ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب ، مولانا ابو بکر ایوب صاحب ، ظاہر احمد صاحب، جو ا در شید خان صاحب ، خواجہ اعجاز احمد صاحب ، ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب، قریشی محمد اسد اللہ کا شمیری صاحب ، مولوی برکت اللہ محمود صاحب ، الحاج محمد ابراہیم بی چی صاحب ، قریشی محمد اسلام صاحب ، عبد المالک آد بے صاحب محمد احمد موسا مینسا ، مبارک احمد ساقی صاحب ، مسعود احمد جامی صاحب ، مبشر احمد چوہدری صاحب محمد کمال الدین آیودیجی صاحب، چوہدری محمد عیسی صاحب علی حید رایل صاحب، مبشر احمد باجوہ صاحب ، احسان احمد باجوہ صاحب علمی الشافعی صاحب ، اس

شہدائے احمدیت

خطبات طاہر بابت شہداء
102
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
اپنے گاؤں میں بیٹھا ہوا ہو تو اس کی وہاں وفات ہو چکی ہو۔پس اس پہلو سے یہ فہرست حد سے زیادہ
پھیل جاتی اور کوئی معین جواز نہ ہوتا ایسے دوستوں کو شہداء قرار دینے کا۔ویسے تو واقفین زندگی جو بچے ہوں ان کی موت خدا تعالیٰ کے نزدیک یقیناً ایک بہت بڑا
مقام رکھتی ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کو کیا مراتب نصیب ہوں گے۔پس یہاں مراتب کی
بحث نہیں ہو رہی یہاں لفظ شہید کے اطلاق کی بات ہورہی ہے۔پس اس ضمن میں جو میں نے فیصلہ کیا
وہ اصولی طور پر یہ ہے کہ اپنے ہی ملک میں جو واقفین زندگی کام کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو جائیں
انہیں ہم نے بوجہ حادثاتی وفات کے شہداء میں شمار کیا ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حادثاتی
وفات کو بھی شہداء کے زمرہ میں شمار فرمایا ہے۔جو کسی دوسرے ملک میں کام کرتے ہوئے چاہے حادثہ سے فوت ہوئے ہوں یا کسی اور
طرح ان کی وفات ہوئی ہوا نہیں بھی شہداء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ہر واقف زندگی جو طبعی موت سے اپنے ہی ملک میں کام کرتے ہوئے وہاں کسی بھی جگہ
فوت ہوا ہو جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے خدا کے ہاں اس کا جو بھی مرتبہ ہو ہم نے اسے شہداء کی فہرست
میں شامل نہیں کیا۔اس اصول
کا بڑی سختی سے اطلاق کرتے ہوئے جو واقفین شہداء کی فہرست تیار ہوئی
ہے اب میں پہلے سلسلے سے بات شروع کر کے جہاں بات کو چھوڑا تھا اب آگے بڑھاتا ہوں۔ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب
اور آج اس خطبہ کا آغاز ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب کی شہادت کے واقعہ سے تعلق رکھتا ہے۔حضرت ڈاکٹر محمد یوسف صاحب سید معصوم شاہ صاحب کے ہاں موضع مدینہ ضلع گجرات
میں ۱۶ فروری ۱۹۰۰ء میں پیدا ہوئے۔آپ نے عین جوانی کے عالم میں ، طالب علمی کے دور میں
۱۹۱۸ء میں بیعت کی اور ۱۹۳۰ء میں اپنے آپ کو نظام وصیت سے منسلک کر دیا۔آپ نے گورنمنٹ
میں فوجی ڈاکٹر کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے تک پہنچے۔۱۹۶۰ء میں آپ
نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی بعد ریٹائر منٹ وقف کر دی۔چنانچہ یکم نومبر ۱۹۶۱ء کو آپ
خدمت دین کے لئے لیگوس نائیجیر یا پہنچے۔آپ نے لیگوس میں احمد یہ ہسپتال کی بنیاد ڈالی۔آپ کے اوصاف حمیدہ جن کے بیان میں کوئی بھی مبالغہ نہیں وہ مختصر یہ ہیں کہ آپ بے انتہا

خطبات طاہر بابت شہداء
103
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
پابند صوم وصلوۃ ، بہت ملنسار، خلیق اور مخلوق خدا کا در درکھنے والے وجود تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے بے پناہ محبت تھی۔خلفاء سلسلہ سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور امام وقت کے ہر حکم پر لبیک
کہنے والے تھے۔اسلام اور احمدیت کی تبلیغ بے دریغ اور والہانہ انداز میں کیا کرتے تھے۔آپ کی
ڈسپنسری میں ہمہ وقت جماعتی لٹریچر موجود رہتا تھا۔نائیجیر یا جماعت کے جملہ افراد آپ کی شخصیت
سے بڑے متاثر تھے اور آپ سے گہری محبت اور احترام کا تعلق رکھتے تھے۔سانحہ ارتحال - ۱/۵اپریل ۱۹۶۹ء کے جلسہ سالا نہ نائیجیریا کے موقع پر صبح کے سیشن کی
صدارت کی نماز اور طعام کے وقفہ کے لئے گھر جاتے ہوئے رستہ ہی میں دل کا دورہ پڑا۔آپ کی
میت ربوہ لائی گئی جہاں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور
پھر موصی ہونے کے باعث بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔تدفین کے بعد حضور نے دعا کروائی۔آپ
کی اولا د جس شادی سے بفضلہ تعالیٰ زندہ رہی اور دین اور دنیا میں نشو و نما پارہی ہے وہ آپ کی تیسری
شادی تھی جو اپنے ماموں سید احمد شاہ صاحب مرحوم کی صاحبزادی تاج سلطانہ صاحبہ سے ہوئی جن
سے دو بچے ہیں۔ایک سید محمد یحی خضر صاحب حال لا ہور اور دوسرے سید محمد عیسی پرویز صاحب فوج
سے ریٹائر ہونے کے بعد سول ایوی ایشن کے محکمہ میں بطور جنرل مینیجر کام کر رہے ہیں۔میں گواہ ہوں
کہ یہ دونوں بچے خدا کے فضل سے بہت ہی فدائی ہیں سلسلہ کے ادنیٰ خادم ہیں اور ان کی اولاد کو بھی
اللہ تعالیٰ نے برکت عطا فرمائی ہے۔آپ کی اہلیہ سیدہ تاج سلطانہ کی وفات ۱۹۹۲ء میں کراچی میں
ہوئی اور چونکہ موصیبہ تھیں بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئیں۔مولانا ابوبکر ایوب صاحب
مولانا ابوبکر ایوب صاحب انڈونیشیا کے رہنے والے تھے۔تاریخ وفات ۱۵،۱۴ ستمبر
۱۹۷۲ء کی درمیانی رات۔مولانا ابوبکر الیوب انڈونیشیا کے ان اولین احمدیوں میں سے تھے جو ۱۹۲۴ء
میں قادیان آئے۔وہاں انہیں بیعت سے مشرف ہونے اور پھر دینی تعلیم حاصل کرنے کی توفیق ملی۔یعنی جب قادیان آئے تھے تو اس وقت احمدی نہیں تھے۔آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل
کا امتحان بھی پاس کیا۔آپ کو انڈونیشیا کے علاوہ ہالینڈ میں بھی تبلیغی فرائض سرانجام دینے کی توفیق
ملی۔آپ کا وصال ہالینڈ میں ہی ڈیوٹی پر مامور ہونے کی حالت میں ہوا۔

خطبات طاہر بابت شہداء
104
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
مولوی صاحب موصوف نہایت نیک فطرت ، ملنسار، خوش اخلاق، شیریں گفتار اور بے حد
محنتی تھے۔لباس کی عمدگی اور صفائی کا بڑا خیال رکھتے تھے۔وقت کے بہت پابند تھے۔شیریں گفتار
تھے۔مجھے بھی اس زمانہ میں جب یہ ہالینڈ میں تھے وہاں ان سے ملنے کی توفیق ملی تھی اور میں نے
خصوصیت سے یہ بات محسوس کی تھی کہ بہت ستھرا اور صاف لباس پہننے کے عادی تھے اور کافی
(Coffee) بنانے میں بہت ماہر تھے۔چنانچہ سب سے پہلا کافی کا چسکا مجھے ان کی بنی ہوئی کافی سے
ہوا تھا۔آپ نے مختصر علالت کے بعد سڑسٹھ (۶۷) سال کی عمر میں وفات پائی۔بوقت وفات آپ
وہاں کے مشنری انچارج تھے۔آپ کی میت ربوہ پہنچائی گئی جہاں۲۳ ستمبر ۱۹۷۲ء کو نماز جمعہ کے بعد
حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مسجد اقصیٰ میں آپ
کی نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔آپ کے وصال کے وقت آپ کے بچے انڈو نیشیا میں مقیم تھے۔آپ نے اپنی بیوہ کے
علاوہ چار بیٹے اور چار بیٹیاں بطور یادگار چھوڑے۔آپ کے بڑے بیٹے انہیں احمد یعقوب صاحب
اس وقت جکارتہ میں ایک انجینئر نگ کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں اور دو بیٹے عبدالحمید صاحب اور عبدالمغنی
صاحب بھی جکارتہ میں رہتے تھے۔اول الذکر ملازم ہیں اور دوسرے بزنس مین ہیں۔چاروں بیٹیاں
شادی شدہ ہیں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہے کہ جہاں ان
کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ترقی عطا
فرمائی ہے ان کی اولاد کو دین میں بھی بہت مخلص بنایا ہے اور یہ سارے بچے خدا تعالیٰ کے فضل سے
سلسلہ کے مخلص خادم ہیں۔مکرم ظاہر احمد صاحب، مکرم جوا درشید خان صاحب اور
مکرم خواجہ اعجاز احمد صاحب لاہور
اب ظاہر احد صاحب، جواد رشید احمد خان صاحب ایڈووکیٹ نائب قائد ضلع لا ہور اور خواجہ
