معاہدہ ترکیہ ۔ تحریک خلافت اور ترک موالات
سوانح فضل عمر (جلد دوم), حصہ 2
اگر اس وقت میرا مشورہ قبول کر لیا جاتا تو شیعہ اصحاب کو جو کروڑوں
کی تعداد میں ہیں۔علی الاعلان اس تحریک سے براءت کرنے کی ضرورت
پیش نہ آتی۔اور وہ بھی دوسرے بھائیوں کے ہم زبان ہو کر اس
مسئلہ کے متعلق اپنی ہمدردی کا اظہار کر سکتے تھے کہتے
پھر اپنے گذشتہ مشوروں کا جن کو رو کرنے کے نتیجہ میں بہت کچھ نقصان پہنچا تھا۔مختصراً ان الفاظ میں ذکر کیا :-
"اگر میرا مشورہ قبول کر لیا جاتا تو عرب کے وہابی فرقہ کو بھی کھلے
طور پر اس مسئلہ میں دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ شریک
ہونے میں کوئی اعتراض نہ ہوتا۔اور اگر میرا مشورہ قبول کر لیا
جاتا تو یورپ کے لوگوں کو اس بات پر ہنسی اڑانے کا موقع
نہ ملتا کہ مسلمان اپنے خلیفہ کی حفاظت کی اپیل عیسائی حکومتوں
سے کرتے ہیں۔اور اگر اس کام کو تکمیل پر پہنچانے کے متعلق جو بات میں نے
لکھی تھی اُس پر عمل کیا جاتا تو یقیناً شرائط صلح موجودہ شرائط
سے مختلف ہوتیں۔وفود کا بھیجا جانا اس قدر معرض التواء میں
ڈالا کہ عمل کا وقت ہاتھ سے جاتا رہا۔امریکہ کی طرف گوئی وند
نہیں بھیجا گیا۔عراق، شام، عرب اور قسطنطنیہ کی طرف وفد
بھیجے جانے ضروری تھے۔مگر اس کا کچھ خیال نہیں کیا گیا۔فرانس
اور اٹلی کی طرف مستقل و فدوں کی ضرورت تھی مگر اس کی طرف
توجہ نہیں کی گئی۔جاپان بھی توجہ کا مستحق تھا اُسے بھی نظر
انداز کیا گیا۔انگلستان کی طرفت و فد گیا اور وہ بھی آخری
وقت ہیں۔ساری کوشش ہندوستان کی گورنمنٹ کو برا بھلا
کہنے میں یا ان لوگوں کو گالیاں دینے میں صرف کر دی گئی جو گو
ترکوں سے ہر طرح ہمدردی رکھتے تھے مگر سلطان المعظم کو خلیفہ
تسلیم نہیں کرتے تھے۔مگر کیا گالیاں دینے سے کام ہوتے ہیں۔سه راخبار الفضل قادیان ، جون ۱۹۲۰ء ص۳)
کام کام کرنے سے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اسے نمائندگان اسلام ! اس وقت جبکہ آپ نہایت سنجیدگی
سے دولت عثمانیہ کے مستقبل پر غور کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔اور آپ کے دلوں میں غم اور فکر کا ہجوم ہے۔اس وقت
ہندوستان کے مختلف گوشوں میں ناکردہ گناہ بیچتے اور
بے قصور عورت میں اس شدت گرما میں اس قصور میں پیا ہے
تڑپ رہے ہیں کہ ان کے والدین یا شوہر کیوں سلطان عظم
کی خلافت کے قائل نہیں اور سلمان کہلانے والے لوگوں نے
زہ معلوم کس کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اس پانی سے بھی
ان کو روک دیا ہے جس سے خدا تعالے کا فرسے کا فر
انسان کو بھی نہیں روکتا۔اب آپ سوچیں کہ کیا اُن کی
آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور ان کی چیخ و پکار خدا تعالیٰ کے
عرش کو ہلا کر اس بات کی درخواست کر رہی ہو گی کہ ان
