باب پنجم ۔ عہد خلافت اولیٰ کے آخری ایام ۔ خلافت ثانیہ کا قیام ۔ انکار خلافت کا فتنہ اور اس کی مختلف اشکال
سوانح فضل عمر (جلد اوّل)
回
回
عہد خلافت اُولیٰ کے آخری ایام -
حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات -
اور خلافت ثانیہ کا قیام -
انکار خلافت کا فتنہ اور اس کی مختلف اشکال -
امارم وقت پر آمریت کا الزام -
پہلے امام یا خلیفہ کی مخالفت کا الزام -
قومی اموال میں غلط تصرف کا الزام۔یہ اعتراض کہ حق حقدار کو نہیں پہنچا بلکہ کمتر شخص
کو اختیار کر لیا گیا ہے۔-
جزئی فضیلت کی بخشیں یا نفاق کا چور دروازہ۔خلیفہ وقت کی غلطیوں کی نشاندہی اور اُن کے چرچے۔اپنی پسند کے آدمیوں کو مسلط کرنے کا الزام۔بڑھاپے اور کمزوری صحت کے باعث نا اہلی کا الزام۔ایک چاند کے بعد دوسرا چاند۔
الم سكر
عہد خلافت اُولیٰ کے آخری ایام
1411
حضرت خلیفہ المسج حکیم مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ اوائل لہ میں ایک مرتبہ
گھوڑے سے گر کر شدید زخمی ہوتے تھے اور ایک لمبا عرصہ صاحب فراش رہنے کے بعد گو بڑی ہمت
اور پامردی کے ساتھ خلافت کی عظیم ذمہ داریوں کی سرانجام دہی میں پہلے کی طرح تن دہی سے
مصروف ہو گئے، لیکن آپ کی صحت پر اس حادثہ کے بداثرات بہت گہرے اور دیر پا ثابت ہوئے
اور عملاً آپ کے جسم کو اس تکلیف نے ڈھال اور کھلکا کردیا تھا چنانچہ حضور کی یہ عادت تھی کہ
اپنی جسمانی تکالیف کا ذکر کریں لیکن جب کبھی کسی طبقہ سے دُکھ پہنچتا تھا تو ان کی دلآزار
باتوں پر بطور شکوہ یہ فرما دیا کرتے تھے کہ میں انتہائی تکلیف اور جسمانی آنهاد کے با وجود محض خدا تعالیٰ
کی رضا کی خاطر تم لوگوں کی بہبود کے لئے اس حد تک کوشاں ہوں کہ دعائیں کرتے ہوئے اپنی
ذمہ داریاں نباہ رہا ہوں۔لہذا تمہیں یہی خیال کر کے ایسی باتوں سے پر ہیز کرنا لازم تھا جن سے مجھے
دکھ پہنچے۔بہر حال اس بڑھاپے میں آپ نے بڑی جسمانی سختی اور تکلیف اُٹھا کر بھی اپنے جسم کو
خدمت دین کے لئے مسخر کئے رکھا۔کے جلسہ سالانہ کا واقعہ ہے کہ طبیعت کی خرابی کے با وجود احباب جماعت کی دلداری کی
خاطر تقریر کے لئے تشریف لے آئے لیکن ابھی چند ہی کلمات فرماتے تھے کہ اچانک بیماری اتنی بڑھ
گئی نہ ؟
ی که مرید شهر ناممکن نہ رہا۔ایک ہی ماہ بعد یعنی جنوری 19ء میں رات بستر سے اُٹھنے پر چکر آیا اور
سینے کے بل زمین پر گرنے سے ایک مرتبہ پھر شدید ضربات پہنچیں اور ہلکی حرارت اور قے کے عارضے
لاحق ہو گئے یہاں تک کہ چلنے پھرنے سے معذور اور صاحب فراش ہو گئے۔اس حالت میں بھی جب
ذرا طاقت محسوس فرماتے بستر پر لیٹے لیٹے ہی قرآن کریم کا درس دیتے۔جماعت کے مخلصین پر آپ
کی اس بیماری کا جو بعد میں مرض الموت ثابت ہوئی ، بہت گہرا اثر تھا۔ذہن پریشان اور فکر مند تھے
اور دل اپنے محبوب آقا کی تکلیف سے پکھلے جاتے تھے۔ایسے نازک وقتوں میں عموماً اختلافات اگر
میٹ نہیں سکتے تو وقتی طور پر بھلا دیئے جاتے ہیں اور خشیت انہی دلوں کو نرم کرتی اور بھائیوں کی
تقصیرات کو معاف کرنے کے لئے آمادہ کرتی ہے۔جماعت پہلے سے بھی بڑھ کر دعاؤں اور ذکر الہی
میں مصروف تھی۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ سے محبت اور آپ کی تکلیف کے
احساس سے دلوں کی یہ کیفیت تھی کہ انہی ایام میں جب ایک مرتبہ آپ نے درس قرآن دیا تو آپ
کے لہجہ کی درد انگیزی سے متاثر ہو کر سُنے والے بے اختیار رو پڑے اور بعض کمزور طبائع رکھنے والے
سامعین کی تو فرط درد سے چیخیں نکل گئیں۔آپ کے اس درس میں ایک گونا وصیت کا رنگ پایا جاتا تھا
جس سے سامعین پر یہ تاثر پڑ نا قدرتی امر تھا کہ ان کا محبوب امام اُن سے جُدا ہونے کو ہے۔افسوس ہے کہ ایسے وقت میں بھی منکرین خلافت اپنی سعی مذموم سے باز نہ آئے بلکہ اس
بیماری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور یہ یقین کر کے کہ اب یہ صاحب جلال بزرگ کبھی منبر رسول پر
تھڑا ہو کر اُن کے فتنوں کی مذمت اور اُن کے فاسد خیالات کی بیخ کنی نہیں کر سکے گا پہلے سے بھی
بڑھ کر اپنی کوششوں میں تیز ہو گئے۔ایک طرف تو اُن کو یہ غم کھائے جارہا تھا کہ جماعت کہیں مستقلاً
ہی نظام خلافت کو اپنا نہ لے اور اُن کے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکیں کہ خلیفہ ایسیح کی وفات کے
بعد آخر انہی کی بادشاہی کے دن آئیں گے۔دوسری طرف یہ فکر دامنگیر تھا کہ اگر جماعت نے نفلم
خلافت کو اپنا نا ہی ہے تو مبادا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو نیا امام منتخب
کرے۔اس دوہری تکلیف کا تصور اُن کے لئے سوہان روح بنا ہو ا تھا۔اور طبیعتیں اس امکان کے
بنا
خلاف سیخ پا ہوئیں اور سرکشی کرتی تھیں۔چنانچہ انہی خدشات اور توہمات میں غلطاں ایک طرف
تو انہوں نے سرے سے خلافت کے نظام کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھارکھا تھا اور زبانی چہ میگوئیوں اور
گمنام ٹریکٹوں کے ذریعے جماعت کو خلافت سے برگشتہ کرنے کی کوششیں تیز سے تیز تر کردی گئی
تھیں۔دوسری طرف اس امکان کی پیش بندی کے لئے بھی سکیم بنائی جارہی تھی کہ اگر خلیفہ بنا ہی
ہے تو حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احد صاحب خلیفہ نہ ہوں۔چنانچہ آپ پر کسی قسم کے ذاتی حملے کرکے
آپ کو بدنام کرنے کی بنت نئی راہیں تجویز کی جاتیں اور جماعت کی نظر میں آپ کا مقام گرانے کی ہر ممکن
سعی کی جاتی۔یہ سب کچھ ہوا لیکن احباب جماعت کے قلوب میں آپ کی محبت بڑھتی ہی رہی اور ہر
طرف آپ کے خلوص، آپ کے تقویٰ آپ کے دینی کاموں میں انہماک اور آپ کے علم و معرفت
اور صدق و صفا کے چرچے ہونے لگے۔یہ حالات منکرین خلافت کے لئے سخت تشویشناک تھے۔اُن
کے توہمات کی نوعیت اور تشویش کی شدت کا کچھ اندازہ مندرجہ ذیل واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے حضرت
خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی زندگی کے آخری ایام میں ایک مرتبہ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کے پاس تشریف لاتے اور فرمایا :-
۳۲۹
ایک مشورہ کرنا ہے آپ ذرا مولوی محمد علی صاحب کے مکان پر
تشریف لے چلیں۔آپ کے نانا جناب میر ناصر نواب صاحب کو بھی وہاں
ملوایا گیا تھا۔جب آپ وہاں پہنچے تو مولوی محمد علی صاحب، خواجہ کمال
الدین صاحب مولوی صدر الدین صاحب اور ایک دو آدمی وہاں پہلے
سے موجود تھے۔خواجہ صاحب نے ذکر شروع کیا کہ آپ کو اس لئے بلوایا
ہے کہ حضرت مولوی صاحب کی طبیعت بہت ناسانہ اور کمزور ہے۔ہم
لوگ یہاں ٹھہر تو سکتے نہیں۔لاہور واپس جانا ہمارے لئے ضروری ہے ہیں
اس وقت دوپہر کو جو آپ کو تکلیف دی ہے تو اس سے ہماری غرض یہ
ہے کہ کوئی ایسی بات طے ہو جائے کہ فتنہ نہ ہو اور ہم لوگ آپ کو یقین
دلاتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو خلافت کی خواہش نہیں ہے اور مولوی محمد
علی صاحب بھی آپ کو یہی یقین دلاتے ہیں۔اس پر مولوی محمد علی صاحب
بولے کہ مجھے بھی ہرگز خواہش نہیں۔اس کے بعد خواجہ صاحب نے کہا کہ
ہم بھی آپ کے سوا خلافت کے قابل کسی کو نہیں دیکھتے اور ہم نے اس
امر کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن آپ ایک بات کریں کہ خلافت کا فیصلہ اسوقت
تک نہ ہونے دیں جب تک ہم لاہور سے نہ آجا دیں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی
شخص جلد بازی کرے اور پیچھے فساد ہو۔ہمارا انتظار ضرور کر لیا جاوے۔میر صاحب نے تو اُن کو یہ جواب دیا کہ ہاں جماعت میں فساد مٹانے کے
لئے کوئی تجویز ضرور کرنی چاہیے مگر حضرت صاحبزادہ صاحب نے جن کو
یکش کی گنتی تھی ، اس وقت کی ذمہ داری کو محسوس کر لیا اور صحابہ کا
طریق آپ کے سامنے آگیا کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرے کے متعلق
تجویز خواہ وہ اس کی وفات کے بعد کے لئے ہی کیوں نہ ہو نا جائز ہے۔پس آپ نے اُن کو یہ جواب دیا کہ ایک خلیفہ کی زندگی میں اس کے جانشین
کے متعلق تعیین کر دینی اور فیصلہ کر دینا کہ اس کے بعد فلاں شخص خلیفہ
ہوا گناہ ہے۔میں تو اس امر میں کلام کرنے کو ہی گناہ سمجھتا ہوں
ے آئینہ صداقت ص۱۳۶
جہ اکیلا ہی یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ ان لوگوں کی کوششیں تقوی اللہ پر مبنی نہ
تھیں کیونکہ اگر یہ خلافت کے نظام کے سرے سے قاتل ہی نہ تھے یا کم از کم ایک دفعہ اسے تسلیم کرنے
کے بعد اس سے برگشتہ ہو چکے تھے تو اُن کو کسی بھی اخلاقی معیار کی رو سے یہ حق نہیں پہنچتا تھا کہ بعض
دوسرے لوگوں پر یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کریں کہ دراصل وہ بھی خلیفہ مسیح الادل کے بعد ایک
دوسرے خلیفہ کے انتخاب کے حق میں ہیں صرف جلد بازی کے فیصلہ سے ڈرتے ہیں۔چونکہ انکار خلافت
کی تحریک کے بانی مبانی لاہور سے تعلق رکھے تھے اور لاہور ہی سے شائع ہونے والے گمنام مریکیوں
کے ذریعہ جماعت کو نظام خلافت سے برگشتہ کرنے کی کوششیں کی جاتی تھیں حضرت خلیفہ المسیح
الاول کو وصال سے دو ہفتہ قبل جب اسی قماش کے ایک ٹریکٹ بعنوان اظہار الحق کے مضمون
سے آگاہ کیا گیا تو حضور نے اس بارہ میں بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا :
ガ
لاہور کو جانتا نہیں ؟ وہ ایسا قصبہ ہے کہ جہاں سے
مجھ کو ایسے بڑھاپے
میں اس قدر تکلیف پہنچی ہے۔میرا دل جلایا گیا۔میں اس وقت بوڑھا ہوں
کیا یہ مجھ کو دُکھ دینے اور تکلیف دینے کا وقت تھا ؟ یہ تو مجھ سے محبت
کرنے کا وقت تھا۔مجھے اس وقت راضی کرنا چاہیئے تھا۔پھر فرمایا
وہ جو کہتا ہے کہ فلاں شخص کو میں نے خلیفہ مقرر کر دیا ہے، غلط ہے۔مجھے کیا علم ہے کہ کون خلیفہ ہوگا اور کیا ہو گا۔کون خلیفہ بنے گا یا مجھ سے
بہتر خلیفہ ہوگا ؟ میں نے کسی کو خلیفہ نہیں بنایا۔میں کسی کو خلیفہ نہیں بناتا
میرا یہ کام نہیں۔خلیفے اللہ ہی بناتا ہے۔میرے بعد بھی اللہ ہی بنائے گا۔لے
حضور کے اس ارشاد میں یہ فقرہ کہ وہ جو کہتا ہے کہ فلاں شخص کو میں نے خلیفہ مقرر کر دیا ہے
غلط ہے ایک گذشتہ واقعہ کی طرف اشارہ کر رہا ہے ا ء میں جب آپ گھوڑے سے گر کر شدید
خمی ہوئے تو اس حالت کے قریباً بیس روز بعد آپ نے وصیت پر مشتمل دو لفافے اپنے ایک شاگرد
شیخ تیمور ای
کے سپرد فرماتے تھے۔ان میں سے ایک کا مضمون تو شیخ تیمور سے بھی خفیہ رکھا گیا۔لیکن
کا غذ پر جو تحریر تھی وہ شیخ صاحب کو دکھا دی گئی اور اُن سے بھی اسی کا غذ پر کچھ لکھوایا گیا تھا۔گو
بعد ازاں صحت بحال ہونے پر آپ نے اس وصیت کو کسی پر مضمون ظاہر فرمائے بغیر تلف فرما دیا
تھا لیکن اس کے متعلق بعض دوستوں کا یہ کہنا تھا کہ اس میں حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاب
-
سے الحکم ۲۸ فروری ۱۹۱۳ء
و خلیفہ مقر کرنے کی وصیت تھی۔مکرم جناب مولوی محمد علی صاحب کا بھی اس بارہ میں یہی نظریہ
تھا چنانچہ آپ لکھتے ہیں :-
اپنی پہلی بیماری میں یعنی 10 ء میں جو وصیت آپ نے لکھوائی تھی اور
جو بند کر کے ایک خاص معتبر کے سپرد کی تھی، اس کے متعلق معتبر ذریعہ سے معلوم
ہوا ہے کہ اس میں آپ نے اپنے بعد خلیفہ ہونے کے لئے میاں صاحب کا نام
لکھا تھا۔یہ وصیت بعد میں بند کی بند ضائع کر دی گئی ہے
-
۲۷ فروری کو آپ آب و ہوا اور ماحول کی تبدیلی کی غرض سے شہر سے یا ہر نواب محمد علی 19
خان صاحب کی کو بھی " دار السلام" میں تشریف لے گئے۔آپ کے خاندان اور آنے جانے والے
مہمانوں کے لئے بھی کو بھٹی میں ہی رہائش اور کھانے وغیرہ کا انتظام کیا گیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب آپ کی بیماری کے پیش نظر سخت فکر مند تھے اور تیمار داری اور خدمت
کی خاطر شب و روز حاضر اور مستعد رہتے تھے۔ہم رمارچ کو نماز عصر کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الاول
رضی اللہ عنہ کی طبیعت سخت خراب ہو گئی اور بے حد ضعف محسوس ہونے لگا۔مولوی سید محمد
سرور شاہ صاحب پاس بیٹھے تھے۔انہیں فرمایا قلم دوات اور کا غمزے آئیں۔آپ نے لیٹے لیٹے
کاغذ ہاتھ میں لیا اور مندرجہ ذیل وصیت لکھی :
بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِه نَحْمَدُهُ وَنَصَلَى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمَ وَالِهِ مَعَ الشَّيْلِيم
خاکسار بقائمی حواس لکھتا ہے لا اله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ -
میرے بچے چھوٹے ہیں۔ہمارے گھر مال نہیں ان
کا اللہ حافظ ہے۔انکی
پر درش نیامی و مساکین سے نہ ہو۔کچھ قرضہ حسنہ جمع کیا جاوے۔لائق
لڑکے ادا کریں یا کتب، جائداد وقف علی الاولاد ہو۔میرا جانشین منتقی ہو
ہر دلعزیز عالم با عمل ہو۔حضرت صاحب کے پرانے اور نئے احباب سے
سلوک چشم پوشی در گذر کو کام میں لا دے۔میں سب کا خیر خواہ تھا۔وہ بھی
خیر خواہ رہے۔قرآن وحدیث کا درس جاری رہے۔والسلام "
به وضعیت لکھ کر حضرت خلیفہ اول نے مولوی محمد علی صاحب کو فرمایا کہ دو سنا دیں۔چنانچہ انہوں
نے بآواز بلند پڑھ کر سنا دی۔پھر ارشاد فرمایا تین مرتبہ پڑھ کرشنا دو۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ن الحکم / مارچ ۱۹۱۴ نے حقیقت اختلاف ص
1915
۳۳۲
رض
اس کے بعد آپ نے فرمایا کوئی اور ضروری امرا گر رہ گیا ہو تو بتا دیں میں لکھ دوں۔حاضرین نے عرض
کیا : کوئی ضروری امر باقی نہیں رہا۔یہ سماں بڑا رقت آمیز اور درد و کرب سے پر تھا۔وصیت سنائی
جانے کے بعد فرمایا : یہ نواب صاحب کے سپرد کر دو وہ اسے محفوظ رکھیں۔چنانچہ مولوی محمد علی
:
صاحب نے اصل کا غذ نواب صاحب کے سپرد کر دیا۔نواب صاحب نے دستخط کیلئے یہ کاغذ حضرت خلیفہ المسیح
کی خدمت میں پیش کیا۔آپ نے اس پر دستخط کئے۔اس کے علاوہ مولوی محمد علی صاحب۔ڈاکٹر
مرزا یعقوب بیگ صاحب ، صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اور نواب محمد علی خان صاحب
نے بھی بطور گواہ اس وصیت پر دستخط کئے۔لیکن افسوس کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی الله عنه
کی اس واضح اور غیر مبہم وصیت کے باوجود کہ آپ کے بعد کسی متقی فرد کو آپ کا جانشین منتخب کیا
جائے (نہ کہ چند افراد پر مشتمل کسی انجمن کو) اور باوجود اس کے کہ نہایت حکیمانہ رنگ میں حضرت
خلیفہ المسیح نے اس وصیت کو سُنانے کے لئے جناب مولانا محمد علی صاحب ہی کو منتخب فرمایا اور پھر
مولانا کوم
تین بار ان سے وصیت پڑھا کر سنوائی۔نہ تو مولانا کے ارادوں میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی نہ اُن کے
ہم خیال اور زیر اثر احباب کے طرز عمل کی کوئی اصلاح ہوتی۔گویا سرپنچوں کا کہا سر آنکھوں پر تھا لیکن۔۔۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے جب یہ حالات دیکھے تو سخت فکرمند ہوئے اور اس مضمون کا ایک اشتہار
لکھ کر شائع کرنے کا ارادہ فرمایا کہ اب جبکہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سخت بیمار ہیں مناسب
نہیں کہ ہم اس طرح کی اختلافی بھییں کریں۔اس کا انجام فتنہ کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔اس لئے اس وقت
تک کہ اللہ تعالیٰ حضور کو شفا عطا فرمائے اور آپ خود ان بحثوں کی نگرانی کر سکیں نہ کچھ لکھا جائے
اور نہ زبانی گفتگو کی جائے۔آپ نے اشتہار کا مسودہ مولوی محمد علی صاحب کو بھیجا کہ اگر انہیں اس
تجویز سے اتفاق ہو تو وہ بھی اس پر دستخط کر دیں تا ہر
قسم کے خیالات کے لوگوں پر اس کا اثر ہو
اور ساری جماعت فتنہ سے محفوظ ہو جائے لیکن مولوی محمد علی صاحب نے اس اشتہار پر دستخط کرنے
سے انکار کر دیا اور کا
ا اور مذریہ پیش فرمایا کہ چونکہ اس اختلاف سے عام طور پر لوگ واقف نہیں اس لئے ان
حالات میں یہ اشتہار ٹھیک نہیں۔ایسا اشتہار شائع کرنے سے دشمنوں کو جماعت کے اندرونی اختلاف
سے واقفیت ہوگی اور انہیں ہنسی کا موقع ملے گا۔اس کی بجائے بہتر صورت یہ ہے کہ قادیان کے لوگوں
کو جمع کیا جائے اور اس میں آپ اور میں تقریر کریں اور لوگوں
کو سمجھائیں کہ اختلافی مسائل پر گفتگو ترک کر
دیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب کا مقصد چونکہ اتحاد و اتفاق تھا اس لیئے آپ نے مولوی صاحب کی
تجویز مان لی اور اشتہار شائع کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔چنانچہ اس تجویز کے مطابق لوگ مسجد نور میں
جمع ہوئے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے اتحاد و اتفاق سے رہنے اور اس نازک موقع پر اختلافی بخشیں ترک
کر دینے کی تلقین فرمائی۔اس کے بعد مولانا محمد علی صاحب نے اس موضوع پر پُر زور خطاب فرمایا کہ
اُنکے ہم خیال دوستوں کی اور اُن کے نظریات کی مذمت کرنے والے لوگ باز آجائیں۔ورنہ فتنہ پیدا
ہوگا۔چنانچہ اس رنگ میں جناب مولانا صاحب مرحوم وہ سب کچھ کہہ گئے جس کے نہ کہنے کی تاکید کے
لئے یہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔اس قسم کی بخشیں صرف قادیان تک محدود نہ تھیں بلکہ با قاعدہ مہم کی صورت میں نمائندگان کو بھیجوا
کر مختلف جماعتوں میں نظام خلافت کے خلاف پراپیگنڈہ کروایا جار ہا تھا اور جہاں جہاں مولانا محمد علی صاب
کے ہم خیال دوست موجود تھے وہ کسی نہ کسی رنگ میں ضرور یہ مسئلہ چھیڑ دیتے تھے۔مکرم چوہدری محمد
ظفر اللہ خان صاحب ان دنوں انگلستان میں تھے۔اس بارہ میں آپ کی ایک روایت بھی پڑھنے
-
سے تعلق رکھتی ہے :-
یر میں خواجہ کمال الدین صاحب لندن تشریف لاتے۔۔۔تھوڑے
عرصہ بعد خواجہ صاحب اس مکان میں آگئے جس میں میں رہتا تھا اور مجھے
روزانہ کچھ وقت اُن کی صحبت میں گزارنے کا موقع مل گیا۔دوران گفتگو
سلسلہ احمدیہ کا ذکر بھی آتا تھا۔ایک دفعہ ہم دونوں سیر کے لئے جارہے
تھے کہ فرمایا " نور الدین کے بعد خلافت کے متعلق بھی رولا ہی پڑے گا
گفتگو پنجابی زبان میں تھی اور محبت کے رنگ میں خواجہ صاحب اکثر خلیفہ
المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کا نام اسی بے تکلفی سے لیتے تھے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر بعض دفعہ صرف مرزا " کہ کر کرتے
تھے )۔میاں محمود ابھی بچہ ہے۔محمد علی بہت حساس ہے۔بات بات
پر روپڑتا ہے۔اور میں ہوں لیکن مجھ میں یہ نقص ہے کہ میں سچی بات منہ پر
کہہ دیتا ہوں۔مجھ سے لوگ خفا ہو جاتے ہیں " میں نے عرض کیا " خواجہ
صاحب ! خلافت کے متعلق حضرت خلیفہ المیسے اپنی لاہور کی تقریر میں
بہت کچھ وضاحت فرما چکے ہیں آپ کیوں فکر کرتے ہیں۔وقت آنے پر
اللہ تعالیٰ جسے پسند فرماتے گا کھڑا کر دے گا اس پر فرمایا " یہ مفتی صادق
کم بخت ہمارے خلاف سب کچھ شائع کر دیتا ہے۔ہمارے حق کی کوئی بات نہیں لکھتا ہے
تحدیث نعمت صد ۵ام ۴۶۰
کم ۲۳۳
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات اور خلافت ثانیہ کا قیام۔۔۱۳ مارچ ۹۷ جمعہ کا دن تھا حسب سابق آپ نے صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کو خطبہ دینے
کا ارشاد فرمایا جمعہ سے کچھ دیر پہلے اچانک آپ
کی طبیعت کرنے لگی۔اکثر دوست جمعہ کیلئے مسجد اقصی میں جاچکے
تھے۔آپ نے ساعت وصال قریب دیکھ کر اپنے صاحبزادہ عبدالحی کو بلوایا اور حسب ذیل الفاظ میں الوداع کہی :
ANTENN إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ پر میرا ایمان رہا اور اس پر مرتا
ہوں اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب صحابہ کو میں اچھا
سمجھتا ہوں۔اس کے بعد میں حضرت امام بخاری کی کتاب کو خدا کی پسندیدہ
سمجھتا ہوں۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو مسیح موعود اور خدا کا برگزیدہ
انسان سمجھتا ہوں۔مجھے اُن سے اتنی محبت تھی کہ جتنی میں نے اُن کی
اولاد سے کی تم سے نہیں کی۔قوم کو خدا کے سپر دکرتا ہوں اور مجھے اطمینان
ہے کہ وہ ضائع نہیں کرے گا۔تم کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کی کتاب
کو پڑھنا پڑھانا اور عمل کرنا میں نے بہت کچھ دیکھا پر قرآن جیسی چیز نہ
دیکھی۔بے شک یہ خدا کی کتاب ہے۔باقی خدا کے سپر د میله
اسی طرح اپنی صاحبزادی امتہ الحی کو پیغام دیا کہ وہ میرے مرنے کے
بعد میاں صاحب سے کہہ دیں کہ عورتوں میں بھی درس دیا کریں میٹھے
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات بین جمعہ کے وقت ہوئی حضرت صاحبزادہ
مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کرہ دار السلام جانے سے پہلے کچھ دیر کے
لئے اپنے گھر تشریف لے گئے تو اچانک حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کا ملازم گھبرایا ہوا پہنچا کہ
نواب صاحب نے گھوڑا گاڑی بھیجی ہے، فوراً تشریف نے آئیں۔چنانچہ آپ اسی وقت گاڑی میں
سوار ہو کر روانہ ہو گئے لیکن ابھی راستہ ہی میں تھے کہ ایک دوسرا ملازم دور تا ہوا آیا اور حضرت خلیفہ
المسیح الاوں رضی اللہ عنہ کے وصال کی اندوہناک خبردی ان الله و انا الیه راجعون - آپ کو بھی پہنچتے
ہی اپنے نہایت مشفق استاد اور مہربان آقا کی نعش مبارک کے پاس پہنچے۔اس سراپا نور مقدس
وجود کا چہرہ دیکھا۔انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ کر فرمایا۔طبت حيا وميتا۔اور بڑے الحاج
سے آپ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرنے کے بعد باہر دوستوں کے مجمع میں تشریف لے آئے
له الحكم ۲ در تاریخ ۱۱
1910
له الفضل ١٨ مارچ ۹۱
۳۳۵
یا ہر دوستوں کا غم سے برا حال ہوا جاتا تھا۔جس نے بھی یہ خبر سُنی پریشان حال دوڑتا ہوا دار السلام
پہنچا۔چنانچہ بہت جلد غمزدہ مخلصین کی ایک بھاری تعداد کو بھی کے وسیع و عریض بیرونی صحن میں
جمع ہو گئی۔اسی حالت میں نماز عصر کا وقت ہو گیا اور سب احباب نماز کے لئے مسجد نور میں جمع ہو
گئے۔نماز کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک مختصر تقریر فرمائی
اور فرمایا کہ یہ ایک نازک وقت ہے اور جماعت کے لئے ایک بھاری ابتلاء کی گھڑی در پیش ہے
سب لوگ گریہ وزاری کے ساتھ اپنے خدا کے حضور دعائیں کریں کہ وہ اس اندھیرے وقت میں
جماعت کے لئے روشنی پیدا فرمائے اور نہیں ہر رنگ میں ٹھوکر سے بچا کر اس راستہ پر ڈال دیے
جو جماعت کے لئے بہتر اور مبارک ہے۔جن لوگوں کو طاقت ہو وہ کل ہفتہ کے دن روزہ رکھیں تاکہ راست
کی نمازوں اور دعاؤں کے ساتھ کل کا دن بھی دُعا اور ذکر الہی میں گزرے۔اس تقریر نے سکینت
اور تسلی کی ایک لہردلوں میں دوڑا دی اور سبھی اپنے خدا کے حضور جھلکتے اور اُسی سے فضل کی التجا کرتے
ہوئے عاجزانہ دعاؤں میں لگ گئے۔ادھر شمع خلافت کے پروانوں کی یہ حالت تھی اُدھر مہنگرین
خلافت کا یہ حال تھا کہ وصال کی خبر سُنتے ہی مختلف جماعتوں میں کارندے دوڑا دیئے تاکہ تمام جماعتوں
میں فوری طور پر ایک ایسا رسالہ تقسیم کر دیا جائے جو انکارِ خلافت سے متعلق پراپیگنڈے پرمشتمل تھا۔اور جو پہلے ہی سے تصنیف اور طبع ہو کر اس انتظار میں تیار پڑا تھا کہ جو نہی حضرت خلیفہ المسیح کا وصال
ہوا پہلے سے مقرر کردہ کارکنان ان رسالوں کو لے اورمیں اور تمام جماعتوں میں تقسیم کر دیں۔یہ رسالہ میں اکیس صفحات کا تھا جس کے مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ جماعت میں خلافت کے نظام
کی ضرورت نہیں بلکہ انجمن کا انتظام ہی کافی ہے البتہ غیر احمدیوں سے بیعت لینے کی غرض سے اور
حضرت خلیفہ اول کی وصیت کے احترام میں کسی شخص کو بطور امیر مقرر کیا جاسکتا ہے مگر یہ شخص جانت
یا صدر انجمن کا مطارع نہیں ہو گا بلکہ اس کی امارت محدود اور مشروط ہوگی۔**
اس رسالہ میں طرح طرح سے جماعت کو ابھارا گیا تھا کہ وہ کسی واجب الاطاعت خلافت پر
رضا مند نہ ہو۔اس رسالہ کی اشاعت کی خبر بہت جلد قادیان میں پھیل گئی جس سے سوگوار مخلصین کی
تشویش میں مزید اضافہ ہونا ایک طبیعی امر تھا۔مکرم مولانا محمد علی صاحب کے اس خطرناک اقدام کا وسیع
پیمانے پر فوری تدارک کرنا تو ان حالات میں بہت مشکل تھا۔لیکن بالکل خاموش رہنا بھی خطرات سے
خالی نہ تھا۔اس لئے قادیان میں حاضر الوقت احمدیوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے غلامان خلافت
کی طرف سے ایک مختصر نوٹ تیار کیا گیا جس کا مضمون یہ تھا کہ جماعت میں اسلام کی تعلیم اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی وصیت کے مطابق خلافت کا نظام ضرور کی ہے اور جس طرح حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ جماعت کے مطاع تھے اسی طرح آئندہ خلیفہ بھی مطاع ہوگا۔اس نوٹ
پر حاضر الوقت لوگوں سے دستخط لئے گئے تاکہ یہ اس بات کا ثبوت ہو کہ جماعت کی اکثریت نظام
خلافت کے حق میں ہے۔حالات بڑی تیزی سے نازک تر ہوتے جارہے تھے اور جو آتشیں مادہ مدت
سے اُبل رہا تھا، اب پھٹ پڑنے کو تھا۔اس صورتحال کے تدارک کے لئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے باہمی سمجھوتے
کے لئے ایک آخری کوشش ضروری کبھی۔چنانچہ فریقین کے چند زعما۔اس غرض کے لئے نواب محمد علی
خان صاحب کی کو بھٹی میں جمع ہوئے حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف سے یہ امر پوری وضاحت
کے ساتھ پیش کیا گیا کہ اس وقت سوال اصول کا ہے کسی کی ذات کا نہیں۔اگر آپ لوگ خلافت
کے اصول
کو تسلیم کر لیں تو ہم خدا کو حاضر و ناظر جان کر عہد کرتے ہیں کہ مومنوں کی کثرت رائے سے جو
بھی خلیفہ منتخب ہو گا خواہ وہ کسی پارٹی کا ہو ہم سب دل و جان سے اس کی خلافت کو قبول کریں گے
مگر منکرین خلافت نے اس مخلصانہ اور با اصول پیشکش کو قبول نہ کیا اور ہر قسم کے سمجھوتے سے انکار کردیا۔اس پر پھر ان لوگوں سے استدعا کی گئی اگر آپ حضرات خلافت کے اتنے ہی مخالف میں تو ہمارا
آپ پر کوئی زور نہیں لیکن جو لوگ خلافت کو ضروری خیال کرتے ہیں، خدا را آپ اُن کے راستہ میں تو ردک
نہ بنیں اور انہیں اپنے میں سے کوئی خلیفہ منتخب کر کے ایک ہاتھ پر جمع ہونے کا موقع دیں۔لیکن یہ
مخلصانہ اپیل بھی صدا بصحرا ثابت ہوئی اور اتحاد کی کوئی صورت وہ لوگ ماننے کے لئے تیار نہ ہوئے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے ذاتی طور پر بھی جناب مولوی محمد علی صاحب ایم اے سے اس
سلسلہ میں بات چیت کی۔اس بات چیت کے دوران مولوی صاحب نے آپ سے کہا کہ چونکہ ہر ایک
کام بعد مشورہ ہی اچھا ثابت ہوتا ہے اس لئے حضرت خلیفہ المسیح رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد
جلدی سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ پورے مشورہ کے بعد کوئی کام ہونا چاہیئے۔آپ نے اُن
سے کہا کہ جلدی کا کام بیشک بُرا ہوتا ہے اور مشورہ کے بعد ہی کام ہونا چاہیے اور ایک روز انتظار کر لیا جائے جب
بیرونی جماعتوں سے احباب بکثرت شریف لے آئیں تو مشورہ ہو جاوے میولوی صاحب نے اس تجویز کو ر ذکرتے
ہوئے فرمایا، چونکہ اختلاف ہے اس لئے پورے طور پر بحث ہو کر ایک بات پر متفق ہو کر کام کرنا چاہیے۔پچار
پانچ ماہ اس پر تمام جماعت غور کرے۔تبادلہ خیالات کے بعد پھر جو فیصلہ ہو اس پر عمل کیا جاوے۔آپ نے دریافت کیا
140
لے تاریخ احمدیت جلد ۴ ص ۵۸۲ ، آتنیه صداقت صن ، رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹
م
که اول تو سوال یہ ہے کہ اختلاف کیا ہے۔پھر یہ سوال ہے کہ اس قدر عرصہ میں انجیر کسی رہنما کے جماعت
میں فساد پڑا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے
موقع پر اس طرح ہوا تھا کہ جولوگ جمع ہو گئے تھے۔انہوں نے مشورہ کردیا تھا اور یہی طریق پہلے زمانہ میں
بھی تھا۔چھ چھے ماہ کا انتظار نہ کبھی پہلے ہوا اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد۔مولوی محمد علی صاحب نے جواب دیا کہ اب اختلاف ہے پہلے نہ تھا۔دوسرے اس انتظار میں
حرج ہی کیا ہے اگر خلیفہ نہ ہو تو اس میں نقصان
کیا ہوگا ؟ وہ کونسا کام ہے جو کل ہی خلیفہ نے کرنا
ہے۔آپ نے اُن کو جواب دیا کہ اس بات کا فیصلہ تو جماعت حضرت مسیح موعود کی وفات پر ہی کر
چکی ہے کہ اس جماعت میں سلسلہ خلافت چلے گا۔اس پر دوبارہ مشورہ بے معنی ہے اب یہ سوال نہیں
اٹھایا جا سکتا۔اگر مشورہ کا سوال ہے تو صرف تعین خلیفہ کے متعلق ہے۔اور یہ جو آپ نے کہا ہے کہ
خلیفہ کا کام کیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ خلیفہ کا کام علاوہ روحانی نگہداشت کے جماعت کو متحد
رکھنا اور فساد سے بچانا ہے اور یہ کام نظر نہیں آیا کرتا کہ میں آپ کو معین کر کے بتادوں۔خلیفہ کا کام
روحانی تربیت اور نظام کا قیام ہے نہ روحانی تربیت مادی چیز ہے کہ میں بتا دوں کہ وہ یہ کام کرے
گا اور نہ فساد کا کوئی وقت معین ہے کہ فلاں وقت تک اس کی ضرورت پیش نہ آوے گی۔ممکن ہے
کہ کل ہی کوئی امر ایسا پیش آجا دے جس کے لئے کسی نگران ہاتھ کی ضرورت ہو۔پس آپ اس سوال کو
جانے دیں کہ خلیفہ ہو یا نہ ہو میشورہ اس امر کے متعلق ہونا چاہیئے کہ خلیفہ کون ہو۔اس پر مولوی صاب
نے کہا اس میں وقت ہے۔چونکہ عقائد کا اختلاف ہے اس لئے تعین میں اختلاف ہوگا۔ہم لوگ کسی
لیے شخص کے ہاتھ پر کیونکر بیعت کر سکتے ہیں جس کے ساتھ ہمیں اختلاف ہو۔آپ نے جواب دیا کہ اول
تو ان امور اختلافیہ میں اب تک کوئی ایسی بات نہیں جس میں اختلاف ہمیں ایک دوسرے کی بیعتہ سے
رو کے لیکن بہر حال ہم اس امر کے لئے تیار ہیں کہ آپ میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کرلیں۔اس پرر
مولوی صاحب نے کہا کہ بیشکل ہے اور آپ جانتے ہیں کہ لوگوں کی کیا رائے ہے۔عرض اس طرح کوئی
فیصلہ ہوئے بغیر یہ گفت گو بھی ختم ہوتی۔پس جب کہ کوئی صورت سمجھوتہ کی باقی نہ رہی اور مولوی محمد علی صاحب اور آپ کے رفقا حضرت
خلیفہ اول نہ کی وصیت کے باوجود نظام خلافت قائم رکھنے پر راضی نہ ہوتے تو سم از مارچ سالہ بروز
ہفتہ قادیان میں حاضر الوقت احمدی احباب عصر کی نماز کے بعد انتخاب خلافت کے لئے مسجد نور میں
کے اختلاف سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات من ، آیینه صداقت منها
1910