اعجاز احمد صاحب ناظم اطفال ضلع لاہور کی شہادت کا واقعہ بیان کرتا ہوں۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح
الثالث لاہور سے ربوہ آرہے تھے۔لاہور کے خدام کا ایک گروپ جو پانچ افراد پر مشتمل تھا، حفاظتی
نقطہ نظر سے حضور انور کے قافلہ کے پیچھے آرہا تھا۔پنڈی بھٹیاں سے چھ کلو میٹر دور ایک ٹرک کو
اوور ٹیک کیا تو سامنے ایک سائیکل سوار کو دیکھ کر اسے بچانے کے لئے کار روکنے کی کوشش کی اور اسی
کوشش میں کار ایک درخت سے جاٹکرائی جس سے مکرم ظاہر احمد صاحب، مکرم خواجہ اعجاز احمد صاحب

خطبات طاہر بابت شہداء
105
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
اور مکرم جوا در شید احمد خان صاحب نے موقع پر ہی دم تو ڑ دیا اور ان کے ایک ساتھی بہت زخمی ہوئے۔شہید ہونے والے خدام میں سے قائد ضلع مکرم ظاہر احمد صاحب روہڑی کے رہنے والے
تھے اور ملازمت کے سلسلہ میں لاہور منتقل ہو چکے تھے۔دوسال سے قائد ضلع لاہور تھے۔آپ نے
اپنے سوگوار والدین کے علاوہ ایک بیوہ، تین لڑکیاں اور ایک لڑکا یادگار چھوڑے۔بیٹیوں میں سے
ایک کی شادی ہوچکی ہے۔دولڑ کیاں کراچی یونیورسٹی میں B۔Sc کی طالبات ہیں۔بیٹا الیکٹرونکس
انجینئر نگ کر کے فلپس کمپنی میں ملازم ہے اور کراچی میں مقیم ہے۔مکرم جواد رشید احمد خان صاحب ابن ملک بشیر احمد صاحب بوقت شہادت نائب قائد ضلع
لاہور تھے۔آپ کی عمر ۲۷ برس تھی۔آپ کے بڑے بھائی مکرم زرتشت منیر احمد صاحب (حال
ناروے) کراچی کے قائد ضلع تھے۔حلقہ محمد نگر لاہور کے مکرم خواجہ اعجاز احمد صاحب ابن مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب حادثہ کے
شکار ہونے والے خدام میں سب سے چھوٹی عمر کے تھے۔کوئی ۲۳ ۲۴ سال عمر ہوگی۔شہادت سے
ایک سال پہلے آپ نے ایم ایس سی فزکس کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے دوئم پوزیشن میں پاس کیا تھا
اور مجلس نصرت جہاں کے لئے اپنی خدمات پیش کر رکھی تھیں۔آپ کے چھوٹے بھائی خواجہ ایاز احمد
صاحب بھی واقف زندگی ہیں اور جامعہ احمدیہ میں بطور استاد اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ موصی تھے چنانچہ آپ کو بہشتی مقبرہ میں تدفین کی سعادت نصیب ہوئی
جبکہ دوسرے شہداء کو قبرستان نمبر میں دفن کیا گیا۔سوا چار بجے سہ پہر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ
اللہ تعالیٰ نے بہشتی مقبرہ کے میدان میں نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد پہلے مکرم خواجہ اعجاز احمد
صاحب کی قبر کی تیاری میں حضور نے شرکت فرمائی اور قبر تیار ہونے پر دعا کرائی۔پھر قبرستان نمبرا
تشریف لے گئے جہاں آپ باقی دونوں شہداء کی تدفین تک ٹھہرے رہے اور آخری دعا کروائی۔محترم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب
اب محترم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کا نو نائیجیریا کی وفات کا ذکر کرتا ہوں۔تاریخ وفات
جولائی ۱۹۸۱ء۔ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب حضرت مولوی سعد الدین صاحب آف کھاریاں کے بیٹے
تھے۔ربوہ میں بھی آپ کو خدمت کی بہت توفیق ملی اور اتنے ہمدرد تھے اور غریبوں کا علاج مفت کرتے

خطبات طاہر بابت شہداء
106
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
تھے کہ بہت کم ڈاکٹروں کو جو ربوہ میں متعین رہے ہیں اتنی ہر دلعزیزی حاصل ہو گی جتنی ڈاکٹر
ضیاء الدین صاحب کو تھی۔۱۹۶۲ء میں کانو نائیجیر یا بطور مشنری ڈاکٹر تقرر ہوا۔مسجد میں ہی کلینک
شروع کیا اور اس کی آمد سے زمین خریدی اور ایک بہت بڑا ہسپتال بنایا۔آج کل وہاں جو ہسپتال ہے
انہی کا بنایا ہوا ہے۔احمد یہ سکول کا نو کی زمین بھی ڈاکٹر صاحب نے ہی خریدی اور ۱۹۸۱ء میں دل کے
حملہ سے نائیجریا میں ہی وفات ہوئی۔انا للہ وانا اليه راجعون۔آپ کا جنازہ ربوہ لے جایا گیا۔آپ کے پسماندگان میں دو بیٹے ڈاکٹر انوار الدین صاحب ( حال THI ربوہ ) اور ڈاکٹر جمال الدین
صاحب ضیاء امریکہ میں مقیم ہیں۔ایک بیٹی بھی امریکہ میں ہیں اور دوسری بیٹی کینیڈا میں ہیں۔مکرم قریشی محمد اسد اللہ صاحب کا شمیری
مکرم قریشی محمد اسد اللہ صاحب کا شمیری۔تاریخ وفات ۲۶ /اگست ۱۹۸۲ء۔مرحوم ۱۹۲۶ء میں
وادی کشمیر کی شمال مغربی تحصیل ہندواڑہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کے علاوہ اپنے طور پر دینی تعلیم
حاصل کرتے رہے۔ان کو پاکستان میں خدمت کی توفیق ملی ہے۔پاکستان ہی میں وفات ہوئی ہے لیکن
کشمیر کا وہ حصہ جس میں یہ پیدا ہوئے تھے ان کا وطن تھا نہ کہ پاکستان۔پاکستان ان
کا نانی وطن بنا ہے اس
لئے ان کی بعض دوسری خوبیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کو بھی شہداء کی فہرست میں شامل سمجھا گیا ہے۔ابتدائی تعلیم کے علاوہ اپنے طور پر دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔۱۹۴۸ء میں پاکستان
آگئے۔۱۹۵۰ء کے لگ بھگ جب آپ حکومت پاکستان کی طرف سے واہ کے کشمیری مہاجرین کے
کیمپ میں دینی معلم تھے تو جماعت احمدیہ سے متعارف ہوئے اور تحقیق حق کی غرض سے سلسلہ احمدیہ
کے لٹریچر کا مطالعہ کرنے لگے۔مسلسل آٹھ نو سال تک بڑے غور سے مطالعہ کرنے کے بعد جب آپ
کو پوری طرح شرح صدر نصیب ہو گیا تو ۱۹۵۹ء میں بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے
اور پھر اپنی زندگی وقف کر دی۔آپ کو بطور مربی گلگت، ایبٹ آباد، کیمبل پور (اٹک)، مظفر آباد اور
کوٹلی میں بڑی خوش اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے منصبی فرائض نبھانے کی توفیق ملی۔آپ مربی سلسلہ کے فرائض کے ساتھ ساتھ علمی تحقیق میں بھی ہمیشہ مصروف رہے۔چنانچہ
آپ نے کئی اعلیٰ مرتبہ کی تحقیقی کتب اور پمفلٹ اپنی یاد گار چھوڑے ہیں۔آپ نے تین مرتبہ فضل عمر

خطبات طاہر بابت شہداء
107
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
فاؤنڈیشن کا علمی تصانیف پر دیا جانے والا انعام بھی حاصل کیا۔مرحوم بڑے حلیم الطبع اور سادہ تھے۔فرض شناسی، نیکی، دیانت اور محنت آپ کی نمایاں صفات تھیں۔وفات کے وقت آپ کوٹلی آزاد کشمیر
میں بطور مربی متعین تھے۔اگست ۱۹۸۲ء کے تیسرے ہفتہ میں ملیر یا بخار سے بیمار ہوئے۔بخار میں کمی
آئی تو ۲۶ را گست کو دل کے شدید حملہ سے جانبر نہ ہو سکے۔انا لله وانا اليه راجعون - مرحوم موصى
تھے اس لئے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔آپ کی اہلیہ آپ کی وفات کے دو سال بعد
وفات پا گئیں۔آپ کی ایک ہی بیٹی مریم ہیں جور بوہ کے
محلہ دار العلوم شرقی میں رہتی ہیں۔مولوی برکت اللہ محمود صاحب مربی سلسلہ
محترم مولوی برکت اللہ محمود صاحب مربی سلسلہ۔۷ اکتوبر ۱۹۸۳ء کی صبح دس بجے
موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔اس کے بعد مسلسل بے ہوش رہے اور اسی
بیہوشی میں ان کی وفات ہوئی۔بوقت وفات ان کی عمر ۵۲ سال تھی۔مجھے بھی ان کا کلاس فیلو ہونے کا
شرف حاصل رہا۔بہت نیک دل، خوش مزاج اور سلسلہ سے بہت محبت رکھنے والے وجود تھے۔مرحوم کا
جنازہ ۱۴ اکتوبر کی صبح ربوہ پہنچا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔مرحوم عرصہ ڈیڑھ سال سے
لاہور میں متعین تھے اور اس سے قبل لمبا عرصہ ملتان میں خدمات بجالاتے رہے۔مرحوم نے اپنی یادگار
اپنی بیوی کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔بیٹیاں سب اللہ تعالیٰ کے فضل سے شادی
شدہ ہیں اور خوش ہیں۔الحاج محمد ابراہیم بی چی صاحب
مکرم الحاج محمد ابراہیم بی چی (Bichi) صاحب۔سن وفات ۱۹۸۴ء۔مکرم الحاج محمد
ابراہیم صاحب بیچی کانو نائیجیریا کے رہنے والے تھے۔ہا ؤ سا قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے اور لوکل مبلغ
کے طور پر کام کر رہے تھے۔آپ ایک صاحب علم شخص تھے۔دعوت الی اللہ کا بے حد شوق تھا۔حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی کتب کا گہری نظر سے مطالعہ کیا تھا۔مخالفین نے ان کو
