1999 11 جون حافظ بشیر احمد جالندھری صاحب ، عدالت خان صاحب ، چوہدری فقیر محمد صاحب محمد اسماعیل و نجواں محمد منیر شامی صاحب ، حمیدہ بیگم صاحبہ اور عظیم احمد پنڈت ، بابو عبدالکریم صاحب اور شہدائے پونچھ ، خواجہ محمد عبدالله لون صاحب ، حاجی فضل محمد خان صاحب مع بیٹا ، عثمان غنی صاحب اور عبدالرحیم صاحب محتر عبد الرحمن سماٹری صاحب ، فضل بی بی صاحبہ اہلیہ مولانا محمد شریف صاحب ، سید رضوان عبداللہ صاحب ، سیدہ طینت صاحبہ ، بشری منیر صاحبہ ، مولوی حنیف یعقوب صاحب ، ڈاکٹر قدسیہ خالد ہاشمی صاحب ، حافظ عبد الوہاب بلتستانی، امته المتين صاحب اہلیہ محمد افضل ظفر مع بچگان

شہدائے احمدیت, حصہ 2

خطبات طاہر بابت شہداء
131
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
مکرمہ سیدہ طینت صاحبہ اہلیہ سید جواد علی صاحب مبلغ امریکہ
١٩٩٩ء
مکرمہ سیدہ طینت صاحبہ اہلیہ سید جواد علی صاحب مبلغ امریکہ مرحوم۔آپ ادیب عالم تھیں
اور میٹرک تک تعلیم یافتہ تھیں۔آپ نے اپنی زندگی اسلام اور احمد بیت کی خدمت کے لئے۱۹۵۲ء میں
پیش کی جسے حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبول فرمالیا اور پھر ۱۹۵۳ء میں آپ کا نکاح بھی ایک واقف
زندگی یعنی سید جواد علی شاہ صاحب سے کروا دیا۔۱۹۵۴ء میں مکرم شاہ صاحب کو امریکہ میں بطور مبلغ
سلسلہ بھجوایا گیا تھا۔دسمبر ۱۹۵۷ء میں آپ کو بھی یعنی مرحومہ کو اپنی تین سالہ بچی کے ہمراہ امریکہ ا۔میاں کے پاس بھجوا دیا گیا۔مارچ ۱۹۵۸ء کے آغاز میں آپ کو دل کی تکلیف ہوئی اس کی وجہ سے آپ
ہسپتال میں زیر علاج تھیں کہ نمونیہ کا ایسا سخت حملہ ہوا جس سے آپ جانبر نہ ہوسکیں۔آخر ۱۶/ مارچ
۱۹۵۸ء کو وفات پاگئیں۔انالله وانا اليه راجعون۔آپ نے اپنے پسماندگان میں ایک بچی
چھوڑی ہے۔آپ کی تدفین امریکہ ہی میں ہوئی۔محترمه بشری منیر صاحبه سیرالیون
محترمہ بشری منیر ایم ایس سی، ایم فل بنت چوہدری علیم الدین صاحب مرحوم سابق امیر
جماعت احمد یہ اسلام آباد۔آپ کی شادی منیر احمد صاحب ایم ایس سی ، بی ایڈا بن مولوی محمد صدیق
صاحب سابق انچا رج خلافت لائبریری سے ہوئی تھی۔نصرت جہاں سکیم کے تحت احمد یہ سکول جورو،
سیرالیون میں خدمت سر انجام دے رہی تھیں کہ ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو زچگی کے دوران ۳۲ سال کی عمر میں
آپ کی وفات ہوئی۔میت ربوہ پہنچنے پر ۲۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو آپ کو قطعہ شہداء قبرستان عام نمبر ایک ربوہ
میں دفن کیا گیا۔آپ کی شہادت کے وقت کوئی اولا د نہ تھی۔محترم مولوی حنیف یعقوب صاحب ٹرینیڈاڈ
مکرم و محترم مولوی حنیف یعقوب صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ۔وفات ۶ رنومبر ۱۹۸۶ء۔آپ
۱۹۲۶ء میں پیدا ہوئے اور مولانا محمد اسحاق ساقی صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔۱۹۵۴ء میں آپ ربوہ تشریف لے گئے اور خدمت اسلام کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ربوہ میں
تین سال کی تربیت کے بعد ۱۹۵۷ء میں ٹرینیڈاڈ تشریف لائے اور بطور مبلغ کام شروع کیا۔۲۶
سال مسلسل ٹرینیڈاڈ میں خدمت دین کی توفیق پائی۔۱۹۸۳ء میں آپ کو گیا نا بطور مبلغ بھجوایا گیا اور

