فوٹو شہید مربیان

شہدائے احمدیت, حصہ 2

خطبات طاہر بابت شہداء
95
95
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
گوجرانوالہ میں مقرر فرمائے گئے۔ابھی آپ کی تعیناتی کو تین ماہ کا عرصہ گزرا تھا کہ ۱۹۷۱ء کی جنگ
میں آپ کو مجاہد فورس ڈیوٹی پر طلب کیا گیا تو آپ مرکز کے حکم کے مطابق مجاہد فورس میں حاضر ہونے
کے لئے ربوہ آگئے۔۷ دسمبر ۱۹۷۱ء کو دریائے چناب کے پل کی حفاظت کی ڈیوٹی سے واپس آتے
ہوئے ریل کار کے حادثہ میں وفات پاگئے۔آپ کا جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ مسجد مبارک لایا گیا۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا جنازہ پڑھایا اور موصی ہونے کے باعث آپ کی
تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔آپ خدام الاحمدیہ کے فعال کارکن تھے۔آپ کی زعامت کے
دوران ہوٹل جامعہ احمدیہ کی زعامت ربوہ کی تمام مجالس میں اول آتی رہی۔بہت ہمدرد، مخلص اور
خدمت گزار انسان تھے۔مکرم محمد شفیق قیصر صاحب
محترم محمد شفیق صاحب قیصر۔ان کی شہادت حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ کے زمانے
میں ہوئی۔آپ محترم منشی محمد صادق صاحب کے فرزند تھے۔۱۲ اکتوبر ۱۹۳۹ء کو محمود آباد سندھ میں پیدا
ہوئے۔پرائمری تک تعلیم قادیان میں پائی اور تقسیم ملک کے بعد ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ، سلانوالی
ضلع سرگودھا اور تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ، ربوہ میں تعلیم حاصل کر کے ۱۹۵۵ء میں میٹرک کا
امتحان پاس کیا۔میٹرک کے فورا بعد ہی اللہ تعالی نے آپ کو سلسلہ عالیہ احمدیہ کی خدمت کی توفیق عطا
فرمائی۔پہلے کچھ عرصہ دفتر خدمت درویشاں میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کے ساتھ کام کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔۱۹۵۷ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخلہ لے کر
۱۹۶۳ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ان کے علمی کام سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت متاثر
تھے اور خود میرے سامنے بھی کئی بار ذکر کیا کہ یہ نوجوان خدا تعالیٰ کے فضل سے علمی کاموں میں خاص
ملکہ رکھتا ہے۔آپ نے فاضل عربی کا امتحان پاس کیا۔دیگر جماعتی خدمات کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے
آپ کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی گرانقدر خدمت کی بھی توفیق عطا فرمائی۔آپ ۱۹۵۹ء میں نائب
مہتمم اشاعت اور نائب ایڈیٹر رسالہ خالد مقرر ہوئے۔اس کے بعد ۱۹۷۶ء تک آپ مختلف عہدوں
پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔۱۹۷۶ء میں آپ نا ئب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ نامزد ہوئے

خطبات طاہر بابت شہداء
96
96
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
اور وفات تک آپ اسی حیثیت سے یعنی نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے طور پر خدمات
سرانجام دیتے رہے۔آپ ایک مرکزی حکم کے تحت قرآن کریم کی طباعت کے سلسلے میں ۱۳/ مارچ ۱۹۷۹ء کو
ہانگ کانگ جانے کے لئے روانہ ہوئے۔مرکز کے دیئے ہوئے پروگرام کے مطابق ۱۵؍ مارچ کو
رنگون پہنچے جہاں پر قیام کا آپ کو مرکز سے ہی پروگرام دیا گیا تھا۔چار روز تک وہاں تنظیمی امور طے
کرنے کے بعد ۱۹؍ مارچ کو رنگون سے مانڈلے کے لئے بعض تنظیمی عہد یداروں کے ہمراہ روانہ
ہوئے۔مانڈ لے رنگون سے ۴۵۰ کلومیٹر پر ہے۔۲۰ / مارچ ۱۹۷۹ء کو علی اصبح مانڈ لے پہنچے۔اسی روز
اپنے مفوضہ امور نمٹانے کے بعد رات کو واپس آرہے تھے کہ رستے میں آپ کی کار کو حادثہ پیش آگیا
جس سے آپ کے سر پر چوٹ آئی اور بیہوشی طاری ہو گئی۔ہر قسم کی امداد دینے کے باوجود آپ جانبر نہ
ہو سکے اور بالآخر ۲۲ / مارچ کو اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔انـــالــــه وانــا اليــه
راجعون۔آپ کا جنازہ ۶ را پریل ۱۹۷۹ء کو ربوہ لایا گیا۔اسی روز احاطہ بہشتی مقبرہ میں حضرت خلیفہ
المسیح الثالث نے نماز عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔مرحوم نے
بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی یادگار چھوڑے۔ایک بیٹا طارق حیدر ٹورانٹو کینیڈا میں ہے اور دوسرا
بیٹا محمد لطیف قیصر لاہور میں چارٹر ڈا کا ؤنٹینسی کر رہا ہے اور بیٹی سعد یہ جھنگ میں اردو کی لیکچرار ہیں۔مگرم ملک عبد الحفیظ صاحب مبلغ منجی
ایک اور شہید جن کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ ملک عبدالحفیظ صاحب مبلغ نبی تھے۔محترم
ملک عبدالحفیظ صاحب مرحوم سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشہور صحابی حضرت
نظام الدین صاحب کے پوتے اور مکرم کریم بخش صاحب آف بہاولپور کے صاحبزادے اور محترم
مولانا محمد اسمعیل صاحب دیا لگڑھی کے داماد تھے۔محترم ملک عبدالحفیظ صاحب حافظ قرآن تھے۔حافظ
صاحب مرحوم نے جامعہ احمدیہ میں شاہد کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ۱۹۷۴ء میں میدان عمل میں
قدم رکھا اور سب سے پہلے تخت ہزارہ ضلع سرگودھا میں بطور مربی سلسلہ تعینات ہوئے۔اس کے بعد
رحیم یار خان اور مردان میں بھی بطور مربی سلسلہ مقیم رہے اور بوقت شہادت تقریباً ڈیڑھ سال سے بھی

خطبات طاہر بابت شہداء
97
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
میں بطور مبلغ اسلام تعینات تھے۔حافظ صاحب بہت نیک ، تہجد گزار اور انتھک خادم دین تھے۔۱۹۷۴ء میں جب تخت ہزارہ میں متعین کیا گیا تو اس وقت وہاں کی جماعت بہت شدید
مشکلات اور دباؤ کا شکار تھی۔آپ کی لگن، محنت اور کامیاب حکمت عملی سے اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرمایا
اور یہ جماعت پھر سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو گئی۔حافظ صاحب کو یہ سعادت بھی حاصل رہی کہ آپ
نے جلسہ سالانہ پر مسجد مبارک میں نماز تہجد بھی پڑھائی۔نہایت خوبصورت قراءت کرتے تھے اور
رمضان مبارک میں تراویح پڑھایا کرتے تھے۔واقعہ شہادت: حافظ صاحب ۵/اگست ۱۹۸۱ء کو ایک دورہ پر لمباسہ جارہے تھے۔ہائی وے
