قادیان میں پروفیسر مارگولیتھ کی آمد اور حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے دلچسپ کفتگو

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۹۲
ہے کہ قبولِ اسلام کے بعد اس نے قادیان ہی میں عمر کہ اسلامی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ
کر لیا اور قادیان کے دینی مدرسہ میں داخل ہو کر ایک لمبے عرصہ تک تعلیم پاتا رہا۔قادیان میں پر وفیسر مارگولیتھ کی آمد
سے
اور
حضرت خلیفہ ایسی الثانی منی للہ عنہ سے یورپ گفت گو
"
مسٹر والٹر اور مسٹر لیوکس کی قادیان میں آمد کا ذکر گزر چکا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ قادیا
روز بروز ایک عالمی پچیسپی کا مرکز بنتا چلا جا رہا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام
کے اس کلام کی صداقت ہر آنے والے سال میں پہلے سے بڑھ کر ظاہر ہوتی جا رہی تھی کہ
میں تھا غریب دیکس و گمنام دبے ہر کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کو دھر
لوگوں کی اس طرف کو ذرا بھی نظریہ یقی میرے وجود کی بھی کسی کو خبر نہ تھی
H
اب دیکھتے ہو کیسا رجوع جہاں ہوا اک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا
پس قادیان مرجع عوام بھی ہوا اور مرجع خواص بھی بنا اور حضرت مسیح موعود علیہ اسلام
کی ایک دوسر می پیشگوئی کے پورا ہونے کے بھی آثار ظا ہر ہونے لگے کہ آپ کا موعود بیٹا
زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا گو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السّلام کے زمانہ
ہی سے قادیان کی حیثیت اس لحاظ سے تو خوب متعارف ہو چکی تھی کہ یہ دورِ حاضر کی ایک
مذہبی تحریک کا مرکز ہے جو اسلام کے احیائے نو کی دعویدار ہے۔لیکن جہاں تک حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا تعلق تھا ابھی آپ نے عالمی شہرت نہ پائی تھی۔ایک نو عمر رہنما جو نہ بڑے مذہبی مدارس کا سند یافتہ ہو نہ دنیوی تعلیم کے زیور سے آراستہ
ایسے نوجوان رہنما سے ملاقات کا امکان یقینا دلوں کو بڑا حوصلہ بخشتا ہوگا اور بعض جوشیلے
ملاقاتیوں کے دل میں تو یقیناً یہ امید چٹکیاں لیتی ہوگی کہ کیس کیس طرح اس نا تجربہ کانہ اور
مجھے کو نبھا دکھائیں گے۔مگر واقعہ ایسی ملاقاتوں کا جو نتیجہ نکلتا وہ اس کے
برعکس ہوتا جس کا کچھ حال پہلے بیان ہو چکا ہے اور کچھ اب بیان کیا جاتا ہے۔پروفیسر مارگولیتھ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔یہ وہ شہرہ آفاق مستشرق

۹۳
مورخ ہیں۔جن کے علم کا سکہ ان کے عہد زندگی میں ہی سب دنیا کے علمی حلقوں پر بیٹھ چکا تھا
اور آج تو وہ تار یخ اسلام پر ایک وقیع سند کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔اس زمانہ میں قادریان
کی
کی شہرت کی پہلی کرنیں یورپ کے علمی حلقوں تک ابھی پہنچنا ہی شروع ہوئی تھیں چنانچہ
پروفیسر بار گولیتھ نے جو آکسفورڈ میں تاریخ اسلام کے پروفیسر تھے اور لاہور ایک لیکچر کے
سلسلہ میں تشریف لائے تھے۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود قادیان جا کر تھر یک
احمدیت کا مطالعہ کرنا ضروری سمجھا۔چنانچہ شدید مصروفیات اور وقت کی کمی کے با وجود تقریباً
نصف دن قادیان میں گزار کر تاریخی اہمیت کے مقامات کا معائنہ کیا اور مختلف احمدی دوستوں
سے تبادلہ خیالات کرتے رہے۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے آپ کی ملاقات
اور گفت گو الفضل نے ہمارے لئے من و عن محفوظ کر دی ہے جس کے مطالعہ سے حضرت
خلیفہ ایسیح کی شخصیت کے بعض پہلو نکھر کر سامنے آجاتے ہیں۔اول یہ کہ دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا عالم آپ کو قطعا مرغوب نہ کر سکتا تھا اور آپ کسی
ادمی اسی نفسیاتی الجھن کا شکار بھی نہیں ہوتے تھے جس طرح کامل خود اعتمادی کے ساتھ
آپ پروفیسر صاحب موصوف سے مخاطب ہوتے ہیں آپ کی معمولی دنیوی تعلیمی سطح اور
پروفیسر صاحب موصوف کی عالمی علمی شہرت کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ امر حیران کن ہے۔اس
خود اعتمادی میں خودستائی کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا۔نہ ہی یہ کسی کھو کھلی غلط فہمی پر مبنی
ہے۔یہ ایک ایسی خود اعتمادی ہے جو ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے اور وجہ جوازہ اپنے ساتھ
رکھتی ہے۔چنانچہ اس تبادلہ خیالات کو پڑھتے ہوئے قاری جب آگے بڑھتا ہے تو یہ محسوس
کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ پروفیسر مارگولیتھے صاحب ہر قدم پر رائے بدلنے پر مجبور ہو رہے ہیں
اور اس نوجوان کے متعلق تیزی کے ساتھ اپنے تاثرات میں تبدیلی پیدا کر رہے ہیں اور آپ
کی بات کو پہلے سے بڑھ کر وزن دینے کے علاوہ اپنے جوابات اور سوالات میں پہلے سے
کہیں زیادہ محتاط ہوتے چلے جاتے ہیں۔ابتداء میں آپ نے بظاہر خالصہ تاریخی پچسپی کے سوال کچھ اس رنگ میں کئے
که پروفیسر صاحب موصوف آپ کے سوالات کو ایک عام نا واقف طالب علم کے سوالات
پر محمول کرتے ہوں گے۔چنانچہ ابتداء میں پروفیسر صاحب موضون کے جواب میں ایسی
شفقت کا عنصر دکھائی دیتا ہے جو ایک قابل اور با اخلاق استاد اپنے شاگردوں سے

۹۴
گفتگو کرتے ہوئے دکھایا کرتا ہے لیکن معا اس گفتگو کا رخ بدلتا ہے اور حضرت صاحب اچانک
یہ نیا نکتہ گفتگو میں پیش فرماتے ہیں کہ جب تاریخ فی ذاتہ کامل طور پر قابل اعتماد نہیں
اور اس کے چہرے پر جگہ جگہ اشتباہ کے پردے لٹکے ہوئے ہیں اور بعض حالات کی راہ
میں تو جھوٹ کی تاریکیاں بھی حائل ہیں۔تو کیا کسی تاریخ کی صداقت پر رکھنے کا بہترین
طریق یہ نہ ہو گا کہ اس زمانہ میں بھی اس کی صداقت کا کوئی شاہد ملے۔پروفیسر صاحب
موصوف نے اس کے جواب میں پُر زور تائید فرمائی کہ ہاں اس سے بہتر ذریعہ کسی تاریخ
کی صداقت کا اور نہیں ہو سکتا۔تب آپ نے مضمون کو خالصتہ مذہبی رنگ دیتے ہوئے
اچانک بحث کا نقشہ بدل دیا اور پروفیسر صاحب کو ایک ایسی ؟ گفت گو پر مجبور کر دیا
جس کا ابتداء میں وہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے۔یہاں پہنچے کہ پروفیسر صاحب نہ صرف
اور زیادہ محتاط نظر آتے ہیں بلکہ نہایت فراست اور ذہانت کے ساتھ بظاہر بڑے کاری
ہتھیاروں کے ساتھ اس نوجوان پر جوابی حملہ کرنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں اور غالباً
یہی حضرت صاحب کا منشاء تھا۔کہ کسی طرح کھل کر بے تکلفی کے ساتھ وہ اسلام اور
احمدیت پر اپنے اعتراضات ظاہر کریں ورنہ مغربی تہذیب کے پابندان پروفیسر صاحب
کے چند رسمی با اخلاق کلمات سے تو کچھ حاصل نہ ہوتا۔آپ نے فرمایا کیوں نہ تمام مذاہب کو اس کسوٹی پر پرکھا جائے کہ جو جو معجزات
اور نشانات اُن کی قدیم تاریخ ہمیں باور کرنے پر مجبور کر تی ہے ان کے متعلق اس زمانہ
میں شاہد طلب کئے جائیں یعنی اگر حضرت کوشن بیچتے تھے تو اس زمانہ میں بھی اُن کے
ماننے والے ویسے ہی معجزات پیش کر کے اپنی تاریخ کو سچا کر کے دکھائیں۔اگر مسیحیت کی
تاریخ سچی ہے تو حضرت سیشم کی طرف منسوب کر وہ معجزات کا اس زمانہ میں سبھی کچھ مشاہدہ
کروا دیا جائے۔وعلی ہذا القیاس۔ہاتھ کنگن کو آرسی کیا۔جب کسی مذہب کی تاریخ پر زمانہ حال کے شاہد گواہی دینے کو اُٹھ کھڑے ہوں گے
تو جس طرح ایک تاریخی شہر کے کھنڈرات کو دیکھ کر کسی کے لئے انکار کی گنجائش باقی نہیں
رہتی اسی طرح بلکہ اس سے بڑھ کر بیچتے مذہب کی تاریخ کی صداقت روز روشن کی طرح
ظاہر ہو جائے گی۔آپ نے انہیں بتایا کہ احمدیت اس کسوٹی پر اسلام کی نمائندگی کرنے
کے لئے تیار ہے اور اسلامی تاریخ کو سچا ثابت کر دکھانے کے لئے ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے

پروفیسر صاحب کے لئے گفتگو کا یہ نیا موڑ بہت اچنبھے کا موجب بنا لیکن وہ دانشور جو اسلامی
تاریخ اور اسلامی لٹریچر پر گہری نظر رکھتا تھا اس آسانی سے مات کھانے کے لئے تیار نہ تھا
چنانچہ انہوں نے ایک چھوٹا سا معصومانہ سوال ایسا کیا جو حضرت صاحب کو بہت الجھن میں
ڈال سکتا تھا۔آپ نے مہذبانہ رنگ میں استفسار کیا۔کیا کتاب دلائل النبوت میں جو معجزے درج ہیں اُن کو آپ مانتے ہیں؟"
کتاب دلائل النبوت ایک ایسی کتاب ہے جس میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے
واجب التسلیم معجزات کے ساتھ ایسے بہت سے قصے بھی درج کر دیئے گئے ہیں جو افسانوی
رنگ رکھتے ہیں۔چنانچہ اس سوال کے جواب میں حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ
اگر اثبات میں سر بلاتے تو ایسے خیالی معجزوں کے ثبوت پیش کرنے کے بھی وہ پابند ہو جاتے
جن کی قرآن و سنت تصدیق نہیں کرتے۔اگر انکار فرماتے تو گویا دوسرے لفظوں میں متحجرات
کے وجود ہی کا سرے سے انکار ہو جاتا۔چنانچہ آپ نے اس شرط کے ساتھ مذکورہ کتاب کے
معجزات
کو تسلیم کرنے کا دعوی کیا کہ قرآن اور سنت ان کی تائید کرتے ہوں۔ہم پروفیسر صاحب کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ فضول کچ بیٹیوں میں پینے کی بجا انہوں نے
فی الفور اس کسوٹی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ترکش سے وہ سب سے کاری تیر نکالا۔جوست شرق
اسلام کے خلاف استعمال کیا کرتے ہیں یعنی معجزہ شق القمر جس کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے
کو پیش کر کے یہ توقع ظاہر کی کہ آج بھی ایسا ہی معجزہ رونما ہو تو ہم تسلیم کر لیں گے کہ واقعی
زمانہ حال نے زمانہ ماضی پر شہادت دے دی۔اس کا جواب حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ
تعالی عنہ کے اپنے الفاظ میں من وعن پیش کیا جاتا ہے :۔جس رنگ میں قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے اسی طرح ہو سکتا ہے
قرآن کریم نے جو کچھ اس کے متعلق بتایا ہے وہ اس سے بالکل الگ
ہے جو عام طور پر مشہور ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ شق القمر
ساعت کی علامت ہے۔اب اس کے وہی معنے کئے جائیں گے
جن کے رو سے ساعت کی علامت ٹھہرے۔اور وہ یہ ہیں کہ قمر
عرب کی مملکت کا نشان تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تشفی رنگ
میں دکھایا گیا کہ تمر دو ٹکڑے ہو گیا ہے اور یہ کشف دوسروں کو بھی

۹۶
دکھایا گیا۔اس قسم کا کشف جو دوسروں کو بھی دیکھائی دے۔اس زمانہ
میں بھی ہوا اور ہو سکتا ہے۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کو اس
کشف میں دکھایا گیا ہے کہ چاند پھٹ گیا ہے جس سے یہ مراد تھی کہ
عرب کی حکومت تباہ ہو جائے گی۔اس قسم کے کشف کا دروازہ بند
نہیں ہوا اب بھی کھلا ہے۔اس بات کا ثبوت کہ قمر سے مراد عرب کی حکومت تھی اس مشہور
واقعہ سے ملتا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر حملہ کیا
تو وہاں کے سردار کی لڑکی صفیہ نے رویا دیکھا کہ چاند میری گو ہیں
آگیا ہے۔اس نے جب یہ رویا اپنے باپ کو سُنائی تو اس نے اسے
تھپڑ مارا کہ کیا تو عرب کے بادشاہ سے شادی کرنا چاہتی ہے یہ
خواب اس کی اس رنگ میں پوری ہوئی کہ جب خیبر فتح ہوا تو حضرت
صفیہ کا نکاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔غرض چاند
اہل عرب کی حکومت کا نشان تھا اور اس کے پھٹنے میں اس وقت
کے انتظام حکومت کی تباہی کی پیشگوئی تھی ؟"
یہ جواب شنکر پر و فیسر صاحب نے اس میں کسی اعتراض کی گنجائش نہ پائی۔البتہ ایک اور
سخت تر جملہ اس سوال کی صورت میں کیا۔کہ قرآن کے بے مثل ہونے کا جو معجزہ ہے کیا وہ دوبار
دکھایا جا سکتا ہے۔شاید ان کا خیال تھا کہ اگر مرزا صاحب کہیں کہ دکھایا جا سکتا ہے۔تو
قرآن کا بے مثل ہونا بظا ہر مشکوک ہو جائے گا۔اور اگر کہیں نہیں دیکھایا جا سکتا تو یہ دعوئی
کہ اس زمانہ میں شواہد پیش کئے جا سکتے ہیں غلط ثابت ہوگا لیکن حضرت خلیفہ اسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کا پورا جواب جو ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔ان دونوں خطرات سے بچ کر حقیقت
کو اس رنگ میں واضح کر گیا۔کہ پروفیسر صاحب موصوف کے لئے مزید جرح کی گنجائش نہ رہی
اور اس چیلنج کو جو احمدیت نے پیش کیا تھا قبول کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے لگے حضرت
صاحب نے فرمایا :-
اس زمانہ میں کم از کم بنیں دفعہ تو دکھایا جا چکا ہے۔ہمارے امام
حضرت مرزا صاحب نے کئی ایک کتابیں عربی زبان میں لکھیں تعین

94
ہزار روپیہ تک انعام رکھا اور تمام دنیا کے لوگوں کو چیلینج دیا کہ آن
کے مقابلہ پر لکھیں لیکن کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔آپ نے نہ کسی عربی
مدرسہ میں پڑھا نہ آپ
کبھی عرب میں گئے۔نہ آپ نے کسی مشہور معروف
استاد سے تعلیم حاصل کی۔لیکن باوجود اس کے آپ نے تمام دنیا
کے عربی دانوں کو چیلنج دیا لیکن کسی نے قبول نہ کیا۔یہ ثبوت تھا
اس بات کا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو یہ اعتراض کیا جاتا تھا
کہ آپ جب پڑھے ہوئے نہیں تھے تو پھر قرآن کس طرح بنا لیا۔قرآن
کریم کسی انجمن نے مل کر بنایا ہے وہ اعتراض غلط تھا۔اب بھی ایک
شخص نے جو ایک لحاظ سے ناخواندہ تھا۔اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت
کے ساتھ بے مثل کتاب لکھ کر ثابت کر دیا کہ جب خدا تعالیٰ پہنجا اور
استاد ہو تو ایک امتی کی زبان پر بے مثل کلام کا جباری ہونا ہرگز
ناقابل قبول امر نہیں۔حضرت مرزا صاحب پر کفر کے فتوے دینے والے اب بھی مہندستان
میں موجود ہیں۔وہ اس بات کی گواہی دے سکتے ہیں کہ آپ نے کسی
عربی مدرسہ میں تعلیم نہیں پائی۔آپ کبھی عرب ممالک میں نہیں گئے
آپ کی مادری زبان عربی نہ تھی مگر با وجود اس کے آپ نے عربوں
اور تمام دنیا کے عربی دانوں کو چیلنج دیا۔جسے قبول کرنے کی جرات
کسی کو نہ ہوئی۔المنار کا ایڈیٹر مقابلہ پر تو کچھ نہ لکھ سکا۔ہاں دیکھ
دیا کہ آپ کی کتب میں بہت سی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔لیکن
جب اُسے جواب دیا گیا اور پیلینج کیا گیا تو پھر ایسا نادم اور شرمند
ہوا کہ کچھ بول نہ سکا اور مقابلہ سے دل میرا گیا۔پروفیسر صاحب نے یہ شنکر غالبا یہ سوچتے ہوئے کہ کیوں نہ اس چیلنج کو قبول کر لیا جائے
یہ بڑا معقول سوال کیا :-
اگر کوئی اس چیلنج کو قبول کرے تو فیصلہ کون کرے گا۔حضرت صاحب نے جواباً فرمایا :

۹۸
حضرت مرزا صاحب نے اس کا بھی فیصلہ کر دیا ہوا ہے اور وہ یہ کہ
جو چیلنج منظور کرے وہی بیج بھی منظر کرے دبشر طیکہ وہ حج اس
کے مریدین وغیرہ میں سے نہ ہوں ، البتہ وہ حج فیصلہ کرتے وقت
یہ قسم کھائیں کہ اگر ہم جھوٹا فیصلہ کریں تو ایک سال کے اندر اندر
ہم پر خدا کا عذاب نازل ہو۔پھر اگر ایک سال تک ان پر کوئی
ایسا عذاب نازل نہ ہو جو خاص شان اور ہیبت رکھتا ہو تو انعام
سپرد کر دیا جائے گا۔پروفیسر صاحب :- یہ تو بہت وسیع حوصلہ دکھایا گیا ہے۔آپ سے گفتگو کر کے مجھے
بہت فائدہ حاصل ہوا ہے۔اور میں آپ کا شکر گزار ہوں "
الفضل 9 دسمبر ۱۹)
ایک تیسرا پہلو اسلام کے سپہ سالار کی حیثیت سے آپ کے کردار کی عظمت کا اس
گفتگو کے دوران یہ ظاہر ہوا کہ اُن مستشرقین کو جو اسلام کو غیر اخلاقی جارحیت اور ضد
اور تعصب کے طعنے دیا کرتے تھے خود انہی کے ہتھیاروں سے مجروح کرتے ہوئے نصیحت
فرمائی کہ اسلام سے مقابلہ کرتے وقت جاہلانہ سختی اور درشتی سے کام نہ چلے گا۔اپنے اندر کچھ
حوصلہ پیدا کریں اور اخلاق کی حدود میں رہتے ہوئے حقیقت کی چار دیواری میں محدود
ہو کہ محققانہ رنگ میں اہل اسلام سے گفتگو کریں۔اس میں دونوں فریق کا فائدہ ہے۔پروفیسر
مار گولیتھ نے آپ سے یہ وعدہ کیا کہ وہ آپ کا یہ پیغام یورپ کے علمی حلقوں تک پہنچا دینگے
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چند عربی کتب لے کر جو شخفتہ پیش کی گئی تھیں قادیاں
سے رخصت ہوئے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی شخصیت ہر پہلو سے ہمہ گیر تھی اور ہر
دائرہ فکر و عمل حیرت انگیز وسعت اور لچک رکھتا تھا۔بعض بڑے بڑے عالم فاضل زائرین
سے آپ کی گفتگو کے مناظر گزرچکے ہیں۔اب ایک ایسے زائر سے تبادلہ خیالات کا منظر بھی پیش
کیا جاتا ہے جو علمی لحاظ سے محض واجبی حیثیت رکھتا تھا اور ذہانت کا معیار بھی کوئی خاص
بلند نہ تھا۔ایک صاحب علم و فضل انسان کا ایسے شخص سے مباحثہ کرنا جو کم علم ہونے کے علاوہ

۹۹
کچھ بحثی کی طرف بھی مائل ہو بڑا صبر آزما کام ہوتا ہے۔بڑے با اخلاق علماء کے منہ سے بھی
ایسے موقع پر کوئی سخت کلمہ منہ سے نکل ہی جاتا ہے لیکن حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ
تعالی عنہ کو اللہ تعالے نے غیر معمولی حلم اور حوصلہ عطا فرمایا تھا اور کسی متلاشی حق سے
گفت گو کے وقت آپ ضبط و تحمل کی باگیں بڑی مضبوطی سے تھامے رہتے خواہ مد مقابل کی
کی سمتی کیسی ہی بار خاطر کیوں نہ ہو۔یہ صاحب جن کے ساتھ بحث کا ایک منتظر الفضل سے اخذ کر کے من و عن پیش کیا
جا رہا ہے ، ایک دہریہ سکھ تھے جو خدا کی مہستی کا ثبوت ڈھونڈنے نکلے تھے۔سیکھ صاحب نے سب سے پہلا سوال یہ کیا کہ " ہم کسی کی عبادت کیوں
کریں ؟ اس کی کیا ضرورت ہے ؟ "
حضرت خلیفہ ایسیح : پیشتر اس کے کہ میں آپ کے سوال کا جواب دوں
یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ آیا کوئی ایسی مہتی ہے بھی میں کی عبادت
کی جائے یا نہیں۔اگر وہ ہستی ثابت ہو گئی تو عبادت کرنے کا
سوال خود بخود حل ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔میں چونکہ مسلمان ہوں،
اس لئے میں اسلام کے بیان کردہ دلائل دُوں گا اور قرآن شریف
سے دُوں گا۔اس کے بعد یہ سوال حل ہو جائے گا کہ عبادت کیوں
کی جائے اور اس کی کیا ضرورت ہے ؟
سکھ :۔آپ قرآن شریف سے جو دلائل دیں گے وہ میرے لئے کس طرح
قابل سند ہو سکتے ہیں جبکہ میں قرآن کو مانتا ہی نہیں۔حضرت: ہر ایک مدعی اپنے دعوئی کے متعلق کچھ ایسے دلائل رکھتا ہے
جو اس کے نزدیک درست ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔میں نے جو مشر آن
شریف کو دلائل کے لئے پیش کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جو
مذہب کوئی دعوی کرتا ہے اور دلائل نہیں دیتا اور دلائل کے لئے
انسانوں کا محتاج ہے وہ سچا نہیں ہو سکتا۔دوسرے میری یہ بھی عرض
ہے کہ آپ کو قرآن شریف کے دلائل سے خدا تعالے کا ثبوت دیکر
جہاں اس کی ہستی بتاؤں وہاں ساتھ ہی یہ بھی ثابت کر دوں ، کہ

اسلام سچا مذہب ہے اور اپنی سچائی کے خود دلائل رکھتا ہے نہ کہ آوروں
کا محتاج ہے اس کے لئے سب سے بہتر طریق یہی ہے کہ میں آپ کو
ان کے ماننے کے لئے اس طرح مجبور نہیں کروں گا کہ چونکہ قرآن شریف
کھتا ہے اس لئے ضرور مان ہی لو۔بلکہ میں ایسی دلیل دوں گا جو آپ
کو ماننی پڑے گی اور آپ کا دلی اطمینان کرتا جاؤں گا۔۔۔ہم قرآن شریف کو لیتے اور دیکھتے ہیں کہ آیا وہ خدا تعالے کی ہستی کی
کوئی دلیل دیتا ہے یا نہیں۔دیکھئے میں آپ کے سامنے ایک آدمی
بیٹھا ہوں۔آپ کو کس طرح معلوم ہوا کہ نہیں آدمی ہوں۔اسی طرح
کہ میں آدمیوں کی طرح بولتا دیکھتا ہوں اور وہی صفات مجھ میں پائی
جاتی ہیں جو آدمیوں میں ہوتی ہیں۔لیکن اگر ایک آدمی پر دے کے
مجھے بیٹھا ہوا باتیں کر رہا ہو تو آپ کس طرح اسے پہچانیں گے کہ
آدمی ہے ؟ اس کی باتوں کے اثر سے کیونکہ وہ خود تو نظر نہیں آتا
تو ایک چیز کے معلوم کرنے کے لئے کئی ایک طریق ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ایک پھول ہو میں کہوں اس میں بڑی اعلیٰ درجہ کی خوشبو ہے تو آپ
یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے خوشبو دکھا دو بلکہ یہی کہو گے کہ منگھا دو۔اسی
طرح عمدہ آوازہ ہے۔اس کی نسبت آپ یہ نہ کہیں گے گرسنگھا دو
بلکہ یہی کہیں گے کہ شنا دو۔اسی طرح ایک چیز کڑوی با سیٹی ہے،
تو آپ یہ نہیں کہیں گے کہ سُناد و بلکہ یہی کہیں گے کہ چکھا دو۔پس اس سے معلوم ہوا کہ مختلف چیزوں کے معلوم کرنے کے لئے مختلف
طریق ہوتے ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں خدا کو آنکھوں سے
دکھا دو تو ہم مانیں گے۔بعض باتیں ایسی ہیں جن کو ان حواس ظاہری
سے معلوم نہیں کیا جاتا۔بلکہ اور طرح بھی ماننا پڑتا ہے۔مثلاً
لنڈن ایک شہر ہے جسے آپ نے نہ دیکھا سونگھا نہ چھوا اور نہ
چکھا بلکہ لوگوں سے شنکر مانا ہے۔سکھ زائر :۔میں نہیں مانتا کہ لنڈن کچھ ہے۔

هر چند که سردار صاحب کا یہ مختصر جواب کج بحثی کے دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف
ہے اور اس جواب کے بعد گفتگو جاری رکھنے کا سوال ہی باقی نہیں رہنا چاہیئے۔لیکن حضرت
صاحب کے دل میں بنی نوع انسان کی جو بے پناہ ہمدردی تھی اس کا تقاضا تھا کہ سائل کی مند
کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے حق کی روشنی دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔چنانچہ آپ
نے بڑے تحمل سے سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے فرمایا :-
آپ یوں انکار کر دیں تو اور بات ہے لیکن یہ کوئی ایسی بات نہیں
جس کا انکار ہو سکے۔اگر آپ یہ کہیں کہ لنڈن کا جو طول و عرض یا
مکانات کی وضع قطع وغیرہ بتائی جاتی ہے ممکن ہے ایسی نہ ہو لیکن
لنڈن کے وجود سے آپ انکار نہیں کر سکتے۔کیونکہ وہ اس طرح ثابت
ہو چکا ہے کہ اس کے متعلق کسی قسم کا شک و شبہ نہیں کیا جا سکتا۔اچھا اگر آپ نہیں مانتے تو نہ مانیے۔قرآن شریف کی دلیل سُن لیجئیے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لا تذرهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَيدَرِكَ
الْاَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبیری خدا کوئی ایسی ہستی نہیں جو
ان آنکھوں سے نظر آسکے بلکہ وہ خود انسانوں تک پہنچتا ہے۔یعینی
آثار اور شواہد سے نظر آتا ہے کیونکہ وہ لطیف اور خبیر ہے پراس
لئے بتایا کہ بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ہمیں خدا دکھاؤ قرآن
شریف کہتا ہے کہ جب خدا کی ایسی صفات ہیں تو چاہیے کہ اس کا
ثبوت بھی ان سے ہی ملے نہ کہ کسی مجسم چیز کی طرح لوگوں کے سامنے
آجائے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ
وَالأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا الله - کوئی انسان زمین و آسمان کی باتوں
کے متعلق غیب کا علم نہیں رکھتا۔مگر اللہ ہی رکھتا ہے۔انسان
کو تو اپنی حالت کا بھی پتہ نہیں ہوتا چہ جائیکہ غیب کے متعلق خبر
رکھ سکے۔سکھ: چونکہ انسانی طاقت کی اس طرح حد بندی نہیں کی جاسکتی کہ اب
اس سے بالا تر نہیں جا سکتی اور محدود ہو گئی ہے۔اس لئے کوئی بات
ه سوره انعام آیت ۱۰۴- ۵۲ سوره نمل آیت ۶۶

انسانی طاقت سے باہر بھی نہیں کہ سکتے۔آپ کو معلوم ہے کہ پہلے زمانہ
میں ہوا میں اُڑنا۔بیجان چیزوں سے آواز کا نکلنا غیر ممکن تھا لیکن اب
ہوائی جہازوں اور فونوگرافوں نے یہ ممکن کر دیا ہے۔حضرت۔ہم مانتے ہیں کہ بعض وہ باتیں جو پہلے معلوم نہ تھیں اب معلوم ہوئیں
اور ہو رہی ہیں لیکن اس کے متعلق یا درکھنا چاہیئے کہ جس قدر
انسانی کام ہو رہے ہیں وہ اسباب کے ذریعہ ہو رہے ہیں۔اور
کوئی ایسا کام نہیں جو ان کے بغیر انجام پا رہا ہو اس سے ہمیں یہ پتہ
لگتا ہے کہ دنیا پر واقع ہونے والی باتیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک
وہ جو انسانی طاقت اور قدرت میں ہیں اور دوسری وہ جو اس سے
بالاتر ہیں۔اس لئے ہم بعض باتوں کی نسبت تو کہہ سکتے ہیں کہ انسانی
طاقت سے بالا تر نہیں اور ممکن ہے کہ ان میں کوئی اور بات نکل
آئے لیکن بعض ایسی ہیں جن کی نسبت یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے
کہ اب ان میں تغییر نہیں ہو سکتا اور ناممکن ہے کہ ان باتوں میں کچھ
کمی ہو سکے۔مثلاً ثابت ہو گیا ہے کہ پانی مفرد نہیں بلکہ مرتب ہے۔اب
یہ تو ممکن ہے کہ وہ اجزاء جن سے پانی مرکب ہے اور اجزاء میں منقسم
ثابت ہو جائیں لیکن یہ ناممکن ہے کہ پانی مفرد ثابت ہو سکے۔تو اس
سے ثابت ہوا کہ دنیا کی تمام اشیاء ایسی نہیں جن کی نسبت یہ کیا
جا سکے کہ ممکن ہے ان میں تغیر ہو جائے۔پس اگر ایسی باتوں میں جن
کے متعلق فتوئی مل چکا ہو کہ تغیر نہیں ہو سکتا۔انسانی طاقتوں سے
بالا تر قدرت نمائی کا جلوہ نظر
آئے تو مان لینا چاہیئے کہ یہ خدا ہی کا
کلام ہے۔خدا تعالے قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ جو لوگ میرے احکام پر
چلیں گے میں ان میں اپنی قدرت کی جلوہ نمائی کروں گا۔اُن کو آئندہ
کے لئے اخبار دوں گا۔ان کی خبریں نجومیوں کی سی نہ ہوں گی بلکہ
اپنے اندر ایک شوکت و جلال رکھنے والی ہوں گی میرے ان فرمانبردار

۱۰۳
بندوں کے جو مخالف ہوں گے ان کو تباہ و برباد کروں گا اور انہیں
کامیاب کروں گا۔پس اگر کسی انسان کے متعلق یہ باتیں بھی ثابت
ہو جائیں تو خدا تعالے کی ہستی کی یہ ایک دلیل سمجھنی چاہئیے۔سکھ۔ایسی باتیں بائی چانس (اتفاقاً ، ہو جاتی ہیں۔سردار صاحب کا یہ جواب سن کر اگرچہ بے اختیار سر تھام لینے کو
جی چاہتا ہے لیکن حضرت صاحب اس جواب کو شنکر مایوس نہیں
ہوئے اور پہلے مضمون کو زیادہ وضاحت سے بیان کرتے ہوئے ان کو
یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ جن امور کو آپ پیش کریں گے ، اُن پر
بائی چانس کا فتویٰ صادر نہیں ہو سکتا۔آپ نے فرمایا :-
جو بات تواتر سے ثابت ہو اسے بائی چانس نہیں کیا جاسکتا مثلاً
آگ جلاتی ہے اس لئے جہاں بھی اور جب بھی اس میں کوئی ہاتھ
ڈالے گا جلائے گی۔اگر کسی کا ہاتھ جل جائے تو یہ نہیں کہا جائیگا
کہ آگ نے بائی چانس جلا دیا ہے۔اسی طرح خدا تعالے قاعدہ کلیہ
کے طور پر بیان فرماتا ہے۔کہ مجھ سے تعلق رکھنے والے ہمیشہ ایسے
ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے جن پر میں اپنی قدرت نمائی
کرتا ہوں اس لئے اُسے بائی چانس نہیں کہا جاسکتا۔اگر اسلام ایسے انسان پیدا کر دے کہ اُن کا خدا سے تعلق پیدا ہو
اور وہ لوگوں کو ایسی باتیں بتائیں جن میں خدائی قدرت اور حیرت
پائی جائے تو ماننا پڑے گا کہ کوئی ایسی زبر دست مہستی ہے جو
علیم ہے کلیم ہے قادر و مقتدر اور متعرف بالا راده سمیع و بصیر
ہے اور جس کا پتہ اسلام کے ذریعہ سے لگایا جاسکتا ہے۔اسلام
نے اس زمانہ میں ایک شخص پیدا کیا ہے اُس نے آکر کہا کہ جس طرح
قرآن شریف کہتا ہے اسی طرح کا میں نے اُسے پایا ہے کوئی کہے
یہ انسان یونہی کہتا ہے ثبوت کیا تو اس کا ثبوت یہ ہے کہ اُس نے
دعوی کیا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ جو تیرا مقابلہ کرے گا وہ ذلیل اور

آج 10 میں سے 10 باقی