باب پنجم ۔ عہد خلافت اولیٰ کے آخری ایام ۔ خلافت ثانیہ کا قیام ۔ انکار خلافت کا فتنہ اور اس کی مختلف اشکال
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 2
م
جمع ہوئے۔قریبا دو ہزار کا مجمع تھا۔سب سے پہلے نواب محمد علی خاں صاحب نے حضرت خلیفہ اول
کی وصیت پڑھ کر سنائی جس میں جماعت کو ایک ہاتھ پر جمع ہو جانے کی نصیحت تھی۔مولانا سید محمد من
صاحب امروہی نے جو جماعت کے بڑے بزرگوں میں سے تھے کھڑے ہو کر تقریر کی اور خلافت کی ضرورت
اور اہمیت بتاکر تجویز کی کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے بعد میری رائے میں ہم سب کو حضرت مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب کے ہاتھ پر جمع ہو جانا چاہتے کہ وہی ہر رنگ میں اس مقام کے اہل اور
قابل ہیں۔اس پر سب طرف سے ہاں حضرت میاں صاحب حضرت میاں صاحب کی آواز میں اُٹھنے
آوازیں
لگیں اور سارے مجمع نے بالاتفاق اور بالاصرار کیا کہ ہم اس تجویز کو بدل و جان قبول کرتے ہیں۔اس
وقت مولوی محمد علی صاحب اور اُن کے بعض رفضا بھی موجود تھے۔مولوی محمد علی صاحب نے مولوی محمد
احسن صاحب کی تقریر کے بعد کچھ کہنا چاہا اور اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف
کھینچنے کی کوشش کی۔اسی اثناء میں دوسری طرف سید میر حامد شاہ صاحب کھڑے ہو گئے۔دونوں کچھ کہنا چاہتے تھے
مگر سید صاحب چاہتے تھے کہ وہ پہلے اپنا عندیہ بیان کریں اور مولوی صاحب اپنے خیالات پہلے سنانا
چاہتے تھے۔ان دونوں بزرگوں میں کچھ دیر تک باہم رد و کد ہوتی رہی بسید صاحب مرحوم مولوی صاب
سے اور مولوی صاحب سید صاحب سے صبر اور انتظار کرنے کی درخواستیں کرتے رہے۔وہ کہتے مجھے
پہلے کچھ کہ لینے دیں اور وہ فرماتے مجھے عرض کر لینے دیں۔غرض اس طرح ایک مجادلہ کی صورت بن
گئی۔اس پر شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ نے جرات کی اور عرض کیا کہ ان جھگڑوں میں
یہ قیمتی وقت ضائع نہیں ہونا چاہئے۔ہمارے آقا حضرت صاحبزادہ صاحب ہماری بیعت قبول فرما دیں
اس پر حاضرین مجلس بلا توقف بے اختیار لبتك لبنك کہتے ہوئے حضرت صا حبزادہ صاحب کی طرف
H
بڑھے۔--
یہ نظارہ اور لوگوں کا جوش و خروش کسی دیکھنے والے کو بھول نہ سکتا تھا۔لوگ چاروں طرف
سے بیعت کے لئے ٹوٹے پڑتے تھے اور یوں نظر آتا تھا کہ خدائی فرشتے لوگوں کے دلوں کو پکڑ پکڑ کر
منشائے ایزدی کی طرف کھینچے لارہے ہیں۔اس وقت شوق کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک دوسرے پر
گرے پڑتے تھے۔چاروں طرف سے آواز اُٹھ رہی تھی کہ حضور ا ہماری بیعت قبول کریں۔حضور ا ہماری
بیعت قبول کریں۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے چند لمحات کے تامل کے بعد میں
میں ایک عجیب قسم کا عالم تفکر تھا، فرمایا مجھے تو بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں، اس پر مولوی سید سرور
۳۳۹
شاہ صاحب نے کہا میں بیعت کے الفاظ بولتا جاتا ہوں۔آپ اُن کو دُہراتے ہوئے لوگوں کی بیعت
لینا قبول کریں۔غرض جب حاضر الوقت لوگوں کا اصرار بڑھا تو آپ نے پوری ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے
اپنا ہاتھ بیعت لینے کے لئے بڑھایا اور بیعت شروع ہو گئی۔الفاظ بیعت کا سُنتا تھا کہ یک لخت
مجلس پر ایک سناٹا چھا گیا۔جولوگ قریب نہیں پہنچ سکتے تھے انہوں نے اپنی پگڑیاں پھیلا کر یا ایک
دوسرے کی پیٹھوں پر ہاتھ رکھ کر بیعت کے الفاظ دہراتے ہے اور اس طرح خدا کے مسیح کی یہ
ا
پیش خبری مکر بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئی کہ میں خدا کی ایک قسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض
اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے "
بیعت کے بعد لمبی دُعا ہوئی پھر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
ایده الله تعالیٰ بِنَصْرِدِ الْعَزِیز نے ایک روح پرور اور سکینت بخش تقریر فرمائی۔آپ نے فرمایا:
"دوستو ! میرا یقین اور کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور اس کا
کوئی شریک نہیں۔میرے پیارو ! پھر میرا یقین ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔میرا
ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص نہیں آسکتا جو آپ کو دی ہوتی شرعیت
ں سے ایک شعشہ بھی منسوخ کر سکے۔میرے پیارو ! میرا دہ محبوب آقا
سید الانبیا تر ایسی عظیم الشان شان رکھتا ہے کہ ایک شخص اس کی غلامی
میں داخل ہو کر کامل اتباع اور وفاداری کے بعد نبیوں کا رتبہ حاصل کر سکتا
ہے۔یہ سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ایسی شان اور
عزت ہے کہ آپ کی سچی غلامی میں نبی پیدا ہو سکتا ہے۔یہ میرا ایمان ہے
اور پورے یقین سے کہتا ہوں۔پھر میرا یقین ہے کہ قرآن مجید وہ پیاری
کتاب ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتی ہے اور وہ
خاتم الکتب اور خاتم شریعت ہے۔پھر میرا یقین کامل ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام و ہی نبی تھے جس کی خیر مسلم میں ہے اور وہی
امام تھے جس کی خبر بخاری میں ہے۔پھر میں کہتا ہوں کہ شریعیت اسلامی
کے آئینہ صداقت صث ، خلافت ثانیہ کا قیام صب۔۔
۳۴۰
میں کوئی حصہ اب منسوخ نہیں ہو سکتا۔صحابہ کرام رضوات الله عليهم
اجمعین کے اعمال کی اقتداء کرو۔وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
دعاؤں اور کامل تربیت کا نمونہ تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد دوسرا جو اجماع ہوا وہ خلافت حقہ راشدہ کا سلسلہ ہے۔خوب غور
سے دیکھ لو اور تاریخ اسلام میں پڑھ لو کہ جو ترقی اسلام کی خلفائے راشدین
کے زمانہ میں ہوئی جب وہ خلافت محض ملوکیت کے رنگ میں تبدیل ہو
گئی تو
تو گھٹتی گئی یہاں تک کہ اب جو اسلام اور اہلِ اسلام کی حالت ہے
تم دیکھتے ہو۔تیرہ سو سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس منہاج نبوت پر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدں
کے موافق بھیجا اور اُن کی وفات کے بعد پھر وہی سلسلہ خلافت راشدہ
کا چلا ہے۔حضرت خلیفہ المسیح مولانا نور الدین صاحب اُن کا درجہ اللہ
علیین میں ہو۔اللہ تعالٰی کروڑوں کرور قیمتیں اور برکتیں اُن پر نازن
کرے میں طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی محبت اُن کے دل میں بھری ہوئی اور اُن کے رگ
دریشہ میں جاری تھی جنت میں بھی اللہ تعالیٰ انہیں پاک وجو دون
اور پیاروں کے قرب میں آپ کو اکٹھا کرئے اس سلسلہ کے پہلے خلیفہ
تھے۔اور ہم سب نے اسی عقیدہ کے ساتھ ان کے ہاتھ پر بیعت کی
تھی ہیں جب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اسلام مادی اور روحانی طور پر
ترقی کرتا رہے گا۔۔۔۔۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میرے دل میں ایک خوف ہے اور اپنے وجود
کو بہت ہی کمزور پاتا ہوں۔حدیث میں آیا ہے کہ تم اپنے غلام کو وہ کام
مت بتاؤ جو وہ کر نہیں سکتا۔تم نے مجھے اس وقت غلام بنانا چاہا ہے تو
وہ کام مجھے نہ بتانا جو میں نہ کر سکوں۔میں جانتا ہوں کہ میں کمزور اور گنہ گار ہوں
میں کس طرح دعوی کر سکتا ہوں کہ دنیا کی ہدایت کر سکوں گا اور حق اور راستی
کو پھیلا سکوں گا۔ہم تھوڑے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کی تعداد بہت۔
۳۴۱
زیادہ ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم اور غریب نوازی پر ہماری امیدیں
بے انتہا نہیں تم نے یہ بوجھ مجھ پر رکھا ہے تو سنو ! اس ذمہ داری سے
عہدہ برآ ہونے کے لئے میری مدد کرو اور وہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے فضل
اور توفیق چاہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور فرمانبرداری میں میری اطاعت کرو۔میں انسان ہوں اور کمزور انسان مجھ سے کمزوریاں ہوں گی تو تم چشم پوشی
کرنا۔تم سے غلطیاں ہوں گی تو میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر عہد کرتا
ہوں کہ میں چشم پوشی اور درگذر کروں گا۔اور میرا اور تمہارا متحدہ کام اس
سلسلہ کی ترقی اور اس سلسلہ کی غرض و غایت کو عملی رنگ میں پیدا کرنا
ہے پس اب جو تم نے میرے ساتھ ایک تعلق پیدا کیا ہے اس کو وفاداری
سے پورا کرو تم مجھ سے اور میں تم سے چشم پوشی خدا کے فضل سے کرتا ہوں
گا۔تمہیں امر بالمعروف میں میری اطاعت اور فرمانبرداری کرنی ہوگی۔۔۔اں میں پھر کہتا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ امر معروف میں میری خلاف ورزی
نہ کرنا۔اگر اطاعت اور فرمانبرداری سے کام لو گے اور اس عہد کو مضبوط
کرو گے تو یاد رکھو اللہ تعالیٰ کا فضل ہماری دستگیری کرے گا۔اور ہماری
متحدہ دعائیں کامیاب ہوں گی۔۔جس کام کو مسیح موعود نے جاری کیا تھا
اپنے موقع پر وہ امانت میرے سپرد ہوتی ہے۔پس دُعائیں کرو اور تعلقات
بڑھاؤ اور قادیان آنے کی کوشش کرو اور بار بار آؤ۔میں نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام سے سُنا ہے اور یا بہ بارسُنا ہے کہ جو یہاں بار بار
نہیں آتا اندیشہ ہے کہ اس کے ایمان میں نقص ہو۔اسلام کا پھیلانا ہمارا
پہلا کام ہے۔مل کر کوشش کرو تا کہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں اور فضلوں کی
بارش ہو۔میں پھر تمہیں کہتا ہوں، پھر کہتا ہوں اور پھر میں کہتا ہوں اب جو تم
نے بیعت کی ہے اور میرے ساتھ ایک تعلق حضرت مسیح موعود
کے بعد قائم کیا ہے اس تعلق میں وفادار کی کا نمونہ دکھاؤ اور مجھے
اپنی دعاؤں میں یاد رکھو میں ضرور تمہیں یاد رکھوں گا۔ہاں یا درکھتا بھی
رہا ہوں۔کوئی دُعا میں نے آج تک ایسی نہیں کی جس میں میں نے
،
سلسلہ کے افراد کے لئے دُعا نہ کی ہو۔مگر اب آگے سے بھی زیادہ یاد
رکھوں گا۔مجھے کبھی پہلے بھی دُعا کے لئے کوئی ایسا جوش نہیں آیا
جس میں احمدی قوم کے لئے دُعا نہ کی ہو۔پھر سنو کہ کوئی کام ایسانہ کرو
جو اللہ تعالیٰ کے عہد شکن کیا کرتے ہیں۔ہماری دعائیں میں ہوں کہ ہم
مسلمان جنگیں اور مسلمان مریں۔آمین یا
دعا اور تقریر کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی رضی الله عنه
نے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے شمالی میدان میں قریباً اڑھائی ہزار اشکبار مخلصین جماعت کے ساتھ حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور پھر آپ کی معیت میں احباب حضرت خلیفہ اول رضی اللہ
عنہ کی نعش مبارک کو لے کر بہشتی مقبرہ کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں پہ پہنچ کر اس مبارک وجود
کو ہزاروں دعاؤں کے ساتھ اس کے محبوب آقا کے پہلو میں دفن کیا۔حضرت اقدس خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے وصال کے ساتھ جماعت احمدیہ کی تاریخ کا
ایک اور زریں باب بند ہوا اور ایک اور زریں باب کھلا۔اگرچہ مذہبی قوموں کی زندگی میں بھی تعظیم مخلص بنجا
بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں اور قومی تاریخ کے اوراق پر اپنی عظمت کے انمٹ نقوش ثبت کر جاتے
ہیں لیکن تو میں اُن کی زندگی سے زندگی تو پاتی ہیں، اُن کے مر جانے سے مر نہیں جاتیں۔بلکہ ایک عرب
شاعر کے اس لازوال شعر کے مصداق ایک کے بعد دوسرا عظیم سردار اُن کے جھنڈے کو منبوط
ہاتھوں میں تھامے ہوئے اُن کی رہنمائی کے لئے آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔زندہ قوموں کی کیسی
