18 جون 1999رستم خان صاحب ، مولوی عبدالحق نور صاحب، بشیر احمد طاہر بٹ صاحب محمد افضل کھوکھر صاحب اور محمد اشرف کھوکھر صاحب ، چوہدری منظور احمد اور چوہدری محمود احمد صاحب ، چوہدری شوکت حیات صاحب ، قریشی احمد علی صاحب، سعید احمد خان صاحب، بشیر احمد صاحب،منیر احمد صاحب ، محمد رمضان، محمد اقبال صاحب، غلام قادر صاحب ، چوہدری عنایت الله صاحب ، محمد الیاس عارف صاحب، نقاب شاہ مہمند صاحب ، صو بیدار غلام سرور صاحب اور اسرار احمد خان صاحب آف ٹوپی

شہدائے احمدیت

خطبات طاہر بابت شہداء
135
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
عہد خلافت ثالثہ کے شہداء
(خطبه جمعه فرموده ۱۸ جون ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن)
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی آیات کریمہ:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة :۱۵۴ - ۱۵۵)
کی تلاوت کی اور پھر یوں ترجمہ بیان فرمایا:
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔مکرم رستم خان صاحب مردان
آج کے خطبہ سے میں خلافت ثالثہ کے شہداء کا ذکر شروع کرتا ہوں۔سب سے پہلے اس
ضمن میں رستم خان شہید مردان کا ذکر ہو گا۔یوم شہادت ۱۱ فروری ۱۹۶۶ء۔مکرم رستم خان صاحب
شہید کو خلافت ثالثہ کے دور میں پہلا شہید ہونے کا امتیاز حاصل ہے۔اگر چہ ان کے حالات بہت حد
تک جماعت کی تاریخ میں محفوظ ہیں لیکن ان کے بعض بچوں نے حال ہی میں جو واقعات لکھ کر

خطبات طاہر بابت شہداء
136
خطبہ جمعہ ۱۸ / جون ۱۹۹۹ء
بھجوائے ہیں غالبا وہ زیادہ مکمل ہیں اس لئے انہی کے بیان پر اکتفاء کرتے ہوئے اس شہادت کا
تذکرہ کرتا ہوں۔نام رستم خان خٹک شہید۔پشاور کے قریب ایک گاؤں جلوزئی کے رہنے والے تھے۔خود
احمدی ہوئے تھے اور اپنے گاؤں بلکہ آس پاس کے کئی گاؤں میں اکیلے احمدی تھے۔احمدی ہونے پر
سارا گاؤں ان کا مخالف ہو گیا اور انہیں گھر سے نکال دیا گیا ، جائیداد سے عاق کیا گیا۔ان پر مختلف
طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا کہ قادیانیت سے توبہ کر لو ان کے بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔چاوغیرہ چاہتے تھے کہ ان کی نسل کو ہی ختم کر دیا جائے۔بیٹیوں کو گاؤں لے جا کر بیچنے کی سازش کی
گئی۔بیٹے کرنل عبدالحمید حال راولپنڈی کو بارہا جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔شہید اپنی سروس کے
سلسلہ میں زیادہ تر باہر رہتے تھے۔گاؤں کی مسجد کے مولوی نے فتوی دیا کہ جو کوئی رستم خان کی نسل کو
ختم کرے گا وہ جنتی ہو گا۔ان کی بیگم کو ایک دو دفعہ کسی مرگ پر گاؤں جانا ہوا تو کھانے پینے کے برتن
الگ ہوتے تھے۔سب اچھوتوں والا سلوک کرتے تھے۔کھانے میں زہر ملانے کی بھی سازش کی گئی جو
کے ناکام ہوئی۔جب ۹ فروری ۱۹۶۶ء کو شہید کے والد کی وفات ہوئی تو ان کی لاش لے کر بچے گاؤں گئے
گاؤں پہنچتے ہی تمام گاؤں میں مولوی نے اعلان کیا کہ:
لوگو! خوش ہو جاؤ ، آج رستم خان قادیانی آیا ہے۔اس کو قتل کر دو اور
اس کی اولاد کو علاقہ غیر میں بیچ دویا پھر گاؤں میں بیاہ دو۔اس کا ایک بیٹا ہے اس
کو مار ڈالو اور اب جو بھی ثواب کمانا چاہتا ہے، بہادر بنے اور سامنے آئے کیونکہ
جنت کمانے کا ذریعہ سامنے آیا ہے۔“
رات کو رستم شہید کے والد کی تدفین سے پہلے جب یہ اعلان ہوا تو انہوں نے اپنی بیگم کو
بلا کر کہا کہ تم کسی طرح سے اپنے بھائیوں عبدالسلام اور عبدالقدوس کو اطلاع کرو کہ وہ تعزیت کے
بہانے گاؤں آئیں اور بچوں کو ساتھ لے جائیں کیونکہ حالات ٹھیک نہیں ہیں اور مجھے بیٹیوں کا
خطرہ ہے۔دوسری طرف بیٹا عبدالحمید جو ان دنوں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں پڑھتا تھا اور اٹھارہ

خطبات طاہر بابت شہداء
137
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
سال
کا تھا، دادا کی وفات پر گاؤں آرہا تھا۔جونہی وہ گاؤں پہنچا۔اس نے دیکھا کہ ایک شخص منہ پر
ڈھاٹا باندھے گاؤں کے باہر جہاں ویگن رکھتی ہے، ایک جگہ چھپ کر بیٹھا ہوا تھا۔عبدالحمید نے اس کو
دیکھ لیا اور پیچھے سے جاکر پکڑ لیا۔دیکھا تو وہ اس کا چچا تھا۔اس نے کہا چچا آپ۔چا گھبرا کر بولا کہ
ہاں میں تمہاری حفاظت کے لئے بیٹھا ہوں کیونکہ لوگ تمہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔اس نے جب یہ
واقعہ اپنی امی کوسنایا تو وہ اور بھی پریشان ہو گئیں اور انہیں اور دوسرے بچوں کو ماموں کے آنے پر وہاں
سے نکلوا دیا۔دوسرے روز اار فروری ۱۹۶۶ء کو رستم خان شہید صبح کی نماز کے لئے وضو کر نے کھیتوں کی
طرف جارہے تھے کہ فائر کی آواز آئی۔ان کی بیگم یہ آواز سن کر باہر کی طرف بھا گئیں۔پیچھے سے رستم
شہید کے بھائیوں نے پکڑ لیا لیکن وہ چونکہ پہلے سے چوکنا تھیں اس لئے ان کو دھکا دے کر باہر نکل
گئیں۔باہر جا کر دیکھا تو دشمن اپنا کام کر چکے تھے اور ان کے خاوند راہ مولیٰ میں شہید ہو چکے
تھے۔اب وہ بچوں کو ڈھونڈنے لگے لیکن بچے تو وہاں سے پہلے ہی نکل چکے تھے۔ان
کی بیگم کو اللہ تعالیٰ
نے صبر کی قوت دی۔گاؤں کے مولوی نے آکر کہا کہ کس پر رپورٹ درج کرو گی۔انہوں نے کہا یہ
معاملہ خدا کے سپرد ہے۔تم سب لوگ راستے سے ہٹ جاؤ۔میں اپنے خاوند کی لاش کو پشاور لے کر
جاؤں گی اور وہاں ہماری جماعت کے لوگ دفن کریں گے۔ایک بیوہ عورت کی دلجوئی کی بجائے تمام
گاؤں والے ان پر دباؤ ڈالنے لگے کہ اس کو یہیں دفنا دو اور بچوں کو ہمارے سپر دکر دو تا کہ ہم انہیں پھر
مسلمان بنالیں۔اس وقت ان کی بیگم نے نعش کے سامنے ایک تقریر کی کہ
آج تو میں اپنے خاوند کی لاش کو یہاں سے لے جا کر رہوں
گی۔یا درکھنا کہ جس سچائی کو رستم خان نے پایا تھا، میں اور میری اولا داس سے
مڑنے والے نہیں۔انشاء اللہ رستم خان کی نسل پھیلے گی۔“
تمام لوگوں نے کہا کہ یہ عورت پاگل ہوگی ہے۔بجائے بین کرنے کے بڑی بڑی باتیں
کرتی ہے۔اگلے دن ان کی بیگم شہید کی لاش لے کر پشاور آئیں اور وہاں تدفین ہوئی۔دشمنوں کا انجام: ایک سال کے اندر اندر ان کے ایک بھائی جس نے ان کے بیٹے حمید کو بھی

خطبات طاہر بابت شہداء
138
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
مارنے کی کوشش کی تھی۔اس کا جواں سال اکلوتا بیٹا کنوئیں میں ڈوب کر مر گیا۔دوسرے چچا کے بیٹے کا
ایکسیڈنٹ ہو گیا۔تیسرے چا کو نا گہانی موت آ گئی۔کچھ پتا نہیں چلا کہ کیوں مرا اور ایک چچا کا سارا
گھر اچانک بارشوں سے گر گیا اور اس کے دو بچے موقع پر ہی مر گئے۔رستم خان شہید کے پسماندگان: بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں چھوڑ ہیں۔بیٹا کرنل
عبدالحمید خٹک راولپنڈی میں رہتے ہیں۔بڑی بیٹی شمیم اختر صاحبہ کرنل نذیر احمد صاحب کی اہلیہ ہیں
اور امریکہ میں قیام پذیر ہیں۔دوسری بیٹی رقیہ بیگم صاحبزادہ جمیل لطیف صاحب کی اہلیہ ہیں۔تیسری
بیٹی یاسمین ڈاکٹر قاضی مسعود احمد صاحب امریکہ کی اہلیہ ہیں۔چوتھی بیٹی نگہت ریحانہ بھی امریکہ میں
ہیں اور ناصراحمد کی اہلیہ ہیں۔پانچویں بیٹی ناہید سلطانہ صاحبہ کرنل اولیس طارق صاحب کی اہلیہ ہیں
اور کینیڈا میں مقیم ہیں۔مولوی عبدالحق نور صاحب کرونڈی
مولوی عبدالحق نور صاحب - تاریخ شہادت ۲۱ / دسمبر ۱۹۶۶ء۔آپ قادیان کے قریب
ایک گاؤں ”بھٹیاں گوت“ کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد مکرم الہی بخش صاحب ایک معروف
زمیندار تھے اور ہندو، سکھ اور مسلمان سب آپ سے اپنے معاملات کے فیصلے کرواتے تھے۔آپ نے
چارسال تک بطور ہیڈ ماسٹر ملازمت کر کے ملازمت کو خیر باد کہ دیا۔لمبی سوچ بچار اور دعاؤں کے بعد
۱۹۳۴ء کے جلسہ سالانہ پر بیعت کی۔بیعت کرنے کے فوراً بعد ہی آپ کی مخالفت شروع ہو گئی۔آپ
نے مخالف مولوی کو دعوت مباہلہ دی جس کی تحریرلکھی گئی جس میں آپ نے تحریر کیا:
اگر حضرت مسیح موعود بچے ہیں تو سب سے پہلے مخالف مولوی کا بیٹا
مرے گا اور اس کے بعد وہ خود بھی مرجائے گا۔“
چنانچہ مولوی محمد اسماعیل جس کے ساتھ آپ نے مباہلہ کیا تھا مر گیا۔یہ اطلاع آپ کے
بھائی نے دی۔آپ نے جوش میں آکر کہا تحریر مباہلہ میں تو تھا کہ اس کا بیٹا پہلے فوت ہوگا۔جا کر پتہ
کرو کہ اس کا بیٹا فوت ہوا کہ نہیں۔چنانچہ پتہ کرنے سے معلوم ہوا کہ پہلے مولوی مذکور کا بیٹا فوت ہوا
تھا اور پھر وہ مرا۔اس واقعہ کو دیکھ کر آپ کے بھائی نے بھی بیعت کر لی۔زمیندارہ کا وسیع تجربہ ہونے کی وجہ سے آپ کو تقسیم ہند کے بعد محمود آباد، ناصر آباد اور دوسری

خطبات طاہر بابت شہداء
139
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
اسٹیٹس میں کام کی نگرانی پر مقرر کیا گیا۔۱۹۴۲ء میں آپ کر ونڈی منتقل ہو گئے اور زمینوں کے ٹھیکے
وغیرہ لینے شروع کئے۔آپ بہترین داعی الی اللہ تھے۔آپ
کی تبلیغ سے آپ کے رشتہ داروں میں سے
پچاس کے قریب احمدی ہوئے۔کرونڈی جماعت کی داغ بیل آپ نے ہی ڈالی۔شہادت کے وقت
تک کرونڈی جماعت کے صدر رہے۔واقعہ شہادت : دسمبر ۱۹۶۶ء کی بات ہے کہ بعض متعصب اور شر پسند عناصر نے آپ کے
خلاف سیکیم تیار کی اور آپ کے قتل کا منصوبہ بنایا چنانچہ انہوں نے کرائے کے دو قاتل اس غرض کے
لئے بھیجے۔جو آپ کے پاس اس انداز سے آئے گویا وہ بیعت کرنا چاہتے تھے۔آپ حسب معمول
ان کو تبلیغ کرتے ہوئے شام کے وقت اپنے گھر لے آئے۔انکی خاطر مدارت کی نمازیں باجماعت ادا
کیں پھر فجر کی نماز پر آپ نے خود پانی گرم کر کے ان کو وضو کر وایا اور انہیں نماز پڑھائی اور نماز کے
بعد انہیں باہر اپنے باغ میں لے آئے۔وہاں کچھ دیر چار پائیوں
پر بیٹھے رہے اور ان
کو تبلیغ کی۔پھر ان
کولے کر باغ کی سیر کروانے چلے گئے۔آپ کے پوتے مقصود احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرے چا یعقوب صاحب نے ان
سے کہا کہ پتہ تو کرو، کافی دیر ہوگئی ہے ، آئے نہیں۔وہ کہتے ہیں میں جب باغ میں گیا تو میں نے
دیکھا ہمارا وہ مہمان جو مولوی عبدالحق صاحب کے ساتھ باغ میں گیا تھا بھاگ رہا۔مجھے شک پڑا تو
میں نے اپنے چا کو بھی آواز دی کہ ادھر آئیں۔پھر ہم باغ میں ادھر اُدھر دیکھنے لگے۔دادا جان کو
دیکھا تو وہ شہید کر دیئے گئے تھے۔اناللہ وانا الیه راجعون۔شہید مرحوم موصی تھے۔ایک سال تک
کر ونڈی میں امانتاً دفن رہے پھر ربوہ میں بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔مکرم بشیر احمد طاہر بٹ صاحب کنڈیارو
بشیر احمد طاہر بٹ کنڈیار وضلع نواب شاہ۔تاریخ شہادت ۲۹ رمئی ۱۹۷۴ء۔بشیر احمد بٹ
صاحب ابن محمد دین بٹ صاحب کنڈیارو کے رہنے والے تھے۔آپ کا اصل آبائی گاؤں سیالکوٹ
تحصیل شکر گڑھ تھا۔تلاش معاش کے سلسلہ میں مختلف جگہوں پر پھرتے رہے اور آخر کار کنڈیار وضلع
نواب شاہ میں سکونت اختیار کی۔بہت مہمان نواز اور ملنسار تھے۔بہترین داعی الی اللہ تھے۔عبادت
گزار ، سلسلہ کے فدائی، مرکز کی ہر تحریک پر لبیک کہنے والے اور ہر قسم کی قربانی دینے والے مخلص خادم

خطبات طاہر بابت شہداء
140
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
سلسلہ تھے۔۲۶ مئی ۱۹۷۴ء کو اسلامی جمعیت طلبہ کے ایک طالب علم نے آپ پر حملہ کیا جس کے نتیجہ
میں آپ شدید زخمی ہو گئے۔آپ کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا مگر جب نواب شاہ ہسپتال کے ڈاکٹر عاجز
آگئے تو آپ کو حیدر آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہاں بھی علاج کارگر نہ ہو سکا اور آپ نے ۲۹ رمئی
۱۹۷۴ء کو اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردی۔انالله واناالیه راجعون۔۳۰ رمئی ۱۹۷۴ء کو جنازہ پڑھایا گیا جس میں احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت نے بھی
بھاری تعداد میں شرکت کی۔شہید مرحوم کو ان کی اپنی زمین میں سپرد خاک کیا گیا۔آپ کے
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔آپ کا قاتل رفیق میمن کسی جرم میں سات سال تک جیل میں رہا۔وہاں سے رہا ہونے کے بعد
اس کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کے اوپر سے ٹرک گذر گیا اور اس کی لاش رات بھر کہتے نوچتے
رہے۔قاتل کا خاندان مشہور کاروباری خاندان تھا۔اس کا کاروبار اور خاندان بھی تباہی و بربادی سے
دو چار ہوا۔مکرم محمد افضل کھوکھر صاحب اور مکرم محمد اشرف کھوکھر صاحب گوجرانوالہ
مکرم محمد افضل کھوکھر صاحب اور محمد اشرف کھوکھر صاحب گوجرانوالہ۔تاریخ شہادت یکم
جون ۱۹۷۴ء مکرم محمد افضل کھوکھر شہید کی اہلیہ سعیدہ افضل بیان کرتی ہیں کہ شہادت سے چند روز پہلے
افضل شہید عشاء کی نماز پڑھ کر گھر واپس آئے تو میں بستر میں بیٹھی رو رہی تھی۔دیکھ کر کہنے لگے سعیدہ
کیوں رورہی ہو۔میں کہا یہ کتاب "روشن ستارے ، پڑھ رہی تھی اور میرے دل میں شدید خواہش پیدا
ہوئی کہ کاش میں بھی حضرت رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ہوتی اور میرا نام کسی نہ کسی رنگ میں ایسے
روشن ستاروں شامل ہو جاتا۔اس پر افضل کہنے لگے یہ آخــریـن کا زمانہ ہے، اللہ کے حضور قربانیاں
پیش کرو تو تم بھی اولین سے مل سکتی ہو اور پہلوں میں شمار ہو سکتی ہو۔مجھے کیا خبر تھی کہ کتنی جلدی اللہ
تعالیٰ میری آرزو کو پورا کرے گا اور کتنی دردناک قربانیوں میں سے مجھے گزرنا پڑے گا۔۳۱ رمئی کی رات احمدیوں کے خلاف فسادات کا جوش تھا۔ساری رات جاگ کر دعائیں
کرتے گزرگئی۔ہم جیسے بھی بن پڑا اپنا دفاع کرتے رہے۔مجھے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ میرے شوہر
اور بیٹے کے ساتھ یہ میری آخری رات ہے۔یکم جون کو جلوس نے حملہ کر دیا۔عورتوں کو افضل شہید نے

خطبات طاہر بابت شہداء
141
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
اپنے ہمسایوں کے گھر بھیج دیا اور خود باپ بیٹا گھر پر ٹھہر گئے کیونکہ اس وقت ہدایت یہی تھی کہ کوئی مرد
اپنا گھر نہیں چھوڑے گا لیکن عورتوں اور بچوں کو بچانے کی خاطر ان کو بے شک محفوظ جگہوں میں پہنچادیا
جائے۔کہتی ہیں کہ سارا دن شور بپار ہا اور حملہ ہوتارہا۔توڑ پھوڑ کی آوازیں آتی رہیں۔مگر ہمیں کچھ پتہ
نہیں تھا کہ باپ بیٹے پر کیا گزری اور ظالموں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔رات ہمیں ایک اور جگہ
منتقل کر دیا گیا۔وہاں اپنے خاوند افضل صاحب اور اپنے بیٹے اشرف کا انتظار کرتی رہی۔رات گیارہ بجے ان کو بتایا گیا کہ دونوں باپ بیٹا شہید ہو گئے ہیں۔انــالــلــه وانــا اليــه
راجعون۔بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں بڑے دردناک طریقے سے مارا گیا تھا۔چھرے مارے گئے۔انتڑیاں باہر نکل آئیں۔پھر اینٹوں سے سر کوٹے گئے۔اس طرح پہلے بیٹے کو باپ کے سامنے
مارا گیا۔جب اس نوجوان بیٹے کو اس طرح کچل کچل کر مار دیا گیا تو پھر باپ کی طرف متوجہ ہوئے اور
کہا کہ اب بھی ایمان لے آؤ اور مرزا غلام احمد قادیانی کو گندی گالیاں دو۔ایک موقع کے گواہ کے بیان
کے مطابق افضل نے جواب دیا کہ کیا تم مجھے اپنے بیٹے سے ایمان میں کمتر سمجھتے ہو جس نے میرے
سامنے اس بہادری سے جان دی ہے۔جب آخری وقت سسکتے ہوئے وہ پانی مانگ رہا تھا تو گھر پر جو
عمارت کے لئے ریت پڑی تھی وہ اس کے منہ میں ڈال دی اور باپ نے یہ نظارہ بھی دیکھا اس نے کہا
جو چاہوکرلو، اس سے بدتر سلوک مجھ سے کرو مگر اپنے ایمان سے متزلزل نہیں ہوں گا۔اس پر ان کو اسی
طرح نہایت ہی دردناک عذاب دے کر شہید کیا گیا۔اور پھر دونوں کی نعشیں تیسری منزل سے گھر
کے نیچے پھینک دی گئیں اور سارا دن کسی کو اجازت نہیں تھی کہ وہ ان کی نعش کو اٹھا سکے۔مکرم محمد افضل کھوکھر شہید نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے
چھوڑے دو بیٹیاں طیبہ سعید صاحبہ اور طاہرہ ماجد صاحبہ کینیڈا میں مقیم ہیں ایک بیٹی عزیزہ ثمینہ یاسمین
رصاحبہ یہاں یو کے میں آباد ہیں۔دونوں بیٹے آصف محمود کھوکھر اور بلال احمد کھوکھر بھی کینیڈا
میں مقیم ہیں اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور تمام پسماندگان خدا کے فضل سے دین و دنیا کی نعمتوں
سے متمتع ہیں۔چودھری منظور احمد صاحب اور چودھری محمود احمد صاحب گوجرانوالہ
شہادت چودھری منظور احمد صاحب اور چودھری محمود احمد صاحب گوجرانوالہ۔تاریخ

خطبات طاہر بابت شہداء
142
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
شہادت یکم جون ۱۹۷۴ء۔چودھری منظور احمد صاحب کی بیوہ محترمہ صفیہ صدیقہ صاحب لکھتی ہیں کہ جون
۱۹۷۴ء میں جب حالات خراب ہوئے تو پولیس ان کے بیٹے مقصود احمد کو ایک مولوی کے کہنے پر دکان
سے گرفتار کر کے لے گئی اور حوالات میں بند کر دیا۔اگلے دن جلوس نے گھروں پر حملہ کر دیا۔عورتوں کو
ایک احمدی گھر پر جو بظا ہر محفوظ تھا پہنچا دیا گیا۔بعض لوگوں نے بتایا کے ان کے گھروں کو جلوس نے
آگ لگا دی ہے اور وہاں پر موجود تمام افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حالانکہ اس وقت تک وہ شہید کئے
جاچکے تھے۔اس دن شام کو جب ایک ٹرک چھ شہیدوں کو لے کر را ہوالی پہنچا تو اس وقت پسماندگان کو
پتہ چلا کے ان کے پیارے شہید ہو چکے ہیں۔جلوس کے خطرے سے جو پیچھے لگا ہوا تھا ٹرک ان
لاشوں کو لے کر چلا گیا اور پسماندگان ان کے چہرے بھی نہ دیکھ سکے۔صفیہ صدیقہ صاحبہ اپنے بیٹے کی شہادت کا واقعہ مزید تفصیل سے بیان کرتے ہوئے لکھتی
ہیں کہ جلوس کے ساتھ جو پولیس تھی اس کا ایک سپاہی راہوالی کا رہنے والا تھا۔اس نے بتایا
کے یکم جون
کو سول لائن میں ایک گھر کی چھت پر جو معرکہ گزرا وہ دیکھ کر مجھے معلوم ہوا کہ صحابہ کیسے جان نثار کرتے
تھے۔اس نے کہا، میں اس لڑکے کو کبھی بھلا نہیں سکوں گا جس کی عمر بمشکل سترہ اٹھارہ برس ہوگی۔سفید
رنگ اور لمبا قد تھا۔اس کے ہاتھوں میں ایک بندوق تھی۔جلوس میں شامل لوگوں کی ایک بڑی تعداد
پولیس سمیت اس کے مکان کی چھت پر چڑھ گئی۔ہمارے ایک ساتھی نے جاتے ہی اس کے ہاتھ پر
ڈنڈا مارا اور بندوق چھین لی۔جلوس اس لڑکے پر تشدد کر رہا تھا۔جلوس میں سے کسی نے کہا: ”مسلمان
ہو جاؤ اور کلمہ پڑھو۔“ اس نے کلمہ پڑھا اور کہا میں سچا احمدی مسلمان ہوں۔جلوس میں سے کسی نے کہا
کہ مرزا کو گالیاں دو۔اس لڑکے نے اپنے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا یہ کام میں نہیں کرسکتا، یہ کام
میں کبھی نہیں کروں گا اور ان کی ایک نہ سنی۔اس نے کہا تم مجھے اس کو گالیاں دینے کے بارہ میں کہہ
رہے ہو جو اس جان سے بھی زیادہ پیارا ہے اور ساتھ ہی اس نے مسیح موعود زندہ باد اور احمد بیت زندہ باد
کا نعرہ لگایا۔نعرہ لگانے کی دیر تھی کہ جلوس نے اس لڑکے کو چھت سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا اور اس پر
اینٹوں اور پتھروں کی بارش شروع ہو گئی۔چھت پر بنے ہوئے پردوں کی جالیاں تو ڑ کر بھی اس پر
پھینکیں۔یہ وہ واقعہ ہے جو اس دن اس پولیس والے نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ان ظالموں کا کیا
انجام ہوا۔اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔مگر اکثر ایسے لوگ آخرت کے علاوہ دنیا کے عذاب میں بھی مبتلا

خطبات طاہر بابت شہداء
143
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
کئے جاتے ہیں۔جن کے حالات بھی معلوم ہو سکے ہیں ان سے یہی ثابت ہوتا ہے۔مکرم چودھری شوکت حیات صاحب حافظ آباد
شہادت مکرم چودھری شوکت حیات صاحب۔تاریخ شہادت یکم جون ۱۹۷۴ء مکرم
چودھری شوکت حیات صاحب تھہیم ۱۹۲۰ء میں مکرم چودھری محمد حیات خان صاحب ریٹائرڈ
انسپکٹر پولیس ، صحابی حضرت مسیح موعود کے ہاں حافظ آباد میں پیدا ہوئے۔تعلیم حافظ آباد اور قادیان
میں حاصل کی۔پھر پولیس میں ملازمت اختیار کی ۳۱ رمئی بروز جمعتہ المبارک ۱۹۷۴ء کو حافظ آباد شہر
میں ہنگامہ ہوا اور یہ ہنگامہ یکم جون کو زور پکڑ گیا۔شور شرابہ کرنے والوں کی ٹولیاں شہر میں نعرہ بازی
کر رہی تھیں۔شہید مرحوم کے بچوں کی سٹیشنری کی ایک دکان تھی جس کے متعلق خبر ملی کہ لوٹ لی گئی
ہے اور بقیہ سامان کو آگ لگا دی گئی ہے۔آپ بچوں سمیت جائے وقوعہ پر پہنچے تو پتہ چلا کہ شر پسند
لوٹ ماکر کے جاچکے ہیں اور آگ پر پولیس نے قابو پالیا ہے۔آپ اپنی دوکان کے سامنے چوبارہ پر بیٹھ گئے۔آپ کا ایک بیٹا شفقت حیات بھی آپ
کے ساتھ تھا۔اتنے میں ایک ہجوم گزرا جو حضرت مسیح موعود کی شان میں گستاخی کر رہا تھا۔آپ نے
جلوس کی قیادت کرنے والوں سے کہا کہ کچھ حیا کرو۔جن کی تم توہین کر رہے ہو انہوں نے تمہارا کیا
بگاڑا ہے۔آپ اس وقت اندازہ نہ لگا سکے کہ اس وقت اصولوں پر شر پسندی غالب ہے۔چنانچہ
بجائے سرد پڑنے کے ان کی آتش غضب اور بھی شعلہ زن ہوئی اور آپ کے ان الفاظ نے جلتی پر تیل کا
کام کیا۔شریروں نے کہا کہ ان کو پکڑ لو۔قریب ہی ریلوے لائن تھی چنانچہ وہ وہاں سے پتھر اٹھا اٹھا کر
آپ کو مارنے لگے۔آپ کا بیٹا شفقت حیات جو وہاں موجود تھا ان کے ہی پھینکے ہوئے جواباً انہیں
مارنے لگا اور کچھ دیر ان کو مزید پیش قدمی نہ کرنے دی۔اسی اثنا میں انہیں کسی نے بتایا کہ سامنے سے تم
کامیاب نہیں ہوسکو گے، مکان کے پچھواڑے سے حملہ کرو۔چنانچہ وہ پیچھے سے حملہ آور ہوئے۔چنانچہ وہ پیچھے سے حملہ آور ہوئے۔پہلے آپ کے بیٹے کو پتھروں سے شدید زخمی کیا۔ان کے جسم پر
چالیس کے قریب زخم آئے لیکن وہ تقریباً ایک مہینہ مسلسل علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے۔ان کے
والد شوکت حیات کو وہ ظالم گھسیٹ کر نیچے لے گئے اور پتھر مار مار کر لہولہان کر دیا۔اتنے میں پولیس
بھی آگئی اور شر پسند موقع سے بھاگ گئے۔ابھی آپ میں زندگی کی رمق باقی تھی۔چناچہ فوراً آپکو

خطبات طاہر بابت شہداء
144
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
ایک عزیز مکرم حق نواز صاحب نے اپنی گاڑی میں ڈال کر لا ہور کا قصد کیا لیکن آپ زخموں کی تاب نہ
لا سکے اور رستہ میں ہی دم توڑ گئے۔انالله وانا اليه راجعون۔بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے چھوڑے۔اہلیہ فروری ۱۹۹۰ء میں وفات پاگئیں اور
بہشتی مقبرہ میں مدفون ہیں اور بچوں میں سے بیٹی نشاط افزا ڈسکہ میں بیاہی ہوئی ہیں۔بڑے بیٹے
شفقت حیات گوجرانوالہ میں کاروبار کرتے ہیں۔دوسرے بیٹے عظمت حیات ٹورانٹو (کینیڈا) میں
آباد ہیں۔جبکہ تیسرے بیٹے سعادت حیات صاحب جرمنی میں مقیم ہیں۔مکرم قریشی احمد علی صاحب گوجرانوالہ
قریشی احمد علی صاحب گوجرانوالہ۔یوم شہادت: یکم جون ۱۹۷۴ء۔آپ ۱۹۴۳ء میں
سنداں والی ضلع سیالکوٹ میں مکرم حکیم فضل دین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔بلوغت کے بعد
گوجرانوالہ شہر میں منتقل ہو گئے۔واقعہ شہادت : ۲۹ مئی ۱۹۷۴ء کو گوجرانوالہ میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے۔آپ
کے بیٹے ڈاکٹر ناصر احمد صاحب جو ناظم اطفال ضلع تھے اور جماعت کی طرف سے حالات کا جائزہ لینے
کی ڈیوٹی پر تھے، نے گھر آکر اپنے والد محترم کو بتایا کہ حالات خراب ہیں۔کہنے لگے کوئی بات نہیں اللہ
تعالیٰ فضل فرمائے گا۔۳۰ مئی کو حالات مزید خراب ہو گئے۔چنانچہ یکم جون کو عورتیں اور بچے قریشی
مجید احمد صاحب سپرنٹنڈنٹ جیل کے گھر پہنچا دیئے گئے۔اور مردوں کو گل روڈ میں ایک احمدی
گھرانے میں اکٹھا کر دیا گیا۔جلوس نے ان کا رخ کیا اور سب سے پہلے سعید احمد خان صاحب اور ان کے خسر مکرم
چودھری منظور احمد صاحب کو شہید کیا گیا۔ان کے گھر قریشی احمد علی صاحب بھی تھے۔شرپسند بعد ازاں
پھر ان پر حملہ آور ہوئے اور ان پر کسی کا وار کیا گیا جو اتنا گہرا لگا کہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔مکرم سعید احمد خان صاحب گوجرانوالہ
سعید احمد خان صاحب ابن محمد یوسف صاحب مندوخیل - تاریخ شہادت: یکم جون ۱۹۷۴ء۔سعید احمد صاحب شہید ۲۶ مئی ۱۹۳۷ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل
کی۔میٹرک کا امتحان لاہور سے پاس کیا اور لاہور ہی سے ایف۔اے کیا۔۱۹۶۳ء میں ان کی شادی

خطبات طاہر بابت شہداء
145
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
انیسہ طیب صاحبہ بنت چودھری منظور احمد صاحب سے ہوئی۔فیصل آباد میں سیکرٹری مال اور قائد خدام
الاحمدیہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ملازمت کے سلسلہ میں کوئٹہ کے قیام کے دوران
وہاں بھی قائد خدام الاحمدیہ رہے۔آپ نے نیروبی کینیا میں بھی کچھ عرصہ گزارا۔وہاں پہلے نائب
قائد خدام الاحمدیہ تھے پھر قائد خدام الاحمدیہ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔پھر گوجرانولہ
منتقل ہو گئے۔جب آپ نے سول لائن گوجرانوالہ میں اپنا مکان بنوایا تو ساتھ ہی مسجد احمدیہ کی بنیاد
رکھ دی۔احاطہ گھیر کر اس پر مسجد احمدیہ کا بورڈ لگا دیا۔اسی دن سے مولوی حضرات نے جو قریبی مسجد کے
تھے، آپ کی سخت مخالفت شروع کر دی۔۱۹۷۴ ء کے حالات سے پہلے ہی مسجد سے بورڈ اتارنے اور
مسجد احمدیہ کو شہید کرنے اور آپ کے قتل کے پروگرام بن چکے تھے۔واقعہ شہادت: یکم جون ۱۹۷۴ء بروز ہفتہ سول لائن گوجرانوالہ میں صبح کے وقت جلوس آیا اور
ساتھ ساتھ پولیس والے بھی تھے۔مکرم سعید احمد خان صاحب تھانے دار کے پاس گئے کہ جلوس کو روکو
مگر کافی بحث کے بعد کچھ نتیجہ نہ نکلا۔آخر جب آپ واپس آنے لگے تو اس تھانے دار نے اشارہ کیا۔اس پر جلوس مکرم سعید احمد خان صاحب پر ٹوٹ پڑا اور پتھروں اور ڈنڈوں سے آپ کو بے دردی سے
موقع پر ہی شہید کر دیا۔اناللہ وانا الیه راجعون۔پسماندگان : شہید مرحوم نے اپنے پیچھے ایک بیٹا اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔بڑا بیٹا رشید