پیشکش کی کہ ان کے ساتھ شامل ہو جائیں تو اعلیٰ عہدہ ، کار اور تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔آپ نے
اس پیشکش کو حقارت سے ٹھکرا دیا۔۱۹۸۴ء میں کانو سے باؤچی (Bauchi) تبلیغی دورے پر
جارہے تھے ٹیکسی کے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔محترم محمد میشا نو صاحب جو موجودہ امیر جماعت

خطبات طاہر بابت شہداء
108
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
نائیجیریا ہیں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔بظاہر حالت تسلی بخش تھی اور ڈاکٹرز نے بھی اس حالت پر
اطمینان کا اظہار کیا تھا لیکن جب محترم میشا نو صاحب انہیں ہسپتال پہنچا کر اپنے گھر پہنچے تو ایک گھنٹے
کے بعد ہی حالت اچانک بگڑ گئی اور وفات پا گئے۔آپ کا جنازہ کا نولا یا گیا اور وہاں تدفین ہوئی۔آپ کی یو کا نو میں مقیم ہیں اولاد کو ئی نہیں تھی۔مکرم قریتی محمد اسلم صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ
مکرم قریشی محمد اسلم صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ مکرم قریشی محمد اسلم صاحب ۱۸ نومبر ۱۹۳۹ء بروز
جمعہ قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد قریشی محمد احسن صاحب مرحوم تعلیم الاسلام ہائی سکول
قادیان میں استاد تھے اور دادا مکرم حافظ محمد حسین صاحب حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے رفقاء
میں سے تھے۔قریشی صاحب نے ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔۱۹۵۶ء میں آپ نے اپنی
زندگی وقف کر دی اور ۱۹۵۷ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد جامعتہ المبشرین میں داخلہ لیا۔جامعہ
سے فارغ ہونے پر ۲۷ مئی ۱۹۶۳ء سے با قاعدہ طور پر خدمت سلسلہ کا آغاز کیا۔مئی ۱۹۶۹ء میں
محترم قریشی صاحب ماریشس تشریف لے گئے جہاں ۱۹۷۳ء تک اعلائے
کلمۃ اللہ کا فریضہ سرانجام
دیتے رہے۔مئی ۱۹۷۵ء میں آپ گیانا گئے جہاں جولائی ۱۹۸۳ء تک خدمات سلسلہ بجالاتے
رہے۔اس کے بعد آپ کی تقرری ٹرینیڈاڈ میں بطور مربی سلسلہ ہوئی جہاں آپ اپنی شہادت کے
نیک انجام تک پہنچے۔ان کی شہادت کا واقعہ ایک پہلو سے ایک ایسا رنگ بھی رکھتا ہے جیسے عمداً ان کو محض احمدیت
کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔لیکن جو حالات ہیں وہ مشکوک ہیں اس لئے ان کو شہادت کی حیثیت
تو ہر لحاظ سے حاصل ہے ہی مگر معین طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خالصہ احمدیت کی بنا پر ان
کو شہید کیا گیا
تھا۔غالباً کرائے کے قتل کرنے والے کو کسی دشمن نے پیسے دے کر ان کی شہادت پر آمادہ کیا ہے۔محترم
قریشی صاحب ا ر ا گست ۱۹۸۵ ء کی شام اپنے بیٹے محمد نصیر قریشی کے ساتھ کار میں بیٹھ کر جارہے تھے
رستہ میں تین نامعلوم افراد نے آپ کو اپنی کا روکنے کا اشارہ کیا اور قریشی صاحب کو کار سے باہر بلایا۔آپ کار سے باہر آئے تو ایک شخص نے فوراً پستول آپ کی کنپٹی پر رکھ کر فائر کر دیا جس کے نتیجہ میں
آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انا لله و انا الیه راجعون۔شہادت کے وقت آپ کی عمر ۴۶ سال

خطبات طاہر بابت شہداء
109
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
تھی۔جو بیٹا کار میں بیٹھا ہوا تھا اسے کچھ نہیں کہا نہ کوئی لوٹ مار کی ہے۔معلوم ہوتا ہے کسی پیسے یا کسی
لالچ کی خاطر ایسا کام نہیں کیا گیا۔۱۹ار اگست کو آپ کا جنازہ ربوہ میں ادا کرنے کے بعد بہشتی مقبرہ
میں تدفین عمل میں آئی۔مکرم قریشی صاحب کی شادی ۱۹۶۶ء میں ان کی چچازاد محترمہ شمس النساء بیگم
صاحبہ بنت قریشی محمد اکمل صاحب کے ساتھ ہوئی تھی۔قریشی صاحب نے اپنی یادگار ایک بیٹا اور دو
بیٹیاں چھوڑی ہیں۔یہ کینیڈا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آباد ہیں۔مکرم عبدالمالک آدجے صاحب غانا
مکرم عبدالمالک آدجے صاحب غانین۔۱۹۶۰ء میں آپ کا تقر رگھانا میں سرکٹ مشنری
کے طور پر ہوا۔بڑے پر جوش داعی الی اللہ تھے اور تبلیغ کی خاطر دور دراز علاقوں کا سفر پیدل
کیا کرتے تھے۔۱۹۸۶ء میں مجلس انصار اللہ کے اجتماع میں شمولیت کے لئے ابورا (Abura)
آئے۔واپس روانگی پر ان کی کار کو ایک گاڑی سے ٹکرانے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں آپ جانبر
نہ ہو سکے اور ۳۱ /اکتوبر ۱۹۸۶ء کو راہی ملک بقا ہوئے۔آپ کی عمر بوقت وفات چھیالیس سال
تھی۔آپ نے اپنے پیچھے دو بیوائیں اور تین بیٹے اور سات بیٹیاں بطور یادگار چھوڑی ہیں۔ساری
بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ایک بیٹا تاجر ہے اور دو بیٹے پٹرول سٹیشن پر کام کرتے ہیں۔سارا خاندان خدا
کے فضل سے دنیا کے لحاظ سے بھی ٹھیک ہے اور دین کے لحاظ سے بھی۔مکرم مولوی محمد احمد اموسا مینسا صاحب غانا
مکرم مولوی محمد احمد امو سا مینسا صاحب غانین۔مولوی محمد احمد اموسا مینسا صاحب
جامعہ احمد یہ ربوہ کے فارغ التحصیل تھے اور ۱۹۸۶ء میں شاہد کی ڈگری اور فقہ میں تخصص کرنے کے
بعد گھانا واپس تشریف لائے جہاں سنٹرل ریجن میں بطور مرکزی مبلغ مقرر ہوئے۔۱۸ ستمبر
۱۹۸۸ء کو لجنہ اماءاللہ گھانا کے مرکزی اجتماع میں شمولیت کے لئے لجنات کے ساتھ ایک بس میں سوار
وا (WA) شہر جارہے تھے کہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور مولوی صاحب اسی حادثہ
کے نتیجہ میں وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔شہادت کے وقت آپ
کی عمر چھتیس برس تھی اور
پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا چھوڑا جو اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہے۔-

خطبات طاہر بابت شہداء
110
مکرم مبارک احمد صاحب ساقی لندن
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
مکرم مبارک احمد صاحب ساقی مبلغ انگلستان تاریخ وفات ۶ ارمئی ۱۹۹۲ء۔مکرم مبارک
احمد ساقی صاحب مکرم چوہدری فضل دین صاحب کے بیٹے اور حضرت چوہدری پیر محمد صاحب صحابی
حضرت اقدس مسیح موعود کے پوتے تھے۔۱۹۵۰ء سے ۱۹۵۲ء تک مولوی فاضل اور شاہد کلاس میں
کامیابی کے بعد بطور واقف زندگی میدان عمل میں کام شروع کر دیا۔ہم دونوں
کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل
سے کلاس فیلو ہونے کا موقع ملا۔آپ کو امیر ومشنری انچارج کے طور پر لائبیریا میں بھی خدمت کی توفیق
ملی۔۱۹۷۸ء میں انگلستان تقرر ہوا۔اس دوران آپ نائب امام مسجد فضل لندن کے طور پر خدمت
سرانجام دیتے رہے۔پھر ۱۹۸۴ء میں میری انگلستان ہجرت کے بعد آپ مختلف اہم مرکزی عہدوں پر
فائز رہے۔ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔آخر ۱۶ رمئی ۱۹۹۲ء کو دل کے حملہ سے ہی
وفات پائی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پہلی بیوی سے ایک بیٹا منصور احمد
ساقی اور بیٹی سارہ ہیں جو یہاں لندن میں مختلف جماعتی کاموں یہیں خدمت کی سعادت پر ہے ہیں۔مکرم مسعود احمد صاحب بیلمی
مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی۔تاریخ وفات ۲۳ اگست ۱۹۹۲ء۔یہ عجیب اتفاق ہے کہ جن
واقفین کا ذکر ہو رہا ہے یہ بہت سے میرے کلاس فیلو بھی رہے ہیں۔مسعود احمد صاحب جہلمی کا مجھے یاد
نہیں ہے شاید یہ کلاس فیلو نہ رہے ہوں۔مگر پہلے تھے یہ نہیں تھے۔کیونکہ یہ مجھ سے بہت جونیئر
تھے۔آپ مکرم عبدالرحیم صاحب نیا محلہ جہلم کے فرزند تھے۔اپریل ۱۹۳۴ء میں پیدا ہوئے۔۱۹۵۷ء
میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔۱۹۶۰ء میں مربیان کلاس پاس کی ،اس کے بعد بی۔اے اور پھر
۱۹۶۵ء میں ایم۔اے کیا۔جولائی ۱۹۶۰ ء سے آپ نے کام شروع کیا۔آپ کو بیرون ملک نائیجیریا،
لائبیریا، انگلستان، سوئٹزر لینڈ اور جرمنی میں خدمات سرانجام دینے کی توفیق ملی۔وفات کے وقت
جرمنی میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ہر ابتلاء میں حیرت انگیز صبر و ثبات دکھایا اور اس کا میں خود
ذاتی طور پر گواہ ہوں کہ کسی وجہ سے میں ان سے ناراض ہوا اور ان کی جو ترقیات تھیں ساری ختم کر کے
ان کو ایک عام شہری کے طور پر وہاں رکھا اور اسی حیثیت سے واقف زندگی کے طور پر خدمت کرنے کا
موقع دیا لیکن ایک ذرہ بھی ان کی زبان سے کوئی شکوہ ظاہر نہیں ہوا۔اپنی اولاد کو نصیحت کرتے رہے کہ

خطبات طاہر بابت شہداء
111
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
مرکز سے اپنا تعلق فدائیت کا قائم رکھنا۔یہ جو خاص ان کا جذ بہ تھا اس نے میرے دل کو موہ لیا۔آپ
۲۳ را گست ۱۹۹۲ء کو دل کی تکلیف کے باعث جرمنی میں وفات پاگئے۔انا لله و انا اليـــه
راجعون۔آپ کی تدفین فرینکفرٹ مشن کے قریب ہی ایک قبرستان میں ہوئی۔انہوں نے اپنی اولاد
اور متعلقین کو بھی ہمیشہ یہی نصیحت کی کہ نظام جماعت سے پوری طرح وابستہ رہیں۔ان کی اس وفا کو
دیکھ کر ان کی وفات پر میرے دل میں خیال آیا کہ ان کی قبر کے کتبہ پر حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کا یہ
مصرعہ لکھنا چاہئے۔ع بے وفاؤں میں نہیں ہوں میں وفاداروں میں ہوں
وہ واقعی وفادار تھے۔اسی روز جمعہ کے بعد خاکسار نے ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔بڑے بیٹے لقمان احمد صاحب
واقف زندگی ہیں اور آجکل امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔دوسرے بیٹے سلمان احمد
صاحب واشنگٹن میں بطور بینک مینیجر ر کام کر رہے ہیں۔تیسرے بیٹے محمد ذبیح صاحب میری آخری
ملاقات تک وہاں پڑھائی کر رہے تھے۔بڑی بیٹی منصورہ اسد شادی شدہ ہیں اور واشنگٹن میں مقیم
ہیں، ان کے پھر دو بیٹے ہیں۔دوسری بیٹی قدسیہ مسعود 11th میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔یعنی شہید
مرحوم کی دوسری بیٹی قدسیہ ابھی طالبہ علم ہیں۔مکرم مبشر احمد چودھری صاحب مبلغ نائیجیریا
مبشر احمد چودھری صاحب مربی سلسلہ کا نو نایجیر یا۔تاریخ شہادت سے اردسمبر ۱۹۹۲ء۔آپ
۱۷ دسمبر ۱۹۹۲ء کو دعوت الی اللہ کے لئے دیگر دوستوں کے ساتھ ایک سفر پر جارہے تھے کہ ان کی کار
کھائی میں گر گئی۔مکرم مبشر احمد چودھری صاحب نے موقع پر ہی دم تو ڑ دیا جبکہ دوسرے دو ساتھی زخمی
ہو گئے۔ان کے امیر صاحب نے حلفاً گواہی دی کہ ایک سال قبل مکرم مبشر احمد صاحب نے انہیں یہ
بات بتائی تھی کہ جب میں ربوہ سے چلنے لگا تو میری بیوی نے خواب دیکھا تھا کہ اس کا خاوند خدمتِ
دین کے سفر سے کفن میں لپٹا ہوا واپس آیا ہے۔اب دیکھیں کس طرح احمدیت کی تاریخ میں اللہ تعالیٰ
یہ نشانات ظاہر فرماتا ہے۔کوئی جاہل سے جاہل بھی اگر تعصب سے پاک ہو تو غور کرے کہ یہ ساری
شہادتیں ہی احمدیت کی پیشگی کی زندگی کی گواہ بن جائیں۔ان کے پسماندگان میں بیوہ مکرمہ امتہ المتین

خطبات طاہر بابت شہداء
112
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
صاحبہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔بڑی بیٹی نداء افتح ۱۲ سال کی ہیں ، بیٹا باسل احمد دس سال کا
ہے اور چھوٹی بیٹی سائرہ احمد کی عمر آٹھ سال ہے۔تینوں بچے ربوہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مکرم محمد کمال الدین صاحب آیودیجی ، نائجیریا
مکرم محمد کمال الدین صاحب آیو دیجی ، نائجیرین۔تاریخ وفات ۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء۔آپ نے
۱۹۸۰ء میں زندگی وقف کی اور تقریباً بیس سال تک اخلاص سے خدمت دین سرانجام دیتے رہے۔جماعت احمدیہ نائجیریا کے اولین موصیان میں سے تھے۔جماعت کے ایک کارکن کی اہلیہ کے ہاں
پیدائش متوقع تھی اور فوری طور پر ہسپتال لے جانا ضروری تھا۔اس وقت فون کام نہیں کر رہا تھا آپ
موٹرسائیکل پر ایمبولینس لینے کے لئے گئے واپسی پر موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے سے ان کی وفات
ہوگئی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں
چھوڑیں۔بیٹا اسوقت او لیول کر رہا ہے۔سب بچے خدا کے فضل سے احمدی ہیں اور جماعت کے
کاموں میں بہت مستعد ہیں۔محترم چوہدری محمد عیسی صاحب انگلستان