خطبات طاہر بابت شہداء
132
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
خدمت دین کے دوران ہی ۲۶ نومبر ۱۹۸۶ء کو گیا نا میں وفات ہوئی۔اناللہ وانا اليه راجعون۔چونکہ خدمت دین کرتے ہوئے اپنے وطن سے دور فوت ہوئے اس لئے ان کو بھی شہداء میں شامل کیا
گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو گیارہ بچوں سے نوازا جن میں سے تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں زندہ موجود
ہیں اور اخلاص کے ساتھ جماعت سے وابستہ ہیں۔ڈاکٹر قدسیہ خالد ہاشمی صاحبہ غانا
ڈاکٹر قدسیہ خالد ہاشمی صاحبہ اہلیہ خالد ہاشمی صاحب۔آپ ۱۹۳۲ء میں پیدا ہوئیں۔ایم بی
بی ایس کرنے کے بعد ۱۹۶۶ء میں آپ کی شادی ڈاکٹر خالد ہاشمی صاحب کے ساتھ ہوئی۔شادی کے
وقت آپ احمدی نہیں تھی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی اجازت سے شادی ہوئی تھی۔۱۹۷۲ء میں آپ نے احمدیت قبول کی تھی اور ۱۹۷۴ء میں نصرت جہاں سکیم کے تحت زندگی وقف
کرنے کے بعد اپنے خاوند ڈاکٹر خالد ہاشمی صاحب کے ساتھ ٹیچی مان غانا میں بطور لیڈی ڈاکٹر تقرر
ہوا۔انتہائی نامساعد حالات میں صبر و شکر اور محنت کے ساتھ آپ نے ہسپتال کو بہت ترقی دی۔واقعہ شہادت۔۶ فروری ۱۹۸۸ء کو جب میں غانا کے دورہ پر کرا پہنچا تو یہ وہاں استقبال
کے لئے تشریف لائی ہوئی تھیں۔ایئر پورٹ سے واپس اپنے سینٹر ٹیچی مان جاتے ہوئے کار کے حادثہ
میں وفات پاگئیں۔اناللہ وانا اليه راجعون۔۱۹۸۸ء کے جلسہ سالانہ غانا
کے موقع پر میں نے
چھپیں تمہیں ہزار احباب کی موجودگی میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔احمد یہ ہسپتال ٹیچی مان کے احاطہ
میں انہیں دفن کیا گیا۔موصیہ بھی تھیں اس لئے بہشتی مقبرہ ربوہ میں ان کا یادگاری کتبہ نصب ہے۔مرحومہ کی کوئی اولا د نہیں تھی۔ان کے میاں خالد ہاشمی صاحب آج کل وینکوور کینیڈا میں ہیں۔احمد یہ
ہسپتال نیچی مان کی نئی عمارت میں جو میٹرنٹی وارڈ ہے وہ انہی کے نام پر ” قدسیہ وارڈ کہلاتا ہے۔حافظ عبدالوہاب صاحب بلتستانی
حافظ عبدالوہاب بلتستانی تاریخ وفات ۱۴ /اکتوبر ۱۹۸۸ء۔مکرم حافظ عبدالوہاب
صاحب، مولوی غلام محمد صاحب بلتستانی کے بڑے بیٹے تھے۔مولوی غلام محمد صاحب بلتستان کے
پہلے احمدی تھے جو سیا چین گلیشیئر کے نیچے دم تم کے دور دراز علاقہ کے رہنے والے تھے۔انہوں نے
۱۹۷۳ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دست مبارک پر بیعت کی تو حضور نے اسی موقع پر آپ

خطبات طاہر بابت شہداء
133
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
سے کہا کہ اپنے بچوں کو ربوہ لائیں اور حصول تعلیم کے لئے انہیں یہاں کے تعلیمی اداروں میں داخل
کرائیں۔چنانچہ انہوں نے عبدالوہاب کو مدرستہ الحفظ میں داخل کرایا۔تین سال میں قرآن کریم حفظ
کرنے کے بعد حافظ صاحب جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۸۴ء میں شاہد پاس کر کے گلگت اور
شمالی علاقہ جات میں مربی مقرر ہوئے۔اسی دوران آپ کے دماغ میں ٹیومر ہو گیا۔کراچی میں آپ کا
اپریشن بھی ہوا مگر صحت روز بروز گرتی گئی اور ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۸ء کو آپ فضل عمر ہسپتال ربوہ میں وفات
پاگئے۔موصی تھے اس لئے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم
جوانی میں ہی عابد وزاہد اور تہجد گزار تھے۔آپ شادی شدہ نہیں تھے۔مرحوم کے والد مولوی غلام محمد
صاحب کچھ ہی عرصہ پہلے مارچ 1999ء میں وفات پاچکے ہیں۔آپ کے بھائی ثناء اللہ نے بھی ربوہ
سے بی اے پاس کیا ہے اور آپ کی چھوٹی ہمشیرہ خدیجہ محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب کے زیر کفالت
پل رہی ہیں۔نتر مدامتہ المتین صاحب اہلیہ محترم محمد افضل ظفر نبی اور ان کے بچے
اب یہ آخری تذکرہ ہے ایک تازہ واقعہ کا۔محترمہ امتہ المتین صاحبہ اہلیہ محترم محمد افضل ظفر
صاحب۔تاریخ وفات ۳ رمئی ۱۹۹۹ء محتر مہ امتہ المتین صاحبہ بنت چوہدری محمود احمد صاحب (عرضی
نولیس وفات ۲۶ فروری ۱۹۷۸ء) ہمارے مبلغ نبی مکرم محمد افضل ظفر صاحب کی اہلیہ تھیں۔چوہدری
محمود احمد صاحب عرضی نویس کو میں ذاتی طور پر بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔آپ سنڈیکیٹ میں بھی
ملازم رہے جس میں میں ان دنوں انچارج ہوا کرتا تھا اور اس کے علاوہ وقف جدید میں بہت آنا جانا
تھا۔بہت ہی نرم مزاج، خوش اخلاق، بہت ہی پیار کرنے والی طبیعت جس سے لوگوں کے دل موہ لیا
کرتے تھے۔افضل ظفر صاحب انہی کے داماد تھے۔مئی سوموار کو محترم محمد افضل صاحب مربی سلسلہ کے اہل خانہ بیگم اور بچے ایک اور احمدی
خاندان کے ساتھ لمباسہ سے سمندر کی طرف پکنک کے لئے گئے۔پکنک سمندر میں ایک جزیرے پر
منائی گئی۔پکنک کے بعد سمندر کے اوپر چڑھنے کا وقت ہو چکا تھا۔چنانچہ سمندر میں جوش آچکا تھا اور
لہریں بہت زور دکھا رہی تھیں۔چنانچہ جزیرے سے واپس آتے ہوئے اچانک کشتی ایک بڑی لہر سے
ٹکرانے کے نتیجہ میں الٹ گئی اور کشتی پر سوار تمام افراد ڈوب گئے۔افسوس ہے کہ اس سانحہ میں جو آٹھ

خطبات طاہر بابت شہداء
134
خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹
١٩٩٩ء
افراد جاں بحق ہوئے ان میں محترمہ امتہ المتین صاحبہ اور ان کے چار بچے عزیزہ ناصرہ ظفر صاحبہ عمر
پندرہ سال عزیزه ساره ظفر عمر بارہ سال، عزیزه رابعه بشری عمر ساڑھے دس سال اور عزیز عطاء امنعم
اکمل عمر چھ سال شامل تھے۔انالله وانا اليه راجعون۔محمد افضل ظفر صاحب کے بچوں میں سے صرف دو بیٹیاں عزیزہ طاہرہ ظفر عمر چودہ سال اور
عزیزہ عطیة امنعم عمر پانچ سال بچیں جو اس کشتی پر سوار تھیں جس میں محمد افضل ظفر صاحب بھی سوار
تھے۔اور یہ کشتی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ گئی اور ان کی حالت بہت دردناک ہے۔ان کے لئے میں
دعا کی تحریک کرتا ہوں اگر چہ بچنے والوں نے ، افضل صاحب نے بھی اور ان کی دو بچیوں نے بھی
غیر معمولی صبر کا نمونہ دکھایا ہے ان سب غرق ہونے والے شہداء کو اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے۔مولوی محمد افضل ظفر صاحب کا خاندان تو خاص طور پر دوہری شہادت کا رتبہ پا گیا ہے۔ایک فریق کی
شہادت جس کا خود حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر فرمایا اور دوسرے ایک واقف زندگی
کی بیگم ہونے کے لحاظ سے اپنے وطن سے دور خدمت کے دوران انہیں اور ان کے بچوں کو جو حادثہ
پیش آیا اس کی وجہ سے انہیں شہادت کا ایک اور مرتبہ بھی نصیب ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو غریق
رحمت فرمائے۔آج کی فہرست عین وقت کے مطابق ختم ہوئی ہے۔باقی انشاء اللہ اگلے جمعہ سے پھر
شہداء کا تذکرہ شروع کیا جائے گا۔ابھی تو بہت بڑی فہرست باقی ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ کب
تک سلسلہ چلے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی