فوٹو شہید مربیان
شہدائے احمدیت
هید مربیان
حافظ عبید اللہ صاحب مبلغ ماریشس
شہادت ۱۹۲۳ء
حضرت شہزادہ عبدالمجید صاحب ایران
شہادت ۱۹۲۸ء
حضرت حافظ جمال احمد مبلغ ماریشس
شہادت ۱۹۴۹ء
مولوی محمد دین صاحب مبلغ سلسله
شہادت ۱۹۴۲ء
مولانا نذیر احمد علی صاحب سیرالیون
شہادت ۱۹۵۵ء
-1۔
مولانا ابوبکر ایوب صاحب ہالینڈ
شہادت ۱۹۷۲ء
شہید مربیان
یان
مولانا غلام حسین ایاز صاحب سنگاپور
شہادت ۱۹۵۹ء
مبارک احمد بھٹی صاحب مربی سلسلہ
شہادت ۱۹۷۱ء
محمد شفیق قیصر صاحب مربی سلسله
شہادت ۱۹۷۹ء
حافظ عبدالحفیظ صاحب مبلغ بنی
شہادت ۱۹۸۱ء
10
شہید مربیان
مولانا عبدالمالک خان صاحب
شہادت ۱۹۸۳ء
قریشی محمد اسلم مربی سلسلہ ٹرینیڈاڈ
شہادت ۱۹۸۵ء
بشارت الرحمن قمر صاحب مربی سلسلہ
شہادت ۱۹۸۲ء
محمد احمد اموسا مینسا مبلغ غانا
شہادت ۱۹۸۸ء
مبشر احمد شاہد چوہدری مبلغ نائجیریا
شہادت ۱۹۹۲ء
شہید مربیان
مبارک احمد ساقی صاحب مبلغ سلسلہ
شہادت ۱۹۹۲ء
چوہدری محمد عیسی صاحب مبلغ لندن
شہادت ۱۹۹۴ء
مولا نا کرم الہی ظفر صاحب پین
شہادت ١٩٩٦ء
مسعود احمد جہلمی صاحب مبلغ سلسله
شہادت ۱۹۹۲ء
علی حید را پل صاحب مبلغ سلسلہ
شہادت ۱۹۹۵ء
ناصر فاروق سندھو صاحب مربی سلسلہ
شہادت ۱۹۹۹ء
خطبات طاہر بابت شہداء
87
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
تھے۔میں نے جب تبلیغ کے لئے اعلان کیا کہ ایسے مجاہدوں کی ضرورت ہے جو تبلیغ دین کے لئے
زندگی وقف کریں تو انہوں نے بھی اپنے آپ کو پیش کیا۔اس وقت ان کے پاس کچھ روپیہ تھا انہوں
نے اپنا مکان فروخت کیا ، رشتہ داروں اور متعلقین کو حصہ دے کر خودان کے حصہ میں جتنا آیا وہ ان کے
پاس رہا اس لئے مجھے لکھا کہ میں اپنے خرچ پر جاؤں گا۔اس وقت میں ان
کو بھیج نہ سکا اور جب کچھ
عرصہ بعد ان
کو بھیجنے کی تجویز ہوئی تو اس وقت وہ روپیہ خرچ کر چکے تھے مگر انہوں نے ذرا نہ جتایا کہ ان
کے پاس روپیہ نہیں ہے۔ہندوستان سے باہر
کبھی نہ نکلے تھے۔اس ملک ( یعنی ایران ) میں کسی سے
واقفیت نہ تھی مگر انہوں نے اخراجات کے نہ ہونے کا قطعاً اظہار نہ کیا اور وہاں ایک عرصہ تک اسی
حالت میں رہے۔انہوں نے وہاں سے بھی اپنی حالت نہ بتائی۔نامعلوم کس طرح گزارہ کرتے
رہے مگر پھر مجھے اتفاقاً پتہ چلا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں ایک دفعہ دیر تک ان کا خط نہ آیا اور پھر جب آیا تو لکھا تھا کہ
میرے پاس ٹکٹ کے پیسے نہیں تھے اس لئے خط نہیں لکھ سکا۔اس وقت مجھے سخت افسوس ہوا کہ چاہئے تھا
جب ان کو بھیجا گیا اس وقت پوچھ لیا جاتا کہ آپ کے پاس خرچ ہے کہ نہیں۔پھر میں نے ایک قلیل رقم
ان کے گزارہ کے لئے مقرر کر دی۔وہاں کے لوگوں پر ان کی روحانیت کا جو گہرا اثر تھا اس کا پتہ ان
