باپ چہارم ۔ حضرت صاحبزادہ صاحب کی سیرت کے چند اور متفرق پہلو

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 2

EZ
تیرے جیسا شفیق وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔جب میں تیرے
حضور میں آکر گڑ گڑایا اور زاری کی تو نے میری آواز سنی اور قبول
کی میں نہیں جانتا کہ تو نے کبھی میری اضطرار کی دُعار دکھی ہو۔لین اے میرے خدا امین نهایت دردِ دل سے اور سچی تڑپ کے ساتھ
تیرے حضور میں گرتا اور سجدہ کرتا ہوں اور عرض کرتا ہوں کہ میری دُعا
کوشن اور میری ٹیکار کو پہنچے۔اے میرے قدوس خدا ! میری قوم
ملاک ہو رہی ہے۔اسے ہلاکتنے سے بچا۔اگر وہ احمد کی کہلاتے ہیں
تو مجھے اُن سے کیا تعلق، جب تک اُن کے دل اور سینے صاف نہ
ہوں اور وہ تیری محبت میں سرشار نہ ہوں۔مجھے اُن سے کیا غرض
سو اے میرے رب ! اپنی صفات رحمانیت اور رحیمیت کو جوش میں
لا۔اور اُن کو پاک کر دے۔صحابہ کا سا جوش و خروش اُن میں پیدا
ہو۔اور وہ تیرے دین کے لئے بے قرار ہو جائیں، اُن کے اعمال اُن
کے اقوال سے زیان محمکہ اور صاف ہوں۔وہ تیرے پیارے چہرہ پر
قربان ہوں اور نبی کریم پر فدا - تیرے بیچ کی دعائیں اُن کے حق
میں قبول ہوں اور اس کی پاک اور کچھ تعلیم اُن کے دلوں میں گھر
کر چاہتے۔اسے میرے خدا میری قوم کو تمام ابتلاؤں اور دکھوں سے
بچا اور قسم قسم کی مصیبتوں سے انہیں محفوظ رکھے۔ان میں بڑے بڑے
بزرگ پیدا کر۔پر ایک قوم ہو جائے جو تو نے پسند کر لی ہو۔اور یہ ایک
گروہ ہو جین کو تو اپنے لئے مخصوص کرے۔شیطان کے تسلط
سے محفوظ رہیں اور ہمیشہ ملائکہ کا نزول اپنے پر ہوتا رہے۔اس قوم کو
دین و دنیا میں مبارک کو مبارک کر۔آمین ثم آمین یا رب العالمین
اس کے بعد میں اپنے لئے اپنے بھائیوں کے لئے اپنی والدہ
کے لئے اپنی ہمشیروں کے لئے اپنے دوستوں کے لئے اور اُن لوگوں
کے لئے جن کا نام نیچے لکھتا ہوں، دُعا کرتا ہوں اور نہایت عاجز ہی سے
سے دعا کرتا ہوں۔کہ ہم کو دین و دنیا میں مبارک کر نیک کرا پاک کر۔****۔

FIF
اپنے لئے چین نے ہدایت کا پھیلانے والا بنا۔اسلام کا خادم بنا۔اور صحت
و پاک محمر عطا فرما۔ہم اسلام پر مریں اور تو ہماری وفات کے وقت ہم پر
خوش ہو۔اور ہماری عمر تیری ناراضگی سے پاک ہو۔پھر میں خاص طور سے
خلیفہ وقت کے لئے دُعا کرتا ہوں کہ اے میرے رب ! اُن کے علم وفضل
میں ترقی دئے اُن کو اپنے کام میں کامیاب کر اور ہر قسم کے دُکھوں سے
بچا اُن کی تدابیر میں برکت ڈال اور ان راہوں پر چلا جو اسلام کی ہوں۔میری اس دعا کو اس جگہ نقل کرنے سے یہ غرض ہے کہ شاید کوئی
نیک روح فائدہ اُٹھاتے اور اس مبارک مہینہ میں خاص طور سے جماعت
احمدیہ اور اسلام کی ترقی کے لئے دعاوں میں لگ جاتے۔میں آخر میں پھر
اپنے احباب پر زور دیتا ہوں کہ اس وقت کو ضائع مت کرو۔رات
کو خدا کے حضور چلاؤ اور دن کو صدقہ کرو۔یہ ایک ایسی تدبیر ہے کہ اگر
تم میں سے ایک جماعت سچے دل سے ایسا کرنے والی نکل آئے تو خدا
اپنے پاک کلام میں کامیابی کا وعدہ دیتا ہے۔پس کون بدبخت ہے؟
جس کو خدا کے وعدوں پر اعتبار نہ ہو۔خدا کرے کہ ہم لوگوں میں وحدت
پیدا ہو اور ہم کو نیک اعمال اور دعاؤں کی توفیق ملے اور ظلمت کے
دن دُور ہو کر اسلام کا نورانی چہرہ دنیا پر ظاہر ہو۔آمین یا رب العالمین
خاکسار مرزا محمود احمد الے
ه تشخید الاذبان ستمبر ۶۱ ص ۳۲ تا صد ۳۳۱

