تحریک شدھی

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۳۱۱
تحریک شدھی
بیسویں صدی کے اوائل میں بعض مخلص مسلمان رہنماؤں کو یہ روح فرسا خبر ملی کہ نادۃ العلماء
اور علی گڑھ کی مسلم یونیورسٹی کے ارد گر دینے والے بعض ملکانہ راجپوتوں کو ہندو پنڈت شده"
کر کے اسلام سے منحرف کر رہے ہیں۔مولانا شبلی نعمانی کو اس خبر سے ایسا شدید دھچکا لگا کہ ان کا غم
و غصہ بے ساختہ ان لفظوں میں ڈھل گیا:۔جس وقت میں یہاں سے چلا ہوں میری جو حالت تھی، یہ طلبہ ندوہ کے
جو یہاں بیٹھے ہیں وہ اس کے شاہد ہوں گے کہ میں نے اس وقت کوئی
کالی نہیں اُٹھا رکھی تھی جو میں نے ان ندوہ والوں کو نہ سُنائی ہوگی۔کہ اے بے حیاؤ ! اور اسے کم بختو ! ڈوب مرو۔یہ واقعات پیش
آئے ہیں۔ندوہ کو آگ لگا دو اور علی گڑھ کو بھی پھونک دو یہی
الفاظ میں نے اُس وقت بھی کیے تھے اور آج بھی کہتا ہوں کیا ہے
اس صورتِ حال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے انہوں نے اپریل س پر میں لکھنؤ کے مقام
پر تمام ہندوستان کے مسلمان مشاہیر کی ایک کانفرنس طلب فرمائی۔علامہ شبلی کے سوانح نگار
مولانا سید سلیمان ندوی اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :-
مولانا یہ چاہتے تھے کہ اشاعت کے کام تمام فرقے مل کر کریں۔اسی
لئے مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب) جواب خلیفہ قادیان ہیں اور
خواجہ کمال الدین صاحب تک کی شرکت سے انکار نہیں کیا گیا اس
پر اسی جلسہ کے دوران میں مولانا پر یہ الزام رکھا گیا کہ انہوں نے
قادیانیوں کو جلسہ میں کیوں شریک کیا ؟ اور ان کو تقریر کی اجازت
کیوں دی ؟ نه
اس کا اثر مولانا شبلی پر یہ ہوا کہ
مولانا بیمار اور پراگندہ خاطر ہو کہ مولوی عبدالسلام صاحب
اور سیرت کو لے کر بمبئی روانہ ہو گئے اور دو چار ماہ کے غور و فکر کے
لے حیات شبلی 0 - 000 - سے حیات شبلی م۵۶ -

۳۱۴
بعد جولائی ۱۹۱۳ء کو ندوہ سے مستعفی ہو کر سبکدوش ہو گئے اور
سے کر
کام کی ساری تجویز میں درہم برہم ہو کر رہ گئیں پیش
اس واقعہ کے بعد ملکانہ کے ہندو پنڈت تو مسلسل مسلمانوں کو شُدھ کرنے میں مشغول
رہے لیکن مسلمان علماء اس عظیم فتح کی خوشی میں اطمینان سے اپنے گھروں میں جا سوئے کہ
وہ قادیانیوں کو اسلامی جہاد میں شرکت سے باز رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وقت
گزرتا رہا۔یہاں تک کہ ماریچ سائد کی ایک نامسعود صبح مسلمانان ہند پر اس حال میں طلوع
مد
ہوئی کہ آریہ سماجی رہنما اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے تھے۔اور اسلام کا شدید معاند
شردھانند بڑے فخر سے یہ اعلان کر رہا تھا کہ :۔نواح آگرہ میں راجپوتوں کو تیز رفتاری سے شدھ کیا جا رہا ہے۔اور اب تک چالیس ہزار تین سو را جیوت ملکانے ، گوجر اور جاٹ
ہندو ہو چکے ہیں۔ایسے لوگ ہندوستان کے ہر چھتے
میں ملتے ہیں۔یہ پچاس ساٹھ لاکھ سے کم نہیں اور اگر ہندو سماج
ان کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام جاری رکھے تو مجھے تعجب نہ ہوگا
کہ ان کی تعداد ایک کروڑ تک ثابت ہو جائے " ہے
یہ اعلان کیا تھا ایک ہم کا خوفناک دھماکہ تھا جس نے مسلمانانِ ہند کو مشرق سے
غرب تک ہلا کر رکھ دیا اور اس عجیب حال میں بیدار کیا کہ سینے چاک اور دل فگار تھے۔ہندوؤں نے صرف اسی اعلان پر اکتفا نہ کی بلکہ شدھی کی تحریک کو سارے ہندوستان
میں پھیلا دینے کے لئے ایک عام بگل بجا دیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں ہر طرف
