باپ چہارم ۔ حضرت صاحبزادہ صاحب کی سیرت کے چند اور متفرق پہلو
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 3
دن تعلیم ہوتی تھی اور باقی نصف وقت تعلیم خطابت ہوتی تھی۔لڑکوں کے بورڈنگ ہاؤس کی صفائی کا خاص اہتمام ہونے لگا۔ماہ میں ایک دفعہ لازماً آپ خود وقتاً فوقتاً تقریریں فرماتے اور اُن کو
اُبھارتے۔مدرسہ احمدیہ کے طالب علموں کے لئے کھیلنے کے لئے کوئی
الگ فیلڈ نہ تھی۔آپ نے اُن کے لئے فیلڈوں کا انتظام کیا تا کہ آئندہ
بننے والے علما تصرف ملاں ہی نہ ہوں بلکہ ہر طرح چاق و چوبند ہوں۔مدرسہ بائی کے پاس تو ایک لائبریری تھی جس سے طالب علم فائدہ
اٹھاتے تھے مگر مدرسہ احمدیہ کے پاس کوئی لائبریری نہ تھی۔آپ نے اس
ضرورت کو سخت محسوس کیا اور اپنی لائبریری سے قیمتی کتابوں کا ایک بڑا
مجموعہ جس میں السلان مصر کے پرچے بھی تھے مرحمت فرمایا۔اور مزید
روپیہ بھی انجمن سے منظور کروایا۔طالب علم عربی کتابوں کو پڑھتے تھے اور
فائدہ اُٹھاتے تھے۔آپ نے مدرسہ احمدیہ کی چوتھی جماعت کو اپنے لئے مخصوص کر لیا
اور روزانہ تین چار گھنٹے اپنا وقت دیتے تھے۔میں بھی اس کلاس کا
طالب علم تھا اور اپنے بخت پر تحر کرتا ہوں کہ مجھے بھی آپ سے نسبت تلمذ
حاصل ہے۔آپ اپنی کلاس کے طالب علموں کی ہر طرح سے تربیت
فرماتے تھے۔یہ مدرسہ احمدیہ کا موضوع بہت لمبا ہے سر دست اختصار
سے اس قدر لکھتا ہوں کہ تعض طالب علم مدرسہ میں گرفتہ پہن کر آجاتے
تھے۔ایک دفعہ آپ نے ترجمہ میں ایک فقرہ دیا۔جو یہ تھا : مدرسہ میں
بغیر کوٹ پہنے نہیں آنا چاہتے۔اس فقرہ سے سب لڑکے سمجھ گئے کہ
آپ کیا چاہتے ہیں۔دوسرے دن لڑکے کوٹ پہن کر آگئے۔تربیت کا یہ ایک عجیب پہلو تھا۔ایک دن سکول میں آپ دیر سے
تشریف لائے۔لڑکے با ہم ہنسی مذاق کرنے لگے۔اسی حالت میں آپ
تشریف لے آئے۔آپ نے اس وقت تو کچھ نہ فرمایا تیسرے دن اُردو
سے عربی کرنے کا جب کام دیا تو حسب ذیل فقرات اس میں درج تھے :-
ہنسی مذاق بُری چیز نہیں ۲۔مگر کھیل کھیل کے وقت کھیلو۔- مدرسہ میں جب آؤ ایک دوسرے کا ادب کرد۔کم۔دھکم دھکا مت ہو۔۵۔کسی کے کندھے پر ہاتھ مت رکھو۔لڑکوں نے عربی میں ترجمہ تو کیا مگر اس کے ساتھ ہی اپنی اصلاح
کرلی۔رات کو آپ لڑکوں کو سٹڈی کی حالت میں دیکھنے کے لئے
تشریف لاتے۔الغرض مدرسہ احمدیہ آپ کی پوری توجہ سے بڑھتا چلا
گیا اور سلسلہ میں جس قدر کام کرنے والے علما - آج نظر آتے ہیں وہ
آپ کی توجہ اور محنت کا نتیجہ ہیں " سے
I'"
آپ کی سیرت سے متعلق ایک غیر از جماعت صحافی کے تاثرات
۱۹۱۳
مارچ 12 ء میں ایک غیر احمدی صحافی محمد اسلم صاحب امرتسر سے قادیان آئے اور چند دن
قیام کر کے واپس چلے گئے۔انہوں نے جماعت کا نہایت قریب سے مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات
پر ایک تفصیلی بیان دیا۔اس نے حضرت صاحبزادہ صاحب کے متعلق لکھا :-
"(حضرت) صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب سے بھی مل کر ہمیں از جد مسرت ہوتی۔صاحبزادہ صاحب نہایت ہی خلیق اور سادگی پسند انسان ہیں۔علاوہ خوش خلقی کے کہیں
بڑی حد تک معاملہ فہم و مدیر بھی ہیں۔علاوہ دیگر باتوں کے جو گفت گو صاحبزادہ صاحب موصوف
اور میرے درمیان ہندوستان کے مستقبل پر ہوئی اس کے متعلق صاحبزادہ صاحب
نے جو رائے اقوام عالم کے زمانہ ماضی کے واقعات کی بنا پر ظاہر فرمائی وہ نہایت ہی
زیر دست مدیرانہ پہلو لئے ہوئے تھی۔صاحبزادہ صاحب نے مجھ سے از راہ نوازش بہت کچھ
مخلصانہ پیرایہ میںیہ خواہش ظاہر فرمائی کہ میںکم از کم ایک ہفتہ قادیان میں رہوں۔اگرچہ بوجوہ
چند در چند میں ان کے ارشاد کی تعمیل سے قاصر رہا۔مگر صاحبزادہ صاحب کی اس بلند نظر نہ مہربانی
نظران
و شفقت کا از حد مشکور ہوں۔صاجزادہ صاحب کا زہد و تقویٰ اور ان کی وسعت خیالانہ سادگی ہمیشہ
یاد رہے گی " کے
سے الحکم جوبلی نمبر دسمبر لانه صداے که تاریخ احمدیت جلدم من اهم
باب پنجم
عہد خلافت اولی کے آخری ایام
خلافت ثانیہ کا قیام
انکار خلافت کا فتنہ
اور اس کی مختلف اشکال