چٹھیوں سے لگتا ہے جو آتی رہی ہیں۔ابھی پرسوں ترسوں اطلاع ملی کہ آپ یکم رمضان المبارک فوت ہو
گئے۔دس دن بیمار رہے پہلے ہلکا ہلکا بخار رہا۔آخری دن بہت تیز بخار ہو گیا اور ڈاکٹر کو بلایا تو اس نے کہا
ہسپتال لے چلو۔دوسرے دن وہاں لے جانا تھا کہ فوت ہو گئے۔ان کی تیمارداری کرنے والے رات
بھر جاگتے رہے تھے۔سحری کے وقت تیمار دار صبح کی نماز کے بعد سو گئے اور بارہ بجے دو پہر کے قریب
ان کی آنکھ کھلی تو آپ فوت ہو چکے تھے۔(خطبات محمود جلد صفحه ۲۴۴) حضرت شہزادہ عبدالمجید صاحب
تہران کے جنوبی طرف شہر کے سب سے چھوٹے قبرستان میں دفن کئے گئے۔۱۹۵۳ء تک آپ کا مزار
مبارک موجود تھا مگر اس کے بعد قبرستان ہموار کر کے اس پر عمارتیں تعمیر کر دی گئیں۔مکرم محمد رفیق صاحب کاشغر
دوسرے مبلغ جن کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ محمد رفیق صاحب کاشغر ۱۹۳۹ء مدفن کاشغر۔مکرم مولوی محمد رفیق صاحب موضع چاچڑ ضلع شاہ پور کے رہنے والے تھے۔تحریک جدید کے مطالبہ نمبر
خطبات طاہر بابت شہداء
88
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
دس کے تحت انہوں نے اپنی زندگی وقف کی تھی۔تحریک جدید کے مطالبہ نمبر دس کے مطابق صرف
زادراہ لے کر کسی غیر ملک میں جائیں گے یہ شرط تھی۔چنانچہ وہ محض زادِ راہ لے کر اس غیر ملک کے
لئے روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر اپنے کاروبار سے تبلیغی کام کو چلانا تھا۔مولوی صاحب نے کاشغر
جانے کا ارادہ کیا۔۱۹۳۸ء کے آغاز میں آپ راجہ عدالت خان صاحب کے ساتھ کشمیر پہنچ گئے۔راجہ
عدالت خان صاحب کو تو پاسپورٹ نہ مل سکا مگر مولوی محمد رفیق مرحوم کو پاسپورٹ مل گیا تا ہم انہیں کچھ
عرصہ سرینگر ٹھہر نا پڑا۔اس قیام سے فائدہ اٹھا کر آپ نے چینی ترکستان کی زبان کافی حد تک سیکھ لی۔گلگت سے کاشغر کا سفر نہایت سخت تھا۔راستہ میں اٹھارہ ہزار دوسوفٹ تک بلند پہاڑ اور طویل برفانی
گلیشیئر ز حائل تھے۔مرحوم پیدل سفر کرنے کے لئے بھی تیار تھے مگر ان کے لئے جماعت احمدیہ گلگت
نے گھوڑ ا خرید لیا۔آپ بخیریت دوماہ میں کا شغر پہنچ گئے۔کا شغر پہنچ کر انہوں نے درزی کا کام شروع کر دیا پھر کپڑے بیچنے کی دکان ڈال لی۔اس
وقت کا شغر روسی ترکستان میں تھا۔گورنمنٹ نے انہیں کچھ دن نظر بند بھی رکھا تا ہم مرحوم اپنا تبلیغی کام
برابر سرگرمی سے کرتے رہے۔چنانچہ ان کی تبلیغ سے ہی حاجی آل محمد صاحب اور حاجی جنو داللہ
صاحب موضع سلوخ کا شغر مع خاندان احمدی ہوئے ہیں۔تو یہ حاجی جنود اللہ صاحب کا خاندان اب تو
دنیا میں اللہ کے فضل سے پھیل چکا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس خاندان کو بہت ترقی دی ہے۔یہ وہی
خاندان ہے جو برفوں پر تقریباً گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے آخر ہندوستان پہنچے۔محمد رفیق صاحب کو تیسرے سال استسقاء کی بیماری ہوگئی۔یہ جگر کی خرابی سے ہوتی ہے اور
اسی بیماری سے آپ وفات پاگئے۔آپ کی وفات کی اطلاع جناب مرزا معظم بیگ صاحب نے گلگت
سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو دی۔مرحوم نے کا شعر میں ہی شادی کی تھی اور پسماندگان میں بیوہ کے
علاوہ ایک بچی تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے محمد رفیق صاحب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا
اس ( عدالت خان صاحب مرحوم) نے ایک اور نوجوان کو خود ہی تحریک کی کہ میرے ساتھ چلو اور وہ
تیار ہو گیا۔اس طرح گو عدالت خان فوت ہو گیا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے بیج کو ضائع نہیں کیا بلکہ
ایک دوسرے شخص نے جسے وہ اپنے ساتھ لے گیا تھا احمدیت کے جھنڈے کو پکڑ کر آگے بڑھانا شروع
کر دیا اور مشرقی شہر کا شعر میں پہنچ گیا اور وہاں تبلیغ شروع کر دی۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں کے ایک دوست کو
خطبات طاہر بابت شہداء
89
99
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
اللہ تعالیٰ نے احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرما دی۔حاجی جنو داللہ صاحب ان کا نام
ہے۔وہ اسی تبلیغ کے نتیجہ میں قادیان آئے اور تحقیق کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔پھر کچھ
عرصہ بعد حاجی جنود اللہ صاحب کی والدہ اور ہمشیرہ بھی احمدی ہوگئیں اور اب تو وہ قادیان ہی آئے
ہوئے ہیں۔تو عدالت خان کی قربانی رائیگاں نہیں گئی بلکہ احمدیت کو اس علاقے میں پھیلانے کا
موجب بن گئی۔‘( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء صفحہ:۷ )
مکرم مرزا منور احمد صاحب مبلغ امریکہ
دوسرے مجاہد جن کا میں نے مختصر ذکر مرزا احمد شفیع صاحب شہید کے ذکر کے ساتھ کیا تھا ان
کے متعلق کوائف یہ ہیں۔مرزا منور احمد صاحب مرحوم اگست ۱۹۴۶ء کے آخر میں امریکہ تشریف لے
گئے تھے۔شکاگو میں کوئی ایک مہینہ قیام کے بعد آپ پٹس برگ کے حلقے میں متعین کئے گئے۔ابتداء
میں یہ حلقہ امریکہ کے ساحل پر بالٹی مور سے لے کر ڈیٹن تک پھیلا ہوا تھا جس میں کلیولینڈ اور مینگس
ٹاؤن بھی شامل تھے۔ان سب جماعتوں کے دلوں میں آپ نے اپنی خوش خلقی سادگی اور محبت کی بنا پر
ایک خاص مقام پیدا کرلیا تھا۔دو سال کے مختصر عرصہ کے اندر آپ نے اپنی شب و روز والہا نہ جد وجہد سے پٹس برگس کے
احمدیوں میں زبر دست حرکت پیدا کر دی اور یہ حلقہ امریکہ مشن میں ایک ممتاز حیثیت اختیار کر گیا حتی
کہ شکاگو کی مقامی جماعت نے بھی آپ کو اپنے ہاں تقریر کی دعوت دی کہ ان میں وہ روح پیدا کریں
جو انہوں نے پٹس برگ کی جماعت میں پیدا کر دی ہے۔مرزا منور احمد صاحب شہید نہایت وجیہ
صورت، بلند قامت اور بظاہر اعلیٰ درجہ کے صحت مند نوجوان تھے مگر اندر اندر آپ ٹیومر کے عارضہ میں
مبتلا ہو چکے تھے جس کا آپریشن ۱۴ ستمبر ۱۹۴۸ء کو ایک مقامی ہسپتال میں کیا گیا کیونکہ ٹیومر کا زہر
انتڑیوں میں سرایت کر چکا تھا اس لئے آپریشن کے بعد کمزوری انتہاء کو پہنچ گئی اور دوسرے ہی دن دین
مصطفی کے اس انتھک جانباز سپاہی کی روح قفس عصری سے پرواز کرگئی۔اناللہ وانا اليه راجعون۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ان
کو بچپن سے ذاتی طور پر جانتے تھے۔آپ نے ان کے
بارہ میں لکھا: ”عزیز مرزا منور احمد مرحوم کو میں بچپن سے جانتا تھا اس لئے بھی کہ وہ ہمارے قریبی
عزیزوں میں سے تھے یعنی ہماری ممانی صاحبہ کے بھائی اور ہماری ایک بھا وجہ صاحبہ کے ماموں تھے
خطبات طاہر بابت شہداء
ge
90
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
اور اس لئے بھی کہ مرحوم کا بچپن سے میرے ساتھ خاص تعلق تھا۔پس میں یہ بات بغیر کسی مبالغہ کے
کہہ سکتا ہوں کہ مرحوم ایک بہت مخلص اور نیک اور ہونہار اور محبت کرنے والا اور جذبہ خدمت و
قربانی سے معمور نو جوان تھا۔دن ہو یا رات، دھوپ ہو یا بارش جب بھی انہیں کوئی ڈیوٹی سپرد کی
جاتی تھی وہ کمال مستعدی اور اخلاص کے ساتھ اس ڈیوٹی کو سرانجام دینے کے لئے لبیک، لبیک
کہتے ہوئے آگے آجاتے تھے اور پھر اپنے مفوضہ کام کو اس درجہ توجہ اور سمجھ کے ساتھ سرانجام دیتے
تھے کہ دل خوش ہو جاتا تھا اور زبان سے بے اختیار دعا نکلتی تھی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ اسی نیکی کا نتیجہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی زندگی وقف کرنے اور پھر بلا دامریکہ میں وطن سے بارہ ہزار میل دور
جا کر فریضہ تبلیغ بجالانے کی سعادت عطا کی۔موت تو ہر انسان کے لئے مقدر ہے مگر مبارک ہے
وہ نوجوان جسے یہ سعادت کی زندگی عطا ہوئی اور مبارک ہیں وہ والدین جنہیں خدا نے ایسا نیک اور
خادم دین بچہ عطا کیا۔“ (روز نامه الفضل ۱۹ر ستمبر ۱۹۴۸ صفحه ۳۰)
خود حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کے متعلق فرمایا ”مرزا منور احمد صاحب جو
امریکہ کے مبلغ تھے میری ایک بیوی ام متین کے ماموں ، میر محمد اسمعیل صاحب مرحوم کے سالے اور
نہایت مخلص نوجوان تھے۔ان کے معدہ میں رسولی ہوئی اور وہ فوت ہو گئے۔ویسے تو ہر ایک کوموت
آتی ہے لیکن اس طرح کی موت گو ایک طرف قوم کے لئے فخر کا موجب ہوتی ہے لیکن دوسری طرف
اس کا افسوس بھی ہوتا ہے کہ ایک آدمی کو پندرہ بیس سال میں تیار کیا جائے اور وہ جوانی کی حالت میں
فوت ہو جائے۔‘ (روز نامہ الفضل ۶ اکتوبر ۱۹۴۸ء صفحه : ۶) یہ جو دوسرا پہلو ہے اسی وجہ سے میں جماعت
کے مربیوں وغیرہ کو، واقفین کو تلقین کرتا ہوں کہ خدا کے لئے سفر کرتے وقت پوری احتیاطیں اختیار کیا
کریں کیونکہ اگر چہ آپ تو شہادت کا رتبہ پا جاتے ہیں مگر پیچھے رہنے والوں
کو یہ دکھ رہتا ہے کہ آپ کو
اگر اور زندگی عطا ہوتی اور اور بھی زیادہ خدمت دین میں حصہ لے سکتے تھے۔حضرت حافظ جمال احمد صاحب ماریشس
اب تیسرے شہید جن کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں یہ حضرت حافظ جمال احمد صاحب رضی اللہ
تعالیٰ عنہ ہیں۔یوم شہادت ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان ممتاز صحابہ
میں سے تھے جو عفوان شباب سے حضور کے دامن سے وابستہ ہوئے اور مئی ۱۹۰۸ء میں بمقام لاہور
خطبات طاہر بابت شہداء
91
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
حضرت اقدس کی زیارت سے مشرف ہوئے۔آپ کے والد حضرت حکیم غلام محی الدین صاحب رضی
اللہ تعالیٰ عنہ ۱۹۰۱ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت سے مشرف ہو چکے تھے۔آپ نے
حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زیر سایہ بھی تربیت حاصل کی۔آپ موضع چکوال کے
رہنے والے تھے۔حضرت حافظ صاحب کو صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں یہ منفر د خصوصیت حاصل ہے کہ
آپ اکیس برس تک ماریشس میں جہاد تبلیغ میں سرگرم رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
صحابہ میں کسی کو اتنا لمبا عرصہ میدان عمل میں مسلسل تبلیغ کا موقع نہیں ملا جیسے آپ کو ملا۔آپ ۲۷/ جولائی
۱۹۳۸ء کو قادیان سے ماریشس پہنچے اور ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۹ء کو ماریشس ہی میں انتقال فرما گئے اور سینٹ
پیری میں سپرد خاک کئے گئے۔آپ کی وفات کی اطلاع پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
۳۰ دسمبر ۱۹۴۹ء کو خطبہ دیا۔اس میں آپ کی وفات کو نشان قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ حافظ جمال
احمد صاحب کی وفات اپنے اندر ایک نشان رکھتی ہے اور وہ اس طرح کہ جب وہ ماریشس بھیجے گئے تو
جماعت کی مالی حالت بہت کمزور تھی۔اتنی کمزور کہ ہم کسی مبلغ کی آمد و رفت کا خرچ برداشت نہیں
کر سکتے تھے۔میں نے تحریک کی کہ کوئی دوست اس ملک میں جائیں۔اس پر حافظ صاحب مرحوم نے
خود اپنے آپ کو پیش کیا۔“ ( تاریخ احمدیت جلد ۴ صفحہ: ۹۰-۹۱) جو اس سے بھی بڑا نشان ہے وہ وہی ہے
جو میں عرض کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں سے کسی صحابی کو اتنا لمبا
عرصہ میدان جہاد میں تبلیغ کرنے کی توفیق نہیں ملی۔حضرت الحاج مولانا نذیر احمد علی صاحب سیرالیون
اب میں حضرت الحاج مولانا نذیر احمد صاحب علی کا ذکر کرتا ہوں۔آپ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے اور مخلص صحابی حضرت بابو فقیر علی صاحب ریٹائر ڈ اسٹیشن ماسٹر کے فرزند
تھے۔آپ فروری ۱۹۰۵ء کو جمعۃ المبارک کے دن موضع منگل کوٹلی متصل گورداسپور شہر پیدا ہوئے۔آپ
کا اصل وطن کوٹلہ چہلاں متصل چھینہ ضلع گورداسپور تھا۔ابتدائی تعلیم مسلم ہائی سکول امرتسر میں حاصل
کی۔میٹرک کا امتحان تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے پاس کیا۔اس کے بعد اسلامیہ کالج لاہور میں
بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔آپ نے ۱۹۲۸ء میں زندگی وقف کی اور قادیان آکر زیر ہدایت حضرت
خطبات طاہر بابت شہداء
92
92
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
امیر المؤمنین خلیفة المسح الثانی مولوی امام دین صاحب آف
گولیکی سے عربی تعلیم حاصل کی۔حضور
کے درس قرآن میں بھی باقاعدہ شامل ہوتے رہے۔آپ یکم فروری ۱۹۲۹ء کو باقاعدہ مبلغ مقرر ہوئے اور پہلی مرتبہ ۲ رفروری ۱۹۲۹ء کو گولڈ
کوسٹ یعنی گھانا میں تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے کے لئے روانہ ہوئے۔وہاں چارسال متواتر تبلیغی جہاد
میں عملی حصہ لینے کے بعد ۱۵ مئی ۱۹۳۳ء کو قادیان واپس تشریف لائے۔آپ پہلے مبلغ تھے جو غیر
ملک میں فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے لئے قادیان سے بذریعہ ٹرین روانہ ہوئے تھے۔بذریعہ ٹرین تو
بہت روانہ ہوئے تھے لیکن قادیان سے، گاڑی جب قادیان پہنچ چکی تھی سٹیشن بن گیا تھا اس کے بعد
اس ٹرین سے پہلے مبلغ تھے جو ٹرین پر قادیان ہی سے تبلیغ کے فریضہ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔دوسری مرتبہ آپ ۲۰ فروری ۱۹۳۶ء کو گولڈ کوسٹ تشریف لے گئے یعنی گھانا تشریف لے گئے۔وہاں
ایک سال تک کام کیا اس کے بعد حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو
سیرالیون میں نیا مشن کھولنے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ آپ ۲۰ را کتوبر ۱۹۳۷ء کو سیرالیون روانہ
ہوئے۔جہاں آپ نے آٹھ سال تک تبلیغ کا شاندار کام کیا۔اس عرصہ میں آپ نے متعد د سکولوں اور
مساجد کی بنیادیں رکھیں اور متعدد جماعتیں قائم کر کے ان کی تنظیم کی۔۱۹۴۵ء میں آپ قادیان
تشریف لائے اور واپسی پر آپ نے حج بیت اللہ کا شرف حاصل کیا۔۲۶ نومبر ۱۹۴۵ء کو آپ تیسری بار جملہ مشن ہائے مغربی افریقہ کے لئے بحیثیت رئیس التبلیغ
بھجوائے گئے۔اس موقع پر نہ صرف آپ کو رئیس التبلیغ کا لقب عطا فر مایا گیا بلکہ حضرت امیرالمؤمنین
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ
کو علی کا لقب بھی عطا فرمایا۔چنانچہ اس کے بعد آپ
کا پورا نام نذیر احمد علی
مشہور ہو گیا۔آپ ۱۴ / اپریل ۱۹۵۱ء کو واپس وطن تشریف لائے۔آپ کی خدمات جلیلہ کے پیش نظر
حضور رضی اللہ تعالیٰ نے آپ کو کامیاب جرنیل کے خطاب سے نوازا۔آپ ۹رمئی ۱۹۵۴ء کو چوتھی
مرتبہ ایک سال کے لئے بیرون ملک بھجوائے گئے جہاں آپ ایک سال کا عرصہ پورا کرنے کے بعد
یعنی سیرالیون میں ۱۹ رمئی ۱۹۵۵ء کو اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔انالله وانا اليه راجعون۔آپ پانچویں مبلغ ہیں جو تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے ہوئے میدان
تبلیغ میں شہید ہوئے۔۱۹۴۵ء میں جب آپ کو واپسی کا حکم ہوا تو ایک تقریب میں آپ نے اپنے عزم کا اظہاران
خطبات طاہر بابت شہداء
93
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
الفاظ میں فرمایا " آج ہم خدا تعالیٰ کے لئے جہاد کرنے ، یہ بہت ہی لطیف آپ کا اظہار ہے اور بڑا
غور طلب ہے۔کیسا عمدہ خیال آپ کو یاد آیا، کیسی عمدہ نصیحت کر گئے ہیں۔” آج ہم خدا تعالیٰ کے لئے
جہاد کرنے اور اسلام کو مغربی افریقہ میں پھیلانے کے لئے جار ہے ہیں۔موت فوت انسان کے
ساتھ لگی ہوئی ہے۔ایک قسم کی مخفی پیشگوئی بھی کی اپنی وفات کی۔”ہم میں سے اگر کوئی فوت ہو
جائے تو آپ لوگ یہ سمجھیں کہ دنیا کا کوئی دور دراز حصہ ہے جہاں تھوڑی سی زمین احمدیت کی ملکیت
ہے۔تھوڑی سی زمین احمدیت کی ملکیت ہے، مراد اپنی قبر تھی۔جس تھوڑی سی جگہ میں مجھے دفن کیا
جائے گا وہ احمدیت کی ملکیت رہے گی تا کہ آئندہ احمدی نوجوانوں کے لئے نیکیوں کی تلقین کرتی
رہے۔احمدی نو جوانوں کا فرض ہے کہ اس تک پہنچیں اور اس مقصد کو پورا کریں جس کی خاطر اس
زمین پر ہم نے قبروں کی شکل میں قبضہ کیا ہوگا اللہ ان پر بے شمار رحمتیں نازل کرے، کیسی پیاری قبر کی
صورت میں آپ نے زمین پر قبضہ کیا ہے۔اس کے بعد مسلسل وہاں جماعت احمدیہ کے مبلغین پہنچ
رہے ہیں اور بکثرت تبلیغ کی تو فیق پارہے ہیں۔پس ہماری قبروں کی طرف سے یہی مطالبہ ہوگا کہ
اپنے بچوں کو ایسے رنگ میں ٹریننگ دیں کہ جس مقصد کے لئے ہماری جانیں صرف ہوئیں اسے وہ
پورا کرتے رہیں۔“ ( الفضل ۲۷ نومبر ۱۹۴۵ء)
پسماندگان کے ذکر میں آپ نے اپنے پیچھے بطور یادگار ایک بیوی اور پھر چھلڑ کے چھوڑے
ہیں۔رشید اختر صاحب، مبارک احمد نذیر صاحب مربی سلسلہ کینیڈا، بشارت احمد صاحب حال لندن،
ڈاکٹر منیر احمد صاحب امریکہ، لطیف احمد نذیر صاحب، کریم احمد نذیر صاحب۔یہ سارے بچے اللہ
تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت مخلص احمدی اور اپنے والد کی نیکیوں کو زندہ رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں
جزائے خیر دے۔یہ خاندان اب بکثرت دنیا میں پھیل چکا ہے اور اس
کی تفصیل کی یہاں جگہ نہیں۔مکرم مولانا غلام حسین صاحب ایاز سنگاپور
مکرم مولانا غلام حسین صاحب ایاز ، تاریخ شہادت ۱۸،۱۷ اکتوبر ۱۹۵۹ء کی درمیانی
شب۔آپ کی ولادت ۱۹۰۳ء میں ہوئی۔آپ کے والد بزرگوار کو ۱۸۹۱ء میں حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔آپ نے ابتدائی تعلیم موضع
فیض اللہ چک میں حاصل کی جو آپ کے گاؤں سکنہ تھہ غلام نبی سے دو میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔
خطبات طاہر بابت شہداء
94
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
پرائمری کی تعلیم کے بعد آپ مدرسہ احمدیہ قادیان میں دینی تعلیم کے لئے داخل ہوئے اور پنجاب
یو نیورسٹی سے مولوی فاضل کی ڈگری حاصل کی اور پھر خدمت دین کے لئے اپنی زندگی پیش کر دی۔ایاز صاحب ۱۹۳۵ء میں تحریک جدید کے پہلے تبلیغی وفد میں سنگا پور بھیجے گئے تھے۔پندرہ
سال متواتر فریضہ تبلیغ سرانجام دینے کے بعد ۱۹۵۰ء میں واپس آئے۔آپ کو اس عرصہ میں شدید
ترین مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ایک دفعہ آپ کو شدید زخمی کر کے سڑک پر پھینک دیا گیا۔پھر بعض
لوگوں نے بیہوشی کی حالت میں سڑک سے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا جہاں کافی عرصہ تک زخموں کا علاج
ہونے کے بعد بالآخر تندرست ہو گئے۔بعض لوگ آپ کے قتل کا منصو بہ بنا کر آپ کے پاس پہنچے مگر
اللہ تعالیٰ نے یہ کرشمہ دکھایا کہ وہی لوگ آپ کی باتیں سن کر آپ کی محبت کی تلوار سے گھائل ہو گئے
اور جماعت میں شامل ہو کر سلسلہ کے مخلص خادم اور جاں نثار بن گئے۔اس زمانے میں جب آپ
کے والد صاحب محترم کو آپ کے خط آتے تھے تو یہی لکھتے تھے اللہ تعالیٰ نے مجھے حضرت اسمعیل
علیہ السلام کی طرح قربانی کے لئے پیدا کیا ہے۔“
۸/اکتوبر ۱۹۵۶ء کو آپ
کو دوبارہ سنگا پور اعلائے کلمتہ الحق کے لئے بھجوایا گیا۔کچھ عرصہ آپ
سنگا پور میں مقیم رہنے کے بعد بور نیو میں متعین ہوئے۔آپ ذیا بیطس کے مریض تھے۔۱۶/اکتوبر
۱۹۵۹ء کو رات بخیریت سوئے صرف معمولی سی تھکاوٹ محسوس ہور ہی تھی لیکن آدھی رات کے بعد جب
تہجد کے لئے بیدار ہوئے تو اٹھ کر کھڑے نہ ہو سکے اور زمین پر گر گئے۔آپ کی اہلیہ نے ساتھ کے
کمرے سے آکر آپ کو دیکھا اور قریبی ہمسائے کو جو احمدی تھا آواز دی، اس نے آکر چار پائی پر ڈالا۔آپ
کو ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں چھتیں گھنٹے قومہ کی حالت میں رہنے کے بعد
۱۷، ۱۸ اکتوبر ۱۹۵۹ ء کی درمیانی شب آپ اپنے میدان جہاد ہی میں وفات پاگئے۔انالله وانا اليه
راجعون
مکرم مبارک احمد صاحب بھٹی ربوہ
اب مکرم مبارک احمد صاحب بھٹی کا تذکرہ کرتا ہوں۔تاریخ شہادت سے دسمبر ۱۹۷۱ء۔مکرم
مبارک احمد صاحب بھٹی چوہدری محمد علی صاحب کے بیٹے تھے۔۱۹۶۲ء میں کنری سے میٹرک پاس
کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔۱۹۷۱ء میں شاہد پاس قرار پائے اور بطور مربی ضلع