ایک شور آہ و بکا بیا ہو گیا۔اور مسلمان اخبارات بڑے موثر اور پر درد انداز میں اپنے
علماء اور دیگر راہ نماؤں سے اپیلیں کرنے لگے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر
خدمت اسلام کے لئے آگے آئیں۔اور میں فرقے کو جس قدر توفیق ملے ملکا نہ کئے مسلمانوں
کو مرتد ہونے سے بچانے کی کوشش کرے۔چنانچہ مختلف مسلمان فرقوں کی طرف سے
متعد و مہمات کا آغاز کیا گیا اور لکھو کھا روپیہ چندہ جمع کرنے کی اپیلیں جگہ جگہ شائع ہونے لگیں
اسی طرح جانی قربانی کے لئے بھی مجاہدین کو بلایا گیا۔شیعوں نے ایک الگ مہم کا آغاز
کیا کہ وہ اپنے طور پہ ارتداد کی اس خوفناک رو کو پلیٹ سکیں۔اس وقت ایک مشہور اخبار
لے حیات شبلی ص۵۷ کے اخبار پرتاپ لاہور ۶ ار تاریخ ۱۹۲۳ مگا -

۳۱۳
کے مدیر نے نام لے کر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدکو بھی پکارا کہ اسے عہد روٹی اسلام کا عونی
رکھنے والو! آج تم کہاں ہو۔آج اسلام کے لئے قربانی کے میدان تمھیں اپنی طرف بلا رہے ہیں۔آج وقت ہے کہ تم اور تمہاری جماعت اپنے دعووں کی صداقت کا ثبوت دو۔اگرچہ اس دعوت
سے ایک روز قبل ہی یعنی ، مارچ ۱۹۲۳ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اسی
موضوع پر جماعت کو مخاطب فرما چکے تھے اور یہ ہدایت دے چکے تھے کہ جماعت ہر قربانی
کے لئے تیار ہو جائے اور ایک ایسی سکیم کا بھی تعارف کرواچکے تھے جو آپ نے پہلے سے ہی
ختنہ ارتداد کے سدباب کے لئے تیار کر لی تھی لیکن وکیل امرت سر کی اس دعوت پر غیرت ایمانی
کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ نے فوری طور پر بذریعہ اشتہار 19 مارچ کو اس کا جواب لکھا اور
ان کوششوں سے مختصرا اہلِ اسلام کو آگاہ کیا جو پہلے ہی اس بارہ میں شروع کی جاچکی تھیں
نیز اس سلسلہ میں مسلمانان ہند کو ۲۰ لاکھ روپے چندہ اکٹھا کرنے کی ترغیب دی اور فرمایا
کہ سب فرقے اپنے اپنے حصے کی رقم خود ہی اکٹھی کریں اور خود ہی اپنے زیر انتظام خرچ کریں
اسی طرح ہر فرقے کے زیر انتظام مجاہدین کے الگ الگ دستے اس مشترکہ ذمہ داری کو ادا
کرنے کے لئے روانہ ہو جائیں۔آپ نے فرمایا اگر چہ تعداد کے اعتبار سے ۲۰ لاکھ میں سے
باقی مسلمانوں کے مقابلہ میں جماعت احمدیہ کا حصہ 140 واں یعنی صرف تیرہ ہزار روپے
بنتا ہے لیکن جب مندرجہ ذیل دو اُمور کو ملحوظ رکھا جائے تو اس قربانی میں جماعت کا
حصہ اور بھی کم مقرر ہونا چاہیئے۔اول :- جماعت میں تحروڑ پتی تو الگ رہے لکھ پتی بھی کوئی نہیں جبکہ دوسرے تمام
مسلمان فرقوں میں متعدد کروڑ پتی یا لکھ پتی موجود ہیں۔دوم :- ماضی قریب میں جماعت احمدیہ کی خواتین خدمت اسلام کی ایک نہایت اہم
ذمہ داری قبول کر چکی ہیں یعنی تعمیر مسجد برلن کے ضمن میں پچاس ہزار روپے پیش کرنے کا
وعدہ کر چکی ہیں اور اس وقت وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں مصروف اور زیر بار ہیں۔تاہم کمی کے مندرجہ دونوں تقاضوں کے باوجود حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس
عزم کا اظہار فرمایا کہ تیرہ ہزار روپے میں سے کچھ کم کرنے کی بجائے آپ اپنی جماعت کے
خلوص اور قربانی کے معیار کے پیش نظر تحریک شدھی کے ضمن میں پچاس ہزار روپے جمع
کرنے کا اعلان کرتے ہیں جو اسلام کے حق میں تحریک شدھی کا رخ پلٹنے کیلئے خرچ کئے جائینا

۳۱۴
جس وقت حضرت خلیفہ ایسیج نے فتنہ ارتداد کے سدباب کے لئے جماعت احمدیہ کی طرف
سے پچاس ہزار روپے کا وعدہ کیا ، مناسب ہوگا کہ جماعت کی اس وقت کی عمومی مالی حالت
کا بھی کچھ جائزہ لے لیا جائے تاکہ کچھ اندازہ ہو سکے کہ اس وعدہ کی کیا حیثیت تھی۔آج کے
معیار سے دیکھا جائے تو پچاس ہزار روپے کی رفتم ایک ایسی معمولی رقم ہے۔کہ جماعت احمدیہ
میں متعدد ایسے افراد مل جائیں گے جو انفرادی طور پر تہی اس سے بہت زیادہ رقم خدمت دین
کے لئے پیش کر سکتے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔لیکن اس وقت کے حالات آج سے بالکل مختلف
تھے۔اول تو اُس وقت اور آج کے روپے کی قیمت میں ہی زمین آسمان کا فرق ہے۔دوسر
جماعت کی مالی حالت فی ذاتہ بھی بہت خراب تھی۔اور ذرائع آمد نہایت قلیل اور
تحریک شدھی سے صرف ایک سال قبل یعنی مارچ ۱۹۲۳ء کی مشاورت کی رپورٹ
پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ باقاعدہ ایجنڈے پر یہ مسئلہ برائے غور پیش تھا کہ جماعت
احمدیہ جس شدید مالی شجران میں سے گزر رہی ہے اس کا سد باب کیسے کیا جائے۔انجمن
کی غربت کا عالم یہ تھا کہ کارکنوں کو تنخواہیں دینے کے لئے بھی پیسے موجود نہیں تھے کارکنوں
کی کئی کئی ماہ کی تنخواہوں کا قرض انجمن پر چڑھا ہوا تھا اور انجمن کا قرضہ کم ہونے کی بجاے
روز بروز خطرناک رفتار کے ساتھ بڑھ رہا تھا۔جماعت اپنی شربت اور بے سروسامانی
کے باوجود جس عالمگیر ملیہ اسلام کی جدوجہد میں مشغول تھی۔اس کے مالی تقاضے تمام تو پور
کرنے تو در کنار ادتی ضرورتیں پوری کرنے کی بھی جماعت میں طاقت نہ تھی اور احمد می مبلغین
نهایت درد ناک حالات میں زندگی بسر کر رہے تھے۔ممالک بیرون میں مبلغ ہمار پڑے تو
علاج کے لئے دوا تک کے پیسے نہ ہوتے تھے۔اس مالی بحران کے دوران جماعت احمدیہ
کا سالانہ بجٹ جس طرح بنایا گیا۔اور سخت تنگی سے بنائے ہوئے بجٹ کے باوجود جماعت کو
جن شدید مشکلات سے گزرنا پڑ رہا تھا ان کا ذکر حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے مجلس شوری کی تقریر میں ان الفاظ میں کیا :۔ایک اور کمیٹی بٹھائی جس نے ۳۔۴ ہزار کی اور کسی کی پھر کیٹ
میرے پاس آیا۔میں نے اس میں ۳۰ ہزار کی کمی کی مگر باوجود اس
کے کہ اس قدر کمی کی اور لڑکوں کے وظائف میں اس قدر کمی کی،
کہ اس سے کم نہیں ہو سکتی تھی۔اور باوجود اس کے کہ پہلے ہی جو تنخواہ

PIA
باہر ملتی ہے اس سے بہت کم بیاں کام کرنے والوں کو ملتی ہے۔اب
ان کی تنخواہ میں اور بھی کمی کر دی گئی ہے۔غرباء کو بچانے کے لئے
جن غرباء کو محط الاؤنس ملتا تھا وہ بند نہ کیا۔بلکہ جن کی تنخواہ 40 سے
پر تھی ان کو پندرہ فی صدی اور جن کی ۱۰۰ سے اُوپر تھی اُنکی نہیں
فیصدی کم کر دی گئی۔میں نے کہا ان
کو قربانی کرنی چاہئیے۔اور
سب نے خوشی سے منظور کر لیا اور باوجودیکہ یہاں کے لوگوں کو
کم تنخواہیں ملتی ہیں اور گورنمنٹ نے دگنی تگنی کر دی ہیں مگر ہم
نے اور کم کر دی ہیں۔مگر بجائے اس سے بوجھ کم ہو جانے کے
ابھی تک کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئیں۔پہلے تین ماہ کی تنخواہیں
باقی تھیں اور اب پانچ پانچ ماہ کی ہیں۔اور اب حالت یہانتک
ہوگئی ہے کہ چونکہ انہوں نے قرض لے کر کھایا ہے اس لئے دکانوں
کا دیوالہ مکل گیا۔ادھر پانچ پانچ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں ادھر
دکانوں پر سرمایہ نہیں رہا۔۔یہاں ایسا ہو رہا ہے
کہ کئی لوگوں کو کئی کئی دن کا فاقہ ہوتا ہے۔ابھی ایک شخص نے
بتایا کہ میرے پاس سے ایک شخص گزر رہا تھا جو فاقہ سے تھا۔میں
نے اس کی شکل سے اسے پہچانا اور فی الواقعہ کئی دن کا اسے فاقہ
تھا۔اس نے کچھ دیا مگر آدھا ایک اور کو راستہ میں دے دیا۔اسی طرح ایک اور کے متعلق سنا کہ فاقہ سے بہوش ہو گیا۔اور میں
نے گھر کا کھانا اسے بھیجا اور آدمی کو کہا کہ کھلا کر آنا۔میں سمجھتا ہوں
کہ یہاں ایسے مخلص ہیں کہ بھوک سے مر جائیں گے اور کام نہ چھو نگے
مگر کیا ہماری جماعت کے لئے یہ دعیہ نہ ہوگا کہ ایسے کا رکن بھوکے
مرگئے۔تو مالی لحاظ سے نہایت نازک وقت آیا ہوا ہے اسے
ま
یہ وہ حالات تھے جن میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جماعت احمدیہ کی
خواتین کے سامنے تعمیر مسجد برلن کی سکیم پیش فرمائی۔آپ نے جماعت پر واضح کیا کہ ہم اپنی
مالی مشکلات کو دینی ضروریات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔آپ نے انہیں بتایا۔کہ
ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء ۵ - ۱۹

آج جرمنی میں خدمت اسلام کا ایک نیا اور وسیع میدان کھلا ہے جس کے تقاضوں کو کسی قیمت
پر نظر اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔جنگ عظیم کے بعد جرمن قوم میں نفسیاتی لحاظ سے ایسے حالات
پیدا ہو چکے ہیں کہ یورپ کے دیگر ممالک کی نسبت اس میں اسلام قبول کرنے کا امکان زیادہ
روشن نظر آتا ہے۔نہیں آپ نے اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ جماعت پہلے ہی شدید مالی
مشکلات میں گرفتار ہے مسجد برلن کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک فرمائی اور احمدی مستورات
کو اس بات کا پابند کر دیا کہ وہ پچاس ہزار روپے کی خطیر رقم مسجد برین کی تعمیر کے لئے خاصہ
اپنے ذرائع سے پیش کریں اور اپنے خاوندوں سے کوئی مطالبہ نہ کریں۔یہ پابندی اس لئے
تھی کہ واقعہ جماعت کے مردوں میں اس وقت مزید مالی بوجھ برداشت کرنے کی طاقت نظر
نہ آتی تھی اور عورتوں سے یہ توقع تھی کہ وہ اپنے اندوختے اور زیورات فروخت کر کے
اسلام کی اس اہم ضرورت کو پورا کر دیں گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔لیکن یہ ایک الگ انسان
ہے جس کا کچھ ذکر اپنے محل پر کیا جائے گا۔فی الوقت اس کا ذکر محض اس لئے کیا گیا ہے
کہ آج شد معنی کے حالات کا مطالعہ کرنے والا قاری یہ اندازہ کر سکے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے ملکانہ کے جہاد کے لئے میں جماعت سے پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا
وہ کن حالات میں سے گزر رہی تھی۔اور یہ مطالبہ اپنی ذات میں کیا قیمت اور کیا مقام
رکھتا تھا یہ دونوں مطالبات جہاں ایک طرف آپ کے صاحب عزم ہونے پر دلالت کرتے
ہیں وہاں اس بات کی بھی شہادت دیتے ہیں کہ آپ کو اپنے رب کے فضلوں اور نصرت
پر غیر معمولی ایمان اور توکل تھا اور یقین تھا کہ یہ خدا ہی کے کام ہیں اور وہی ان کے
پورا کرنے کے سامان کرے گا۔پس دنیا نے یہ عجیب معجزہ دیکھا کہ فاقہ کشوں کی اس جماعت
نے اسلام کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دی اور قربانی کے ہر مطالبہ پر پہلے سے
بڑھ کر جوش اور صدق دل کے ساتھ لبیک کہا۔یقینا یہ خدا ہی کا فضل تھا لیکن فضل
محمود کے ذریعہ ظاہر ہوا تھا۔جماعت کو خدا نے ایک ایسا عظیم رہ نما عطا کیا تھا کہ
جو خدمت اسلام کے لئے ان فدائیوں کے خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ کر پیش کرنے کیلئے
تیار تھا وہ ایک ایسار رہنما تھا جو قربانی کے ہر میدان کی طرف پہلے خود قدم بڑھاتا اور
پھر جماعت کو اپنے پیچھے قدم بڑھانے کی دعوت دنیا۔اس کے کردار میں ایک عجیب بلندی
تھی۔اس کی زبان میں ایک عجیب جادو تھا۔جب وہ خدمت اسلام کے لئے قربان گاہوں

کی طرف جماعت کو بلاتا تو دلوں کی عجیب کیفیت ہو جاتی۔جوشِ خدمت سے سینے پھٹنے لگتے۔اور دل اچھل اچھل کر دین محمد پر نچھاور ہونے کے لئے ہنسلیوں سے سڑسکرانے لگتے۔جماعت
والہانہ اس کے پیچھے دوڑ پڑتی۔اور ہر احمدی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش
کرتا۔جو کمزور تھے گرتے پڑتے گھسٹتے قربان گاہوں کی طرف روانہ ہو جائے اور جو لا چار اور
معذور تھے وہ زبان حال سے یہ درد ناک گیت الا پا کرتے۔وہ خوش قسمت ہیں اُس مجلس میں جو گر پڑ کے جاپہنچے
کبھی پاؤں پہ سر رکھا کبھی دامن سے جانیئے
مرے ہمرازہ پر وہ پرشکستہ کیا کریں جن کے
ہوا میں اُڑ گئے نالے گئیں بے کار فریا دیں
جس رنگ میں آپ نے اس تحریک کو جماعت احمدیہ میں چلایا اور آریہ سماج کے مقابلے
میں مٹھی بھر فدائیوں کو ایک عجیب شان ایمانی کے ساتھ صف آرا کیا۔یہ سرگزشت
تاریخ احمدیت میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔سب سے پہلے تو آپ نے کام کا ایک باقاعدہ منصوبہ تیار کیا۔اور فوری طور پر حالات
کا جائزہ لینے کے لئے بعض ذہین تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملکانہ کے علاقے میں روانہ کیا اس
کے بعد خطبات اور تقاریر کے ذریعہ جماعت کو اس مسئلہ کی نوعیت سے پوری طرح آگاہ
کیا۔مشکلات سے خبردار کیا۔خوب اچھی طرح واضح کر دیا کہ ایک انتہائی طاقتور دشمن کا سامنا
ہے تو کیا بلحاظ جمعیت اور کیا بلحاظ مال و دولت اتنا بڑا ہے کہ دنیوی لحاظ سے جماعت احمدیہ
کو اس سے کوئی نسبت نہیں۔اس کے بعد اسلام کے دورہ اول کے مسلمان مجاہدین کی عظیم
قربانیاں یاد دلاکر ان کے دلوں میں ایک ایسی ہلچل مچادی کہ بڑے اور چھوٹے مرد اور
عورتیں ، جوان اور بچے سبھی اپنا سب کچھ اسلام کے لئے قربان کرنے کو تیار ہو گئے۔لیکن
آپ نے ان کے ان جذبات کو بے محابا سڑکوں پر بے لگام نہ ہونے دیا۔اور عوامی مظاہروں
کی صورت میں ان کے دلولوں کو ضائع ہونے کی اجازت نہ دی۔قادیان کی گلیوں میں پر جوش
نعروں کی کوئی آواز بلند نہ ہوئی۔اور آریہ سماج کے خلاف دشنام طرازی کی کوئی مہم نہ
چلائی گئی البتہ قوم عزم صمیم کا پیکر بنی ہوئی عمل پیم کے لئے تیار ہو گئی۔سب سے پہلے آپ
نے جماعت کی توجہ کا رُخ دعا کی طرف پھیرا اور ان پر خوب واضح کر دیا کہ دُعا کے بغیر
-

مام
نتیجہ خیز عمل تو الگ رہا محض عمل کی توفیق بھی نہیں مل سکتی۔اور ہر مرد اور ہر عورت بوڑھا
اور سجتے اپنی اپنی استعداد کے مطابق دعاؤں میں مصروف ہو گیا۔تمام احمدی آبادیاں شب
زندہ دار ہوگئیں اور راتوں کو خدا کے حضور کی جانے والی گریہ وزاری کا شور گھر گھر سے
بلند ہونے لگا۔تہجدوں میں سربسجود ہو کر غلبہ اسلام کے لئے دعائیں کی جانے لگیں اور
اللہ کے دین کی نصرت اور حمایت کے لئے آگے قدم بڑھانے والے اللہ ہی سے نصرت اور
حمایت کی بھیک مانگنے لگے۔دعا کی طرف توجہ دلانے کے بعد آپ نے جماعت کو مال اور جان کی قربانی کی طرف
بلایا اور پیش آنے والی مشکلات سے بھی اچھی طرح آگاہ کر دیا۔ہر قسم کے خطرات کی
نشاندہی کی اور خوب کھول کر انہیں بتا دیا کہ اس راہ میں بہت سخت وقت آئیں گے بعض
اوقات کبھی بھور کے اور کبھی پیاسے کبھی دھوپ میں اور کبھی سردی میں کبھی ننگے پاؤں اور
کبھی پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ کبھی اپنا سامان اٹھاتے ہوئے اور کبھی دوسروں کا بوجھ
لئے ہوئے تمہیں دنوں، ہفتوں مہینوں گزر اوقات کرنی پڑے گی۔فقیرانہ گاؤں گاؤں پھر کر
اپنے غلطی خوردہ بھائیوں کو دوبارہ اسلام کی طرف بلانا ہوگا۔گالیاں کھا کہ صبر کرنا ہوگا
ماریں کھا کر دعا دینی ہوگی۔دوا کے بغیر ہرقسم کی بیماریاں کاٹنی پڑیں گی۔کمر توڑ مشقت
کے کام کرنے ہوں گے۔بیوی بچوں اور گھروں کے آرام کا خیال تک دل سے نکال دیا
ہو گا۔یہ سب کچھ واضح کر دینے کے بعد آپ نے انہیں یقین دلایا کہ اگر تم خدمت اسلام کی
ان قربانگاہوں کی طرف بڑھنے کی بہت پاتے ہو تو میں تمھیں خوشخبری دیتا ہوں کہ خدا تعالے
تمھارے ساتھ ہوگا اور دنیا کی کوئی طاقت اپنی ظاہری عظمت ، مال و دولت اور جمعیت
کے باوجو د تھیں شکست نہیں دے گی۔تم خدا کے پیارے ہو جاؤ گے اور دین و دنیا کی سعادتیں
اور برکتیں تھیں نصیب ہوں گی۔آپ نے جماعت سے ایسے صاحب عزم و استقلال مجاہدین کا مطالبہ کیا جو مصائب و
مشکلات تھی اتھاہ گہرائیوں میں بے دھڑک کود پڑنے کے لئے تیار ہوں۔آپ نے پہلے ہی
سے ان کو خبردار کر دیا کہ تمہارا مقابلہ صرف بیرونی دشمن ہی سے نہیں ہو گا خود تمہارے اپنے
بھائیوں میں سے مسلمان کہلانے والے علماء تمہارے خلاف فتووں کی ایسی مہم چلائیں گے
کہ تمہارے سامنے بھی ایک دشمن ہوگا اور پیچھے بھی ایک دشمن ہوگا اور ہر طرف سے تم پر

۳۱۹
وار کئے جائیں گے۔تمھیں کا فرو ملحد و دقبال قرار دیا جائے گا اور یہ کہا جائے گا کہ تمھاری
تبلیغ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے سے بدرجہا بہتر ہے کہ مرتد ہونے والے ملکانے آریہ،
بر ہمو سماج یا عیسائی ہو جائیں۔لیکن کسی احمدی کے ذریعہ کلمہ توحید کا اقرار نہ کریں لیکن جہاں
ایک طرف آپ دنیوی خطرات سے خوب تنبیہ کرتے وہاں خدا کی عظمت اور جلال کا نقشہ
بھی اس انداز میں کھینچتے کہ دل خشیت اللہ سے بھر جاتے۔اور دنیا کی زندگی اور دنیوی آرام
و آسائش سے دل اچاٹ ہو جاتے۔اور آپ کے خطبات کو سننے والا ہر شخص اور آپ کی
تحریکات کو پڑھنے والا ہر قاری برضا و رغبت ایک والہانہ جذبہ قربانی کے ساتھ اپنی زندگی
اور تمام متاع زندگی اس خدمت کے لئے پیش کر دیتا۔اس موقع پر آپ جماعت سے جس عظیم مالی قربانی کی توقع رکھتے تھے اور میں اسمائی اقدام
کے لئے آپ تیار کھڑے تھے اس کا اندازہ حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ہی۔اسے ایل ایل بی
کی روایت سے ہوتا ہے جو ذیل میں درج کی جاتی ہے حضرت شیخ صاحب فرماتے ہیں :-
۱۹۲۳ء کی مجلس مشاورت میں خاکسار موجود تھا۔حضور نے
شدھی کے متعلق تقریر کی اور ایک موقع پر یہ بھی فرمایا کہ اگر آریہ
قوم اپنے مال و دولت کے بل بوتے پر شدھی کو کامیاب کرنا چاہتی
ہے تو میرا اندازہ ہے کہ اس وقت میری جماعت کی کل جائیداد کی
قیمت کا اندازہ دو کروڑ روپیہ کے قریب ہوگا میری جماعت یہ
سب املاک و جائیداد اس تحریک شدھی کے خلاف قربان کرنے
سے دریغ نہ کرے گی۔اس بات سے حضور کا اولو العزم ہونا اور جماعت کی ایسی تربیت
کرنا اور یہ یقین کہ جماعت خوشی سے اپنا سب کچھ قربان کر دے گی
ثابت ہے۔چنانچہ بعد کے واقعات اسی اطاعت کو ثابت کرتے ہیں
سمعنا واطعنا کے مطابق۔مجھے نہیں معلوم کہ حضور کی تقریر کے یہ فقرات کہیں شائع یا صبح
ہوئے ہیں یا نہیں لیکن مجھے یہ اچھی طرح یاد ہیں اور میں کئی موقعوں
پر دوستوں اور دیگر اشخاص سے یہ ذکر کرتا رہا ہوں ۱۹۳۳ء کی

مشاورت کے بعد خاکسار کو بھی شدھی کے علاقے میں کام کرنے کی
تو نسیق اللہ تعالیٰ نے دی ہے
پس بہترین اور کامیاب رہنما وہی ہوا کرتا ہے جو عقل اور جذبات میں توازن قائم رکھے۔آپ نے اس تمام عرصہ میں اس توازن کو اس عمدگی کے ساتھ قائم رکھا کہ اس کا نظارہ کرنے
والا بے اختیار ہو کر مرحبا، اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے لگتا ہے۔ایک طرف تو ایسا عمدہ اور معقول
منصوبہ جماعت کے سامنے رکھا جو باقاعدہ منظم صورت میں جماعت کے لئے ایک پروگرام پیش
کرتا تھا اور جذباتی اور تخیلی اثرات سے پاک خالصہ عقل اور تجربات کی دنیا سے تعلق رکھتا
تھا۔یہ ایک نہری نظام کے مشابہ تھا جسے بڑے فکر و تدبر سے ، بڑی محنت اور جان کا ہی کے
ساتھ اس طرح تیار کیا گیا کہ ہر طرف آبپاشی کا ایک جال بچھ جائے۔اور پانی کا ایک ایک
قطرہ فصلوں کی نشو و نما کے لئے استعمالی ہو۔دوسری طرف آپ نے جذبات میں اپنی شعلہ
نوائی سے ایک ایسا ہیجان پیدا کر دیا کہ ہر سینے میں قربانی کے ولولے موجزن ہو گئے۔پھر
آپ
نے ان کو نظم و ضبط کا ایک عظیم بند باندھ کر اس طرح محفوظ کر لیا کہ وہ سیلاب کی صورت میں
غارت گری کرانے کی بجائے نظم و ضبط کی نہروں میں بہتے ہوئے جن زمینوں کا رُخ کریں حیات
آفر سنی ہی کا موجب نہیں۔اگر چہ وفور جذبات کا یہ عالم تھا کہ آپ چاہتے تو ہزارہ ہا مخلصین
کار زار تھی میں جھونک دیتے لیکن آپ جانتے تھے کہ اس طرح فائدہ کی بجائے نقصان
کا احتمال زیادہ ہے اور تھوڑے عرصہ ہی میں قوم کی ساری طاقت استعمال ہو کر جوش ٹھنڈے
پڑ جائیں گے۔چنانچہ آپ نے ابتداء میں صرف ڈیڑھ سو مجاہدین طلب کئے۔اگر چہ تھوڑے
نہی عرصہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب نوجوانوں اور بوڑھوں نے اپنے آپ کو پیش کر دیا لیکن
آپ نے بڑے حزم و احتیاط کے ساتھ حالات کے تقاضوں کے مطابق انتخاب فرمایا اور نہیں
مختلف گروہوں میں تقسیم کر کے ہر گروہ کا ایک امیر مقرر فرمایا۔کہ وہ اپنے علاقہ میں رہ کر مفوضہ
فرائض انجام دے۔ان سب پر مکرم چوہدری فتح محمد صاحب سیال رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر
کیا گیا۔جو اصولی ہدایات دی گئیں ان کا خلاصہ یہ تھا کہ امیر کی اطاعت ہر حال میں فرض ہوگی
نفسانی جوشوں کو دبانا پڑے گا۔اور شدید آزمائش کے باوجود فتنہ و فساد سے بچنا ہو گا ماریں
کھانے کے باوجود ہاتھ اُٹھانے کی اجازت نہ ہوگی۔کم از کم تین ماہ کے لئے وقعت کرنا ہو گا
اور اس عرصہ میں ہرقسم کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے علاقے کے باشندوں پر کسی
قسم کا مالی یا ذاتی بو مجھ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر کھانا میٹر نہیں

۳۲۱
تو چنے چبا کر اور اگر چنے بھی میسر نہیں تو درختوں کے پتے کھا کر زندگی کا رشتہ قائم رکھنا پڑیگا
کیک
مقامی باشندوں سے مانگ کر کھانے کا خیال ہی دل میں نہیں آنا چاہیئے۔صرف زبانی نصائح
سے کام نہیں لینا بلکہ جہاں تک ممکن جو علاقے کے مفلوک الحال اور ضرورت مندوں کا خیال
رکھنا اور ان کی مدد کرنی ہے۔ان اصولی ہدایات کی مشعل لئے جتنے قافلے اس مہم پر روانہ ہو
سبھی نے نظم وضبط کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا اور قربانیوں کی ایسی شاندار مثالیں قائم کر دیں
که قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یاد تازہ ہوگئی۔اگر چہ مجاہدین نے سو فیصدی اپنا خرج خود برداشت کیا۔لیکن ان اخراجات کے علاوہ
بھی جو مجاہدین کو میدان عمل میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے کرنے پڑتے تھے مرکزی انتظامی
ضروریات کے لئے لٹریچر کی اشاعت اور دنیا کو صورت حال سے باخبر رکھنے کے لئے اور پھر
عند الضرورت مقدمات کی پیروی اور حکام وقت سے رابطہ قائم رکھنے کے لئے ایک خطیر رقم
کی ضرورت تھی۔یہی وجہ تھی کہ آپ نے جماعت میں پچاس ہزار روپے چندہ کی تحریک فرمائی
اس تحریک پر بھی جماعت نے حیرت انگیز قربانی کا مظاہرہ کیا اور تھوڑے ہی عرصہ میں اس
مطالبہ کو پورا کر کے ایک دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔اس وقت یہ مالی تحریک اتنا بڑا
مطالبہ سمجھا جاتا تھا کہ ہندوستان کے غیر احمدی اور غیر
مسلم پریس نے بھی اس بات کا
نوٹس لیا اور نظریں اس طرف لگ گئیں کہ آیا یہ چھوٹی سی جماعت اتنے بڑے مطالبہ کو پورا
کر سکتی ہے یا نہیں ؟ بلاشبہ جماعت کی اس وقت کی حالت کو دیکھتے ہوئے یہ بہت بڑا
مطالبہ تھا۔ایک معمولی عزم و ہمت کا انسان گمان بھی نہیں کر سکتا تھا کہ یہ قلیل اور غریب
جماعت اتنی بڑی قربانی دے سکتی ہے۔لیکن دنیا نے بڑی حیرت سے دیکھا کہ جماعت نے ہر
رنگ میں آپ سے تعاون کیا اور ہر آواز پر لبیک کہا۔قربانیاں پیش ہی نہیں کیں بلکہ اس
شان اور اخلاص اور جذبہ ایمان کے ساتھ پیش کیں کہ ان کے ذکر پہ آج بھی آنکھیں ڈبڈبا
جاتی ہیں اور دل کی گہرائیوں سے خود بخود ان مجاہدین کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔الفضل
ه ۱ مارچ ۱۹۲۳ء میں ایک بوڑھے باپ کے جذبات کا ان الفاظ میں ذکر ہے :-
ار مارچ جب حضرت خلیفہ المسیح الثانی عصر کی نماز کے بعد
مسجد میں رونق افروز ہوئے تو قاری نعیم الدین صاحب بنگالی نے
جو ایک معمر اور سن رسیدہ بزرگ ہیں کچھ عرض کرنے کی اجازت

۳۲۲
چاہی۔اور اجازت ملنے پر اپنی بنگالی اردو میں ایک پُر جوش
تقریر کی۔قاری صاحب نے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو میرے بیٹے مولوی حاصل ارمین
اور مطیع الرحمن (متعلم بی اے کلاس نے مجھ سے کہا نہیں مگر میں
نے اندازہ کیا ہے کہ حضور نے جو کل راجپوتانے میں جا کر تبلیغ
کرنے کے لئے زندگی وقف کرنے کی تحریک کی ہے اور جن حالات
میں وہاں رہنے کی شرائط پیش کی ہیں شاید ان کے دل میں ہو کہ
اگر وہ حضور کی خدمت میں اپنے آپ کو پیش کریں گے تو مجھے جو
ان کا بوڑھا باپ ہوں تکلیف ہو گی۔لیکن میں حضور کے سامنے
خدا تعالے کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ مجھے ان کے جانے اور تکالیف
اٹھانے میں ذرا بھی غم یا رنج نہیں۔میں صاف صاف کہتا ہوں کہ
اگر یہ دونوں خدا کی راہ میں کام کرتے ہوئے مارے بھی جائیں تو
اس پر ایک بھی آنسو نہیں گراؤں گا۔بلکہ خدا تعالے کا شکر ادا
کروں گا۔پھر یہی دونوں نہیں میرا تیسرا بیٹا محبوب الرحمن بھی اگر
خدمت اسلام کرتا ہوا مارا جائے اور اگر میرے دس بیٹے ہوں اور
وہ بھی مارے جائیں تو بھی میں کوئی غم نہیں کروں گا۔شاید یہ خیال
ہو کہ بیٹوں کی تکلیف پر خوش ہونا کوئی بات نہیں۔بعض لوگوں کو
ایسی بیماری ہوتی ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کی موت پر بھی ہنستے
ہتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ اگر میں بھی خدا کی راہ میں مارا جاؤں
تو میرے لئے بین خوشی کا باعث ہوگا۔میں جانتا ہوں کہ ریا اور نمود ہلاکت کی باتیں ہیں اس لئے یکیں
حضور سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
میرے دل کو ریا اور عجب سے کہ ایمان کے لئے زہر ہیں بچائے اور
مجھے اخلاص عطا فرمائے۔بنگالی لوگ دل کے مضبوط نہیں ہوتے مگر
مسیح موعود پر ایمان لانے سے ہم لوگوں کے قلوب قوی ہو گئے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی