18 جون 1999رستم خان صاحب ، مولوی عبدالحق نور صاحب، بشیر احمد طاہر بٹ صاحب محمد افضل کھوکھر صاحب اور محمد اشرف کھوکھر صاحب ، چوہدری منظور احمد اور چوہدری محمود احمد صاحب ، چوہدری شوکت حیات صاحب ، قریشی احمد علی صاحب، سعید احمد خان صاحب، بشیر احمد صاحب،منیر احمد صاحب ، محمد رمضان، محمد اقبال صاحب، غلام قادر صاحب ، چوہدری عنایت الله صاحب ، محمد الیاس عارف صاحب، نقاب شاہ مہمند صاحب ، صو بیدار غلام سرور صاحب اور اسرار احمد خان صاحب آف ٹوپی

شہدائے احمدیت, حصہ 2

خطبات طاہر بابت شہداء
147
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
مکرم غلام قادر صاحب اور چودھری عنایت اللہ صاحب گوجرانوالہ
شہادت غلام قادر صاحب ابن روشن دین صاحب اور چودھری عنایت اللہ صاحب ابن
فضل دین صاحب گوجرانوالہ تاریخ شہادت ۲ جون ۱۹۷۴ء۔مکرم غلام قادر صاحب کے والد روشن
دین صاحب ضلع گوجرانوالہ میں آباد ہوئے اور اپنے چار بھائیوں میں اکیلے احمدی تھے۔غلام قادر
صاحب کی شادی تر گڑی ضلع گوجرانوالہ میں ہوئی۔آپ کی بیوی ایک جان لیوا بیماری کے باعث۔آپ
کی زندگی میں ہی فوت ہوگئی تھیں۔آپ
کنگنی والا ضلع گوجر انوالہ میں مقیم تھے۔واقعہ شہادت: آپ کے بیٹے خالد محمود کا بیان ہے کہ ایک دن جلوس آیا مگر والد صاحب گھر
پر موجود نہ تھے اور جلوس کو لوگوں نے واپس لٹا دیا۔جب آپ کو اس واقعہ کی اطلاع ہوئی تو آپ تھا نہ
گئے اور پولیس کو مطلع کیا۔چنانچہ آپ کے ساتھ تھانے دار آیا۔اس نے گاؤں میں ایک قصاب کو ڈانٹا
جو کہ بدمعاش اور مخالف احمدیت تھا اور یقین دلا کر چلا گیا کہ آپ کو اب
کوئی کچھ نہیں کہے گا اور ایک
حوالدار کی ڈیوٹی لگائی کہ ان کے گھروں کی حفاظت کرنا۔اس نے بھی اپنی طرف سے تسلی دی اور کہا
آپ
گھبرائیں نہیں رات کو پولیس کے آدمی سول کپڑوں میں آجائیں گے اور آپ کی حفاظت کریں
گے مگر رات بھر کوئی نہ آیا۔اسی رات خریدے گئے پیشہ ور قاتلوں کا ایک گروہ دو احمد یوں کو کسی اور جگہ
شہید کر کے پہلے چودھری عنایت اللہ صاحب کے پاس آیا اور ان کو پکڑ کر ساتھ لے گیا اور انہیں پوچھا
کہ وہ جو تھا نے روز جاتا ہے اس کا گھر کون سا ہے؟ چنانچہ وہ ساتھ ہو لئے اور غلام قادر شہید کے
دروازے کی نشاندہی کی اور قاتلوں کے کہنے پر ان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔یہ سحری کا وقت تھا۔غلام قادر
صاحب نے پوچھا کون ہے۔تو انہوں نے بتایا میں عنایت اللہ ہوں۔چنانچہ آپ نے بلا تردد دروازہ
کھول دیا۔جو نہی آپ باہر آئے تو قاتلوں نے آپ کو گھیر لیا اور مجبور کر کے دونوں یعنی غلام قادر
صاحب اور عنایت اللہ صاحب کو گاؤں سے باہر لے گئے اور باہر کھیتوں میں شہید کر ڈالا۔انـــالــلــه
وانا اليه راجعون
غلام قادر صاحب شہید نے پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑیں۔ان کے ایک
بیٹے گوجرانوالہ میں ہوتے ہیں جبکہ باقی ساری اولا در بوہ میں مقیم ہے۔مکرم عنایت اللہ صاحب شہید قادیان کے نزدیک گاؤں ” کھارا‘ کے رہنے والے تھے۔

خطبات طاہر بابت شہداء
148
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
ان کے والد فضل دین صاحب اور والدہ محترمہ سراج بی بی صاحبہ بہت نیک اور مخلص احمدی تھے۔ان
کے پسماندگان میں بیوہ حنیفاں بی بی صاحبہ، ایک بیٹا محمد انور اور دو بیٹیاں نسیم اختر اور کوثر پروین صاح
ہیں۔بیٹا آسٹریلیا میں اور باقی خاندان ربوہ میں آباد ہے۔مکرم محمد الیاس عارف صاحب
شہادت محمد الیاس عارف صاحب۔آپ ۱۰ اکتوبر ۱۹۴۵ء کو مکرم ماسٹر محمد ابراہیم شاد
صاحب کے ہاں مومن، ضلع شیخو پورہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم آپ نے چک چھور میں حاصل
کی پھر اسلامیہ کالج خانیوال سے ایف۔اے اور بی۔اے کیا۔واقعہ شہادت: ۱۹۷۴ء کی تحریک مخالفت میں آپ واہ کینٹ میں تھے۔جب ٹیکسلا میں
احمدیت دشمن تحریک نے شدت اختیار کی تو وہاں کرائے کے غنڈوں اور قاتلوں میں اسلحہ تقسیم کر دیا گیا
اور احمدیوں کے مکانوں پر نشان لگا دیئے گئے۔آپ کے مکان پر بھی نشان لگا دیا گیا۔۴ جون
۱۹۷۴ء کو آپ نے اپنے چھوٹے بھائی محمد اسحاق ساجد صاحب کے ہمراہ اپنی بیوی بچوں کو واپس
اپنے گاؤں بھیجنے کا فیصلہ کیا اور صبح سات بجے ٹیکسلا سے انہیں بس پر بٹھایا۔خود گھر جا کر ناشتہ کیا۔اپنی
سائیکل لی۔مکان کو تالا لگایا اور چابی مالک مکان کو دیتے ہوئے کہا کہ تین چار بجے واپس آ جاؤں
گا۔لیکن ابھی آپ گھر سے ڈیڑھ فرلانگ کے فاصلہ تک ہی پہنچے تھے کہ وہاں تین مولوی اور ایک
کرائے کا قاتل گھات میں تھے۔مولویوں نے اس کرائے کے قاتل کو اشارہ کیا۔چنانچہ اس نے
رائفل سے فائر کیا۔گولی شہید مرحوم کے سینے میں لگی اور آپ موقع پر وہیں جام شہادت نوش کر
گئے۔انالله وانا اليه راجعون
آپ کی تدفین اولاً چک چھور میں ہوئی پھر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خاص اجازت
سے ۱۹۷۵ء میں تابوت ربوہ لایا گیا اور مقبرہ شہداء میں دفن کیا گیا۔شہید مرحوم اپنے پیچھے ایک بیٹی ،
ایک بیٹا اور بیوہ چھوڑ گئے۔بیٹی کی شادی ہو چکی ہے اور بیٹا عطاء القیوم عارف آج کل آسٹریلیا میں
شہید مرحوم کی اہلیہ ثریا بیگم بیان کرتی ہیں کہ مجھے ہمارے مالک مکان غزن خان نے بتایا
کہ شہید مرحوم کی شہادت کے کچھ عرصہ بعد قاتل کو ایک پاگل کتے نے کاٹا جس سے وہ ذہنی توازن کھو

خطبات طاہر بابت شہداء
149
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
بیٹھا اور کتے کی طرح بھونکنے لگا۔ایک ماہ بعد اس کے گھر والوں نے اسے زنجیر سے باندھ دیا۔تین
چار روز بعد وہ غضب الہی کا مورد ٹھہر کر اسی حالت میں مر گیا۔مکرم نقاب شاہ مہمند صاحب مردان
مکرم نقاب شاہ مہمند صاحب ولد محمد شاہ آف مردان۔تاریخ شہادت ۸/ جون ۱۹۷۴ء۔آپ با زید خیل کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد کا نام محمد شاہ تھا جو احمدی نہیں تھے مگر آپ کے دادا
گل فراز صاحب غیر مبائع احمدی تھے۔واقعہ شہادت: نقاب شاہ مہمند صاحب ۱۸ جون ۱۹۷۴ء کو پشاور کے اندر دن کے ایک بجے
سائیکل پر جاتے ہوئے ۳۷ سال کی عمر میں شہید کر دئے گئے۔اناللہ واناالیه راجعون۔آپ ٹیچر تھے اور ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔آپ مکرم الطاف خان صاحب کے داماد
تھے۔شہید کرنے والا بظاہر ان کا دوست تھا۔جب کسی نے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے آواز دی کہ
قادیانی تھا مار دیا میرا پیچھا کرنے کی کوشش نہ کرو۔ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔اہلیہ زندہ ہیں اور امریکہ
جاچکی ہیں۔صو بیدار غلام سرور صاحب اور مکرم اسرار احمد خاں صاحب ٹوپی
صو بیدار غلام سرور صاحب اور ان کے بھتیجے اسرار احمد خاں صاحب آف ٹوپی ضلع مردان۔یوم شہادت ۱۹ جون ۱۹۷۴ء۔صوبیدار غلام سرور صاحب کا آبائی گاؤں مینی ہے جو ٹوپی سے دس کلو میٹر
کے فاصلہ پر واقع ہے۔آپ پاک فوج کے محکمہ انٹیلی جنس میں امیر یا افسر تھے۔ٹوپی میں جب حالات
خراب ہورہے تھے تو ایک غیر احمدی بوڑھے شخص نے جو لکڑی کا کام کرتا تھا، آپ کو بتایا کہ لوگ آپ کو
قتل کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں اسلئے آپ کہیں اور چلے جائیں۔آپ نے اس کو جواب دیا کہ اگر
مجھے دین حق کی خاطر شہادت نصیب ہو جائے تو اس سے بڑھ کر اور کونسی خوش بختی اور سعادت ہوگی۔واقعہ شہادت:۹/ جون ۱۹۷۴ء کوٹوپی قصبہ کے محلہ خوشحال آباد میں شر پسندوں نے قتل و
غارت، لوٹ مار اور آتشزدگی کا بازار گرم کئے رکھا۔اس دن آٹھ احمدیوں کو شہید کیا گیا اور ستر سے
زائد مکانات، ڈیوڑھیاں، حجرے، بنگلے اور دکانیں تباہ کی گئیں۔آپ اور آپ کا بھتیجا اسرار احمد گھر پر
ہی موجود رہے۔آپ کے مکانوں کی پچھلی طرف واقع قبرستان کی طرف سے پر جوش ہجوم کے لوگ

خطبات طاہر بابت شہداء
150
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
حملہ آور ہوئے۔اگر چہ آپ نے حفظ ماتقدم کے طور پر فائر کر کے ان کو ڈرایا مگر وہ تعداد میں بہت
زیادہ تھے۔ان میں سے ایک حملہ آور نے آپ کو گولی مار دی جس سے آپ موقع پر ہی جام شہادت
نوش کر گئے۔انالله واناالیه راجعون۔شہادت کے بعد ان بد بختوں نے آپ کے بے جان جسم پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔پھر
آپ
کی نعش کو گھسیٹ کر گلی کے چوراہے پر لے آئے اور پتھر مار مار کر بری طرح کچلا اور اپنی دانست
میں مسخ کر دیا۔آپ موصی تھے لیکن حالات
کی سنگینی کے پیش نظر آپ کمرو ہیں دفن کر دیا گیا۔کچھ عرصہ
کے بعد آپ کے بھائی مکرم احمد جان خان صاحب نے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی خدمت میں
آپ کی میت ربوہ بہشتی مقبرہ میں دفن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو حضور نے ان کو جواب دیا کہ
شہید جہاں دفن ہوتا ہے وہی جگہ اس کے لئے جنت ہوتی ہے۔ایک وقت آئے گا جب ان شہداء کی
قربانی رنگ لائے گی اور لوگ کہیں گے کہ یہ خوش قسمت لوگ ہیں جن کو احمدیت کی خاطر اپنی جانوں کا
نذرانہ پیش کرنے کی توفیق ملی۔البتہ حضور نے بہشتی مقبرہ میں آپ کا یادگاری کتبہ کی اجازت مرحمت
فرمائی جس کی تعمیل کر دی گئی۔شہادت کے وقت آپ کی عمر باون سال تھی۔آپ کی بیوہ مکرمہ فہمیدہ بیگم صاحبہ آج کل ربوہ
میں اپنے بچوں کے پاس مقیم ہیں۔بچوں میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں آپ کی یادگار ہیں۔سب سے
بڑے بیٹے مکرم آفتاب احمد خان صاحب شادی شدہ ہیں اور بیوی بچوں سمیت متحدہ عرب امارات میں
بسلسلہ روزگار
مقیم ہیں۔دوسرے بیٹے مکرم انوار احمد خانصاحب بھی شادی شدہ ہیں اور مع اہل وعیال
ربوہ میں ہیں۔خان بابا سپر سٹور کے نام سے گول بازار ر بوہ میں گارمنٹس اور جنرل سٹور کا کام کرتے
ہیں۔تیسرے بیٹے مکرم امین احمد خان صاحب ہیں۔بیٹیوں کے اسماء حسب ذیل ہیں:۔مکرمہ رسول
بیگم صاحبه زوجہ مکرم محمد اقبال خان صاحب جو چپ بورڈ فیکٹری جہلم میں ملازم ہیں۔مکرمہ فرحت حسین
صاحبه زوجہ مکرم بشیر احمد خان صاحب جو تر بیلا میں اپنا کام کر رہے ہیں اور مکر مہ امتہ المجیب صاحبہ زوجہ
اعجاز احمد خان صاحب ہیں جو راولپنڈی میں پرائیویٹ سروس کرتے ہیں۔مکافات عمل: جس شخص نے آپ کو شہید کیا تھا اس پر جولائی ۱۹۷۴ء کے تیسرے ہفتہ میں
آسمانی بجلی گری اور وہ جھلس کر مر گیا۔

خطبات طاہر بابت شہداء
151
خطبہ جمعہ ۱۸؍ جون ۱۹۹۹ء
آپ کے سگے بھتیجے مکرم اسرار احمد خان صاحب جنہیں آپ کے ساتھ ہی شہید کیا گیا تھا
الحاج سلطان سرور خان صاحب آف ٹوپی ضلع مردان کے صاحبزادے تھے۔شہادت سے کچھ عرصہ
پہلے یہ اپنے والد محترم کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر چکے تھے۔ان کا میٹرک کا رزلٹ
شہادت کے کچھ عرصہ بعد نکلا۔شہادت کے وقت عمر سولہ سترہ سال تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔شہادت
آپ
کی کنپٹی پر پستول کے فائر سے ہوئی۔شہادت کے بعد آپ پر پتھراؤ کیا گیا پنجروں سے وار کئے
گئے اور آخر ہجوم نے از منہ گزشتہ کے شہداء کی یاد تازہ کرتے ہوئے ان کی دونوں ٹانگوں کو مخالف
سمتوں میں کھینچتے ہوئے ان کی لاش کو دو نیم کر دیا۔ایک عورت یہ لرزہ بر اندام کرنے والا خونی کھیل نہ
دیکھ سکی اور زور زور سے چیخنے لگی اور بلند آواز سے بددعا ئیں دینے لگی۔اس پر قاتلوں کی رائیفلوں کا
رخ اس کی طرف پھر گیا مگر کچھ لوگ آڑے آگئے کہ یہ قادیانی نہیں ہے۔اسرار احمد کو ان کے چچا صو بیدار غلام سرور شہید کے ساتھ ٹوپی میں ہی دفن کیا گیا۔ان کے
پسماندگان میں والد مکرم الحاج سلطان سرور خان صاحب ( جو کہ اب وفات پاچکے ہیں ) اور والدہ
مکرمہ امتہ الود و دصاحبہ کے علاوہ تین بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔والدہ ربوہ میں مقیم ہیں۔جبکہ بڑے
بھائی مکرم ابرار احمد خان صاحب مع اہل و عیال متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔دوسرے بھائی مکرم
زبیراحمد خان صاحب بھی شادی شدہ ہیں اور مع فیملی جرمنی میں مقیم ہیں۔تیسرے بھائی اسرار احمد وقار
خان صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور ایف۔اے۔کے طالبعلم ہیں۔یہ بھائی کی شہادت کے بعد پیدا
ہوئے۔والدین نے ان کا نام شہید بیٹے کے نام پر اسرار احمد خان وقار رکھا ہے۔پانچوں بہنیں ربوہ
میں مقیم ہیں۔ان کے اسماء یہ ہیں:۔مکرمہ امتہ العزیز صاحبہ اہلیہ مکرم ریاض احمد خان صاحب - مکرمہ
یاسمین کوثر صاحبہ اہلیہ مکرم طاہر احمد خان صاحب مکرمہ آسیہ سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم انوار احمد خان
صاحب۔مکرمه فرخنده ناز صاحبہ اہلیہ مکرم عارف احمد خانصاحب۔اور مکر مہ فہمیدہ ناز صاحبہ۔یہ آخری
ابھی غیر شادی شدہ ہیں اور بی۔اے کی طالبہ ہیں۔مکافات عمل: غیر احمدی عینی شواہد کے مطابق جس شخص نے اسرار احمد خان سے بربریت
کا یہ سلوک کیا وہ اسی رات پاگل ہو گیا اور پاگل خانہ میں بند کر دیا گیا۔اس کی بیوی بھی ذہنی توازن کھو
بیٹھی اور گھر میں ہر وقت رسیوں سے بندھی رہتی۔

آج 10 میں سے 10 باقی