تقدیر الہٰی
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۲۴۵
خلیفہ ایسیح کی زبر دست شخصیت ہے اور آپ کو اپنے کلام پر ایسی قدرت اور حکومت ہے کہ وہ اپنے
سننے والوں کو جس قدر عرصہ تک چاہیں محویت کی حالت میں رکھ سکتے ہیں۔لاہور کے حال کے دونوں پبلک جلسے اس امر کی زیر دست شہادت ہیں اور عجیب بات ہے کہ ایسی
تمام تقریریں عموٹا آپ نے حالت مرض میں کی ہیں " سے
تقدیر الہی
جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ جو دسمبر 199ئر میں منعقد ہوا اس میں حضرت خلیفۃ المسیح
الثانی رضی اللہ عنہ کی علمی تقریر تقدیر الہی کے موضوع پر تھی۔یہ مضمون ہمیشہ سے اہل مذاہب
ہی نہیں بلکہ فلسفیوں اور حکماء کے درمیان بھی کئی لحاظ سے ایہ النزاع رہا ہے۔جبر اور اختیار کی
گتھیوں کو سلجھانے میں انسان ہزاروں سال سے اُلجھا ہوا ہے لیکن گذشتہ حکماء کی بخشوں کا
مطالعہ کریں یا جدید فلاسفہ کی تحریرات کو پڑھیں ہنوز روز اول کا سا معاملہ نظر
آتا ہے۔مرغی
پہلے تھی کہ انڈا پہلے جیسے یہ سوال فلسفیوں سے کبھی حل نہ ہو سکا۔تقدیر کی گنہ کو بھی وہ
نہ پاسکے اور یہ سوال ہمیشہ انسانی ذہن کے لئے ایک چیلنج بنا رہا کہ تفت دیر کیا چیز ہے ؟ جوں
جوں انسان اس مسئلہ پر غور کرتا ہے سوالات
کی نئی نئی شاخیں پھوٹتی چلی جاتی ہیں۔مثلاً یہ کہ
خدا تعالے قادر ہے تو کن معنوں میں۔کیا وہ ہر چیز پر قادر ہے یا محض بعض چیزوں پر تقدیر
مل سکتی ہے یا نہیں۔تدبیر سے اس کا کیا رشتہ ہے۔تدبیر غالب ہے یا تقدیر۔اگر تقدیر غالب
ہے تو تدبیر کی ضرورت کیا ہے۔تدبیر ضروری ہے تو تقدیر کے معنے کیا ہیں۔علیم الہی اور تقدیر کا
رشتہ کیا ہے۔اگر خدا عالم الغیب ہے تو پھر کسی انسان کے با اختیار ہونے کی گنجائش کہانتک
ہے۔انسان اپنے عمل اور ارادہ سے تقدیر الہی کو کیسے بدل سکتا ہے۔یہ اور اسی قسیم کے
اور بہت سے سوالات ذہن انسانی کو اور الجھاتے چلے جاتے ہیں اور ذہنی کاوشوں
کا نتیجہ
مزید الجھنوں کی صورت میں پیدا ہوتا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا اس
موضوع پر ایک ایسے جلسہ عام سے خطاب فرمانا جہاں تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ ذہین اور بلید
ہرقسم کے لوگ جمع تھے یقینا کوئی معمولی کام نہ تھا۔آپ نے جس عمدگی سے اس مضمون
کو بیان
کیا بلا شبہ وہ آپ ہی کا حق تھا۔یہ تقریر کیا تھی علم کلام کا ایک شاہکار تھا۔حق تو یہ ہے کہ
الحکم ہے اپریل 1912 صدا
۲۴۶
ہر محقق کو اس تقریر کا بالاستیعاب مطالعہ کرنا چاہیئے۔مسئلہ قضاء وقدر کی اہمیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات بیان کرنے
کے بعد آپ نے اس موضوع پر اظہار خیال فرمایا کہ مسئلہ تقدیر پر ایمان اور وجود باری تعالے پر
ایمان لانا در اصل لازم و ملزوم ہیں۔اس کے بعد آپ نے قضاء و قدر کے متنازعہ فیہ نظریات
پر بحث فرما کہ آنحضور صلے اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات میں تطبیق فرمائی۔اور اس کے بعد
مسئلہ تقدیر کے نہ مجھنے کے نتیجہ میں انسان کو جو بڑی بڑی ٹھوکریں لگی ہیں اُن کا ذکر فرمایا۔منڈوں
نے کیا ٹھوکر کھائی اور کیا نقصان اُٹھایا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں نے کیا
کیا غلطیاں کیں اور دیگر فلاسفہ نے اس مسئلہ کونہ سمجھ کرکیا کیا نقصانات اٹھائے ان تمام امور
پر آپ نے نہایت مدلل اور دلنشین انداز میں بحث فرمائی۔پھر وحدت الوجود کے عقیدے کی غلطیاں ظاہر کرتے ہوئے چھے قرآنی آیات سے نہایت
لطیف اور ٹھوس دلائل پیش کر کے اس عقیدہ کا تو فرمایا۔بعد ازاں اس کی دوسری انتہاء کو بھی
غلط ثابت فرمایا اور اس خیال کی بدلائل تردید کی کہ خدا گویا کچھ نہیں کر سکتا۔اور جو کچھ بھی ہے
وہ تدبیر ہی ہے۔علم الہی اور تقدیر الہی کو خلط ملط کرنے کے نتیجہ میں انسانی فکر نے جو ھو کریں
کھائی ہیں اس کا نہایت عمدہ تجزیہ کر کے اس مسئلہ کو خوب نکھارا۔اور اس امر پر بھی گفتگو
فرمائی کہ اللہ تعالے بڑے کاموں سے روک کیوں نہیں دیتا جبکہ وہ اس بات پر قادر ہے ایس
ضمن میں ایک اقتباس پیش ہے۔آپ نے فرمایا :-
اس جگہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالے کو جب یہ علم تھا کہ فلاں
آدمی فلاں وقت یہ برا کام کرے گا تو اُسے روک کیوں نہیں دیتا مثلاً
اگر خدا تعالے کو علم ہے کہ فلاں شخص چوری کرے گا تو کیوں اس نے
چوری کرنے سے اُسے روک نہ دیا ؟ ہمارے پاس اگر ایک شخص سند سنگھ
ڈاکو آئے اور کہے کہ میں نے فلاں وقت جیون لال کے گھر ڈاکہ مارتا ہے
تو اس علم کے باوجود اگر ہم چپ بیٹھے رہیں تو ہم مجرم ہوں گے کہ نہیں؟
یقینا شرعی۔اخلاقی تمدنی اور اپنے ملک کے قانون کے لحاظ سے
ہم مجرم ہوں گے۔حالانکہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں کوئی اور کام ہو، اورم
جیون لال کو نہ بتا سکیں کہ اس کے گھر فلاں وقت ڈاکہ پڑے گا۔یا ہو سکتا
ہے کہ اگر اسے بتانے جائیں تو اپنے نقصان کا خطرہ ہو۔یا ہو سکتا ہے کہ
یہ خطرہ ہو کہ اگر بتایا تو ڈاکو ہمیں مار دیں گے۔پس جب باوجود اس کے
کہ اس ڈاکو کو اپنے ارادہ سے باز رکھنے میں ہمیں خطرات ہیں۔اگر ہم
اس کو باز نہیں رکھتے یا ایسے لوگوں کو اطلاع نہیں دیتے جو اُسے باز
رکھ سکتے ہیں، ہم زبیدہ الزام آجاتے ہیں تو پھر خدا تعالے جو طاقتور اور
قدرت والا ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں۔اور کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا
سکتا اس پر زیادہ الزام آتا ہے کہ وہ علم رکھنے کے باوجود کیوں ڈاکو کو
روک نہیں دیتا یا جس کے گھر ڈاکہ پڑنا ہو اس کو نہیں بتا دیتا تا کہ وہ پنی
حفاظت کا سامان کرلے۔یہ عجیب بات ہے کہ انسان تو معذور بھی ہو
کیونکہ کوئی نہ کوئی وجہ اس کی معذوری کی ہو سکتی ہے وہ با وجود اس
کے پکڑا جائے مگر خدا پر با وجود اس کے قادر ہونے کے کوئی الزام
نہ آئے۔مگر یہ اعتراض محض قلت تدیر کا نتیجہ ہے اس لئے کہ خدا تعالیٰ کے
متعلق اس مثال کا پیش کرنا ہی غلط ہے اور دنیا میں انسان کی پیش
کی غرض کو نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ بنائی گئی ہے خدا تعالے کا تعلق جو
بندوں سے ہے اس کی صحیح مثال یہ ہے کہ لڑکوں کا امتحان ہو رہا
ہے اور سپرنٹنڈنٹ ان کی نگرانی کر رہا ہے۔اس کے لئے کیا یہ جائز
ہے کہ جو لز کا غلط سوال کر رہا ہو اس کو بتا دے؟ نہیں پس جب
انسان کو دنیا میں اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ اس کو امتحان میں ڈال کر
انعام کا وارث بنایا جائے۔تو اگر اس کے غلطی کرنے پر اسے بتا دیا
جائے کہ تو فلاں غلطی کر رہا ہے تو پھر امتحان کیسا ؟ اور انعام کس کا ؟
اس معاملہ میں خدا تعالے کا جو تعلق بندوں سے ہے وہ وہی ہے
جو اس سپرنٹنڈنٹ کا ہوتا ہے جو کمرہ امتحان میں پھر رہا ہو اور جو دیکھ
رہا ہو کہ لڑ کے غلط سوال بھی حل کر رہے ہیں اور صحیح بھی۔پس باوجود علم
کے اللہ تعالے کا بندہ کو فردا فردا نہ روکتا اس کی شان کے خلاف
۲۴۸
نہیں۔بلکہ اس غرض کے عین مطابق ہے جس غرض کے لئے انسان پیدا
کیا گیا ہے یا اے
صوفیوں اور بزرگوں کے مختلف لطیفے بیان کر کے آپ نے اس مسئلے پر صوفیاء اور بزرگان
اُمت کے اقوال کا صحیح مفہوم پیش فرمایا۔تقدیر اور تدبیر کے درمیان توازن پر روشنی ڈالی اور تقدیر
کی مختلف اقسام بیان کیں اور اس سلسلہ میں بہت سے ایسے امور بیان کئے جو اگرچہ قرآن کریم
سے استنباط کئے گئے لیکن گذشتہ علماء اور محققین کی ان نکات تک رسائی نہ ہو سکی تھی۔تقدیر خاص کو آپ نے دو حصوں میں منقسم فرمایا ایک ایسی تقدیر خاص جس کے ساتھ
اسباب بھی ظاہر ہوتے ہیں اور ایک ایسی تقدیر خاص جس کے ساتھ یا تو اسباب ظاہری نہیں ہوتے
یا سرے سے موجود ہی نہیں ہوتے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
اس تقدیر خاص کے علاوہ جس کے ظہور کے لئے اللہ تعالے اسباب
پیدا فرماتا ہے۔ایک تقدیر وہ بھی ہے جو بلا اسباب کے ظاہر ہوتی
ہے۔اس کی بھی دو قسمیں ہیں۔اوّل وہ تقدیر جس کا ظہور در حقیقت بلا اسباب کے ہی ہوتا ہے
مگر کسی خاص حکمت کے ماتحت اللہ تعالے اس کے ساتھ اسباب کو بھی
شامل کہ دنیا ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ حضرت صاحب کو الہام
ہوا کہ احمدیوں کو بالعموم طاعون نہیں ہو گی۔مگر اس کے ساتھ ہی آپ
نے یہ بھی کہا کہ جرابیں پہنیں شام کے بعد باہر نہ نکلیں اور کونین استعمال
کریں یہ اسباب تھے مگر حقیقی بات یہی ہے کہ یہ تقدیر بغیر اسباب
کے تھی کیونکہ جرابیں اور دستانے زیادہ پہننے والے تو اور لوگ بھی تھے
پھر زیادہ دوائیاں استعمال کرنے والے بھی اور لوگ تھے۔احمدیوں کے
پاس کوئی زیادہ اسباب نہ تھے کہ وہ طاعون سے ان کی وجہ سے محفوظ
رہتے۔در اصل جرمز کو حکم تھا کہ احمدیوں کے جسم میں مت داخل ہو۔مگر
ساتھ ہی احمدیوں کو بھی حکم تھا کہ اسباب کو اختیار کرو۔وجہ یہ کہ یہ
حکم دشمن کے سامنے بھی جانا تھا اور ایمان اور عدم ایمان میں فرق نہ
رہ جاتا۔اگر بغیر ان اسباب کے احمدی طاعون سے محفوظ رہتے یا اگر
لے تقدیر الہی ضلالت !!!
۲۴۹
اور یہ ایمان، ایمان بالغیب نہ ہوتا۔(۲) دوسری قسم اس قسم کی تقدیر کی وہ ہے جس میں اسباب موجود بھی
نہیں ہوتے اور ساتھ شامل بھی نہیں کئے جاتے۔یہ تقدیر صرف نبیوں اور
مومنوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہے دوسروں کے سامنے نہیں ہوتی کیونکہ
دوسروں کے سامنے اگر یہ تقدیر ظاہر ہو تو وہ ایمان حاصل کرنے کے
ثواب سے محروم رہ جا دیں۔لیکن مومن جو ایمان بالغیب لاچکتے ہیں
ان کو ایمان بالشہادت اس تقدیر کے ذریعے سے دیا جاتا ہے اور اس
کے ذریعہ سے وہ خاص طور پر ایمان میں ترقی کرتے ہیں۔اس قسم کی تقدیر کی مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسّلام کی
زندگی میں آپ کے گرتہ پرچھینٹیں پڑنے کا واقعہ ہے۔ایک دفعہ آپ نے
رویا، میں دیکھا کہ میں خدا کے سامنے کچھ کا غذات لے کر گیا ہوں اور
ان کو خدا کے سامنے پیش کیا ہے۔خدا نے ان پر دستخط کرتے وقت قلم
چھڑ کا ہے اور اس کے قطرے میرے کپڑوں پر پڑے ہیں۔حضرت
صاحب کو جب یہ کشف ہوا اس وقت مولوی عبداللہ صاحب سنوری
آپ کے پاؤں داب رہے تھے۔دباتے دباتے انہوں نے دیکھا کہ حضرت
صاحب کے مٹنے پر سرخ رنگ کا چھینٹا پڑا ہے جب اس
کو ہاتھ لگایا تو
وہ گیلا تھا جس سے وہ حیران ہوئے کہ یہ کیا ہے۔میں نے ان سے سوال
کیا تھا کہ آپ کو خیال نہ آیا کہ یہ چھینٹے غیر معمولی نہ تھے بلکہ کسی ظاہری
نہ
سبب کے باعث تھے اور انہوں نے کہا مجھے اس وقت خیال آیا تھا،
اور میں نے ادھر اُدھر اور چھت کی طرف دیکھا تھا کہ شاید چھیتی کی
دم کٹ گئی ہو اور اس میں سے خون گرا ہو مگر چھت بالکل صاف
خون مگر
تھی اور ایسی کوئی علامت نہ تھی جس سے چھینٹوں کو کسی اور سبب
کی طرف منسوب کیا جا سکتا۔اس لئے جب حضرت صاحب اُٹھے ، تو
اس کے متعلق میں نے آپ سے پوچھا۔آپ نے پہلے تو ٹالنا چاہا لیکن
٢٥٠
پھر ساری حقیقت سنائی۔غرض مومنوں کے ایمان کو تازہ کرنے کے لئے اللہ تعالے کبھی کبھی
تقدیر بلا اسباب کے بھی ظاہر کرتا ہے تا خدا تعالیٰ کی قدرت کا ثبوت
ان کو ملے لیکن کا فر کا یہ حق نہیں ہوتا کہ اس قسم کا مشاہدہ کرایا جائے ہیں
یہ تقریر تقدیر الہی کے مسئلہ پر ہر پہلو سے بحث کرتی ہے اور مختلف قدیم وجدید اعتراضنا
کے جوابات بھی اس میں دیئے گئے ہیں۔تقدیر کے ذکر میں آپ نے سات روحانی مقامات کا ذکر
بھی فرمایا ہے جو تقدیر الہی کے مسئلہ کو صحیح معنوں میں سمجھ کر اس کے تقاضے پورے کرنے کے
نتیجہ میں انسان کو مل سکتے ہیں۔گویا کہ روحانی ترقیات کے سات آسمان ہیں جن کی رفعتوں پر یب
سے اوپر ہمیں آنحضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ گر نظر آتے ہیں۔ا الہ کے اسی جلسہ میں جس میں تقدیر الہی کے موضوع پر تقریر ہوئی۔۲۷ دسمبر کی تاریخ
انتظامی اور متفرق امور پر خطاب کے لئے وقف تھی لیکن عمومی نصائح کے دوران اس تقریر میں
آپ نے بعض دیگر علمی مسائل پر بھی روشنی ڈالی خصوصا معبود اور عید کے تعلقات۔روح کے
خدا سے عہد اور جنت کی حقیقت پر نہایت لطیف بحث فرمائی۔جنت کے ذکر میں آپ نے اس زمانے کے مسلمانوں کا جنت کے بارہ میں وہ عام نفتہ بھی
پیش کیا جو ظاہر بین مولوی مسلمانوں کے سامنے کھینچا کرتے تھے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ
نے فرمایا :-
ایک دفعہ ہم ندوہ کے جلسہ پر گئے جو مسلمانوں کا بڑا نذہبی تعلیم کا مرکز
مانا جاتا ہے۔اس میں ایک مولوی صاحب کا وعظ نماز کی خوبیوں پر
تھا۔مولوی صاحب نے کھڑے ہو کر کہا نماز پڑھنے کا بڑا فائدہ یہ ہے
کہ خدا تعالے نے کہا ہے جو نماز پڑھے گا اسے جنت ملے گی۔اور جنت
کیا ہے؟ یہ کہ کر اس نے جنت کا نقشہ اس طرح کھینچنا شروع کیا کہ اس
میں بڑی خوبصورت اور حسین عورتیں ہوں گی اور یہ ہوگا وہ ہو گا۔اس
کا وعظ سُن کر میں نے کہا سرسید نے کسی ایسے ہی مولوی کا جنت کے
متعلق وعظ سُن کر کہا ہوگا یہ جنت جو آج کل کے مسلمان پیش کرتے ہیں
وہ چکا ہے۔ان مولوی صاحب نے ایسے شرمناک طور پر عورت اور مرد
له تقدیر الی ۱۳۵۰ تا ص ۱۳
۲۵۱
کے مخصوص تعلقات کا بیان شروع کیا کہ غیر احمدی خود شرمندہ ہو ہو کر اپنے
مونہوں پر رومال رکھنے لگے اور کہتے اچھا ہوا یہ لیکچر رات کو ہوا اور کوئی
غیر مذہب کا آدمی اس میں شامل نہیں ہوا اور نہ بڑی ذلت ہوتی یہ ہے
اسی تقریر کے دوران آپ نے حقیقی عہد بننے کے طریق بیان فرماتے ہوئے نماز با جماعت کی
اہمیت پر بہت زور دیا۔نیز تعدد ازدواج پر اور مسئلہ سود پر بھی بحث کی جو مطبوعہ تقریر کے مدہ
نام پر درج ہے۔سود کے بارہ میں اسلامی نظریہ پر جو احباب تحقیق کرنا چاہیں انہیں ان صفحات
کے مطالعہ سے بہت سے رہنما اصول ہاتھ آسکتے ہیں۔ملائكة الله
ملائکتہ اللہ آپ کی وہ معرکۃ الآراء تقریر ہے جو آپ نے ۲۸؍ دسمبر شاہ کو جلسہ سالانہ کے
موقع پر مسجد نور قادیان میں فرمائی۔مضمون کے ابتدائی تعارف کے بعد آپ نے ملائکہ کے بارہ میں
مسلمانوں کا رائج الوقت تصور بیان فرماتے ہوئے اس کی غیر معقولیت کو ثابت فرمایا اور بتایا کہ
در حقیقت رائج الوقت تصویر ہرگز قرآن و حدیث کی تعلیم پر مبنی نہیں بلکہ وہ توہمات اور خیالات
ہیں جو غیر قوموں سے ماخوذ ہیں۔آپ نے یہ ثابت کیا کہ یہ ایک ایسا غلط تصور ہے جس کے ہونے
یا نہ ہونے سے دین اسلام میں کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے آپ فرماتے
ہیں :-
لوگوں کو ملائکہ کے متعلق جو ایمان ہے وہ نانوے فیصدی لوگوں میں
اتنا کم ہے کہ اگر اس کی نفی کر دی جائے تو ان کے موجودہ ایمان میں کوئی
کمی نہیں آئے گی۔اور ان کے ماننے کی وجہ سے ان کے ایمان میں کوئی
زیادتی نہیں ہے۔حالانکہ ہر ایک ایمانی مسئلہ کے یہ معنے ہیں کہ وہ
بہت بڑا اہم مسئلہ ہے۔اس کے فائدے بھی بہت بڑے ہیں اور اس کو
ترک کرنے کے نقصان بھی بہت بڑے ہیں نہ یہ کہ صرف منہ سے کہہ دیں کہ
فلاں بات ہم نے مان لی تو کافی ہو جاتا ہے
اگر ہمیں ان سے کوئی فائدہ نہیں تو ان پر ایمان لانے کی کیا ضرورت
ہے ؟ اگر کوئی کہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر فرشتے تعلیم لائے
له تقدیر ای ماه۔۔۔۔۔
۲۵۲
اس لئے ان پر ایمان لانا چاہیئے تو کہا جا سکتا ہے کہ پھر تمہیں ان سے کیا تعلق؟
اگر ان کی معرفت وحی کا آنا ہمیں معلوم نہ ہو تو ہمارے ایمان اور ہمارے عمل
میں کیا کمی آجائے گی ؟ اگر یہی فرض کر لیا جائے کہ اللہ تعالیٰ اپنا کلام بلا حوالہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر نازل فرماتا تھا تو اس سے کیا
حرج واقع ہوگا ؟ اس سے قرآن کریم میں تو کوئی کمی نہیں آجائیگی۔پھر ہم
سے فرشتوں کا وجود کیوں منوایا جاتا ہے ؟ اور اتنے زور سے کیوں منوایا
جاتا ہے کہ اگر نہ مانیں تو مسلمان ہی نہیں رہتے۔کافر ہو جاتے ہیں یا لے
بعد ازاں آپ نے وجود ملائکہ کو ایک ایسی حقیقت کے طور پر پیش کیا جس کا اثبات دیگر
حقائق کی طرح ٹھوس دلائل سے کیا جا سکتا ہے۔آپ نے فرمایا :-
نئی تعلیم کی وجہ سے ملائکہ پر بہت اعتراض کئے جاتے ہیں مگر ہم اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ان کو ثابت کر سکتے ہیں اور اسی طرح ثابت کر سکتے ہیں جس
طرح اور بہت سی چیزوں کو ثابت کیا جاتا ہے جو نظر سے غائب ہوتی ہیں یہ
تقریر کے آغاز میں آپ نے ملائکہ کے متعلق ان تصورات کا ذکر بھی کیا جو دیگر قدیم و جدید نذاب
میں پائے جاتے ہیں اور یہ ثابت کیا کہ یہ ایک ایسا تصور ہے جو مختلف مذہبی قوموں میں ہر زمانے میں
کسی نہ کسی رنگ میں موجود رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملائکہ کا تصور کوئی واہمہ نہیں بلکہ ایک
ٹھوس ندہی حقیقت ہے جو سب مذاہب میں قدر مشترک کے طور پر پائی جاتی ہے۔مزید برآں آپ
نے یہ بھی ثابت فرما یا کہ مختلف مذاہب میں فرشتوں کے تصورات صرف اجمالی اشتراک نہیں رکھتے۔بلکہ بعض صورتوں میں حیرت انگیز طور پر تفصیلی اشتراک بھی پایا جاتا ہے۔چنانچہ زرتشتی مذہب میں
فرشتوں کا تصور پیش کرتے ہوئے آپ نے بتایا :-
زشتی کتب میں سب سے بڑے فرشتہ کا نام دو ہو ماناح لکھا ہے۔اسے دہشتا ماناح بھی کہتے ہیں یعنی سب سے بہتر فرشتہ، دو ہو اناج کے
منے نیک دل یا اصلاح کرنے والے فرشتہ کے ہیں اور عبرانی اور عربی
میں جبریل کے معنے بھی اصلاح کے ہیں۔پیس دونوں ناموں کی مطابقت
سے معلوم ہوتا ہے کہ دو ہوتا ناح در حقیقت جبریل کا ہی نام ہے۔زرتشتی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی دماغ کو روشنی اس فرشتہ
ے ملائکہ اللہ ملت
Pop
کی وساطت سے آتی ہے بلکہ زرتشت نے خدا سے دعا کی تھی کہ نور اور
العام کی روشنی سے وہ دو ہو نا ناح کو دیکھے اور آخر وہ فرشتہ اُسے ملا۔تمام نیک تحریکیں اس فرشتہ کی طرف سے آتی ہیں اور جو لوگ اس فرشتہ
کی تحریکات کو قبول نہیں کرتے یہ فرشتہ ان کو چھوڑ دیتا ہے۔ان کا خیال ہے کہ فرشتے ہمیشہ انسان کے دل پر نیک اثر
ڈالتے رہتے ہیں تاکہ شیطان اس میں نہ گھس سکے اور کہتے ہیں پیدائش
خُدا کی طرف سے ہے اور موت شیطان کی طرف سے ہے اس وجہ سے
وہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ چونکہ پیدائش خدا کی طرف سے ہوتی ہے اس لئے
انسان نیک ہی پیدا ہوتا ہے اور فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں مگر
شیطان اس کو برائی سکھاتا ہے۔اگر انسان اس کی بات مان لے ، تو
فرشتے اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کہ اب یہ شیطان کا بندہ ہو گیا ہے۔پھر ان کا خیال ہے کہ خدا اور شیطان کا مقابلہ ہوتا چلا جائے گا
یہاں تک کہ ایرانی النسل ایک نبی پیدا ہو گا اور اس کا نا م سی یو زربی
ہوگا یعنی مسیح مبارک کے نام سے ایک نبی آئے گا جو زرتشت کی
اولاد سے ہو گا مگر ظاہری اولاد سے نہیں۔کیونکہ لکھا ہے کہ وہ اس
بیوی سے ہوگا جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔اس کے زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ ہوگی وہ تعدا تعالیٰ سے
التجا کرے گا کہ جنگ بہت حبیب ہے تو فرشتے نازل کی۔اس پر خدا العلا
فرشتے نازل کرے گا شیطان مقابلہ کرتا کرتا آخر کار تھک جائے گا۔اس وقت وہ نبی اس پر فرشتوں کی مدد سے آخری حملہ کرے گا اور
خطرناک جنگ ہو گی جس میں شیطان کو شکست ہوگی اور وہ پکڑا
مارا جائے گا۔اس کے بعد امن ہو جائے گا اور یہ دنیا بہت پھیل جائی
اس لئے کہ کوئی آدمی مر نہیں سکے گا۔کیونکہ شیطان جو مارنے سے تعلق
رکھتا ہے خود مرگیا ہوگا۔اور
شگری
معلوم ہوتا ہے یہ باتیں ایک نبی کی کمی ہوئی ہیں کیونکہ سیٹی لکھی ہیں
نهم الله سالم
اور پوری ہو رہی ہیں بیسیوز رسمی (مسیح پاک آیا اور اپنے نشانات
کے ساتھ آیا جو بیان کئے گئے۔پھر فرشتے آسمان سے مانگنے والی بات بھی درست نکلی۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود کا ایک کشف ہے کہ آپ نے خدا سے ایک لاکھ فرشتے
مانگے ہیں اور خدا تعالے نے فرمایا ہے کہ پانچ ہزار کافی ہیں۔ایک
لاکھ زیادہ ہیں۔چونکہ قرآن کریم میں زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار فرشتوں
کا ذکر آیا ہے اس لئے اتنے ہی دیئے گئے ان سے زیادہ نہ دیئے گئے
نرم یہ بات بھی سچی نکلی یا له
اس کے بعد آپ نے اسلامی نقطہ نگاہ سے ملائکہ یعنی فرشتوں کی حقیقت بیان فرمائی اور
قرآن و احادیث سے استنباط کرتے ہوئے حقیقت ملائکہ پر چودہ نکات بیان کئے۔چودھواں نکتہ
بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
چودھویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ملائکہ مختلف صفات الہیہ کے منظر
ہوتے ہیں۔بعض کسی ایک طاقت کے اور بعض ایک سے زیادہ طاقتوں
کے منظر ہوتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالئے فرماتا ہے :-
الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَكَةِ رُسُلًا
أولِي اجْنِحَةٍ مَّثْنى وَثُلَثَ وَرُبَعَ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ
إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِير - ( ۳۵-۲)
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین
کو اور جو فرشتوں کو رسول بنا کر بھیجتا ہے جن میں سے بعض دو بعض
تین اور بعض چار صفات کے مظہر ہوتے ہیں۔اور اللہ ان سے زیادتی
بھی کرتا ہے جتنی چاہتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔اس آیت سے یہ بات معلوم ہوئی کہ مختلف فرشتے مختلف صفات کے
مظہر ہوتے ہیں۔اور کوئی تھوڑی صفات کے اور کوئی زیادہ صفات کے
اور یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ جس زمانہ کے لئے جتنی ضرورت ہوتی
ہے اتنی ہی استعداد کے فرشتے بھیجے جاتے ہیں ان فرشتوں کو لوگوں کے
لے ملائکہ اللہ صا تا ۱۴)
۲۵۵
پاس بھیجا جاتا رہا جن میں ان لوگوں کے مطابق استعداد ہوتی تھی۔اور جب
دنیا پورے درجہ تک پہنچ گئی تو اس وقت خدا تعالے نے جبرائیل کو اپنی کامل
صورت میں بھیجا۔جس کے متعلق رسول کریم فرماتے ہیں کہ اس کے چھ سو پر
ہیں۔جو کامل کتاب لے کر آیا۔اس سے معلوم ہوا کہ جبرائیل خدا کی چھ سو
صفات کے مظہر ہیں۔یہ کہنا غلطی ہے کہ خدا کی صفات تو تھوڑی ہیں پھر یہ
چھ سو صفات کے کیونکہ مظہر ہوئے ؟ خدا تعالے کی بے شمار صفات ہیں اور
چھ سو تو صرف وہ ہیں جو انسان کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں۔حضرت مسیح موعود نے ایک نہایت لطیف بات لکھی ہے جو یہ ہے۔کہ
قرآن
کریم کا علم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل سے زیادہ تھا اور
یہ بالکل درست بات ہے۔وجہ یہ کہ اور ملائکہ بھی آپ کی تائید میں تھے۔اور وہ خدا تعالیٰ کی دوسری صفات کے فرشتے تھے۔تو معلوم ہوا کہ ملائکہ مختلف صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور اجنحة
کے معنے پر نہیں بلکہ صفات کے ہیں جو ان میں پائی جاتی ہیں کہ لئے
حقیقت ملائکہ بیان کرنے کے بعد آپ نے ان کے سترہ ایسے کام بیان فرمائے جو قرآن و حدیث
سے ثابت ہیں۔چنانچہ ان میں سے ایک کام کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا۔ایک کام ان
کا یہ بھی ہوتا ہے کہ ہر ملک جو انسان کے ساتھ ہوتا ہے وہ نبی
اور اس کی جماعت کا رعب انسان کے دل پر ڈالتا رہتا ہے۔چنانچہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے:۔إذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ النْ يَكْفِيكُمْ أَن تُمدَّكُمْ رَبُّكُمْ
بِثَلَثَةِ البِ مِنَ الْمَلَئِكَةِ مُنْزَلِينَ (٣ - ١٢٥)
کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تین ہزارہ ملائکہ تمہاری مدد کو آجائیں۔تین ہزار ملائکہ کیوں فرمایا ؟ اس لئے کہ اس موقع پر دشمن کی فوج اتنی
ہی تھی ، اس سے معلوم ہوا کہ یہ اعلیٰ درجے کے فرشتے نہیں تھے بلکہ وہ
تھے جو ہر انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔کیونکہ فرمایا کیا یہ کافی نہیں ہے؟
کہ ہم تین ہزارہ ملائکہ سے تمہاری مدد کریں۔یعنی جب تم دشمن کے مقابلہ پر
نے ملائکہ اللہ ۳۹۵-۳۰
Fay
جاؤ تو وہ تمہارا رعب ہر ایک کے دل میں ڈالنا شروع کر دیں۔چنانچہ آگے
فرماتا ہے :-
سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ - (۳-۱۵۲)
کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیا گیا۔پس ہر انسان کے ساتھ جو ملک
ہوتا ہے وہ نبی اور اس کی جماعت کا رعب ڈالتا رہتا ہے۔رجب کی مثال
اس زمانہ میں بھی ملتی ہے۔حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفین کو بلایا کہ
مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔وجہ یہ کہ جب وہ سامنے کھڑے
ہونے کا خیال کرتے تو فرشتہ ان کے دل میں رعب ڈال دیتا کہ مارے
جاؤ گے۔اس لئے وہ ہٹ جاتے۔جن دنوں میں شملہ گیا وہاں مجھے ایک آریہ ملنے کے لئے آیا۔ویدوں کے
متعلق گفتگو ہوئی۔میں نے کہا کہ اگر تمھیں ویدوں کے سچے ہونے کا یقین
ہے تو قسم کھاؤ۔کہنے لگا ہاں قسم کھانے کو تیار ہوں۔میں نے کہا اس طرح
قسم کھاؤ۔اگر یہ سچے نہ ہوں تو میری بیوی بچوں پر عذاب آجائے۔کہنے لگا
یہ تو نہیں ہو سکتا۔یہ کہتے ہوئے دل ڈرتا ہے۔میں نے کہا ئیں قرآن کے
متعلق اسی طرح قسم کھانے کو تیار ہوں۔کہنے لگا یہ تو بڑی جرات ہے میں
نے کہا کہ جب مجھے یقین ہے کہ قرآن سچا ہے اور خدا کا کلام ہے تو جرات
کیوں نہ ہوا
اسی طرح فرشتوں کا ایک کام ترویج و اشاعت علوم بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
سولہواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں
کو علم سکھاتے اور تعلیم دیتے
ہیں یعنی ان کو مقرر کیا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو علم کی طرف توجہ کرنے والے
ہوں ان کے قلوب پر علم کی روشنی ڈالتے رہو۔چنانچہ حدیثوں میں آتا
ہے کہ جبرائیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس متمثل ہو کر آئے اور
سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! ایمان کیا ہے ؟ دین کیا ہے ؟ اور رسول کریم
جواب دیتے رہے۔جب چلے گئے تو رسول کریم نے صحابہ کو فرمایا۔جانتے
ہو یہ کون تھا ؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ہم تو نہیں جانتے۔آپ ہی
له ملائكة الله ۳۲۵-۳۳