ہم پر ظلم کرنے والوں کے کام میں برکت دے اور ان کی
مرادوں کو پورا کر۔۔۔۔۔۔۔۔محض اس اختلاف رائے پر کہ کیوں احمد می خلافت عثمانیہ
کے قائل نہیں ان کو پانی سے روکا جاتا ہے۔ان کو خرید و
PAN
فروخت سے باز رکھا جاتا ہے ان کے گھروں میں کام کرنے
سے مہنتروں کو باز رکھا جاتا ہے اور ان پر نماز ادا کرتے وقت
کنکروں کی بارش کی جاتی ہے یہ شے
اس کے بعد آپ نے ترکی کے متعلق استحادیوں کے فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کی اور مضبوط
دلائل سے ثابت کیا کہ ترکوں کے ساتھ انتہائی غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔آپ نے فرمایا :-
ترکوں کے متعلق شرائط صلح کا فیصلہ کرتے وقت ان اصول کی پابندی
نہیں کی گئی جن کی پابندی یورپ کے مرتبہ انصاف کے لئے ضروری
قرار دے چکے ہیں۔عراق کی آبادی کو ایسے طور پر اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں
دیا گیا جیسا کہ جرمنی کے بعض حصوں کو۔ان سے باقاعدہ طور پر
دریافت نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے لئے کس حکومت یا کس طریق حکومت
کو پسند کرتے ہیں۔شام کی آبادی کو باوجود اس کے صاف صاف
کہہ دینے کے کہ وہ آزا در رہنا چاہتی ہے فرانس کے زیر اقتدار کر دیا
گیا ہے۔فلسطین کو جس کی آبادی کا یہ حصہ مسلمان ہے ایک یہودی
نو آبادی قرار دے دیا گیا ہے۔حالانکہ یہود کی آبادی اس علاقہ
میں یہ کے قریب ہے۔اور یہ آبادی بھی جیسا کہ انسائیکلوپیڈیا
بریٹینیکا میں لکھا ہے شاہ سے ہوئی ہے اور زیادہ تران نیز گیری
کی ہے جنہوں نے ان ممالک سے آکر پند لی ہے جن میں یہودیوں
پر ظلم کرنا سیاست کا ایک بڑا جزو قرار دیا گیا ہے۔رانسائیکلو میڈیا بریٹینیکا ) (یعنی روس وغیرہ)۔۔۔۔۔۔Consisting Principally of refugees from
countries where anti-Semition is an
important element in Politics۔پس ایسے علاقہ سے ترکوں کو دست بردار کرانا اور یہود کے سپرد
له الفضل ، جون ۱۹۲۰ ص۲
۲۸۹
کر دنیا جس میں کثیر حصہ آبادی مسلمان ہے اور جو یہود کے لئے ایک
ہی جائے پینہ بھی کیا اس مجرم کے سبب سے ہے کہ انہوں نے کیوں ہوں
کو اس وقت پسند دی جبکہ سیچی حکومتیں ان کو اپنے گھروں اور اپنی
جائیدادوں سے بے دخل کر رہی تھیں۔یہی حال لبنان کا ہے اس کو فرانس کے زیر اقتدار دنیا بالکل
کوئی سبب نہیں رکھتا اور آرمینیا کا آزاد کرنا بھی بے سبب ہے۔کیونکہ آرمینیا کا جائے وقوع ایسے علاقہ میں ہے جس کے چاروں
طرف ترک آباد ہیں۔اور ان کی الگ حکومت بنانے سے یہ مطلب
ہے کہ ترک قوم آپس میں اتحاد نہ کر سکے۔اور روسی ترکستان کے
لوگ کسی وقت بھی ایشیائے کو چک کے ترکوں سے ٹل نہ سکیں۔پھر
آرمینیا کو جو بہت سے علاقے دیئے گئے ہیں ان میں کثیر حصہ آبادی
کا مسلمان ہیں۔اور ایسی بعض ولایات کے دینے کی تجویز ہے ،
