بعض اہم تقاریر اور تصانیف۔ ۱۹۱۷ ۔ ۱۹۲۰

سوانح فضل عمر (جلد دوم), حصہ 2

۲۲۵
رضی اللہ عنہ کی خدمت میں لکھی ران کا بڑا بھائی بھی جو ہندو تھا مولوی صاحب کے پاس ملازم
تھا، تو حضور نے جوابا لکھا:۔بڑے قد والے بزرگ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم ہیں اور چھوٹے بزرگ
حضرت مسیح موعود علیہ السّلام ہیں۔یہ جو لڑ کا ہے یہ مسلمان ہو جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور بڑا بھائی جو بہت عرصہ تک مولوی عبداللہ صاحب سنورٹی کی صحبت میں
رہا اُسے تو توفیق نہ ملی لیکن ان کو جلد ہی اسلام قبول کرنے کی توفیق مل گئی۔ایک دوسرا خواب اسی زمانہ میں مسلمان ہونے سے قبل انہوں نے یہ دیکھا کہ آسمان سے دو
بندر اُترے ہیں وہ آدمیوں کو اُٹھا اُٹھا کر پٹخ رہے ہیں۔ان کے پاؤں کو بھی ایک بندر نے کاٹا
ہے لیکن انہوں نے چھڑا لیا۔یہ خواب بھی حضرت مولوی عبداللہ صاحب سنوری نے حضرت
خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں لکھ بھیجی۔تو حضور کا جواب آیا کہ بالکل ایسی ہی خواب
میں نے خود بھی دیکھی ہے۔دنیا میں کوئی سخت بیماری آنے والی ہے جس کا اس لڑکے پر بھی حملہ ہو گا
اس کا خاص طور پر خیال رکھنا۔ماسٹر عبدالکریم صاحب کا بیان ہے کہ اس کے بعد شاہ کی جنگ عظیم اول وانا ، ائی
انفلونزا چھوٹا جس میں میں اس بُری طرح جکڑا گیا کہ کچھ دن تک میرے دماغ پر بھی اثر یہ ہا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ بھی انفلوئنزا سے بیمار ہو گئے جس کا علیحدہ ذکرہ آگے
آئے گا اور اس طرح یہ تعبیر دونوں صورتوں میں بعینہ پوری ہو گئی۔شیخ فضل احمد صاحب کی روایت ہے کہ انہوں نے ایک رویا، دیکھی کہ قرآن شریف کی اصل
عبارت تو حاشیہ میں لکھی ہوئی ہے لیکن متن کی جگہ تصویر بنی ہوئی ہے جس کا اس عبارت سے
تعلق ہے۔مثلاً حضرت یوسف علیہ السّلام کے واقعہ کا حاشیہ میں جہاں ذکر ہے وہاں متن کی جگہ
پر حضرت یوسف علیہ السّلام کے بھائیوں کی تصویر بنی ہوئی ہے کہ وہ کس طرح انہیں کنوئیں میں
ڈال رہے ہیں۔حضرت خلیفہ ایسی الثانی رضی اللہ عنہ نے اس کی تعبیر یہ فرمائی کہ قرآن کریم کے
عملی ظہور کا زمانہ آگیا ہے۔ایک دوست نے خواب دیکھا کہ میرا دایاں بازو کہنی سے کاٹ دیا گیا ہے، خون جاری ہے
اور اُسے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حضرت صاحب نے یہ تعبیر فرمائی کہ بازو خواب میں بیٹا
ہوتا ہے۔صدقہ دیں اور دعائیں اور استغفار کریں۔

ایک شخص نے دیکھا کہ اُن کے والد فوت ہو گئے ہیں اور وصیت کر گئے ہیں کہ انہیں قائد اعظم
کے مزار میں دفن کرنا۔بعد ازاں پولیس کی اجازت سے دفن کرنے لگے ہیں تو وہ زندہ ہیں مگر کہتے
ہیں جلدی دفن کرو۔حضور نے اس خواب کی یہ تعبیر فرمائی کہ ان کے والد کی عمر لمبی ہو گی اور ان کو
قومی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔ایک احمدی نوجوان نے ایک عجیب خواب دیکھا کہ وہ اپنے آپ کو حاملہ عورت کی صورت میں
پاتا ہے اور اس کی والدہ اس کے ساتھ ایک کمرہ میں جاتی ہے جہاں اس کے ہاں ایک بچی پیدا
ہوتی ہے۔اس کی تعبیر آپ نے یہ فرمائی کہ بظاہر ناممکن کام ممکن ہو جائے گا۔ایک دوست نے خواب میں دیکھا کہ ان کے مرحوم والد نے انگوروں
کی پیٹی بھیجی ہے جس
میں سوراخ کر کے ایک چوہا داخل ہو جاتا ہے۔حضور نے یہ تعبیر فرمائی کہ چوہے سے مراد منافق ہے
دعاء استغفار کریں۔صدقہ بھی بھیج دیں۔سلسلہ کے ایک بزرگ نے خواب دیکھا کہ اُن کے اُوپر کا دانت ٹوٹتا ہے اور ہلانے سے گکھڑ
جاتا ہے۔حضرت صاحب نے تعبیر فرمائی کہ اگر دانت زمین پر نہیں گر گیا اور صاف تھا سڑا ہوا
نہ تھا تو خواب بُری نہیں۔کئی مرتبہ حضور کے سامنے کوئی خواب زبانی بیان کی جاتی تو آپ اسے بڑی توجہ سے سنتے اور
یہ ضروری نہ ہوتا کہ ہر خواب کی تعبیر کریں۔بعض اوقات خاموش رہتے اور کوئی جواب نہ دیتے
بعض اوقات فرماتے کہ یہ نفسانی خیالات یا پیٹ کی خرابی سے ہوا ہے۔لیکن زیادہ تر یا تو خواب
کی تعبیر فرما دیتے یا دعا، استغفار اور درود پڑھنے اور صدقات دینے کی نصیحت پر اکتفا فرماتے
بہر حال یہ طریق نہیں تھا کہ ہر خواب کی خواہ وہ کیسی ہی ہو فورا تعبیر بتا دی جائے۔صرف احمدی احباب ہی آپ کو خوابوں کی تعبیر کے لئے نہیں لکھا کرتے تھے بلکہ متعد د غیر احمدی
شرفاء بھی جو حضور کی روحانیت اور علم و فضل سے متاثر تھے بسا اوقات حضور کی خدمت میں
اپنی بعض غیر معمولی خوابیں لکھ کر تعبیر اور دعا کی درخواست کیا کرتے۔اس کی ایک دلچسپ مثال
جو ذاتی طور پر میرے علم میں ہے ہدیہ قارئین کرتا ہوں :-
میجر جنرل شیر خان صاحب مرحوم اگر چه احمدی نہیں تھے مگر حضرت صاحب کی رُوحانیت
سے بڑے متاثر تھے اور دعا کے لئے کبھی کبھی خط لکھتے رہتے تھے۔ایک مرتبہ تعبیر کر وانے کی غرض
سے اپنی ایک خواب حضور کو لکھی جس کو پڑھتے ہی حضور نے فورا پرائیویٹ سیکرٹری کو ہدایت کی

که جنرل صاحب کی طرف سے فوری طور پر صدقہ کرو اور ان کو بھی خط لکھو کہ فورا صدقہ کر دیں کیونکہ
آپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔افسوس یہ خط ابھی ان تک پہنچا بھی نہیں تھا کہ ہوائی جہاز کے ایک
حادثہ میں ان کی ناگہانی وفات کی خبر اخباروں میں چھپ گئی۔میں ان دنوں جامعہ احمدیہ میں طالبعلم
تھا خبر پڑھی تو فورا پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں جا کر خود اس امر کی تصدیق کروائی اور تحب
کیا کہ حضور کو اللہ تعالیٰ نے تعبیر کا کیا غیر معمولی ملکہ عطا فرمایا ہے۔لنڈے تعویذ سے حضور کو سخت نفرت تھی لیکن بعض اوقات مسنون دعائیں یا قرآن کریم کی
سورتیں پڑھ کر جسم پر پھونکنے کا ارشاد فرمایا کرتے تھے۔ایک دفعہ انگلستان سے ایک عورت
نے لکھا کہ اس کے خاوند کو بُرے برے خواب آتے ہیں تو حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔رات کو
سوتے وقت آیۃ الکرسی اور تینوں قل پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک کر سویا کریں۔آپ کا خوابوں کی تعبیر بتانا یا دعائیں کر کے پھونکنے کی نصیحت کرنا کسی واہمے یا خوش اعتقادی
کے نتیجہ میں نہیں تھا بلکہ سنت کی پیروی اور خداداد علم کی بناء پر تھا۔تو ہمات وغیرہ سے
سخت بیزار تھے۔جنوں بھوتوں کے عامیانہ تصویر کو ہمیشہ لغو اور بے بنیاد قرار دیا کرتے۔اور
چیلنج کیا کرتے کہ مجھے بھی کسی جن یا بھوت کا سامنا کرایا جائے تاکہ میں دیکھوں کہ یہ کس بلا کا
نام ہے۔اس ضمن میں مکرم میاں روشن دین صاحب زرگر بیان کرتے ہیں کہ آپ نے ایک موقعہ
پر جنوں کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ کسی نے جنوں کو کچھ دیتے دیکھا۔اس پر میں نے اپنی ایک سو پچھی
کا واقعہ لکھ کر دیا کہ اس طرح بے موسم موتیا کی کلیاں اور آم آگئے۔آپ نے فرمایا۔میرے سامنے
یا میرے نمائندہ کے سامنے وہ کچھ نہیں لاتے۔لیکن اس کے باوجود مشاہدات خواہ کتنے ہی عجیب
کیوں نہ ہوں، ان کو تسلیم کرنے میں کبھی کوئی انقباض نہیں ہوا۔چنانچہ جنوں کے ذکر پر ایک
دفعہ خود مجھ سے یہ ذکر فرمایا کہ میں جنوں کے عام تصور کا قائل نہیں ہوں یعنی ایسی مخلوق جسے
اشرف المخلوقات پر کسی قسم کا غلبہ حاصل ہو اور اس کے شر اور خیر میں دخل رکھتی ہو دیا لفاظ
حضرت صاحب کے نہیں لیکن مفہوم یہی تھا، لیکن ایک دفعہ خود میرے ساتھ ایسا گزرا ہے
کہ میں نہیں کہ سکتا کہ اس کے ہیں پر وہ کون سی قوت کام کر رہی تھی۔ایک دفعہ میں اپنے
دفتر میں کام میں مصروف تھا اور پڑھتے پڑھتے رُومال کی ضرورت محسوس کر کے بغیر دیکھے
اس طرف ہاتھ بڑھایا جس طرف میں نے خود رومال رکھا تھا تو تعجب ہوا کہ رُومال وہاں نہیں
تھا اس پر میں نے کتاب سے نظر اُٹھا کر جو دیکھا تو مجھ سے کچھ فاصلے پر رومال زمین سے تقریبا

دوفٹ اونچا ہوا میں معلق تھا۔میرے دیکھنے پر وہ میرے قریب آیا۔جب میں نے لینے کے لئے
ہاتھ بڑھایا تو وہ اس طرح پیچھے ہٹا جس طرح بعض دفعہ بڑی عمر والے بچوں سے کھیلتے ہیں اور
پیز بظاہر دیتے ہیں لیکن ہاتھ بڑھانے پر کھینچ لیتے ہیں۔دو تین مرتبہ اسی طرح ہوا لیکن اس سے
میری طبیعت پر یہ اثر نہیں ہوا کہ گویا کوئی چڑا رہا ہو بلکہ پیار کے ساتھ کھیلنے کا سا احساس تھا۔آخر میں نے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا تو وہ رُو مال قریب آکر دو تین دفعہ ہوا میں جھولنے کے بعد خود ہی
میری گود میں آن گرا۔یہ واقعہ کم وبیش اسی طرح حضور نے خود میرے سامنے بیان فرمایا۔خوابوں کی تعبیر کا ذکر چل رہا تھا اور بات یہ ہو رہی تھی کہ لغو خوابوں کو آپ لغو ہی قرار
دیتے اور یونہی ہر خواب کی تعبیر کرنا آپ کی عادت نہ تھی۔ایک دفعہ ایک خاتون کی نف اہر
متوحش خواب کی تعبیر کرتے ہوئے آپ نے لکھا:-
عزیزہ ہمشیرہ۔بسم اللہ تعالے !
السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا خط ملا۔خواب بعض بے شک
توحش ہیں مگر بعض نہیں۔بجائے الہی ہونے کے بیمار اول
تھکے ہوئے دماغ کا نتیجہ معلوم ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں مبشرہ دیاء خدا تعالے کی طرف سے اور منذر رویا شیطان
کی طرف سے ہوتی ہے اس کا مطلب لوگ نہیں سمجھتے۔اس کا مطلب یہی
ہے کہ اگر زیادہ منذر رڈیا آئیں تو وہ دماغی کمزوری کا نتیجہ ہوتے ہیں
نہ کہ خدا تعالے کی طرف سے۔لیکن عمدہ رویاء اگر زیادہ آئیں۔تو وہ
بالعموم اللہ تعالے کی طرف سے ہوتی ہیں پارہ
فی الحال اس دلچسپ مضمون کو یہیں ختم کیا جاتا ہے۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ
کے اپنے رویا، اور کشوں کا ذکرہ ایک علیحدہ باب کا متقاضی ہے اور انشاء اللہ علیحدہ باب کی
صورت میں ان کا ذکر کیا جائے گا :
له الفضل ۲۴ فروری ۱۹۲۵ء صل

آج 10 میں سے 10 باقی