خطبہ 30 اپریل 1999 حضرت مولوی نعمت اللہ خان صاحب ، مولوی عبد الحلیم صاحب ، قاری نور علی صاحب ، شیخ احمد فرقانی صاحب، ولی داد خان صاحب ، میجر محمود احمد صاحب ، ماسٹر غلام محمد صاحب ، چوہدری بدرالدین صاحب ، مولوی عبد الغفور صاحب مع کمسن بیٹا ، داؤد جان صاحب ، ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب
شہدائے احمدیت, حصہ 2
محمد اشرف کھوکھر صاحب گوجرانولہ
شہادت ۱۹۷۴ء
سعید احمد خان صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
محمد افضل کھوکھر صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
چوہدری محمود احمد صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
احمد علی قریشی صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
بشیر احمد صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
چوہدری منظور احمد صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
منیر احمد صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
عنایت اللہ صاحب گوجرانوالہ
شہادت ۱۹۷۴ء
بشارت احمد صاحب، تہال
شہادت ۱۹۷۴ء
سید مولود احمد صاحب بخاری کوئٹہ
شہادت ۱۹۷۴ء
محمد الیاس عارف صاحب ٹیکسلا
شہادت ۱۹۷۴ء
P
سیٹھی مقبول احمد صاحب جہلم
شہادت ۱۹۷۴ء
غلام سرور صاحب ٹوپی مردان
شہادت ۱۹۷۴ء
اسرار احمد خان صاحب ٹوپی مردان
شہادت ۱۹۷۴ء
چوہدری عبدالرحیم صاحب موسیٰ والا
شہادت ۱۹۷۶ء
منشی علم دین کھوکھر صاحب کوٹلی
شہادت ۱۹۷۹ء
بشیر احمد رشید احمد صاحب سری لنکا
شہادت ۱۹۷۹ء
چوہدری مقبول احمد صاحب پنوں عاقلهم
شہادت ۱۹۸۲ء
ماسٹر عبدالحکیم ابڑ وصاحب لاڑکانہ
شہادت ۱۹۸۳ء
خطبات طاہر بابت شہداء
39
ماسٹر غلام محمد صاحب اوکاڑہ
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
اب ماسٹر غلام محمد صاحب کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں جو یکم اکتوبر ۱۹۵۰ء کو ہوئی۔یہ صوبہ
سرحد کے یا غیر ملکوں کے نہیں پاکستان میں ہونے والے واقعات ہیں۔میجر محمود کا واقعہ بھی پاکستان
ہی میں ہوا ہے۔اب پاکستان کے واقعات میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔یکم اکتوبر ۱۹۵۰ء کو ایک احمدی
مولوی نور دین سات دوسرے احمدیوں کے ساتھ تبلیغی مہم پر چک نمبر ۵ میں گیا۔یہاں کے غیر احمدیوں
نے ان مبلغوں کوگھیر لیا۔پھر ان
پر کیچڑ پھینکی اور ان کے چہروں پر کالک ملی اور گندے پانی میں سے
انہیں ہنکا کر ریلوے سٹیشن اوکاڑہ پہنچایا۔پولیس میں اس واقعہ کی رپورٹ لکھوائی گئی جس پر ایک مینی
مولوی فضل الہی زیر دفعہ ۳۴۲۱۴۷ زیرحراست لے لیا گیا۔دشمن یہ بہانہ ڈھونڈتے ہیں کہ ہمارے کسی
مولوی کو پکڑیں یا کوئی جوابی کارروائی کریں تو اس کے نتیجہ میں ہم سارے ملک میں آگ لگا سکیں۔اس گرفتاری کے خلاف احتجاج کے طور پر اوکاڑہ میں دکانیں بند ہوگئیں اور تین اکتوبر کی
رات کو ایک جلسہ عام ہوا جس میں ہزاروں اشخاص شامل ہوئے۔بہت سے مقررین نے تقریریں
کیں جو بے انتہا اشتعال انگیز تھیں۔ایک مقرر نے جلسہ کے نوجوان حاضرین سے اپیل کی کہ مرزائی
فرقے سے قوم کو نجات دلا ؤ اور بہت سے واقعات بیان کئے ، علم دین شہید کے اور دوسرے
واقعات۔یہ ایک لمبی تفصیل ہے جس میں جانے کی ضرورت نہیں۔یہ تقریر سننے کے بعد محمد اشرف نے
جو تقریریں سن چکا تھا ایک چھرے سے مسلح ہو کر غلام محمد کا تعاقب کیا جبکہ وہ اوکاڑہ جارہا تھا۔محمد اشرف
نے غلام محمد کو ایک نہر کے قریب جالیا اور اس کے چھرا گھونپ دیا۔غلام محمد کا زخم کاری تھا چنانچہ وہ
تھانے کو لے جانے سے پہلے ہی مر گیا۔محمد اشرف ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس
نے بیان دیا تفصیل اس کے منہ سے سنئے۔پہلے یہ کہا کہ تمبر میں پھر کہا کہ اکتو بر کی تیسری تاریخ کو
اوکاڑہ میں ایک جلسہ ہوا جس میں رضوان ، بشیر احمد ، مولوی ضیاء الدین، قاضی عبدالرحمن ، چوہدری
محبوب عالم اور صدر جلسہ نے جو غالبا قاضی تھے پر جوش تقریریں کیں جن میں بتایا کہ مرزائی نبی کریم
کو گالیاں دیتے ہیں۔ہم حضور کی عظمت کے لئے اپنی جانیں دے دیں گے۔تقریر میں یہ کہا
گیا کہ جولوگ ان کو پہچان کرنا بود کرنے پر آمادہ ہیں وہ اپنے ہاتھ اٹھا ئیں۔جلسے میں علم دین غازی کا
بھی ذکر کیا گیا اور اس کی سرگزشت سنائی گئی۔یہ ساری تحریر میں نے اپنے قلم سے کاٹی ہوئی
خطبات طاہر بابت شہداء
40
40
خطبه جمعه ۳۰ ر ا پریل ۱۹۹۹ء
تھی وہ پرائیویٹ سیکرٹری نے غلطی سے لکھ دی ہے تو اصل حصہ ان کے قتل کے واقعہ کا میں اس شخص کے
الفاظ میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے:
میں سائیکل پر چک نمبر ۴۸ گیا جہاں ماسٹر تفریحی چھٹی پر اپنے گھر
گیا ہوا تھا۔میں چک میں ٹھہرا رہا تا وقتیکہ وہ سکول آ گیا۔گاؤں کے چوک کی
دکان پر میں نے ایک سگریٹ پیا۔جب میں باہر نکلا ماسٹر سکول میں نہ تھا۔مجھے
یقین تھا کہ ماسٹر مرزائی ہے اور میں اسی نیت سے آیا تھا۔چک میں نے ایک
الله
سید سے پوچھا کہ آیا حضور نبی کریم عملے کے زمانے میں ہمارے بچوں کو
پڑھانے پر کوئی کا فرمقر ر تھا۔اس ماسٹر کا کیا حق کہ وہ ہمارے چک میں مقیم ہے،
زمین الاٹ کر رکھی ہے اور بچوں کو پڑھا رہا ہے۔اس کے بعد میں نے ایک
لڑکے سے پوچھا کہ ماسٹر کہاں گیا ہے۔اس نے بتایا کہ وہ چک ۴۰/۳R کو گیا
ہے۔میں نے پوچھا کہ سائیکل پر یا پیدل جواب ملا سائیکل پر۔میرے پاس
اس وقت ایک چھرا تھا میں نے اس کو دو میل کے فاصلے پر جالیا اور وہاں میں نے
اپنے سائیکل سے اتر کر اس کے سائیکل کو دھکادیا اور اسے گرالیا۔میں نے ماسٹر
کو چھرے سے ایک ضرب لگائی اور وہ بھاگ کر چھوٹی نہر کے پانی میں گھس
گیا۔چھرا ٹھیک نہ رہا۔میں نے اسے درست کیا اور پھر پانی میں اور
ضر میں لگائیں۔میں اس کو مار رہا تھا کہ ادھر ادھر سے کچھ لوگ جمع ہو گئے اور
انہوں نے مجھے روکا۔میں نے ان سے کہا مجھے نہ روکو میں ایک کا فر کوقتل کر رہا
ہوں اور ایک اجنبی شخص نے مجھ سے سوالات کئے۔میں نے اس کو بھی یہی بتایا
کہ میں نے ایک کا فرکو ہلاک کر دیا ہے۔پھر میں اوکاڑہ چلا آیا۔اوکاڑہ آکر کسی
نے اس سے کوئی باز پرس نہیں کی۔جتنے بھی احمدیوں کے قاتل ہیں ان کے خلاف قانون مجرم ہے۔کسی انگریز مفکر نے بہت
اچھی بات لکھی تھی کہ دنیا میں سب سے زیادہ بھیانک مظالم اس ملک میں توڑے جاتے ہیں جہاں
قانون مجرم ہو چکا ہو۔اگر قانون مجرموں کی پشت پناہی کرتا ہے تو وہاں سب سے زیادہ بھیا نک مظالم
خطبات طاہر بابت شہداء
41
معصوموں پر توڑے جاتے ہیں۔یہ فقرہ بعینہ پاکستان پر چسپاں ہوتا ہے۔چوہدری بدرالدین صاحب راولپنڈی
خطبه جمعه ۳۰ ر ا پریل ۱۹۹۹ء
اب میں چوہدری بدرالدین صاحب آف راولپنڈی کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں جو
۱۰ را کتوبر ۱۹۵۰ء کو ہوئی۔ماسٹر غلام محمد صاحب کی دردناک شہادت کا زخم بالکل تازہ ہی تھا کہ صرف
چند روز بعد جماعت احمد یہ راولپنڈی کے ایک سادہ مزاج اور خاموش طبع بزرگ اور صحابی چوہدری
بدرالدین صاحب لدھیانوی گولی مار کر شہید کر دیئے گئے۔چوہدری صاحب موصوف ۱۸۹۰ء میں
پیدا ہوئے تھے۔ابتدائی تعلیم قادیان میں پائی۔انہوں ۱۸۹۹ء کے لگ بھگ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی بیعت کی۔عرصہ دراز جماعت احمد یہ لدھیانہ کے سیکرٹری مال اور سیکرٹری امور عامہ
رہے۔فسادات ۱۹۴۷ء میں آپ گوالمنڈی راولپنڈی میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔راولپنڈی میں احرار کانفرنسوں نے سخت اشتعال پھیلا دیا اور ٠ ا را کتوبر ۱۹۵۰ء ساڑھے چھ
بجے شام گوالمنڈی کے باغیچہ میں آرہے تھے کہ فائر بریگیڈ کے پاس ایک شخص ولایت خان نے ان پر
پیچھے سے فائر کیا اور گولی ان کی پشت کو چیرتے ہوئے پیٹ کی طرف سے نکل گئی۔اتفاق سے اس
وقت ایک سب انسپکٹر پولیس نے جو کسی کام کے تعلق میں باہر سے راولپنڈی آئے ہوئے تھے قاتل کو
گولی چلاتے دیکھ لیا اور اسے موقع پر ہی گرفتار کر کے اس کا پستول چھین لیا اور جیسا کہ تحقیقاتی عدالت
فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء کے فاضل جوں نے اپنی رپورٹ میں ذکر کیا ہے عینی شاہدوں میں سے ایک
نے جس پر سیشن جج اور ہائی کورٹ دونوں نے اعتبار کیا ہے یہ بتایا کہ مجرم کو عین موقع پر گرفتار کیا گیا تو
اس نے یہ اقرار کیا کہ میں نے بدر دین کو اس لئے ہلاک کیا کہ وہ احمدی ہے۔اور اس کا کچھ نہیں بنا۔چوہدری بدر دین صاحب گولی لگنے کی وجہ سے گر پڑے۔ان کے ایک داماد ڈاکٹر میر محمد
صاحب قریشی نے آپ کو ایمبولینس کار کے ذریعہ سے سول ہسپتال پہنچایا مگر آپ جانبر نہ ہو سکے اور
اگلے دن گیارہ بجے کے قریب ساٹھ سال کی عمر میں آپ کو شہادت کے ذریعے عمر جاودانی نصیب
ہوئی۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔بے ہوشی کے عالم میں بھی آپ کی زبان پر مسنونہ دعائیں اور کلمہ
طیبہ جاری رہا۔آپ اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے مگر آپ نے اپنے پیچھے چونتیس افراد کا کنبہ
بطور یادگار چھوڑا ہے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
42
خطبہ جمعہ ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
مولوی عبد الغفور صاحب اور آپ کا کمسن بچہ مانسہرہ
اب میں صوبہ سرحد میں ہونے والی ایک شہادت کا ذکر کرتا ہوں یہ کیونکہ ایسے ضلع کی
شہادت ہے جو کبھی سرحد میں شمار ہوتا ہے، کبھی پنجاب میں شمار ہوتا ہے یعنی ضلع ہزارہ تحصیل مانسہرہ۔مولوی عبدالغفور صاحب، آپ دس برس کی عمر میں قادیان پہنچے اور ۱۹۰۶ء میں حضرت مہدی معہود
علیہ السلام کی بیعت سے مشرف ہوئے۔آپ کو قادیان کی پیاری اور پر نور برکت سے اس قدر محبت
اور عقیدت ہوگئی کہ اپنے بڑے بھائی حکیم نظام جان صاحب کو بھی آنے کی ترغیب دی جس پر حکیم
صاحب مستقل ہجرت کر کے قادیان ہی کے ہو گئے۔آپ کا معمول تھا کہ روزانہ اذان سے پہلے اٹھتے
اور اپنے ملازم کو ہمراہ لے کر دریا سے پار چکیوں پر چلے جاتے تھے۔نماز فجر و ہیں ادا کرتے اور اسی
عرصہ میں ان کا سات سال کا بچہ عبداللطیف چائے لے کر وہاں پہنچ جاتا۔دونوں ناشتہ کرتے اور
زمین کی دیکھ بھال کے بعد اپنے گاؤں لوٹ آتے۔۲۱ ستمبر کو بوقت صبح آٹھ بجے آپ اپنے بچے عبد اللطیف کو لے کر اپنے گھر سے پن چکیوں
کی نگہداشت کے لئے نکلے۔آپ چار فرلانگ تک گئے تھے کہ ایک کمین گاہ سے آپ پر بندوق کا فائر
کیا گیا۔اس کے بعد آپ کو اور آپ کے بچے کو کلہاڑی سے شہید کر دیا گیا۔ظالم قاتل بھاگ گئے اور
بے گور و کفن لاش کی نگرانی آپ کا گھر یلو کتا کرتا رہا جو کبھی آپ کی نعش کی طرف جا تا اور کبھی ان کے
بچے کی نعش کی طرف جاتا تھا۔بس دیکھو کتے کو بھی خدا تعالیٰ نے ان بد بختوں پر فضیلت بخشی ہے۔وہ
شہید کی نعشوں کی نگرانی کر رہا تھا اور ظالم اس سے لا پرواہ ہو کر اپنی خباثتوں میں مصروف ہو چکے
تھے۔مولوی عبدالغفور صاحب نے اپنے پیچھے ایک بیوہ، تین لڑکے اور تین لڑکیاں یاد گار چھوڑیں۔اب ان سب کے خاندان گواہ ہونگے کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر کتنے فضل نازل فرمائے ہیں۔دنیا تو ان
واقعات کو بھول سکتی ہے مگر خدا کبھی نہیں بھولتا اور اپنے بے شمار انوار کے ذریعہ ان کی اولا در اولا د پر
ثابت کرتا چلا جاتا ہے کہ تم جو کچھ دنیا میں پا رہے ہو اور جو آخرت میں پاؤ گے وہ تمہارے بزرگ شہداء
کی برکت ہے۔محترم داؤ د جان صاحب شہید
اب یہ واقعہ۔شہادت ۱۹۵۶ء کی محترم داؤد جان شہید صاحب کی ہے، یہ بھی صوبہ سرحد کے
خطبات طاہر بابت شہداء
43
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
ہیں اور وہیں شہید کئے گئے۔۲۳ مارچ ۱۹۵۶ء کو خطبہ ثانیہ کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے نماز ہائے
جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا : ” چوتھا جنازہ جو بہت تکلیف دہ ہے کابل کے ایک احمدی دوست
داؤد جان صاحب کا ہے۔یہ مخلص دوست جلسہ پر ربوہ آئے ہوئے تھے۔واپس گئے تو بعض لوگوں
نے ان کی حکام کے پاس شکایت کر دی۔انہوں نے بلا کر دریافت کیا کہ تم ربوہ گئے تھے؟ انہوں نے
کہا ہاں میں ربوہ گیا تھا۔اس پر انہیں قید کر دیا گیا مگر ان کی قوم کی اس سے تسلی نہ ہوئی۔چنانچہ ایک
بہت بڑے ہجوم نے قید خانے پر حملہ کر دیا اس کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور پھر انہیں نکال کر
باہر لے آئے اور کھلے میدان میں کھڑا کر کے ان کو شہید کر دیا۔ان کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
مرنا تو سب نے ہے لیکن اس قسم کی موت بہت دکھ اور تکلیف کا
موجب ہوتی ہے اور مارنے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مستحق بناتی
ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ انصُرُ أَخَاكَ ظَالِماً أَوْ مَظْلُوما
تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ایک صحابی نے پوچھا یا رسول اللہ
مظلوم کی مدد تو سمجھ میں آگئی ہے لیکن ظالم کی مدد کیسے کی جائے۔آپ نے فرمایا
ظالم کو ظلم سے روکو یہی اس کی مدد ہے۔پس تم دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری
جماعت کی حفاظت فرمائے اور جن لوگوں نے غلطی کی ہے انہیں بھی ہدایت
دے تا بجائے اس کے کہ وہ احمدیوں کے خلاف تلوار اٹھائیں ان کے دل
احمدیت کے نور سے منور ہو جائیں اور انہیں نیکی کی راہوں پر چلنے کی توفیق
نصیب ہو“۔( روزنامه الفضل ۱۳ را پریل ۱۹۵۶ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے خطبہ فرموده ۳۰ / مارچ ۱۹۵۶ء مطبوعہ الفضل سے معلوم
ہوتا ہے کہ انہیں کھلے میدان میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب کو ہاٹ
اب حضرت مصلح موعودؓ کے دور میں ہونے والی بے شمار شہادتوں میں سے اب میں ایک
آخری شہادت کا ذکر کرتا ہوں۔شہید مرحوم ڈاکٹر محمد احمد خان صاحب ابن خان میر خان صاحب افغان
خطبات طاہر بابت شہداء
44
خطبه جمعه ۳۰ را بریل ۱۹۹۹ء
تھے۔یہ خان میر خان حضرت مصلح موعودؓ کے ایک جانثار محافظ تھے اور ایسا کام کرتے تھے صرف حفاظت کا
ہی نہیں بلکہ سامان وغیرہ بھی خود اٹھا اٹھا کر گاڑیوں میں رکھنا اور بچوں کی حفاظت کرنا ، ان کی بھی دلداری
کرنی۔غرضیکہ حضرت مصلح موعودؓ کے پہرہ داروں میں سے خان میرا ایک بے مثل پہرہ دار تھے۔مریم سلطانہ جوڈا کٹر محمد احمد خان صاحب، آپ کے بیٹے کی بیگم اور آپ کی بہو تھیں وہ بیان
کرتی ہیں کہ میں اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ ضلع کو ہاٹ کے علاقہ ٹل میں مقیم تھی۔اس علاقے میں
کوئی احمدی گھرانہ نہ تھا۔۱۹۵۶ء میں وہاں مخالفت کی آگ بہت بھڑ کی۔۲۹ جون ۱۹۵۶ء کو مخالفین
میرے خاوند کو دھوکہ دے کر ایک مریض کے علاج کے لئے پانچ چھ میل دور علاقہ غیر میں لے
گئے۔یہ سراسر جھوٹ بول کر لے جانے والا گاؤں کا ایک ملاں تھا۔اس نے انسانی ہمدردی کے نام پر
ان سے اپیل کی کہ سات میل دور تمہیں جانا پڑے گا مگر ایک مریض ہے اور اس کی خاطر اگر تمہارے
دل میں سچی ہمدردی ہے انسانیت کی تو وہاں پہنچو اور اس کا علاج کرو لیکن جو نہی یہ بد بخت گاؤں پہنچا
اس نے نہایت غضب ناک آواز میں اعلان کیا کہ یہ قادیانی ڈاکٹر ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا جب
تک کہ اسے گولی نہ ماردوں اور وہیں گولی مار کر شہید کر دیا۔مریم سلطانہ کو شہادت کی خبر ملی تو ارد گرد کوئی بھی ان کا ہمدرد نہ تھا۔سب مخالف تھے۔لیکن
بڑی بہادر خاتون تھیں۔یہ ہمت کر کے، بچوں کو خدا کے سپر د کر کے اپنے میاں کی نعش لینے کے لئے
نکل کھڑی ہوئیں۔جس قسم کے حالات تھے نعش کا ملناممکن نہیں نظر آتا تھا لیکن آپ لاش کی تلاش میں
سرگرداں پھرتی رہیں۔کہتی ہیں کہ میں لاش تلاش کرتی پھرتی تھی اور شہر کے لوگ میرے شوہر کے قتل
پر خوشیاں منا رہے تھے۔میں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا پھر کوئی میرے غم میں شریک نہ
تھا۔آخر انہوں نے یعنی مریم نے آخر لاش حاصل کر ہی لی اور ٹرک کا انتظام بھی خود ہی کیا۔بڑی بہادر
خاتون تھیں، خودا کیلئے ہی سارے کام کئے۔ٹرک کا انتظام کر کے اس میں لاش رکھ کر چاروں بچوں کو
ہمراہ لے
کر ربوہ روانہ ہوگئیں۔کہتی ہیں میں آہوں اور سسکیوں میں زیر لب دعائیں کرتی رہی اور اور ان کے شوہر کی
دکان بھی لوٹ لی گئی۔قاتل وہاں دندناتا پھر رہا تھا لیکن کوئی اسے پکڑے والا نہ تھا لیکن خدا کی پکڑ سخت
ہوتی ہے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
45
خطبه جمعه ۳۰ را پریل ۱۹۹۹ء
اب یہ وہ آخری بات ہے جس سلسلہ میں میں جماعت کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ جتنے بھی
احمدیوں کو شہید کرنے والے ظالم لوگ ہیں ان کی خبر تو لے کر دیکھیں کہ حکومت کی پکڑ سے تو وہ بچ گئے
ان پر خدا کی کیسی پکڑ آئی۔میں جب وقف جدید میں تھا مجھے یہ شوق تھا، میں جستجو کیا کرتا تھا تو ایک
خاندان کے متعلق جس نے بہت ظالمانہ طریق پر ایک احمدی کو مارا تھا اس کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ
سارا خاندان ایک حادثہ میں بس میں جل گیا اور تمام کے تمام جل کر مر گئے۔پس اس پہلو سے بھی مجھے
شوق تھا کچھ مواد میں نے اکٹھا کر وایا تھا وہ اللہ بہتر جانتا ہے کہاں گیا۔لیکن احمدی محققین کو یا جن جن
علاقوں میں یہ لوگ بستے ہیں جو قتل کرنے کے بعد دندناتے پھرتے تھے ان کے علاقے کے احمدیوں کو
چاہئے کہ ان کے حالات جمع کریں اور دیکھیں کہ خدا کی تقدیر نے ان کو کیسے آ پکڑا۔اب ان کے بیان کے متعلق میں آپ
کو بتانا چاہتا ہوں۔پیشخص جودند نا تا پھرتا تھا یہ پاگل
ہو گیا اور دیوانگی کی حالت میں گلیوں میں نیم برہنہ پھرتارہا اور کچھ عرصہ نظر آنے کے بعد کہیں ہمیشہ کے
لئے گم ہو گیا۔وہ ملاں جو مریض دکھانے کے بہانے ڈاکٹر کو بلانے آیا تھا وہ بھی اپنے بھائی کے
ہاتھوں بیوی بچوں سمیت قتل ہو گیا۔تو اللہ کی پکڑ ڈھیل تو دکھاتی ہے مگر بہت سخت ہوا کرتی ہے۔مگر
ہمارے ارباب حل و عقد کو تو خدا کی کوئی پرواہ نہیں۔یہ تو تاریخ ان کو بتائے گی کہ یہ کہاں جا رہے ہیں
اور کس گڑھے میں کو درہے ہیں اور سارے ملک کو اپنے ساتھ جہنم میں داخل کر رہے ہیں۔آج کل جو وہاں حال گزر رہا ہے
گلی گلی ظلم کا شکار بن چکی ہے، اتنے بھیانک مظالم ہور ہے
ہیں کہ انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔مزقهم کل ممزق و سحقهم تسحیقا کی تقدیر ہے
جو پاکستان میں چلتی دکھائی دے رہی ہے۔مزقھم کی چکی کے نیچے یہ سارے پیسے جارہے ہیں اور کسی
کو پتہ نہیں کہ ابھی مرنے کے بعد ایک اور چکی میں بھی پیسے جائیں گے جس کا پیسا جانا ہمیشہ کے لئے یا
اتنے لمبے عرصہ کے لئے ہے جسے ہمیشگی کہا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہدایت عطا
فرمائے۔آمین۔