معاہدہ ترکیہ ۔ تحریک خلافت اور ترک موالات
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
معابد ترکیہ تحریک خلافت اور ترک موالات
انیسویں صدی کا آخر اور بیسویں صدی کا آغازہ سیاسی لحاظ سے مسلمانوں کے لئے طرح
طرح کے دکھ اور مصائب لے کر آیا۔لیکن اس دور کا سب سے بڑا المیہ یہ تھا کہ عالم اسلام کی
صحیح رہنمائی کرنے والا کوئی نہ تھا۔گو ایک طرف دنیا پر احمدیت کا چاند طلوع ہوتے ہوئے ہدایت
اور نور کی کرنیں بکھیر رہا تھا مگر دوسری طرف کروڑہا مسلمانوں کا ایک انبوہ کثیر تھا جو اس
ہدایت اور نور کو ضلالت اور تاریخی قرار دے کر اس سے گریز پا تھا۔راہبر سے بے خبر تھا لیکن
تلاش منزل کے لئے سرگرداں نظر
آتا تھا۔جذبات محبت و عقیدت بھی تھے۔ملتِ اسلامیہ کا درد
بھی موجود تھا۔قربانی کے لئے دل تیار ہی نہیں، قربان گاہوں کے متلاشی بھی تھے۔آرِنَا مَنَا سیگنا
کی آوازہ عالم اسلام کے گوشے گوشے سے اُٹھ رہی تھی مگر افسوس کہ اکثر اس صراط مستقیم کو کھو چکے
تھے جو ایسی قربان گاہوں کی طرف لے جاتی ہے جہاں خون کا ہر بہنے والا قطرہ اجر کے لاکھوں جواہر
عطا کرتا ہے جہاں ہر قربانی گونبظا ہر کیسی ہی اونی نظر آئے رضائے الہی کے انعامات پاتی
رومانی خلعتوں کا وارث بناتی ہے۔یہ وہ دور ہے جبکہ خلافت ترکیہ اپنے آخری سانس لے رہی تھی
اور خلافت کی اعلیٰ اقتدار کا تو ذکر ہی کیا دنیوی معیار کے لحاظ سے بھی ہر پہلو سے رو بہ انحطاط تھی۔اس عظیم سلطنت کا یہ انحطاط کئی سو سال پر پھیلا ہوا ہے جس دور کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس وقت
جو اس کی کیفیت تھی وہ اپنے یسی - آرمسٹرانگ ره H۔C۔ARN STRON نے اپنی مشہور کتاب GRAY
WOLF میں بڑی عمدگی سے بیان کی ہے وہ لکھتا ہے :-
" ذمی شان خلیفہ سلیمان کے بعد تین سو سال کے اندر اندر سلطنت عظمیٰ
عثمانیہ کا دیوالہ پیٹ چکا تھا اور ارذل نتر تک پہنچ کر اس کے اجزاء
منتشر ہونے لگے تھے۔اس یقین کے نتیجہ میں کہ یہ اب ٹوٹی کہ اب ٹوٹی
عیسائی طاقتیں ہر طرف سے اس پر حریصانہ دباؤ ڈال رہی تھیں کہ جو کچھ
لے اُڑنے کی طاقت ہو وہ لے اُڑیں۔روس کر میں اور کاکیشیا پر قبضہ جما
چکا تھا۔قسطنطنیہ کا دعویدار تھا۔اور ڈاٹ ٹنل کے راستے بحر اوقیانوس
تک پہنچنے کی راہ مانگ رہا تھا۔فرانس شام اور تیونس کو ہتھیا چکا تھا انگ اے
مصر اور قبرص پر قبضہ جما چکا تھا۔ایسے حال میں نئی وسعت پذیر طاقت جرمنی نے
سلطان عبدالحمید کو بقیہ یورپ کے مقابل پر ہیرو بنا کر آگے کیا جس کا مقصد صرف
یہ تھا کہ جونہی دوسرے دشمنوں کا قصہ پاک ہو تر کی پر بھی قبضہ کر لیا جائے۔تمام قومیں ترکی سے خصوصی مراعات اور حقوق کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ایسے گڑھوں کی طرح جو کسی جانور کی موت کے انتظار میں بیٹھے ہوں ،
عیسائی طاقتیں ترکی کے آخری سانس کا انتظار کر رہی تھیں ایک دوسری
سے ڈرتی ہوئی اس عالمگیر تباہی کی تیاری میں مصروف جسے جنگ عظیم
کہا جاتا ہے وہ ایک دوسرے کی حاسدانہ نگاہوں کے ساتھ نگرانی کر رہی
تھیں۔کسی ایک طاقت کو یہ محال نہ تھی کہ تنہا ہیں کر سکے۔اس لئے
عثمانیہ سلطنت میں زندگی کی رمق باقی رہی جبکہ سرخ سلطان عبد الحمید
اپنے باسفورس کے محلات میں شاطرانہ چالیں چلتا ہوا ایک قوم کو دوسری
سے لڑانے میں مصروف تھا یا نہ
عربوں کا ایک بڑا حصہ شدت سے یہ محسوس کر رہا تھا کہ مذہب کے نام پر ایک غیر قوم کو
ان پر حکومت کا ایک بہانہ ہاتھ آیا ہوا ہے اور اگر ندیسی اشتراک ہی اس حکومت کا جواز پیش
کرتا ہے تو پھر عرب بحیثیت قریش اس کے اولین حقدار ہونے چاہئیں جن میں اسلام کا سراج
منیر ضیا ریز ہوا تھا۔ترکی حکومت کا شمالی علاقہ جو کئی ریاستوں پر مشتمل تھا پہلے ہی چھینا جا
چکا تھا اور بلقان کی یورپین ریاستیں جن کے مشرق میں سجر اسود ہے اور مغرب میں ADRIATIC
SEA اور جنوب میں AEGEAR SEA - جنگ بلقان کے نتیجہ میں ترکی کے ہاتھ سے چھن چکی تھیں۔صرف قسطنطنیہ اور گیلی پولی کا تھوڑا سا علاقہ بچا تھا جو ترکی کے قبضہ میں باقی رہا تھا۔دوسری
طرف عربوں کا ایک حصہ بھی اپنی گردن سے عثمانیہ حکومت کا جوا اتار پھینکنے کے لئے بے چین تھا
علیحدگی کے ان رجحانات کو انگریز مزید ہوا دے رہے تھے۔ماضی میں عثمانیہ سلطنت کے ہاتھوں
عظیم عیسائی طاقتوں کو جو بار بار زک پہنچ چچی تھی اس کے زخم ابھی تک ہرے تھے مگر تہذیب و تمدن
کے لبادے اوڑھے ہوئے یہ قومیں محض کسی ظاہری بہانے کے انتظار میں اس شکار کو آنکھیں پھاڑ
پھاڑ کر دیکھ رہی تھیں۔(INTRODUCTION PAGE IX-X) GRAY WOLF By H۔C۔ARMSTRONG
METHUEM & CO LTD۔LONDON, 36 ESSEX ST
STBAND W-C 2۔
۲۶
اس پس منظر میں جنگ عظیم اول کا آغاز ہوا۔جرمنی نے اس صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے ترک
خلافت کی خیر خواہی کا روپ دھار کر خلیفہ عبدالحمید کو ایسے سبز باغ دکھائے کہ اس نے جرمنوں کا حلیف
بن کر میدانِ جنگ میں کودنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ بالخصوص ہندوستان کے مسلمان حلقوں میں بڑی
پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔انہوں نے سمجھا کہ اب انگریزوں کی غلامی سے نجات پانے کا وقت
آگیا اور بڑی بڑی اُمنگیں اُن کے دلوں میں کر دیں لینے لگیں۔یہ خیال کیا جانے لگا کہ جرمنی اور
تریکی مل کر دنیا کی نئی بانٹ اس طرح کریں گے کہ وہ تمام مسلمان علاقے جو روس نے پہلے ہتھیائے تھے
یادہ چھوٹی چھوٹی شمالی ریاستیں جو قبل ازیں ترکی حکومت کے اثر سے آزاد ہو چکی تھیں عالم اسلام
کو دوبارہ عطا ہوں گی اور اسلامی خلافت نئی شان اور نئی قوت کے ساتھ دنیا میں پھر ابھرے گی
مگر ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں میں ایک صاحب بصیرت راہ نما ایسا بھی تھا جس نے اس
صورت حال کو مختلف رنگ میں دیکھا اور اس جنگ میں خلافت ترکیہ کے جرمنی کی طرف سے
شامل ہو جانے کے فیصلہ کو ایک ایسی سنگین غلطی قرار دیا جو عالم اسلام کے لئے نہایت
خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔یہ رہنما جماعت احمدیہ کے امام حضرت خلیفہ ایسیح الثانی تھے۔آپ کا یہ اختلاف رائے اور بھی زیادہ مجیب نظر آتا ہے جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خود ترکی میں
بھی رائے عامہ ہندوستان کی رائے عامہ کے مطابق جرمنی کے ساتھ شمولیت کو درست اقدام تصور
کر رہی تھی یہانتک کہ وہ سیاسی راہ نما جنہوں نے سلطان عبد الحمید کے خلاف انقلابی مہم کا آغاز
کیا تھا یعنی طلعت پاشا۔انور پاشا - جمال پاشا وغیرہ۔وہ سب بھی سلطان سے اپنے اختلافات
کے باوجود جرمنی کا حلیف بننے کے فیصلہ کو درست سمجھتے تھے۔ترکی میں ایک استثنائی شخصیت تھی
اور وہ کمال اتاترک کی ذات تھی جس نے ابتداء ہی سے اس فیصلہ کو غلط اور غیر دانشمندانہ قرار دیا۔اور گو قوم کے ساتھ مل کر وہ جرمنوں کی طرف سے جنگ لڑنے پر مجبور ہوگیا لیکن بعد ازاں حالات
نے ثابت کر دیا کہ اس کی رائے ہی درست تھی اور ترکی کو اس غلط فیصلے کی پاداش میں بڑی ہولناک
قربانی دینا پڑی ہے
القصہ حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی سیاسی بصیرت کا اس امر سے بھی اندازہ
ہو سکتا ہے کہ آپ کی آنکھ نے ہزاروں میل کے فاصلے سے وہ کچھ دیکھا جو اہالیان ترکی کی کروڑوں عصر
آنکھیں نزدیک سے نہ دیکھ سکیں۔جہاں تک ہندوستان کے مسلمانوں کا تعلق ہے وہ خلافت ترکیہ کا
ایک ایسا خوش آئند اور بعید از حقیقت تصور رکھتے تھے کہ ان کے نزدیک یہ سوچنا بھی غداری کے
له (22 PAGE
( GRAY
WOLF۔
مترادف تھا کہ سلطان عبد الحمید محض ایک دنیوی بادشاہ ہے اور خلافت راشدہ اسلامیہ سے اُسے
حقیقت میں کوئی نسبت نہیں۔ایسے وجود کے متعلق یہ سننا وہ کسی طرح گوارا نہیں کر سکتے تھے کہ اس
کے فیصلوں میں کسی قسم کی غلطی کا احتمال ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تنہاء
آواز ہندوستان کے نقار خانے میں سنی تو گئی مگر سخت ناپسندیدگی کے ساتھ۔بہر حال جنگ کے اختتام پر جب اتحادیوں نے ترکی سے انتقام لینے کی ٹھانی اور ترکی کی
قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے تین بڑی طاقتوں امریکہ۔فرانس اور انگلستان کے نمائندے بوسل
میں جمع ہوئے تو ہندوستان کے مسلمانوں میں شدید ہیجان پیدا ہو گیا۔چنانچہ ۲۱ ستمبر سال کو سلم
کا نفرنس کے زیر اہتمام مسلمان راہنماؤں کا ایک اجلاس لکھنو میں طلب کیا گیا جس کے سیکرٹری
چوہدری ظهور احمد وکیل نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت
دی۔اسی طرح مولوی سلامت اللہ صاحب فرنگی محلی نے بھی اپنی ذاتی حیثیت میں حضور کو شمولیت
کے لئے تاکیدا عرض کی۔یہ دعوت نامہ آپ کو ، استمبر کو ملا۔۱۸ ستمبر کو آپ نے اس موضوع پر اپنی
آراء کو قلمی جامہ پہنایا۔وار کو مضمون ایک رسالہ کی صورت میں بعنوان لڑکی کا مستقبل اور
مسلمانوں کا فرض طبع ہو کر تیار ہو گیا۔اور اسی روز حضور کے نمائندگان کا ایک وفد حضرت مولوی
شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ کی قیادت میں لکھنو روانہ ہو گیا۔یہ ضمون حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی گہری سیاسی بصیرت کا آئینہ دار اور آپ کی غیر معمولی جرأت اور حق گوئی کا شاہکا
ہے ایسے حقائق کا بیان جو اس وقت کے جذباتی ماحول نہیں مسلمانوں کے لئے تلخی کام و دہن کی
کردی آزمائش تھے۔آپ نے لومتر لائم سے بے پرواہ ہو کر اُن کو جبر عہ بحر کہ پلائیے اور قطعا پر واہ
نہ کی کہ اس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ جو پہلے ہی ہدف سلامت ہے ان کے طعن و تشنیع کا مزید نشانہ
بنے گی۔جو کچھ آپ نے سوچا زمانے نے ثابت کیا کہ وہی حق تھا۔جو کچھ آپ نے کہا خود ترکی کے اہلِ
بصیرت وطن پرستوں کے نزدیک بھی وہی درست تھا اور بعد کے آنے والے حالات نے گواہی دی
کہ آپ کے مشوروں کو قبول نہ کرنے کے نتیجہ میں عالم اسلام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ترکی کے نشیلہ
پر جو کئی سال تک ہندوستان میں سیاسی قیاس آرائیوں اور ہنگامہ خیزیوں کا موجب بنا رہا حضر
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے زیر نظر مضمون میں جن خیالات کا اظہار فرمایا ان کا لب لباب
یہ تھا کہ تمام عالیم اسلام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے خلافت کی محبت کو ترک کر دیا جائے
اور ترکی کی مدد محض ایک مظلوم مسلمان سلطنت کے حوالے سے کی جائے۔اس سے ایسے مسلمان
فرقوں مثلاً شیعوں اور اہل حدیث وغیرہ کی ہمدردیاں بھی حاصل ہو جائیں گی جو تر کی خلافت کا جوا
اپنے کندھوں پر مزید برداشت کرنے کے لئے کسی طرح بھی تیار نہیں ہو سکتے۔آپ نے حجاز کے
سوال کو خاص طور پر پیش کیا اور واضح کیا :۔دوسرا امر اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے یہ ضروری ہے۔کہ
مسلمان حکومت حجازہ کا سوال پیچ میں سے بالکل اُٹھا دیں۔عربوں نے
غیرا قوام کی حکومتوں کے ماتحت اپنی زبان اور اپنے تمدن کے متعلق جو کچھ
نقصان اُٹھایا ہے، وہ مخفی امر نہیں ہے اور ہر ایک شخص جو ان ممالک
کے حالات سے آگاہ ہے اس امر سے واقف ہے اور پھر عربوں نے جو کچھ
قربانی اس آزادی کے حصول کے لئے کی ہے ، وہ بھی چھپی ہوئی بات نہیں
مغرب کی غیرت قومی جوش مار رہی ہے اور اس کی حریت کی رگ پھڑک
رہی ہے۔وہ اب
کسی صورت میں اپنی مرضی کے خلاف، ترکوں کے ساتھ
وابستہ نہیں کیا جاسکتا۔تیرہ سو سال کے بعد اب وہ پھر اپنی چار دیواری
کا آپ حاکم بنا ہے اور اپنے حسین انتظام اور عدل و انصاف سے اس
نے اپنے حق کو ثابت کر دیا ہے۔اس کے متعلق کوئی نئی تجویز نہ تو کامیاب
ہو سکتی ہے نہ کوئی معقول انسان اس کو قبول کر سکتا ہے۔نہ عرب
اسے ماننے کے لئے تیار ہے۔حجانہ کا آنہ اور بہنا ہی اب اسلام کے لئے
مفید ہے۔مقامات مقدسہ کا ایک چھوٹی اور نظر طمع سے بچی ہوئی سلطنت
میں رہنا بہت بہتر ہے۔میں اس سوال کو ہمیشہ کے لئے فیصل شده
خیال کرنا چاہیے کا ہے
یہ دونوں مشورے اگرچہ ہندوستانی مسلمانوں کو نہایت ناگوار گزرے مگر ترکی کے قوم است
مسلمانوں نے کمال اتاترک کی قیادت میں بعد ازاں عملاً دنیا پر یہ ثابت کر دکھایا کہ یہی رائے درست
متی اور نہ کی کا مفاد اسی سے وابستہ تھا۔چنانچه کمال اتاترک کے سامنے جب ہندوستان کے علماء کا ایک وفدیہ درخواست لے کر پیش
ہوا کہ اب آپ ہی خلیفہ المسلمین بن جائیے تو اس نے بڑی حقارت سے اس تجویز کو رد کر دیا۔انسی
طرح جب اتاترک کے اپنے ساتھیوں میں سے جو تحریک انقلاب میں اُن کے ساتھ شامل تھے بعض نے
الفضل ، ستمبر 1912ء مسل
ایسی آراء کا اظہار کیا کہ از سر نو عثمانی حکومت کی حدود کو شمال میں یورپ کی بعض ریاستوں اور جنوب میں مصر
و شام اور حجاز تک ممتد ہونا چاہیئے تو کمال اتاترک نے اس خیال کو بھی بڑی سختی سے رد کیا اور واضح کیا کہ
ترکی کی موجودہ تمام مصیبتیں اسی غلط جذباتی طرز فکر کا نتیجہ ہیں۔سوائے اس کے کہ ہم نے عرب اور شمالی
یورپ میں نفرت کی فصلیں کاٹی ہیں ہمیں اس حکومت کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا لہذا ترکی کی انقلابی حکومت
نہ تو خلافت کا لبادہ اوڑھے گی اور نہ ہی اپنی حدود ترکی سے باہر کسی علاقے تک مند کرے گی یا انے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اس مضمون میں ایک اور نہایت ہی قیمتی مشورہ
جس تک کسی اور راہ نما کی نظر نہیں پہنچی تھی یہ دیا کہ محض برطانوی حدود میں کوئی تحریک چلانا ہرگزنہ
کامیاب نہیں ہو سکتا۔بلکہ اس سے مطلب برداری کی سجائے برعکس نتیجہ نکلنے کا احتمال ہے۔اس وقت
تریکی کا فیصلہ صرف برطانیہ کے رحم و کرم پر نہیں بلکہ فرانس اور امریکہ کی بڑی طاقتیں بھی اس میں بڑا یہ
کی شریک ہیں ان تینوں میں سے برطانیہ کا رویہ ترکی کے حق میں ہے اور امریکہ اور فرانس کا شدید
مخالفانہ۔اگر اس وقت انگریزوں کے خلاف تحریک چلائی جائے تو اول تو فائدہ کی بجائے نقصان
پہنچے گا کہ ان کی ہمہ سہ دیاں بھی مسلمانوں سے جاتی رہیں گی۔دوسرے یہ کہ اگر انگریز چاہے بھی تو تنہا
امریکیہ اور فرانس کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔لہذا فرانس اور امریکہ کی رائے عامہ کو
ہموار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔جو ایک محنت طلب کام ہے۔اس حصہ مضمون پر مزید روشنی ڈالتے
ہوئے آپ نے حالات کا حسب ذیل نہایت قیمتی جائزہ پیش کیا۔آپ لکھتے ہیں :۔پس اگر اس امر میں کامیاب ہونے کی کوئی امید ہوسکتی ہے تو صرف
اس طرح کہ ان دیگر اقوام کی رائے بھی بدلی جاوے جو اس وقت مسلح کی
کا نفرنس میں حصہ لے رہی ہیں۔خصوصا امریکہ اور فرانس کی۔اگر ان دونوں
ملکوں کی رائے بدل دی جائے تو پھر کوئی مشکل نہیں رہتی۔مگر ایسی کوشش کرنے سے پہلے یہ سوال حل کرنا چاہیئے کہ ان اقوام
کو ترکی سے اس قدر نفرت کیوں ہے۔کیونکہ جو خیالات ان کے ان فیصلول
کے محرک ہیں انہی کے دورہ کرنے سے کامیابی ہو سکتی ہے۔ہم دیکھتے ہیں
جرمن قوم جو جنگ کی اصل بانی ہے اور جس نے جنگ کے دوران میں
انسانیت اور آدمیت کے تمام اصول کو پامال کر دیا تھا وہ صرف ایک
چھوٹا سا ٹکڑا اجو وہ بھی فرانس سے لیا ہوا تھا۔چھوڑ کر اور کسی قدر علاقہ
GRAY
WOLF PAGE
پولینڈ کا آزاد کر کے پھر اسی طرح اپنے ملک پر قابض ہے۔آسٹریا جو اس
جنگ کا بانی تھا اپنے ملک میں اسی طرح حکومت کر رہا ہے اور صرف ان غیر
علاقوں کو جو اس سے خود جُدا ہونا چاہتے تھے۔جھدا ہونے کی اجازت دی گئی
ہے
بخار یہ باوجود انتہائی درجہ کے مظالم اور غداری اور معاہدہ شکنی کے
اپنے ملک پر قابض ہی نہیں بلکہ اسے سمندر کی طرف راستہ دینے کی تجاویز
ہو رہی ہیں۔رومانیہ نے تین دفعہ ادھر سے اُدھر پہلو بدلا۔مگر اور زیادہ
علاقہ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔لیکن ترک جس نے خود یورپین طاقتوں
کے اقوال کے مطابق مجبور ہو کر جر من دباؤ کے نیچے جنگ کی تھی اور میں
نے جنگ کے دوران میں نہایت شرافت، نہایت دلیری اور بہادری سے
کام لیا تھا اور بحیثیت قوم کسی قسم کا ظلم نہیں کیا اس کو ناقابل حکومت قرا
دیا۔کہا جاتا ہے کہ آرمینیہ کے قتل عام اس کی اصل وجہ ہیں۔۔۔۔۔لیکن ان
کو صحیح تسلیم کر کے بھی دیکھا جاتا ہے۔کہ اسی قسم کے مظالم اور
حکومتوں میں بھی ہیں۔روس میں جو کچھ بیٹود سے ہوتا رہا ہے وہ آرمینیہ کے
قتل عام سے کم نہیں۔بلکہ بہت زیادہ ہے اب بولشو کس جو کچھ کر رہے ہیں
سب دنیا اس پر انگشت بدنداں ہے۔ہزاروں نہیں لاکھوں آدمی انہوں
نے قتل کر دیئے نہیں اور ایسے مظالم سے کام لیتے ہیں کہ عقل دنگ ہو جاتی
ہے۔۔۔۔۔۔۔امریکہ جو اس وقت کوائے حریت کا حامل ہے اور سب
سے زیادہ انصاف و عدل کے دعوے کرتا ہے اور اسی وجہ سے پریذیڈنٹ
دوستن کہتا ہے کہ اگر اس جنگ کے بعد ٹر کی حکومت قائم رہے تو گویا اس
جنگ کی غرض ہی فوت ہو گئی خود اس کے ملک میں ہم دیکھتے ہیں کہ مذہب
کی
کے وسیع اختلافات کی وجہ سے نہیں کالے اور گورے رنگ کے فرق
سے ایسے ایسے مظالم ہو جاتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ابھی زیادہ عرصہ
نہیں گذرا کہ وکسبرگ میں لانڈ کلے نامی ایک انیس سالہ حبشی لڑکا جو کسی
الزام کے ماتحت حوالات میں تھا اور جو بعد کی تحقیق سے بالکل بے گناہ
ثابت ہوا اسے عام آبادی نے قید خانہ توڑ کر باہر نکال لیا۔اور بندہ کو
شہری اُسے عذاب دینے کے لئے جمع ہوئے ایک درخت پر اُسے لٹکا دیا گیا
اور بالکل تنگا کر دیا گیا۔بعضوں نے مشورہ دیا کہ اسے قتل کر دیا جاوے مگر
دوسروں نے کہا کہ نہیں اسے آہستہ آہستہ مرنے دو۔اور پہلے مٹی کا تیل اس
کے بدن کو ملا گیا پھر لکڑیوں کا انبار لگا کر پٹرول او پر ڈال کر اسے جلایا گیا۔اس کے پینے اور چلانے اور آہ و فریاد کرنے کو ایک پر لطف تماشا سمجھ کر عورت
و مرد نے ڈیڑھ گھنٹے تک یہ نظارہ دیکھا اور جب اس کی لاش اتاری گئی تو وہ
رسیاں جس سے وہ بندھا ہوا تھا ان کے ٹکڑے بطور یاد گار لوگوں نے اپنے
پاس رکھے اور اس درخت کو تیس سے وہ لٹکایا گیا تھا۔ایک مقدس یادگار
قرار دیا گیا۔پھر ابھی پچھلے ماہ میں ہی تسکیس گو میں حبشیوں پر تو کچھ ظلم کئے
گئے ہیں اخبارات میں شائع ہوتے ہی رہے ہیں۔اس کی وجہ کیا تھی۔صرف
یہ کہ ایک حبشی لڑکا جھیل کے کنارہ پرغلطی سے اس حصہ پر چلا گیا تھا۔جو
سفید رنگ کی آبادی کے لئے مخصوص کیا گیا تھا۔اس پر سفید آبادی نے
اس پر پتھروں کا مینہ برسایا اور اس واقعہ سے وہ خطرناک آگ بھڑک اٹھی
جس نے پچھلے دنوں تمام دنیا کو حیرت میں ڈالے رکھا تھا۔انہی واقعات پر
پریذیڈنٹ ولسن کو ایک دفعہ کہنا پڑا تھا کہ جب ہم اپنی ڈیمیا کریسی کو یہ
ثابت کر کے کہ وہ کمزوروں کے لئے باعث حفاظت نہیں ہے ، ذلیل کر رہے
ہیں تو دوسروں کے سامنے ڈلیا کریں کیونکر پیش کر سکتے؟
اگر کہا جائے کہ لالچ سے ایسا کیا جاتا ہے تو یہ درست نہیں کیونکہ امریکہ
کو کوئی لالچ نہیں۔کم سے کم امریکہ کوئی حصہ اپنے لئے لینے کیلئے تیار نہیں۔پس معلوم ہوتا ہے کہ اس نفرت کا باعث کچھ اور ہے اور وہ سوائے اس
کے اور کیا ہو سکتا ہے کہ ترک مسلمان کہلاتے ہیں۔میرا مطلب اس بات کے کہنے سے کہ ترکوں سے اس لئے نفرت کی جاتی ہے
کہ وہ مسلمان کہلاتے ہیں۔یہ ہے کہ ان ممالک کے لوگوں کو اسلام سے اس
قدر بعد ہے اور آباؤ اجداد سے اُن کے دل میں اسلام کی نسبت اس قدر
ختیاں بٹھائی گئی ہیں کہ وہ اسلام کو ایک عام مذہب کے طور پر خیال
PAY
نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی تعلیم خیال کرتے ہیں جو انسان کو انسانیت سے
نکال کر جانور اور وہ بھی وحشی جانور بنا دیتی ہے۔ان کے نزدیک اسلام
ایسی وحشیانہ تعلیم دیتا ہے کہ اس کی موجودگی میں رحم اور انصاف دل
میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا ہے
صورت حال کو یوں نکھار کر پیش کرنے کے بعد آپ نے بڑے درد مند دل کے ساتھ یہ تجویز
پیش کی کہ مسلمان غیرممالک میں خصوصا امریکہ اور فرانس میں پروپیگینڈا کے مراکز قائم کریں اور آخیر پر
مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لئے ایک آریہ لیڈر لالہ لاجپت رائے کی پیٹھی کا ایک اقتباس
پیش کیا جو اخبار لیڈ ر الہ آباد میں شائع ہوئی تھی اور جس نے ہندو ہونے کے باوجود غیر ممالک میں
مسلمانوں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈا کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا اور اپنے تاثرات ان الفاظ
میں بیان کئے :۔مجھے اپنے سفروں میں اس سے زیادہ کسی امر نے تکلیف نہیں دی جس قدر
کہ اس گہری نا واقفیت اور سخت تعصب نے جو اسلام اور اسلامی ممالک
کے متعلق امریکہ میں پھیل رہا ہے۔ممالک متحدہ میں آپ کو چین۔جاپان اور
ہندوستان کے ہمدرد تو ملیں گے لیکن میں نے اپنے پانچ سالہ سفروں
میں ایک شخص بھی ایسا نہیں دیکھا جو اسلام اور اسلامی ممالک کے متعلق
کوئی کلمہ خیر منہ سے نکالتا ہو۔ایک مسلمان دوست سمیت مجھے ایک مجلس میں
جانے کا اتفاق ہوا جس میں ترکی حکومت کے مستقبل کے متعلق گفتگو تھی۔ترکوں کی طرف سے ایک ترک ہی وکیل تھا۔لیکن جو لوگ اس کو جواب
دینے کے لئے کھڑے ہوتے تھے انہوں نے ایسی ناواقفیت اور کھلی کھلی دوستی
اور تعصب کا ثبوت دیا کہ میرے لئے صبر کے ساتھ مننا مشکل ہو گیا۔ترکی وکیل
نے بہت بری طرح وکالت کی اور اپنے خلاف تعصب کا طوفان کھڑا کر لیا۔ترکوں کو ایک ڈراؤ فی شہرت حاصل ہے اور مسلمان اقوام کے معاملہ کو ایسی
طرح پیش کرنے کے لئے کہ لوگوں کے دل میں ان سے ہمدردی پیدا ہو ٹری
لیاقت دانائی اور ہوشیاری کی ضرورت ہے۔آخر میں میرے دوست
نے میرے کہنے پر اس تعصب کے کم کرنے کی کوشش کی مگر اس کی آواز کیلی آواز تھی۔الفضل قادیان ۲۷ ستمبر اه مته
PAY
مسلمانان ہند پر ان کے مذہب ان کے ہم مذہبوں اور خود اپنے نفسوں کی
طرف سے یہ ذمہ داری عاید ہے کہ وہ چند لائق آدمی تمام ذو نفوز ممالک میں
بطور اپنے وکلاء کے مقرر کریں۔یہ ایک ایسی ضرورت ہے جو فوری توجہ چاہتی
ہے۔یہ تمام ہندوستانیوں کا بلا تفریق مذہب فرض ہے کہ وہ اسلام کی عربت
کو بدنامی کے صدمہ سے بچائیں اور جب کبھی انہیں کسی مفید نتیجہ کی امید ہو،
مسلمانوں کے لئے بھی اس انصاف اور حق جوئی کا مطالبہ کریں جس کا مطالبہ
دوسری اقوام کے لئے کیا جاتا ہے۔لیکن اس میں کوئی کلام نہیں کہ خود سلمانوں
پر ایک ایسی ذمہ داری ہے کہ جسے انہیں بغیر تا خیر اور بغیر پہلوی کے بجالانا
چاہیے۔اگر وہ اس ذمہ داری کے سجا لانے سے غفلت کریں گے تو اس کا
نقصان خود اُٹھائیں گے یہ لے
یہ اقتباس پیش کرنے کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کی غیرت کوان
الفاظ میں جھنجوڑ کر بیدار کرنے کی کوشش کی :
یہ ایک ہندو کی آواز ہے بلکہ ایک آریہ کی آواز ہے جو مسلمانوں کو خوانفلات
سے جگاتی ہے اسلام کی حالت ایسی گر گئی ہے۔کہ اس سے مذہبی مخالفت رکھنے
والے لوگ اب اسے ہوشیار کرتے ہیں۔اور اس کی حالت ان کے رحم کو
جذب کرتی ہے۔بہت سا وقت ضائع ہو چکا ہے اور تھوڑا باقی ہے اگر اب
بھی شستی کی گئی تو کسی بہتری کی امید رکھنی فضول ہے جب تک اسلام بہیمیت
اور دنیا کے لئے ایک مہلک بیماری کے رنگ میں دیکھا گیا اس وقت تک
مغربی بلا د سے کسی انصاف کی امید رکھنا ایک فضول امر ہے اور جب تک
دوسرے بلا د خصوصا امریکہ کی رائے انگلستان کے ساتھ نہ ہو اس وقت
تک برطانیہ کی آواز کے سنے جانے کا خیال بھی کرنا ایک وہم ہے اس
یہ مضمون مسلمانوں کے اس تاریخی نمائندہ اجلاس میں بڑی بے دلی سے سنا گیا گویا کہنے والے
کی زبان اور تھی اور سننے والوں کی زبان اور ہنگامہ خیز خطاب کی توقع رکھنے والے دلوں پر بھلا عقل و
دانش کی یہ کبھی ہوئی آواز کیا اثر کر سکتی تھی۔ہر چند کہ یہ تقریر عقل اور جذبات کے توازن کا ایک
شاہکار تھی۔لیکن سننے والے کسی اور ہی خیال میں مگن تھے۔انہیں ایسے شعلہ بیانوں کی ضرورت تھی۔الفضل قادیان ۲۷ ستمبر به متن
الفضل قادیان ۲۷ ستمبر شائه منا
Fay
جو عقل و خرد کے خرمن کو پھونک ڈالیں اور ضبط و تحمل کے تقاضوں کو بھاڑ میں جھونک دیں۔انہیں ایسے
آتش نواؤں کی ضرورت تھی جو سادہ لوح عوام کے جذبات کو بھڑکا کر ایک ایسا اٹلا د تیار کریں جن کے شعلے
آسمان تک پہنچیں اور جس کی بینائی برصغیر کے کناروں کو محیط ہو۔احمدی جماعت کے اس نوجوان رہنما کو بھلا کیا حق پہنچتا تھا کہ مسلمانوں کو بے نتیجہ کھوکھلی اور عامیانہ
سیاست کے چنگل سے نکال کر ایک بالغ نظر با نمر لائحہ عمل کی طرف بلائے۔نتیجہ وہی نکلا جس کی ان حالات میں توقع کی جا سکتی تھی۔اس بے وقت کی راگنی کی بھلا کیسے سزا
نہ دی جاتی۔لازنا احمدی رہنما کے پر خلوص مشوروں
کی کچھ نہ کچھ سزا اس کی جماعت کو ملنی چاہیے تھی سو
ایسا ہی ہوا۔ایسا ہی ہوا اور بعض جو شیلے علماء نے محض گالیوں کے زبانی جمع خرچ کو کافی نہ سمجھتے ہوئے احمدیوں
کے خلاف اس بناء پر ایذاء رسانی کی ایک ملک گیر مہم چلا دی کہ یہ لوگ مخلافت ترکیہ کو برحق نہیں سمجھتے۔اور ملک میں بدامنی پھیلانے والی تحریکات کی محض اس لئے مخالفت کرتے ہیں کہ انگریزی حکومت کا
تسلط قائم رہے جس کے ختم ہونے کے روشن امکانات پیدا ہو چکے ہیں۔یہ تحریک بڑی چابکدستی اور بے رحمی کے ساتھ چلائی گئی اور اس کے نتیجہ میں جگہ جگہ احمدیوں
پر سخت مظالم توڑے جانے لگے جن کا کچھ تذکرہ آئندہ کیا جائے گا۔اس صورت حال پر تقریبا نو ماہ کا عرصہ گزرگیا۔دھواں دھار تقریریں ہوئیں۔انگریزوں کو
سخت گالیاں دی گئیں مسلمان عوام میں دلفریب نعروں سے جوش پیدا کیا گیا حتی کہ خلافت ترکیہ کے
حق میں ہندوستان کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک مسلمانوں کے جذبات شدید ہیجان پکڑ گئے
لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین بات نکلا۔استحادی طاقتوں نے معاہدہ ترکیہ کی صورت میں ایک نہایت
ظالمانہ فیصلہ کیا جو ترکی کے لئے نہیں بلکہ سارے عالم اسلام کے لئے انتہائی تکلیف دہ تھا۔اس پر
یکم جون نشا کو الہ آباد میں مسلمان راہ نماؤں کی ایک کانفرنس طلب کی گئی۔اس کا نفرنس میں
بھی اس جلسہ کی منتظم نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو دعوت دی لیکن اس بار بھی رہی
پہلی کہانی دہرائی گئی یعینی یکم جون کو ہونے والے اجلاس کی دعوت آپ کو ۳۰ مٹی کو پہنچی گویا اس
کا نفرنس میں اگر آپ شمولیت کرنا بھی چاہتے تو آپ کے لئے سوچنے اور لکھنے کا بظاہر کوئی وقت نہ تھا
لیکن میں صاحب عزم و ہمت انسان کو یہ دعوت دی گئی تھی اس نے جوابا اسی عزم و حوصلہ کا اشلا
کیا۔جو ایک بار پہلے کر چکا تھا۔اسی دن چند گھنٹوں کے اندر ایک معرکۃ الآراء مضمون بعنوان معابر کرکے
۲۸۵
اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ رفتم فرماکر رات ہی رات میں اسے طبع کر وایا اور اگلے روز علی الصبح آپ کا
نمائندہ وفد یہ تحریری پیغام لے کر کانفرنس میں شمولیت کے لئے الہ آباد پہنچ گیا۔اپنے گذشتہ تجربے کی بناء پر حضرت خلیفہ ایسی الثانی رضی اللہ عنہ نے اس مضمون کو بڑے دکھی
دل کے ساتھ تحریر کیا۔یہ ضمون لکھتے وقت بھی آپ کو یہ احساس تھا کہ کوئی ان باتوں پر کان نہیں دھر گیا
اور یہ یمتی مشورے ضائع جائیں گے۔لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کی غیر معمولی ہمدردی اور احساس فرض
آپ کو مجبور کر رہا تھا کہ شامل اجلاس راہ نماؤں کی خدمت میں حق بات بہر حال پہنچا دی جائے۔آپ
نے فرمایاہ۔اے احباب کرام !میں نے ستمبر گزشتہ کے اجتماع کے وقت تحریر کے ذریعہ
سے آپ لوگوں کو توجہ دلائی تھی کہ دولت عالیہ عثمانیہ کے مستقبل کے متعلق
جدو جہد کی بنیاد اس امر پر رکھنی چاہیے کہ سلطان ترکی کثیر حصہ مسلمانان
کے نزدیک خلیفہ ہیں۔اور باقی تمام مسلمان بھی بوجہ ان کے اسلامی
بادشاہ ہونے کے ان سے ہمدردی رکھتے ہیں اس لئے ان سے معاہدہ
صلح کرتے وقت تمام عالم کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے
اور ان سے انہی اصول کے ماتحت معاملہ کیا جاوے جن کے ماتحت دوسری
مسیحی حکومتوں سے معاملہ کیا گیا ہے۔اور میں نے بتایا تھا کہ اس طریق
پر تمام وہ فرقے جو اسلام کی طرف اپنے آپ کو منسوب
کرتے ہیں قطع نظر
اس کے کہ ان کا آپس میں کیسا ہی اختلاف ہو اس معاملہ میں اکٹھے ہو
سکیں گے لیکن افسوس کہ اس وقت آپ لوگوں کو میرا مشورہ پسند نہ
آیا اور اس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ یورپ کو یہ بات کہنے کا موقع ملا کہ خلافت عثمانیہ
سے متعلق مسلمانوں کی آوازہ ایک نہیں اور اس لئے یہ کہنا کہ ترکوں کے
متعلق تمام مسلمانوں کی ایک رائے ہے درست نہیں۔اگر میرا مشورہ اس وقت تسلیم کیا جاتا تو احمدیہ جماعت کو خلافت
کے مسئلہ کے متعلق اپنے خیالات کے اظہار کی کوئی ضرورت پیش نہ آتی۔اور
وہ ترکوں کے لئے انصاف کا جائزہ طور پر مطالبہ کرتے ہیں اپنے دوسرے
بھائیوں کے ساتھ شامل ہو سکتی تھی۔