جہاں کی آبادی قریب قریب ساری مسلمان ہے۔حالانکہ یہ بانت
ثابت ہے کہ آرمینین سیحیوں نے نہایت بیدردی سے مسلمانوں
کو قتل کیا ہے اور خود وزیر انگلستان اس بات کا انکار نہیں
بر
کر سکے کہ آرمینین مسیحیوں نے بھی مسلمانوں پر سخت سے سخت
مظالم کئے۔پس اگر ترکوں کو اس جرم میں اس علاقہ کی حکومت
سے بے دخل کیا جاتا ہے کہ وہ کردوں کو آرمینین مسیحیوں پر
ظلم کرنے سے کیوں نہیں روک سکے کو جو خود
مسلمانوں کو قتل کرنے کے جرم کے مرتکب ہیں مسلمانوں پر کیوں
حکومت دے دی گئی ہے۔اور اگر کوئی ایسے قواعد بنا دیئے گئے
ہیں کہ جن کے ماتحت آرمینین سبھی مسلمانوں پر ظلم نہیں کر سکیں گے
تو کیوں انہی قواعد کے ماتحت آرمینیا کو ترکوں کے ماتحت نہیں
رکھا گیا تا مسلمان مسیحیوں پر ظلم نہ کر سکتے۔لو البین
اسی طرح سمرنا کو یونان کے حوالہ کرنا بھی خلاف انصاف ہے۔
۲۹۰
کیونکہ کسی ملک کے صرف ایک شہر میں کسی قوم کی کثرت آبادی
اُسے اس ملک کی حکومت کا حقدار نہیں بنا دیتی۔اور یہ اصول کبھی
بھی سیاست میں تسلیم نہیں کیا گیا یا ہے
بعد ازاں آپ نے مسلمانوں کے آئندہ لائحہ عمل کے متعلق حسب ذیل قیمتی مشورے دیئے۔اس سوال کے جواب میں کہ اگر اتحادی اس معاہدہ کو نرم نہ کریں،
تو مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیئے۔مختلف آراء پیشیں کی گئی ہیں۔بعض
نے ہجرت کی تجویز پیش کی ہے۔بعض نے جہادِ عام کو پسند کیا ہے
بعض نے قطع تعلقی کی پالیسی کو سراہا ہے مگر میرے نزدیک این
سب تجاویز میں سے ایک تجویز بھی درست نہیں اور نہ قابل عمل ہے۔ہندوستان کی سات کروڑ آبادی ہندوستان کو چھوڑ کر
سر نہیں جاسکتی اور نہ اس کے باہر جانے کی کوئی غرض اور فائدہ
دوسری تجویزہ جہاد کی ہے۔جہاد اس ملک میں
رہ کر جائز نہیں۔۔۔ہمیں سب سے زیادہ اپنا مذہب عزیز
ہونا چاہیئے۔اگر ہم تمام دنیا کی حکومت کے لئے بھی اپنا مذہب
قربان کر دیتے ہیں تو ہم گھاٹے میں رہیں گے۔پس حکومت برطانیہ
کے زیر سایہ رہتے ہوئے اس کی حفاظت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا یا اس کے متعلق تدابیر
سوچنا ایک مسلمان کے لئے جو اپنے مذہب کی کچھ بھی قدر کرتا ہے
ناجائز ہے اور اسلام کی عظمت کرنے والا مسلم اس تجویز پر بھی
عمل نہیں کر سکتا۔اگر کہا جاوے کہ باہر جا کر پھر جہاد کریں تو اول تو اس سوال
کے ساتھ پھر ہجرت کا سوال آجاوے گا جسے میں پہلے ناجائز اور
نا ممکن ثابت کر چکا ہوں۔دوم جہاد کے لئے یہ شرط ہے کہ اس
حکومت سے کیا جاوے جو اسلام کو مٹانے کے لئے مسلمانوں پر حملہ
کرتی ہے اور ترکوں سے جنگ کرنے میں اتحادیوں نے ابتداء نہیں
ر اخبار الفضل قادیان در جون ۶۱۹۳۰ م۔
۲۹۱
کی۔نہ اس جنگ کی وجہ اسلام کو مٹانا تھا۔پس جب تک یہ ثابت نہ
کیا جاوے کہ اس جنگ کی ابتداء اتحادیوں کی طرف سے ہوئی ہے۔اور پھر یہ بھی کہ اتحادیوں نے ترکوں سے اس لئے جنگ کی تھی کہ
وہ ان کو جیر اسیمی بنا لیں جہاد ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے
جو برطانیہ کی حکومت کے نیچے رہتے ہیں جائز نہیں ہو سکتا۔اگر سب مسلمان اس تجویز پر عمل کرنے لگیں تب بھی وہ گورنمنٹ پر
کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتے کیونکہ اس ملک کی آبادی کا صرف چوتھا
حصہ مسلمان ہے ہے ہندو ہیں اور قریبا چالیس لاکھ سیمی ہیں پس
اگر گورنمنٹ کو اس کے خطاب واپس کر دیئے جائیں تو اس سے اس
کا کوئی نقصان نہیں اور اگر اس کی ملازمت سے علیحدگی کی جاوے
تو ہندوستان کی سیم آبادی اُن کی جگہیں پیر کرنے کے لئے تیار
ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض ہند و سر بر آوردہ اس وقت
مسلمانوں کے ساتھ شریک ہونے کے لئے آمادہ ہیں۔لیکن اس
تجویزہ کی مخالفت ہندوؤں میں بہت زیادہ ہے اور یقینا پانچ
فیصدی ہندو بھی مسلمانوں کا ساتھ نہ دیں گے۔اگر مسلمان وکلاء
اپنا کام چھوڑ دیں گے۔تو خود مسلمان بھی اپنی داد رسی کے لئے
ہندو وکلاء کی خدمات کو حاصل کر لیں گے۔اور وہ شوق سے ان
کے مقدمات لیں گے اور اگر مسلمان حج استعفا دے دیں گے
تو ہندو امیدوار فورا ان کی جگہ لینے کے لئے آگے بڑھیں گے۔اگر فوجی مسلمان استعفا دے دیں گے تو علاوہ اس کے کہ وہ
فوجی قواعد کی خلاف ورزی کر کے سزا پائیں گے ان کا مستعفی
ہو جانا ایسا مؤثر نہ ہوگا۔کیونکہ ہندو قوم اب فوجی خدمات کی اہمیت
سے کافی طور پر واقف ہو چکی ہے اور وہ اپنے قدیم ملک کو ہلا
حفاظت چھوڑنے پر کبھی رضا مند نہ ہو گی۔غرض ہر ملازمت کے
لئے دوسری اقوام کے لوگ نہ صرف مل جائیں گے بلکہ شوق سے
۲۹۲
آگے بڑھیں گے۔کیونکہ ملازمت تلاش کرنے والوں کی ہمارے
ملک میں کمی نہیں ہے۔ایسے لوگ مسلمانوں کے اس فیصلے کو ایک
نعمت غیر مترقبہ سمجھیں گے اور ان کی بیوقوفی پر دل ہی دل میں بنیں گے
پس سوائے اس کے کہ اس فیصلہ سے لاکھوں مسلمان اپنی روزی
سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور تعلیم سے محروم ہو جاویں اور اپنے حقوق
کو جو بوجہ مسلمانوں کے سرکاری ملازمتوں میں کم ہونے کے پہلے
ہیں تلف ہو رہے ہیں اور زیادہ خطرے میں ڈال دیں اور کوئی
نتیجہ نہیں نکلے گا۔میں صرف اسی کا رروائی کا مشورہ نہ دوں گا بلکہ اس کے علاوہ
میرے نزدیک مسلمانوں کو آئندہ کے لئے ایک عملی پروگرام بھی بنانا
چاہیئے۔سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس معاہدہ کی
پابندی کا اثر اسلام پر کیا پڑے گا۔اس سوال کا جواب دینے
وقت ایک چیز نمایاں طور پر ہمارے سامنے آجاتی ہے اور
وہ ان علاقوں کی نگہداشت ہے جن میں مسلمان بستے ہیں۔اور
جنہیں یونان اور آرمینیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔یونانیوں اور
آرمینیوں کا تعصب اسلام سے اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ اس کے
ثابت کرنے کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔جو کچھ ان دونوں
قوموں نے پچھلے دنوں میں مسلمانوں سے کیا ہے اس کو مد نظر
رکھتے ہوئے یہ بات یقینی طور پر کسی جاسکتی ہے کہ ان کی حکومت
میں باوجود یورپ کی تمام تسلیوں کے مسلمانوں کو امن نہ ہوگا۔اس طرح یورپ کے نئے تغیرات کے ماتحت اور کئی علاقوں میں
بھی مسلمانوں کو امن نہ ہو گا۔پس اس خطرہ سے ان ممالک کے
بھائیوں کو بچانے کے لئے فورا بلا تاخیر ایک عالمگیر لجنہ اسلامیہ
قائم ہو جانی چاہیئے۔جس کا کام یہ ہو کہ تمام دنیا کے مسلمانوں کی
مذہبی حالت کی اطلاع رکھے اور اس بات کی خبر رکھے کہ دنیا کے
۲۹۳
کسی علاقے میں مسلمانوں کو ظاہر و مخفی ذرائع سے اپنے مذہب کے
تبدیل کرنے یا به صورت دیگر بلاک ہو جانے پر تو مجبور نہیں کیا جاتا
اور اس غرض کے لئے دنیا کے تمام ممالک میں ایسے مبلغ بھیجنے چاہئیں
جو ہر جگہ کے مسلمانوں کو اپنے مذہب پر ثابت قدمی سے پابند رہنے
کی تلقین کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی جگہ مسلمانوں کو
جہڑا تو اسلام سے نہیں ہٹایا جاتا۔خواہ وہ جبز ظاہری اسباب سے
ہو خواہ مخفی اسباب سے۔اور اس کی جستجو رکھیں اور جس وقت
کوئی ایسی بات معلوم ہو فورا مرکزہ کو ان کی اطلاع دیں تا کہ تمام
متمدن دنیا کو اس سے اطلاع دی جاوے۔کیونکہ ظالم کو کس قدر
بھی طاقتور ہو جب اسے معلوم ہو کہ میرا ظلم دیکھنے والے موجود ہیں۔تو اسے بہت کچھ دینا پڑتا ہے اور اپنے نام کا خیال رکھنا پڑتا ہے پہلے
پھر آپ فرماتے ہیں :-
میں اس جگہ یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر اس امر کا
انتظار کئے کہ دوسرے لوگ اس امر کے متعلق کیا فیصلہ کرتے ہیں اس
تجویز کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر دی ہے۔اور مختلف ممالک
میں دو دو آدمی اس غرض کے لئے بھیجنے کی تجویز کر دی ہے۔اور
اور میری جماعت کے جانبازوں کی ایک جماعت نے اپنے آپ کو
اس غرض کے لئے وقت بھی کیا ہے جو عنقریب سہولت راہ میتر
آنے پر اپنے اپنے مفتوحہ علاقہ میں چلی جاوے گی۔۔اس وقت اسلام کی ترقی کے لئے ایک ہی راہ کھلی ہے کہ ہم تبلیغ
اسلام کے لئے کھڑے ہو جا دیں۔یورپ کو ترکوں سے نفرت جیسا کہ
میں پہلے بتا چکا ہوں کسی بد انتظامی کی وجہ سے نہیں بلکہ در حقیقت
اس کی وجہ یورپ
کا یہ خیال ہے کہ اسلام تہذیب کا دشمن ہے اور
وہ اس کو اپنی دنیا کا دشمن سمجھ کر جو اُن کو بہت عزیز ہے مٹانا چاہتے
ہیں۔پس جب تک یورپ کے دل سے بلکہ تمام سیحی دنیا کے دل
له الفضل ، جون ۱۹۲۰ء مشتاء
۲۹۴
سے یہ خیال دُور نہ کیا جاوے گا اسوقت تک ہرگز مسلمانوں کے مصائب
دُور نہیں ہو سکتے۔پس اُٹھوا اور اپنے جوشوں کے پانی کو یونہی زمین پر بہنے دینے کی بجائے
تبلیغ اسلام کی نہر کے اندر محدود کر دو۔تا ان کا کوئی فائدہ ہو اور
ان سے کام لیا جا سکے۔پانی جب سطح زمین پر بہہ جاتا ہے۔تو
اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔لیکن وہی پانی جب نہر کی تشکیل میں
بند کر دیا جاتا ہے تو اس سے ہزاروں ایکڑ زمین سیراب کی جا
سکتی ہے اور آبشاریں بنا کر اس سے بجلی نکالی جاسکتی ہے۔پیس
اے احباب کرام! ملک کے جوش کو بیہودہ طور پر ضائع نہ ہونے
دو۔بلکہ اس سے اسلام کی ترقی کے لئے کام لو اور پھر دیکھو
کہ خدا تعالے کی نصرت کس طرح نازل ہوتی اور اسلام کے جلال
کو دنیا پر ظاہر کرتی ہے یانہ
آخر پر آپ نے اس مضمون کو ختم کرتے ہوئے اپنے اس یقین محکم کا اظہار کیا کہ سیاسی
غلیہ کے با وجود عیسائیت کے دن اب گنے جاچکے ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام
کے ظہور کے بعد زمانے کے حالات بہر حال بدلیں گے اس لئے مایوسی کی کوئی وجہ نہیں
چنانچہ اس فقرے پر آپ نے مضمون کو ختم کیا کہ :۔خدا کی غیرت اس کے مامور کے ذریعہ سے ظاہر ہو چکی ہے۔اور اب
سب دنیا دیکھ لے گی کہ آئندہ اسلام مسیحیت کو کھانا شروع
کر دے گا اور دنیا کا آئندہ مذہب وہی ہو گا جو اس وقت سب
سے کمزور مذہب سمجھا جاتا ہے۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ يله
اس کانفرنس پر سبھی مچھ ماہ گذر گئے لیکن ہے
کا پر سبھی ماہ گزر گئے
آنٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا۔تمام ہندوستان میں شور و غوغا تو برپا رہا لیکن ایک کوڑی کا فائدہ نہ ترکوں کو حاصل ہوا ،
له الفضل ، جون ۹۳ مشت ۲ ایضاً مه
۲۹۵
نہ عالم اسلام کو۔نعروں۔ہلڑ بازی اور گالی گلوچ نے اتحادی طاقتوں کو کچھ اور بھی مسلمانوں
سے بدظن کر دیا لیکن ان کی داد رسی پہ آمادہ نہ کیا۔یہ دور ہندوستان کے مسلمانوں کے
لئے شدید بے چینی کا دور تھا۔جذبات مشتعل ہو چکے تھے۔دینی غیرت جوش میں تھی اسلام
کے لئے عوام الناس جان نذر کرنے کے لئے تیار کھڑے تھے۔کچھ کر گزرنے کو جی چاہتا تھا۔مگر کیا ہونا چاہیے تھا اور کیا کرنا چاہیئے تھا اس کی کسی کو کچھ خبر نہ تھی۔بالاخر یہ جوش و
فروش اس مشہور تحریک ترک موالات پر مرتکزہ ہوا جسے تحریک خلافت بھی کہا جاتا ہے اس
وقت کے مسلمان رہنماؤں کی اکثریت اس بات پر متفق ہو چکی تھی کہ خلافت عثمانیہ کو از سیر تو
قائم کرنے اور ترکوں کو ان کے غصب شدہ حقوق دلانے کے لئے انگریزوں پر ایسا شدید
سیاسی دباؤ ڈالنا چاہیئے کہ وہ مسلمانوں کی خواہش کے سامنے سر جھکانے پر مجبور ہو جائیں
چنانچہ آپس کی مشاورتوں کے بعد یہ طے کر لیا گیا کہ انگریزوں سے ترک موالات کی جائے
جس کے معنے یہ تھے کہ ہر میدان میں عدم تعاون ہو۔خطابات واپس کئے جائیں۔فوجی اور
سول نوکریوں سے استعفے دیئے جائیں۔وکیل وکالت کی ڈگریاں واپس کردیں۔مسلمان
طلباء کا لجوں سے اُٹھ آئیں اور آئندہ کوئی طالب علم سکولوں اور کالجوں میں داخل نہ ہو
سب سے بڑھے کہ یہ کہ اہلِ ایمان کے لئے جہاں تک ممکن ہو وہ اپنی جائیدادیں فروخت
کر کے پونجی بغل میں داب ہندوستان سے افغانستان کی طرف ہجرت کر جائیں۔آج آپ
کو یہ باتیں خواہ کیسی ہی عجیب کیوں نہ دکھائی دیں۔کل انہی باتوں پر ہندوستان کے کم و بیش
تمام مسلمان لیڈر متفق ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔شمال سے جنوب تک کوئی ہنگامہ سا
ہنگامہ تھا۔مسلمانوں میں سے وہ سنجیدہ طبقہ جو اس تحریک کو ایک سنگین مذہبی اور سیاسی
غلطی شمار
کرتا تھا۔محض ایک معمولی اور بے اثر اقلیت کی حیثیت رکھتا تھا۔کون تھا
تو اسے لب کشائی کی اجازت دیتا۔اور کس کی مجال تھی اور کیسے یہ طاقت تھی کہ تحریک ترک
موالات کے خلاف ایک لفظ تک زبان سے نکال سکے۔اس زمانے کے حالات کا جائزہ
لیتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مسلمانوں کی سیاسی فکر کا گویا دوالہ نکل چکا تھا تس پیر
ظلم کی انتہاء یہ تھی ک عالیم اسلام کی بہبود کے لئے اس ملک گیر تحریک کی قیادت عملا تھا تھا
گاندھی کو سونی جا رہی تھی۔بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ترک موالات کی بیٹی ہی مہاتما جی
کی پڑھائی ہوئی تھی مسلمان
علماء کی مجلس میں وہ شریک ہوتے۔ان کے جلسوں کی صدار
۲۹۶
کرتے اور انہیں خوب اس عزم میں پختہ کرتے کہ اسلام کی خدمت کا یہی وقت ہے لہذا اپنا سب
کچھ قربان کر کے انگریز کا سر کھیل کر رکھ دو۔یہ صورتِ حال مسلمانان ہند کے لئے اتنی خطرناک
تھی کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ جیسا نڈر مجاہد اس موقع پر خاموش نہیں
رہ سکتا تھا۔چنانچہ اس علم کے باوجود کہ اس موقع پر سچی اور درست بات کہنا مسلمانوں کی
شدید دشمنی مول لینے کے مترادف ہے۔آپ نے محض اسلام کی محبت اور مسلمانوں
کی خیر خواہی
سے مجبور ہو کر بیش قیمت نصائح اور علمی دلائل پر مشتمل دو مشہور کتاب لکھی جو ترک موالله
اور احکام اسلام ہی کے نام سے طبع کروا کر دانشوروں میں تقسیم کی گئی۔آپ خوب جانتے
تھے کہ آپ کا یہ مشورہ بھی پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا جائے گا لیکن آپ دنیا کی
پسندیدگی اور ناراضنگی سے بے نیاز تھے اور اپنے ہر فعل کو محض رضائے الہی کی کسوٹی
پر پرکھنے کے عادی تھے۔اسی لئے آپ نے اپنی نصائح کے امکانی رقہ عمل کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا :-
میں جانتا ہوں کہ ترک موالات کے بانیوں کو میری یہ تحریر تبری
لگے گی اور اُن کے فریب خوردہ ساتھی بھی اس پر غصہ کا اظہار
کریں گے۔مگر اُن کی ہمدردی اور ان کی خیر خواہی مجھے مجبور
کرتی ہے کہ میں سچی سچی بات اُن کو سُنا دوں۔حق ایک سخت
کڑوی چیز ہے اور بہت دفعہ انسان خود اپنے آپ کو حق سُنانے
سے بھی ڈر جاتا ہے مگر ہم نے اپنی زندگیاں اسی لئے وقف کی
ہوئی ہیں اور خدا کے بندوں کی ہدایت کا بار اپنے سروں پر
اٹھایا ہے اور کسی کی مخالفت یا عداوت کی ہمیں پرواہ نہیں۔طبیب کبھی بیمار کی سختی کو دیکھ کر علاج کو ترک نہیں کرتا۔پس
ہم بھی اپنے کام سے باز نہیں رہ سکتے اور اپنے بھائیوں کی اصلاح
سے مایوس نہیں ہیں کیا کہ
اس کتاب کے تعارفی کلمات میں بھی آپ صاحب دل اور اہل درد اصحاب سے
اپیل کرتے ہوئے لکھتے ہیں :-
پس میری ان تمام اصحاب سے جو ملت خیر انام سے محبت رکھتے ہیں
لے ترک موالات اور احکام اسلام ص
السلام الامر
۲۹۷
اور اس کے احیاء کے متمنی ہیں درخواست ہے کہ وہ اس رسالہ کو
جہاں تک ہو سکے اپنے دوستوں، واقفوں ہشنا ساؤں اور ہموطنوں
تک پہنچائیں اور اس خطرناک رو کے روکنے میں پوری سعی کریں
جو اسلام کے بدنام کرنے کا باعث ہو رہی ہے اور مسلمانوں کی رہی
سہی طاقت کے مٹانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔یہ وقت غفلت کا
نہیں ہے۔اسلام پہلے ہی بہت صدمہ خوردہ ہے اور اس کی پاک
اور پر امن تعلیم پر پہلے ہی نہایت میلے کچیلے غلاف ڈالے جانچے
ہیں اب زیادہ تعقل قابل برداشت نہیں۔پس اُٹھو اور بلا کسی
سلامت کے خوف اور لوگوں کے طعنوں کے ڈر کے اس کی مڑ کے
لئے کھڑے ہو جاؤ۔بے شک لوگ آپ کو ترک موالات کی مخالفت
کی وجہ سے بُزدل کہیں گے اور خوشاندی نام رکھیں گے۔لیکن
اگر اسلام کی محبت کے لئے آپ یہ کام کریں گے تو یہ باتیں آپ
کا نقصان نہیں کر سکتیں۔وہ شخص بہادر نہیں ہوتا جو بُزدل کہلانے
سے ڈر جاتا ہے۔اور نہ وہ بند دل ہوتا ہے جو حق کو اس لئے نہیں
چھوڑ دنیا کہ لوگ اُسے بزدل کہیں گے۔خاکسار مرزا محمود احمد
اس تھید کا آخری فقرہ ہر دور، ہر ملک اور ہر مذہب و ملت کے اہنماؤں کے لئے ایک
رنور کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سے بہتر الفاظ میں ہم
میں ہم آپ کی صاحب عزم شخصیت کا
تعارف کرانے سے قاصر ہیں۔یقینا وہ ایک بہادر شخص تھا جو بُزدل کہلانے سے کبھی نہیں
ڈرا۔اور کبھی اس نے حق کو اس لئے نہیں چھوڑا کہ لوگ اس کو منہ دل کہیں گے۔تحریک ترک موالات پر آپ کا تبصرہ محض ایک مفید سیاسی مشورہ ہی نہیں بلکہ
علوم قرآنی کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے اور اسے پڑھے بغیر صحیح معنوں میں یہ بات سمجھ
میں نہیں آسکتی کہ آپ کا یہ دعوی کیا معنے رکھتا تھا کہ میری سیاست قرآن پر مبنی ہے
آپ نے متواتر قرآنی آیات سے استدلال کرتے ہوئے مسلمان قیادت کی غلطیوں کی
نشاندہی فرمائی نے ان کے لائحہ عمل کو سراسر غیر اسلامی ثابت کیا جو بظاہر اسلام کی
بہبود کی خاطر مسلمانوں کے سامنے پیش کیا جا رہا تھا۔آپ نے قرآن کریم سے اسے غلط