سم اسم
حضرت اقدس خلیفہ المسیح الاول رضی الله عنه
کی صاحبزادہ صاحب سے بلند توقعات اور کامل اعتماد
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں آپ نے اپنے محبوب اور مطالع
امام سے جو کامل خلوص اور وفا کا تعلق رکھا، اس سے حضرت خلیفہ المسیح شیپوری طرح آگاہ تھے اور
مخالفین کی ریشہ دوانیوں کے باوجود ایک لمحہ کے لئے بھی کبھی حضرت صاحبزادہ صاحب کے بارہ
میں آپ کا دل میلا نہ ہوا بلکہ روز بروز آپ پر حضرت کا اعتماد بڑھتا رہا اور توقعات بلند تر ہوتی چلی
گئیں۔جب حضور باہر تشریف لے جاتے تو بسا اوقات صاحبزادہ صاحب ہی کو امام الصلوۃ اور امیر
مقامی مقرر فرماتے۔اسی طرح علالت طبع کی صورت میں بھی حضور حضرت صاحبزادہ صاحب کو امام
الصلوة مقر فرمانے لگے۔اور کئی مرتبہ اپنی موجودگی میں بھی نماز جمعہ کی امامت کا ارشاد فرمایا حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں آپ نے پہلی دفعہ نماز جمعہ ۲۹ جولائی نشہ کو پڑھائی۔اور
خطبہ جمعہ میں آپ نے آیت اِنَّ اللهَ يَا مُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ کی ایسی لطیف تفسیر بیان فرمائی
کہ حضرت خلیفہ المسیح بہت ہی محفوظ مسرور ہوتے اور بڑے پیار سے فرمایا :-
میاں صاحب نے لطیف سے لطیف خطبہ سُنایا۔وہ اور بھی الطف
ނ
ہو گا۔اگر تم اس پر غور کرو گے میں اس خطبہ کی بہت قدر کرتا ہوں کے
اور یقینا کہتا ہوں کہ وہ خطبہ عجیب سے عجیب نکات اپنے اندر رکھتا ہے
حضور رضی اللہ عنہ کا یہ اعتماد اور الطاف بعض بااثرہ اور بار سُورخ دوستوں کو بہو اپنے
نتیں عالم فاضل اور معزز شمار کرتے تھے اور ظاہری علم اور عمر کے تفاوت کے باعث صاحبزادہ
صاحب کو تخفیف کی نگاہ سے دیکھتے تھے ایک آنکھ نہ بھاتے تھے۔چنانچہ ایک مرتبہ حضرت خلیفہ
المی کی علالت کے موقع پر حضرت صاحبزادہ صاحب کے امام الصلوۃ مقرر فرماتے جانے پر جناب
مولوی محمد علی صاحب نے حافظ روشن علی صاحب سے کہا کہ آپ حضرت خلیفہ المسیح سے بے
تکلف ہیں۔میرا نام لئے بغیر حضور سے عرض کریں کہ جماعت کے بڑے بڑے جید عالم موجود ہیں اُن
کی موجودگی میں میاں صاحب کو امام مقرر کرنا مناسب نہیں۔اس پر بعض دوست اعتراض کرتے
ن
الحکم ۲۸ اکتوبر باشه

۳۱۴
ہیں۔محترم حافظ صاحب نے اسی طرح حضرت خلیفہ اول رضی اللہ
عنہ کی خدمت میں عرض کر دیا۔آپ نے فرمایا۔اِنَّ اكْرَمَكُمْ عِندَ
اللهِ القَكُم - مجھے محمود جیسا ایک بھی منتقی نظر نہیں آتا۔پھر فرمایا
کیا میں مولوی محمد علی صاحب سے کہوں کہ وہ نماز پڑھایا کریں ؟
انتخاب بحیثیت پریذیڈنٹ مجلس مشاورت
الہ میں جلسہ سالانہ مارچ میں ہوا۔اس موقع پر احمدیہ کا نفرنس کے نام سے
مجلس مشاورت ہوئی۔اس کانفرنس کے پریذیڈنٹ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین
محمود احمد صاحب بالاتفاق مقرر ہوئے۔اور بعض مضامین پر ایک دلچسپ مباحثہ
ہوا جس سے معلوم ہوا کہ قومی کاموں سے دلچسپی کا مذاق بڑھ رہا ہے"
اله
تعلیم الاسلام سکول کے جاری رکھنے اور مدرسہ احمدیہ
کے قیام میں حضرت صاحبزادہ صاحب کا تاریخی کردار
19-0
غالبا شاہ کا واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احباب سے
مشورہ طلب فرمایا کہ مدرسہ تعلیم الاسلام کو قائم کرنے کی جو غرض تھی اسے یہ مدرسہ پورا کر رہا ہے
کہ نہیں۔اس پر مدرسہ کی انتظامیہ نے بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مدرسہ تو توڑ
دینے کا مشورہ دیا۔اور اس پر بڑا اصرار کیا۔باوجود اس کے کہ اُس وقت حضرت صاحبزادہ
صاحب کی عمر صرف 14 برس تھی۔آپ کی رائے بڑی عمر کے صاحب تجر بہ منتظمین کی
نسبت زیادہ پختہ اور باؤزدن ثابت ہوئی۔آپ نے اس بات کی بڑے موثر رنگ میں
وکالت فرمائی کہ یہ مدرسہ بہر حال قائم رہنا چاہیئے۔اور مشکلات پر دوسرے ذرائع سے
قابو پایا جا سکتا ہے۔آپ کے اس موقف پر آپ کی مخالف رائے رکھنے والے بعض
ه الفضل ۱۹ جنوری ۹۴ائد
کار تاریخ ۶۱۹۱۰ ص ۱۴
در اپریل

۳۱۵
دوستوں نے آپ کو انگریزیت کا دلدادہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔لیکن آپ اپنی رائے کی
انگ
اصابت پر مصر رہے۔چونکہ حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی
رائے بھی آپ ہی کے موافق تھی لہذا حضرت مسیح موعود علیه السلام نے ان دونوں
کی رائے کو ترجیح دی اور بعض تبدیلیوں کے ساتھ مدرسہ تعلیم الاسلام کو قائم رکھنے کا
فیصلہ فرمایا۔لے
انہی دنوں مدرسہ احمدیہ کی بنیاد بھی پڑی۔اس کی تقریب یوں پیدا ہوئی کہ شاہ
میں سلسلہ کے دو زبر دست عالم حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوئی اور حضرت
مولوی برہان الدین صاحب جہلمی وفات پاگئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
اُن کی وفات کا دوہرا صدمہ پہنچا۔کچھ تو اس لئے کہ یہ دونوں اپنے تقوی ، علم و فضل اور
اسلام کے لئے ہمہ تن جان نثاری میں بہت بلند مقام رکھتے تھے اور کچھ اس لئے کہ اتنے
بلند پایہ علماء کی وفات سے ایک ایسا علمی خلا پیدا ہوا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔چنانچہ اس پہلو سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ جماعت میں سے
اچھے اچھے لوگ مرتے جاتے ہیں مگر افسوس جو مرتے ہیں اُن کا جانشین ہم کو کوئی نظر
نہیں آتا۔مدرسہ تعلیم الاسلام کے متعلق فرمایا مجھے مدرسہ کی طرف دیکھ کر بھی رنج ہی پہنچتا
ہے کہ جو کچھ ہم چاہتے تھے وہ بات اس سے حاصل نہیں ہوتی۔اگر یہاں سے بھی طالب علم
نکل کر دنیا کے طالب بننے تھے تو ہمیں اس کے قائم کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ہم تو چاہتے ہیں کہ دین کے خادم پیدا ہوں۔چنانچہ تعلیم دین کی اس کمی کے پیش نظر آپ
نے ارادہ ظاہر فرمایا کہ جماعت میں قادر الکلام اور خدمت دین کرنے والے علما پیدا کرنے
کا کوئی مستقل انتظام ہونا چاہیتے اور مدرسہ تعلیم الاسلام میں ایسی اصلاح ہونی چا۔یہاں سے واعظ اور علما پیدا ہوں۔حضور نے اس کے لئے احباب سے مشورہ کیا اور آخر
طے پایا کہ فی الحال مدرسہ تعلیم الاسلام کی نگرانی میں ہی دینیات کی ایک شاخ کھول دی
جائے۔چنانچہ جنوری شاہ میں یہ شاخ کھل گئی اور اس طرح اس کلاس کے اجرا
سے پہلی دفعہ مدرسہ احمدیہ کی بنیاد پڑی۔حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت کے آغاز ہی میں
له الفضل یکم متى شاره که مکتوبات احمدیہ جلد نمبر۲ صفه ، تاریخ احمدیت جلد ۲ مه ۴۰۷ ، رسالہ تعلیم الاسلام جند اون

بشدت یہ محسوس فرمایا کہ چونکہ مدرسہ کے قیام سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کی اولین خواہش یہ تھی کہ اہلنے پایہ کے علمائے ربانی پیدا ہوں اور اس وجہ سے دینی علوم
کی تدریس کے لئے ایک الگ شاخ تعلیم الاسلام سکول میں قائم کی گئی تھی، لہذا اس
غرض کو با حسن پورا کرنے کے لئے ایک باقاعدہ علیحدہ درس گاہ کا قیام زیادہ مفید
ثابت ہو سکتا ہے۔اس غرض سے آپ نے ایک سب کمیٹی مقرر فرمائی جو حضرت صاحبزادہ
مرزا محمود احمد صاحب نواب محمد علی خان صاحب مولوی محمد علی صاحب اور مولوی
سید محمد سرور شاہ صاحب پر مشتمل تھی۔اس سب کمیٹی کے سپرد اس نئے دینی مدرسہ
کے لئے قواعد وضوابط اور لائحہ عمل تجویز کرنے کے علاوہ جملہ اخراجات کے لئے رویے
کا انتظام کرنا بھی تھا۔حضرت صاحبزادہ صاحب اور بعض دوسرے احباب نے حضور
کی اس تجویز کو پورے زور اور بڑی وضاحت کے ساتھ جماعت کے سامنے پیش کیا اور
لکھا کہ یہ مدرسہ دنیا میں اشاعت اسلام کا ایک بھاری ذریعہ ہوگا اور اس کے چلانے
کے لئے موزوں عمارت اور بہترین لائبریری کا ہونا ضروری ہے۔لے
ذرا زمانہ کی ستم ظریفی ملاحظہ فرمایئے کہ وہی بزرگان جو کل تک اس نوجوان کو
انگریزیت کا طعنہ دے کر تعلیم الاسلام سکول کو بند کر دینے کے مشورے دے رہے
تھے اس واقعہ کے چند سال بعد ہی نیرنگ زمانہ سے ایسے بدلے کہ اب اس نوجوان
کی محض اس بنا پر مخالفت کرنے لگے کہ یہ ایک خالص دینی مدرسہ کے قیام کے
لئے کوشاں ہے۔چنانچہ ۱۵ر نومبر شاہ کو صدر انجمن احمدیہ کا ایک اجلاس لاہور میں
جناب شیخ رحمت اللہ صاحب کے مکان پر منعقدہ ہوا۔اس اجلاس میں حضرت صاحبزادہ
صاحب کو جو انجمن کے ممبر بلکہ میر مجلس تھے مدعو نہیں کیا گیا۔بہر حال صدر انجمن نے
اپنے اس اجلاس میں بلا کسی خاص وجہ کے اپنے سابقہ فیصلہ کے بالکل بر عکس یہ ریڈ یوشن
پاس کیا کہ اس مجلس کی رائے میں عربی مدرسہ کے لئے بغیر وظیفہ کے طالب علموں کا ملنا
مشکل معلوم ہوتا ہے اور اس طرح پر مقصد دینی مدرسہ کا حاصل نہیں ہو سکتا، بہتر معلوم
ہوتا ہے کہ احمدی طلبا کو اعلیٰ درجہ کی مروجہ تعلیم وظائف دے
کر دلائی جائے یا ان کو
خاص طور پر ڈاکٹری کے لئے تیار کیا جاوے۔۔۔وغیرہ وغیرہ
حسب قرار داد به معامله ۲۶ دسمبر تہ بوقت شب انجمن ہائے احمدیہ کی کانفرنس کے
بدر مادیان ۱۸ رجون نشد، تاریخ احمدیت جلد ۴ ص ۲۳

F16
اجلاس میں پیش کیا گیا۔کانفرنس کے اس اجلاس کی اطلاع بھی حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب کو نہیں دی گئی۔خواجہ کمال الدین صاحب، مولوی محمد علی
صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اسید محمد حسین شاہ صاحب نے اجلاس سے
خطاب کیا اور انجمن کے ۵ار نومبر کے فیصلہ کی پُر جوش رنگ میں وکالت کی۔اور یہ تجویز
پیش کی کہ تعلیمی وظائف بڑھا دیتے جائیں تا احمدی نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں
کالجوں میں جائیں اور پاس ہونے کے بعد ان میں سے جو دین کی خدمت کے لئے زندگی
وقف کریں، انہیں ایک آدھ سال میں قرآن پڑھا کر مبلغ بنا دیا جائے۔لے
جناب خواجہ کمال الدین صاحب کی تقریر خاص طور پر پُر جوش تھی۔انہوں نے
اپنی تقریر میں کہا : ہماری جماعت بڑی عقلمند ہے۔وہ کسی چیز کا ضائع ہونا گوارا نہیں کر
سکتی۔چونکہ انگریزی دان مبلغ چاہیں اس لئے مدرسہ دینیہ پر اس قدر خرچ کرنے کی
ضرورت نہیں۔اس مدرسہ کے ذریعہ جو مبلغ تیار ہوں گے دُنیا اُن کے متعلق یہی کہے
گی کہ وہ روپیہ کی خاطر تبلیغ کر رہے ہیں۔لیکن اگر ہم اپنے نو جوانوں کو کالج میں تعلیم
دلوائیں، کوئی ڈاکٹر بن جائے کوئی وکیل بن جاتے، کوئی انجنیر بن جاتے، کوئی سائنس کی
اعلیٰ ڈگری حاصل کرے تو لوگوں پر اس کا بڑا اثر ہوگا۔اور وہ کہیں گے کہ یہ کیسے اسلام
کے جانثار خدام ہیں جو تنخواہ لئے بغیر تبلیغ اسلام کر رہے ہیں پس دینی تعلیم کا مدرسہ بند
کر دیا جائے اور نوجوانوں کو کالجوں میں تعلیم دلوائی جائے۔خواجہ صاحب کی اس پر خوش
تقریر سے سامعین نے کافی اثر قبول کیا یہاں تک کہ بعید نہ تھا کہ اگر اس وقت رائے
لی جاتی تو اکثر حاضرین مکرم خواجہ صاحب سے پوری طرح اتفاق کر جاتے۔جس کا لازمی
تیجہ یہ نکلتا کہ علیحدہ دینی مدرسہ کا قیام تو در کنار اسکول میں حضرت مسیح موعود عليه
السلام کی جاری کردہ دیتی تدریس کی شاخ بھی بند کر دی جاتی لیکن اللہ تعالیٰ کو
یہ منظور نہ تھا۔عین اس وقت جب کہ خواجہ صاحب کی فصاحت و بلاغت اپنے عروج
پر تھی اور آپ کی تقریر اپنے اثر کے منتہا تک پہنچ چکی تھی ، حضرت صاحبزادہ صاحب
کسی سے صورت حال کا علم پا کر مجلس میں داخل ہوتے۔جب حاضرین مجلس کا یہ رنگ
دیکھا اور یہ محسوس کیا کہ ذہن پوری طرح خواجہ صاحب کے طلسم خطابت کے اسیر ہوتے جاتے
الفضل ۲۱ نومبر ۱۹۳۵

PIA
ہیں تو یک دفعہ آپ کو اس فکر سے اپنے پاؤں تلے سے زمین نکلتی ہوئی دکھائی دی کہ اگر
خدانخواستہ جماعت نے تدریس امور دینیہ کو بند کرنے کا فیصلہ دے دیا تو احمدیت کے
مستقبل کا کیا بنے گا۔بجلی کے گوندنے کی طرح یہ وہم آپ کے دل میں آیا اور
گزند گیا اور
اچانک الہی تصرف نے آپ کے دل و دماغ کو اپنے مضبوط ہاتھوں میں تھام لیا اور
طبیعت ایک غیر معمولی قوت اور جوش سے بھر گئی۔تب آپ نے کھڑے ہو کر بآواز
بلند حاضرین مجلس سے کچھ بولنے کی اجازت طلب کی سوائے چند ایک کے سب نے
بیک آواز کہا کہ ہاں، ہاں ! آپ ضرور ہو لئے۔اس پر آپ نے بڑی متانت لیکن انتہائی
درد انگیز مسجد میں اپنی تقریر کا یوں آغاز فرمایا :
" آپ نے جو فیصلہ کیا ہے یہ آپ کے خیال میں ٹھیک ہوگا۔مگر ایک
چیز ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ہمارے
کام آج ختم نہیں ہو جائیں گے۔بلکہ سینکڑوں اور ہزاروں سال تک
ان
کا اثر چلتا چلا جائے گا۔اور دنیا کی نگاہیں ان پر ہوں گی اور اگر ہم کسی
کام کو چھپانا بھی چاہیں گے تو وہ نہیں مجھے گا۔بلکہ تاریخ کے صفحات پر
ان واقعات کو نمایاں حروف میں لکھا جائے گا۔اس نقطہ نگاہ کو مد نظر
رکھتے ہوئے میں آپ کی توجہ اس امر کی طرف پھیرنا چاہتا ہوں کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مرض الموت سے بیمار ہوئے تو آپ
نے اپنی وفات سے کچھ دن پہلے ایک لشکر رومی حکومت کے مقابلہ کے
لئے تیار کیا۔اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو اسکا سردار مقر فرمایا۔ابھی یہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات ہو گئی اور سوائے مکہ اور مدینہ اور طائف کے سارے عرب میں بغاوت
رونما ہو گئی۔اس وقت بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ نے مل کر مشورہ کیا
کہ اس موقع پر اسامہ کا لشکر باہر بھیجنا درست نہیں کیونکہ ادھر سیارا
عرب مخالف ہے۔اُدھر عیسائیوں کی زبر دست حکومت سے لڑائی شروع کر دی گئی
تو نتیجہ یہ ہوگا کہ اسلامی حکومت در نیم برہم ہو جائے گی۔چنانچہ انہوں
نے ایک وفد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں روانہ

۳۱۹
کیا اور درخواست کی کہ یہ وقت سخت خطر ناک ہے۔اگر اسامہ کا لشکر
بھی عیسائیوں کے مقابلہ کے لئے چلا گیا تو مدینہ میں صرف بچے اور بوڑھے
رہ جائیں گے اور مسلمان عورتوں کی حفاظت نہیں ہو سکے گی۔اے ابوبکر!
ہم آپ سے التجا کرتے ہیں کہ آپ اس لشکر کو روک لیں اور پہلے عرب
کے باغیوں کا مقابلہ کریں۔جب ہم انہیں دبا لیں گے تو پھر اسامہ کے لشکر
کو عیسائیوں کے مقابلہ کے لئے روانہ کیا جا سکتا ہے۔اور چونکہ اسب
سلمان عورتوں کی عزت اور عصمت کا سوال بھی پیدا ہو گیا ہے۔اور
خطرہ ہے کہ دشمن کہیں مدینہ میں گھس کر مسلمان عورتوں کی آبرو ریزی نہ
کرے۔اس لئے آپ ہماری اس التجا کو قبول فرماتے ہوئے جیش اسامہ کو
روک لیں اور اسے باہر نہ جانے دیں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عادت تھی کہ جب وہ اپنی منکرانہ
حالت کا اظہار کرنا چاہتے تو اپنے آپ کو اپنے باپ سے نسبت دے
کر بات کیا کرتے تھے۔کیونکہ اُن کے باپ غریب آدمی تھے۔اور چونکہ
اُن کے باپ کا نام ابو قحافہ تھا۔اس لیئے اس موقع پر حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ نے جو جواب دیا وہ یہ تھا کہ کیا ابو قحافہ کا بیٹا خلافت کے
مقام پر فائز ہونے کے بعد پہلا کام یہ کرے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیه واله وسلّم نے جو آخری مہم تیار کی تھی اُسے روک دے؟ پھر
آپ نے فرمایا۔خدا کی قسم ! اگر کفار مدینہ کو فتح کرلیں اور مدینہ کی گلیوں میں
مسلمان عورتوں کی لاشیں گنتے گھسٹتے پھریں تب بھی اس تشکر کو نہیں
روکوں گا جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے
کے لئے تیار کیا تھا۔یہ لشکر جائے گا اور ضرور جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیه السلام کی وفات کے بعد آپ لوگوں کا بھی
یہ پہلا اجتماع ہے۔آپ لوگ غور کریں اور سوچیں کہ آئندہ تاریخ آپ کو
کیا کہے گی۔تاریخ یہ سکے گی کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایسے
خطرہ کی حالت میں جب کہ تمام عرب باغی ہو چکا تھا۔اور جبکہ مدینہ کی

عورتوں کی حفاظت کے لئے بھی کوئی مناسب سامان اُن کے پاس نہ تھا، اتنا
بھی پسند نہ کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک تیار کہتے ہوئے لشکر
کو وہ روک لیں۔بلکہ آپ نے فرمایا کہ اگر مسلمان عورتوں کی لاشیں کتے
گھسٹتے پھریں تب بھی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حکم کو منسوخ نہیں کروں گا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اپنی وفات سے بر ۲ سال پہلے دسمبر شاہ کے جلسہ سالانہ پر تمام جماعت
کے دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد حین دینی مدرسہ کو قائم فرمایا تھا اور
جس کے متعلق یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ وہ مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی
اور مولوی بُرہان الدین صاحب جہلمی کی یادگار ہوگا اور سلسلہ کی ضروریات
کے لئے علما تیار کرنے کا کام اس کے سپرد ہو گا۔اسے مسیح موعود کی
جماعت نے آپ کے وفات پانے کے معا بعد توڑ کر رکھ دیا۔کیونکہ جس
طرح جیش اسامہ کی تیاری کا کام خود رسولِ کریم صلی الله علیه وسلم
نے فرمایا تھا، اسی طرح مدرسہ دینیات کا اجرا خود حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اپنی آخری عمر میں فرمایا تھا۔پس دنیا کیا کہے گی کہ ایک مامور کی وفات کے بعد تو اس کے متبعین
نے اپنی عزتوں کا برباد ہونا پسند کر لیا مگر یہ برداشت نہ کیا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم باطل ہو۔مگر دوسرے مامور کے متبعین نے
با وجود اس کے کہ ان کے سامنے کوئی حقیقی خطرہ نہ تھا اس کے ایک
جاری کردہ کام کو اس کی وفات کے معا بعد بند کر دیا ہائے
آپ کے اس پر جوش اور روح پر در خطاب نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جادو کا سا اثر کیا۔اور لوگوں کے قلوب کو بیک دفعہ پلٹ کر رکھ دیا اور طبیعتوں میں ایک عظیم انقلاب برپا ہوگیا لبعض حاضرین کی
فرط رقت سے چیخیں نکل گئیں۔اور بکثرت پُر جوش آوازیں بلند ہوئے لیں کہ ہم حضرت صاحبزادہ ساب
کی رائے سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور ہرگز یہ رائے نہیں دیتے کہ مدرستہ دینہ بند کر دیا جائے۔جناب
سے ہیں اور یہ کہ بند دیا
خواجہ کمال الدین صاحب نے جب مجلس کا یہ بدلا ہوا رنگ دیکھا تو کھڑے ہو کر فرمانے لگے کہ
له تقریر جلسه سالانه ۲۰ دسمبر نشده ، تاریخ احمدیت جلد ۴ ص ۲۵

ہم حضرت میاں صاحب کی رائے کے خلاف نہیں ہیں۔دوستوں کو غلط فہمی ہو گئی ہے۔ہمارا مقصد
تو یہ ہے کہ دوسرے پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے۔اور ابھی کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔بعد میں خط و
ر
کتابت کے ذریعہ مشورہ حاصل کر کے مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔لیکن حاضرین نے خواجہ صاحب
کے اس گریز کو کوئی وقعت نہ دی۔اور اپنے فیصلہ پر قائم رہے۔بایں ہمہ کچھ عرصہ بعد اس بارہ میں
جماعتوں سے جب دوبارہ بھی رائے طلب کی گئی تو ہر جماعت نے یہیں لکھا کہ وہی فیصلہ درست تھا
جو ہم قادیان میں کر آئے ہیں۔اور ہرگز کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔قصہ مختصر حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی یہ شدید خواہش آخر یوری ہوتی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دینی تعلیم کے انتظام کا جو پیج اپنے مبارک ہاتھوں سے
بویا تھا وہ ایک علیحدہ منفرد درخت کی صورت میں قائم ہو اور پھولے پھلے اور قیامت تک اس
کے ٹھنڈے ساتے اور رنگ و بو اور پھولوں اور پھلوں سے نوع انسانی کو فائدہ پہنچتا ہے۔اوائیل
شن میں باقاعدہ اس مدرسہ کی بنیاد رکھ دی گئی اور نصاب کی تعیین و ترتیب کے لئے جو کمیٹی مقرر
کی گئی اس میں بھی حضرت صاحبزادہ صاحب ممبر نا مرد کئے گئے۔مدرسہ احمدیہ کی بہبود اور ترقی کے لئے مزید خدمات
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی منظوری سے نشہ میں مدرسہ احمدیہ کی نگرانی کی
ذمہ داری بھی آپ ہی کو سونپ دی گئی۔آپ کی اس نئی ذمہ داری سے قارئین کو مطلع کرتے ہوئے
"اخبار الحکم رکھتا ہے :۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سلمہ اللہ حضرت خلیفہ المسیح
منظلہ العالی کی زیر تربیت قوم کی بہترین امید ہو کر نشو و نما پارہے ہیں جیسا
کہ خدا تعالیٰ نے اُن کے متعلق حضرت مسیح موعود و مغفور کو وعدہ دیا تھا ،
اپنے کاموں سے اولوا الحرم ثابت ہو رہے ہیں اللهُم بِهِ : نَزِدْ
مدرسہ احمدیہ کی نگرانی اور عمدہ انتظام کے لئے حضرت صاحبزادہ
مرزا بشیر الدین محمود احمد قبلہ سلمہ اللہ الاحد مدرسہ احمدیہ کے انسپکٹر مقرر
ہوتے ہیں۔صاحبزادہ صاحب کی توجہ مدرسہ احمدیہ کے لئے نہایت مفید اور

مبارک ثابت ہونے کی خدا تعالیٰ کے فضل سے امید ہے یانہ
کی
مدیرہ الحکم کی یہ نیک اُمید کس شان سے پوری ہوئی تھی اس کا پورا اندازہ شاید اس نیک تمنا
کا اظہار کرتے ہوتے خود راقم الحروف کو بھی نہ ہو۔مدرسہ احمدیہ کا نگران بنتے ہی آپ نے بڑے
انتہاک اور محنت اور حکمت اور دعاؤں کے ساتھ مدرسہ احمدیہ کا معیار بلند سے بلند تر کرنے کی کوششیں
شروع کر دیں۔اللہ تعالیٰ نے ان مخلصانہ کوششوں کو اپنے فضلوں اور برکتوں سے نوازا۔اور یہ انتہائی
مفید دینی درسگاہ جس نے مستقبل میں احمدیت کو اجل مذہبی راہنما مہیا کرتے تھے بہت جلد ایک بلند
اور قابل رشک معیار تک پہنچ گئی۔مدرسہ احمدیہ کے نگران کی حیثیت سے آپ کی شخصیت کا مطالعہ
ہمیں آپ کی عظیم مربیانہ صلاحیتوں سے روشناس کرانے کا ایک عمدہ ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ایس
سلسلہ میں مدیر الحکم کے صاحبزادہ شیخ محمود احمد صاحب عرفانی کے قلم سے کھینچا ہوا ایک مختصہ
خاکہ پڑھنے کے لائق ہے اور اس ضرب المثل کے مصداق ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے:
مدرسہ ہائی کے ساتھ جب تک مدرسہ احمدیہ رہا' اس کی حالت بالکل
ایک لاوارث چیز کی سی تھی۔طالب علموں کے پاس پورے طور پر کمرے
بھی نہ تھے۔مدرسوں کے پاس اچھی کرسیاں تک نہ تھیں۔بعض کلاسیں
زمین پر چٹائیاں بچھا کر گزارہ کرتی تھیں۔ایک دفعہ ایسا بھی ہوا کہ نہ امتحان
ہوا اور نہ کلاس بند ہوئی۔بالکل لاوارتی کی سی حالت تھی۔اس بےکسی
کے زمانہ میں حضرت محمود مدرسہ احمدیہ کے لئے فرشتہ بن کر ظاہر ہوئے
مدرسہ احمدیہ کی نظامت آپ کے سپرد ہوتی۔وہ مدرسہ احمدیہ جس کی ڈوبتی
کشتی ایک دفعہ آپ پہلے بچا چکے تھے اب آپ نے اسے اپنے مضبوط
ہاتھوں میں لے لیا۔آپ کا وجود مدرسہ احمدیہ کے لئے ایک عیسم رحمت تھا۔آپ نے پست
خیال طالب علموں کے اندر علو ہمتی پیدا کرنے کے لئے متعدد طریق اختیار
فرمائے۔آپ نے حکما طالب علموں کو زمین پر بیٹھ کر پڑھنے سے منع فرمایا
کیونکہ اس سے پست خیالی پیدا ہوتی ہے۔طالب علموں کو فن خطابت
سکھانے کے لئے جلسوں اور لیکچروں کا انتظام فرمایا۔ہر جمعرات کو نصف
ن الحکم ۲۸ متی شاه مت

·

آج 10 میں سے 10 باقی