1999خطبہ جمعہ 14 جمعدار محمد اشرف صاحب، میاں علم الدین صاحب، سید محبوب عالم صاحب بہاری پیر سلطان عالم صاحب ، مرزا احمد شفیع صاحب ، فیض محمد ، زہرہ بی بی ، عبد الجبار + بچی ، ملک حمید علی صاحب ، ماسٹر عبد العزیز صاحب ، غلام محمد صاحب ، عبد الحق صاحب، محمد رمضان آف کھارا اور ان کا خاندان ، نیاز علی صاحب ، عبد المجید خان صاحب ، بدردین صاحب مع اهليه و بيا، عبد الرحمن صاحب

شہدائے احمدیت, حصہ 2

خطبات طاہر بابت شہداء
71
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
وصیت پوری کر دی ہے اور یہ پیغام دے کر انہوں نے جان دے دی۔قادیان کی خونریز جنگ“
بحوالہ تاریخ احمدیت یہ واقعہ درج ہے۔( تاریخ احمدیت جلدا اصفحہ: ۱۸۸ ۱۹۰)
مکرم محمد رمضان صاحب آف کھارا اور انکا خاندان
اب ایک واقعہ محمد رمضان ، عالم بی بی ، چراغ دین ، جان بی بی منور احمد وغیرہ شہداء کا میں
بیان کرتا ہوں۔ٹھیکیدار ولی محمد صاحب جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی زندہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ
میرے والد محترم محمد رمضان صاحب کا خاندان موضع کھارا نز دقادیان کا رہائشی تھا۔ان کا خاندانی پیشہ
زمینداری تھا۔پہلے ان کا خاندان کسی پیر کا مرید تھا۔خدا کے فضل سے ۳۶ ء یا۳۷ء میں سب خاندان
احمدی ہو گیا۔مکرم محمد رمضان صاحب اور مکرم چراغ دین صاحب جو دونوں بھائی مخلص احمدی
تھے، دیانت میں اتنے مشہور تھے کہ جب غدر کے وقت حالات خراب ہوئے تو اکثر لوگ اپنی امانتیں
محمد رمضان کے پاس آکر جمع کرایا کرتے تھے۔ان کو یقین تھا کہ یہاں ان کا مال محفوظ رہے گا۔جب ہندو تاجر کھارا کے علاقہ میں آباد ہونا شروع ہوئے تو انہوں نے گورنمنٹ سے یہ
درخواست کی کہ ان کو یہ علاقہ خالی کر کے دیا جائے۔سکھوں اور ہندوؤں کے کردار کا یہ فرق ہے کہ سکھ
تو بزور شمشیر خود علاقہ خالی کروالیا کرتے تھے۔ہندوؤں کا یہ مطالبہ تھا کہ پہلے خالی کراؤ پھر ہم جائیں
گے۔تو پرانے بنی اسرائیلیوں کی کچھ روایات ان میں ابھی تک زندہ ہیں۔بہر حال انہوں نے حکومت
سے یہ درخواست کی اور حکومت خاص طور پر ہندوؤں کا تو بہت ہی لحاظ کرتی تھی کہ ہمیں پہلے خالی
کرا دو پھر ہم داخل ہوں گے۔جب قادیان میں جماعت کو علم ہوا کہ کھارا کے احمدی اس وقت مشکل
میں ہیں تو کچھ خدام سینوں پر اسلحہ باندھ کر ہماری مددکو پہنچے۔یعنی ولی محمد صاحب یہ واقعہ بیان کر رہے
ہیں۔سکھوں نے ان کی مزاحمت کی مگر خدام نے جرات اور بہادری کے ساتھ سکھوں پر فائرنگ کی حتی
کہ گاؤں کا ایک حصہ سکھوں سے بالکل خالی کر دیا اور خدام گاؤں کے اندر داخل ہو گئے اور احمدیوں کو
کہا کہ آپ لوگ سورج نکلنے سے پہلے قادیان چلے جائیں تب آپ لوگ بیچ سکتے ہیں۔چنانچہ اسی ہدایت پر ٹھیکیدار ولی محمد صاحب کے بزرگوں کے سوا سب احمدی سورج نکلنے سے
پہلے قادیان چلے گئے مگر ٹھیکیدار ولی محمد صاحب کے بزرگ قائم رہے کہ نہیں ہم یہ جگہ چھوڑ کر نہیں
جائیں گے۔یہ گھرانہ چونکہ زمینداری کی وجہ سے مشہور تھا لہذا اسکھوں کا خیال تھا کہ یہاں بہت زیادہ۔

خطبات طاہر بابت شہداء
72
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
مال و دولت ہوگی۔سکھوں نے جب اس گھر پر حملہ کیا تو اس حملے میں ٹھیکیدار ولی محمد صاحب کی والدہ
محترمہ عالم بی بی صاحبہ، چچا چراغ دین صاحب، بچی جان بی بی صاحبہ، چچا کا بیٹا تین سالہ منور احمد اور
چچا کی ایک بیٹی اور رشتے دار محمد شریف آف قادر آباد کو گھر پر ہی شہید کر دیا گیا۔حملے کے وقت اگر چہ
محمد رمضان صاحب اپنے تین سالہ پوتے کو ساتھ لے کر گھر سے نکلنے میں کامیاب تو ہو گئے مگر سکھوں
نے پیچھا کر کے تالاب کے قریب ان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔مکرم نیاز علی صاحب
اب ایک اور دوست مکرم نیاز علی صاحب کھاریاں کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں۔مکرم خواجہ
غلام نبی صاحب بلا نوی بیان فرماتے ہیں کہ میرا ایک بچہ حمید جو مرکزی حفاظت کا فریضہ اد کرنے
والوں میں شامل تھا اور محلہ کی مخدوش حالت پر اطلاع پا کر اور یہ سن کر کہ سکھوں کے حملے کا بہت بڑا
زور ہمارے مکان کے پاس ہے میری خبر معلوم کرنے کے لئے گھر آیا تھا اور ہم یہ دیکھ کر کہ قریب
قریب کی عورتیں اور بچے جاچکے ہیں اپنے مکان سے نکلے اور بابوا کبر علی صاحب مرحوم کی کوٹھی میں
پہنچے جہاں مرکزی حفاظت کرنے والے نوجوان مقیم تھے۔میرے وہاں جانے کے تھوڑی دیر بعد
انچارج صاحب کو اطلاع پہنچی کہ ایک مکان میں ابھی تک بہت سی عورتیں اور بچے محصور ہیں اور خطرہ
لمحہ بہ لمحہ بڑھتا چلا جا رہا ہے ان کو بحفاظت نکالنے کا انتظام کیا جائے۔اس پر انچارج صاحب نے نوجوانوں کو آواز دی اور وہ دوڑتے ہوئے آکر ان کے گرد جمع
ہو گئے اور جب انہیں بتایا گیا کہ فلاں مکان میں عورتیں اور بچے موجود ہیں ان کو نکال لائیں تو ایک لمحہ
کے توقف کئے بغیر سارے کے سارے نوجوان جن کی تعداد پندرہ بیس سے زیادہ نہ تھی ملٹری اور
سکھوں کی گولیوں اور سکھوں کی کر پانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے محض لاٹھیاں لے کر دوڑ پڑے اور
تھوڑی ہی دیر میں دوسو کے قریب عورتوں اور بچوں کو بحفاظت نکال لائے۔یہ بھی رعب کی ،نصرت
کی ایک عجیب مثال ہے۔ایک طرف فوج بھی تھی، پولیس بھی تھی سکھ ہر قسم کے ہتھیاروں، رائفلوں،
کر پانوں وغیرہ سے مسلح اور مقابل پر یہ پندرہ ہیں صرف لاٹھی بردار اور ان
کو یہ توفیق مل گئی کہ ان کے
حملے کو چیرتے ہوئے ، ان کے جتھے کو چیرتے ہوئے بیچ میں سے راستہ بنایا اور محفوظ طریق پر عورتوں
اور بچوں
کو نکال لائے۔کسی قسم کی کسی گھبراہٹ کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

خطبات طاہر بابت شہداء
الله
73
خطبه جمعه ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
جب ہمارے مجاہد ان کو اپنی حفاظت میں بورڈنگ کی طرف لا رہے تھے تو موضع سے
قادیان آنے والے راستے کے قریب جو محلہ دارالرحمت اور محلہ دارالعلوم کے درمیان واقع ہے بہت
سے مسلح سکھوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔یہ دیکھ کر ہمارے نوجوان جن کے پاس لاٹھیاں تھیں ان
کے مقابلے پرڈٹ گئے اور پھر اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھایا کہ ان سکھوں
کو توفیق نہ ملی ان کو مارنے کی۔جب تک ملٹری اور پولیس والے وہاں نہ پہنچے۔اس سے پہلے کئی سکھوں کو یہ پندرہ میں نوجوان
لاٹھیاں مار کر بھگا چکے تھے اور ہمارے نوجوانوں میں کسی کو خراش تک نہیں آئی تھی۔خواتین اور بچوں کو
نرغے سے نکالنے کے لئے جو مجاہدین اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر مردانہ وار آگے بڑھے تھے ان میں
ایک مجاہد جو نہایت سنجیدہ نوجوان اور رضا کار بن کر قادیان کی حفاظت کی غرض سے کھاریاں ضلع
گجرات سے آیا ہوا تھا اس کا نام نیاز علی تھا۔نہ معلوم اپنے ساتھیوں سے کس طرح علیحدہ ہو گیا بعد میں
معلوم ہوا کہ ملٹری نے نہایت سفا کی سے ان کو گولی کا نشانہ بنا دیا۔اب یہ دیکھیں کتنا عظیم خدا تعالیٰ کی نصرت کا معجزہ ہے کہ پندرہ ہیں لاٹھی بردار بغیر کسی
رائفل کے جاتے ہیں اور سکھوں کے لشکر کے بیچ سے رستہ بناتے ہوئے صفیں چیرتے ہوئے فوج اور
پولیس کی گولیوں سے بے خوف پار اتر جاتے ہیں اور احمدی عورتوں اور بچوں کو نکال لانے میں
کامیاب ہو جاتے ہیں اور اس عرصہ میں ان کو خراش تک نہیں آتی جب کہ کئی سکھ جن کی تعداد معین نہیں
وہ ان کی لاٹھیوں سے ہی مارے گئے۔تو یہ واقعات بتاتے ہیں کہ احمدیت کوئی مسیح موعود کا لگایا ہوا پودا
نہیں یہ خداکے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے جسکو اللہ نے آپ کے ہاتھ سے لگوایا ہے اور یہ پودا بھی ناکام
نہیں ہوسکتا۔یہ لازماً بڑھے گا اور لازماً ہمیشہ ترقی کرتا چلا جائے گا اور دشمن کی پھونکیں اس روشن چراغ
کو کبھی بجھا نہیں سکیں گی جسے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اور قرآن کی پیشگوئیوں کے
مطابق اس
زمانہ میں روشن کیا گیا ہے۔مکرم عبدالمجید خان صاحب
اب ایک شہادت عبدالمجید خان صاحب کی ہے جن کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔پروفیسر ڈاکٹر
نصیر احمد خان صاحب مرحوم کے یہ ماموں تھے۔آپ مسجد اقصیٰ قادیان میں قرآن کریم کی کلاس لیا
کرتے تھے۔مرحوم تقسیم ملک کے بعد دوبارہ قادیان گئے۔اس وقت آپ پاکستان کی فوج کے ملازم

خطبات طاہر بابت شہداء
74
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
تھے۔انہوں نے چاہا کہ میں اپنے والدین کو جا کر لے آؤں۔بہت دلیر تھے۔لوگوں نے منع بھی کیا
مگر وردی پہن کر عازم سفر ہو گئے۔آپ کے جانے سے تھوڑی دیر بعد ایک آدمی آیا اور اس نے کہا
وہاں پر ایک نوجوان کا سر پڑا ہوا ہے۔جب تحقیق کی گئی تو وہ عبدالمجید خان صاحب کا سر تھا جو کھارا
سے نکلتے ہی شہید کر دیئے گئے تھے۔مکرم بدر دین صاحب، گلاب بی بی صاحبہ اور محمد اسماعیل صاحب
ایک شہادت مکرم بدر دین صاحب، ان کی اہلیہ گلاب بی بی صاحبہ اور ان کے بیٹے محمد اسمعیل
کی ہے۔مکرم بدر دین صاحب قادیان کے قریب گاؤں سیکھواں کے رہنے والے تھے۔پیدائشی احمدی
تھے۔ہر جمعہ با قاعدگی سے قادیان پیدل جا کر پڑھتے تھے۔آپ کی اہلیہ مکرمہ گلاب بی بی صاحبہ بھی
پیدائشی احمدی تھیں۔آپ احمدیت کی خاطر ہر مشکل کو برداشت کرنے والی تھیں۔آپ کے بیٹے محمد
اسمعیل صاحب نے والدین کی تربیت سے صالح ہونے کا مقام حاصل کیا تھا۔بہت نیک انسان
تھے۔یہ بھی ہر جمعہ قادیان جایا کرتے تھے اور حفاظت مرکز کی ڈیوٹی بڑے شوق سے کرتے تھے۔واقعہ شہادت تقسیم ملک کے اعلان کے بعد گاؤں کے اکثر احمدی قادیان منتقل ہو چکے تھے
لیکن ابھی گاؤں
کلیہ نہیں چھوڑا تھا اچانک سکھوں نے گاؤں پر ہلہ بول دیا اور مسلمانوں کے گھروں
پر قبضہ کر لیا اور ان کو گاؤں چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔مکرم ابراہیم صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرے والد
بدر دین صاحب، والدہ گلاب بی بی صاحبہ اور بھائی اسمعیل صاحب گاؤں سے ایک قافلے کے ساتھ
قادیان آرہے تھے کہ قافلے پر سکھوں نے حملہ کر دیا۔میں خود اس قافلے میں شامل تھا۔وہاں پر
میرے والد ، والدہ اور بھائی اسمعیل کو شہید کر دیا گیا۔حملہ کے وقت مجھے میرے والد صاحب نے
اشارہ کیا کہ بھاگ جاؤ یعنی اپنے نکلنے کی وجہ یہ بیان کر رہے ہیں کسی بزدلی کی وجہ سے نہیں گیا تھا، والد
کی اطاعت میں گیا ہوں۔کیونکہ وہ سمجھ گئے تھے کہ ان کا بچنا محال ہے۔پس غالبا اپنی نسل کو جاری
رکھنے کی تمنا پوری کرنے کی خاطر انہوں نے اشارہ کیا کہ تم نکل جاؤ اور اللہ تعالیٰ نے ان کو توفیق دی کہ
اس حملے کے باوجود اس گھیرے سے باہر آگئے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ گئے۔مگر اثر یہ تھا
کہ بدحواس ہو چکے تھے، کوئی ہوش نہیں رہی ، میں کون ہوں ، کہاں سے آیا ہوں، کیا ہوا ہے۔لیکن اللہ
تعالیٰ نے مرحوم شہید باپ کی خواہش کو پورا کرنا تھا اور نسل کو جاری رکھنا تھا چنانچہ کچھ دوستوں کو ان کا

خطبات طاہر بابت شہداء
15
75
خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
علم ہوا یعنی بہکتے بہکتے پھرتے ہوئے بعض احمدی دوستوں کی نظر میں آگئے اور وہ ان کو پکڑ کے قادیان
لے آئے اور جہاں تک شہداء کا تعلق ہے کچھ عرصہ کے بعد احباب ان کے اشارے پر وہاں پہنچے اور
ان کی لاشوں
کو دفن کر دیا۔مکرم عبد الرحمن صاحب
اب آخری ذکر مکرم عبدالرحمن صاحب شہید کا ہے۔یعنی اس سلسلہ میں جو شہادتیں ہوئی ہیں
قادیان میں تقسیم کے وقت ان شہادتوں میں یہ آخری فرکر میں کر رہا ہوں اس کے بعد یہ تذکرہ ابھی لمبا
ہے اور بہت دیر تک چلتا رہے گا۔ابھی تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے زمانے کی شہادتوں کا دور ہے
بہت عظیم دور ہے۔پھر اس عاجز کے زمانے میں خدا تعالیٰ نے جو بعض لوگوں کو شہید ہونے کی توفیق
بھی دی ان کا بھی ذکر ہوگا تو یہ سلسلہ اللہ بہتر جانتا ہے کب تک چلے گا۔ہوسکتا ہے جلسہ سالانہ تک یہ
خطبات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے اور اس کے نتیجہ میں انشاء اللہ تعالیٰ جو معلومات اکٹھی ہوں گی
ان کے علاوہ جو شہداء کے خاندان ہیں خصوصاً ان کے دل میں اپنے ماں باپ کی قربانیاں احمدیت کے
ساتھ ایک غیر معمولی وابستگی پیدا کر دیں گی ، وابستگی ہے تو اس وابستگی کو اور بھی چمکا دیں گی اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ شہادتوں کا یہ سلسلہ، سلسلہ وار آگے بڑھتا رہے گا اور اگلی صدی تک ان کی یادیں اور
شہداء بھی پیدا کرتے رہیں گے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ یہ سلسلہ جو شہداء کے ذکر کا چلا ہے یہ بہت
با برکت ثابت ہوگا۔کیپٹن نور احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ عبد الرحمن صاحب شہید پیروشاہ کے رہنے والے
تھے اور فوج میں حوالدار تھے اور بڑے بہادر تھے۔ہماری ملاقات حفاظت مرکز کے سلسلہ میں قادیان
میں ہوئی۔واقعۂ شہادت یہ ہے کہ کیپٹن صاحب موصوف بیان کرتے ہیں کہ ہمیں کسی شخص نے
تلونڈی جھنگلاں میں یہ اطلاع دی کہ دھوپ سڑی میں ہم نے کنویں میں تھری ناٹ تھری کی رائفل
پھینک دی ہے۔ان حالات میں اس زمانے میں تھری ناٹ تھری کی رائفل کی احمدیوں کے نزدیک
بڑی قدر تھی کیونکہ دشمنوں نے تو مشہور کیا تھا کہ بے انتہا اسلحہ ہے لیکن بہت معمولی اسلحہ تھا۔ایک تھری
ناٹ تھری رائفل کے لئے مجاہد جان دینے کے لئے تیار بیٹھے تھے کیونکہ اس رائفل کے ذریعہ کئی لوگوں
کی جانیں بچائی جاسکتیں تھیں۔تو مکرم کیپٹن شیر ولی صاحب نے کیپٹن نوراحمد صاحب کے بیان کے

خطبات طاہر بابت شہداء
76
خطبه جمعه ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء
مطابق مجھے پانچ آدمیوں کے ہمراہ بھیج دیا کہ آپ لوگ جا کر رائفل تلاش کر لائیں۔جب ہم وہاں
پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ کنویں کے ساتھ رہی نہیں ہے جس کے ذریعہ کنویں میں اترا جاوے۔میں نے
کسی چیز کو تلاش کرنے کی کوشش کی اور کنویں میں چھلانگ لگا دی۔چھلانگ لگاتے ہی میری پشت پر
ایک برچھی جنس گئی۔مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی لیکن میں نے اس کی پروا کئے بغیر کنویں میں غوطہ
لگایا لیکن کنویں میں کوئی راکفل نہیں تھی۔ایک غلط اطلاع تھی یا کسی نے دیکھ لیا ہوگا راکفل پھینکتے ہوئے
اور ان کے پہنچنے سے پہلے نکال لی۔صرف تین چار بر چھیاں تھیں جن میں سے ایک برچھی نے ان کو
زخمی کیا۔واپسی پر راجن پور کے قریب ہم نے دیکھا کہ کچھ سکھ وہاں سے نکل رہے ہیں۔ہم پر واہ کئے
بغیر آگے بڑھ گئے لیکن عبدالرحمن صاحب حوالدار پیچھے ہی رہ گئے۔جب سکھوں نے دیکھا تو بھاگ
کر آئے اور موقع پر ہی عبدالرحمن صاحب کو شہید کر دیا۔ہمیں اس واقعہ کی اطلاع بعد میں ملی۔ہم جب
تلونڈی چھنگلاں پہنچے تو پیچھے سے آنے والے کسی آدمی نے بتایا کہ عبدالرحمن کو سکھوں نے مار دیا ہے
اور لاش کماد میں پھینک دی ہے۔یعنی گنے کے کھیت میں۔ہم لوگ وہیں سے جائے واردات کی
طرف لوٹے اور عبدالرحمن کی لاش کو حفاظت سے واپس لے آئے۔تو یہ روح تھی جو اس زمانہ میں کارفرم تھی۔عظیم بہادری کے نمونے دکھائے ہیں مجاہدین نے
اور امر واقعہ یہ ہے کہ آپ تلاش کر کے دیکھیں تاریخ میں۔اسلام کی اولین تاریخ کے سوا آپ کو اس قسم
کی بیباک شہادتوں اور قربانیوں کے واقعات اور نظر نہیں آئیں گے۔میں امید رکھتا ہوں کہ آپ ان
واقعات کو ہمیشہ اپنے دل کی دنیا میں آباد رکھیں گے اور آپ کے دل کی دنیا ان واقعات کی یاد سے
جگمگاتی رہے گی اور انہی میں سے، انہی لوگوں میں سے جن کے دلوں میں یہ یادیں وابستہ ہیں آسمانِ
احمدیت پر چمکنے والے ستارے بھی پیدا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی