باپ چہارم ۔ حضرت صاحبزادہ صاحب کی سیرت کے چند اور متفرق پہلو
سوانح فضل عمر (جلد اوّل)
باب چهارم
حضرت صاحبزادہ صاحب
کی سیرت کے
چند اور متفرق پہلو
回
درس قرآن کریم -
ه
مجلس انصار اللہ کا قیام اور اس کے شیریں ثمرات -
ا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ سے گہری محبت۔تفرعات کا رنگ۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی آپ سے بلند توقعات
اور کامل اعتماد
انتخاب بحیثیت پریذیڈنٹ مجلس مشاورت -
تعلیم الاسلام سکول کے جاری رکھنے اور مدرسہ احمدیہ کے قیام
میں تاریخی کردار -
مدرسہ احمدیہ کی بہبود اور ترقی کیلئے مزید خدمات -
ایک غیر از جماعت صحافی کے تاثرات۔
٣٠١
درس قرآن کریم
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اوائل نالہ سے قرآن کریم
کا درس دینا شروع فرمایا۔اس کے متعلق مدیر الحکم نے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے متعلق اور خبروں
کے ضمن میں لکھا :-
آپ (تصا حبزادہ صاحب) خدمت دین اور اشاعت اسلام کا جو
جوش اپنے سینے میں رکھتے ہیں وہ اب عملی رنگ اختیار کرتا جاتا ہے
اور قوم کے لئے بہت ہی مسرت بخش اور امید افزا ہے۔اللہ تعالیٰ
روح القدس سے آپ کی مدد کرے اور حضرت امیر المومنین کی تربیت اور
10%
دعاؤں کے پھلوں سے اسلام کا بول بالا ہو " (الحكم قادیان اور فروری شده مش)
وسط سلسلہ سے آپ دن میں دو دفعہ درس دینے لگے۔یعنی فجر اور ظہر کی نمازوں کے
بعد ان درسوں میں اہالیان قادیان اور زاترین بڑے ذوق و شوق سے حاضر ہوتے اور علم
معرفت کے اس شیریں چشمہ سے جی بھر کر اپنی پیاس بجھاتے۔افسوس کہ آپ کے درس قرآن کریم کا کوئی ریکارڈ محفوظ نہیں، اس لئے ہم اس کا کوئی نمونہ
قارئین کی خدمت میں پیش کرنے سے بصد معذرت قاصر ہیں۔البتہ سامعین اس درس سے جس حد
تک استفادہ کرتے اور محفوظ ہوتے تھے، اس کا کسی قدر تصور حسب ذیل اقتباس کو پڑھ کر قائم
کیا جا سکتا ہے جو مخدوم محمد ایوب صاحب بی۔اے علیگ نئی دہلی کی ایک مطبوعہ یاد داشت سے
لیا گیا ہے :-
"
میں نشانہ میں سکول سے موسم گرما کی تعطیلات میں قادیان گیا۔اور حضرت خلیفہ اول ہے جو میرے والد صاحب مرحوم و مغفور کے ساتھ
خاص طور پر اظہار محبت فرمایا کرتے تھے، کے زیر سایہ رہا کرتا تھا اور
حضرت صاحب کے درس قرآن شریف میں شامل ہوا کرتا تھا۔انہی
ایام میں معلوم ہوا کہ حضرت میاں صاحب (حضرت خلیفة المسیح الثانی)
بھی درس فرمایا کرتے ہیں۔چنانچہ میں بھی وہاں حاضر ہوا مجھے اس
درس میں صرف چند روز ہی شامل ہونے کا موقع ملا۔حضور نے قرآن کریم
کے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کے معارف و حقائق بیان فرما کر ایک طرف
تو لاَ يَمَةَ إِلا الْمُطَهَّرُون کے مطابق اپنی پاکیزہ زندگی کا ثبوت
دیا۔اور دوسری طرف کسی مشکل مقام قرآن مجید کے معنے معلوم کرنے
کے لئے کوشش کرنے اور پھر سمجھنے کے لئے دعائیں کرنے اور پھر
اس
کا حل پانے کا ذکر فرما کر اپنے عشق قرآن شریف اور تعلق باللہ کا ثبوت
الغرض اس قلیل عرصہ میں مجھ پر حضور کے عشق و فہم قرآن کریم
طهارت و تقومی تعلق بالله اجابت دعا اور مظہر زندگی کا گہرا اثر ہوا جو
کہ باوجود مرور زمانہ کے دل سے ہر گز دور نہیں ہوا۔اور یہی اثر تھا جو کہ
بفضلہ تعالیٰ حضور کو خلیفہ برحق مانتے ہیں کام آیا۔الحمد لله على ذلك
یہ اس وقت کی بات ہے جس کو اب
انتیس سال گزر چکے ہیں۔اور
اب تو ماشاء اللہ حضور کا علم ایک بحر بے پایاں معلوم ہوتا ہے جس کا
کچھ اندازہ ہی نہیں اور حضور کا ہر ایک خطبہ بلکہ ہر ایک تقریر و تحریر اپنے
اندر ایک ایسی جدت اور شان رکھتی ہے کہ جس کی نظیر صفحہ ہستی پر
ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی ہے
الفضل قادیان ۲ دسمبر شه
O
سمسم
مجلس انصار اللہ کے شیریں ثمرات
ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے ایک رویہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوتے ایک دینی
انجمن مجلس النصار اللہ کی بنیاد ڈالی تھی۔اس انجمن کو حضرت صاحبزادہ صاحب نے جن احسن خطوط پر اتوار
کیا اور جس طرح ان کوششوں کو شیریں پھل لگے اُن کا یہاں کچھ تذکرہ کیا جاتا ہے۔19ء کو اس انجمن کا افتتاحی جلسہ قادیان میں منعقد ہوا حضرت صاحبزادہ صاحب
نے اس جلسہ میں ایک ولولہ انگیز تقریر فرمائی اور ممبروں کومتعدد ہدایات دیں۔مثلا یہ کہ وہ بلیغی لیکچر
دینے کے لئے بہت مشق کریں چھٹیاں لے کر مرکز میں آئیں۔ہر روز تبلیغ کے لئے کچھ نہ کچھ وقت دیں
خواہ پانچ منٹ کے لئے ہی سہی۔انصار کثرت سے باہم ملاقات کریں کیسی شہر میں جائیں تو وہاں کے
انصار کو تلاش کر کے میں۔اگر ریل میں سفر کر رہے ہوں تو جو اسٹیشن راستے میں آتے ہوں وہاں کے انصار
کو اطلاع دیں۔انصار سفر میں حتی الوسع انصار ہی کے پاس ٹھہریں۔میں تو صحابہ کی طرح دینی گفت گو
کر کے ایمان تازہ کریں۔انصار کے لئے حضرت مسیح موعود علیه السلام اور حضرت خلیفہ ایسح الاول
رضی اللہ عنہ اور علمائے سلسلہ کی بعض خاص کتابوں کا پڑھنا بھی لازمی قرار دیا گیا۔حضرت خلیفة المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی سرپرستی اور حضرت صاحبزادہ صاحب کی قیادت
نے انجمن انصار اللہ کے ممبروں میں زندگی کی ایک لہر دوڑا دی۔اور اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کا کام
جس میں سستی آگئی تھی بڑی تیز رفتاری کے ساتھ شروع ہو گیا۔جولائی 12 میک اس کے ممبروں کے
ذریعہ دو تین سو آدمی سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور یہ سلسلہ اسی طرح بعد میں بھی جاری رہا۔انجمن
نے جماعت میں مبلغین اسلام کی ایک جمعیت تیار کر دی جس نے آئندہ چل کر جماعت احمدیہ کی ترقی و
اشاعت میں بڑا بھاری حصہ لیا۔انجمن نے اپنے خرچ پر ایک ممبر چوہدری فتح محمد صاحب سیال کو انگلستان
بھیجوایا۔علاوہ ازیں شیخ عبد الرحمان صاحب نو مسلم اور سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب تعلیم وتبلیغ
کی خاطر مصر بھیجے گئے ہے
ہ میں حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ لندن
میں جماعت احمدیہ کا ایک مضبوط مشن ہونا چاہیئے جیس کے لئے آپ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تحریک فرماتی۔1414
الحکم جوبلی نمبر ۳۶
ن ومت
مهم۳۰
چنانچہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال جنہوں نے انہی دنوں ایم۔اے کا امتحان پاس کیا تھا اور مولوی محمد الدین
صاحب بی۔اے نے اپنے آپ کو اس خدمت کیلئے پیش کر دیا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے جناب
مولوی محمد علی صاحب سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ سے فرمایا :-
آپ تو کہتے تھے کوئی نوجوان جانے کو تیار نہیں۔میرے پاس تو ایک کی
بجائے دو تو جوانوں کی درخواستیں آگئی ہیں " سے
اس پر مولوی محمد علی صاحب نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ رپورٹ پیش کی
که به نوجوان دس دس ہزار روپیہ پیشگی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے عرض کیا
یہ
که به تجویز خود مولوی صاحب کی ہے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے چوہدری صاحب نے پورا واقعہ حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے بیان کیا۔آپ نے فرمایا مجلس انصار اللہ کا چندہ
جو ممالک غیر میں تبلیغ کے لئے جمع ہے وہ میں آپ کو دیتا ہوں لیکن میرا اس طرح خود دینا درست نہیں۔تبرک اور ادب کا تقاضا یہ ہے کہ میں رقم ابھی حضرت خلیفہ اول کو بھجوا دیتا ہوں۔آپ حضور کے
مطلب میں جاکر انتظار کریں۔چنانچہ محترم چوہدری صاحب مطب میں حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں
حاضر ہوتے اور روپیہ کا انتظار کئے بغیر عرض کیا کہ حضور میں لندن جا رہا ہوں حضور نے فرمایا کرایہ کا کیا
انتظام ہے ؟ ابھی آپ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ ایک خادم رو مال میں تین سو روپیہ لے کر پہنچ گیا۔حضرت
نے یہ رقم بڑی خوشی کے ساتھ چوہدری صاحب کے حوالے کر دی۔وہاں اُس وقت حضرت میر
ناصر نواب صاحب بھی تشریف فرما تھے۔انہوں نے بھی ایک سو پانچ روپے حضرت کی خدمت میں پیش
کئے۔علاوہ ازیں بعض اور دوستوں نے بھی چندہ دیا لیکن یہ سب رقم سات سو سے کم رہی۔ایک سو
پانچ روپے حضرت خلیفہ اول کی فرمائش پر صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے دیئے گئے۔جنوری شملہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح کی اجازت سے پر سوز دعاؤں
اور اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ التجاؤں کے ساتھ ہندوستان بھر میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک سکیم تیار
کی جس کے بعض حنتے یہ تھے :-
ہندوستان کے تمام شہروں اور قصبوں میں خاص طور پر جلسے کئے جائیں۔回
مختلف مقامات میں واعظ مقرر کئے جائیں۔سر زبان میں ٹریکٹ شائع ہوں۔2 مناسب مقامات پر سکول کھولے جائیں۔1909
له الفضل ۲۵ دسمبر ۱۹۵۷ء
۳۰۵
اس سکیم کی تکمیل کے لئے جن اصحاب نے خاص طور پر آپ کی آواز پر لبیک کہا، اُن میں سے
مولوی سید سرور شاه صاحب ، مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نه
بیضه
سید صادق حسین صاحب اٹاوہ
میر قاسم علی صاحب
چوہدری عبداللہ خان صاحب دانه نیکان ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب
میاں نور الدین صاحب تاجر تارین۔بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر
اور میاں محمد شریف صاحب پلیڈر چیف کورٹ ' قابل ذکر ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے جماعت کو جھنجھوڑتے ہوئے لکھا :-
با
میں حیران ہوں کہ میں سوتوں کو جگانے اور جاگتوں کو ہوشیار کرنے کے
لئے کونسی راہ اختیار کروں۔میں ششدر ہوں کہ تمہارے دلوں میں کیس
طرح وہ آگ لگا دوں جو میرے دل میں لگ رہی ہے۔لکڑیوں کو جلانے
کے لئے دیا سلائیاں ہیں۔بڑے بڑے جنگل ایک دیا سلائی سے جل سکتے
ہیں۔مگر دلوں کو گرم کرنے کے لئے دنیا نے کوئی سامان ایجاد نہیں کیا جس
سے کام لے کر میں تمہارے دلوں میں حرارت پیدا کر دوں۔دلوں کا پھیرنا
خدا تعالیٰ کے ہی اختیار میں ہے اور اسی سے دُعا کر کے میں نے یہ کم پیش
کی ہے۔اور اُسی کے حضور میں اب گرتا ہوں کہ وہ میری آواز کو موثر بناتے
اور پاک دلوں میں اس کے لئے قبولیت پیدا کر سے بالے
O
له الفضل ۲۱ جنوری مادر
حضرت مسیح موعود علیه السلام
کے صحابہ سے آپ کی گہری محبت
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب بعد کے زمانہ میں کبھی کبھی لطیفہ کے
کے طور پر حسب ذیل شعر سنایا کرتے تھے۔تمہیں چاہوں
تمہارے چاہنے والوں
کو بھی چاہوں
میرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا۔۔مگر آپ کے بچپن کا ایک واقعہ اس شعر میں ملبوس جذبات کے بالکل برعکس تصویر پیش کرتا
ہے۔آپ جسے چاہتے تھے اس کے چاہنے والوں کو بھی چاہتے تھے۔اس کے خدام اور فدائیتوں
سے بھی گہری محبت کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کی محبت اور عشق کا یہ
عالم تھا کہ جتنا جتنا کسی کو آپ کے قریب پایا اسی قدر اس کی طرف کھینچتے چلے گئے۔آپ کی محبت کا رخ متعین کرنے میں یہ اصل کبھی شعوری طور پر اور کبھی غیر شعوری طور پر
بے خطا کام کرتا تھا۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل واقعہ دلچسپ مطالعہ کا مواد پیش کرتا ہے :-
مولوی عبد الکریم صاحب بیمار ہوئے۔۔۔ایک دفعہ یخنی لے کر میں
مولوی صاحب کے لئے گیا تھا۔اس کے سوا یاد نہیں کہ کبھی گیا ہوں۔اس زمانہ کے خیالات کے مطابق یقین کرتا تھا کہ مولوی صاحب فوت
نہیں ہو سکتے۔۔۔مولوی عبد الکریم صاحب کی طبیعت تیز تھی۔ایک دو
سبق اُن کے پاس الف لیلی کے پڑھے پھر چھوڑ دیتے۔اس سے زائد
اُن سے تعلق نہ تھا۔ہاں اُن دنوں میں یہ کشیش خوب ہوا کرتی تھیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دایاں فرشتہ کونسا ہے اور بایاں
کونسا ؟ بعض کہتے مولوی عبد الکریم صاحب دائیں ہیں بعض حضرت
اُستاذی المکرم خلیفہ اول کی نسبت کہتے کہ وہ دائیں فرشتے ہیں۔علموں
۔اور کاموں کا موازنہ کرنے کی اس وقت طاقت نہ تھی اس لئے میں
سمجھتا ہوں کہ اسی محبت کی وجہ سے جو خلیفہ اول نہ مجھ سے کیا کرتے تھے
میں نور الدینیوں میں سے تھا۔ہم نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام سے بھی دریافت کیا اور آپ نے ہمارے خیال کی تصدیق کی۔غرض مولوی عبدالکریم صاحب سے کوئی زیادہ تعلق مجھے نہیں تھا۔سوتے
اس کے کہ میں اُن کے پر زور خطیبوں کا مداح تھا اور ان کی محبت اور
ان کی حُب مسیح موعود کا معتقد تھا مگر جونہی آپ کی وفات کی خبر میں
نے سنی میری حالت میں ایک تغیر پیدا ہو گیا۔وہ آواز ایک بجلی تھی جو
میرے جسم کے اندر سے گزر گئی جس وقت میں نے آپ کی وفات کی خبر سنی
مجھ میں برداشت کی طاقت نہ رہی۔دوڑ کر اپنے کمرہ میں گھس گیا اور
دروازہ بند کر لیا۔پھر ایک بے جان لاش کی طرح چارپائی پر گر گیا۔اور
میری آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔وہ آنسو نہ تھے ایک دریا تھا۔دنیا کی بے ثباتی مولوی صاحب کی محبت میسج اور خدمت مسیح کے
نظارے آنکھوں کے سامنے پھرتے تھے۔دل میں بار بار خیال آتا تھا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاموں میں یہ بہت سا ہاتھ
بناتے تھے۔اب آپ کو بہت تکلیف ہوگی۔اور پھر خیالات پر ایک
پردہ پڑ جاتا تھا اور میری آنکھوں سے آنسووں کا دریا بہنے لگتا تھا۔اس
دن نہ میں کھانا کھا سکا نہ میرے آنسو تھے حتی کہ میری لا ابالی طبیعت
کو دیکھتے ہوئے میری اس حالت پر حضرت مسیح موعود علیه السلام
کو بھی تعجب ہوا اور آپ نے حیرت سے فرمایا کہ :
" محمود کو کیا ہو گیا ہے۔اس کو تو مولوی صاحب
سے کوئی ایسا تعلق نہ تھا یہ تو بیمار ہو جائے گا۔"
خیر مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات نے میری زندگی کے ایک نئے
دور کو شروع کیا۔اسی دن سے میری طبیعت میں دین کے کاموں اور
سلسلہ کی ضروریات میں دلچسپی پیدا ہونی شروع ہوئی اور وہ بیج بڑھتا
-
٣٠٨
ہی چلا گیا۔سچ یہی ہے کہ کوئی دنیا دی سبب حضرت استاذی المکرم
مولوی نور الدین صاحب مرضی اللہ عنہ کی زندگی اور حضرت مولوی
عبدالکریم صاحب کی وفات سے زیادہ میری زندگی میں تغیر پیدا کرنے
کا موجب نہیں ہوا۔مولوی عبدالکریم صاحب کی وفات پر مجھے یوں
معلوم ہوا گویا اُن کی رُوح بھی مجھ پر آپڑی سے
O۔۱۹۲۹
له الحكم جوبلی نمبر دسمبر ۱۹
۳۰۹
تضرعات کا رنگ
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے تشحید الاذہان میں ایک مضمون رقم
فرمایا جو ماہ رمضان کے متعلق تھا۔آپ نے اس مضمون میں رمضان کی برکات کا ذکر کرنے کے
بعد لکھا :
" میں رسالہ تشحید الاذہان کے لئے اپنی میز میں سے ایک مضمون
تلاش کر رہا تھا کہ مجھے ایک کاغذ ملا جو میری ایک دُعا تھی جو میں نے پا
رمضان میں کی تھی۔مجھے اس دُعا کے پڑھنے سے زور سے تحریک ہوئی
کہ اپنے احباب کو بھی اس طرف متوجہ کروں انہ معلوم کیس کی دُعائنی
جائے اور خدا کا فضل کس وقت ہماری جماعت پر ایک خاص رنگ
میں نازل ہو۔میں اپنا دردِ دل ظاہر کرنے کے لئے اس دُعا کو یہاں نقل
کر دیتا ہوں کہ شاید کسی سعید الفطرت کے دل میں جوش پیدا ہو۔اور
وہ اپنے رب کے حضور میں اپنے لئے اور جماعت احمدیہ کے لئے دعاؤں
میں لگ جائے جو کہ میری اصل غرض ہے۔وہ دُعا یہ ہے:۔" اے میرے مالک میرے قادر خدا۔میرے پیارے مولیٰ میرے
راهنما - اے خالق ارض و سما۔اے متصرف آب و ہوا۔اے وہ
خدا جس نے آدم سے لے کر حضرت پیسے تک لاکھوں بادیوں اور
کروڑوں رھنماؤں کو دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجا۔اسے وہ علی وکبیر
جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان رسول مبعوث
کیا۔اے وہ رحمان جین نے میچ سارھنما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے غلاموں میں پیدا کیا۔اے نور کے پیدا کرنے والے اے ظلمات
کے مٹانے والے ! تیرے حضور میں ہاں صرف تیرے ہی حضور میں
مُجھ سا ذلیل بندہ جھکتا اور عاجزی کرتا ہے کہ میری صدائن اور
قبول کر کیونکہ تیرے ھی وعدوں نے مجھے جرات دلاتی ہے کہ
میں تیرے آگے کچھ عرض کرنے کی جرات کروں۔میں کچھ نہ تھا
تو نے مجھے بنایا۔میں عدم میں تھا تو مجھے وجود میں لایا۔میری پرورش
کیلئے اربعہ عناصر بتاتے اور میری خبر گیری کے لئے انسان کو پیدا کیا
جب میں اپنی ضروریات کو بیان تک نہ کر سکا تھا تو نے مجھے پر وہ انسان
مقرر کئے جو میری فکر خود کرتے تھے۔پھر مجھے ترقی دی اور میرے
رزق کو وسیع کیا۔اے میری جان! ہاں اے میری جان! تو
نے آدم کو میرا باپ بننے کا حکم دیا اور حوا کو میری مان مقرر کیا۔اور
اپنے غلاموں میں سے ایک غلام کو جو تیرے حضور عزت سے دیکھا جاتا
تھا اس لئے مقرر کیا کہ وہ مجھ سے نا سمجھ اور نادانتے اور کم نہم انسان
کے لیئے تیرے دربار میں سفارش کرے اور تیرے رحم کو میرے لئے حاصل
کرے۔میں گناہ گار تھا تو نے ستاری سے کام لیا۔میں خطا کار تھا
تو نے غفاری سے کام لیا۔برا کے تکلیف اور دُکھ میں میرا ساتھ دیا
ب کبھی مجھ پر مصیبت پڑی تو نے میری مدد کی اور جب کبھی ہیں
گمراہ ہونے لگا تو نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔باوجود میری شرار توان کے تو
نے چشم پوشی کی۔اور باوجود میرے دُور جانے کے تو میرے قریب
ہوا۔میں تیرے نام سے غافل تھا مگر تو نے مجھے یاد رکھا۔ان موقعوں
پر جہان والدین اور عزیز و اقربا اور دوست و غمگسار مدد سے قاصر ہوتے
ہیں تو نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھایا اور میری مدد کی۔میں غمگین ہوا
تو تو نے مجھے خوش کیا۔میں افسردہ دل ہوا تو تو نے مجھے شگفتہ کیا
مین رویا تو تو نے مجھے بنایا۔کوئی ہو گا جو فراق میں ترقیا ہو مجھے تو
تو نے خود ہی چہرہ دکھایا۔تو نے مجھ سے وعدے کئے اور پورے کئے
اور کبھی نہیں ہوا کہ تجھ سے اپنے اقراروں کے پورا کرنے میں کوتاہی
ہوتی ہو میں نے بھی تجھ سے وعدے کئے اور توڑے مگر تُو نے اسکا کچھ
خیال نہیں کیا۔میں نہیں دیکھتا کہ مجھے سے زیادہ گناہ گار کوئی اور بھی
ہو اور میں نہیں جانتا کہ مجھ سے زیادہ مہربان تو کسی اور گنہگار پر بھی ہو۔