1999خطبہ جمعہ 14 جمعدار محمد اشرف صاحب، میاں علم الدین صاحب، سید محبوب عالم صاحب بہاری پیر سلطان عالم صاحب ، مرزا احمد شفیع صاحب ، فیض محمد ، زہرہ بی بی ، عبد الجبار + بچی ، ملک حمید علی صاحب ، ماسٹر عبد العزیز صاحب ، غلام محمد صاحب ، عبد الحق صاحب، محمد رمضان آف کھارا اور ان کا خاندان ، نیاز علی صاحب ، عبد المجید خان صاحب ، بدردین صاحب مع اهليه و بيا، عبد الرحمن صاحب
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
59
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
شہداء بسلسلہ حفاظت مرکز قادیان ۱۹۴۷ء
خطبه جمعه فرموده ۱۴ مئی ۱۹۹۹ء بمقام با دکر وکس ناخ جرمنی )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۴ تا ۱۵۵)
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو صبر کے ساتھ اور نماز کے ساتھ صبر
اور نماز کے لئے دعا مانگو۔یہ دونوں باتیں اس میں شامل ہیں صبر کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو
اور نماز کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔اور صبر کے ساتھ صبر کی مدد طلب کرو اور نماز کے ساتھ
نماز کی بھی مدد طلب کرو۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ۔یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ
ہے۔وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتُ اور انہیں جو خدا کی راہ میں
مارے جائیں گے، خدا کے رستے میں مارے جائیں مردے نہ کہا کرو۔بل احیاء
ولكِنْ لا تَشْعُرُونَ بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔یہ وہ آیات ہیں جیسا کہ ان کے ترجمہ سے ظاہر ہے یہ شہدا کے ذکر کے عنوان کے طور پر
اختیار کی گئی ہیں۔ایک سلسلہ شہدا کے ذکر کا جو ہم نے شروع کر رکھا ہے آج بھی انشاء اللہ اسی سلسلہ
خطبات طاہر بابت شہداء
60
60
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
میں قادیان سے ہجرت سے پہلے جو شہادتیں ہوئی تھیں ان کا ذکر چلے گا۔حفاظت مرکز کے سلسلے میں
قادیان اور اس کے نواح میں جو شہادات ہوئی ہیں ان کو جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ میں ذکر کیا تھا
دو ہرا امتیاز حاصل ہے کیونکہ ان مسلمانوں کے دفاع میں جن کا قصور صرف مسلمان ہونا تھا ، جن کا
قتل عام کیا جارہا تھا ، ان کے دفاع میں احمدیوں نے ان کو بچانے کی خاطر جو جانیں دیں ہیں یہ
غیر معمولی عظمت کی شہادتیں ہیں اور جیسا کہ ان کا ذکر چلے گا آپ حیران ہوں گے کس بہادری کے
ساتھ موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے ہوئے وہ لوگ آگے بڑھے اور خدا کی راہ میں اپنی
جانیں پیش کر دیں۔جمعدار محمد اشرف صاحب شہید
پہلا ذکر جمعدار محمد اشرف صاحب شہید کا ہے جن کی تاریخ شہادت ۲ ستمبر ۱۹۴۷ء ہے۔مجھے افسوس ہے ہماری تاریخ میں ان لوگوں کے متعلق تفصیلات اکٹھی نہ کی گئیں لیکن اب جو سلسلہ
شروع ہوا ہے اس کے نتیجہ میں بہت سے شہداء کے پسماندگان خود وہ اطلاعیں بھجوا رہے ہیں جو ہماری
تاریخ میں اس وقت محفوظ نہیں ہیں۔وہ لکھ رہے ہیں کہ ہم ان کے بچے کتنے تھے، کہاں کہاں گئے ، اللہ
تعالیٰ نے ان سے کیا سلوک کیا ، دشمنوں سے کیا سلوک کیا وغیرہ وغیرہ۔غرضیکہ اس مبارک سلسلہ کے
نتیجہ میں ایک اور سلسلہ معلومات کا اکٹھا ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں ہماری تاریخ اور زیادہ
سنورتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔جمعدار محمد اشرف صاحب کے متعلق تاریخ احمدیت میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے
روز نامچے کے حوالے سے یہ درج ہے کہ ۲ ستمبر ۱۹۴۷ء کو مسلمانوں کے گاؤں سٹھیالی پر جہاں خود
حفاظتی کے خیال سے علاقے کے اور کوئی مسلمان دیہات بھی جمع تھے، بہت بڑا گاؤں تھا سٹھیالی ،
مسلمانوں کا اور وہاں اردگرد کے دیہات کے مسلمان بھی پناہ کے لئے اکٹھے ہو گئے تھے وہاں سکھوں
کے حملے کا آغاز ہوا اور اس حملہ کے دوران جمعدار محمد اشرف صاحب ان مسلمانوں کی حفاظت کے
لئے سٹھیالی بھجوائے گئے تھے۔وہاں برین گن کے فائر سے شہید ہوئے۔جمعدار صاحب مرحوم احمد یہ
کمپنی 8/15 پنجاب رجمنٹ سے جنوری ۱۹۴۷ء میں فارغ ہوئے تھے اور قادیان تشریف لے آئے
تھے۔۲۵ اگست ۱۹۴۷ء کو آپ نے حفاظت مرکز کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔۲۶ / اگست کو
خطبات طاہر بابت شہداء
61
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
جناب کیپٹن شیر ولی صاحب کے حکم سے صوبیدار عبدالمنان صاحب دہلوی ، عبدالسلام صاحب
سیالکوٹی ، حوالدر میجر محمد یوسف صاحب گجراتی ، محمد اقبال صاحب اور عبدالقادر صاحب کھارے
والے، غلام رسول صاحب سیالکوٹی ، فضل احمد صاحب اور عبدالغفار صاحب ان کے ہمراہ یہ سٹھیالی
پہنچے جہاں سکھوں نے رائفل ،ٹین گن ، برین گن اور گرینیڈ کے بے دریغ استعمال کیا۔جمعدار محمد
اشرف صاحب اور صو بیدار عبدالمنان صاحب دہلوی اور محمود احمد صاحب عارف تینوں بڑی بہادری
اور جرات سے دفاع کر رہے تھے کہ یکا یک برین گن کا برسٹ جمعدارمحمد اشرف صاحب کے ماتھے پر
لگا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔میاں علم الدین صاحب
دوسری شہادت جس کا ذکر تاریخ میں ملتا ہے وہ میاں علم الدین صاحب کی ہے۔تاریخ
شہادت ۶ ستمبر ۱۹۴۷ء۔آپ کی پیدائش غالبا ۱۸۹۸ء کی ہے۔منگل باغبان نز دقادیان میں کچھ عرصہ
سکونت پذیر رہے۔پھر ۱۹۳۲ء میں قادیان منتقل ہو گئے۔اولاً حلقہ مسجد مبارک اور پھر حلقہ مسجد فضل میں
سکونت اختیار کی۔آپ کو تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ہر سال اس سلسلہ میں گرمیوں کے موسم میں دریائے
بیاس کے پاس اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو ضرور ملنے جایا کرتے تھے۔آپ
کی تبلیغ کی بدولت ان
میں سے بعض کو قبول احمدیت کی توفیق ملی۔آپ مولانا جلال الدین صاحب قمر کے والد تھے۔واقعہ شہادت یوں بیان ہوا ہے کہ قادیان پر جب پولیس اور فوج کی مدد سے جنہوں نے
حملے شروع کئے تو فوج قادیان پر کرفیو لگا دیتی تھی اور اہل قادیان کو قانونی زنجیروں میں جکڑ کر غیر مسلم
جتھوں کو کھلا چھوڑ دیتی تھی کہ وہ من مانی کریں لیکن اس کے باوجود غیر مسلم جتھوں کو احمدیوں کا مقابلہ
کرنے کی جرات نہ ہوتی تھی۔کچھ تو ویسے ہی اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ رعب کے ذریعے ہماری مدد کی
جائے گی۔اصل وجہ تو یہی ہے جو وعدہ ہم نے بار ہا پورا ہوتے دیکھا ہے لیکن اس مدد دینے کے تعلق
میں غیروں کا جھوٹ بھی شامل ہو جایا کرتا تھا جو ان کے خلاف کام کرتا تھا۔اس قدر کثرت سے انہوں
نے قادیان کے اسلحے سے متعلق مشہور کر رکھا تھا کہ سکھ باوجود جتھوں کے، باوجود اس کے کہ فوج اور
پولیس کی اعانت ان کو حاصل ہوتی تھی جب بھی لڑتے تھے اور ذرا ان کو خطرہ ہو کہ قادیان سے اسلحہ نکل
کے ان پر جوابی حملہ ہونے والا ہے تو ڈر کر بھاگ جایا کرتے تھے۔مگر اس دوران جب کہ لڑائی ہورہی
خطبات طاہر بابت شہداء
62
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
تھی اس وقت ان کو یقیناً موقع مل جاتا تھا احمدیوں کو شہید کرنے کا اور بعض غیر احمدی مسلمانوں کو شہید
کرنے کا۔یہ جو واقعہ میں بیان کر رہا ہوں یہ غالباًا رستمبر ۱۹۴۷ء کو جب قادیان پر ایک بہت بڑا حملہ ہوا
ہے اس وقت پیش آیا۔اس حملے کا زور زیادہ تر حلقہ مسجد فضل پر پڑا تھا۔مستورات اور بچوں کو محفوظ
مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا۔یعنی احمدی والنٹیئر جو خدمت کر رہے تھے جنہوں نے ہر قسم کا خطرہ مول لے
کر تمام مستورات اور بچوں کو وہاں سے نکال لیا تھا۔مولانا جلال الدین صاحب قمر بیان کرتے ہیں
کہ میرے والد صاحب اپنے گھر کے بالا خانے پر بیٹھے ہوئے تھے۔اس گھر کے سامنے ایک منزلہ
کچے مکانات تھے۔ایک سکھ پولیس مین ان گھروں کی چھتوں پر چڑھ آیا۔بالا خانے کی کھڑکی اس
طرف کھلتی تھی۔قانون کے اس محافظ کی نظر میرے والد صاحب پر پڑی۔غالباً وہ اپنے افکار میں مگن
تھے اور ان کی نظر پولیس مین پر نہیں پڑی۔اس پولیس مین نے اچانگ گولی چلا دی اور انہوں نے
اپنے خون میں لت پت تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔انا لله وانا اليه راجعون۔آپ کی شہادت
کا منظر ایک دوسرے بالا خانے میں بیٹھے ہوئے ایک احمدی دوست دیکھ رہے تھے جن میں چوہدری
محمد حسین صاحب کلرک نظامت جائیداد بھی تھے۔موجود احمد یوں نے نماز جنازہ پڑھ کر تن کے کپڑوں
میں ان کو دفنا دیا۔اس سلسلہ میں ضمناً ذکر کر دینا چاہتا ہوں کہ جولوگ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے
باوجود اس کے کہ خطرہ بہت سخت تھا وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے حکم کی بنا پر بیٹھے ہوئے تھے۔اس
لئے خواہ انہوں نے مقابلے میں حصہ لیا ہو یا نہ لیا ہو بڑی دلیری کے ساتھ اس خیال سے کہ قادیان کا
یہ تاثر نہ پڑے کہ قادیان کے باشندے اپنے مکان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں جس کے نتیجہ میں بہت
بڑا ریلا قادیان کے اوپر آسکتا تھا۔اس خطرے کو دور کرنے کی خاطر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے
حکم دیا تھا کہ ہر احمدی اپنے مکان پر پہرہ دے۔صرف وہ اپنے مکان سے باہر جائیں جن کو با قاعدہ
نظام جماعت کے تحت کسی مصلحت کے پیش نظر نکالا جائے خصوصاً ان میں عورتیں اور بچے شامل ہوا
کرتے تھے۔اس لئے ان اکیلے اکیلے لوگوں کا اپنے گھروں میں بیٹھے رہنا یقیناً ایک بہت عظیم
شہادت ہے کیونکہ سلسلہ کے وقار کی خاطر انہوں نے اپنی جان کا خطرہ مول لیا ہوا تھا۔
خطبات طاہر بابت شہداء
80
63
سید محبوب عالم صاحب بہاری
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
ایک اور بزرگ سید محبوب عالم صاحب بہاری کی شہادت کا واقعہ بھی یوں درج ہے کہ ۱۹ار
ستمبر ۱۹۴۷ء کو سید محبوب عالم صاحب بہاری جن کا خاندان اس وقت انگلستان میں اور ہر جگہ اور بھی گیا
لیکن انگلستان میں خصوصیت کے ساتھ ان کی اولا د بس رہی ہے۔سید صاحب ایک نیک اور بہت
بے نفس بزرگ تھے۔۱۹ ستمبر ۱۹۴۷ء کی صبح کو نماز کے بعد ریلوے لائن کے ساتھ سیر کے لئے گئے۔اب بہادری دیکھیں باوجود اس کے کہ حالات بے انتہا خراب تھے، گھر میں ٹھہرنے کا حکم تھا مگر بزدلی
کے ساتھ نہیں ٹھہرے۔جو سیر کا دستور تھا جاری رکھا اور ریلوے لائن کے ساتھ باقاعدہ صبح سیر پہ جایا
کرتے تھے لیکن ڈی۔پی۔سکول قادیان کے قریب موضع رام پور کے بالمقابل کسی نے انہیں گولی کا
نشانہ بنایا۔شروع میں تو انہیں لا پتہ تصور کی جاتا رہا لیکن وہ جو احمدی والنٹیئر ز کے دستے جایا کرتے
تھے اس مکان میں ان کو موجود نہیں دیکھا تھا۔اس مکان میں ان کا نہ پا کر یہی سمجھتے رہے کہ لاپتہ
ہیں۔شاید کسی اور کے مکان میں چلے گئے ہوں مگر اس واقعہ کے تین دن کے بعد ایک مسلمان دیہاتی
نے جو پناہ گزین کے طور پر باہر سے آیا ہوا تھا سید صاحب کے داما دسید صادق حسین صاحب کو بتایا کہ
میں نے اس حلیہ کے ایک مسلمان کی لاش جس کے گلے میں نیلا کر نہ تھا اور یہ نیلا کرتا انہوں نے ہی
پہنا ہوا تھا ریلوے لائن کے قریب پڑی ہوئی دیکھی تھی۔انا للہ وانا اليه راجعون۔پس ان کی نعش
کا تین دن بعد پتہ چلا اور ان کو دفنانے کا بھی کوئی انتظام نہ ہو سکا۔شمسہ سفیر لنڈن سے بیان کرتی ہیں کہ میرے نانا جان سید محبوب عالم صاحب اور ان کے
بھائی سیدمحمود عالم صاحب جب انہوں نے احمدیت کا پیغام سنا تو بہار سے پیدل چل کر قادیان آئے
تھے۔یہ جو واقعہ ہے اس کا میں نے دوبارہ انگلستان سے پتہ کروایا ہے کیونکہ جہاں تک جماعت کی
تاریخ محفوظ ہے میں نے اصل رجسٹر پڑھے ہیں جن میں ابتدائی احمدیوں کے ، صحابہ کے بڑے عظیم
الشان واقعات درج ہیں۔کس طرح انہوں نے غیر معمولی قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قادیان آ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔مجھے یہ خیال تھا کہ غالبا سید محبوب عالم صاحب بھی انہیں
میں سے ہیں۔چنانچہ انگلستان سے جب تصدیق کروائی گئی تو شمسہ سفیر صاحبہ نے یہ تصدیق بھیجی ہے
کہ اولاد میں صرف ایک ہی بیٹی تھی جو میری والدہ تھیں اور ان کا نام سلمی تھا۔پندرہ برس کی عمر میں ان
خطبات طاہر بابت شہداء
64
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
کی شادی سید صادق علی صاحب سے ہوئی تھی۔قادیان پیدل آنے کے متعلق لکھتی ہیں کہ جب انہوں نے بہار میں احمدیت کا پیغام سنا تو
بہار سے پیدل چل کر قادیان آئے اور ان کے پاؤں سوج گئے تھے۔غریب خاندان تھا ، سفر خرچ نہیں
تھا۔یہ مختصری بات انہوں نے لکھی ہے۔جور جسر کا حوالہ میں نے دیا ہے جس کی تفصیل انشاء اللہ جلسہ
سالانہ پر میں سناؤں گا۔وہ بہت ہی عظیم الشان واقعہ ہے حیرت انگیز قربانی ہے۔بہار سے چل کر
پیدل ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ ننگے پاؤں ، زخمی پاؤں جو ہر روز سوج جایا کرتے تھے زخموں
سے، اس کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام سنا تھا صرف آنکھوں دیکھنا تھا اس حالت میں
بیہ قادیان آئے تھے۔پس ان کی شہادت ایک عظیم واقعہ ہے جس کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جیسے
بہا در پہلے تھے ویسے ہی شہادت کے دوران بھی بہادر ہی ثابت ہوئے۔مکرم پیر سلطان عالم صاحب
ایک شہادت مکرم سلطان عالم صاحب کی تاریخ میں درج ہے۔عزیز سلطان عالم صاحب
۲۶ نومبر ۱۹۲۲ء کو پیدا ہوئے۔۱۹۳۸ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے درجہ اول میں میٹرک
پاس کیا۔اس عرصہ میں تحریک جدید بورڈنگ ہاؤس میں داخل رہے۔اس چھوٹی سی عمر میں ہی با قاعدہ
تہجد گزار تھے۔بعد ازاں گجرات سے امتیاز کے ساتھ ایف اے پاس کیا اور سی ایم اے کے مقابلہ کے
امتحان میں کامیاب ہو کر ملازم ہو گئے۔۱۹۴۲ء میں آپ کو مہمان خانے میں معاون ناظر ضیافت کے
طور پر تعینات کیا گیا۔یہ چونکہ وقف کر کے آگئے تھے اور قادیان میں معاون ناظر ضیافت کے طور
پر ان کی تقرری ہوئی تھی جو انہوں نے بڑی جانفشانی سے ادا کی۔۱۹ ستمبر ۱۹۴۷ء کی ایک چٹھی میں جو ۲۵ ستمبر کوگولیکی پہنچی ، مرحوم نے یہ لکھا:
حضور کا حکم ہے کہ عورتوں اور بچوں
کو بھیج دو اور خوب ڈٹ کر مقابلہ
کرو۔ہم تو حضور کے حکم کے مطابق خون کا آخری قطرہ بہانے کے لئے یہاں
بیٹھے ہیں۔واقعہ شہادت ۴۰ /اکتوبر ۱۹۴۷ء کو کرفیو اٹھنے کے بعد جب بعض بیرونی محلوں میں رہنے
والے احمدی اپنے مکانوں کی دیکھ بھال کے لئے باہر جانے لگے تو بڑے بازار کے اختتام پر جو
خطبات طاہر بابت شہداء
65
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
ریتی چھلہ سے ملتا ہے عین دن دہاڑے برسر بازار سات احمدیوں کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔ان میں
میاں سلطان عالم صاحب بی۔اے۔نائب ناظر ضیافت بھی تھے اور جب بعض لوگ شہید ہونے
والے احمدیوں کی لاشوں کو اٹھانے کے لئے آگے بڑھے تو ان کو بھی گولیوں
کا نشانہ بنایا گیا۔اب اس شہید کے مزید تعارف کے طور پر بیان کر رہا ہوں کہ یہ شہید مکرم پیر عالم صاحب
واقف زندگی کے حقیقی بھائی تھے۔پیر عالم صاحب میرے دفتر میں ، پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں،
ہمہ وقت خدمت کے ئے تیار رہتے ہیں۔رات بارہ بجے یا ایک بجے تک ہماری بعض علمی مجالس رہی
ہیں بعض دفعہ دو بجے تک، سب لوگ چھٹی کر جاتے تھے مگر پیر صاحب نے کبھی چھٹی نہیں کی۔صبح
ہمارے مختلف کارکنوں کے آنے سے پہلے میں اپنے دفتر پہنچ جاتا ہوں اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ میں
پہنچا ہوں اور پیر صاحب موجود نہ ہوں۔اللہ کے فضل سے ان کا بھائی تو شہادت کا رتبہ پا گیا لیکن پر
صاحب نے بھی جیتے جی وقف کا حق ادا کر کے اللہ کے حضور یقیناً بہت رہتے پائے ہیں۔نور ہسپتال کے قریب جس گڑھے میں آپ کو دفن کیا گیا وہاں اب
کتبہ بھی نصب کر دیا گیا
ہے۔نور ہسپتال کے قریب یہ جو شہید ہوئے تھے ان کو بعد میں موقع پا کر جتنے بھی شہید تھے اکٹھا کر کے
ایک گڑھا بنا کر اس میں دفن کیا گیا تھا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں
کتبہ نصب کر دیا گیا ہے۔میں
اس لئے بتا رہا ہوں کہ قادیان جانے والے جائیں تو وہاں بھی دعا کے لئے جایا کریں۔شہید نے
بوڑھے والدین ، نوجوان بیوہ بنت ڈاکٹر عمر دین صاحب افریقی ساکن گجرات اور دو بیٹے خلیل احمد اور
نعیم احمد بطور پسماندگان چھوڑے ہیں۔مکرم مرزا احمد شفیع صاحب
اب ایک اور شہادت کا ذکر کرتا ہوں جو مکرم مرزا احمد شفیع صاحب ( شہادت ۱۴ را کتوبر
۱۹۴۷ء) کی ہے۔جن کا بیٹا یہاں جرمنی میں ہے مرزا صیح احمد صاحب۔ان کو آپ اکثر لوگ جانتے
ہوں گے۔مرزا احمد شفیع صاحب ، مرزا محمد شفیع صاحب کے صاحبزادے تھے۔۱۹۱۳ء میں پیدا
ہوئے۔آپ نے اعلیٰ نمبروں سے میٹرک پاس کیا۔ایف اے اور بی اے میں ڈبل میتھ لے کر اعلیٰ
نمبروں میں ڈگری حاصل کی۔شہادت کے وقت آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں بطور استاد
کے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔سلسلہ کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔نماز با جماعت اور خدام
خطبات طاہر بابت شہداء
99
66
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
الاحمدیہ کے کاموں میں بہت دلچسپی لیتے تھے۔ہر قسم کے چندوں اور خصوصاً تحریک جدید میں ہر سال
اضافے کے ساتھ حصہ لیا کرتے تھے۔اپنی زندگی کے آخری لمحات تک اپنے فرائض کو نہایت احسن
طور پر نبھاتے رہے۔اب میں ان کے خاندان کا تعارف کرواتا ہوں۔ان کے والد حضرت مرز امحمد شفیع صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ محاسب صدر انجمن احمد یہ تھے۔میرے بچپن سے پارٹیشن تک مجھے ان کا ہمیشہ دیکھنا
یاد ہے۔بہت ہی مستعد کا رکن تھے اور ہمیشہ اعلیٰ درجہ کی صلاحیتوں کا نمونہ دکھاتے ہوئے محاسبہ کا کام
کیا ہے۔ان کا مزید تعارف یہ ہے کہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خسر تھے۔یعنی حضرت مرزا محمد شفیع صاحب، حضرت میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خسر تھے اور
انہی کی بیٹی سے آگے حضرت میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ساری نسل جاری ہوئی
ہے۔جو دوسری بیگم تھیں ان کو اچھی اماں کہا کرتے تھے ان سے کوئی اولا د نہیں تھی لیکن وہ ان کی
اولا د سے بھی ماں کی طرح محبت کرتی تھیں بلکہ بعض ان کے بچے انہی کے پاس پلے ہیں۔حضرت
چھوٹی آپا یعنی ام متین کے یہ حقیقی ماموں تھے، مرزا احمد شفیع صاحب۔مرزا احمد شفیع صاحب کی بیوہ
امتہ الرحمن صاحبہ ربوہ میں ہوتی ہیں جن کے ساتھ ان کی بیٹی امتہ الباسط (امتہ القیوم ساتھ رہتی ہیں۔حضور
نے ۲۸ رمئی کے خطبہ میں تصحیح فرما دی تھی رہتی ہیں۔ان کی ایک بیٹی لندن میں ہیں جن کے بچے آگے پھر
خدمت دین کی توفیق پارہے ہیں۔فضل اور شیلا دو نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں جنہوں نے جماعت
کی علمی خدمات میں بہت بھر پور حصہ لیا ہے اور جو بھی ریسرچ کے کام میں ان کے سپر د کرتا ہوں بڑی
تند ہی سے ادا کرتے ہیں۔انگلستان کی جماعت میں یہ دو نام کافی مشہور ہیں۔ان کے بیٹے مرزا مسیح
احمد جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہاں جرمنی میں ہیں اور کافی لمبے عرصہ سے صاحب فراش ہیں اور
بڑی ہمت سے بیماری کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ان کی بیگم بھی ان کی بہت خدمت کر رہی ہیں۔آپ
سب کو میں ان سب کے لئے دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔فیض محمد صاحب، انکی اہلیہ و نچی اور عبدالجبار صاحب
اب کئی شہادتوں
کا ذکر جو فیض محمد صاحب، زہرہ بی بی صاحبہ، عبدالجبار صاحب اور فیض محمد
صاحب کی چار سالہ بچی کی شہادتیں ہیں۔اب ان کا ذکر میں کرتا ہوں۔مکرم ٹھیکیدار عبدالرزاق بیان
خطبات طاہر بابت شہداء
67
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
کرتے ہیں کہ فیض محمد صاحب سری گوبند پورہ کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد کا نام نبی بخش
تھا۔معمار کا کام کیا کرتے تھے۔آپ کی شہادت سے ایک رات قبل قادیان پر انڈین آرمی نے بہت
زبردست فائرنگ کی اور صبح فجر کے بعد سکھ جتھے نے حملہ کر دیا ، اس طرح ہندوستانی فوج پہلے سکھ
جتھوں کے لئے رستہ تیار کیا کرتی تھی پھر اس کے عقب میں جتھے حملہ آور ہو جایا کرتے تھے۔“
کہتے ہیں ”ہم تو وہاں سے ہجرت کر کے بورڈنگ میں منتقل ہو گئے تھے مگر فیض محمد صاحب
نے اہل خانہ سمیت اپنا مکان نہ چھوڑا اور وہیں مقیم ر۔اب یہ بھی وہی روح ہے۔چونکہ امام کاحک تھا اپنے مکانوں پر قائم رہو اس لئے یقینی طور پر
حملے کی خبر پانے کے باوجود یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے مکان میں ڈٹے رہے۔”جس وقت ہمارے
مکان پر حملہ ہوا تو ہم گھر کے عقبی دروازے سے سو کے قریب افراد نکل کر بورڈنگ ہاؤس جاچکے تھے“۔یعنی یہ بیان دے رہے ہیں ٹھیکیدار عبدالرزاق صاحب کہ ہم جاچکے تھے، یہ بعد میں شہید
ہوئے۔پنڈت محمد عبد اللہ صاحب نے اطلاع دی کہ فیض محمد صاحب، ان
کی اہلیہ زہرہ بی بی ، ان کے
جواں سال بیٹے عبدالجبار صاحب اور ایک چار سالہ بچی کو سکھوں نے تلواروں اور برچھیوں سے شہید
کر دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔مکرم ملک حمید علی صاحب
ایک شہادت ملک حمید علی صاحب کی بھی مذکور ہے۔یہ تاریخ میں درج ہے مگر اس کی تفاصیل
موجود نہیں ہیں۔اس خطبہ کے سلسلہ کا ایک یہ بھی فائدہ پہنچ رہا ہے اور پہنچے گا کہ اب جو بھی ان کے
عزیز بنیں گے وہ انشاء اللہ ان کے متعلق تفصیلی معلومات مزید مہیا کر دیں گے۔ملک حمید صاحب کے
متعلق جو کچھ معلوم ہے وہ یہ ہے کہ مکرم ملک بشیر احمد صاحب کنجاہی کے فرزند اور جناب ملک غلام
فرید صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ ایم۔اے کے رشتہ میں بھیجے تھے۔آپ کو ملٹری نے پکڑا اور ہائی سکول
قادیان کے پیچھے لے جا کر گولی مار کے شہید کر دیا۔مکرم ماسٹر عبدالعزیز صاحب
ایک شہید کا نام ماسٹر عبدالعزیز ہے۔ان کے متعلق بھی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔لیکن
جو معلوم ہیں مختصری وہ میں بیان کر دیتا ہوں۔آپ منگل باغبان متصل قادیان کے رہنے والے تھے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
68
80
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
لا ہور سے واپس آرہے تھے قادیان نہیں پہنچ سکے۔یہ لاہور سے اسی غرض سے واپس آرہے تھے کہ
حضرت مصلح موعودؓ کا حکم تھا کہ قادیان والے قادیان نہ چھوڑیں۔یہ باوجود اس کے کہ باہر محفوظ جگہ
پہنچ چکے تھے پھر بھی قادیان واپسی کا فیصلہ کیا ہوا تھا۔ان کے متعلق یقینی طور پر پتہ نہیں چل سکا کہ کیسے
شہید ہوئے مگر جب کچھ عرصہ غائب رہے تو روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ بٹالہ میں ان کو شہید کیا گیا۔ماسٹر عبدالعزیز صاحب کسی وقت مدرسہ احمدیہ میں مدرس بھی رہے ہیں۔مکرم غلام محمد صاحب اور مکرم عبد الحق صاحب
اب دو ایسی شہادتیں ہیں جن کا ذکر خصوصی طور پر حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے مضمون
قادیان کی خونریز جنگ میں کیا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ان الفاظ میں یہ ذکر کیا کہ قادیان کے
مرکزی حصہ پر جو حملہ ہوا اس میں ایک شاندار واقعہ ہوا۔بہت سے واقعات میں اس واقعہ کو خصوصیت
کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ نے ایک شاندار واقعہ بیان کیا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ وہ قرون اولیٰ کی
قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔” جب حملہ کرتے وقت پولیس اور سکھ شہر کے اندر گھس آئے اور شہر
کے مغربی حصہ کے لوگوں کو مار پیٹ کر خالی کرانا چاہا اور وہ لوگ مشرقی حصہ میں
منتقل ہو گئے تو معلوم ہوا کہ گلی کے پار ایک گھر میں چالیس عور تیں جمع تھیں وہ
وہیں رہ گئی ہیں
ہمارے مغرب میں ہندوؤں کے محلے تھے اور وہیں احمدی بھی پہلے آباد ہوا کرتے تھے۔تو جب یہ خطرہ ہوا تو احمدیوں
کو محفوظ جگہ پہنچانے کا وقت کسی طرح نہ مل سکا اور وہیں بعض گھروں
میں وہ اکٹھے ہو گئے اور حسب توفیق والنٹیئر زان کو لے کے آتے رہے۔یہ پس منظر ہے جس میں
یہ واقعہ ہوا ہے۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں شہر کے مغربی حصہ کے لوگوں کو مار پیٹ کر جگہ خالی کروانی
شروع کی یعنی پہلے فوجیوں نے اور پولیس نے یہ کام شروع کیا اور وہ لوگ جو مشرقی حصہ میں منتقل
ہو گئے تھے یعنی مغربی حصہ سے جو احمد یوں والا حصہ تھا مشرقی اس میں منتقل ہو گئے اس وقت معلوم ہوا
کہ گلی کے پارا ایک گھر میں چالیس عورتیں جمع تھیں وہ وہیں رہ گئیں ہیں۔
خطبات طاہر بابت شہداء
69
69
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
بعض افسران ان کو نکلوانے کے لئے گلی کے سرے پر موجود مکان
تھا وہاں پہنچے اور ان کے نکالنے کے لئے دو نو جوانوں
کو بھیجا
وہاں پھٹے لگا کر ایک عارضی پل بنالیا جایا کرتا تھا تو پھٹوں پر سے یہ گزر کر گئے ہیں ، یہ
نوجوان جس وقت گلی پار کرنے لگے تو سامنے کی چھتوں سے پولیس نے ان پر بے تحاشہ گولیاں چلا
دیں اور وہ لوگ واپس گھر آنے پر مجبور ہو گئے۔تب لکڑی کے تختے منگوا کر ، یہ غالبا لکڑی کے تختے
منگوائے گئے ہیں پہلے نیچے سے جانے کی کوشش کی ہوگی عام گلی میں سے لیکن وہاں وہ عین لوگوں کے
نشانے میں تھے اور خطرہ تھا کہ شاید کوئی بھی بچ نہیں سکے گا۔اس لئے اس کے بعد جو ترکیب سوجھی کسی
کو کہ لکڑی کے پھٹے لگائے جائیں اور بہت تیزی سے چھلانگ لگا کر ان پھٹوں پر سے گزر جائیں۔دو نو جوان اس کام کے لئے گئے تھے یعنی دو نو جوانوں نے پیش کیا کہ ہمیں بھیجیں پھٹوں
کے اوپر سے ہم انشاء اللہ جا کر احمدی خواتین کو نکال لائیں گے۔ان میں ایک غلام محمد صاحب ولد
مستری غلام قادر صاحب سیالکوٹی تھے اور دوسرے عبدالحق نام قادیان کے تھے جو احمدیت کی طرف
مائل تو تھے اور احمدی مجاہدین کے ساتھ خدمت میں بھی بھر پور حصہ لے رہے تھے مگر ابھی جماعت میں
شامل نہیں تھے۔یہ دونوں نوجوان برستی گولیوں میں سے پھٹے پر سے کودتے ہوئے اس مکان میں
چلے گئے جہاں چالیس عورتیں موجود تھیں۔انہوں نے ایک ایک عورت کو کندھے پر اٹھا کر تختے پر ڈالنا
شروع کیا اور مشرقی مکان والوں نے انہیں کھینچ کر اپنی طرف لانا شروع کیا۔جب وہ اپنے خیال میں سب عورتوں کو نکال چکے اور خود واپس آگئے اور محفوظ تھے تو معلوم
ہوا کہ انتالیس عور تیں آئی ہیں اور ایک نہیں آئی حالانکہ یہ یقینی خبرتی کہ چالیس عورتیں ہیں۔ایک بڑھیا
عورت جو گولیوں کے ڈر کے مارے ایک کونے میں چھپی ہوئی تھی وہ وہیں رہ گئی۔اب ایسے موقع پر
انسان کہہ سکتا ہے کہ انتالیس آ گئی ہیں ٹھیک ہے۔اب اپنے جوانوں کو خطرے میں کیوں ڈالیں بڑھیا
عورت ہے ویسے ہی مرنے کے قریب ہے اس کو وہیں چھوڑ دیں۔مگر وہ وقت ایسا تھا جب کہ احمدی
مجاہدین ہر قربانی کے لئے تیار تھے۔چنانچہ اس وقت ان دونوں نو جوانوں نے اپنے آپ کو پیش کیا۔غلام محمد صاحب ولد میاں غلام قادر صاحب سیالکوئی اور اسی طرح ان کے علاوہ عبدالحق صاحب،
تھے جنہوں نے کہا کہ ہم جاتے ہیں فکر نہ کریں۔
خطبات طاہر بابت شہداء
70
10
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
چنانچہ غلام محمد صاحب ولد میاں غلام قادر صاحب جب یہ دوڑے ہیں تختے پر سے اس
طرف سے بڑھیا کو ڈھونڈنے کے لئے تو جاتے ہوئے سامنے سے ان کے پیٹ میں گولی لگی اور بہت
گہرا زخم آیا انتڑیوں کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔لیکن بڑے ہمت والے بڑے مضبوط جوان تھے۔انہوں
نے ایک ہاتھ سے اپنے پیٹ کو سنبھالا اور پھر بھی جا کر اس بڑھیا کو نکالنے کی کوشش کرنے کے لئے
اندر چلے گئے لیکن توفیق نہ مل سکی اور وہاں دروازے پر دوسری طرف اسی کمرے میں گر گئے۔اس پر وہ
جو غیر احمدی دوست تھے عبدالحق صاحب انہوں نے کہا اب میں جاتا ہوں چنانچہ وہ بھی گئے اور انہوں
نے بڑھیا کو نکال لیا اور جب وہ دونوں واپس آنے لگے تو ان کی پیٹھ پر گولی لگی اور وہ بھی شہید ہو گئے۔ان دو واقعات میں ایک عجیب بات بھی مضمر ہے جس سے قبولیت دعا کا بھی پتہ چلتا ہے اور
معلوم ہوتا ہے کس طرح بار یک بار یک اشاروں سے اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ میں اپنے بندوں کی دلی
آرزوؤں کو پوری کیا کرتا ہوں۔وہ واقعہ یہ ہے کہ ہسپتال تو نہیں تھا جس جگہ بھی انہیں لے جایا گیا
وہاں عارضی طور پر طبی امداد مہیا کی گئی تھی لیکن چونکہ اندر کا زخم بہت زیادہ گہرا تھا اور نا قابل علاج تھا
اس لئے ان کے بچنے کا کوئی سوال نہیں تھا۔مگر آخر وقت تک ہوش قائم رہی۔اس وقت انہوں نے جو
عیادت کے لئے پاس بیٹھے ہوئے تھے ان کو بتایا کہ مجھے اسلام اور احمدیت پر پکا یقین ہے۔تم گواہ رہو
کہ میں اپنے ایمان پر قائم رہتے ہوئے جان دے رہا ہوں۔یہ واقعات بھی ایسے ہیں جو اسلام کی
عظیم پرانی تاریخ کو زندہ کرنے والے اور اس کو دکھانے والے واقعات ہیں۔صحابہ مرتے وقت
دوسروں کو گواہ کر دیا کرتے تھے گواہ رہو کہ ہم اسی دین پر جان دے رہے ہیں۔پھرانہوں نے ایک اور بات بیان کی۔کہتے ہیں میں اپنے گھر سے اسی لئے نکلا تھا کہ میں اسلام
کے لئے جان دوں گا۔آپ لوگ گواہ رہیں کہ میں نے اس مقصد کے لئے جان دی ہے۔جب میں گھر
سے چلا تھا تو میری ماں نے نصیحت کی تھی کہ بیٹا دیکھنا پیٹھ نہ دکھانا۔اب اس بات میں بہت گہر اراز مضمر ہے
جو شاید ایسے ذہنوں میں نہ ابھرے کہ ان کو سامنے گولی لگی ہے پیٹھ پیچھے نہیں لگی اور جو غیر احمدی تھے ان کو
پیٹھ پیچھے گولی لگی۔اور اللہ تعالیٰ نے یہ فرق کر کے دکھا دیا کہ ایک کی ماں کی دعا تھی سامنے سے مارکھانا، پیٹھ
نہ دکھانا۔واقعۂ اس نے پیٹھ نہ دکھائی۔یہ وہ پہلو ہیں جو ان کی شہادت کو بہت ہی عظیم کر کے دکھا رہے ہیں
اور پھر انہوں نے اپنی ماں کے نام یہ پیغام بھیجا کہ میری ماں سے کہہ دو کہ تمہارے بیٹے نے تمہاری