ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب ، مولانا ابو بکر ایوب صاحب ، ظاہر احمد صاحب، جو ا در شید خان صاحب ، خواجہ اعجاز احمد صاحب ، ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب، قریشی محمد اسد اللہ کا شمیری صاحب ، مولوی برکت اللہ محمود صاحب ، الحاج محمد ابراہیم بی چی صاحب ، قریشی محمد اسلام صاحب ، عبد المالک آد بے صاحب محمد احمد موسا مینسا ، مبارک احمد ساقی صاحب ، مسعود احمد جامی صاحب ، مبشر احمد چوہدری صاحب محمد کمال الدین آیودیجی صاحب، چوہدری محمد عیسی صاحب علی حید رایل صاحب، مبشر احمد باجوہ صاحب ، احسان احمد باجوہ صاحب علمی الشافعی صاحب ، اس
شہدائے احمدیت, حصہ 2
خطبات طاہر بابت شہداء
114
مکرم احسان احمد باجوہ صاحب انگلستان
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
مکرم احسان احمد باجوہ صاحب انگلستان - مکرم احسان احمد باجوہ صاحب اگر چہ مبلغ تو نہیں
تھے مگر اپنی زندگی وقف بہر حال کر دی تھی اور بہت اخلاص سے زندگی وقف کی تھی۔مکرم احسان باجوہ
صاحب، مکرم یوسف باجوہ صاحب حال جرمنی کے صاحبزادے تھے۔آپ ۱۹۸۶ء میں جماعتی
خدمت پر انگلستان تشریف لائے اور جماعت کے لئے کارپینٹر کے طور پر اپنی خدمت کا عرصہ پورا
ہونے سے پہلے ہی ہمیشہ کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔بڑے محنتی اور خاموش طبع کا رکن تھے۔اکتوبر ۱۹۹۵ء میں بیماری کے اچانک حملہ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے اور کچھ عرصہ قومہ
(Comma) میں رہ کر بالآخر۱۲ راکتو بر ۱۹۹۵ء کو ہسپتال میں ہی وفات پائی۔انــا للـه وانــا الـيـه
راجعون۔آپ کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جو یو کے میں مقیم ہیں۔ایک بیٹی جرمنی میں بیاہی ہوئی ہے۔سب ہی خدا تعالیٰ کے فضل سے دینی اور دنیاوی حسنات سے
نوازے گئے ہیں۔مکرم الحاج السيد علمی الشافعی انگلستان
مکرم الحاج السيد علمی الشافعی انگلستان۔تاریخ وفات ۱۲ فروری ۱۹۹۶ء۔محترم السید حلمی
الشافعی صاحب قاہرہ مصر میں ۱۹۲۹ء میں پیدا ہوئے۔۱۹۶۵ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔۱۹۸۶ء میں آپ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور خدمت دین کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔۱۹۹۴ء میں مرکز کی ہدایت پر برطانیہ تشریف لے آئے اور یہاں سلسلہ کی کتب کے عربی ترجمہ کے
کام میں ہمہ تن مصروف ہو گئے۔مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ پر لقاء مع العرب“ پروگرام کے اجراء پر
آپ کو اس خدمت کا موقع ملا کہ میرے انگریزی جوابات کا ساتھ ساتھ عربی ترجمہ پیش کرتے تھے اور
تر جمانی میں آپ کو ایک ایسی خصوصیت حاصل تھی کہ میں نے اور کسی ترجمان کو اس صفت سے مزین
نہیں دیکھا۔ایک تو رواں فصیح عربی میں ترجمہ ساتھ ساتھ کرنا اور پھر دل ڈال کر ایسے ترجمہ کرنا گویا کہ
میں ہی خود عربی بول رہا ہوں۔یہاں تک ترجمہ کا کمال تھا کہ جب میری آنکھوں میں آنسود یکھتے تھے
تو ان کی آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہو جاتے تھے ، جب میں ہنستا تھا تو یہ بھی ہنتے تھے۔بہت عظیم
الشان انسان تھے۔خدا انہیں غریق رحمت کرے۔ان کی یاد ہمیشہ دعا بن کے دل سے اٹھتی ہے اور
خطبات طاہر بابت شہداء
115
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
اٹھتی رہے گی۔بچے مصر قاہرہ میں ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے سب بچے مخلص اور فدائی احمدی ہیں۔استاد اسمعیل تر اولے صاحب گیمبیا
استاد اسمعیل تر اولے صاحب معلم گیمبیا۔تاریخ شہادت ۱۵ فروری ۱۹۹۶ء۔آپ نے
۱۹۸۱ء میں وقف کر کے تبلیغ کا کام شروع کیا اور بارہ سال تک گیمبیا میں خدمت دین کی توفیق پائی۔گنی بساؤ میں مشن کے اجراء پر ان کا تقر ر وہاں علاقائی مبلغ کے طور پر ہوا اور اڑھائی سال تک کام کیا۔گنی بساؤ میں ہی تبلیغی سفر پر روانگی کے دوران موٹر سائیکل کے حادثہ میں شہادت پائی۔انا للہ وانا
اليه راجعون۔آپ کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بڑا بیٹا عمر دس سال اور ایک بیٹی عمر پانچ
سال ہیں۔محترم ابراہیم کنڈا صاحب بورکینا فاسو
محترم ابراہیم کنڈا صاحب آف بورکینا فاسو۔۱۹۶۵ء میں بورکینا فاسو میں پیدا ہوئے۔ان کا گھرانہ بہت مذہبی تھا۔اور بورکینا فاسو میں مذہبی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب چلے
گئے۔۹ سال وہاں قیام کیا اور مدینہ المنورہ یونیورسٹی سے کامیاب ڈگری حاصل کر کے واپس بور کینا
فاسو پہنچے۔۱۹۹۲ء میں جماعت میں شمولیت اختیار کی اور خدا کے فضل سے اخلاص اور ایمان میں بہت
ترقی اور اپنی خدمات جماعت کو پیش کر دیں۔بڑے پر جوش داعی الی اللہ تھے۔لوکل مبلغ کے طور پر کام
کرنے کی توفیق ملتی رہی۔۲۱ جون ۱۹۹۶ء کو ایک تبلیغی سفر سے واپس آتے ہوئے گاڑی الٹ جانے
سے شہادت نصیب ہوئی۔انا لله وانا اليه راجعون - مرحوم انتہائی وفادار اور مخلص احمدی اور بڑے
پر جوش داعی الی اللہ تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا جس کی عمراڑھائی برس ہے وہ مرحوم
کی شہادت کے بعد پیدا ہوا۔مولانا کرم الہی صاحب ظفر چین
مولانا کرم الہی صاحب ظفر مبلغ سپین و پرتگال تاریخ وفات ۱۲ را گست ۱۹۹۶ء۔آپ
۳۰ دسمبر ۱۹۱۹ء کو بنگہ یوسی ضلع ہوشیار پور میں مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
ہاں پیدا ہوئے۔آپ کے والد نے ۱۹۰۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی تھی۔دسویں جماعت میں کامیابی کے بعد آپ نے واقف ہونے کی سعادت پائی۔مبلغین کلاس میں
خطبات طاہر بابت شہداء
116
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
کامیابی کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر آپ نے کچھ دیر ایک گلاس فیکٹری میں کام سیکھا۔۱۹۴۵ء میں آپ کو حضرت مصلح موعودؓ نے سپین کے لئے نامزدفرمایا۔چنانچہ آپ ۱۲۴ جون ۱۹۴۶ء کو
تبلیغ دین کے لئے پین پہنچے۔جہاں آپ نے انتہائی مشکل حالات میں خود اپنے خرچ پر سپین مشن
کے کام کو جاری رکھا۔ایک پیسہ بھی مرکز سے وصول نہیں کیا۔مارچ ۱۹۸۸ء تک آپ سپین میں ہی تبلیغی
سرگرمیوں میں مصروف رہے جس کے بعد آپ کا تقرر پرتگال ہو گیا جہاں آپ نے احمد یہ مشن کی بنیاد
ڈالی۔۱۹۹۶ء کے آغاز میں آپ کی ریٹائر منٹ ہوئی چنانچہ آپ پرتگال سے واپس سپین میں آکر
غرناطہ کے ایک قریبی گاؤں ڈرکال (Durcal) میں رہائش پذیر ہو گئے۔آپ چند سالوں سے
سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ساتھ ہی ذیا بیطس بھی تھی جس نے مزید پیچیدگی پیدا کر دی۔غرناطہ کے
ہسپتال میں ۱۲ اگست ۱۹۹۶ء کو اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔انــا لــلــه وانــا اليــه
راجعون۔بو وقت وفات آپ کی عمرے ۷ سال تھی۔غرناطہ سے آپ کا جنازہ پید رو آباد لایا گیا اور
پید رو آباد کے قبرستان میں جو مسجد بشارت سے اتنے فاصلہ پر ہے کہ اذان کی آواز وہاں سنائی دیتی
ہے، آپ
کی امانتاً تدفین ہوئی۔آپ کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ مکرمہ رقیہ بشری صاحبہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین
بیٹیاں ہیں۔بڑے بیٹے مکرم عطاء الہی منصور صاحب خاطبہ، سپین میں سرجن ہیں۔دوسرے بیٹے فضل
الہی قمر صاحب آئبیریا ایئرلائن میں انجینئر ہیں اور میڈرڈ میں کام کرتے ہیں۔ایک بیٹا بے چارہ
نفسیاتی مریض ہے۔اور یہ جو دو بڑے بیٹے ہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مخلص فدائی احمدی اور
واقفین زندگی کی طرح خدمت سر انجام دیتے ہیں۔بیٹیوں میں سے مکرمہ رضیہ تسنیم صاحبہ یہاں لندن
میں رہتی ہیں۔اور دوسری دو بیٹیاں طاہرہ شاہدہ صاحبہ اور امتہ الکریم مبارکہ صاحبہ والدہ کے ساتھ سپین
میں مقیم ہیں۔استاد ابو بکر طور کے صاحب گیمبیا
استاد ابوبکر طورے صاحب سیمبین معلم۔آپ ۱۹۸۱ء میں غانا کے جامعہ احمدیہ میں تعلیم کی
غرض سے گئے اور تین سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد گنی بساؤ میں ان کا تقرر ہوا۔گنی بساؤ میں یہ
Farin کے علاقہ میں خدمات بجالاتے رہے۔پھر گیمبیا میں بھی کام کیا۔آپ ایک جماعتی کام کے
خطبات طاہر بابت شہداء
117
خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء
لئے ایک علاقہ کا سفر کر رہے تھے جہاں مسجد اور مشن کی تعمیر کا پروگرام تھا۔راستہ میں کار کو حادثہ پیش
آ گیا جس کی وجہ سے شہادت نصیب ہوئی۔یہ حادثہ ۱۵ / دسمبر ۱۹۹۸ء کو پیش آیا۔انـا لـلـه وانا اليه
راجعون۔آپ نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔ایک کی عمر پانچ سال ہے اور دوسرا
تقریب ڈیڑھ سال کا ہے۔مکرم ناصر فاروق سندھو صاحب
آخری ذکر جس شہید کا میں اس خطبہ میں کروں گا ان کا نام مکرم ناصر فا روق سندھو صاحب
ہے۔مکرم ناصر فاروق صاحب ابن رشید احمد اختر صاحب ۱۷ راگست ۱۹۹۸ء کو پیدا ہوئے۔آپ
جسو کی ضلع گجرات کے رہنے والے تھے۔یکم جولائی ۱۹۸۸ء کو جامعہ سے فارغ التحصیل ہوکر چک
WB/390 ضلع لودھراں میں دین کی خدمت پر کمر بستہ رہے۔آپ نہایت محنتی ، خادم دین اور
جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔جامعہ احمدیہ کے علمی پروگراموں میں بھی نمایاں
اعزازات حاصل کئے اور خدام الاحمدیہ کے تنظیمی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔تین سال
معاون مدیر تشخیذ الاذہان کے طور پر نمایاں خدمت کی توفیق پائی۔بچوں کے لئے ان
کی مختلف کہانیاں
اور سبق آموز تحریرات جماعتی رسائل کے علاوہ دیگر ملکی اخبارات میں بھی شائع ہوتی رہیں۔اس پہلو
سے آپ کو ملک گیر شہرت حاصل رہی۔۱۳ راپریل ۱۹۹۹ء کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پرٹرین سے
اترتے ہوئے حادثہ میں شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔شہادت کے وقت آپ کی عمر
صرف ۲۲ برس تھی اور آپ غیر شادی شدہ تھے۔اللہ تعالیٰ ان سب شہداء کو غریق رحمت فرمائے اور دین و دنیا میں ان کو حسنات سے نوازے
اور ان کی اولاد کو بھی ہمہ وقت دینی اور دنیاوی ترقیات عطا فرما تار ہے۔آمین۔