خطبہ 30 اپریل 1999 حضرت مولوی نعمت اللہ خان صاحب ، مولوی عبد الحلیم صاحب ، قاری نور علی صاحب ، شیخ احمد فرقانی صاحب، ولی داد خان صاحب ، میجر محمود احمد صاحب ، ماسٹر غلام محمد صاحب ، چوہدری بدرالدین صاحب ، مولوی عبد الغفور صاحب مع کمسن بیٹا ، داؤد جان صاحب ، ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب

شہدائے احمدیت

خطبات طاہر بابت شہداء
29
29
خطبه جمعه ۳۰ ر ا پریل ۱۹۹۹ء
دور خلافت ثانیہ کے شہداء کا تذکرہ
( خطبه جمعه فرموده ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
عزیزم غلام قادر کی شہادت کے تعلق میں جو سلسلہ خطبات شروع ہوا ہے ان سب کا عنوان
یہی آیت ہے:
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ
ولكِن لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة: ۱۵۵)
کہ خدا کی راہ میں جولوگ مارے جائیں ان کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم لوگوں کو
شعور نہیں ہے۔اس تسلسل میں آج کے خطبہ کا آغاز میں پنی عزیز بھائی چھو (نصرت ) کے خط کے
تذکرے سے کرتا ہوں۔انہوں نے جو تفصیلی خط لکھا ہے اس میں لکھتی ہیں کہ مجھے اس خیال سے بیحد
خوشی ہوتی ہے کہ غلام قادر کی شہادت کی وجہ سے وہ سلسلہ شروع ہو گیا شہادتوں کے تذکرے کا جس
میں حضرت سید الشہداء صاحبزادہ عبداللطیف کی شہادت سے شروع ہو کر پھر آخر دوسرے شہداء کا ذکر
خیر شروع ہوگیا۔وہ لکھتی ہیں کہ مجھے خوشی اس بات سے ہوتی ہے کہ میرا خاوند آغاز بن گیا ہے اس
کا۔اس کی شہادت کے ذکر سے یہ سارے پیارے پیارے ذکر چل پڑے اور بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی
رحمت اس ذکر خیر پر اٹھنے والی دعاؤں میں اس کو بھی شریک رکھے اور غلام قادر کے درجات بھی اس

خطبات طاہر بابت شہداء
30
خطبه جمعه ۳۰ ر ا پریل ۱۹۹۹ء
ذکر خیر کی وجہ سے بڑھاتا رہے۔تو یہ بہت ہی پیارا تبصرہ ہے اور اسی تعلق میں میں یہ سارے شہادتوں
کے واقعات بیان کر رہا ہوں۔اگر چہ اب تک مختلف شہادتوں کے متعلق ابھی تفصیلی اعداد و شمار جمع نہیں ہو سکے کیونکہ بہت
سی ایسی شہادتیں بھی ہیں جن کا ذکر اس وقت محفوظ نہیں ہے یا نمایاں طور پر اس وقت جو حوالے پیش
کئے ہیں ان کے سامنے نہیں آسکا۔لیکن وہ رفتہ رفتہ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی دور کی کوئی بھی شہادت
باقی نہ رہے جس کا ذکر ہماری تاریخ میں نہ ہو چکا ہو۔حضرت مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید افغانستان
آج میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور کی شہادتوں کا ذکر حضرت
مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید افغانستان کے ذکر سے کرتا ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو
لندن میں قیام کے دوران یہ دردناک اطلاع پہنچی کہ امیر امان اللہ خان شاہ افغانستان کے حکم سے
کابل میں ایک احمدی مبلغ مولوی نعمت اللہ خان صاحب کو ۳۱ راگست کو چونتیس سال کی عمر میں محض
احمدی ہونے کی وجہ سے سنگسار کر دیا گیا۔انالله واناالیه راجعون۔مولوی نعمت اللہ خان صاحب ابن امان اللہ خان صاحب کا بل کے قریبی گاؤں خوجہ تحصیل
رخہ ضلع پنج شیر کے رہنے والے تھے اور افغانستان سے دینی تعلیم حاصل کر کے قادیان تشریف لائے
تھے اور مدرسہ حد یہ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ ۱۹۱۹ء میں دوران تعلیم ہی حضرت
خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں کابل کے احمدیوں
کی تعلیم و تربیت کے لئے روانہ کر دیا۔آپ اپنے فرائض
تندہی سے ادا کر رہے تھے کہ ۱۹۲۳ء کے آخر پر اطلاع ملی کہ دو احمدیوں کو افغانستان کی حکومت نے
قید کر لیا ہے۔اس اطلاع کے بعد شروع جولائی ۱۹۲۴ء میں مولوی نعمت اللہ صاحب کو حکام نے بلایا
اور بیان
کیا کہ کیا وہ احمدی ہیں؟ پہلے تو انکو یہ صیح بیان دینے پر کہ وہ احمدی ہیں رہا کر دیا گیا مگر جلد ہی
آپ کو جیل میں ڈال دیا گیا۔یکم اگست ۱۹۲۴ء کو مولوی نعمت اللہ صاحب نے قید خانہ سے فضل کریم صاحب بھیروی مقیم
کابل کو ایک خط لکھا۔یہ ہم نہیں جانتے کہ کیسے جیل کی سخت نگرانی کے باوجود ان کو یہ خط لکھنے کی توفیق
مل سکی اور وہ خط باہر بھجوانے کی توفیق مل سکی مگر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چھپا ہوا ہمد ردوہاں موجود تھا۔جس

خطبات طاہر بابت شہداء
31
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
کے ذریعہ سے یہ کارروائی ہوئی کیونکہ وہ ان کے ہاتھ ہی کا خط لکھا ہے اس میں کوئی بھی شک نہیں۔وہ
اپنے خط میں جو فارسی میں ہے جس کا ترجمہ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں لکھتے ہیں :
یہ کم ترین بندہ داعی اسلام تمہیں روز سے ایسے قید خانہ میں ہے جس
کا دروازہ اور روشن دان بھی بند رہتے ہیں اور صرف ایک حصہ دروازہ کھلتا
ہے۔کسی سے بات کرنے کی ممانعت ہے۔جب میں وضو وغیرہ کے لئے جاتا
ہوں تو ساتھ پہرہ رہتا ہے۔خادم کو قید میں آنے کے دن سے لے کر اس وقت
تک چار کوٹھریوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے لیکن جس قدر بھی زیادہ اندھیرا ہوتا
ہے اسی قدر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے روشنی اور اطمینان قلب دیا جاتا ہے۔“
یہ شہداء کے دل کی داستان ہے جو سو فیصد درست ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسی طرح
اندھیرے کمروں میں بھی اس کا نور اترتا ہے اور مظلوموں کے دل کو روشن کر دیتا ہے۔مولوی صاحب
شہید نے مکرم فضل کریم صاحب کو لکھا۔ایک اور خط میں لکھتے ہیں کہ
حضرت خلیفہ اسیح کے حضور یہ خط بھیج دیں۔علاوہ ازیں بذریعہ تار
یا خط میرے احمدی بھائیوں کو میرے حال سے اطلاع دیں تا وہ دعا کریں۔دعا
کیا کریں؟ کہ خدا تعالیٰ مجھے دین متین کی خدمت میں کامیاب کرے۔میں
ہر وقت قید خانہ میں خدا تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ الہی اس نالائق بندے کو
دین کی خدمت میں کامیاب کر۔میں یہ نہیں چاہتا کہ مجھے قید خانہ سے رہائی
بخشے اور قتل ہونے سے نجات دے بلکہ میں عرض کرتا ہوں کہ الہی اس بندہ
نالائق کے وجود کا ذرہ ذرہ اسلام پر قربان ہو“
( ترجمه از اصل خط فارسی)
الغرض مولوی نعمت اللہ خان صاحب محکمہ شرعیہ ابتدائیہ میں پیش کئے گئے جس نے
۱۱ اگست ۱۹۲۴ء کو آپ کے ارتداد اور واجب القتل ہونے کا فتویٰ دیا۔۱۴؍ اگست کو آپ عدالت
مرافعہ کابل کے سامنے پیش کئے گئے جس نے دوبارہ آپ کے بیانات لینے کے بعد فیصلہ کی توثیق
کرتے ہوئے مزید حکم دیا کہ نعمت اللہ کو قتل کرنے کی بجائے بڑے ہجوم کے سامنے سنگسار کیا

خطبات طاہر بابت شہداء
32
32
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
جائے۔اس فیصلہ کے مطابق تقریباً دو ماہ کی قید و بند کی مصیبتیں جھیلنے کے بعد ۳۱ /اگست کو پولیس نے
مولوی صاحب کو لے کر کابل کی تمام گلیوں میں پھر ایا اور ہر جگہ یہ منادی کہ یہ شخص ارتداد کی پاداش میں
سنگسار کیا جائے گا لوگ اس موقع پر حاضر ہو کر اس میں شامل ہوں۔دیکھنے والوں کی شہادت ہے کہ جس وقت آپ کو گلیوں میں پھرایا جا رہا تھا اور سنگساری کا
اعلان
کیا جا رہا تھا تو آپ گھبرانے کی بجائے مسکرا رہے تھے۔گویا آپ کو موت کا فتویٰ نہیں دیا جا رہا
تھا بلکہ عزت افزائی کی خبر سنائی جا رہی تھی۔عصر کے وقت آپ کو کابل کی چھاؤنی کے میدان میں
سنگسار کرنے کے لئے لایا گیا تو آپ نے اس آخری خواہش کا اظہار کیا جو صحابہ آنحضرت ﷺ کی
سنت کی یاد دلانے والے ایک واقعہ ہے۔اس آخری خواہش کا اظہار کیا کہ اس دنیا کی زندگی ختم ہونے
سے پہلے ان کو اپنے رب کی عبادت کرنے کا آخری موقع دیا جائے۔حکام کی اجازت ملنے پر انہوں
نے نماز پڑھی اور اس کے بعد کہا کہ اب میں تیار ہوں، جو چاہو کر و۔آپ کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا
گیا اور پہلا پتھر کابل کے سب سے بد بخت عالم نے پھینکا۔اس کے بعد چاروں طرف سے پتھروں
کی بارش ہو گئی یہاں تک کہ آپ پتھروں کے ڈھیر کے نیچے دب گئے اور خدا تعالیٰ کے رستے میں شہید
ہو گئے۔انالله واناالیه راجعون۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے جماعت کو جو نصیحت کی یہ
آپ کا وہ پیغام ہے جب قادیان میں ان کی شہادت پر ایک اجلاس کیا گیا تو اس میں حضرت خلیفہ
المسیح الثانی کا یہ پیغام بھی تھا۔غم کے اس وقت میں ہمیں اپنے فرائض کو نہیں بھلانا چاہئے جو ہمارے
اس مبارک بھائی کی طرف سے ہم پر عاید ہوتا ہے جس نے اپنی جان خدا کی راہ میں قربان کر دی
ہے۔اس نے اس کام کو شروع کیا ہے جسے ہمیں پورا کرنا ہے۔آؤ ہم اس لمحہ سے یہ مصمم ارادہ کر لیں
کہ ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ہم ان شہیدوں کی زمین کو فتح نہیں کر
لیں گے۔صاحبزادہ عبداللطیف صاحب، نعمت اللہ خان صاحب اور عبدالرحمن صاحب کی روحیں
آسمان سے ہمیں ہمارے فرائض یاد دلا رہی ہیں اور میں یقین کرتا ہوں کہ احمد یہ جماعت ان کو نہیں
بھولے گی۔(ملخص از تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحه ۴۴۷ تا ۴۵۹)

خطبات طاہر بابت شہداء
33
33
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
یہ امر واقعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ان واقعات کو کبھی نہیں بھولی
اور آج بھی شہادت کے لئے اسی طرح احمدی دل مچل رہے ہیں جس طرح پہلے مچلا کرتے تھے۔مولوی عبد الحلیم صاحب اور قاری نور علی صاحب کابل
اب دوسرا واقعہ بھی کا بل کی سرزمین کا واقعہ ہے۔مولوی عبدالحلیم صاحب ساکن چراسہ
اور قاری نور علی صاحب ساکن کا بل کو ۵ فروری ۱۹۲۵ء میں شہید کیا گیا۔۵ فروری ۱۹۲۵ء کو امیر
امان اللہ خان والی افغانستان کے حکم سے آپ سنگسار کئے گئے۔اس موقع پر اخبار ریاست دہلی نے
بھی اپنے ۲۱ فروری ۱۹۲۵ء کے شمارہ میں لکھا:
افغان گورنمنٹ کا یہ وحشیانہ فعل موجودہ زمانہ میں اس قدر قابل
نفرت ہے کہ جس کے خلاف مہذب ممالک جتنا بھی صدائے احتجاج بلند کریں
کم ہے۔دنیا میں کسی شخص کا مذہبی عقائد کی صورت میں حکومت کی طرف سے ظلم
کئے جانا اور بے رحمی کیسا تھ قتل کئے جانا باعث شہادت ہوا کرتا ہے اور بلا شبہ
نعمت اللہ اور اس کے دو شجاع اور بہادر قادیان میں شہید کہلائے جانے کے
مستحق ہیں جنہوں نے اپنے عقائد کے مقابلہ میں دنیاوی لالچ اور راحت و
آرام کی پرواہ نہ کی اور اپنے فانی جسم کو پتھروں، اینٹوں اور دوسری بے جان
چیزوں کے حوالے کر دیا۔ثبت است بر جریدہ عالم دوام ما۔“
عالم کے صفحہ پر ہماری ہمیشہ کی زندگی ایک ایسا نقش چھوڑ گئی ہے جو ہمیشہ باقی رہے گا۔” ہم جہاں افغان حکومت کے اس ظالمانہ فعل کے خلاف نفرت اور
انتہائی حقارت کا اظہار کرتے ہیں وہاں ان شہداء کے خاندانوں اور قادیانی فرقہ
کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے عقائد پر مضبوط رہ کر دنیا
میں ظاہر کر دیا کہ ہندوستانی اب بھی اپنے عقائد کے مقابلہ پر بڑی سے بڑی
مصیبت کو لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں۔“
تو آپ کی شہادت نے نہ صرف کا بل ہی کی سرزمین پر ایک ماضی کے بہترین اسوہ کو زندہ
نہیں کیا بلکہ ہندوستان کی سرزمین بھی اس واقعہ پر فخر کرنے لگی۔

خطبات طاہر بابت شہداء
34
=4
خطبہ جمعہ ۳۰ ر ا پریل ۱۹۹۹ء
جب یہ خبر قادیان پہنچی تو حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔آپ وہاں موجود تھے وہاں ایک اجلاس ہوا جس سے آپ
نے خطاب کیا اور اس خطاب میں فرمایا:۔" مجھے جس وقت گورنمنٹ کابل کی اس ظالمانہ اور اخلاق سے بعید
حرکت کی خبر ملی میں اسی وقت بیت الدعا میں گیا اور دعا کی الہی تو ان پر رحم کر اور
ان کو ہدایت دے اور ان کی آنکھیں کھول تا وہ صداقت اور راستی کو شناخت کر
کے اسلامی اخلاق کو سیکھیں اور انسانیت سے گری ہوئی حرکات سے باز
آجائیں۔میرے دل میں بجائے جوش اور غضب کے بار بار اس امر کا خیال
آتا تھا کہ ایسی حرکت ان کی حد درجہ بے وقوفی ہے۔اس تقریر کے ذریعے میں آئندہ آنے والی نسلوں کو نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ طاقت اور قوت کے زمانے میں اخلاق کو ہاتھ سے نہ دیں کیونکہ اخلاق
اصل وہی ہیں جو طاقت اور قوت کے وقت ظاہر ہوں۔ضعیفی اور نا توانی کی
حالت میں اخلاق اتنی قدر نہیں رکھتے ہیں جبکہ انسان بر سر حکومت ہو۔اس لئے
میں آئندہ آنے والی نسلوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب خدا تعالیٰ ان کو ہماری ان
حقیر خدمات کے بدلے میں حکومت اور بادشاہت عطا کرے گا“
اور یہ ضرور ہوگا اٹل تقدیر ہے جو کسی قیمت بھی ٹالی نہیں جاسکتی۔ان کی آنکھوں کے سامنے
ایسا ہو گا کہ جب حکومت اور بادشاہت عطا کرے گا تو یہ حکومت اور بادشاہت ان پر انوں کی قربانیوں
کے نتیجہ میں عطا فرمائے گا۔تو وہ ان ظالموں کے ظلموں کی طرف توجہ نہ کریں۔جس طرح ہم
اب برداشت کر رہے ہیں وہ بھی برداشت سے کام لیں۔طاقتور ہونے کے
با وجود برداشت سے کام لیں اور اخلاق دکھانے میں ہم سے پیچھے نہ رہیں بلکہ
66
ہم سے آگے بڑھیں۔“
الفضل قادیان ۱۹ / فروری ۱۹۲۵ء)

خطبات طاہر بابت شہداء
35
مکرم شیخ احمد فرقانی صاحب عراق
خطبہ جمعہ ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
اب میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے دور کی ایک شہادت کا ذکر کرتا ہوں جو شیخ احمد فرقانی
صاحب کی شہادت ہے اور یہ عراق میں واقع ہوئی ، ۱۶ جنوری ۱۹۳۵ء کو۔ایک عرب نوجوان الحاج
عبداللہ صاحب جو ایک نہایت مخلص احمدی ہیں اور ایک لمبا عرصہ قادیان میں دینی تعلیم حاصل کرنے
کے بعد آج کل اپنے وطن میں تبلیغ احمدیت میں مصروف ہیں۔حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی کی
خدمت میں ایک عریضہ لکھا جو حال ہی میں پہنچا ہے۔آج بغداد سے خط موصول ہوا ہے جس میں لکھا
ہے کہ شیخ احمد فرقانی جو عرصہ دس سال سے احمدیت کی وجہ سے مخالفین کے ظلم و ستم برداشت کرتے چلے
آرہے ہیں جن کا لوگوں نے بائیکاٹ کر رکھا تھا، ان کو شہید کر دیا گیا ہے۔اناللہ وانا الیه راجعون۔وہ لواء کرکوک میں اپنے گاؤں میں رہتے تھے جو بغداد سے قریب دو سو میل کے فاصلہ پر
ہے۔جب میں بغداد میں تھا تو وہ کئی ہفتے میرے ساتھ آکر رہتے تھے۔حضرت مسیح موعود سے
بے حد محبت اور اخلاص رکھتے تھے۔آپ کے فارسی اور عربی اشعار سن کر وجد میں آجاتے تھے اور
زار زار رونے لگ جاتے تھے۔یہ خط ان کا الفضل قادیان دارالامان مورخه ۱۴ فروری ۱۹۳۵ء کو
شائع ہوا۔حضرت احمد الفرقانی نے مصائب الانبياء والابرار على ايدى السفلة
والاشرار “ کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی تھی جو چھپ نہ سکی لیکن اس کتاب کا ایک قیمتی
اقتباس مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری مرحوم نے اپنے رسالہ البشری (ربیع الثانی ۱۳۵۴ھ
مطابق جولائی ۱۹۲۵ء صفحہ ۲۶، ۲۷) میں شائع کر دیا تھا اگر کسی نے یہ خط دیکھنا ہو تو اس رسالہ سے
دیکھا جاسکتا ہے۔مکرم ولی دادخان صاحب افغانستان
اب اس کے بعد جو شہادت کا نمبر آتا ہے وہ بھی افغانستان کی ہی شہادت ہے۔ولی داد
خان صاحب افغانستان - تاریخ شہادت ۱۵ / فروری ۱۹۳۹ء۔ولی داد خان صاحب جو ایک لمبا
عرصہ دارالامان میں تعلیم حاصل کرتے رہے پھر وہ اپنے آپ
کو تحر یک جدید کے سلسلہ میں حضرت
امیر المومنین حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ارشاد پر وقف کر کے حضور کے منشاء کے بموجب تخمیناً تین
سال تک مجاہد تحریک جدید ر ہے۔اس کے بعد وہ بخوشی علاقہ خوست یعنی اپنے گاؤں جو کہ برطانوی اور

خطبات طاہر بابت شہداء
36
خطبه جمعه ۳۰ را بریل ۱۹۹۹ء
افغانوی حکومت کی حد فاصل پہاڑ کی چوٹی پر واقع اور بالکل آزاد علاقہ ہے آگئے جہاں اپنے چچا زاد
بھائی خالیدا د کی لڑکی سے نکاح کیا اور خدا تعالیٰ نے ایک لڑکا بھی دیا۔اب ان ظالموں کا کلیجہ
دیکھیں۔کیسے پتھر دل انسان ہیں جو بد بختیوں سے اب تک بعض نہیں آ رہے۔لڑکے کی عمر بھی ڈیڑھ
ماہ کی ہوئی تھی کہ ان کی بیوی کے بھائیوں نے اس ننھے معصوم بچے کو قتل کر دیا ، ذبح کر دیا اس بچے کو اور
پھر غالبا چوتھے دن پندرہ فروری کو نہایت بے دردی اور بے رحمی سے تین گولیوں سے ہمارے بھائی کو
قتل کر کے شہید کر دیا تین دن تک مرحوم کو ان ظالموں نے بغیر دفن کئے رکھ چھوڑا اس کے بعد انہیں
کہیں پھینک دیا۔انالله وانا اليه راجعون۔ڈاکٹر میجر محمود احمد صاحب شہید کوئٹہ
اب خلافت ثانیہ کے دور کی ایک شہادت جو ۱۹۴۸ء میں ہوئی اس کا ذکر کرتا ہوں۔ڈاکٹر
میجرمحمود احمد صاحب شہید ، امرتسر کی مشہور احمدی قاضی فیملی کے چشم و چراغ قاضی محمد شریف صاحب
ریٹائرڈ انجینئر لائکپور کے صاحبزادے اور قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے (کینٹب) کے بھتیجے
تھے۔قاضی محمد اسلم صاحب مرحوم کو ہندوستان میں عظیم الشان علمی خدمات کرنے کی توفیق ملی ہے اور
ان کا نام پنجاب کی علمی تاریخ میں بالخصوص ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ڈاکٹر صاحب بہت متدین نوجوان تھے۔انہوں نے قادیان میں بھی درویشی کے ایام
کاٹے ہیں اور وہاں اپنے آپ کو وقف کیا تھا۔زمانہ درویشی کے ابتدائی ایام نہایت وفا گزاری سے
قادیان میں گزارے اور گراں قدر طبی خدمات بجالاتے رہے۔واقعہ شہادت منقول از تحقیقاتی
عدالت۔یہ تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ شائع ہوئی ہے اس میں سے یہ واقعہ لیا گیا ہے۔حج لکھتے ہیں
مرزا بشیر الدین محمود احمد ۱۹۴۸ء کے موسم گرما میں کوئٹہ میں مقیم تھے۔ان کی موجودگی میں ایک نوجوان
فوجی افسر میجر محمود جواحمدی تھا نہایت وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا۔اس جلسے میں بعض مولویوں
نے تقریریں کیں اور ہر شخص نے اپنی تقریر کے لئے ایک ہی موضوع یعنی ختم نبوت اختیار کیا۔ان
تقریروں کے دوران قادیانیوں کے کفر اور اس کے نتائج کی طرف بار بار اشارے کئے گئے۔ابھی یہ جلسہ ہو رہا تھا کہ میجر محمود ایک مریض کو دیکھنے کے بعد واپس آتے ہوئے جلسہ گاہ
کے پاس سے گزرے۔اب جو واقعہ ہوا ہے یہ بظاہر ایک حادثہ ہے مگر بلا شبہ یہ مشیت ایزدی تھی کہ

خطبات طاہر بابت شہداء
37
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
عین جلسہ کے سامنے پہنچ کر ان کی موٹر کا رٹھہر گئی اور اس کو دوبارہ چلانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی۔عین
اس موقع پر ایک ہجوم موٹر کار کی بڑھا اور اس نے میجر محمود کو گھسیٹ کر نیچے اتار لیا۔میجر محمود نے بھاگ
کر جان چھڑانے کی کوشش کی لیکن ان کا تعاقب کیا گیا۔اب دیکھیں شہادت کے وقت یہ بھاگنے کا کیا مطلب ہے۔ایک کابل کا شہزادہ ہے جو
شہادت کی طرف بھاگ رہا ہے اور کچھ دوسرے ہیں جو شہادت سے بھاگ رہے ہیں۔یہ کیوں ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کو بار بار یہ سمجھایا جا چکا ہے اور سمجھایا جاتا رہے گا کہ اپنی شہادت کے
وقت جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ اس کے نتیجہ میں پھر اور بھی اشتعال پھیلتا ہے اور بہت سے معصوم
لوگ مارے جاتے ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ میجر صاحب شہید مجبور تھے کہ ان لوگوں کے چنگل
سے نکلیں اور ان کی جوابی کارروائی سے کسی شخص کو کوئی گزند نہ پہنچ جائے جس کو بہانہ بنا کر پھر سارے
پاکستان میں اشتعال انگیزی کی جاسکتی تھی۔تو بعض باتیں سمجھانی پڑھتی ہیں ورنہ تو عجیب لگتا ہے کہ
ایک احمدی شہادت سے جہاں تک ممکن ہو بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔چنانچہ آخر پتھر اور چھرے مار مار کر ان کو ہلاک کر دیا گیا۔ان کی پوری انتڑیاں پیٹ سے
باہر نکل آئیں۔ان کی نعش کے پوسٹ مارٹم معائنہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے جسم پر کند اور تیز دھار
والے ہتھیاروں سے لگائے گئے چھیں (۲۶) زخم تھے اور موت ایک تو صدمے سے دوسرے داخلی
جریان خون یعنی خون اندر بہت بہہ جانے کی وجہ سے واقعہ ہوئی جو بائیں پھیپھڑ ہے، بائیں گردے
اور جگر کے دائیں کنارے کے زخموں سے جاری ہوا تھا۔عدالت لکھتی ہے کہ کوئی شخص بھی اسلامی
شجاعت کے اس کارنامے کی نیک نامی لینے پر آمادہ نہ ہوا اور بے شمار عینی شاہدوں میں ایک بھی ایسا نہ
نکلا جوان غازیوں کی نشاندہی کر سکتا یا کرنے کا خواہشمند ہوتا جن سے یہ بہادرانہ فعل صادر
ہوا۔لہذا اصل مجرم شناخت نہ کئے جاسکے اور مقدمہ بے سراغ ہی داخل دفتر کر دیا گیا۔حضرت مصلح موعودؓ کا رد عمل۔آپ نے ۲۱ ظہور / اگست ۱۹۴۸ء کو خطبہ جمعہ میں ان الفاظ
میں اس شہادت پر تبصرہ کیا۔میجر محمود احمد صاحب کی شہادت کا رد عمل لوگوں کے اپنے نظریہ کے
مطابق ہوگا۔اب یہ بھی حضرت مصلح موعودؓ کا انصاف ہے کہ سب کو ملزم نہیں کر رہے بلکہ جانتے ہیں
کہ بہت سے شریف لوگ وہاں موجود ہوں گے جنہوں نے اس بات کو نا پسند کیا ہوگا مگر چونکہ شرافت

خطبات طاہر بابت شہداء
38
خطبہ جمعہ ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
آج کل بزدل اور گونگی ہو چکی ہے اس لئے ہمیں ان کا علم نہیں ہوسکتا۔فرماتے ہیں اپنے اپنے نظریہ
کے مطابق ہوگا۔بعض کا برا اور غیر اسلامی رد عمل ہوگا اور بعض کے نزدیک اس کا رد عمل اچھا ہو
گا لیکن ایک رد عمل تو ایسا ہوتا ہے جو دیر تک چلتا رہتا ہے اور جس کے نتیجہ میں لوگوں کو حق قبول کر
نے کی توفیق بھی ملتی رہی ہے۔فرماتے ہیں:
یہ حملہ جو میجر محمود پر کیا گیا ہے، ہے تو اتفاقی حادثہ درحقیقت یہ حملہ
احمدیت پر کیا گیا ہے۔میجرمحمود تو وہاں اتفاقا چلے گئے اگر کوئی اور احمدی ہوتا تو
اس کے ساتھ بھی واقعہ پیش آتا کیونکہ میجر محمود پر کسی ذاتی عناصر کی وجہ سے حملہ
نہیں کیا گیا بلکہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔۔۔اس واقعہ
سے ہمارے اندر جور د عمل ہونا چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم پہلے سے بھی زیادہ انہماک
اور تندہی سے تبلیغ کی طرف متوجہ ہوں۔مامور کی جماعتوں پر ظلم ہوتے ہیں اور
وہ ظلموں کے نیچے بڑھتی اور پھولتی ہیں۔دشمنوں میں بھی شریف الطبع انسان
ہوتے ہیں ان کے اندر ظلموں کو دیکھ کر دلیری پیدا ہو جاتی ہے اور سلسلے میں داخل
ہو جاتے ہیں۔چنانچہ میجر محمود کی شہادت کے بعد ایک دوست آئے۔ان کے
دل میں احمدیت کی سچائی گھر کر گئی۔پہلے بھی وہ سچائی کے قائل تھے لیکن ایمانی
جرات پیدا نہ ہوئی تھی۔اس واقعہ نے ان کے اندر ایمانی جرات پیدا کر دی اور
وہ یہ کہتے ہوئے کہ میجرمحمود احمد کی خالی جگہ اور اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے
احمدیت میں داخل ہوتا ہوں، احمدیت میں داخل ہو گئے۔آنحضرت ﷺ کے
زمانے میں بھی حضرت حمزہ اور حضرت عمر کے واقعات اس کی تصدیق کرتے
ہیں۔وہ ظلموں سے متاثر ہو کر ایمان کی روشنی میں منور ہوئے تھے۔تو اس قسم
کے ظلم و تشدد کے واقعات جماعت کی ترقی کا باعث ہوتے ہیں۔اس لئے ہمیں
زیادہ سے زیادہ وقت تبلیغ پر صرف کرنا چاہئے تا صحیح عقائد ان پر واضح ہو جائیں
اور احمدیت کی سچائی کھل جائے“۔

ڈاکٹر میجر محمود احمد صاحب کوئٹہ
شہادت ۱۹۴۸ء
پیر سلطان عالم صاحب قادیان
شہادت ۱۹۴۷ء
حضرت حاجی میراں بخش انبالہ
شہادت ۱۹۴۰ء
چوہدری نصیر احمد صاحب محاذ شمیره
شہادت ۱۹۴۸ء
چوہدری محمد حسین صاحب خیر پور
شہادت ۱۹۵۲ء

داؤد جان صاحب افغانستان
شہادت ۱۹۵۶ء
مولوی عبدالحق صاحب نور کرونڈی
شہادت ۱۹۶۶ء
ڈاکٹر محمد احمد خان کو ہاٹ
شہادت ۱۹۵۶ء
عثمان غنی صاحب بنگلہ دیش
شہادت ۱۹۶۳ء
ماسٹر ضیاء الدین ارشد صاحب ربوہ
شہادت ۱۹۷۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی