تحریک شدھی

سوانح فضل عمر (جلد دوم), حصہ 2

اور ایمان نے ہماری کمزوری کو دور کر دیا ہے یا نہ
ایسی کئی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں کہ جن کے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں تھا۔انہوں نے
پنے مکان یا زمین یا اثاثے بیچ کر اس جہاد میں حصہ لیا۔ڈاکٹر منظور احمد صاحب کے پاس صرف
ایک بھینس تھی وہی اونے پونے پر بیج دی اور اگر چہ سودا گھانے کا تھا مگر بڑی خوشی سے
اس کا ذکر کرتے تھے کہ وقت پر گاہک تل گیا۔بعض غرباء نے خطوط کے ذریعہ اجازت طلب کی
کہ جو کچھ بھی ان کے پاس ہے فروخت کر کے زاد راہ بنائیں اور میدان جہاد میں پہنچ جائیں۔زیره فیروز پور کے ایک غریب دوست علی شیر صاحب نے حضور کی خدمت میں لکھا:-
آپ کا حکم سنا۔میں ایک غریب آدمی ہوں حضور کی شرائط قبول
کر نیچے نا قابل ہوں جس کا مجھے افسوس ہے۔چالیس روپے کا مقرون
ہوں مگر ایک مکان ہے اگر حکم ہو تو اس کو فروخت کرنے یا رہن
رکھ کے میدان ارتداد میں جلد ہی چلا جاؤں۔خاکسار علی شیر- زیره فیروزپوریان
عورتوں میں بھی مسجد برلن کے چندہ کی ذمہ داری کے باوجود بے حد جوش تھا وہ اپنے
کپڑے اور ڈوپٹے وغیرہ اپنی ملکانہ بہنوں کے لئے تحفے کے طور پر بھجوا رہی تھیں چھوٹی چھوٹی
ہوار
بچیاں بھی اس کار خیر میں حصہ لے رہی تھیں۔ہماری ہمشیرہ امتہ القیوم بیگم جو ہمارے عم زاد
ایم ایم احمد سابق وزیر خزانہ حکومت پاکستان کی اہلیہ ہیں۔ان دنوں چھ سال کی تھیں۔انہوں نے بھی اپنا ایک چھوٹا سا ڈوپٹہ پیش کر دیا کہ کسی چھوٹی ملکائی کو دے دیا جائے
عمو گا دوسری احمدی بچیوں کا بھی یہی حال تھا۔اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی اپنی مجلسوں میں
میٹھے ملکانے کی باتیں کیا کرتے تھے۔احمدی خواتین کی جہاد کی تمنا صرف اسی بات میں محدود
نہ تھی کہ مال وزر کے ذریعہ مجاہدین کی مدد کریں بلکہ سخت بے قرار تھیں کہ کسی طرح میدان کا راس
میں خود پہنچ کر اس عظیم اسلامی جہاد میں حصہ لے سکیں۔بہن عمر بی بی نے آگرہ سے حضور
کی خدمت میں لکھا :-
حضور میں صرف قرآن مجید جانتی ہوں اور تھوڑا سا اُردو۔اپنے
بیٹے سے سنا ہے کہ مسلمان مرتد ہو رہے ہیں اور حضور نے وہاں
جانے کا حکم دیا ہے مجھے بھی اگر حکم ہو تو فورا تیا ر ہو جاؤں۔بالکل
ه اخبار الفضل ۵ در تاریخ ۱۹۲۳ء ملا له کارزارشت تھی مصنفہ ماسٹر محمد شفیع صاحب التسلم محرم
-

۳۲۴
دیر نہ کروں گی۔خدا کی قسم اٹھا کر کہتی ہوں۔ہر تکلیف اُٹھانے کو
تیار ہوں کالے
امتد الرحمن صاحبہ مڈوائف بھیرہ ہسپتال نے اس طرح اپنے جذبۂ شوق کا اظہار کیا۔حضور میرا باپ عاشق مسیح موعود تھا۔دنیا میں دو لڑکے اور ایک
لڑکی چھوڑ گیا۔میرے دونوں بھائی عبد الرحیم و عبداللہ سرفروشوں
میں حضور کے حکم سے کام کر رہے ہیں۔اس عاجزہ کا بھی دل تڑپ
رہا ہے یہ بھی تین ماہ کے لئے زندگی وقف کرتی ہے یہ
تحریک شدھی کے دوران جماعت احمدیہ نے میں والہانہ اندازہ میں قربانیاں پیش کیں اور
یوپی کے کئی متاثرہ اضلاع میں جس کامیابی کے ساتھ آریہ سماج کا مقابلہ کیا اور ہر میدان میں
ان کو شکست فاش دی۔ایک طویل اور دلچسپ داستان ہے جس کا اصل تعلق تاریخ احمد تیت
کے ساتھ ہے اور کسی حد تک تاریخ احمدیت میں اس پر روشنی ڈالی بھی جاچکی ہے۔ہماری نظر
اس وقت اس تحر یک کے ان پہلوؤں پر ہے جس کا تعلق براہِ راست حضرت خلیفہ ایسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی شخصیت - کردار اور صلاحیتوں سے ہے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ آپ نے ایک فتح نصیب جرنیل کے طور پر اس
تحریک کی قیادت کی اور ہر میدان میں منظقر و منصور ہوئے۔اس کا کچھ ذکر آئندہ کیا جائے گا یہاں
فی الوقت صرف اسی پر اکتفا کی جاتی ہے کہ تحریک خلافت کے دوران آپ کے کردار اور
ستخر یک شدھی کے دوران آپ کے کردار میں جو فرق نظر آتا ہے وہ یہی ہے کہ اگر چہ اس وقت
آپ نے بر وقت تنبیہ اور نہایت قیمتی مشورے دے کر اپنے فرض کو ادا کر دیا۔لیکن حالات
کچھ اس قسم کے تھے کہ عملی جدوجہد کے میدان میں ایک کامیاب جرنیل کے طور پر امت مسلمہ
سے آپ کا تعارف نہ ہو سکا۔شدھی کی تحریک نے وہ موقع فراہم کر دیا اور آپ کو رب العزت
سے یہ توفیق ملی کہ اپنے مشوروں کی صداقت اور قد و قیمیت کو عمل کے میدان میں بھی درست
ثابت کر دکھائیں۔دنیا نے ایک نئے اندازہ فکر کے ساتھ عوامی جذبات اور جوشوں کی تسخیر
ہوتی ہوئی دیکھی۔اس موقع پر ایک اور پہلو آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا یہ سامنے آیا کہ ایسے
وقت میں جبکہ جماعت شدید اقتصادی بحران کا شکار تھی آپ اس پر مزید مالی بوجھ ڈالنے
سے نہ ہچکچائے بلکہ پے در پے ایسی تحریکات کیں جن کا پورا ہونا بظاہر محال دکھائی دیتا تھا۔کارزار شدھی ص۴۷
اه کارزار شدهی من

۳۲۵
وہ جماعت جو اپنے کارکنوں کی ماہانہ تنخواہ دینے کی بھی طاقت نہ رکھتی تھی صرف اس کی مستورات
ہی سے پچاس ہزار روپے کی گرانقدر رفتم کا مطالبہ کرنا اور بغیر کسی انتظار کے فورا بعد ہی
مزید پچاس ہزار روپے کی ایک اور تحریک جاری کر دنیا یقینا بہت بڑی ہمت کا کام تھا
بظاہر تو اس کا نتیجہ یہ نکلنا چاہیئے تھا کہ جماعت ان مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہے
بلکہ آئندہ چندوں کی ادائیگی میں کوتاہی کرے۔لیکن واقعہ نتیجہ اس کے بالکل برعکس نکلا۔بعد
کے حالات نے یہ ثابت کر دیا کہ جماعت کے مالی نظام کی بنیادیں در اصل اسی دور میں مضبوط
اور مستحکم ہوئیں۔اور اسی بحران میں ان دونوں تحریکات کے نتیجہ میں اور انہی کی برکت سے
جماعت میں مالی قربانی کی صلاحیتیں پوری طرح بیدار ہوئیں۔نئی اُمنگیں اُبھریں اور حوصلوں
کو نئی وسعتیں عطا ہوئیں۔اور جماعت من حیث المجموع مالی قربانی کے ایک ایسے بلند معیار
پر قائم ہو گئی کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم کے مبارک دور کے سوا دنیا کے پردے پر اس کی کوئی
دوسری مثال نظر نہ آئے گی۔خلاصہ کلام یہ کہ ۱۹۲۳ء ہی دراصل وہ سال ہے جبکہ ملکانہ کے جہاد اور چندہ مسجد بوبین
کی تحریکات کی برکت سے جماعت احمدیہ پہلی مرتبہ مالی لحاظ سے مستحکم ہوئی اور اس کی ایسی
کایا پلٹ گئی کہ گویا منصہ شہود پر ایک نئی جماعت اُبھری ہے :

آج 10 میں سے 10 باقی