تقدیر الہٰی
سوانح فضل عمر (جلد دوم), حصہ 2
بتائیے۔آپ نے فرمایا یہ جبرائیل تھا جو تمھیں دین سکھانے کے لئے آیا تھا۔تو ملانکہ کا یہ بھی کام ہوتا ہے کہ علوم سکھاتے ہیں مگر دینی علوم ہی نہیں
دنیا کے معاملات کے متعلق علوم بھی سکھاتے ہیں۔حتی کہ کافروں کو بھی سکھاتے
ہیں۔میں نے ایڈیسن کی ایک کتاب پڑھی ہے وہ لکھتا ہے کوئی ایک
بات بھی ایسی نہیں جو میں نے ایجاد کر کے نکالی ہو۔ایک دم میرے دل
میں آکر ایک بات پڑتی اور میں اس کو عمل میں لے آتا۔اس کو چونکہ
ایسے علوم کا شوق تھا اس لئے اسے اسی قسم کی باتیں سکھائی گئیں نبیوں
اور ولیوں میں چونکہ دینی علوم کا شوق ہوتا ہے اس لئے انہیں دینی علوم
سکھاتے ہیں۔فرشتوں کے علوم سکھانے کا بھی عجیب طریق ہے۔وہ جو بات سکھاتے
ہیں اسے 08JECTIVE MIND (قلب عامل میں نہیں رکھتے بلکہ
508 قلب غیر عامل ، میں رکھتے ہیں۔یعنی دماغ
CONSCIOUS MIND
کے پچھلے حصہ میں رکھتے ہیں تاکہ سوچ کہ انسان اسے نکال سکے۔اس میں
ظاہری دماغ سے حفاظت کی زیادہ طاقت ہوتی ہے اور یہ ذخیرہ کے
طور پر ہوتا ہے۔ملائکہ جو کچھ سکھاتے ہیں اسی حصہ دماغ میں ڈالتے ہیں۔الا ماشاء اللہ۔دماغ کے تین حصے ہوتے۔ایک وہ حصہ جس کے ذریعہ
ہم چیزوں
کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔دوسرا وہ حصہ جو ذخیرہ کے طور پر ہوتا
ہے اور تیسرا وہ حصہ جس میں ذخیرہ تو ہوتا ہے مگر یاد کرنے سے بھی اس
میں جو کچھ ہو یا د نہیں آتا بلکہ بہت کریدنے سے وہ بات سامنے آتی ہے۔ملائکہ کبھی اس تیسرے حصے میں بھی علوم داخل کر جاتے ہیں۔جب ان
کی ضرورت ہو اس وقت ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں کہ وہ علوم
سامنے آجاتے ہیں۔یوں یاد کرنے سے نہیں آتے۔یہ میرا تجربہ ہے میری
کوئی ۱۷ - ۱۸ سال کی عمر ہو گی حضرت مسیح موعود کا زمانہ تھا اس وقت ہیں
نے رسالہ تشخیز نکالا تھا۔خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ آیا ہے
جو مجھے کہتا ہے کیا تمھیں کچھ سکھائیں ؟ میں نے کہا سکھاؤ۔اُس نے کہا۔
FOA
سورۂ فاتحہ کی تفسیر سکھائیں۔میں نے کہا ہاں سکھائیے۔اس رویاء کا
بھی عجیب نظارہ تھا۔یہ شروع اس طرح ہوئی کہ پہلے مجھے ٹن کی آواز
آئی اور پھر وہ پھیلنے لگی۔اور پھیل کر میدان بن گئی۔اس میں سے مجھے
ایک شکل نظر آنے لگی جو ہوتے ہوتے صاف ہو گئی اور میں نے دیکھا کہ فرشتہ
ہے۔اس نے مجھے کہا تمھیں علم سکھاؤں۔میں نے کہا سکھاؤ اس نے کہا
لوسوہ فاتحہ کی تفسیر سیکھو۔اس پر اُس نے سکھانی شروع کی۔اور
اياك نعبد پر پہنچ کر کہا سب نے اسی حد تک تفسیریں لکھی ہیں۔اے میں لکھیں۔میں بھی اُس وقت سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہے۔پھر اس
نے لیا مگر مکیں تھیں اس سے آگے سکھاتا ہوں۔چنانچہ اس نے ساری شورہ
فاتحہ کی تفسیر سکھائی۔اور میری آنکھ کھل گئی۔اس وقت مجھے اس کی ایک
دو باتیں یاد تھیں جن کی نسبت اتنا یاد ہے کہ نہایت لطیف تھیں۔مگر
دوبارہ سونے کے بعد جب میں اُٹھا تو وہ بھی بھول گیا تھا۔حضرت
خلیفہ المسیح اول رضی اللہ عنہ کو جب میں نے یہ رو یاد منائی تو آپ
بہت ناراض ہوئے کہ کیوں اسی وقت لکھ نہ لی ؟ جو کچھ سکھایا گیا تھا
اُسے اسی وقت لکھ لینا چاہیے تھا۔اس دن کے بعد آج تک میں سورہ فاتحہ پر کبھی نہیں بولا کہ مجھے اس
کے نئے نئے نکات یہ سمجھائے گئے ہوں میں سمجھتا ہوں یہ اسی علم کی وجہ
سے ہے جو مجھے سکھایا گیا۔ایک دفعہ مجھے اس علم کا خاص طور پر تجربہ ہوا۔ہمارے سکول کی کیم
امرت سر کھیلنے کے لئے گئی۔میں اس وقت اگر چہ سکول سے نکل آیا تھا
لیکن مدرسہ سے تعلق تھا کیونکہ میں نیا نیا نکلا تھا اس لئے میں بھی ساتھ
گیا۔وہاں ہمارے لڑکے جیت گئے۔اس کے بعد وہاں مسلمانوں نے
ایک جلسہ کیا۔اور مجھے تقریرہ کرنے کے لئے کیا گیا۔جب ہم اس جلسہ میں
گئے تو راستہ میں مکیں ساتھیوں کو سناتا جا رہا تھا کہ خدا تعالے کا میرے
ساتھ یہ معاملہ ہے کہ جب بھی یکیں سورہ فاتحہ پہ نظریہ کہوں گانٹے نکات
۲۵۹
سمجھائے جائیں گے۔جلسہ میں پہنچ کر جب میں تقریر کرنے کے لئے کھڑا
ہوا تو کوئی آیت سوائے سورہ فاتحہ کے میری زبان پر ہی نہ آئے۔آخر
میں نے خیال کیا کہ میرا امتحان ہونے لگا ہے اور مجھے مجبور اسورہ فاتحہ
پڑھنی پڑی۔اس کے متعلق کوئی بات میرے ذہن میں نہ تھی میں نے
یونسی پڑھی۔لیکن پڑھنے کے بعد فورا میرے دل میں ایک نیا نکتہ
ڈالا گیا۔اور وہ یہ کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جب سورة
فاتحہ اُتری ہے اس وقت آپ کے مخاطب کفار تھے۔یہودی اور
عیسائی نہ تھے۔مگر دُعا اس میں یہ سکھائی گئی ہے کہ ہمیں بیو دی اللہ
عیسائی بننے سے بچا کہ ہم ان کی طرح نہ نہیں۔حالانکہ چاہئیے یہ تھا
کہ جو سامنے تھے ان کے متعلق دعا سکھائی جاتی۔کہ ہم ان کی طرح نہ
نہیں۔اس میں یہ نکتہ ہے کہ مشرکین نے چونکہ تباہ و برباد ہو جانا تھا
اور بالکل مٹائے جانا تھا اس لئے ان کے متعلق دعا کی ضرورت نہ
تھی لیکن عیسائیوں اور یہودیوں نے چونکہ قیامت تک رہنا تھا
اس لئے ان کے متعلق دعا سکھائی گئی۔یہ نکتہ معا مجھے سمجھایا گیا۔اور میں نے خدا تعالے کا شکریہ ادا کیا
کہ اس موقعہ پر اس نے میری آبرو رکھ لی -
پس ملائکہ کے ذریعے علوم سکھائے جاتے ہیں محی الدین ابن عربی
فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ مجھے بہت سے علوم ملائکہ نے سکھائے ہیں بولت
اس کے بعد فرشتوں کے وجود کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنا ذاتی تجربہ ان الفاظ میںمیر
" مجھے ذاتی طور پر اس بات کا تجربہ ہے کہ ہر چیز یہ ملائکہ کا قبضہ ہے
اور ان کے ارادے کے تحت وہ چیز کام کرتی ہے۔ایک دفعہ مجھے بخار
ہوا۔ڈاکٹر نے ودائیں دیں مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ایک دن چوهدری
ظفر اللہ خاں صاحب آئے ان کے ساتھ ایک بغیر احمدی بھی تھے۔اُن
کو میں نے اپنے پاس بلا لیا۔اُن کے آنے سے پہلے مجھے غنودگی آئی اور
ایک مچھر میرے سامنے آیا اور کہا آج آپ ٹوٹ جائے گا۔جب ڈاکٹر صاب
له ملائكة الله نه ناسم
اور چوہدری صاحب اور ان کا غیر احمدی دوست اور ں اور احباب
آئے تومیں نے ان کو وہ کشف بتا دیا۔چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب ڈاکٹر
صاحب نے تھرما میٹر لگا کر دیکھا تو اس وقت تپ نہیں تھا۔دراصل وہ مچھر نہیں بولا تھا بلکہ اس کی طرف سے وہ فرشتہ بولا
تھا جس کا مچھر پر قبضہ تھا۔تو ہر ایک چیز جو انتظام اور ارادہ کے انتخت
کام کر رہی ہے۔ملائکہ کی ہستی کا ثبوت ہے یال
ملائکہ کی ضرورت اور ان کے وجود پر مختلف اعتراضات بیان کر کے ان کے جوابات دیے۔ایمان بالملائکہ کی حکمتیں بیان فرمائیں اور قرآن کریم سے استنباط کرتے ہوئے فرشتوں کے اقرار کرنے
اور شیطان کے انکار کرنے کا صحیح مفہوم ان الفاظ میں بیان فرمایا :-
خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ
الوُثْقَى لَا انفِصَامَ لَهَا وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمه (۲-۲۵۷)
جو شخص طاغوت کا انکار کرتا ہے اور اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ ایسے مضبوط
کڑے کو پکڑ لیتا ہے کہ جو ٹوٹتا ہی نہیں اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔طاغوت شیطان کو کہتے ہیں۔اب اگر انکار کے معنے کسی شے کی ذات
کے انکار ہی کئے جاویں تو اس آیت کے یہ معنے ہونگے کہ ہلاکت سے وہی
شخص سجتا ہے جو شیطان کے وجود کا انکار کرے اور اللہ تعالیٰ کے وجود
کا اقرار۔حالانکہ یہ معنے سراسر غلط ہیں۔کیونکہ قرآن کریم صاف صاف
طور پر خدا تعالے کے وجود کا بھی اقرار کرتا ہے اور شیطان کے وجود کا بھی
اقرار کرتا ہے۔نہیں اقرار سے اور ایمان سے اس آیت میں یہی مراد ہے
کہ شیطان کی باتوں کو رد کرتا ہے اور خدا تعالے کی باتوں کو مانتا ہے
اب اگر یہی معنے ایمان کے ملائکہ کے متعلق کئے جائیں تو ان پر ایمان لانے
کا یہ مطلب ہوگا کہ ان کی تحریکات کو مانا کرو۔اسی طرح کتابوں اور رسولوں
پر ایمان لانے کے یہ معنے ہوں گے کہ جو احکام الہی کتابوں میں ہوں
ان کو مانو۔جو کچھ رسول تم کو حکم دیں ان کو مانو اور قیامت پر ایمان
کے
مله املائكة الله )
F41
لانے کے یہ معنے ہوئے کہ اس کا خیال کر کے بُری باتوں سے سیجو
اس کے بعد آپ نے ملائکہ کے تعلقات اور ان کی اقسام پر روشنی ڈالی اور وقت زیادہ ہو جانے
کے باعث تقریر کو دوسرے روز یعنی ۲۹ دسمبر پر ملتوی فرما دیا۔دوسرے روز متفرق اعتراضا
کے جوابات دینے کے بعد لہ ملکی کی کچھ حقیقت بیان کر کے یہ وضاحت کی کہ اسلامی اصطلاح میں شیطان
سے کیا مراد ہے۔اس کے بعد کسی قدر تفصیل سے لمہ ملکی کی وضاحت کی اور اس کے مقابل پر شیطان
صفت انسان کی مختلف قلبی حالتوں کا ذکر بھی فرمایا اور ان دونوں کے درمیان موانہ نہ کیا۔تقریر کے اختتام پر آپ نے دس ایسے طریق بیان فرمائے جن کو اختیار کرنے سے قرآن اور حدیث
کے ارشاد کے مطابق انسان فرشتوں سے زندہ تعلق قائم کر کے فیضیاب ہو سکتا ہے۔آخری طریق آپ
نے یہ بیان فرمایا :-
دسواں طریق ملائکہ سے فیض حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خلیفہ کے ساتھ تعلق
ہو۔یہ بھی قرآن سے ثابت ہے جیسا کہ آتا ہے :-
وقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ايَةَ مُلْكِةٌ أَن يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ
فِيْهِ سَكِيْنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ الُ مُوسَى وَال
هرُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَيْكَة
کہ ایک زمانہ میں ایک نبی سے لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے اپنا ایسا جائین
مقرر کر دیجئے جس سے ہم دنیوی معاملات میں مدد حاصل کریں لیکن جب
ان کے لئے ایک شخص کو جانشین مقرر کیا گیا تو انہوں نے کہہ دیا اس میں
وہ کونسی بات ہے جو ہمارے اندر نہیں ہے۔جیسا کہ اب پیغامی کہتے ہیں
نبی نے کہا آؤ بتا ئیں اس میں کونسی بات ہے جو تم میں نہیں اور وہ یہ ہے
کہ جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے ان کو فرشتے تسکین دیں گے۔اس سے
ظاہر ہے کہ خلافت کے ساتھ وابستگی بھی ملائکہ سے تعلق پیدا کراتی ہے
کیونکہ بتایا گیا ہے کہ ان کے دل فرشتے اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔تابوت
کے معنے دل اور سینہ کے ہیں۔فرمایا۔خلافت سے تعلق رکھنے والوں کی
یہ علامت ہوگی کہ ان کوتسکی حاصل ہوگی اور پہلا صلحاء اور انبیاء کے
علم ان پر ملائکہ نازل کریں گے۔پس ملائکہ کا نزول خلافت سے داستینگی
ملائكة الله منا
پر بھی ہوتا ہے یہ
ملائكة الله مفت
اس دور کی یہ چند تقاریرہ ہیں۔جن کا ہم نے تذکرہ کیا ہے فی الحال
ہم اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔آئندہ انشاء اللہ بعض دوسری اہم تقاریر
کا اپنے اپنے موقع پر تذکرہ کیا جائے گا ہے