سچی اور پاکیزہ تصویر اس شعر میں کھینچی گئی ہے کہ :
اذا سید مناخلا قام سید
قؤل لما قال الكرام فعوك
یعنی جب ہم میں سے ایک سردار گزر جاتا ہے تو اس کی جگہ ویسا ہی ایک دوسرا اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔قوم کے صاحب اکرام بزرگوں نے جو اچھی باتیں کسی تھیں، وہ ویسی ہی اچھی باتیں بڑی کثرت سے کہتا
ہے اور گفتار کا غازی نہیں بنتا بلکہ کردار کا بھی غازی ہوتا ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ کا ہر باب جو
ایک دور پر بند ہوتا اور ایک نئے دور پر کھلتا ہے اس شعر کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کرتا چلا جاتا
ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے بڑے مشکل مقام پر قدم رکھا تھا لیکن اپنی کمزور صحت
الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۱۷
سلام لهم سلام
دکھتے بدن اور بڑھاپے کے سو عوارض کے باوجود بڑی جوانمردی ہمت استقلال اور غیر متزلزل
تو کل کے ساتھ خلافت مسیح موعود کی عظیم ذمہ داریوں کو نباہا۔فتنوں کی آندھیاں چلیں گر آپ کے پائے
ثبات کو ایک ذرا سی لغزش بھی نہ دے سکیں اور خلافت احمدیہ کی جو عظیم امانت اللہ تعالیٰ کی طرف
سے آپ کے سپرد کی گئی تھی اس کے تقدس پر آپ نے آنچ نہ آنے دی۔آپ کے وصال پر
آج ساٹھ برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی احمدیت کے بلند و بالا گنبدوں سے آپ کے ان پر شوکت
الفاظ کی بازگشت سنائی دیتی ہے کہ :-
خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی۔جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا۔مجھے تم میں سے کسی کا خوف نہیں اور بالکل نہیں، ہاں میں صرف خدا ہی کا خوف رکھتا ہوں۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے اس قسم کے خیالات ہلاکت کی
حد تک پہنچاتے میں تم ان سے بچو۔پھر سُن لو کہ مجھے نہ کسی انسان نے نہ کسی انجمن نے
خلیفہ بنایا ہے اور نہ میں کسی انجمن کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ وہ خلیفہ بنائے۔مجھے کو نہ کسی انجمن نے (خلیفہ) بنایا اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس
کے چھوڑ دینے پر تھوکتا بھی نہیں اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی
ردا کو مجھ سے چھین ہے۔یہ اعتراض کرنا کہ خلافت حق دار کو نہیں پہنچی رافضیوں کا عقیدہ ہے اس سے توبہ کر لو
اللہ تعالٰی نے اپنے ہاتھ سے نہیں کو حق دار سمجھا خلیفہ بنایا۔جو اس کی مخالفت کرتا ہے
وہ جھوٹا اور فاسق ہے۔خلافت کیسری کی دکان کا سوڈا واٹر نہیں۔تم اس بکھیرے سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے
میں جب مر جاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جسکو خدا چاہے گا اور خدا اسکو آپ کھڑا کر دے گا۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور نہ اب تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی
میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر زیادہ زور دو گے تو یاد رکھو میرے پاس ایسے
خالد بن ولید ہیں جو تمہیں مرتدوں کی طرح سنزا دیں گے۔وہ خالد کون تھا جس کی تیغ براں خلافتِ احمدیہ کے دائیں اور باتیں اور آگے اور پیچھے شب آسمانی
کی طرح چمکتی اور ہر شیطان مارد کو دھتکار رہی تھی۔یہ وہی ایاز نور تو تھا جو بعد میں تاریخ احمدیت کے
أفق ير محمود بن کر ابھرا اور باون برس تک مسند خلافت پر جلوہ افروز رہا۔انکار خلافت کا فتنہ اور اس کی مختلف اشکال
پیشتر اس کے کہ ہم اس دور محمودیت کے روشن باب میں داخل ہوں ہمیں چند لمحے
یہاں توقف کر کے اس فتنے کی حقیقت سے متعلق کچھ مزید عرض کرنے کی اجازت دیجئے جو انکار
خلافت کی صورت میں مختلف وقتوں میں حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے مبارک عہد میں
بار بار سر اٹھانے کی کوشش کرتا رہا اور بالآخر تقدیر الہی نے خلافت اُولیٰ اور خلافت ثانیہ کے
اس کی مرکز کی جڑوں کو قادیان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محم و احمد
صاحب کی سیرت اور کردار سے اس مضمون کا گہرا تعلق ہے کیونکہ عہد خلافت اُولیٰ میں بھی اور بعد میں
اپنی باون سالہ خلافت کے درخشندہ دور میں بھی آپ نے خلافت احمدیہ کے استحکام کے لئے عظیم
انسان جدوجہد کی۔یہ آپ کی انتھک محنت اور کاوش اور طویل تعلیم و تربیت ہی کا نتیجہ تھا کہ جماعت
احمدیہ کے اندر خلافت کا مقام ایسا واضع ہو گیا اور قلوب کی گہرائیوں میں اس شجرہ طیبہ کی جڑیں ایسی
مضبوطی کے ساتھ پیوستہ ہو گئیں کہ فتنوں کی تیز و تند آندھیاں پھر
کبھی اُن کے پائے ثبات کو لرزاں
نہ کر سکیں۔ابھی ذکر گزرا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت نے منکرین خلافت کو خلافت ثانیہ کے آغاز ہی میں
قادیان چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور کر دیا اور اس طرح اس گروہ کا تعلق احمدیت کے مرکزی تنے سے ہمیشہ
کے لئے کٹ گیا۔لیکن اس کے باوجود چونکہ منکرین خلافت بھی احمدیت ہی کی طرف منسوب رہے
لہذا عملاً احمدیت کے نام پہ دنیا کے سامنے دو تحریکیں پہلو بہ پہلو چل پڑیں۔یقیناً احباب جماعت کے
لئے یہ
یہ تقسیم ایک بہت تکلیف دہ امر تھا۔پس اس گروہ کو نصائح اور انذار کے ذریعہ سمجھانے کی ہر ممکن
کوشش کی گئی۔مصالحت اور مفاہمت کی کوششوں میں بالخصوص حضرت صاحبزادہ صاحب پیش
پیش رہے لیکن جیسا کہ دو مرتبہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رویا کے ذریعہ خبر دی تھی انظریات کے اختلاف
نے بالاخر تفرقہ کی صورت اختیار کرنی ہی تھی اور ایک گروہ کا کٹ کر جماعت سے الگ ہو جانا گویا تقدیر
میرم تھا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس اہم سانحہ کی خبر صرف صاحبزادہ صاحب ہی کو نہیں دی گئی
تھی بلکہ ان سرکردہ احباب کو بھی اللہ تعالیٰ نے مکرر تنبیہ فرمائی جو تحریک انکارِ خلافت کے بانی مبانی
تھے۔چنانچہ اس ضمن میں مکرم محرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی مندرجہ ذیل روایت بڑی عبرتناک ہے ؟
۳۴۵
1
خواجہ صاحب اور میں ایک دفعہ سینما میں ملکہ الز ہتھے کا ڈرامہ دیکھنے کے
لئے گئے۔اس میں ایک منتظر یہ تھا کہ ارل آف ایسیکس کو بغاوت کے
جرم میں موت کی سزا ملتی ہے۔ایک لکڑی کے چبوترے پر جلاد کلہاڑی لئے
کھڑا ہے۔ایسیکس کو اس چبوترے پر لٹا دیا گیا اور اس نے اپنا سرلکڑی
کے ایک بلاک پر رکھ دیا۔جو نہی جلاد نے تصویر میں کلہاڑی اُٹھائی کہ الیکس
کا سر قلم کر دے تو خواجہ صاحب سخت دہشت زدہ ہو گئے اور نہایت
اضطراب کی حالت میں مجھ سے کہنا شروع کیا کہ اُٹھو جلدی اُٹھو، یہاں
سے نکل جائیں۔چنانچہ میں بھی خواجہ صاحب کی حالت دیکھ کر گھبرا گیا اور
اُن کے پیچھے پیچھے باہر نکل آیا۔باہر نکل کر خواجہ صاحب نے مکان کا رستہ
تو نہ لیا۔ایک ایسی سٹرک پر سراسیمگی کی حالت میں چلتے گئے جو دریا۔پر
یار ایک بھلے علاقہ کی طرف جاتی تھی۔کوئی نصف میل تک جا کر ان کی
طبیعت سنبھلی تو انہوں نے مجھ سے دریافت کیا تم کیا سمجھے میری پریشانی
کی کیا وجہ تھی ؟ میں نے کہا مجھے تو یہی خیال ہوتا ہے کہ شاید آپ کو سڑی
سے کچھ تکلیف ہو گئی۔خواجہ صاحب نے کہا نہیں مجھے سردی سے تو اس
ملک میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی ہیں تو اس منظر کو دیکھ کر ڈر گیا تھا۔کیونکہ
مجھے اپنا ایک خواب یاد آ گیا تھا۔خواجہ صاحب نے کہا کہ یہ اُن دنوں کا ذکر
ہے جب متی شاہ میں حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
ہمارے مکانوں میں لاہور ٹھہرے ہوتے تھے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ
مجھے اور مولوی محمد علی اور تین چار اور لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ہم سے
کہا گیا ہے کہ تم لوگوں نے بغاوت کی ہے تمہیں بادشاہ کے سامنے پیش
کیا جائے گا۔چنانچہ ہمیں ایک ایسے کمرے میں لے جایا گیا جو چیف کورٹ
کے فرسٹ پہنچ کے کمرے کی طرح ہے اور اس کے ایک طرف ایک چبوترے
پر ایک تخت بچھا ہوا ہے جس پر بادشاہ بیٹھا ہے۔میں نے غور سے جو دیکھا
تو معلوم ہوا کہ بادشاہ مولوی نور الدین صاحب ہیں۔انہوں نے ہم سے
مخاطب ہو کر کہا تم نے ہمارے خلاف بغاوت کی ہے بتاؤ تمہیں کیا سترا
العالم سلام
دی جائے۔میں نے عرض کیا کہ آپ اب بادشاہ ہیں جیسے چاہیں تجویز کریں۔اس پر مولوی صاحب نے کہا اچھا ہم تم کو جلا وطن کرتے ہیں۔اس کے
تھوڑے عرصہ بعد حضرت صاحب کی وفات ہو گئی اور مولوی صاحب خلیفہ
ہو گئے۔پھر دوسری دفعہ میں نے خواب دیکھا کہ ہم پھر گرفتار کئے گئے ہیں
اور مثل سابق ہماری پیشنی بادشاہ کے سامنے ہوئی۔اس دفعہ مولوی
صاحب نے فرمایا تم نے دوبارہ بغاوت کی ہے۔ہم حکم دیتے ہیں کہ تمہارا
سرکاٹ ڈالا جائے۔چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں مجھے ایک ایسے ہی ہوتے
پر لٹا دیا گیا جیسا اس تصویر میں تھا اور جلاد نے کلہاڑی میری گردن پر چلائی
جس سے میں سخت خوفزدہ ہو کر بیدار ہو گیا۔اور بیدار ہو کر بھی بہت عرصہ
اس خواب کی دہشت اور ہیبت مجھ پر طاری رہی۔اب جو میں نے
وہی نظارہ تصویر میں دیکھا تو ویسے ہی میری طبیعت پر خوف طاری ہو گیا
اور میں اس کی برداشت نہ کر سکا۔"
جیسا کہ مریم خواجہ صاحب کی رویات سے واضح ہے آپ اور آپ کے ہم خیال رفقا کی بطور سرزنش
قادیان سے علیحدگی مقدر تھی چنانچہ بعینہ اس تنبیہ کے مطابق خلافت ثانیہ کے آغاز کے تھوڑے عرصہ کے
اندر ہی یہ لوگ قادیان چھوڑ کر چلے گئے اور لاہور میں اس مقام پر جو احمد یہ بلڈنگس کے نام سے مشہور
ہے۔احمدیت " کے ایک نئے مرکز کی بنا ڈالی۔لیکن یہ گمان کرنا بھی درست نہیں کہ اس گروہ کی
علیحدگی کے بعد انکار خلافت کا فتنہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا جیسا کہ بعد کی تاریخ بتائے گی مختلف وقتوں
شکلوں میں یہ فتنہ بعد میں بھی سر اٹھاتا رہا لیکن جماعت کی بہت بھاری اکثریت اس سے اس حد
تک متنبہ اور خبر دار ہو چکی تھی کہ پھر کبھی اسے وبا کی صورت میں پھیلنے کی توفیق نہ ملی۔ہاں اکا دُکا
کمزور طبیعتوں کی ہلاکت کا موجب بن کر یہ پھر اپنی کمین گاہوں میں جا چھپتا رہا۔ایک موعود صلح کی
حیثیت سے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے تمام کارناموں پر یکجائی نظر ڈالی جائے
تو آپ کا یہ کارنامہ بلاشبہ ایک امتیازی شان اور دلر با چمک کے ساتھ نظر کو اپنی جانب کھینچے گا
کہ آپ نے بفضلہ تعالیٰ احمدیوں کے قلوب میں خلافت کی عظمت اور اہمیت کو ہمیشہ کے لئے واضح اور
جاگزیں اور راسخ کر دیا اور اختلاف اور افتراق کے فلسفہ اور محرکات کو بار بار ایسی وضاحت کے ساتھ
اور
لے ماہنامہ الفرقان سالنامه - نومبر دسمبر ۱۹۲۳ ص ۴۲ - ۴۵
ا م بم
جماعت کے سامنے رکھا کہ نظام خلافت کو سبوتاثر کرنے کے لئے جب بھی اور جس لباس میں بھی
کے سامنے کھا کو کرنے کے لئے اور
کوئی تحریک اٹھی جماعت نے بلا توقف اسے پہچانا اور سختی سے رد کر دیا۔بعد میں اٹھنے والے اس نوع کے دوسرے فتنوں پر تفصیلی بحث کا یہاں موقع نہیں۔لیکن چونکہ
مومنین کی تطہیر اور آزمائش کے لئے آئندہ بھی اس قبیل کے فتنوں کا وقتاً فوقتاً رونما ہوتے رہنا متقدر
معلوم ہوتا ہے اس لئے خصوصاً احمدیت کی نئی نسل کی تعلیم کی خاطر اگر یہاں اس کا مختصر تجزیاتی مطام
پیش کر دیا جائے تو بے فائدہ نہ ہو گا۔حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے دور میں جو انکارِ خلافت کا فتنہ اُٹھا اس کے
نقوش کے بغور مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مذہبی دنیا میں رونما ہونے والا کوئی نیا اور الگ فتنہ نہیں
تھا بلکہ انہی جماعتوں کی تنظیم کو کمزور کرنے اور مرکزیت کو پراگندہ کرنے کے لئے ہمیشہ مذہبی دُنیا میں
اسی شکل وصورت کے فتنے برپا ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی تا قیامت برپا ہوتے رہیں گے۔ذیل
میں شق وار اس کا تجزیہ پیش کیا جاتا ہے :-
غمن
امام وقت پر آمریت کا الزام
حضرت خلیفة المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ پر ایک خطرناک اعتراض یہ کیا جاتا تھا کہ آپ جماعت
پنا حکم ٹھونس کر آمرین بیٹھے ہیں اور جماعت کے جمہوری نظام کو آمریت میں تبدیل کر رہے ہیں۔اس
ہیں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ قرآن کریم کی شہادت کے مطابق گزشتہ انبیاء علیهم السلام
پر بھی اسی قسم کے اعتراض کئے گئے بلکہ حضرت شعیب علیہ السلام کی جمہوریت پسند قوم نے
بلکہ
تو آپ کے انکار کی ایک بڑی دلیل یہ پیش کی کہ ہم اپنے معاملات میں تمہارے حکم کے تابع کیسے ہو سکتے
ہیں۔اسی طرح تاریخ اسلام سے ثابت ہے کہ مدینہ کے یہودی اور منافقین خود سید ولد آدم حضرت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اعتراض کرتے اور اہل مدینہ کو اس بنا پر بددل کرنے کی کوشش
کرتے تھے کہ نعوذ باللہ اسلام کا رسول آمرہ بننے کی کوشش کرتا ہے۔لیس یہ جمہوریت کی رٹ کوئی نئے زمانہ کی پیدا وار نہیں نہ ہی جدید روشنی اور ترقی یافتہ تہذیب
و تمدن سے اس کا کوئی تعلق ہے۔بلکہ جب سے خدا تعالیٰ کے مقرر کر دہ اولی الامر دنیا میں آرہے ہیں
جمہوریت کے نام پر اُن کے خلاف بغاوت
پر اکسانے کی کوششیں بھی ہوتی رہی ہیں۔اگرچہ دنیوی آمر
اور مذہبی رہنما کے اُولی الامر ہونے کے مابین قطبین کا بعد ہے لیکن آمر کے لفظی اشتراک کے باعث
بعض اوقات فتنہ پرداز عامتہ الناس کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔امر اور اولی الامر میں
متعدد دوسرے بنیادی اختلافات کے علاوہ جن پر انسان ادنیٰ سے تدیر سے اطلاع پا سکتا ہے۔ایک فرق
یہ ہوتا ہے کہ جب کہ آمر ایک مادر پدر آزاد اور جابر حاکم ہوتا ہے جس کی حکومت بیرونی پابندیوں سے
نا آشنا اور تیر و اکراہ پر مبنی ہوتی ہے۔اُولی الامر بیک وقت ایک پہلو سے امرا اور ایک پہلو سے مانور
ہوتا ہے اور براہ راست جسموں پر نہیں بلکہ دلوں کی معرفت اجسام پر حکومت کرتا ہے۔وہ ایک مذہبی
ضابطہ حیات اور دستور العمل کے اس حد تک تابع ہوتا ہے کہ سیر مو بھی اس سے انحراف نہیں کر سکتا
اور اتنے اخلاص اور فروتنی اور احترام کے ساتھ اس کے ایک ایک نقطے پر عمل پیرا ہوتا ہے کہ کوئی دنیوی
جمہوریت کا پرستار اس کا عشر عشیر بھی اپنے جمہوری دستور کا احترام نہیں کرتا۔آمر کا تو معاملہ ہی الگ
ہے۔ایک جمہوری حکمران بھی جب چاہے اپنی چرب زبانی اور اثر در سورخ سے کام لے کر بنیادی جمہوری
دستور کی ہر اس شق کو تبدیل کروا سکتا ہے، جسے وہ ناپسند کرے لیکن ایک اولی الامر مآمور من الله
کو اتنی بھی قدرت نہیں کہ قانون شریعت کا ایک شعشہ بھی اپنے مقام سے ٹال سکے۔المختصر یہ کہ ایک ہامور من اللہ پر دنیاوی معنوں میں " آمر ہونے کا الزام لگانا یا تو جہالت کے نتیجہ
میں ہو سکتا ہے یا اندھی دشمنی کے نتیجہ میں تیسری کوئی صورت ذہن میں نہیں آتی۔ایک مامور من اللہ
کے خلیفہ پر یہ الزام عاید کرنا تو بدرجہ اولی غلط ہے کیونکہ وہ تو اپنے فیصلوں میں دوسری پابندیوں میں
جکڑا ہوا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلفا کا معاملہ تو اس اعتراض سے اور بھی
دور تر ہو جاتا ہے کیونکہ یہ خلفا تو ایک ایسے مامور من اللہ کے تابع فرمان ہیں جس کا پور پور سید المامورین
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات عالیہ کے بندھنوں میں عاشقانہ اور والہانہ
جکڑا ہو ا تھا۔پہلے امام یا خلیفہ کی مخالفت کا الزام
دوسرا اعتراض جو منکرین خلافت اور منافقین حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی
ذات بابرکات پر کرتے رہے وہ یہ تھا کہ نعوذ باللہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشا
اور وصیت کو پس پشت ڈالتے ہوئے انجمن کی حکمرانی کی بجائے خلافت کو جماعت پر ٹھونس دیا ہے۔یہ اعتراض بھی کوئی نیا نہیں کیونکہ قدیم سے منافقین کی یہ عادت چلی آئی ہے کہ ایک امام کی
۳۴۹
زندگی میں تو اس پر اعتراش کرتے یا اس کے فیصلوں کو بادل نخواستہ قبول کرتے ہیں اور کسی پہلو
سے بھی اطاعت کرنے والوں کی صف اول میں اُن کا شمار نہیں کیا جاسکتا لیکن جب وہ امام گر
جاتا ہے اور اس کے تابع فرمان مخلصین کی صف اول میں سے ایک نیا امام اس کا جانشین مقرر
ہوتا ہے تو اس امام پر یہ الزام لگانے لگتے ہیں کہ وہ گذشتہ امام کے فیصلوں کا احترام نہیں کرتا۔تاریخ سے ثابت ہے کہ سید ولد آدم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک خلفاً
کو بھی بارہا اسی قسم کے طعنوں کے چر کے دیئے گئے اور اُن کے فیصلوں کو یہ کہ کر چیلنج کیا گیا کہ نعوذ
باللہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات یا تعامل کے خلاف ہے۔سادگی اور لاعلمی میں
بھی یہ سوال اٹھایا جا سکتا ہے اور بعض اوقات نہایت اخلاص اور صاف نیت کے ساتھ اس خیال سے
بھی ایسی بات کر دی جاتی ہے کہ ممکن ہے خلیفہ وقت کے ذہن میں متعلقہ ارشاد نبوی یا گذشتہ خلیفہ
کا فیصلہ ستحضر نہ ہو۔اس طریق پر اگر بات کی جائے تو یہ تقویٰ کے خلاف نہیں لیکن یہاں جس قبیل
کے معترضین کا ذکر ہے وہ مومنین کی جماعت میں حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے خلاف
یہ مظنی پھیلانے کی کوشش کرتے تھے کہ نعوذ باللہ آپ عمدا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات
کو پس پشت ڈالتے ہوئے جماعت کو غلط راستے پر ڈال رہے ہیں۔حالانکہ حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ
کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جو فدائیت اور عشق اور اطاعت شعاری کی نسبت تھی اس کا
عشر عشیر بھی ان معترضین کو نصیب نہ تھا۔اس ضمن میں میاں محمدعبداللہ صاحب حجام کی ایک روایت بڑی بصیرت افروز ہے جو انہوں نے
کچھ عرصہ قبل راقم الحروف سے بیان کی۔وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ قادیان میں حضرت میاں شریف
احمد صاحب کی کوٹھی حجامت بنانے کی غرض سے گئے تو دوران انتظار صوبہ سرحد کے ایک معزز دوست
غلام محمد خانصاحب بھی ملاقات کی غرض سے تشریف لے آتے لیکن کرسی کے اوپر بیٹھنے کی بجائے بڑے
عاجزانہ رنگ میں زمین پر بیٹھ رہے۔جب حضرت میاں شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ باہر
تشریف لائے تو تیزی سے بڑھ کر اُن کو اُٹھایا کہ اوپر تشریف رکھیں لیکن وہ زمین پر بیٹھنے پر مصر رہے۔بالآخر حضرت میاں صاحب نے کے اصرار کے بعد گزارش کی کہ دراصل میرے دل پر ایک واقعہ کا بڑا گہرا اثر
ہے۔اس لئے میں اپنے لئے خاکساری کو ہی پسند کرتا ہوں۔اور وہ واقعہ بی شنایا کہ حضرت اقدس
مسیح موعود علیه السلام م کی زندگی میں جب کبھی ہم قادیان آتے تو ہمیشہ ایک بوڑھے آدمی کو بڑی
عاجزی اور انکساری کے ساتھ جوتیوں میں بیٹھے ہوئے دیکھتے۔جب حضور کا وصال ہوا تو ہم بھی جلد از جلد قادیان