پر ایک ٹرک سے ان کی ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں آپ شدید زخمی ہو گئے۔ان کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں
پر ۶ ارا گست ۱۹۸۱ء بروز اتوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان حقیقی مولا کے سپر د کر دی۔انالله وانا اليه راجعون
۲۲ اگست ۱۹۸۱ء کو شہید مرحوم کی نماز جنازہ ربوہ میں ادا کی گئی اس کے بعد بہشتی مقبرہ میں
تدفین عمل میں آئی۔شہادت کے وقت آپ کی عمر ۳۴ سال تھی۔شہید مرحوم نے اپنے پیچھے ایک بیوہ
کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا چھوڑے جن میں سے دو بیٹیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ایک بیٹی
عطية المحجیب مکرم محمد احمد صاحب نعیم مربی سیر یا ( حال لندن) کی بیگم ہیں۔دوسری قرۃ العین ہیں جو
ملک نجیب احمد صاحب کی اہلیہ ہیں جو اسسٹنٹ انجینئر شاہ تاج شوگر ملز ہیں۔بیٹا ( حافظ عبدالوہاب
مربی سلسلہ ) حافظ قرآن ہے اور جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم ہے۔تیسری بیٹی صائمہ بی اے کر چکی ہیں
اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔اللہ ان
کو بہترین رشتہ عطا فرمائے۔مکرم عبدالرحمن صاحب بنگالی۔امریکہ
اب مکرم عبد الرحمن صاحب بنگالی مرحوم کا ذکر کرتا ہوں۔ضمناً یہ عرض کر دیتا ہوں کہ بہت
آغاز میں میں اکثر ان سے ہومیو پیتھک دوا لیا کرتا تھا۔بہت بار یک بار یک گولیوں میں بہت پتلی
شیشیوں میں رکھا کرتے تھے اور بہت ہی مہربان اور پیار کرنے والے تھے اور کبھی کبھی تھوڑا تھوڑا
ہو میو پیتھی کا سبق بھی دے دیا کرتے تھے۔۱۹۶۳ء میں امریکہ تشریف لے گئے اور پٹس برگ میں
قیام فرمایا۔نو سال تک تبلیغ اسلام کا فریضہ خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے رہے۔۱۹۷۲ء میں ڈیٹن

خطبات طاہر بابت شہداء
98
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
مشن میں مقیم تھے اور تبلیغ اسلام میں ہمہ تن مصروف عمل تھے کہ ۶ امئی ۱۹۷۲ء کو داعی اجل نے پکارا اور
آپ نے اپنی جان مولائے حقیقی کے حضور پیش کر دی۔انالـلـه وانا اليه راجعون - عبدالرحمن
صاحب بنگالی کی ایک بیٹی محترم هبتہ النور صاحب امیر ہالینڈ کی بیگم ہیں اور ان کی بیٹی پھر آگے ہمارے
نوید مارٹی صاحب کی بیگم ہیں اور اللہ کے فضل سے یہ بھی بہت مخلص خاندان ہے۔مکرم بشارت الرحمن صاحب قمر
مکرم بشارت الرحمن صاحب قمر۔تاریخ شہادت ۴ دسمبر ۱۹۸۲ء۔مکرم بشارت الرحمن
صاحب قمر جھنگ میں پیدا ہوئے۔میٹرک پاس کرنے کے بعد جامعہ احمد یہ میں داخل ہوئے۔یکم
جولائی ۱۹۸۲ء کو میدان عمل میں مدرسہ چٹھہ ضلع گوجرانوالہ میں تقرر ہوا۔وہیں فرائض منصبیہ ادا
کرتے ہوئے ایک خادم دوست طاہر احمد کے ہمراہ اپنے علاقہ کی جماعتوں کے دورہ کے لئے
موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ۴ / دسمبر ۱۹۸۲ء کی شام کوعلی پور چٹھہ جاتے ہوئے علی پور شہر کے قریب
پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک آیا اور اس کی ٹکر کے نتیجہ میں دونوں ہی گرے اور دونوں کی گردن کی ہڈی
ٹوٹ گئی جس وجہ سے موقع پر ہی وفات پاگئے۔انالله وانا اليه راجعون۔مکرم بشارت الرحمن صاحب نے جامعہ احمدیہ میں تعلیم کے دوران ہی وصیت کر لی تھی۔ان
کا جنازه ۵/ دسمبر ۱۹۸۲ء کور بوہ لایا گیا۔خاکسار کونماز عصر کے بعد آپ کی نماز جنازہ پڑھانے کی توفیق
ملی۔بعدہ بہشتی مقبرے میں تدفین عمل میں آئی۔بہت نیک فطرت ہمتین، کم گو اور وقت کے تقاضوں
کو سمجھ کر ان پر پورا اترنے والے تھے۔مطالعہ کا بہت شوق تھا۔اپنے سنٹر میں ان کے غیر احمدی احباب
سے بھی دوستانہ مراسم تھے اور وہ سب ان کی بڑی قدر کیا کرتے تھے۔مرحوم غیر شادی شدہ تھے۔محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب
اب میں مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم شہید کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔یوم شہادت
۵/اگست ۱۹۸۳ء ہے۔اگر چہ یہ ذکر کچھ لمبا ہو گیا ہے لیکن ان کے مقام اور مرتبے کے لحاظ سے اگر
کچھ لمبا ہو بھی گیا تو کوئی حرج نہیں۔لیکن ایک اور بات بھی ہے کہ نوٹس کی تیاری کے وقت جب میں ان شہداء کے نام اکٹھے
کر رہا تھا اور ان کا ذکر خیر کر رہا تھا اس وقت تک مجھے علم نہیں تھا کہ اور کتنے شہداء کا ذکر ابھی باقی ہے۔

خطبات طاہر بابت شہداء
99
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
اس دوران مجھے سید عبدالحئی صاحب کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ اب تک جو دریافت ہو چکے ہیں
راہ مولیٰ میں سفر اختیار کرتے ہوئے شہید ہونے والے ان کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ ہے جو اور
بھی بڑھ سکتی ہے۔پس اس پر یہ خیال آیا کہ یہ سلسلہ تو پھر بہت لمبا چل جائے گا اور ابھی بہت سے
دوسرے شہداء کا ذکر باقی ہے۔اس لئے آئندہ انشاء اللہ میں اس مضمون کو مختصر کرنے کی کوشش کروں
گا۔ان کے اسماء بیان کر دوں گا کس موقع پر ، کس تاریخ کو شہید ہوئے اور مختصر ذکر ان کے پسماندگان
کا کر دوں گا تاکہ ان کے لئے دعائے خیر کی تحریک ہوتی رہے۔اس طرح انشاء اللہ آئندہ دو تین
خطبوں کے اندر یہ ذکر مکمل ہو سکے گا۔اب مولا نا عبدالمالک خان صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔آپ ۲۵ نومبر ۱۹۱۱ء کو رام پور میں پیدا
ہوئے۔۱۹۲۰ء میں قادیان آئے اور مدرسہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کی۔۱۹۳۴ء میں آپ نے پنجاب
یو نیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا بعد ازاں دو سال مبلغین کلاس میں دینی تعلیم حاصل کی اور
۳۱ را کتوبر ۱۹۳۵ء سے آپ نے میدان تبلیغ میں عملی دینی خدمات کا آغا ز فرمایا۔آپ کو ابتداء میں یوپی
کے انچارج مبلغ کی حیثیت سے اہم ذمہ داری سونپی گئی۔اس وقت آپ کا صدر مقام لکھنو تھا۔۱۹۳۹ء میں یہ صدر مقام آگرہ منتقل ہو جانے کی وجہ سے آپ آگرہ آگئے۔۱۹۴۰ء میں چند ماہ کے لئے
کراچی میں کام کیا۔۱۹۴۲ء سے ۱۹۴۳ء تک کے عرصہ میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر آپ نے
مسلسل اٹھارہ ماہ تک ہندوستان کے چار صوبوں کا تفصیلی دورہ فرمایا۔۱۹۴۴ء میں آپ کی تقرری
حیدر آباد دکن میں بطور مشنری انچارج کی گئی جہاں پر آپ نے ۱۹۴۸ء تک خدمات سرانجام دیں۔تقسیم ملک کے بعد آپ کو لاہور بھجوایا گیا جہاں آپ نے آٹھ ماہ تک خدمات دینیہ سرانجام
دیں۔اس کے بعد آپ
کی تقرری سے نومبر ۱۹۴۹ء کو کراچی میں بطور مبلغ انچارج کی گئی۔۱۹۵۳ء میں
حضرت مصلح موعودؓ نے جو تبادل انجمن کراچی میں قائم فرمائی تھی اس صدرانجمن احمد یہ کراچی کا آپ کو
جنرل سیکرٹری مقرر فرمایا۔اس زمانے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی خدمات کو
سراہتے ہوئے آپ
کو رئیس التبلیغ کا خطاب بھی عطا فرمایا۔۱۹ار جون ۱۹۶۱ء کو آپ مغربی افریقہ کے
ملک غانا میں بغرض تبلیغ تشریف لے گئے۔آپ کے زمانہ میں کماسی کا مشن ہاؤس تعمیر ہوا۔۱۹۶۴ء
میں آپ واپس آئے تو پھر کراچی میں مربی سلسلہ مقرر کر دیا گیا جہاں آپ ۲۸ جون ۱۹۷۰ء تک دینی

خطبات طاہر بابت شہداء
100
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
خدمات بجالاتے رہے بعد ازاں آپ کو مرکز میں نائب ناظر اصلاح وارشاد مقرر کیا گیا اور اگلے سال
ہی ناظر اصلاح وارشاد مقرر فرما دیا گیا۔اس عہدہ پر آپ نے بارہ سال تک خدمات سرانجام دیں۔آپ ۵/اگست ۱۹۸۳ء بروز جمعہ المبارک ایک تبلیغی سفر پر جاتے ہوئے شیخو پورہ کے قریب
کار اور ٹرک کے حادثے میں زخمی ہوئے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اپنے مولائے حقیقی
سے جاملے۔انالله وانا اليه راجعون مختصر خاندانی حالات یہ ہیں کہ آپ حضرت ذوالفقار علی خان
صاحب گوہر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تیسری زوجہ محترمہ کے بطن سے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔آر
کے بڑے بھائی مکرم حبیب اللہ خان صاحب ایم ایس سی تھے جوتعلیم الاسلام کا لج میں واقف زندگی
پروفیسر رہے ہیں۔ان کے بعد آپ
کی ہمشیرہ، اہلیہ صاحبہ محترم خلیل احمد صاحب موگھیری ہیں اور ان
کے بعد آپ تھے۔مولانا کی اولاد میں ایک صاحبزادہ مکرم عبدالرب انور محمود خان آف کیلیفورنیا
امریکہ اور چار صاحبزادیاں محترمہ فرحت صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر صالح الہ دین صاحب حیدر آباد دکن محترمه
شوکت گوہر صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی، محترمہ نصرت جہاں صاحبہ گائنا کالوجسٹ فضل
عمر ہسپتال ربوہ اور محترمہ امتہ الحئی فضیلت صاحبہ اہلیہ مکرم سید حسین احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔اب اس ذکر کو آج میں حضرت مولا نا عبد المالک خان صاحب شہید کے ذکر پر ختم کرتا ہوں
اور اس کے بعد جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے کچھ نہ کچھ تفصیل تو شاید بیان کرنی پڑے مگر حتی المقدور
کوشش کروں گا کہ مختصر ہو۔اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی اولادوں کو جہاں
جہاں
بھی دنیا میں پھیل چکی ہیں دین و دنیا کی حسنات سے نوازتار ہے اور قیامت تک یہ شہادت کے علم
بلند رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ شہداء کے نقش قدم پر چل سکیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی