باب پنجم ۔ عہد خلافت اولیٰ کے آخری ایام ۔ خلافت ثانیہ کا قیام ۔ انکار خلافت کا فتنہ اور اس کی مختلف اشکال

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 3

۳۵۰
پہنچے تا کہ اپنے محبوب کا آخری دیدار کر سکیں۔قادیان پہنچتے ہی ہمیں خبر ملی کہ بہشتی مقبرہ کے ملحقہ باغ
میں جماعت کے نئے امام خلیفتہ امیج بیعت لے رہے ہیں۔چنانچہ ہم بھی دوڑتے ہوئے وہاں حاضر ہوتے
لیکن ہمارے تعجب کی کوئی انتہا نہ رہی جب دیکھا کہ وہی جوتیوں میں بیٹھنے والا بوڑھا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے پہلے خلیفہ کی حیثیت سے بیعت لے رہا تھا۔میاں عبداللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ
یہ بتاتے ہوئے اُن پر سخت رقت طاری ہوگئی اور روتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم نے سوچا کہ اللہ
کی شان ہے کہ مسیح موعود کی جوتیوں میں بیٹھنے والا یہ بوڑھا آج مسند خلافت پر رونق افروز ہے
ڈ
ستم ظریفی دیکھتے کہ اسی انتہائی منکسر المزاج بزرگ پر بعد ازاں تکبر اور نخوت کے الزام لگاتے
گئے اور وہ لوگ جو خود اطاعت کے مفہوم ہی سے نابلد تھے اسی عاشق صادق اور اطاعت محبتم بزرگ
پر یہ اعتراض بھی کرنے لگے کہ نعوذ باللہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشائے مبارک
اور وصیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جماعت کو غلط راستے پر ڈال رہے ہیں۔یہ ستم ظریفی تو ہے لیکن تعجب کی بات نہیں کیونکہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے
گا۔اور خدا کے برگزیدہ بندے اوئی ادنی انسانوں کے ہاتھوں دُکھ اُٹھاتے ہیں گے۔قومی اموال میں غلط تعرف کا الزام
ایک اعتراض یہ اُٹھایا گیا کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کو نعوذ باللہ جماعتی اموال
کا درد نہیں اور بھیرہ کے ایک ہم وطن شخص کی ناجائز رعایت کر کے اُسے جماعت کی جائداد اونے پونے
دی جارہی ہے۔یہ اعتراض بھی پرانے منافقین کی روش کا اعادہ ہے۔خلفائے راشدین کی تاریخ سے
واقفیت رکھنے والے احباب پر خوب روشن ہوگا کہ کس طرح معترضین نے ایک کے بعد دوسرے خلیفہ
پر مالی بے ضابطگیوں اور نا انصافیوں کے الزامات عاید کئے۔خلفا" تو پھر خلفا تھے دونوں جہان کے سردار
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ظالم اس بارہ میں زبان طعن دراز کرنے سے بانہ نہ
آتے یعنی اس سردار دو عالم پر بھی قومی اموال کی ناجائز تقسیم کا الزام لگایا گیا جو اس دنیا میں بھی
عدل کی بلند ترین کرسی پر فائز فرمایا گیا اور قیامت کے دن بھی خدا کے بعد عدل و انصاف کی کرسیوں میں
اس کی کرسی سب سے اونچی ہوگی۔خدا کا نبی تو براہ راست خدا کا انتخاب ہوتا ہے لیکن نبی کے خلفا کا انتخاب چونکہ الہی تصرف کے

۳۵۱
تحت نبی کی تربیت یافتہ صالحین کی جماعت کرتی ہے اور انتخاب کے وقت معیار محض تقوی اللہ ہوتا
ہے۔اس لئے انبیاء کے خلفا کو بھی خدا تعالیٰ ہی کا انتخاب شمار کیا جاتا ہے۔جماعت احمدیہ (مبائعین)
کا اسی مذہب پر اجماع ہے۔پس جس وجود کو خلافت کی عظیم ذمہ داری محض اس لئے سونپی جاتی ہے
کہ وہ اپنے وقت کے انسانوں میں اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ تقومی اپنے دل میں رکھتا ہے اس پر
اس قسم کے لغو اعتراضات مضحکہ خیزی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔دین کی راہ میں مالی قربانی کے میدان
میں یہ معتر نین حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی جوتیوں کی خاک کو بھی نہیں پہنچے تھے حضرت
مسیح موعود علیه السلام آپ کے بارہ میں فرماتے ہیں :-
سب سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کے ذکر کرنے کے لئے دل میں
جوش پاتا ہوں جن کا نام اُن کے نورِ اخلاص کی طرح نور دین ہے۔میں
انکی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے اعلائے کلمہ اسلام
کے لئے وہ کہ رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ
خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکتیں۔اُن کے دل میں جو نامید دین کے لئے جوش
بھرا ہوا ہے اس کے تصور سے قدرت الہی کا نقشہ میری آنکھوں کے
سامنے آجاتا ہے کہ وہ کیسے اپنے بندوں کو اپنی طرف مسیح لیتا ہے ! وہ
اپنے تمام مال اور تمام زور اور تمام اسباب مقدرت کے ساتھ جو اُن کی
میسر ہیں ہر وقت اللہ رسول کی اطاعت کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔اور
میں تجربہ سے نہ صرف حسن ظن سے یہ علم صحیح واقعی رکھتا ہوں کہ انہیں میری
راہ میں مال کیا بلکہ جان اور عزت تک سے بھی دریغ نہیں اگر میں اجازت دیتا تو
وہ سب کچھ اس راہ میں خدا کر کے اپنی روحانی رفاقت کی طرح جسمانی
رفاقت اور مردم صحبت میں رہنے کا حق ادا کرتے۔اُن کے بعض خطوط کی
چند سطرس بطور نمونہ ناظرین کو دکھلاتا ہوں تا انہیں معلوم ہو کہ میرے پیارے
بھائی مولوی حکیم نور الدین بھیروی معالج ریاست جموں نے محبت اور
اخلاص کے مراتب میں کہاں تک ترقی کی ہے۔اور وہ سطریں یہ ہیں :-
مولنا مرشدنا امامنا - السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عالیجناب ! میری دُعا یہ ہے کہ ہر وقت حضور کی جناب میں حاضر ہوں۔اور

۳۵۲
امام الزمان سے جس مطلب کے واسطے وہ مجدد کیا گیا وہ مطالب حاصل
کروں۔اگر اجازت ہو تو میں نوکری سے استعفیٰ دے دوں اور دن رات
خدمت عالی میں پڑا رہوں یا اگر حکم ہو تو اس تعلق
کو چھوڑ کر دنیا میں پھروں
اور لوگوں کو دین حق کی طرف بلاؤں اور اسی راہ میں جان دے دوں۔میں
آپ کی راہ میں قربان ہوں۔میرا جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے حضرت
پیر و مرشد میں کمال راستی سے عرض کرتا ہوں کہ میرا سارا مال و دولت اگر
دینی اشاعت میں خرچ ہو جائے تو میں مراد کو پہنچ گیا ہے
اس بحث میں یاد رکھنے کے لائق نکتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مقدس بندوں پر اس قسم کے
اعتراض کرنے والوں کو خواہ وہ پہلے گزرے ہوں یا بعد میں آئیں، آپ عموماً خود مالی قربانی کرنے والوں
کی صف میں سب سے پیچھے کھڑا ہو آپائیں گے یا پھر محض تماش بینوں کی حیثیت رکھتے ہوں گے۔ایسے لوگوں کا مقصد نہ کبھی پہلے نیک ہوا نہ آئندہ ہوگا محض ریا کاری یا نفاق پھیلانے یا کسی ذاتی
مجبش کا انتقام لینا ان کا مقصد ہوتا ہے۔یہ اعتراض کہ حق، حق دار کو نہیں پہنچا
بلکہ کمتر شخص کو اختیار کر لیا گیا ہے
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ پر عائد کیا جانے والا یہ اعتراض بھی ہزاروں سال پرانا
وہ اعتراض ہے جو منکرین نبوت انبیائے وقت پر کرتے رہے اور منکرین خلافت خلفائے وقت پر۔یہی اعتراض حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ پر اور بعد میں آنے والے خلفا پر بھی کیا گیا اور
خدا جانے کب تک کیا جاتا رہے گا۔دراصل شیطان مومنین کی جماعت پر مختلف اطراف سے مختلف
بھیس بدل کر حملہ آور ہوتا رہتا ہے۔کہیں وہ ان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے کبھی مذہبی
قیادت کے خلاف عدم اعتماد پیدا کرنے کی۔کبھی وہ پھیپھا کٹنی کا روپ دھار لیتا ہے اور یہ باور کرانے کی
کوشش کرتا ہے کہ امام وقت سے بڑھ کر کوئی اور تمہارا ہمدرد اور مبنی خواہ موجود ہے۔کبھی وہ ظاہری
ے روحانی خزائن (فتح اسلام) جلد ۳ ص ۳۵ - ۳۶

۳۵۳
علم کی قیام اوڑھ کر آتا ہے اور یہ وسوسہ پھیلاتا ہے کہ تمہارے امام کا علم خام ہے جب کہ اس کی نسبت
بہت بڑے بڑے عالم تم میں موجود ہیں۔کبھی وہ ایک خستہ پوش عابد وزاہد بن کر ان کو در غلاتا ہے کہ
تمہارے امام سے کہیں بڑھ کر خدا کا پیارا تم میں موجود ہے پیں جو کچھ مانگنا ہے، اس کی معرفت مانگو۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا جماعت احمدیہ پر ایک عظیم احسان
ہے کہ اس قسم کے فتنہ پر دانوں کے اطوار و عادات کو بار بار ایسی وضاحت کے ساتھ کھول کر جماعت
کے سامنے رکھ دیا ہے کہ اب جب بھی جس بھیس میں بھی فتنہ پر دار حملہ آور ہوتے ہیں، جماعت کی بھاری
اکثریت کا ردعمل اس مصرعہ کے مصداق ہوتا ہے کہ
ہم سمجھے ہوتے ہیں اُسے جس بھیس میں جو آئے
ہاں چند احمق یا روحانی بیمار اور منافق طبع لوگ ضرور ہر بار شیطان کے ہاتھ لگ جاتے ہیں اور
قرآن کریم کا یہ پہلا سبق بھول جاتے ہیں کہ سب سے پہلا قریب جو ابلیس نے خود کھایا اور اپنے متبعین
اور
کو کھلایا وہ انا خیر منہ کا قریب تھا۔حق پرست اور حق شناس بندگانِ خدا کا امتیازی نشان
انا خیر منہ کا دعوی نہیں بلکہ انا احقر الغلمان کا اعلان ہوتا ہے۔وہ خود عاجزانہ راہوں پر
قدم مارتے ہیں اور دنیا کو بھی یہی تعلیم دیتے ہیں کہ ہے
بدتر بنو سہر ایک سے اپنے خیال میں
شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی عظمت بھی آپ
کی انکساری اور عجزمی مضمر تھی۔جزئی فضیلت کی بخشیں یا نفاق کا چور دروازہ۔خلیفہ وقت سے بہتر ہونے کا گھمنڈ رکھنے والے یا اس پر کسی دوسرے کی فضیلت کا ڈھنڈورا
پیٹنے والے بعض اوقات پختہ ایمان والوں کے دلوں میں راہ پانے کے لئے تنبہ کی فضیلت کے چور
دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کی چکنی چپڑی باتیں کچھ اس بنچ پر چلتی ہیں کہ
خلیفہ وقت فلاں معاملہ میں تو بہت قابل ہے لیکن فلاں معاملہ کی اسے کوئی واقفیت نہیں۔اس معاملہ
میں فلاں شخص کا جواب نہیں وغیرہ وغیرہ یہ فقہ مختلف شکل اختیار کر لیتا ہے کبھی تقریرو تحیر کی
فضیلت کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے کبھی عبادت گزاری کی صورت میں کبھی ظاہری سادگی اور درویشانہ

۳۵۴
زندگی کی قبا پہن کر اُٹھتا ہے، کبھی علم قرآن کا چوغہ اوڑھ کر کبھی دنیاوی علوم کی برتری کا تذکرہ
کی
بن جاتا ہے کبھی سیاست اور تدبر اور معاملہ فہمی کا چرچا۔غرضیکہ جس رخنہ سے موقع ملے یہ مومنوں کی
مرصوص صف بندی میں داخل ہو کر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ایک قیادت کی طرف مرکوز
جماعتی توجہ کو دو یا تین یا زاید قیادتوں کی طرف پھیر کر وحدت ملی کے نقصان کا موجب بنتا۔روحانی قیادت کے خلاف فتنے کی یہ مختلف شکلیں از منہ گزشتہ میں بھی پائی جاتی تھیں اور
خلافت راشدہ کو بھی اس نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ
عنہ کے زمانہ میں اس نے یہ شکل اختیار کی کہ آپ کی بزرگی اور علم قرآن کو تو تسلیم کیا جانے لگا لیکن
ساتھ ہی یہ شوشہ بھی چھوڑ دیا جاتا کہ دراصل خلیفہ اسی لائق ہوتا ہے کہ نمازیں پڑھاتے درس و تدریس
کا کام کرنے بیعتیں لے اور دعائیں کرہے۔اس کا دیگر انتظامی امور وغیرہ سے کیا تعلق ؟ یہ کام تو حساب
تجربہ جہاندیدہ اور علوم دنیوی سے آراستہ لوگوں کا ہے۔لہذا جماعت کو ایک سر کی بجائے دوسروں والی
قیادت کی ضرورت ہے۔ایک سر تو مرکزی ملا کے فرائض انجام دے اور ایک سراصورت انجمن تمام
دیگر امور میں جماعت کی قیادت کرے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے عہد میں اس فتنہ نے جو صورت اختیار کی، چونکہ
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لئے عین ممکن ہے کہ یہ کسی دوسری خلافت میں اس کے بالکل بر نکلس
شکل میں ظاہر ہو اور کسی خلیفہ کے بارہ میں یہ پراپیگنڈہ کیا جائے کہ دراصل خلیفہ تو انتظامی سربراہ ہوتا
ہے اور اسی قابلیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے جماعت نے فلاں شخص کا انتخاب کیا تھا۔جہاں تک رو خاصیت
اور تعلق باللہ کا سوال ہے، فلاں شخص کا کوئی مقابلہ نہیں۔پس انتظامی امور میں بے شک خلیفہ کی
اطاعت کرو مگر ارادت مندی اور عقیدت اور دلی محبت فلاں بزرگ سے رکھو۔گویا انجمن کے کام چلانے
کے لئے تو خلیفہ ہو اور روحانی قیادت اور رہنمائی کے لئے ایک بت تراش لیا جائے۔لیکن جیسا کہ پہلے
عرض کیا جا چکا ہے، حقیقت خلافت سے متعلق حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے پر معرفت
جلالی خطبات
اور حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی زندگی بھر کی بھر پور جد وجہد کے نتیجہ میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی ایسی ٹھوس اور گہری تربیت ہو چکی ہے کہ جماعت کی بہت بھاری
اکثریت ان فتنہ پر دانوں کے چھپے ہوئے بد ارادوں کو فوراً بھانپ لیتی ہے اور اُن کے دلوں میں پکنے والے
بغض و عناد حسد و خود پرستی کے زہریلے مواد سے پناہ مانگتی ہے۔الا مَا شَاءَ اللهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِى لَهُ

۳۵۵
خلیفہ وقت کی غلطیوں کی نشاندہی اور اُن کے چرچے
مذکورہ بالا فتنہ کی ایک شکل یہ بھی بنتی ہے کہ خلیفہ کے فیصلہ جات پر پہلے دبی زبان سے تنقید کی جاتی ہے
چر حسب حالات کھل کر اُن کی مذمت کی مہم چلائی جاتی ہے۔ایسے نتے۔بعض اوقات عمومی شکل بھی
اختیار کر جاتے ہیں اور تمام جماعت سے تعلق رکھنے والے مرکزی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے
لیکن اکثر اوقات یہ محدود دائرے سے تعلق رکھتے ہیں۔بعض قضائی یا انتظامی فیصلے ایسے ہوتے ہیں
که لازما خلیفہ المیے کا فیصلہ ایک فریق کے حق میں اور ایک فریق کے خلاف ہو گا۔اس صورت میں متفقین
کی ہمدردیاں حق اور ناحق کی تمیز کے بغیر بلا استثنا متاثرہ فریق سے ہوتی ہیں اور وہ انسانی ہمدردی
اور اخلاق حسنہ کے پردہ میں متاثرہ دوستوں سے ایسی لگاوٹ کی باتیں کرتے ہیں جو رفتہ رفتہ خلیفہ
وقت کے خلاف منافرت انگیزی پر منتج ہو جاتی ہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی الله عنه
نے جب منکرین خلافت کا بڑی سختی سے محاسبہ کیا تو فتنہ کی یہی شکل اس موقع پر بھی رونما ہوئی۔اور
اندر اندر ایک دوسرے کے ساتھ اس رنگ میں ہمدریاں کی جانے لگیں گویا وہ سخت مظلوم اور
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی تیخ ستم کاشتہ ہیں۔فتوں کی تاریخ میں شکل بھی
بہت قدیمی ہے اور اسی طرح مردود ہے جس طرح دیگر اقسام۔اپنی پسند کے آدمیوں کو مسلط کرنے کا الزام
ایک الزام حضرت خلیفہ المسح الاول نیز یہ لگایا گیا کہ یہ اپنی پسند کے آدمیوں کو (جو معتر حنین کی
نظر میں نا اہل تھے ) جماعت پر مسلط کر رہے ہیں۔یہ اُسی نوعیت کا الزام ہے جو حضرت عثمان رضی اللہ
عنہ کے مبارک عہد میں ایک نہایت خطرناک وبا کی صورت میں پھوٹا تھا دراصل ہر زندہ حقیقت کے ساتھ
موت کی منحوس صورتیں ہمیشہ نبرد آزما رہی ہیں اور رہیں گی اور ان وباؤں کے ساتھ مقابلہ میں جب بھی
کوئی زندہ جماعت غالب آتی ہے تو اس نوعیت کے دوسرے فتنوں کے مقابلے کی پہلے سے بڑھ
کر طاقت اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔اور اس ازلی ابدی حقیقت کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا کہ ہر زندہ
حقیقت کو موت یا اس سے مشابہ توتوں کے ساتھ نبرد آزما رہنا پڑتا ہے اور اس میں اس کے ارتقا

۳۵۶
اور تحسین عمل کا راز مضمر ہے۔قرآن کریم اسی مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے :
حمید
تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ
شَئ قَدِيرِهِ نِ الَّذِى خَلَقَ المَوتَ وَالْحَيوة
ليبلوكم أيكم احسن عملاه وهو العزيز
بر دو
العقوم۔الملت ۱۷ : ۲-۳)
با برکت ہے وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں ہر قسم کی بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر
ہے۔وہی ہے میں نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ تمہیں آزمائش میں ڈال کر معلوم کرے کہ تم میں سے
کون بہترین عمل کرنے والا ہے۔اور وہ غالب اور بہت بخشنے والا ہے۔حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ پر یہ الزام عائد کرنے والوں کے پیش نظر بالخصوص حضرت
صاحبزادہ مرزا مجمو و احمد صاحب کی ذات تھی جن پر حضرت خلیفہ المسیح غیر معمولی اعتماد فرماتے اور معترضین
کی نظر میں نااہل ہونے کے باوجود نہایت اہم جماعتی ذمہ داریاں آپ کے سپرد فرماتے۔یہاں تک بھی
چہ میگوئیاں کی جاتیں کہ اپنے بعد میاں محمود" کو خلیفہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔اپنی آخری بیماری
میں حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کا یہ فرمانا اسی اعتراض کے پیش نظر تھا کہ :
وہ جو کہتا ہے کہ فلاں شخص کو میں نے خلیفہ مقرر کر دیا ہے، غلط ہے مجھے
کیا علم ہے کہ کون خلیفہ ہو گا اور کیا ہو گا۔کون خلیفہ بنے گا یا مجھ سے بہتر
خلیفہ ہوگا۔میں نے کسی کو خلیفہ نہیں بنایا۔میں کسی کو خلیفہ نہیں بناتا۔میرا یہ
کام نہیں خلیفے اللہ ہی بناتا ہے۔میرے بعد بھی اللہ ہی بنائے گا ہے
بڑھاپے اور جسمانی کمزوری کے باعث نا اہلی کا الزام
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ پر تنقید کا ایک یہ بہانہ بھی بنایا جاتا تھا کہ چونکہ آپ بہت
بوڑھے ہو چکے ہیں لہذا عمر کے طبعی تقاضے کے پیش نظر ( نعوذ باللہ ) طبیعت میں تلون اور ضد
بہت بڑھ گئے ہیں۔اس ضمن میں بعض خطوط میں سے دو اقتباسات ملاحظہ فرمائیے :-
سے المحکم ۲۸ فروری شد

۳۵۷
خلیفہ صاحب کا تلون طبع بہت بڑھ گیا ہے اور عنقریب ایک نوٹس شائع
کرنے والے ہیں۔جس سے اندیشہ بہت بڑے ابتلا کا ہے۔۔۔اگر ذرا بھی
تخالف خلیفہ صاحب کی رائے سے ہو تو یہ افروختہ ہو جاتے ہیں۔۔۔سب
حالات عرض کئے گئے مگر اُن کا جوش فرو نہ ہوا اور ایک اشتہار جاری
کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں " لئے
" حضرت مولوی صاحب کی طبیعت میں ضد اس حد تک
بڑھ گئی ہے کہ دوسرے
کی سُن ہی نہیں سکتے۔وصیت کو پس پشت ڈال کر خدا کے فرستادہ کے
کلام کی بے پروا ہی کرتے ہوئے شخصی و جاہت اور حکومت ہی پیش نظر ہے
سلسلہ تباہ ہو تو ہو مگر اپنے منہ سے نکلی ہوئی بات نہ ملے۔وہ سلسلہ جو کہ
حضرت اقدس کے ذریعہ بنا تھا اور جو کہ بڑھے گا وہ چند ایک اشخاص کی
ذاتی رائے کی وجہ سے اب ایسا گرنے کو ہے کہ پھیر ایک وقت کے بعد ہی
سنبھلے تو سنبھلے ہے
منافقین کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ بل فریب سے بات کرتے ہیں اور کسی بزرگ ہستی کی گستاخی کے
لئے زبان بے قابو ہو رہی ہو تو لفظی چالاکی سے کوئی نہ کوئی راہ نکال لیتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کی تقدیر
کے خلاف زبان درازی مقصود ہو تو فلک کو برا بھلا کہہ کر دل کی بھڑاس نکال لی جاتی ہے۔اسی وجہ
سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے افلاک یا گردش ایام کو بُرا بھلا کہنے سے سختی سے منع فرمایا ہے
کیونکہ یہ در اصل تقدیر الہی کو بُرا کہنے کے مترادف ہے۔پس منافقین بھی خلیفہ وقت کو کوسنے کی جرات نہ پا کر کبھی اس کے بڑھاپے کو برا بھلا کہتے اور کبھی
اس کی بیماری کو آڑ بنا کر مومنوں کی جماعت میں عزل خلیفہ کے جراثیم پھیلانے کی کوشش کرتے اور اس
حقیقت کو فراموش کر دیتے کہ مومنوں کی سوسائٹی میں خلیفہ کا مقام اس سے بہت بڑھ کر ہے، جو
ے خط ڈاکٹر مرز الیعقوب بیگ صاحب بنام سید حامد علی شاہ صاحب سیالکوئی سے خطہ ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب بنام سید حامد علی شاہ صاحب سیالکوئی

ایک خاندان کے ماحول میں ماں باپ کو حاصل ہوتا ہے یعنی ان ماں باپ کو جن کے بارہ میں قرآن کریم
یہ تعلیم دیتا ہے کہ اگر اُن میں سے دونوں یا ایک بہت بوڑھے ہو جائیں، تب بھی ( دامنِ ادب ہاتھ سے
نہ جانے دیا اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کرتا۔ایک چاند کے بعد دوسرا چاند
اب ہم اس باب کو ختم کرتے ہیں۔بلاشبہ تاریخ احمدیت کا یہ ایک زریں اور بڑا معرکتہ الامام
دور تھا۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے شدید مشکلات اور مخالفتوں کے علی الرغم خلافت
کی مقدس امانت کی اس شان سے حفاظت فرمائی کہ بالاخر منکرین خلافت کو نا کامی اور نامرادی کا
منہ دیکھ کر ہمیشہ کے لئے مرکز احمدیت کو الوداع کہنا پڑا۔اُفق احمدیت پر خلافت کا ایک چاند غروب
ہوا تو ایک اور چاند طلوع ہوا۔اُسی طرح روشن اور چمکتا ہوا اور ماحول کو نور آسمانی سے جگمگاتا ہوا۔مخالفین بڑے کرب اور تکلیف کے ساتھ حسد کی آگ میں جلتے اور کسمساتے ہوئے اُسے بلند سے بلند تر
ہوتا ہوا دیکھتے رہے لیکن کوئی نہ تھا جو اس کا کچھ بگاڑ سکے۔خلافت احمدیہ مستحکم اور ممکن ہو چکی تھی اور
تھا
مومنوں کی جماعت کو اپنے سایہ عاطفت میں لئے ہوئے بلند تر منازل کی طرف بڑھ رہی تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ اس موقع پر بڑے دلنشین انداز میں احمدیت
کے ایک رخصت ہوتے ہوئے خلیفہ کو الوداع اور ایک قدم رنجہ فرماتے ہوئے خلیفہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اے جانے والے تجھے تیرا پاک عہد خلافت مبارک ہو کہ تو نے اپنے امام و مطاع مسیح کی
امانت کو خوب نبھایا اور خلافت کی بنیادوں کو ایسی آہنی سلاخوں سے باندھ دیا کہ پھر کوئی
طاقت اسے اپنی جگہ سے ہلانہ کی جا ! اور اپنے آقا کے ہاتھوں سے مبارک باد کا تحفہ ہے
اور رضوان یار کا ہار پہن کر جنت میں ابدی بسیرا کر۔اور اے آنے والے تجھے بھی مبارک
ہو کہ تو نے سیاہ بادلوں کی دل ہلا دینے والی گرجوں میں مسند خلافت پر قدم رکھا اور قدم
رکھتے ہی رحمت کی بارشیں برسا دیں۔تو ہزاروں کا نیتے ہوئے دلوں میں سے ہو کر تخت
امامت کی طرف آیا اور پھر ایک ہاتھ کی جنبش سے ان تھراتے ہوئے سینوں کو سکنیت
بخش دی۔آ ! اور ایک مشکور جماعت کی ہزاروں دعاؤں اور تمناؤں کے ساتھ اُن کی
سرداری کے تاج کو قبول کر۔تو ہمارے پہلو سے اُٹھا ہے مگر بہت دور سے آیا ہے۔آیا اور
تو
ایک قریب رہنے والے کی محبت اور دُور سے آنے والے کے اکرام کا نظارہ دیکھ (سعد احمدی ست ۳۳)
"
O

آج 10 میں سے 10 باقی