ لیا ہے کہ ولایت
میں خواجہ صاحب سے ملاقات کریں۔بعض نے بعض کتابیں بغرض مطالعہ بھی مانگی
ہیں۔فالحمد لله على ذلك - اس فائدہ کے علاوہ مجھے سب سے عظیم الشان
فائدہ یہ ہوا ہے کہ ان لوگوں کی حالت دیکھ کر اسلام کی موجودہ حالت کا نقشہ
کھینچ گیا۔ایسا خطرناک دھر یہ میں نے کبھی نہ دیکھا ہے جیسا ان لوگوں کو دیکھا۔سخت دلیر اور منہ پھٹ میں دیکھتا ہوں اسلام کی حالت کا جو پہلے درد تھا اس
سے لا محالہ بہت زیادہ اب میں پاتا ہوں۔دُعا کی بہت ضرورت ہے اور سخت
ہی محتاج ہوں۔اس وقت بھی سر درد شروع ہے اور جب طبیعت بہت خراب
ہوتی ہے تو دل گھبرا جاتا ہے۔خاکسار مرزا محمود احمد از پورٹ سعید
جدہ سے ایک خط
کا کھا
حج کے روز طبیعت ایسی صاف ہو گتی کہ خدا کے فضل سے حج نہایت محمد گی
اور خیریت کے ساتھ ختم ہوا۔بہت سے ایسے مقامات جہاں دُعا کی قبولیت خاص
طور پر بتائی جاتی ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل ایسے دیکھے کہ حیران ہوں۔عرفات
میں قریباً چار گھنٹے سے بھی زیادہ دُعا کا موقعہ ملا اور آثار رحمت الہی ایسے نظر آتے
۲۹۳
تھے کہ معلوم ہوتا تھا کہ تمام دعائیں قبول ہو رہی ہیں۔اور خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے
دعائیں القا ہوتی تھیں جو پہلے کبھی وہم میں بھی نہ آئی تھیں۔فالحمد لله على ذلك۔۔۔دعاؤں سے رغبت اور دعاؤں کا اتقا اور رحمت الہی کے آثار جو میں نے اس سفر
میں خصوصاً مکہ مکرمہ اور ایام حج میں دیکھتے ہیں، وہ میرے لئے بالکل ایک نیا تجربہ ہے
اور میرے دل میں ایک جوش پیدا ہوا ہے کہ اگر انسان کو توفیق ہو تو وہ بار بار ج کرے
کیونکہ بہت سی برکات کا موجب ہے یا نے
ان خطوط کے علاوہ آپ کی بعد کی بعض تقاریر اور تحریرات میں بھی اس سفر کی کچھ یادیں
محفوظ ملتی ہیں۔اُن میں سے بھی بعض نمونہ پیش ہیں :-
" میں جب شاہ میں حج کے لئے گیا تو وہاں بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی واقعہ
پیش آیا۔میرے ساتھ پانچ آدمی اور بھی ہم سفر تھے۔اُن میں سے تین بڑی عمر کے
تھے اور وہ تینوں ہی بیرسٹری کر رہے تھے۔اُن میں سے ایک ہندو تھا جو اب
ہندوستان چلا گیا ہے۔دو مسلمان تھے، جن میں سے ایک فوت ہو چکا ہے اور ایک
ملتان میں بیرسٹری کر رہا ہے۔یہ تینوں روزانہ میرے ساتھ مذہبی اور سیاسی گفتگو
کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کانگرس کے ساتھ ملنا چاہیے، مسلمانوں کی بہتری اور بھلائی
اسی میں ہے۔غرض خوب بخشیں ہوتی رہتی تھیں۔جب ہمارا جہاز عدن پہنچا تو ہم اُتر کے
عدن کی سیر کے لئے پہلے گئے۔ہمیں بھی تھا اور وہ تینوں بیرسٹر بھی تھے اور وہ دولڑکے
بھی تھے جن میں سے ایک اس وقت ایجو کیشن کا ڈائریکیٹر ہے اُس وقت وہ بچہ تھا۔بہر حال ہم سارے وہاں گئے۔جس وقت ہم شہر میں داخل ہونے لگے تو ایک آدمی
بالکل سادہ لباس میں ہمارے پاس آیا۔اس وقت ہم پنجابی میں باتیں کر رہے تھے۔اس نے دیکھ لیا کہ پنجانی ہیں۔چنانچہ آتے ہی کہنے لگا " آگئے ساڈے لالہ لاجیت رائے