محترم چوہدری محمد عیسی صاحب انگلستان - تاریخ وفات ۳۰ رستمبر ۱۹۹۴ء۔محترم چوہدری
محمد عیسی صاحب مکرم چودھری محمد یوسف صاحب آف مالو کے بھگت ضلع سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔۱۹۶۵ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔کئی سال کینیا میں بطور مبلغ کام کیا۔۱۹۸۲ء میں آپ کا تقرر
انگلستان میں ہوا۔میری لندن آمد پر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں تقرری ہوئی اور وفات سے چند روز
قبل تک نہایت محنت سے مفوضہ امور سرانجام دیتے رہے۔وفات سے چند روز قبل ہسپتال میں داخل
ہوئے اور پھر ہسپتال سے گھر واپس نہیں آئے اور اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا اليه
راجعون۔آپ کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ محترمہ طاہرہ عیسی کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں
جو اللہ کے فضل سے دین ودنیا کی نعمتوں سے متمتع ہیں۔مکرم علی حید را پل صاحب مبلغ سلسلہ
مکرم علی حیدر او پل صاحب مبلغ سلسلہ۔آپ ۱۲ را گست ۱۹۴۱ء کو مہدی پورضلع سیالکوٹ
میں میاں محمد رمضان صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ پیدائشی احمدی تھے۔مئی ۱۹۷۲ء کو شاہد کی

خطبات طاہر بابت شہداء
113
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
ڈگری حاصل کی۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۳ سال تک خدمت دین کی توفیق پائی۔بیرونی
ممالک میں آپ غانا، گیمبیا اور کینیڈا میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔آپ گیمبیا سے رخصت پر
اپنے بچوں کو ملنے کینیڈا آئے ہوئے تھے۔۳۰ را پریل ۱۹۹۵ء کو کینیڈا ہی میں کار کے ایک حادثہ میں
شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔بوقت شہادت آپ کی عمر ۴ ۵ سال تھی۔آپ نے اپنی بیوہ
کے علاوہ اپنے پیچھے بطور یادگار تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔آپ کی شہادت سے پہلے ہی
بڑی بیٹی کی شادی ہو چکی تھی جواب امریکہ میں ہیں۔بڑے بیٹے محمد افضل صاحب پی ایچ ڈی کر رہے
ہیں۔دوسرے بیٹے محمد حسن اور محمد انور زیر تعلیم ہیں۔اول الذکر الیکٹریکل انجینئر نگ میں اور محمد انور
مکینیکل انجینئر نگ میں ہیں۔چھوٹی بیٹی امتہ الرؤف کی بھی شادی ہو چکی ہے اور سسکاٹون کینیڈا میں
رہائش پذیر ہیں۔سارے بچے اللہ تعالیٰ کے فضل سے دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے گئے ہیں۔مکرم مبشر احمد صاحب باجوہ جرمنی
مکرم مبشر احمد صاحب باجوہ شہید آف جرمنی۔مبشر احمد صاحب باجوہ جماعت احمد یہ جرمنی
کے سرگرم کارکن اور فدائی احمدی تھے۔خلافت احمدیہ سے ایسا عشق تھا کہ اس عشق میں ہمیشہ مگن رہتے
تھے۔مختلف حیثیتوں سے جماعت جرمنی کی بہت عمدہ خدمات سرانجام دینے کی توفیق پائی۔زندگی کے
آخری ایام میں ایم ٹی اے کی ذمہ داری ان کے سپر د تھی اور سارے جرمنی میں حلقہ وار کارکنوں اور
کارکنات کی ٹیمیں بنا کر بہت عمدگی سے اس کام کو منظم کیا اور یہی منتظم کام ہے جواب بہت تیزی سے
آگے بڑھ رہا ہے۔ایم ٹی اے کے کاموں کے سلسلہ میں ہی اپنے بیٹے کے ہمراہ لندن آئے ہوئے
تھے اور ٹیسٹس وغیرہ تیار کروا کر واپس جرمنی جارہے تھے کہ ۲۳ راگست ۱۹۹۵ء کو دوران سفر ایک
حادثے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔آپ نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے محمد مظفر باجوہ اور محمد احسن باجوہ چھوڑے ہیں۔دونوں بھائی
جماعتی کاموں میں فدائیت کی روح سے حصہ لیتے ہیں۔اول الذکر اپنے باپ کے نقش قدم پر ایم ٹی
اے جرمنی کی بہت عظیم الشان خدمت کر رہے ہیں اور بطور ایڈیشنل سیکرٹری اس خدمت پر فائز ہیں اور
ان کا ارادہ ڈینٹسٹ (Dentist) بننے کا ہے۔اللہ ان کو اچھا ڈاکٹر بننے کی توفیق بخشے۔احسن باجوہ
بھی ایم ٹی اے
کی ٹیکنیکل ٹیم کی روح رواں ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی