قادیان میں پروفیسر مارگولیتھ کی آمد اور حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے دلچسپ کفتگو

سوانح فضل عمر (جلد دوم), حصہ 2

خوار کیا جائے گا۔خواہ کوئی کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو پھر قبل از وقت ایسی
اخبار اسے دی گئیں جو غیب کی ہیں اور ایسی ہیں جن میں اقتداری شرکت
پائی جاتی ہے اور جن کے دیکھنے والے اس وقت ہر مذہب کے لوگ
موجود ہیں۔خواہ وہ ان کی کچھ ہی تاویل کریں۔لیکن پورا ہونے سے
انکار نہیں کر سکتے اور بعض خبریں اب بھی پوری ہو رہی ہیں۔آپ وہ انسان تو سمجھ گئے ہوں گے جس کے متعلق میں نے یہ بائیں
بیان کی ہیں وہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب ہیں۔اب میں
ایک واقعہ کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہوں جس میں آپ کی قبولیت
دعا کا ثبوت ملتا ہے۔یہاں ایک لڑکا عبد الکریم پڑھا کرتا تھا اس کو ایک ہلکا گتا
کاٹ گیا اسے علاج کے لئے کسولی بھیجا گیا لیکن کچھ عرصہ بعد اسے ہلکا
ہو ہی گیا۔کسولی سے بذریعہ تار پو چھا گیا تو جواب آیا کہ اب اس کا
کوئی علاج نہیں ہے۔چنانچہ اب تک ایسے مریض کا کوئی علاج نہیں
تجویز ہوا لیکن اس کے متعلق حضرت مرزا صاحب نے دُعا کی اور فرمایا
کہ میرا دل نہیں چاہتا کہ یہ لڑکا جو اتنی دور سے علم حاصل کرنے کے
لئے آیا ہے اس طرح مرے۔میں اس کی صحت کے لئے دُعا کرتا ہوں
آپ کی دعا قبول ہو گئی اور وہ لڑکا اس وقت تک زندہ ہے۔اس
واقعہ کو اپنی آنکھوں دیکھنے والے اس مجلس میں بیٹھے ہیں۔سیکھا۔یہ تو ایک کہانی ہے دیگر مذاہب والے بھی اپنے بزرگوں کی اس
سے بڑھ چڑھ کر کرامات سنا سکتے ہیں اور میں بھی بہت سی اسی
طرح کی باتیں بتا سکتا ہوں۔غالب نے شاید اسی موقع کے لئے کہا تھا
کہ ہم تمہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے؟"
لیکن حضرت صاحب کا حوصلہ اس سے وسیع تر تھا۔آپ نے سزار صاب
پر کہانی اور حقیقت کا فرق ظاہر کرتے ہوئے فرمایا :-
حضرت :۔یہ کہانی نہیں بلکہ واقعہ ہے جس کے دیکھنے والے یہاں آپ کے سامنے

۱۰۵
موجود ہیں اُن سے آپ پوچھ سکتے ہیں۔پھر کسولی موجود ہے وہاں
سے پتہ لگ سکتا ہے پھر وہ لڑکا موجود ہے۔اس سے دریافت
ہو سکتا ہے۔اچھا آپ بہت سی باتوں کو چھوڑ کہ کوئی ایک ہی
اس نے
اس قسم کی مثال بنائیے جس میں اس طرح کے واقعات
پائے جاتے ہوں۔سکھ۔میں اس وقت نہیں بنا سکتا۔آپ تو ان باتوں کو اکثر پیش
کرتے رہتے ہیں اس لئے آپ کو یاد نہیں لیکن مجھے چونکہ ان کی
ضرورت نہیں پڑتی اس لئے یاد نہیں۔دریافت کر کے بتاؤنگا۔حضرت۔اچھا جب آپ بتائیں گے اُس وقت دیکھا جائے گا لیکن
خوب یا درکھیے۔کہیں سے آپ اس کی مثال نہ لاسکیں گئے۔یہ شرف صرف اسلام ہی کو حاصل ہے۔کہ ہر زمانہ میں ایسے
انسان پیدا کرتا رہتا ہے جن کی دُعائیں حیرت انگیز طور پر
پوری ہوتی ہیں۔اب بھی ہم یہ ثبوت دینے کے لئے تیار
نہیں کہ خدا تعالے ایسے رنگ میں ہماری تائید کرتا ہے جو
اور کسی مذہب والے کو نصیب نہیں ہو سکتی۔اس کا ثبوت
ہم اسی طریق سے دے سکتے ہیں جو حضرت مرزا صاحب نے
قرار دیا ہے۔مثلاً کچھ مریض ہوں۔ان میں سے قرعہ اندازی
کے ذریعہ نصف ہم لے لیں اور نصف دہر یہ لوگ ہیں ہم
اپنے حصے کے مریضوں کا دعا اور دوا سے علاج کریں اور
وہ اپنے مریضوں کا ڈاکٹروں سے کرائیں پھر معلوم ہو جائیگا
کہ کون سے بیمار زیادہ اچھے ہوتے ہیں آیا وہ جو ہمارے حصہ
میں آئے یا وہ جو اُن کے حصہ میں آئے یا اسی طرح کا کوئی
اور طریق اختیار کیا جا سکتا ہے یعنی ایک محدود وقت تک
ایک معاملہ کے متعلق دعا کریں اور دہریے اسباب و تدابیر
سے کام لیں اور فیصلہ نتائج پر کیا جائے۔مثلاً بارش ہے

1-4
اس کے لئے چند علاقے یا دیہات اس طرح مقرر کر لئے جائیں
کہ ایک ہمارے حصہ میں آئے۔تو اس سے اگلا اُن کے حصہ
میں پھر اگلا ہمارے حصہ میں۔پھر ایک طرف ہم دعا ہے
کام لیں اور دوسری طرف وہ مادی اسباب سے کوشش
کریں پھر دیکھیں کون سے دیہات میں نمایاں فرق ظاہر
ہوتا ہے۔یہاں آکر یکھ صاحب (بالآخر !۔۔۔۔) دھیمے پڑ گئے۔رواہ رے زویہ صداقت خوب دکھلایا اثر !، اور کہنے لگے،
کہ مجھے کوئی ایسا طریق بتایا جائے کہ جس سے خدا کا یقین ہو جائے۔اس کے متعلق حضور نے فرمایا۔علیحدگی میں دُعائیں کرو اور
کہو اے خدا میں تو تجھے نہیں مانتا کیونکہ مجھے تیرا یقین حاصل
نہیں ہے لیکن اور لوگ کہتے ہیں کہ تو ہے پس اگر تو ہے
تو میری تسلی کر دے اور مجھے اپنی نسبت یقین کرا دے۔سکھ۔ایسے فیصلے کے لئے کوئی میعاد مقرر ہونی چاہیئے۔اچھا اس
طرح ہو کہ میں کسی سخت سے سخت گستاخی کا جو خدا کے متعلق
ہو سکتی ہے مرتکب ہوتا ہوں خدا اس پر مجھے سزا دے کہ اپنی
ہستی کا ثبوت دے۔سردار صاحب کے اس سوال کا جو جواب حضرت صاحب
نے دیا وہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی حیثیت ایک مناظر
کی نہیں بلکہ ایک بہی خواہ اور مصلح کی تھی اور بنی نوع
انسان کی سچی ہمدردی آپ کے دل میں تھی۔آپ نے فرمایا
حضرت۔جو خدا سخت سے سخت سزا دے سکتا ہے وہ اعلیٰ سے
اعلیٰ انعام بھی کر سکتا ہے آپ کیوں اپنے لئے فضل نہیں
مانگتے۔انسان کی دانائی یہی ہے کہ اپنے لئے ہلاکت نہ طلب
کرے کیونکہ اگر وہ ہلاک ہو گیا تو پھر مانے گا کون ؟ اور اُسے

1-6
فائدہ کیا ہوا۔پس آپ اپنے لئے فضل ہی مانگیں۔سکھ۔بہر حال جلدی کچھ ہونا چاہیے۔اس کے لئے آپ کچھ دن
مقرر کر دیں ورنہ میں کس طرح سمجھ سکوں گا کہ یہ دعا کا نتیجہ
ہے ممکن ہے کہ کوئی اور ایسے اسباب پیدا ہو جائیں یا ئیں
کسی وجہ سے بیمار ہی ہو جاؤں۔تو یہ میرے لئے خدا کی ہستی
کا کوئی ثبوت نہیں ہوگا۔حضرت۔آپ کا یہ اعتراض اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ آپ مجھے
ج بنائیں اور میں اس بات کا فیصلہ دوں۔چونکہ آپ کے
متعلق فلاں واقعہ ظہور پذیر ہو چکا ہے اس لئے آپ خدا
تعالے کی ہستی کو ضرور ہی مان لیں۔لیکن میں تو یہ کہہ رہا ہوں
آپ یہ دعا کریں کہ اے خدا اگر تو ہے تو مجھ پر اپنی ہستی
کا کوئی ثبوت نازل کہ جس سے مجھے یقین ہو جائے کہ فی الواقعہ
تو ہے۔پس جب آپ کی تسلی ہو جائے گی خواہ کسی طرح ہو تو
یہ سوال خود بخود حل ہو جائے گا۔میں اس کے متعلق کوئی میعا
نہیں مقرر کر سکتا۔کیونکہ خدا تعالے کسی کا محکوم نہیں بلکہ
احکم الحاکمین ہے۔۔۔۔۔۔۔آپ ایک گھر کے دروازہ پر جا کہ
آوازہ دیں کہ مجھے دومنٹ میں آگ دو۔اور گھر والے دو
منٹ میں تو نہیں بلکہ دو گھنٹہ کے بعد آپ کو آگ بھیج دیں۔تو آپ کو اس آگ کے وجود میں تو شک نہیں ہو سکتا کہ چونکہ
اتنی دیر کے بعد ملی ہے اس لئے آگ ہی نہیں ہے اسی طرح جب
آپ کی مضطربانہ پکار کے جواب میں خدا نے اپنی ہستی کو آپ
پر ظاہر کر دیا۔تو بہر حال آپ کو اسے ماننا پڑے گا۔اس پر
سیکھ صاحب نے دُعا کرنا منظور کیا اور اُن کی درخواست
کے مطابق سورۃ فاتحہ کا ترجمہ ان کو لکھ کر دینے کا حضرت خلیفہ
المسیح نے ارشاد فرمایا اور مجلس برخاست ہوئی یہ (الفضل ۲۴ اگست ۹۵ )

حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے کردار کے متعلق پہلے بھی ذکر آچکا
سے کہ اس میں غالب عنصر جوش تبلیغ تھا جس طرح انگریزی کا محاورہ ہے۔ALL
ROADS LEAD TO ROME کہ سب سڑکیں روم ہی کی طرف جاتی ہیں آپ کے ذہن
کی ہر کوشش کا بھی آخری رخ اشاعت اسلام ہی کی جانب تھا۔فکر و نظر کو
اُبھارنے کا محرک اول خواہ کوئی بھی ہو فکر و نظر کی آخری منزل دینِ اسلام کے
عالمگیر غلبہ کا موضوع ہی ہوتا۔ہر موقع اور ہر تغیر آپ کی توجہ نئی تبلیغی تجاویز
کی طرف مبذول کرا دیتا تھا یہاں تک کہ بیماری میں بھی نئے
و
تشکیل پاتے تھے۔ایک مرتبہ اوائل 1914لہ میں آپ کی ران پر ایک تکلیف دہ پھوڑا نکلا۔جس کا آپریشن کروانا پڑا۔چنانچہ اس بیماری میں زیادہ تر آپ کی فکر و نظر کا مرکز
نے تبلیغی منصوبے بنے رہے ان میں سے ایک یہ تجویز تھی کہ ہندوستان کے
دارالسلطنت دہی شہر میں ایک ایسا تبلیغی جلسہ کیا جائے جس میں اُردو کے
علاوہ عربی اور انگریزی زبان میں بھی تقاریر ہوں۔آپ کو اس جلسہ کا خیال
یوں پیدا ہوا کہ اہلِ دہلی خصوصا دہلی کے مسلمان علماء جماعت احمدیہ کے متعلق
یہ پروپیگنڈہ کیا کرتے تھے کہ جماعت احمدیہ علومِ عربیہ سے ناواقف ہے اور
اُردو زبان پر بھی عبور نہیں رکھتی پھر یہ دنیا کے سامنے کیا اسلام پیش کرے گی
چنانچہ ہماری کے ایام میں مختلف تجاویز سوچتے ہوئے آپ کو خیال آیا کہ اللہ
تعالی کے فضل سے جب ہمارے پاس ان تینوں زبانوں میں چوٹی کے علماء موجود
ہیں تو کیوں نہ اہلِ دہلی پر یہ حقیقت منکشف کر دی جائے کہ سلسلہ عالیہ
احمدیہ کے فاضل علماء اپنے علم و فضل کے ساتھ بڑے بڑے مدعیان علم و فضل
کا منہ بند کر سکتے ہیں۔چنانچہ ہماری کے ایام میں ہی اس تجویز کو عملی جامہ
پہناتے ہوئے دہلی میں ایک نئی طرز کے جلسہ کا اہتمام کیا گیا جو حسب ذیل
امتیازی خصوصیات رکھتا تھا :-
اول۔مختلف اہم اختلافی مسائل پر عربی ، انگریزی اور اُردو میں متعدد
تقاریر رکھی گئی تھیں مسلسل چار روز یک سلسله تقاریر جاری رہا )

1-4
دوم- تمام اہلِ دہلی خصوصاً علماء کو صلائے عام تھی کہ اس جلسہ میں نہ صرف
شرکت فرمائیں بلکہ دل کھول کر جو جی میں آئے سوال کریں۔نہایت عمدہ انتظام کے ساتھ
گھر گھر اس دعوت کو پہنچانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔سومر - سوالات کی عام اجازت تو تھی مگر صرف ایک شرط کے ساتھ کہ تقریریں
زبان میں ہو معترض اعتراض نہیں اسی زبان میں کرے اور منقرر بھی اسی زبان میں
جواب دے۔مقررین میں حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضرت چوہدری
محمد ظفر اللہ خانصاحب بھی شامل تھے جنہوں نے انگریزی زبان میں خطاب فرمایا۔اس
نئی طرز کے جلسے نے دہلی کے علمی حلقوں میں ہی نہیں عوام الناس میں بھی ایک تقلیلی
مچادی۔لیکن افسوس کہ علماء نے اس قدر شور مچایا اور لوگوں کو اس جلسہ سے باز رکھنے
کی ایسی نامسعود کوشش کی کہ دہلی کا ایک بڑا طبقہ اس کی برکات سے محروم رہ گیا۔تا ہم حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا یہ مقصد پورا ہو گیا کہ ایک مرتبہ
دہلی شہر کو ہلا دیا جائے اور گھر گھر احمدیت کے چرچے ہونے لگیں۔اس شرط نے کہ معترض اسی زبان میں اعتراض کرے جس میں تقریر کی گئی ہو برا
پر لطف مناظر پیدا کئے۔بڑے بڑے جبہ پوش علماء کو جو اعتراضات کی جھولیاں
بھر بھر کر لائے ہوئے تھے عربی تقاریر کے بعد نام لے لے کر اُبھارا گیا کہ اس نہایت
عمدہ موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اہلِ قادیان پر اپنی علمی برتری ثابت فرمائیں،
اور لمبی تقریر نہیں۔زبان عربی میں صرف چند جملوں ہی کا کوئی اعتراض پیشیں کر دیں
مگر افسوس کہ وہ جن کی زبانیں اُردو کے وقت بند نہ ہوتی تھیں عربی اور انگریزی کے
وقت کسی طرح کھلنے میں نہ آتی تھیں چنانچہ اس جلسہ کا اہل دہلی پر یہ اثر ہوا، کہ
مخالفت کے باوجود جماعت احمدیہ کے علم کی گہری دھاک دلوں پر بیٹھ گئی اور صاب
فراست ذہین اور فہیم خلیفہ کے فکر و تد تیر نے جماعت احمدیہ کی برتری اور سر بلندی
کے نئے سامان پیدا کر دیئے۔اس جلسہ میں خود حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ایک مضمون بعنوان اسلام
اور دیگر مذاہب کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا جس کا سامعین پر گہرا اثل

11-
ہوا۔اس مضمون کی تیاری کا واقعہ بھی دلچسپی کا حامل ہے۔دراصل یہ مضمون انگریزی
زبان میں لکھا جانا تھا اور مکرم مولوی محمد دین صاحب بی۔اے ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام
ہائی سکول رحال صدره صدره النجمین احمدیہ پاکستان۔ربوہ ) کے سپرد تھا۔مگر مولوی صاب
موصوف اپنی شدید مصروفیات کے باعث اس طرف کما حقہ توجہ نہ فرما سکے۔اد مصر سر مارچ کو جلسہ شروع ہونا تھا اُدھر ۲ مارچ کی صبح کو حضرت خلیفہ اینچ
الثانی رضی اللہ عنہ نے اس مضمون کی تیاری کا خود ہی بیڑا اٹھایا۔وقت چونکہ تھوڑا
تھا۔انگریزی میں اس کا ترجمہ بھی کیا جانا تھا۔اکثر مقررین دہلی جاچکے تھے یا جارہے
تھے اس لئے اس کی تصنیف اس عجیب رنگ میں ہوئی کہ ہر مارچ کو ظہر کی نماز تک
آپ نے ایک حصہ لکھ کر امیر قافلہ حضرت مولوی محمد دین صاحب کے سپرد کیا تا کہ
دہلی جاتے ہوئے راستہ ہی میں انگریزی ترجمہ مکمل کر لیں۔پھر رات کے ۲ بجے
پیچھے پیچھے منشی فخر الدین صاحب کے ہاتھ دوسرا حصہ بھجوایا۔دوسرے روز جمعہ
کا دن تھا چنانچہ جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتے ہی تیسرا حصہ شیخ عبد الخالق صاحب
ماہر عیسائیت کے سپرد کیا جو اسی وقت دہلی کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔اس
کے باوجود ابھی کچھ حصہ مضمون کا باقی تھا۔چنانچہ دو گھنٹے کے اندر کچھ اور حصہ
مضمون نکھر کر شیخ عبد الخالق صاحب کے پیچھے پیچھے ایک سائیکل سوار کو دوڑایا
کہ بٹالہ پہینچ کر گاڑی روانہ ہونے سے قبل بقیہ مضمون شیخ صاحب کے سپرد کر دے
لطف کی بات یہ ہے کہ اس سلسلہ کی یہ کڑی بھی آخری نہ تھی۔چنانچہ دن کا بقیہ
حصہ بھی مضمون نویسی ہی میں صرف ہوا یہاں تک کہ رات بھیگ گئی لیکن آپ نہ
تھکے نہ ماندہ ہوئے اور رات کے تین بجے آخری حصہ مضمون شیخ عبد الرحمن صاحب
قادیانی کے سپرد کیا گیا کہ وہ لے کر جلد از جلد دہلی پہنچیں ہے
مندرجہ بالا واقعہ سے آپ کی خداداد اور حیرت انگیز قوت تصنیف اور علو
ہمت ظاہر وباہر ہے۔لو
جماعت احمدیہ کے باہمی معاملا میں قانون شریعت اسلامیہ کے نفاذ کا مطالبہ
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو جاعت احمدیہ میں قانون شریعیت
له الفضل مارچ 1917ء

آج 10 میں سے 10 باقی