1999 11 جون حافظ بشیر احمد جالندھری صاحب ، عدالت خان صاحب ، چوہدری فقیر محمد صاحب محمد اسماعیل و نجواں محمد منیر شامی صاحب ، حمیدہ بیگم صاحبہ اور عظیم احمد پنڈت ، بابو عبدالکریم صاحب اور شہدائے پونچھ ، خواجہ محمد عبدالله لون صاحب ، حاجی فضل محمد خان صاحب مع بیٹا ، عثمان غنی صاحب اور عبدالرحیم صاحب محتر عبد الرحمن سماٹری صاحب ، فضل بی بی صاحبہ اہلیہ مولانا محمد شریف صاحب ، سید رضوان عبداللہ صاحب ، سیدہ طینت صاحبہ ، بشری منیر صاحبہ ، مولوی حنیف یعقوب صاحب ، ڈاکٹر قدسیہ خالد ہاشمی صاحب ، حافظ عبد الوہاب بلتستانی، امته المتين صاحب اہلیہ محمد افضل ظفر مع بچگان
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
119
خطبہ جمعہ اا / جون ۱۹۹۹ء
دوران تقسیم ملک اور غیر ممالک میں
وفات پانے والے واقفین شہداء
( خطبه جمعه فرموده ۱۱ار جون ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں:
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة :۱۵۴ - ۱۵۵)
اے وہ لو گو جوایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔اس خطبہ کے شہداء کے ذکر میں بعض ایسے شہداء کا بھی ذکر ہے جو تقسیم ملک کے دوران
شہید کئے گئے تھے۔یہ ذکر پہلے گزر چکا ہے اور بظاہر ختم ہو گیا تھا لیکن چونکہ بعد میں ان کے ورثاء
وغیرہ نے یہ اطلاعات بھجوائی ہیں اس لئے ان کا ذکر بھی شہداء کے ذکر کے موجودہ تذکرے میں داخل
کر لیا گیا ہے۔اس تذکرے کے بعد گزشتہ تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے ان شہداء کا ذکر جاری رکھا جائے
خطبات طاہر بابت شہداء
120
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
گا جو وقف اور خدمت کے دوران اپنے وطنوں سے دور حادثانی یا طبعی موت سے وفات پاگئے۔مکرم حافظ بشیر احمد صاحب جالندھری قادیان
سب سے پہلے مکرم حافظ بشیر احمد صاحب جالندھری کا ذکر کرتا ہوں۔آپ ۱/۸اپریل ۱۹۱۲ء
کو صوفی علی محمد صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ لاہور چھاؤنی کے ہاں پیدا ہوئے۔حافظ صاحب
کی والدہ ماجدہ حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی خان صاحب ناظر بیت المال کی چھوٹی ہمشیرہ
تھیں۔حافظ صاحب نے بچپن ہی میں قرآن کریم حفظ کیا۔۱۹۲۴ء میں مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لیا اور
۱۹۳۴ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کر کے مبلغین کلاس میں شامل ہو گئے اور یکم اگست ۱۹۳۶ء کو
مبلغ کے فرائض سرانجام دینے لگے۔وفات سے صرف دوروز قبل لدھیانہ میں ایک تبلیغی دورہ سے
واپس آئے۔آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے ابتدائی دس ارکان میں سے تھے اور نہایت جوش اور
اخلاص کے ساتھ مجلس کے کاموں میں حصہ لیتے تھے۔حلقہ وار مجالس کے قیام کے بعد آپ مجلس
خدام الاحمدیہ دارالرحمت کے زعیم مقرر ہوئے۔آپ نے نہایت ہی جوش اور اخلاص کے ساتھ مجلس
کے لئے انتھک محنت کی۔سانحہ ارتحال اس طرح پیش آیا کہ ۲ رمئی ۱۹۳۸ء کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خدام
الاحمدیہ کے دیگر ممبروں کے ساتھ محلہ دار الرحمت کے اجتماعی و قادر عمل میں شریک تھے کہ دماغ کی رگ
پھٹ گئی۔آپ کو فوراً میوہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہر ممکن تدبیر کے باوجود پونے نو بجے آپ کی روح
قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔انالله وانا اليه راجعون۔۲ رمئی کو بعد نماز عصر حضرت مولوی سید
سرور شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے امیر مقامی کی حیثیت سے باغ میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی
اور مرحوم کو بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن کیا گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس
سانحہ کا مندرجہ ذیل الفاظ میں تذکرہ فرمایا۔حافظ بشیر احمد صاحب حافظ قرآن، جامعہ کے فارغ التحصیل ، وقف
کننده، خدام الاحمدیہ کے مخلص کارکن اور ان نوجوانوں میں سے تھے جن کے
مستقبل کی طرف سے نہایت اچھی خوشبو آ رہی تھی مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کچھ اور
تھی۔اس نے خدام الاحمدیہ کے لئے ایک مثال اور نمونہ بنانا تھا۔جس جماعت
خطبات طاہر بابت شہداء
121
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
کے بنتے ہی اس کے کارکنوں کو شہادت کا موقع مل جائے اس کے مستقبل کے
شاندار ہونے میں کوئی شک نہیں رہتا اور غیرت مند افرادا اپنی روایات کے قائم
رکھنے کے لئے ہمیشہ جد و جہد کرتے رہتے ہیں۔پس یہ موت تکلیف دہ تو ہے
لیکن اس کے پیچھے خدا تعالیٰ کی ایک حکمت کام کرتی نظر آرہی ہے۔“
( تاریخ احمدیت جلد هشتم صفحه ۴۵۴۰)
عدالت خان صاحب آف خوشاب
دوسرے شہید جو ہندوستان کی تقسیم کے دوران شہید ہوئے۔عدالت خان صاحب تحصیل
خوشاب ضلع شاہ پور۔عدالت خان صاحب قادیان میں دینیات کی متفرق کلاس میں پڑھتے تھے۔۱۹۳۴ء میں جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے احمدی نوجوانوں کو تحریک فرمائی کہ دوسرے
ممالک میں اپنے ذرائع سے جا کر وہاں احمدیت کی تبلیغ کریں تو عدالت خان صاحب قادیان سے
اچانک غائب ہو گئے۔اس وقت یہی سمجھا گیا کہ شاید وہ پڑھائی سے دلبرداشتہ ہو کر بھاگ گئے ہیں۔دراصل عدالت خان صاحب حضور کی تحریک پر فوری تعمیل کی غرض سے سفری دستاویزات کے بغیر
افغانستان پہنچ گئے تھے۔وہاں حکومت نے انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔جیل میں انہوں نے
قیدیوں میں تبلیغ شروع کر دی۔جب حکومت کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے عدالت خان صاحب کو
ہندوستان کی سرحد پر لا کر چھوڑ دیا۔عدالت خان صاحب قادیان آئے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ساری روئیداد
سنا کر درخواست کی کہ انہیں کسی اور ملک میں جانے کا ارشاد فرمایا جائے۔حضور نے انہیں فرمایا کہ تم
چین چلے جاؤ۔چین جاتے ہوئے عدالت خان صاحب کو کشمیر کی حکومت نے پاسپورٹ نہ ہونے کی
وجہ سے روک لیا۔سردیوں کا موسم تھا اور عدالت خان صاحب کے پاس لباس وغیرہ واجبی سا تھا۔آپ کو ڈبل نمونیا ہو گیا اور دو دن بعد وہ وفات پاگئے۔اناللہ وانا اليه راجعون۔ان کی شہادت
میں بھی ایک عظیم الشان نشان احمدیت کے لئے ظاہر ہوا ہے وہ اس طرح کہ حضرت مصلح موعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء کے موقع پر عدالت خان کے ذکر میں ان کا ایک ایمان افروز
واقعہ یوں بیان فرمایا:
خطبات طاہر بابت شہداء
122
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
ا بھی کشمیر سے چند دوست آئے ہوئے تھے انہوں نے عدالت
خان کا ایک عجیب واقعہ سنایا جسے سن کر رشک پیدا ہوتا ہے کہ احمدیت کی
صداقت کے متعلق اسے اتنا یقین اور وثوق تھا۔وہ ایک گاؤں میں بیمار ہوا تھا
جہاں کوئی علاج میسر نہیں تھا۔جب اس کی حالت بالکل خراب ہو گئی تو ان
دوستوں نے سنایا کہ وہ ہمیں کہنے لگا کہ کسی غیر احمدی کو تیار کرو۔“
اب یہ ترکیب بھی خوب سوجھی ہے ان کو۔کسی غیر احمدی کو تیار کر و جواحمدیت کی صداقت کے متعلق مجھ سے مباہلہ
کرلے۔اگر کوئی ایسا غیر احمدی مل گیا تو میں بچ جاؤں گا اور اسے تبلیغ بھی ہو جائے
١٩٩٩ء
گی ورنہ میرے بیچنے کی اور کوئی صورت نہیں۔‘ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ صفحہ ۶)
مکرم چوہدری فقیر محمد صاحب اور محمد اسماعیل صاحب آف و نجواں
مکرم چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ ونجواں ضلع
گورداسپور اور مکرم محمد اسمعیل صاحب ابن چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صدر جماعت
ونجواں۔چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔اس
حیثیت سے آپ کو ۱۹۳۹ء میں خلافت جو بلی کے موقع پر لوائے احمدیت کی تیاری میں شمولیت کا موقع
ملا۔یہ چوہدری فقیر محمد صاحب کے لئے اور ان کی اولاد کے لئے بھی ایک بہت یادرکھنے والی بات
ہے، بہت عظیم الشان واقعہ ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اصولی ہدایت فرمائی تھی کہ لوائے احمدیت
کی تیاری میں صرف صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شامل کیا جائے۔یعنی آغاز سے آخر تک بیج کی
کاشت سے لے کر اس کی برداشت تک اور پھر سوت کاتنے تک ہر مر حلے پر صرف صحابہ کا ہاتھ لگے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا کہ اپنی نگرانی میں کروائیں۔چوہدری فقیر محمد صاحب نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ارشاد پر اپنے ہاتھ سے کپاس کا بیج بویا،
خود پانی دیا ، پھر چنا اور صحابیوں سے ہی اس کو دھنوایا۔یعنی اس کو دھنکنے والے بھی صحابہ تلاش کر لئے اور
اپنے گھر میں اس کو کتو ایا۔آپ نے کچھ اور روئی دی جسے میری والدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نگرانی میں
خطبات طاہر بابت شہداء
123
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
قادیان کی صحابیات نے کا تا اور پھر ایک بزرگ صحابی حضرت میاں خیر دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ
دری باف اور دوسرے صحابہ نے مل کر وہ کپڑا تیارکیا۔(تاریخ احمدیت جلد ہشتم صفحہ ۵۸۵)
واقعہ شہادت: جب ملک تقسیم ہوا تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد
فرمایا تھا کہ جب تک مرکز اجازت نہ دے اس وقت تک اردگرد کے بعض احمدی دیہات کے افراد اپنی
جگہ نہ چھوڑیں۔ونجواں کے لئے بھی یہی حکم تھا۔چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے
بھائی چوہدری علی محمد صاحب نماز تہجد ادا کرنے کے بعد نماز فجر کے لئے ابھی صفیں سیدھی ہی کر رہے
تھے کہ سکھوں نے حملہ کر دیا اور سب سے پہلے چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہادت
نصیب ہوئی۔بہت سے احمدی زخمی ہوئے ان میں چوہدری صاحب کے بیٹے محمد اسمعیل بھی تھے۔ملٹری والے انہیں دھار یوال ہسپتال لے گئے وہاں سے ڈسچارج ہو کر اسمعیل صاحب قادیان کے
لئے روانہ ہوئے تو پیچھے سے گولی مار کر انہیں بھی شہید کر دیا گیا۔اناللہ وانا اليه راجعون۔پسماندگان۔حضرت چوہدری فقیر محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد تین بیٹوں اور تین
مشتمل ہے۔ان کے سب سے بڑے بیٹے مکرم محمد اسمعیل صاحب کو تو ۱۹۴۷ء میں ہی شہید کر
دیا گیا تھا۔باقی دونوں بیٹے مکرم احمد علی صاحب اور مکرم فضل الہی صاحب بھی اب وفات پاچکے ہیں
جبکہ تینوں بیٹیاں خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔بڑی بیٹی کا نام غلام بی بی ہے ، دوسری شریفاں بی بی اور
تیسری ناصرہ بی بی صاحبہ۔حضرت چوہدری صاحب کی اولاد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں دنیا کے
مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور خدا کے فضل سے اکثر بڑے اخلاص سے اپنے اپنے رنگ میں
جماعت کی خدمت کی توفیق پار ہے ہیں۔بیٹیوں پر
لرم محمد منیر صاحب شامی قادیان
مکرم محمد منیر صاحب شامی۔آپ مکرم ڈاکٹر حبیب اللہ صاحب ابو منیفی کے ہاں
تنزانیہ میں
۱۹۲۲ء میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔۱۹۴۷ء کے دوران آپ تعلیم الاسلام کالج
قادیان میں بی اے کے طالب علم تھے۔آپ واقف زندگی تھے اور عربوں سے اپنی ہمدردی کی وجہ
سے آپ کو لوگوں نے شامی مشہور کر دیا حالانکہ ملک شام سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن عربوں سے
محبت تھی۔
خطبات طاہر بابت شہداء
124
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
اوصاف حمیدہ۔آپ خاموش طبع اور محنتی طالبعلم تھے۔انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا۔جماعت سے انتہائی محبت اور عقیدت رکھتے تھے۔امام وقت کے ہر حکم پر لبیک کہنے والے تھے۔مطالعہ
کا بہت شوق تھا۔مکرم چوہدری فضل داد صاحب مرحوم لائبریرین تعلیم الاسلام کالج قادیان بیان
کرتے ہیں کہ انہوں نے لائبریری کی تقریبا تمام کتب پڑھ لی تھیں۔واقعہ شہادت۔آپ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ارشاد کے مطابق اپنے
گھر دارالرحمت قادیان بر مکان خان ارجمند خان صاحب مرحوم محلہ کی حفاظت کے سلسلہ میں مقیم
تھے۔گھر میں دونالی بندوق تھی۔ادھر ادھر سے سکھوں کے ہونے والے حملوں کے دوران خوب مقابلہ
کرتے رہے۔ایک رات سکھوں نے ان کے گھر کی دیوار پھاند کر اندھیرے میں آپ پر حملہ کیا اور
آپ کو شہید کر دیا۔جب خدام کو حکم ہوا کہ وہ ہوسٹل میں جمع ہو جائیں تو آپ
کو نہ پا کر جب پتہ کیا گیا
تو آپ کو گھر کے صحن میں چت پڑا پایا گیا۔آپ کی انتڑیاں باہر نکل چکی تھیں اور آپ شہید ہو چکے
تھے۔انالله وانا اليه راجعون۔آپ کے والد صاحب جو ان دنوں تنزانیہ میں تھے وہ بھی اللہ کے فضل سے بہت مخلص
انسان تھے۔دراصل ان سے ہی اخلاص ورثہ میں پایا تھا۔ان کی ڈائری کے اندراج بتاریخ ۳ /ستمبر
۱۹۴۷ء میں یہ پر خلوص عبارت درج ہے۔آج قادیان میں عزیز محمد منیر خان شامی نے شہادت
پائی۔الحمد للہ رب العالمین۔“
پسماندگان: آپ غیر شادی شدہ تھے۔آپ کے تین بھائی اور ایک بہن زندہ ہیں۔سب
سے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد حفیظ خان صاحب آج کل ٹورانٹو میں رہتے ہیں۔شہید کے دو چھوٹے بھائی
بھی تھے محمد معین خان صاحب لاہور میں اور پروفیسرمحمد شریف خان صاحب ربوہ میں مقیم ہیں۔جبکہ
ان
کی بہن خدیجہ بیگم صاحبہ مانٹریال میں آنا یہ ہیں۔مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اور عزیزم عظیم احمد ولد پنڈت عبداللہ صاحب قادیان
حمیدہ بیگم اہلیہ عبد السلام پنڈت صاحب اور عظیم احمد ولد پنڈت عبداللہ صاحب۔عمر
ساڑھے چار سال۔شہدائے قادیان۔قادیان میں کرفیو لگا ہوا تھا۔جماعت نے محلہ کی عورتوں اور
بچوں کو فضل حسین صاحب بوٹوں والے کے گھر رکھ کر دشمن کو بے خبر رکھنے کی خاطر گھر سے باہر تالا
خطبات طاہر بابت شہداء
125
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
لگا دیا تھا۔حملہ آوروں کے جتھے نے تالہ توڑ کر اندر آ کر لوٹ مار اور قتل و غارت شروع کی۔پنڈت
عبداللہ صاحب کے بڑے بیٹے عبدالسلام پنڈت کی اہلیہ حمیدہ بیگم اپنی ایک بھانجی کو بچانے کی کوشش
میں شہید کر دی گئیں۔پنڈت عبداللہ صاحب کا سب سے چھوٹا بیٹا عظیم احمد عمر ساڑھے چار سال اپنے
بھائی با بو مسعود کی گود میں تھا حملہ آوروں نے تلوار کے ایک ہی وار سے اس کا سر بھی کاٹ ڈالا اور یہ کم
سن موقع پر ہی شہید ہو گیا۔اس وقوعہ میں پنڈت عبداللہ کے ایک بیٹے پنڈت نصر اللہ صاحب جو آج
کل ربوہ میں ڈسٹمپر وغیرہ کا کام کرتے ہیں کو بھی شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔عبدالسلام پنڈت صاحب ہالینڈ والے باسط صاحب کے ابا ہیں۔ہالینڈ والے عبدالباسط
صاحب کوسب جماعت ہالینڈ کے لوگ ان کے خاص غیر معمولی اخلاص کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن جو
بیگم ان کی شہید ہوئی تھیں ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔حمیدہ بیگم صاحبہ، سلام صاحب کی پہلی بیگم تھیں۔دوسری شادی امتہ القیوم صاحبہ سے ہوئی جو ہالینڈ والے عبدالباسط کی والدہ ہیں۔ان سے پانچ بیٹے
اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں جو سب خدا تعالیٰ کے فضل سے دین و دنیا میں بہت اچھے ہیں اور ہمیشہ
خدمت کے کاموں میں آگے رہتے ہیں۔مکرم با بوعبدالکریم صاحب اور دیگر شہدائے پونچھ
با بوعبدالکریم صاحب ابن نواب علی خان صاحب یوسف زئی پونچھ ریاست جموں وکشمیر۔آپ ۸/ جون ۱۹۳۳ء کو ایک خواب کی بنا پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ پر
بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔جماعت میں آپ کی شہرت کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کو ۱۹۳۳ء
میں ایک برطانوی فوجی کی حیثیت سے شرق اوسط یعنی مشرق وسطی میں جانے کا موقع ملا تو وہاں آپ
نے جامعہ ازھر کی مجلس افتاء کو یہ استفسار بھیجا کہ کیا قرآن کریم اور سنت نبوی سے عیسی بن مریم علیہ السلام
وفات یافتہ ثابت ہوتے ہیں یا چوتھے آسمان پر زندہ موجود ہیں۔اسی استفسار کے جواب میں الاستاذ
محمود شلتوت مفتی مصر نے وفات مسیح کے حق میں اپنا وہ عظیم الشان مدلیل فتویٰ دیا جو جماعت کے لٹریچر
میں بہت شہرت پا گیا ہے۔ان پر بہت دباؤ ڈالا گیا علماء کی طرف سے کہ اس فتویٰ کو واپس لے لیں یا
اس میں تبدیلی کریں لیکن وہ مرد خدا قائم رہا۔یہ واقعہ استفتاء کا انہی بابو صاحب سے تعلق رکھتا ہے۔واقعہ شہادت: بابو عبدالکریم صاحب نے اپنی ملکیتی زمین کا ایک حصہ جماعت احمد یہ
خطبات طاہر بابت شہداء
126
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
پونچھ کی مسجد کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔بابو صاحب کی نگرانی ہی میں یہ مسجد زیر تعمیر تھی اور اسے جموں
کے سات احمدی معمار تعمیر کر رہے تھے کہ ملک کی تقسیم ہوگئی۔پونچھ شہر میں مظفر آباد آزادکشمیر سے جو
ہندو اور سکھ ہجرت کر کے آئے تھے انہوں نے اس وقت جب اس زیر تعمیر مسجد میں عصر کی نماز ہو رہی تھی
اور محترم با بوعبدالکریم صاحب کے علاوہ جموں کے سات آٹھ احمدی معمار بھی شامل تھے مسجد پر حملہ
کر کے ان سب کو شہید کر دیا اور پھر بابو عبد الکریم صاحب کے مکان پر حملہ کر کے ان کی والدہ صاحبہ اور
پہلی بیوی کو بھی شہید کر دیا۔دوسری بیوی اپنی بچی سمیت حملہ آوروں سے بچ گئیں۔حکومت نے ان
سب شہداء کو پونچھ جیل سے متصل قبرستان میں دفن کر دیا۔اناللہ وانا اليه راجعون۔خواجہ محمد عبد الله لون صاحب آسنور کشمیر
خواجہ محمد عبد الله لون صاحب مولوی فاضل آف آسنور کشمیر۔آپ مولوی حبیب اللہ صاحب
لون صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فرزند تھے۔قادیان سے ۱۹۳۶ء میں مولوی
فاضل کیا اور کشمیر میں محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔تقسیم ملک کے وقت آپ اپنے گاؤں آسنور میں تھے،
دو ماہ بعد اکتوبر میں جب سکول کھل گئے تو آپ ڈیوٹی پر جموں آگئے جو ان دنوں ہندو مسلم فسادات کی
لپیٹ میں آیا ہوا تھا۔اس دوران حکومت نے اعلان کیا کہ جو مسلمان پاکستان جانا چاہتے ہیں وہ کل
ایک مقررہ جگہ پہنچ جائیں۔اس طرح حکومت دھوکہ کے ساتھ بکثرت مسلمانوں کے قتل عام کو تر و یج
دے رہی تھی۔بظاہر تو یہ اعلان ان کے لئے نجات کا اعلان تھا مگر جال میں پھنسانے کا ایک طریقہ
تھا۔جب یہ بسیں اکھنور کے قریب پہنچیں تو ہندوؤں اور سکھوں نے ان بسوں پر حملہ کر دیا اور ہزاروں
مسلمان مرد اور عورتوں کو شہید کر دیا۔خواجہ محمد عبد اللہ صاحب بھی ان شہید ہونے والوں میں شامل
تھے۔انالله وانا اليه راجعون۔مرحوم بہت شریف النفس اور عبادت گزار تھے۔بہت خوش الحان تھے۔قرآن کریم کی
تلاوت بہت خوش الحانی اور سوز کے ساتھ کیا کرتے تھے۔آپ کی شادی خواجہ عبدالرحمن صاحب ڈار
رئیس آف آسنور کی صاحبزادی مریم بیگم صاحبہ سے ہوئی جو ابھی آسنور میں زندہ ہیں۔آپ کی بیٹی
عائشہ بیگم صاحبہ اسلام آباد میں رہتی ہیں اور دو بیٹے نعمت اللہ اور مطیع اللہ صاحب آسنور تحصیل کو لگام
میں ہیں۔نعمت اللہ صاحب پچھلے سالوں میں جماعت احمد یہ آسنور کے پریذیڈنٹ بھی رہے ہیں۔
خطبات طاہر بابت شہداء
127
خطبہ جمعہ ا ارجون ۹۹
مکرم حاجی فضل محمد خان صاحب اور آپ کا بیٹا پشاور
١٩٩٩ء
مکرم حاجی فضل محمد خان صاحب اور آپ کا بیٹا۔شہادت ۱۹۵۷ء۔حاجی صاحب بہت علم
دوست، سادہ مزاج اور متقی انسان تھے۔عرصہ دراز سے احمدی تھے۔آپ جاجی قبیلہ سے تعلق رکھتے
تھے اور پیواڑ کو تل کے قریب ایک گاؤں کے باشندے تھے۔حاجی صاحب پشاور سول کوارٹرز کی مسجد
میں نقیب ہوا کرتے تھے۔وہاں مجھے بھی ان سے ملنے کی سعادت نصیب ہوئی۔میں وہاں کسی خدام
الاحمدیہ یا وقف جدید کے دورے پر تھا جب میں ان سے ملا اور مجھے یاد ہے وہ لمحہ جب سیٹرھیوں میں
بڑے جوش سے وہ مجھے دیکھ کر اتر رہے تھے۔وہیں ایک دن ۱۹۵۷ء میں ان کے رشتہ دار آئے اور
قرآن کریم پر حلف اٹھا کر تسلی دی کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں ہم ہر طرح آپ کو اچھی حالت میں
رکھیں گے مگر ان کے دل میں ان کے قتل کا ارادہ تھا تا کہ ان کی جائیداد پر قبضہ کر لیں۔حاجی صاحب
بہت سادہ دلی سے ان کے حلف پر اعتبار کر کے چلے گئے۔وطن پہنچ کر ان کے رشتہ داروں نے ان پر
حملہ کر دیا اور ان کو اور ان کے خوردسالہ بچے کو شہید کر دیا اور ان کی بیوی اور لڑکی پر قبضہ کر لیا۔حکومت
افغانستان نے ان مظالم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان کی بیوی اور لڑکی
کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان
کو بھی دوبارہ احمدیت میں کھینچ لائے۔مکرم عثمان غنی صاحب اور مکرم عبدالرحیم صاحب بنگلہ دیش
مکرم عثمان غنی صاحب اور مکرم عبدالرحیم صاحب شہدائے بنگلہ دیش۔۳ نومبر ۱۹۶۳ء کو
احمدیہ مسلم جماعت برہمن بڑیہ کا سالانہ جلسہ بعد نماز مغرب لوک ناتھ ٹینک کے میدان میں مکرم سید
سہیل احمد صاحب سی ایس پی کی زیر صدارت شروع ہوا۔سید سہیل احمد صاحب سی ایس پی آج کل اسلام آباد میں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ
اور ان کا سارا خاندان بہت مخلص ہے۔وہ اس وقت ڈھا کہ میں حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری بھی تھے اور
خدام الاحمدیہ میں اسٹنٹ ریجنل قائد کے عہدہ پر فائز تھے۔یعنی بڑے عہدوں پر فائز ہونے کے
باوجود بھی انہوں نے خدمت دینیہ سے سرمو انحراف نہیں کیا۔بڑی جرات سے عہدے لیا کرتے تھے
اور بڑی جرات سے اور عمدگی سے ان کو نبھاتے تھے۔جلسہ شروع ہوئے دس پندرہ منٹ گزرے تھے کہ ملاؤں نے ہلہ بول دیا اور جلسہ گاہ پر
خطبات طاہر بابت شہداء
128
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
شدید پتھراؤ کیا۔مخالفین نے جلسہ گاہ کی بجلی کی تاریں کاٹ دیں جس سے سارے علاقے میں اندھیرا
چھا گیا۔لوگ ادھر ادھر بکھر گئے۔محترم سید سہیل احمد صاحب اور بعض دوسرے احمدیوں نے کرسیاں
سر پر رکھ کر اپنی حفاظت کی۔مخالفین کے ہلہ بولنے کے بہت دیر بعد پولیس جب وقوعہ پر پہنچی تو وہ اس
طوفانی بارش کے بعد نظر آئی جو خدا تعالیٰ نے اس موقع پر معجزانہ طور پر نازل فرمائی تھی اور جس سے خود
دشمن ہی تتر بتر ہو چکا تھا۔دشمن کے اس حملہ کے نتیجہ میں بہت سے احمدیت احباب زخمی ہوئے جنہیں
رات کے وقت برہمن بڑ یہ ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ان میں سے دو دوست مکرم عثمان غنی صاحب
اور مکرم عبدالرحیم صاحب کی حالت بہت نازک تھی اور وہ شدید زخموں سے جانبر نہ ہو سکے اور اگلے روز
۴ نومبر ۱۹۶۳ء کی صبح کو دونوں اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے اور شہادت کا رتبہ پایا۔اناللہ
وانا اليه راجعون۔شہید عثمان غنی صاحب شاہ طور یہ ضلع ما تک گنج کے رہنے والے تھے اور اپنے خاندان میں
پہلے احمدی تھے۔نہایت مخلص ، خاموش طبع ، خدمت گزار اور نرم خوشخصیت کے حامل تھے احمدی ہونے
کے بعد فوج میں بھرتی ہو کر کراچی چلے گئے تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد موصوف سلسلہ کی خدمت میں
ہمہ تن مصروف رہے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر ۳۵ برس تھی اور آپ غیر شادی شدہ تھے۔آپ کی
تبلیغ سے آپ کے چھوٹے بھائی جناب ڈاکٹر اولاد حسین صاحب اور آپ
کی ہمشیرہ احمدی ہوئیں۔شہید عبدالرحیم صاحب برہمن بڑیہ ضلع تارواں گاؤں کے رہنے والے تھے۔شہادت کے
وقت ان کی عمر تقریباً ۴۷ سال تھی۔خاموش طبع اور عبادت گزار تھے۔آپ بھی ریٹا ئر فوجی تھے۔شہادت
کے وقت ان کے دو بچے اور تین بچیاں تھیں جو سب سلسلہ سے اخلاص
کا تعلق رکھتے ہیں۔بڑے بیٹے
مکرم مسلم صاحب سرکاری ملازم ہیں اور چھوٹے بیٹے مکرم رستم صاحب آج کل تنجیم میں مقیم ہیں۔اب میں از سر نو وقف اور خدمت کے دوران اپنے وطنوں سے دور حادثانی یا طبعی وفات
پانے والے شہداء کا تذکرہ کرتا ہوں۔مکرم عبدالرحمن صاحب سماٹری
سب سے پہلے مکرم عبد الرحمن صاحب سماٹری۔آپ سماٹرا انڈونیشیا سے ۱۹۳۸ء کے شروع
میں قادیان دینی تعلیم کے حصول کے لئے تشریف لائے۔آپ سے قبل آپ کے دو بڑے بھائی
خطبات طاہر بابت شہداء
129
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
مولوی ابوبکر ایوب صاحب اور مولوی محمد ایوب صاحب بھی اسی غرض سے قادیان آچکے تھے۔آغاز
میں آپ اردو سے بالکل بے بہرہ تھے لیکن دن رات محنت کر کے بہت جلدار دو زبان سیکھ لی۔بعد میں
مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لے کر تیسری اور چوتھی جماعت کا امتحان اکٹھا دے کر کامیاب ہوئے۔وفات
کے وقت آپ مدرسہ احمدیہ کی چھٹی جماعت میں پڑھ رہے تھے اور اپنی جماعت کے چوٹی کے طلباء
میں تھے۔آپ احمدیت کے شیدائی تھے اور زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی ہوئی تھی۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی ذات اور آپ کے خاندان سے بڑی محبت تھی۔آپ ٹائیفائیڈ کی وجہ سے ایک ماہ تک بستر مرگ پر رہے۔اس عرصہ میں تکلیف کو نہایت صبر
واستقلال سے برداشت کیا۔آخر ۱۳ اگست ۱۹۴۱ء کو صبح سات بجے وفات پاگئے۔انـالـلـه وانا اليه
راجعون۔آپ اگر چہ موصی تو نہ تھے مگر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے از راہ شفقت قواعد
الوصیت کی شرط نمبر۴ کے تحت کہ ہر ایک صالح جس کی کوئی جائیداد نہیں اور کوئی مالی خدمت نہیں کر سکتا
اگر یہ ثابت ہو کہ وہ دین کے لئے اپنی زندگی وقف رکھتا تھا اور صالح تھا تو وہ اس قبرستان میں دفن
ہو سکتا ہے۔“ آپ کی بہشتی مقبرہ میں تدفین کی اجازت فرمائی۔بوقت وفات آپ کی عمر ۲۴ سال تھی۔محترمہ فضل بی بی صاحبہ اہلیہ مولا نا چوہدری محمد شریف صاحب فلسطین
محتر مہ فضل بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم چو ہدری محمد شریف صاحب مبلغ بلا دعر به فلسطین ومغربی افریقہ۔آپ ۱۹۳۸ء میں اپنے میاں چوہدری محمد شریف صاحب کے ساتھ قادیان سے فلسطین گئیں۔۱۹۴۳ء میں
کیا بیر فلسطین میں ہی وفات پا گئیں۔آپ کیا بیر کے احمد یہ قبرستان میں دفن ہوئیں۔آپ موصیہ تھیں اس
لئے بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کے نام کا کتبہ نصب ہے۔یہ خود فلسطینی نہیں تھیں ، ان کی فلسطینی بیوی
دوسری ہیں جن کا ذکر بعد میں آئے گا۔آپ کے بطن سے ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے۔چھوٹا بیٹا آپ کی
وفات کے چند دن بعد وفات پا گیا تھا۔بڑے بیٹے مکرم عبد الرشید شریف، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت حکومت
پنجاب تھے جنہیں اکتوبر ۱۹۹۸ء میں لاہور میں بعض شر پسندوں نے شہید کر دیا۔آپ کی بیٹی امتہ الحمید
صاحبہ کی شادی چوہدری غلام رسول صاحب ٹھیکیدار کے بیٹے عبدالمجید ایم اے کے ساتھ ہوئی تھی۔ان کے
پانچ بیٹے ہیں جو بفضلہ تعالیٰ سبھی مخلص ہیں۔عزیزم بشیر شریف صاحب جو انگلستان کی جماعت کے
خطبات طاہر بابت شہداء
130
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
بڑے مخلص کارکن ہیں چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی دوسری اہلیہ کی اولاد ہیں جو فلسطینی تھیں اور ربوہ
میں رہتی ہیں۔اور ان کی ایک بہن امیر صاحب کینیڈا کی پہلی بیگم کی وفات کے بعد ان سے بیاہی گئی ہیں۔سید رضوان عبداللہ صاحب آف سوڈان
سید رضوان عبداللہ صاحب ابن سید عمر ابو بکر آفندی خرطوم سوڈان۔آپ دسمبر ۱۹۵۰ء میں
دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ربوہ آئے اور جامعہ حمد یہ حمد گر میں داخلہ لیا۔آپ بہت ذہین تھے۔آپ نے چند ماہ میں ہی اردو بولنی اور لکھنی پڑھنی سیکھ لی اور ہر امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا۔آپ
جامعہ احمدیہ کی بزم تعلیم البیان کے بانیوں میں سے تھے۔آپ ۲۶ اگست ۱۹۵۳ء کو جامعہ احمدیہ کے
طلبہ کے ساتھ دریائے چناب پر نہانے گئے۔عصر کی نماز کے لئے وضو کر رہے تھے کہ پاؤں پھسل
جانے سے دریا میں ڈوب گئے اور اس غریب الوطنی کے عالم میں شہید ہو گئے۔مرحوم اپنے والدین
کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔آپ کو پہلے امانتاً عام قبرستان میں دفن کیا گیا۔اگر چہ آپ موصی نہیں
تھے مگر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اجازت سے آپ بہشتی مقبرہ میں سپردخاک کئے گئے۔یعنی آپ کی امانت وہاں منتقل کر دی گئی۔آپ کی وفات پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک
مضمون ” رضوان عبد اللہ کی المناک وفات“ کے عنوان سے سپر د قلم فرمایا جس میں لکھا
رضوان جو کئی ہزار میل کی مسافت طے کر کے علم دین کی تحصیل کی
غرض سے ربوہ آیا ہوا تھا اور جیسا کہ مجھے معلوم ہوا ہے اپنے والدین کا سب
سے بڑا بچہ تھا۔ایک بہت ہی شریف اور ہونہار اور دیندار لڑکا تھا۔رضوان مرحوم سب سے پہلے لاہور میں مجھے ملا اور عربی زبان میں باتیں کرتا رہا
اور پھر ہم نے اسے ربوہ بھجوانے کا انتظام کر دیا۔اس وقت سے میری طبیعت پر
رضوان کی شرافت کا خاص اثر تھا۔کم گو، شریف مزاج، بے شر، مخلص، دینی
جذبات سے معمور اور ہونہار۔یہ وہ اثر ہے جو ہر وہ شخص جو رضوان سے ملا اس
کے متعلق قائم کرتا رہا ہے۔“
لمصل
(روز نامه اصلح کراچی یکم نمبر ۱۹۵۳ صفحه ۳۰)