بعض اہم تقاریر اور تصانیف۔ ۱۹۱۷ ۔ ۱۹۲۰
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
بعض اہم تقاریر اور تصانیف
۶۱۹۲۰ - ۱۹۱۷
ملہ سے لے کر مسلئہ تک حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جو خطبات
اہم تقاریر اور تصانیف فرمائیں ان میں سے چند کا ذکر یہاں کسی قدر اختصار سے کیا جاتا ہے۔حقيقة الرؤياء
۹۱۷لہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے زیر عنوان
حقیقۃ الرؤیاء ایک بلند پایہ علمی تقریر فرمائی۔اس میں سب سے پہلے تو آپ نے الہام، کشف
اور رویاء کی ایک عام فہم تعریف بیان کی۔اور اس کے بعد ایسے جدید تحقین کی علمی تحقیق کا خلاصہ
پیش کیا جنہوں نے انسانی خوابوں کے نظام پر غور و فکر کے علاوہ سائنسی طور پر تجربے کرنے
کے بعد کئی قسم کے نئے انکشافات کئے تھے۔ان کی تحقیق کا خلاصہ یہ بنتا تھا کہ چونکہ رویاء
دکشون وغیرہ کے محرکات انسانی جسم میں موجود ہیں جن کا تجربہ سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے
اس لئے کسی غیر جسمانی محترک کا تصور لغو اور جاہلانہ ہے۔حضور جب بھی گفتگو فرمایا کرتے تو یہ
طرز اختیار کرتے کہ پہلے مخالف کے سخت ترین اعتراضات کو ایسے عمدہ رنگ میں پیش فرماتے
کہ اس سے بہتر شاید وہ خود بھی بیان نہ کر سکتا ہو۔یہی طرز کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بھی تھی۔اس لئے جیسا اوقات صحابہ کرام کو حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقریر
کے دوران حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی یاد بہت ستاتی اور وہ بے کل ہو کر بے اختیار
چشم شیر ب ہو جاتے۔چنانچہ آپ نے جدید لامذہب مفکرین اور محققین کے خیالات اور
تجارب کے ماحصل کو ایسے عمدہ رنگ میں پیش فرمایا کہ گویا وہ اعتراضات فی ذاتہ اتنے
ٹھوس اور مضبوط ہیں کہ ان کا کوئی عقلی جواب ممکن نہیں۔اس کے بعد آپ نے اُن تجارب
کی صحت کو تسلیم کرنے کے باوجود اسلامی نظریہ رویاء و کشون کی حقیقت کو اس عمدگی سے پیش
کیا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ ان کے تجارب کے ماحصل کو اسلام کی مخالفت کی
۲۱۴
بجائے اسلام کی تائید میں ایک نئے ظاہر ہونے والے نشان کے طور پر پیش کیا نے فرمایا
کہ اگر نئی تحقیق سے یہ ثابت ہے کہ انسانی دماغ کے بعض حصے ہوتے ہیں جو بعض تصورات کو
واقعات کے رنگ میں دیکھ لیتے ہیں اور سوئے ہوئے آدمی پر بعض بیرونی محرکات مثلاً چھاتی
پر بوجھے پڑنا۔پاؤں کا بے حس ہو جانا۔سردیوں میں کپڑے کا اُوپر سے اُتر جانا وغیرہ بعض مخصوص
خواہیں دکھانے کا موجب بن جاتے ہیں تو یہ تحقیق نہ صرف یہ کہ قرآنی دعوئی کے خلاف نہیں
بلکہ قرآن کی تائید میں ایک سائنسی انکشاف کی حیثیت رکھتی ہے۔قرآن کا تو پہلے ہی یہ دعوئی
ہے کہ بعض خوا ہیں اضغاث احلام ہوتی ہیں یعنی لغو احادیث نفس ہوتی ہیں جن کا خدا تعالیٰ سے
کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر ان کے وجود سے ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ بعض دوسری قسم کی خواہیں
آہی نہیں سکتیں۔اس مضمون کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ زید بول
سکتا ہے تو کیا یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ عمر و نہیں بول سکتا۔ہر گز نہیں۔اسی طرح اس بات کے
ثابت ہو جانے سے کہ خواہیں مادی اسباب کی بناء پر بھی ہوتی ہیں یہ ثابت نہیں ہو جاتا کہ خدا
کی طرف سے کلیہ ہوتی ہی نہیں۔اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے آپ کا ذہن بعض ایسے
خطرات کی طرف منتقل ہو گیا جو اس ضمن میں آئندہ جماعت کو پیش آسکتے تھے اور آپ کا یہ
ذہنی انتقال آپ کے عظیم تدبیر اور فکر کو ظاہر کرتا ہے کہ کسی طرح آپ بظا ہر چھوٹی پھوٹی
باتوں پر غور کرتے ہوئے مستقبل میں رونما ہونے والے عظیم خطرات کو بھانپ لیا کرتے تھے۔آپ فرماتے ہیں:۔قرآن کریم کہتا ہے کہ کسی خواہیں ہوتی ہیں اور وہ شیطانی ہوتی ہیں
کوئی انسان جب یہ خواہش کرتا ہے کہ میں بھی نبیوں کی طرح خوا ہیں
دیکھوں تو شیطان اس کی اس خواہش کو دیکھ کر اس سے تعلق پیدا
کر لیتا ہے اور اُسے شیطانی خوا میں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔میں نے اس جماعت کے متعلق بڑا مطالعہ کیا ہے جس سے مجھے
معلوم ہوا ہے کہ ہماری جماعت کے راستہ میں ہندوستان اور یورپ
میں اگر کوئی روک پیدا ہوگی تو اسی قسم کے لوگ ہوں گے اور اُن
کا مقابلہ بہت مشکل کام ہو گا کیونکہ وہ بھی اسی بات کے تدعی ہوں گے
۲۱۵
جس کے ہم ہیں۔لیکن جو کچھ وہ پیش کریں گے وہ وہ نہیں ہوگا جو
ہم پیشیں کرتے ہیں بلکہ اس کے بالکل خلاف ہو گا اس لئے یہی خطرناک
دشمن ہوں گے۔ابھی تک ہماری جماعت نے اس خطرہ کو محسوس نہیں
کیا مگر میرے دل میں خدا نے آج سے دو سال پہلے یہ بات ڈالی تھی۔کہ ہماری ترقی کے راستے میں یہی جماعت روک بنے گی اس لئے میں نے
ان کی باتوں کا خوب مطالعہ کیا ہے اور خدا کے فضل سے ان کے شہر
سے محفوظ رہنے کا توڑ بھی نکالا ہے جس کے متعلق ارادہ ہے کہ رسالہ
ریویو آف ریلیجنز میں مضمون لکھوں اور اس کا انگریزی ترجمہ یورپیں
اور اس
بھی تقسیم کیا جائے ہوتے
اس اقتباس میں جماعت کو تو تنبیہ کی گئی تھی اس کو بعد میں جماعت نے مختلف رنگ میں
ہندوستان اور پاکستان میں بھی اور بیرونی ملکوں میں بھی پورے ہوتے دیکھا۔امریکہ میں اس
کی مثال علی جاہ محمد کی تحریک ہے جو ابتداء میں احمدی مسلمان تھا لیکن بہک کر ایسے دعوے شروع
کر دیئے کہ اسلام میں ان کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔اور اس کی اس تحریک سے یقیناً جماعت احمدیہ
کی راہ میں بہت سی مشکلات پیدا ہوئیں۔اس کے بعد آپ نے بڑی تفصیل سے رحمانی پیشیطانی اور نفسانی خوابوں کے مابین تمیز کرنے
کے اصول بیان فرمائے جن میں سے ایک آپ ہی کے الفاظ میں بطور نمونہ پیش ہے۔آپ فرماتے
ہیں :
اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جب شیطان کی بتائی
ہوئی بعض باتیں پوری ہو جاتی ہیں تو پھر کیونکر مانا جائے کہ مومنوں
کی خوا ہیں قیاسی نہیں ہوتیں۔وہ بھی قیاسی ہی ہوتی ہیں اس کا جواب
یہ ہے کہ جو شیطانی خواہیں ہوتی ہیں ان کے دو ایسے نشان ہیں۔جن
سے قطعی طور پر اُن کا شیطانی ہونا ثابت ہو جاتا ہے ایک تو یہ کہ ایسے
لوگوں کو ہمیشہ خواہیں اور
کشوف انہی امور کے متعلق ہوتے ہیں جن
کے کچھ نہ کچھ آثار ظاہر ہو چکے ہوتے ہیں لیکن جو رحمانی خواہیں اور کشوف
ہوتے ہیں وہ اس وقت دکھائے جاتے ہیں جبکہ آثار و علامات کا کہیں
له حقيقة الرؤياء ص۳۱۳
نام و نشان نہیں ہوتا۔اس کے متعلق یہی مثال دیکھ لو کہ اس علم کے
تدیوں نے قیصر کے معزول ہونے کی خواب اس وقت دیکھ کر میں کوئی
کی جب لڑائی شروع ہو چکی تھی۔مگر حضرت مرزا صاحب نے عمر
زار بھی ہوگا تو ہوگا اُس گھڑی باحال زار
کی پیشگوئی اس وقت کی جب کہ لڑائی کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا۔تو
یہ ایک بہت بڑا فرق ہوتا ہے رحمانی اور شیطانی خواب میں۔رحمانی
خواہیں ان امور کے متعلق ہوتی ہیں جن کے اُن کے دکھانے کے وقت
کوئی آثار نہیں ہوتے بلکہ اُن کے خلاف لوگوں کے خیالات ہوتے ہیں
مثلاً قرآن کریم میں بتایا گیا تھا کہ نہر سویز نکالی جائے گی۔چنا نچہ
سورہ رحمن میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيْنِ ، بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِينِ فَبِاي
اللَاء رَبِّكُمَا تُكَذِينِ ، يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللولو و الْمَرْجَانُ۔زهه : ۲۰تا۲۳)
کہ اسے انسانو اور جو بینی بڑے اور چھوٹے لوگو سنو ! خدا نے اس وقت
دو سمندر ایسے چھوڑے ہوئے ہیں جو ایک وقت آئے گا کہ آپس میں بل
جائیں گے یعنی اُن کے درمیان کی خشکی دور ہو جائے گی اور دونوں
سمندروں کے پانی اکٹھے ہو جائیں گے اور ایک سمندر سے دوسرے
سمندر تک سمندر ہی کے ذریعے جاسکیں گے۔اب سوال پیدا ہوتا تھا
کہ یہ کون سے سمندر ہیں جن کے ملنے کی خبر دی گئی ہے تو اس کا جواب
یہ دیا کہ يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللولو وَ الْمَرْجَانُ کہ دونوں سے موتی
اور مونگا نکلتا ہے۔اب جغرافیہ میں دیکھ لو کہ وہ کون سے دوسمندر
ہیں کہ جن میں سے ایک میں موتی اور دوسرے میں سے مونگا نکلتا ہے
اور جن دونوں کے درمیان ایک چھوٹی سی خشکی واقع تھی کہ جس کی
وجہ سے ایک کا پانی دوسرے کے پانی سے نہیں مل سکتا۔جغرافیہ
بالاتفاق کہے گا کہ یہ دونوں سمندر بحیرہ احمر اور بحر قلزم ہیں۔کہ
۲۱۷
اول الذکر اپنے قیمتی موتیوں کی وجہ سے مشہور ہے اور ثانی الذکر مونگے
کی وجہ سے پس اس علامت سے یہ بات روز روشن کی طرح ثابت
ہو جاتی ہے کہ اس آیت میں بحیرہ احمر اور بحیرہ قلزم مراد ہیں۔اور
قرآن کریم نے آج سے تیرہ سو سال پہلے ان دونوں کے ملنے کی خبردی
ہے اور گوان کا نام نہیں لیا مگر ایسی علامتیں بتا دی ہیں جن کے
ذریعہ سے ان کے معلوم کرنے میں کوئی روک نہیں رہتی۔چنانچہ ایک
علامت تو میں ابھی بنا چکا ہوں۔دوسری یہ ہے۔وَلَهُ الْجَوَارِ
الْمُنشئتُ فِي الْبَحْرِ كَا لا ملا یہ کہ خدا تعالے کی طرف سے ان
سمندروں میں بڑے بڑے جہاز کھڑے کئے جائیں گے۔اب دیکھ لو
دنیا میں سب سے زیادہ جہازات نہر سویز ہی سے گزرتے ہیں۔غرض
یہ باتیں بہت ہی قبل از وقت بتا دی گئیں۔کیا کوئی انسانی عقل
اور قیاس ہے جو ایسا کر سکے۔ہرگز نہیں " (حقیقة الرویا ۳ تا ۳۵ )۔ایک اور علامت پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔ان کے امتیاز کی ایک اور بھی علامت ہے اور وہ یہ کہ شیطانی خواہیں
کئی باتوں سے مرکب نہیں ہوتیں بلکہ مفرد ہوتی ہیں اور مرکب بات
کا ہی قبل از وقت بتانا مشکل ہوتا ہے۔مثلاً قیاس کر کے یہ تو کہا جاتا
ہے کہ زید آئے گا اور ممکن ہے کہ وہ آ بھی جائے لیکن اگر کہا جائے
کہ زید آئے گا اس کے سر پر فلاں قسم کی پگڑی ہوگی۔پائجامہ ایس اپنے
ہوگا تو یہ قیاس نہیں ہو سکتا۔تو ان لوگوں کی خوا ہیں بسیط ہوتی ہیں
اور قیاس بسیط کبھی پورا بھی ہو جاتا ہے اور مرکب ہوں اور کبھتی
پوری ہو جائیں تو پھر ان کا صرف ایک جزو ہی پورا ہوتا ہے اور
باقی غلط ہو جاتے ہیں۔مگر رحمانی خوابیں مرتب ہوتی ہیں اور اُن
میں بنائی ہوئی ساری کی ساری باتیں پوری ہو جاتی ہیں۔اس کی
مثال حضرت خلیفة المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبد الحمی مرحوم
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی پیشگوئی ہے۔مسیح موعود علیہ السّلام نے خبر دی کہ مولوی صاحب بے
سوره رحمن آیت ۲۵
PIA
ہاں لڑکا ہوگا یہ خبر اس وقت دی گئی جب مولوی صاحب بڑھاپے کی
عمر میں تھے۔ان کی بی بی کو ایسی مرض تھی کہ اس کی وجہ سے
بچے چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو جاتے تھے۔دو تین سال سے زیادہ کوئی
لڑکا زندہ نہیں رہتا تھا۔خود حضرت مولوی صاحب کی اولاد دوسری
بیوی سے بھی سوائے لڑکیوں کے چھوٹی ہی عمر میں فوت ہو جاتی تھی
ان حالات مخالف کی موجودگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے
اپنا خواب بیان فرمایا کہ آپ کے ہاں بیٹا ہوگا اور اس دوسری بیوی
سے ہو گا جس کی اولاد کے فوت ہونے پر دشمنوں نے ہنسی بھی کی
تھی۔اب گو اس عمر میں ہو سکتا ہے کہ اولا د بند ہی ہو جائے۔لیکن
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خیال ہو سکتا تھا کہ آپ کے ہاں
کوئی بچہ پیدا ہو
مگر اس کے ساتھ رویاء میں یہ شرط بھی لگی ہوئی تھی کہ وہ لڑکا ہوگا
مگر اسے بھی سمجھ لیتے ہیں کہ قیاس سے ایسا ہو سکتا تھا مگر آگے جو
علامات بتائی گئی ہیں وہ کسی قیاس سے نہیں بتلائی جاسکتیں چنانچہ
آپ کو دکھلایا گیا کہ (۱) وہ لڑکا خوش رنگ اور سانولا ہوگا۔(۲)
خوبصورت ہوگا (۳) اس کی آنکھیں بڑی بڑی ہوں گی (۴) اس عمر
سے بڑھ جائے گا جس میں پہلے بچے فوت ہوتے رہے ہیں (۵) اس
کے جسم پر اور خاصکر پنڈلیوں پر پھوڑے ہوں گے (۶) وہ پھوڑے
اتنی دیر تک رہیں گے کہ اُن کے نشان قائم ہو جائیں گے (۷) اُن
پھوڑوں کا علاج بتایا گیا۔یہ اتنی بات ہیں میں جو قیاس سے ہرگز معلوم
نہیں ہو سکتیں۔تیسری علامت شیطانی خواب کی پہنچان کی ایک یہ بھی ہے کہ
اس خواب کی تائید کسی دوسرے شخص کی خواب سے نہیں ہوتی لیکن
رحمانی خواب کی تائید خدا تعالئے دوسری جگہوں میں بکثرت پیدا کرتا
رہتا ہے اور اپنے ماموروں کی تائید میں (ا) ان کے ظاہر ہونے سے
پہلے لوگوں کو خبر دنیا ہے (۲) ان کے وقت میں ایسے لوگوں کو خبر دیتا
۲۱۹
ہے جنہوں نے اس وقت تک اُس کا نام بھی نہیں سنا ہوتا (۳) ایسے
لوگوں کو خبر دیتا ہے جن کا مذہب اُن کے مذہب سے بالکل مختلف ہوتا
ہے اور اسی طرح ایسے بعض اور بندوں کے لئے جن کو وہ چن لیتا ہے
کرتا ہے۔مگر شیطان ایسا نہیں کر سکتا۔کیونکہ یہ بات اقتدار کو
چاہتی ہے اور شیطان کو کوئی اقتدار حاصل نہیں ہے اسے
حدیث نفس اور اس کی پہچان کے متعلق بعض دلچسپ امور بیان فرمانے کے بعد یہ سبحث
فرمائی کہ شیطانی خوابوں کی پہچان کے کیا طریق ہیں اور رحمانی خوابوں کے کیا طریق ہیں۔رحمانی
خوابوں پر گفت گو کرتے ہوئے اس خطرہ کی بھی نشاندہی فرمائی کہ بعض دفعہ رحمانی خوا ہیں بھی
ایک انسان کے لئے سخت ابتلاء اور ٹھو کر کا موجب بن جاتی ہیں۔آپ فرماتے ہیں :-
دوسرے وہ خواہیں جو ابتلاء کے لئے آتی ہیں یہ بہت خطرناک ہوتی
ہیں اور ان کی حقیقت نہ سمجھنے سے اکثر لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔اس لئے اس کو خوب غور سے سنو اور سمجھو۔یہ ایسی خوابیں ہوتی ہیں کہ ایک انسان بظاہر متقی اور نیک
ہوتا ہے۔عبادتیں کرتا ہے۔احکامِ شریعت پر چلتا ہے لیکن ساتھ
ہی اس کے دل میں پوشیدہ طور پر اپنی بڑائی کا خیال بھی ہوتا ہے
اور بعض اوقات یہ خیال ایسا پوشیدہ اور نہاں در نہاں ہوتا ہے
کہ وہ خود بھی نہیں جانتا۔تو ایسا انسان بظاہر انکسار کا پتلا، نہایت
عبادت گزار اور متقی نظر آتا ہے۔مگر اس کے دل کے کسی کونے
میں عجب اور تکبر کی آلائش ہوتی ہے جو بڑھتی رہتی ہے جس کی وجہ
سے وہ کسی وقت خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ میں بھی کچھ ہوں میرا
بھی کوئی حق ہے۔ایسا انسان جب اپنی ظاہرہ نیکی پر پھولتا اور
تکبر میں آتا ہے تو ابتلاء میں ڈالا جاتا ہے۔اس وقت کن بھی اُسے آواز
آتی ہے کہ تو مینے ہے کبھی یہ سنائی دیتا ہے کہ تو موسی ہے۔کبھی یہ
کہ تو ابراہیم ہے اور کبھی یہ کہ تو محمد ہے اور آجکل کبھی یہ آواز آجاتی
ہے کہ تو مسیح موجود ہے ، اس کا بروز ہے اس کا موعود ہے۔غرض
له حقيقة الرؤياء من تا صلا
۲۲۰
اس قسم کی آوازیں اُسے آنے لگ جاتی ہیں اور وہ خدا ہی کی طرف
سے ہوتی ہیں نہ کہ شیطان کی طرف سے۔اور اس وجہ سے بالکل مورت
ہوتی ہیں۔مگر با وجود اس کے ان رؤیاء کا آنا یا الہامات کا ہونا انتلار
کے طور پر ہوتا ہے۔کیوں ؟ اس کا جواب جو کچھ صوفیاء نے دیا ہے
اور جو نہایت سچا جواب ہے۔میں آپ کو سُناتا ہوں۔فتوحات مکیہ
میں محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ ایک وقت انسان پر ایسا آتا ہے
جبکہ اس کے لئے ترقیات کے دروازے کھلنے والے ہوتے ہیں۔اس
وقت اس کی سخت خطرناک طور پر آزمائش کی جاتی ہے اور بہت کم
ہوتے ہیں جو اس میں پورے اُترتے ہیں اور وہ یہ کہ ایسے انسان کو
ایسے مقام پر کھڑا کیا جاتا ہے جہاں سے وہ محمد ابراہیم موسی علینی
انبیاء علیہم السلام کے ساتھ جو کچھ خدا تعالیٰ کلام کرتا ہے وہ بھی سنتا
ہے اور بعض دفعہ اس سے دھوکا کھا کر اپنے آپ کو مخاطب سمجھ لینا
ہے اور اپنے آپ کو ان ناموں کا مصداق سمجھ لیتا ہے اور اپنی ذات
کو مخاطب قرار دے لیتا ہے حالانکہ اگر وہ اپنی ذات پر غور کرے
تو اُسے معلوم ہو جائے کہ میں کہاں اور یہ نام کہاں۔پنجابی میں کہتے
ہیں :۔ایہہ منہ تے مسمراں دی دال " یعنی یہ منہ اور مسور کی
دال۔تو وہ اگر اپنے آپ کو دیکھے اور اپنی حالت پر نظر کرے، تو
اُسے صاف پتہ لگ جائے کہ مجھے مخاطب نہیں کیا جا رہا بلکہ ان
ناموں کے مخاطب کوئی اور ہی ہیں۔کیونکہ وہ صفات جو ان ناموں
کے انبیاء میں پائی جاتی ہیں وہ اس میں نہیں ہوئیں جس سے معلوم
ہو جاتا ہے کہ میں خدا تعالے کا مخاطب نہیں۔ورنہ خدا تعالیٰ ان
ناموں کے ساتھ ان ناموں والے کے علوم اور ان کی صفات مجھے کیوں
نہ دنیا سے
اس مضمون کے آخر پر آپ نے الہامات اور رویا، وکشون کی صداقت معلوم کرنے کے کچھ
طریق بیان فرمائے اور اس ذکر میں اپنی ایک رؤیاء بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ کس طرح اللہ تعالٰی
ره حقيقة الرؤياء مشتاده
۲۲۱
کی طرف سے دکھائی جانے والی خواہیں انسانی دماغ کی دسترس سے بالا ہوتی ہیں۔آپ فرماتے ہیں
" اسی سال ایک معاملہ کے متعلق جو گورنمنٹ کے ساتھ تھا ایسا واقعہ ہوا
کہ کمشنر صاحب کی چٹھی میرے نام آئی کہ فلاں امر کے متعلق میں آپ سے
کچھ کہنا چاہتا ہوں۔لیکن مجھے آجکل اتنا کام ہے کہ میں گورداسپور
نہیں آسکتا اور قادیان سے قریب تر جو میرا مقام ہے وہ امرتسر ہے
یہاں اگر آپ آسکیں تو لکھوں۔اس چیٹی میں معذرت بھی کی گئی کہ اگر
مجھے فرصت ہوتی تو میں گورداسپور ہی آتا لیکن مجبور ہوں۔اس میٹھی
کے آنے سے تین دن بعد مجھے رؤیار ہوئی کہ میں کمشنر صاحب کو ملنے
کے لئے گورداسپور جا رہا ہوں اور یوں وغیرہ کا انتظام ڈاکٹر
رشید الدین صاحب کر رہے ہیں۔لیکن جس دن میں نے رویا، دیکھی
اس دن ڈاکٹر صاحب قادیان میں موجود نہیں تھے بلکہ علی گڑھ گئے
ہوئے تھے اور اسی رات کی صبح کو کمشنر صاحب کی میٹھی آگئی۔جو
بلا کسی ہماری تحریک کے تھی کہ مجھے کچھ کام گورداسپور کا نکل آیا
ہے اگر آپ کو امر تسر آنے میں تکلیف ہو تو میں فلاں تاریخ گورداسپور
آرہا ہوں آپ وہاں آجائیں۔اس میٹھی سے ایک حصہ تو پورا ہو گیا
مگہ دوسرا حصہ باقی تھا اور وہ ڈاکٹر صاحب کی موجودگی تھی۔ڈاکٹر صاحب ایک مہینہ کے ارادہ سے علی گڑھ اپنی چھوٹی بیٹی کی
لات پر آپریشن کرانے کے لئے گئے تھے اور ابھی اُن کے آنے کی
کوئی امید نہ تھی۔مگر دوسرے دن ہمیں گورداس پور جانا تھا کہ اتنے
میں ڈاکٹر صاحب آگئے اور بیان کیا کہ جس ڈاکٹر نے آپریشن کرنا تھا
اس نے ابھی ٹانگ کاٹنے سے انکار کر دیا ہے اور کہتا ہے کہ ایسا
کرنا سرجری کی شکست ہے۔میں پہلے یونہی علاج کروں گا۔اس لئے
میں نے سر دست ٹھہر نا مناسب نہ سمجھا اور واپس آگیا ہوں (گو چند
ماہ بعد اس ڈاکٹر کو مجبورا ٹانگ کاٹنی پڑی جو اس بات کا ثبوت
ہے کہ پہلی تحریک محض اللہ تعالے کی طرف سے تھی، غرض اس طرح
دوسرا حصہ بھی پورا ہو گیا۔اب دیکھو یہ ایک مرکب خواب تھی اور
اس وقت آئی تھی جب حالات بالکل خلاف تھے۔کیونکہ کشتر صاب
کی چٹھی آچکی تھی کہ میں اس ضلع میں اس وقت نہیں آسکتا اور کوئی
انسانی دماغ اس بات کو تجویز نہیں کر سکتا تھا کہ فورا وہاں اُن کو
کام پیدا ہو گا اور پھر وہ اس کی اطلاع دے کر امرتسر آنے سے
روک دیں گے اور اُدھر ڈاکٹر صاحب بھی غیر متوقع طور پر واپس
آجائیں گے۔اس خواب کے جس قدر جزو ہیں وہ نہ صرف یہ کہ ایسے وقت
میں بنائے گئے ہیں کہ جب ان کی تائید میں کوئی سامان موجود نہ تھا۔بلکہ ایسے وقت میں تبائے گئے جبکہ اُن کے خلاف سامان موجود تھے اللہ
ایک اور علامت پر بحث کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:۔چوتھی علامت یہ ہے کہ خواب کے ذریعہ نئے نئے علوم سکھلائے جاتے
ہیں۔شیطان میں نئے علوم سکھلانے کی طاقت نہیں اور نہ ہی نفس
کو یہ طاقت ہے کہ جو باتیں اسے معلوم ہی نہیں وہ بتا دے۔تو جیں
خواب کے ذریعہ سے نئے علوم معلوم ہوں سمجھ لو کہ یہ اللہ تعالے کی
طرف سے ہے۔نئے علوم کی تازہ مثال حضرت مسیح موعود علیہ السّلام
کا واقعہ ہے۔آپ کو اللہ تعالے نے بتایا کہ آپ عربی میں عید کا خطبہ
پڑھیں۔آپ کو خدا تعالے کی طرف سے علم دیا جائے گا۔آپ نے اس
سے پہلے کبھی عربی میں تقریر نہ کی تھی۔لیکن جب تقریر کرنے کے لئے
آئے اور تقریر شروع کی تو مجھے خوب یاد ہے۔گو میں چھوٹی عمر میں
ہونے کی وجہ سے عربی نہ سمجھ سکتا تھا مگر آپ کی ایسی خوبصورت اور
نورانی حالت بنی ہوئی تھی کہ میں اوّل سے آخر تک برابر تقریر سنتا
رہا حالانکہ ایک لفظ بھی نہ سمجھ سکتا تھا۔تو ایسی خواب جس میں زائد
علم دیا جائے وہ ضرور رحمانی ہوتی ہے اور میں نے خود اس کا کئی بار
تجربہ کیا ہے کہ رو یار میں اللہ تعالنے کی طرف سے نیا علم دیا جاتا ہے
چنانچہ جب خواجہ صاحب نے ہندوستان میں ایسی طرز پر تبلیغ شروع
ت حقيقة الروياء ص۶۲۶
۲۲۳
کی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کا نام نہ لیتے تھے تو مجھے بہت
برا معلوم ہوا یہ لوگ تو کہتے ہیں کہ ہماری یونسی مخالفت شروع کر دی گئی
کچھ سوچا نہ سمجھا ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس وقت پہلے میں نے
استخارہ کیا کہ الہی اگر یہی طریق تبلیغ اچھا ہے تو مجھے بھی اس پر
انشراح کر دے۔بار بار دعا کرنے پر رڈیار میں میری زبان پر ایک
اُردو شعر جاری ہوا جو شعر تو یاد نہیں رہا مگر اس کا مطلب یاد ہے
جو یہ ہے کہ جن کے پاس قاق نہیں ہوتا وہ نان ہی کو قاق سمجھ لیتے
ہیں۔اس لفظ قاق کے متعلق میں نے کئی لوگوں سے دریافت کیا کہ
اس کے کیا معنی ہیں۔لیکن وہ کچھ نہ بتا سکے۔پھر کئی لغت کی کتابوں
کو دیکھا وہاں سے بھی نہ ملا۔آخر بڑی تلاش کے بعد ایک لغت
کی کتاب سے معلوم ہوا کہ قاق کیک کو کہتے ہیں اور یہ عربی لفظ ہے
تو اس قسم کے نئے الفاظ کا بتایا جانا ثبوت ہوتا ہے اس بات کا کہ یہ
خواب خدا کی طرف سے ہے یاسہ
آپ کی یہ تقریرہ محض ایک علمی کارنامہ ہی نہیں بلکہ ایک ایسے صاحب تجربہ بزرگ کی شہادت
کا درجہ رکھتی ہے جو رڈیار و کشون کے کوچے سے خوب آشنا ہو۔آج بھی اس کے پڑھنے سے دل
پر آپ کے اعلیٰ روحانی مقام کا نقش ثبت ہو جاتا ہے۔اس تقریر میں آپ نے علم تعبیر کا بھی
مختصراً ذکر فرمایا۔اس ضمن میں تمہیں یہ ذکر کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ خود آپ کو خوابوں اور رڈیار
کی تعبیر کا غیر معمولی ملکہ حاصل تھا جو انسان کو اکثر ورطۂ حیرت میں ڈال دیتا تھا۔بلاشبہ ہزارہا
مردوں اور عورتوں نے جن میں احمدی بھی شامل تھے اور غیر احمد می بھی ، آپ سے اپنی خواہیں بیان
کیں یا لکھ کر اُن کی تعبیر پوچھی اور آپ کی تعبیر ہمیشہ نہایت حکیمانہ اور عارفانہ ہوتی اور ایسے
نکات نکالتے جن کی طرف عام حالات میں انسانی ذہن منتقل نہیں ہو سکتا۔ایک مرتبہ ربوہ کے ابتدائی ایام میں جبکہ یہ شہر ابھی نیا نیا آباد ہوا تھا اور حضرت حیات
اپنے اہل خانہ سمیت عارضی طور پر بنے ہوئے کچے مکانوں میں رہائش پذیر تھے دوپہر کا کھانا کھاتے
ہوئے سید نعیم احمد شاہ صاحب نے جو سیدہ مہر آیا صاحبہ کے چھوٹے بھائی ہیں حضرت صاحب
سے عرض کیا کہ رات انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ کنڈی سے مچھلی پکڑ رہے ہیں۔غالبا یہ بھی
ل حقيقة الرؤياء من
۲۲۴
بتایا کہ ایک مچھلی پکڑی جاتی ہے۔بہر حال حضرت صاحب نے فورا پوچھا کہ چھوٹی تھی یا بڑی۔نعیم احمد شاہ صاحب نے جواب دیا چھوٹی تھی۔آپ نے پوچھا۔تم نے کوئی امتحان دیا ہوا ہے
تو انہوں نے جواب دیا۔جی میں ابھی امتحان دے کر آرہا ہوں۔آپ نے فرمایا تم فیل ہو جاؤ گے
حضور کا یہ جواب شنکر نعیم احمد شاہ صاحب کا رنگ فق ہو گیا لیکن ہوا یہی۔کہ وہ اس امتحان
میں فیل ہو گئے۔بعد ازاں میں نے حضور سے سوال کیا کہ آپ کو اس خواب سے کس طرح تبہ لگا،
کہ نعیم فیل ہو جائے گا تو آپ نے فرمایا۔خوابوں کی تعبیر اس کے موقع اور محل کے مطابق کی جاتی ہے
بڑی مچھلی نے حضرت یونس علیہ السّلام کو نگلا تھا لیکن زندہ اُگل دیا جس کا مطلب ہے کہ ایسا غم
آیا جو گذر گیا لیکن چھوٹی مچھلی جو چیز نگل جائے اس کو اگلا نہیں کرتی۔ایک طالب علم کی زندگی
میں خوشی و غم کا ایک خاص موقع امتحان میں کامیابی یا ناکامی کے وقت پیدا ہوتا ہے اس لئے
مجھے خیال آیا کہ شاید یہ کوئی امتحان دے کر آیا ہے جس میں یہ کامیاب نہیں ہوگا۔جہاں تک میں نے دیکھا ہے مچھلی کی تعبیر غم کے طور پر مجھے کسی اور جگہ نہیں ملی۔عام طور
پر تعبیر الرویاء کی کتابوں میں نعمت۔مال دولت اور فائدے کی چیز وغیرہ بیان کی جاتی ہے۔حضرت صاحب کی یہ نئی تعبیر کرنا کسی ظاہری علم کے نتیجہ میں مکن نہیں تھا بلکہ یقینا یہ اللہ تعالے
کی طرف سے کوئی خاص روحانی ملکہ تھا جس کے نتیجہ میں آپ ملائک کی رہنمائی میں تعبیر فرمایا کرتے تھے۔تعبیر الرویاء کے سلسلہ میں چند اور واقعات پیش کئے جاتے ہیں جن کے مطالعہ سے معلوم
ہوگا کہ حضور کو علم تعبیر بر کیسی زبردست دسترس حاصل تھی۔کوئی
ماسٹر عبدالکریم توسلم جو گذشتہ سال فوت ہوئے ہیں انہوں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی یادوں سے متعلق جو تحریری بیان داخل کیا اس میں دو خوابوں اور ان کی تعبیر کا
بھی ذکر ملتا ہے یہ دونوں خوا ہیں اس زمانہ کی ہیں جب ابھی یہ ہندو ہی تھے اور اسلام قبول کرنے
کی توفیق نہیں ملی تھی۔وہ لکھتے ہیں :
مجھے خواب آئی کہ دو شخص مجھے ملے ہیں ایک مجبتہ والا بڑا بزرگ جنہوں
نے شرعی پاجامہ پہنا ہوا تھا سر پر پگڑی تھی۔دوسرے بزرگ اُن سے
قدمیں چھوٹے تھے۔بڑے قد والے بزرگ نے مجھ سے کہا کہ اگر تم ان
کو مان لو گے تو تمہارے لئے اچھا ہے"
ان کی یہ خواب حضرت مولوی عبداللہ صاحب سفوری رضی اللہ عنہ نے حضرت خلیفہ اساسی یانی