جی دے وطن دے خوش قسمت لوگ آگئے۔اس نے اتنا فقرہ ہی کہا تھا کہ انہوں نے
اس کو نہایت غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں۔مجھے بڑی بد تہذیبی معلوم ہوتی کہ اس
بیچارے نے کہا ہے کہ تم وہاں سے آتے ہو اور انہوں نے گالیاں دینی شروع کر دی
37
کوکا
ه بدر مادیان ۹ جنوری ۶۱۹۱۳ ما
۲۹۴
ہیں۔خیر اس وقت تو میں چپ رہا جب ہم واپس آتے تو میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے کوئی
اچھے اخلاق نہیں دکھاتے۔کوئی مسافر آدمی تھا۔پنجابی دیکھ کے اسے شوق آیا کہ وہ
بھی پنجابی میں باتیں کرے اور اس نے آپ کو کہہ دیا کہ لالہ لاجپت رائے کے وطن کے
لوگ آتے ہیں تو اس میں حرج کیا ہوا ؟ وہ کہنے لگے آپ نہیں جانتے کہ پولیس مین تھا
اور اس کی غرض یہ تھی کہ ہم لالہ لاجپت رائے کی کچھ تعریف کریں اور یہ ہمارے خلاف
ڈائری دے۔اب پتہ نہیں یہ سچ تھایا جھوٹ یا اُن کے دل پر ایک وہم سوار تھا اور
اس کی وجہ سے انہوں نے یہ کیا۔بہر حال دنیا میں یہ کارروائیاں ہوتی ہیں سیر روحانی جلد ۳
پھر فرمایا۔"جب انسان بیت اللہ کو دیکھتا ہے اور اس پر اُس کی نظر پڑتی ہے تو اس کے
دل پر ایک خاص اثر پڑتا ہے اور وہ قبولیت دعا کا ایک عجیب وقت ہوتا ہے حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جب میں نے حج کیا تو میں نے ایک
حدیث پڑھی ہوتی تھی کہ جب پہلے پہل خانہ کعبہ نظر آئے تو اس وقت جو دُعا کی جائے
وہ قبول ہو جاتی ہے۔فرمانے لگئے اس وقت میرے دل میں کہتی دُعاؤں کی خواہش
ہوئی لیکن میرے دل میں فوراً خیال پیدا ہوا کہ اگر میں نے یہ دعائیں مانگیں اور قبول ہو
گئیں اور پھر کوئی اور ضرورت پیش آئی تو پھر کیا ہوگا۔پھر تو نہ حج ہوگا اور نہ یہ خار کعبہ
نظر آئے گا۔کہنے لگے تب میں نے سوچ کر یہ نکالا کہ اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا کروں کہ یا اللہ
میں جو دعا کیا کروں وہ قبول ہوا کرے تاکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے۔میں نے
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے یہ بات سنی ہوئی تھی جب میں نے حج کیا
تو مجھے بھی وہ بات یاد آ گئی۔جونہی خانہ کعبہ نظر آیا ہمارے نانا جان نے ہاتھ اُٹھاتے
کہنے لگے دعا کر لو۔وہ کچھ اور دعائیں مانگنے لگ گئے مگر میں نے تو یہی دُعا کی کہ یا اللہ
اس خانہ کعبہ کو دیکھنے کا مجھے روز روز کہاں موقعہ ملے گا۔آج عمر بھر میں قسمت کے ساتھ
موقع ملا ہے۔پس میری تو یہی دعا ہے کہ تیرا اپنے رسول سے وعدہ ہے کہ اس کو پہلی
دفعہ حج کے موقعہ پر دیکھ کر جو شخص دُعا کرے گا وہ قبول ہو گی۔میری دُعا تجھ سے کہیں۔ہے کہ ساری عمر میری دعائیں قبول ہوتی رہیں ریت را شیر دین محمد ادم (سورة بقره ) ۲۰۴ ص ۴۵
ایک اور موقعہ پر حج بیت اللہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :
A