احمد خان آج کل آسٹریلیا میں ہے۔بیٹی منورہ کینیڈا میں ہے اور مکرم مبارک اعظم صاحب کی اہلیہ
ہیں۔سیکرٹری تربیت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔دوسری بیٹی فرزانہ منیب صاحبہ بھی شادی شدہ
ہیں جن کے میاں مکرم رائے منیب احمد صاحب آج کل نائب ناظم انصار اللہ شیخو پورہ ہیں۔تیسری بیٹی
شبنم نواز ان دنوں کینیڈا میں ہیں۔چوتھی بیٹی در مشین مسرور صاحبہ ہیں جن کی شادی مولوی غلام احمد
صاحب بدوملہی کے پوتے مسرور احمد صاحب سے ہوئی ہے اور ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں۔مکرم بشیر احمد صاحب، مکرم منیر احمد صاحب گوجرانوالہ
شہادت بشیر احمد صاحب ، منیر احمد صاحب گوجرانوالہ - یوم شہادت ۲ جون ۱۹۷۴ء۔بشیر
احمد صاحب مرکز احمدیت قادیان کے ایک قریبی گاؤں ٹوڈرمل میں ۱۹۴۳ء میں پیدا ہوئے۔بوقت
ہجرت آپ کی عمر چار سال تھی۔میٹرک کے بعد محکمہ صحت میں ملازمت اختیار کر لی اور آخری وقت تک

خطبات طاہر بابت شہداء
146
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
اسی محکمہ سے منسلک رہے۔ان کے چھوٹے بھائی منیر احمد صاحب دسمبر ۱۹۵۶ء میں گوجرانوالہ میں پیدا
ہوئے۔بوقت شہادت عمر میں سال تھی۔ابھی غیر شادی شدہ تھے اور پنکھوں کے کارخانہ میں کام
کرتے تھے۔واقعہ شہادت: یکم جون بروز ہفتہ ڈیوٹی سے گھر آئے تو اپنی والدہ سے کہنے لگئے اماں جلوس
آ رہا ہے۔والدہ نے کہا اچھا بیٹا بتاؤ کیا پسند ہے، میں وہی پکاتی ہوں۔والدہ نے حسب منشاء چاول
پکائے مگر انہوں نے جی بھر کر نہ کھائے۔اس کے بعد آپ والدین کو اپنے دوست سلیم کے گھر چھوڑ
آئے اور ان کی حفاظت کی تاکید کی۔دونوں بھائی بشیر احمد اور منیر احمد رات بھر مکان کی چھت پر پہرہ
دیتے ہوئے جاگتے رہے۔جلوس کا جس طرف سے آنا متوقع تھا اس طرف ناکہ بندی کا انتظام تھا مگر
جلوس اس قدر کثیر تعداد میں تھا کہ نہ رک سکا اور آگے بڑھتا آیا یہاں تک کہ ان کے مکان کے پاس
آگیا۔چنانچہ آپ نے اپنے ساتھی سے کہا کہ ہم نے بھا گنا نہیں ، حضور کا حکم ہے کہ اپنا گھر چھوڑ کر
بھا گنا نہیں۔خواہ ہم مارے جائیں۔چنانچہ جلوس نے ہلہ بول دیا اور آپ دونوں حقیقی بھائیوں بشیر
احمد اور منیر احمد کو موقع پر ہی نہایت اذیت سے شہید کر دیا گیا۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔مکرم محمد رمضان صاحب اور مکرم محمد اقبال صاحب گوجرانوالہ
محمد رمضان صاحب ومحمد اقبال صاحب ابناء محترم علی محمد صاحب۔یوم شہادت ۲ / جون
۱۹۷۴ء۔دونوں ویر و وال تحصیل ترن تارہ ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے جو کہ قادیان کے قریب
ایک گاؤں ہے۔قادیان سے اتنا قریب تو نہیں جتنا لکھا ہے لیکن بہر حال لکھا ہوا یہی ہے کہ قادیان
کے قریب ایک گاؤں ہے۔۱۹۴۷ء میں جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو آپ کے والدین نے
وہاں سے نقل مکانی کر کے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی۔کچھ عرصہ فیصل آباد میں رہنے کے بعد آپ
کو ہلووال، ضلع گوجرانوالہ میں منتقل ہو گئے اور ۲ جون ۱۹۷۴ء کو مخالفین احمدیت دونوں بھائیوں
محمد رمضان صاحب اور محمد اقبال صاحب کو دھوکہ دہی سے گھر سے بلا کر لے گئے اور گاؤں کے قریب
ایک نہر کے کنارے لے جا کر دونوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔نعشیں نہر میں پھینک دیں۔محمد
رمضان شہید کی نعش تو برآمد ہو گئی مگر محمد اقبال شہید کی نعش کوشش کے باوجود دستیاب نہ ہوسکی۔انالله
وانا اليه راجعون۔

آج 10 میں سے 10 باقی