25 جون 1999ء ماسٹر غلام حسین صاحب ، چوہدری حبیب اللہ صاحب ، سید مولود احمد صاحب ، محمد فخر الدین بھٹی صاحب، محمد زمان خان صاحب اور مبارک احمد خان صاحب ، سیٹھی مقبول احمد صاحب ، پروفیسر عباس بن عبد القادر صاحب، ماسٹر ضیاء الدین ارشد صاحب، عبد الحمید صاحب ، بشارت احمد صاحب چوہدری عبد الرحیم اور چوہدری محمد صدیق صاحب ، رشید و بیگم صاحبہ
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
153
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
عہد خلافت ثالثہ کے شہداء
( خطبه جمعه فرموده ۲۵ / جون ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة :۱۵۴ - ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔یہ شہداء کے ذکر کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے یہی آج کے خطبہ کا بھی موضوع ہے لیکن ضمنی طور پر
چونکہ مالی سال ختم ہو رہا ہے اس کے متعلق مجھے تحریک کی گئی ہے کہ جماعت کو یاد دلا دوں کہ اس مالی
سال کے ختم ہونے سے پہلے پہلے اپنے وعدے پورے کر لیں اور جو کچھ قرض رہ گئے ہیں وہ بھی اتار
لیں۔زندگی اور موت تو خدا کے ہاتھ میں ہے بہتر ہے کہ اس کے ساتھ حساب صاف رہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ایک دو اقتباسات اسی ضمن میں پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:
خطبات طاہر بابت شہداء
154
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
پس میں تم میں سے ہر ایک کو جو حاضر یا غائب ہے تاکید کرتا ہوں
کہ اپنے بھائیوں کو چندے سے باخبر کرو۔ہر ایک کمزور بھائی کو بھی چندہ میں
شامل کرو۔یہ موقع ہاتھ آنے کا نہیں“۔پھر فرماتے ہیں:
یہ ظاہر ہے کہ تم دو چیز سے محبت نہیں کر سکتے اور تمہارے لئے ممکن
نہیں کہ مال سے بھی محبت کرو اور خدا سے بھی صرف ایک سے محبت کر سکتے ہو۔پس خوش قسمت وہ شخص ہے کہ خدا سے محبت کرے اور اگر کوئی تم میں سے خدا
سے محبت کر کے اس کی راہ میں مال خرچ کرے گا تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اس
کے مال میں بھی دوسروں کی نسبت زیادہ برکت دی جائے گی کیونکہ مال خود بخود
نہیں آتا بلکہ خدا کے ارادہ سے آتا ہے۔پس جو شخص خدا کے لئے بعض حصہ مال
کا چھوڑتا ہے وہ ضرور اسے پائے گا“۔مجموعہ اشتہارات جلد سوم مطبوعہ لندن صفحه ۴۹۷)
مکرم ماسٹر غلام حسین صاحب گلگت
اس مختصر تحریک کے بعد اب میں شہداء کا ذکر کرتا ہوں جو خلافت ثالثہ کے زمانے میں شہید
ہوئے اور اس تعلق میں سے سب سے پہلے ماسٹر غلام حسین صاحب ولد عبدالکبیر بٹ صاحب کا ذکر
کروں گا۔تاریخ شہادت اکتوبر ۱۹۶۷ء ہے۔آپ ۱۹۴۹ء یا ۱۹۵۰ء میں ترک پورہ بانڈی پورہ
مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے گلگت آگئے تھے۔یہاں چند سال خواجہ ثناء اللہ صاحب مرحوم کے پاس
ملازمت کرتے رہے پھر آپ گلگت میں ہی سکول ماسٹر کے طور پر بھرتی ہوئے اور مختلف اوقات میں
مختلف سکولوں میں بطور ٹیچر کام کرتے رہے۔گلگت سے آپ کا تبادلہ چلاس میں ہوا۔پھر غالبا ۱۹۶۶ء
میں چلاس سے ہیں پچیس کلو میٹر کے فاصلہ پر تھور نالہ میں آپ کا تبادلہ ہوا۔احمدیت کی بنا پر وہاں آپ
کی مخالفت ہوئی اور غالبا اکتوبر ۱۹۶۷ء میں جب آپ سکول میں ہی رہائش پذیر تھا آپ پر رات کو
حملہ کیا گیا اور دشمنوں نے آپ کو نماز پڑھنے کی حالت میں جائے نماز پر ہی ذبح کر دیا اور یوں یہ سادہ
مزاج ، نیک فطرت، نرم دل اور تہجد گزار مخلص احمدی اس دنیائے فانی سے رخصت ہوا۔انا للہ وانا
خطبات طاہر بابت شہداء
155
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
اليه راجعون
حملہ آوروں نے آپ کو شہید کرنے کے بعد نعش کو تھور نالہ میں بہا دیا۔مکرم خواجہ برکات احمد
صاحب محلہ ناصر آبا در بوہ بیان کرتے ہیں کہ خاکساران دونوں علاقہ داریل میں رہائش پذیر تھا۔اطلاع ملنے پر تھور نالہ پہنچا۔مقامی نمبر دار شیر غازی کے تعاون سے مرحوم کی نعش تلاش کی گئی۔چلاس
پولیس کو اطلاع کی گئی تھی اس لئے وہ بھی ہمراہ تھی۔سکول سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک گہری جگہ
صرف آپ کے پاؤں کی انگلیاں دکھائی دیں جن پر سے گوشت گل گیا تھا۔نعش نکالی گئی اور سکول کے
احاطہ میں ہی آپ کی تدفین کی گئی۔بعدہ ملزمان پکڑ لئے گئے مگر معمولی سزا کے بعد انہیں رہا کر دیا
گیا۔دنیا میں تو بعض اوقات معمولی سزا ہی ملتی ہے اور دنیا کی سخت سزا بھی اس سزا سے بہت معمولی
ہے جو قیامت کے دن خدا تعالیٰ کی طرف سے دی جائے گی۔پسماندگان: آپ غیر شادی شدہ تھے۔آپ کے چھوٹے بھائی محمد عبد اللہ صاحب مقبوضہ
کشمیر میں بطور مربی سلسلہ کام کر رہے ہیں۔مکرم چودھری حبیب اللہ صاحب آف قبولہ
مکرم چودھری حبیب اللہ صاحب آف چک حسن آرا ئیں۔تاریخ شہادت ۱۳/جون
۱۹۶۹ء۔آپ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اور اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے جس کی وجہ
سے رشتہ داروں سمیت پورا گاؤں آپ کی مخالفت کرتا تھا۔آپ کے والدین نے احمدیت قبول کرنے
کے جرم میں آپ کو گھر سے نکال دیا تو ساہیوال میں آکر اپنے برادر نسبتی کے ہاں رہنے لگے جہاں آپ
محنت مزدوری کرتے تھے۔کچھ عرصہ بعد ان کی والدہ ان کو واپس اپنے گاؤں ”چک حسن آرا ئیں“
تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن میں لے گئیں۔آپ کے والد صاحب، والدہ اور دیگر اقرباء آپ پر زور
دینے لگے کہ احمدیت چھوڑ دیں۔آپ کو اس جرم میں اکثر مارا پیٹا جاتا مگر آپ نے نہ بوڑھے والدین
کی خدمت سے منہ موڑا ، نہ احمدیت سے۔اسی دوران آپ کے والد صاحب کی وفات ہو گئی۔آپ نے تجہیز و تکفین کا مکمل انتظام کیا
مگر آپ نے اپنے غیر احمدی والد کا جنازہ نہ پڑھا جس سے آپ کے غیر احمدی چا اور دیگر اقرباء نے
بڑا شور کیا اور آپ کی مخالفت کھلے عام ہونے لگی۔اس گاؤں کے مولوی کو آپ کئی دفعہ بحث میں
خطبات طاہر بابت شہداء
156
خطبہ جمعہ ۲۵ / جون ۱۹۹۹ء
لا جواب کر چکے تھے۔اس نے اس موقع کو غنیمت سمجھا اور آپ کی مخالفت کی آگ خوب بھڑکائی۔چنانچہ وہ آپ کے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر منصوبے بنانے لگا۔آپ نے شریعت کے مطابق
اپنے والد صاحب کی زمین کا حصہ اپنی پانچوں بہنوں کو دیا تو بھی آپ کے چچازاد برہم ہوئے اور کہنے
لگے تم نے انہیں ہمارے سروں پر بٹھا دیا ہے۔جب آپ نے قرآن وسنت کا حوالہ دیا تو کہنے لگے کہ
تم کہاں کی شریعت کی باتیں کرتے ہو تم خود مرزائی ہو۔اپنے گاؤں سے قریبی قصبہ ” قبولہ میں آپ کا بک ڈپو تھا اور آپ قبولہ جماعت کے امام
الصلوۃ مقرر تھے۔آپ معمول کی نمازیں اور نماز جمعہ قبولہ میں ہی ادا کرتے تھے۔واقعہ شہادت : ۱۳ / جون ۱۹۶۹ء کو جب آپ قبولہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس
گاؤں میں آئے تو ان کی اہلیہ نے کہا آج زمین پر نہ جانا۔میں نے سنا ہے کہ آج مخالفوں نے آپ
سے لڑائی کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔مگر آپ نے کہا جب میں نہیں لڑوں گا تو وہ خواہ مخواہ کیسے لڑیں گے۔چنانچہ آپ خالی ہاتھ اپنی زمینوں کی طرف چل پڑے۔جمعہ کے روز پانی لگانے کی ان کی باری تھی مگر آپ کے ایک بہنوئی نے ان کا پانی اپنی
زمینوں کو لگا لیا۔آپ نے جا کر دیکھا تو اپنے ایک مزارعہ کو جو برہم ہو رہا تھا کہا ”یہ بھی تو اپنے ہی
کھیت ہیں، انہیں پانی لگا دو پھر خود وہیں نالے پر وضو کرنے لگ گئے۔نماز عصر کا وقت ہو گیا تھا۔ابھی وضو کر کے واپس کھیتوں میں جارہے تھے کہ ان کی چچاز ادا اور چند دوسرے مخالف للکارتے ہوئے
لاٹھیوں سے مسلح ہو کر حملہ آور ہوئے۔آپ چونکہ گنگے کے ماہر تھے اس لئے ان سے ہی ایک لاٹھی
چھین کر اپنا دفاع کرنے لگے۔آپ کے ایک بہنوئی نے جب یہ دیکھا تو وہ برچھی سے ان پر حملہ آور
ہوا۔برچھی آپ کے پیٹ میں لگی جس سے آپ شدید زخمی ہو گئے۔آپ کے ایک کزن جو آپ کی مدد
کو آئے تھے، انہیں بھی برچھی لگی۔اس دوران جب کہ آپ زخمی ہو کر زمین پر گرے پڑے تھے، گاؤں سے آپ کی برادری کی
ایک منافق عورت جو گاؤں میں نیک بی بی کے نام سے مشہور تھی ( زہر ملا ) دودھ کا گلاس لائی اور شہید
مرحوم کے منہ سے لگا دیا کہ پی لو۔شہید مرحوم نے اس دودھ کے چند گھونٹ پی لئے۔آپ کو ہسپتال
پہنچانے کے لئے لوگ اٹھا کر شہر کی طرف لے جارہے تھے کہ آپ رستہ میں ہی شہید ہو گئے۔بوقت
خطبات طاہر بابت شہداء
157
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
شہادت آپ
کی عمر اکتیس سال
تھی۔انا للہ وانا اليه راجعون۔بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ آپ کو دودھ میں اس بظاہر نیک
بی بی نے زہر ملا کر دیا تھا۔کیونکہ پوسٹ مارٹم میں وہ زہر نکل آیا۔مکافات عمل: جس عورت نے شہید مرحوم کو زخمی ہونے کی حالت میں دودھ میں زہر ملا کر
پلایا تھا بعد میں وہ پاگل ہوئی اور لوگ اس کی نزدیک بھی نہیں آتے تھے۔وہ اسی حالت میں مرگئی اور
اس
کو بغیر غسل دیئے اسی حالت میں دفن کر دیا گیا۔باقی ظالموں کا حال معلوم نہیں۔پسماندگان میں بیوہ مکرمہ صدیقہ بیگم کے علاوہ تین بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے۔تینوں
بیٹیاں مکرمہ امتہ السلام صاحبہ مکرمہ خالدہ پروین صاحبہ اور مکرمہ آنسہ طلعت صاحبہ شادی شدہ ہیں۔ایک بیٹا مکرم محمد اقبال صاحب لاہور میں الیکٹرونکس کی دوکان کرتے ہیں اور شادی شدہ ہیں۔دوسرے بیٹے مکرم وسیم احمد صاحب ربوہ میں لکڑی کا کام کرتے ہیں اور یہ بھی شادی شدہ ہیں۔تیسرے بیٹے مکرم ناصر احمد مظفر صاحب فضل عمر ہسپتال ربوہ میں کیشیئر ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔اور چوتھے بیٹے مکرم محمود احمد صاحب گڈز ٹرانسپورٹ کا بزنس کرتے ہیں، ربوہ میں رہتے ہیں اور یہ بھی
ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔شہید مرحوم مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب سابق مبلغ جاپان کے خالو تھے۔مکرم سید مولود احمد صاحب بخاری کوئٹہ
مکرم سید مولود احمد بخاری شہید ولد سید محمود احمد صاحب کوئٹہ یوم شہادت : ۹ / جون ۱۹۷۴ء۔سے ہی کوئٹہ میں مولویوں نے مساجد میں جماعت کے خلاف منافرت انگیز اور شر پھیلانے والی تقاریر
کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔جب کہ سید مولود احمد شہید اپنے والدین کے ساتھ کوئٹہ کے نواحی گاؤں میں
رہائش پذیر تھے۔صبح کے وقت سکول میں ملازمت کرتے اور شام کے وقت پڑھائی کرتے اور بی۔اے کی تیاری کرتے تھے۔۸/ جون کو مفتی محمود نے ان کے گھر کے قریب کی مسجد میں اشتعال انگیز
تقریر کی۔چنانچہ ۸/ جون اور ۹ / جون کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے چند افراد صحن کی دیوار پھلانگ کر
اندر آئے۔اس وقت مولود شہید کی آنکھ کھل گئی۔اس کی چیخ و پکار کی آواز سن کر اس کی بہن سیما بھی
جاگ اٹھی۔اس نے چور سمجھا اور شور ڈالا تو صحن میں واقع سٹور میں چھپا ہوا ایک شخص نکلا اور دوسرا
لیٹرین سے نکل بھاگا اور تیسرا جو صحن میں تھا باہر کا دروازہ کھول کر بھاگ گیا۔اتنے میں باقی افراد خانہ
خطبات طاہر بابت شہداء
158
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
ނ
بھی جاگ اٹھے۔شہید اور اس کے بھائیوں نے سمجھا کہ یہ چور ہیں ، ان کو پکڑنا چاہئے۔لہذا وہ
باہر سڑک پر آگئے۔شر پسند جن کی تعداد سات بتائی جاتی ہے وہ ساتھ والی تنگ اور چھوٹی سی گلی۔نکلے۔ایک نے مولود احمد کو بغلوں میں ہاتھ ڈال کر کمر کی طرف سے پکڑ لیا۔اور باقی لوگوں نے خنجروں
سے اس پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔شہید کے بڑے بھائی ڈاکٹر سید مقصود احمد صاحب اور سب سے
چھوٹے بھائی سید مظفر احمد صاحب جو اس وقت گیارہ بارہ سال کے تھے ، وہاں پہنچے۔دشمنوں نے
اندھیرے میں ڈاکٹر مقصود احمد صاحب اور سید مظفر احمد شاہ پر بھی خنجروں سے وار کئے اور وہ دونوں بھی
زخمی ہو گئے۔اتنے میں ان کے والد اور ان کی بہن بھی موقع پر پہنچے۔اس وقت مولود شہید زخموں کی
تاب نہ لا کر گر رہا تھا۔ان دونوں نے اسے سنبھال لیا اور تینوں زخمیوں کو اٹھا کر گھر لے گئے۔شہید کو اکیس زخم آئے جو دل اور بغل میں تھے۔گھاؤ بہت گہرے اور دہان زخم کھلے تھے اور
نیچے دل نظر آرہا تھا۔باقی دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔پھر آپریشن ہوا۔ڈاکٹر مقصود کو دو بوتل
اور سید مظفر احمد کو چودہ بوتلیں خود دیا گیا۔مولود کی شہادت کے وقت عمر اٹھارہ سال
تھی۔مولود شہید کو
پولیس کی ہدایت پر مسجد احمدیہ کوئٹہ میں دفن کیا گیا۔سید مولود احمد صاحب غیر شادی شدہ تھے۔آپ کے
بڑے بھائی سید مقصود احمد صاحب اس وقت بہت سے اہم جماعتی عہدوں پر فائز ہیں۔چھوٹے بھائی
سید مشہود احمد صاحب آج کل جاپان میں ہیں اور مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سب سے چھوٹے بھائی سید مظفر احمد صاحب بھی مختلف جماعتی خدمات بجالاتے ہیں۔بڑی بہن
امتہ الرشید انجم صاحبہ اور چھوٹی بہن مکر مہ امتہ الکریم صاحبہ سمن آبا دلا ہور میں رہتی ہیں۔آپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد سات تھی۔کچھ عرصہ بعد ان حملہ آوروں میں سے دوکا
دو پہر کے وقت کسی بات پر ایک ہوٹل میں جھگڑا ہوا۔وہ لڑتے ہوئے باہر سڑک پر نکل آئے اور خنجروں
سے ایک دوسرے پر وار کئے اور سڑک پر گر گئے۔پولیس نے آکر جب ان
کو اٹھایا تو ایک کی گردن کا
کچھ حصہ جسم سے جڑا ہوا تھا اور باقی سرلٹک رہا تھا۔دوسرا ہسپتال لے جاتے ہوئے مر گیا۔سڑک پر
موجود لوگ یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے۔ایک شخص مولود شہید پر حملہ کے دوران اندھیرے کے باعث
اپنے ساتھیوں ہی کے خنجروں سے زخمی ہوا اسے خفیہ طور پر علاج کے لئے کوئٹہ سے باہر لے جایا گیا
لیکن علاج کی مناسب سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس کے زخم خراب ہو گئے۔اور وہ اسی حالت میں
خطبات طاہر بابت شہداء
159
مرگیا۔( تلخیص از مراسله امتہ الکریم سیما صاحبه بمشره شهید مرحوم)
مکرم محمد فخر الدین بھٹی صاحب ایبٹ آباد
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
شہادت
مکرم محمد فخر الدین بھٹی صاحب۔تاریخ شہادت : ارجون ۱۹۷۴ء مکرم محمد فخر الدین
بھٹی صاحب ۱۹۱۸ء میں گجرات کے ایک قصبہ جلال پور جٹاں میں پیدا ہوئے۔ابھی چار پانچ سال
کے تھے کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔آپ نے میٹرک کا امتحان دیا تو والد بھی فوت ہو گئے۔آپ
نے پہلے فوج میں اور پھر پولیس کے محکمہ میں ملازمت کی، بعد میں تجارت بھی کرتے رہے۔آخر ضلع
ہزارہ کے ایک قصبہ میں ملازمت شروع کر دی اور باقی زندگی ایبٹ آباد میں ہی گزاری۔جب
۱۹۷۴ء میں احمدیوں کے خلاف ہنگامے شروع ہوئے۔تو آپ نے نہ صرف اپنے گھر والوں کو بلکہ
دوسرے احمدیوں کو بھی بہت حوصلہ دیا۔ار جون ۱۹۷۴ء کو حالات بہت خراب تھے۔آپ دفتر گئے تو کچھ دوستوں کے مجبور کرنے پر
واپس گھر چلے گئے۔اُس روز شہر میں اشتعال بہت زیادہ پھیل گیا تھا اور جلسے جلوس ہو رہے تھے۔آپ
کے ایک بیٹے کے دوست جو فوج میں تھے ، انہوں نے ایک ٹرک بھیجا کہ اپنا قیمتی سامان لے کر ان کے
ہاں آجائیں لیکن آپ نے انکار کر دیا۔بیوی نے چلنے پر اصرار کیا تو کہنے لگے کہ اگر تم گھبرا گئی ہو تو
بچوں کو لے کر جہاں جانا چاہو چلی جاؤ ، میں تو کہیں نہیں جاؤں گا۔پھر آپ نے حضرت صاحبزادہ
عبداللطیف صاحب شہید کا بل کے واقعات بیان کئے کہ انہوں نے پتھروں کی بارش میں بھی مسکراتے
ہوئے جان دیدی اور دشمن کے سامنے سر نہ جھکایا۔آپ
کی بیٹی مکرمی روبینہ خلیل صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ شام ساڑھے چار بجے ایک بہت بڑا
جلوس گھر پر حملہ آور ہوا اور گیٹ توڑ کر اندر آ گیا پھر اندرونی دروازہ توڑنے کی کوشش شروع کی تو شہید
مرحوم اپنے بیوی بچوں کے ساتھ دروازے کو اندر سے سہارا دیئے کھڑے رہے۔جب آدھا دروازہ
ٹوٹ گیا تو آپ نے مجبور ہوائی فائرنگ کی جس سے جلوس بھا گا اور باہر نکل کر چاروں طرف سے
گھر پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا۔جب کھڑکیوں اور روشندانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تو اہل خانہ نے
صحن کے درخت کے ذریعے ہمسایوں کے گھر میں چھلانگ لگا دی۔اس پر جلوس نے بہت شور مچایا
اور ایک لڑ کا حملہ کرنے کے لئے چھت پر چڑھا لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ کرسکتا ، شہید مرحوم نے
خطبات طاہر بابت شہداء
160
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
اُسے گولی ماردی اور اُس کی لاش جلوس کی طرف پھینک دی۔اس کے بعد کسی اور کو چھت پر چڑھنے
کی جرات نہ ہوئی لیکن اب ہمسایہ کے گھر پر بھی پتھراؤ شروع ہو گیا اور شہید مرحوم اکیلے اپنے گھر
کے صحن میں کھڑے رہ گئے۔بیوی بچے ہمسایوں کے ایک غسلخانے میں بند ہو گئے۔کچھ دیر بعد ہمسایہ نے اپنے گھر کی
عورتوں اور بچوں کو جیپ میں باہر بھجوادیا اور بعد میں دشمن کو کہہ دیا کہ فخر الدین کے بیوی بچے بھی انہی
کے ساتھ نکل گئے ہیں۔مشتعل ہجوم فخر الدین بھٹی صاحب کے گھر پر دوبارہ حملہ آور ہوا تو شہید مرحوم
کے پاس گو پستول تو تھا لیکن گولیاں ختم ہوگئی تھیں جب بھرا ہوا ہجوم آپ پر ٹوٹ پڑا۔آپ کے گھر کو
آگ لگا دی اور آپ کو آگ میں پھینکا گیا لیکن آپ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور دشمن کا مقابلہ
کرتے رہے۔جب بے بس ہو گئے تو ہجوم آپ کو مارتا ہوا میدان میں لے گیا۔آپ کلمہ شہادت
پڑھتے تو دشمن کہتا کہ اب تو موت کے ڈر سے مسلمان ہورہا ہے لیکن ہم تجھے نہیں چھوڑیں گے۔آپ
جواب دیتے کہ میں موت سے نہیں ڈرتا تم نے جو کرنا ہے کرو، میں خدا کے فضل سے پکا مسلمان ہوں
اور کا فرتم ہو۔کچھ لوگوں نے جب آپ کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی پتھر مارے گئے۔اس پر آپ
نے ہاتھ کے اشارے سے اُن لوگوں کو پیچھے چلے جانے کو کہا۔ظالم پتھروں، چاقوؤں اور ڈنڈوں سے
آپ پر وار کرتے رہے اور اسی طرح یہ بے خوف مجاہد کلمہ پڑھتے پڑھتے شہید ہو گیا۔جب آپ پر پتھر
برسائے جارہے تھے تو آپ نے ایک دفعہ بھی اپنے چہرے کو بچانے کے لئے ہاتھوں سے چھپانے کی
کوشش نہ کی۔دشمن حیران تھا کہ اس شخص نے اتنی چوٹیں کھانے کے باوجود بھی ”اُف تک نہ کی۔بعد میں یہی کہتے پھرتے تھے کہ یہ شخص لاکھوں میں ایک تھا، بہت ایماندار مخلص اور خوبیوں والا تھا بس
ایک ہی کمی تھی کہ یہ مرزائی تھا۔پھر ظالموں نے پروگرام بنایا کہ آپ کی لاش کو چوک میں لے جا کر پھانسی دیدی جائے۔تب ایک شدید مخالف نے اس وقت عقل سے کام لیا اور آگے بڑھ کر دشمن کو اس حرکت سے منع کیا۔اتنے میں پولیس آپ کی لاش کو ایک چارپائی پر ڈال کر اٹھا لے گئی۔ان کا ایک وفادار کتا ان کی لاش
کے گرد گھومتا رہا اور تین دن بھوکا رہنے کے بعد اس نے بھی صدمے سے جان دیدی۔شہید کو راولپنڈی لے جا کر سپردخاک کر دیا گیا۔جو کتے کی موت ہے یہ بھی اپنے مالک
خطبات طاہر بابت شہداء
161
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
سے وفاداری ظاہر کرتی ہے۔لیکن انسان بد نصیب کو خدا کا وفادار ہونا نصیب نہیں۔مکرم محمد زمان خان صاحب اور مکرم مبارک احمد خان صاحب بالاکوٹ
مکرم محمد زمان خان صاحب اور مکرم مبارک احمد خان صاحب پوڑی، بالا کوٹ تاریخ
شہادت اار جون ۱۹۷۴ء۔مکرم سید بشیر احمد صاحب آف پھگلہ کے بیان کے مطابق مکرم محمد زمان
صاحب اور ان کے بیٹے مبارک احمد خان صاحب کو دشمنان احمدیت نے اارجون ۱۹۷۴ء کو گولیوں کا
نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔ان کی نعشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ان کے گھر بار جلا دئے گئے اور ایک نعش کو
بھی پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔مکرم محمد زمان خان صاحب کے تین بیٹے منیر احمد خان صاحب، منور احمد خان صاحب اور
محمود احمد خان صاحب ایم۔اے بقید حیات ہیں۔مکرم محمود احمد صاحب ملا زمت کرتے ہیں اور منیر
احمد صاحب اور منور احمد صاحب کامیابی کے ساتھ ٹھیکیداری کرتے ہیں۔چند ہفتے قبل مکرم بشیر احمد شاہ
صاحب آف پھگلہ اور مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد مرکز یہ ان کومل کر آئے ہیں۔مکرم محمد زمان
خان صاحب کی اہلیہ ابھی زندہ ہیں اور ماشاء اللہ بڑی صابر و شاکرہ اور باہمت خاتون ہیں۔مکرم سیطی مقبول احمد صاحب جہلم
سیٹھی مقبول احمد صاحب جہلم۔تاریخ شہادت ۲ جولائی ۱۹۷۴ء۔آپ ۱۹۴۲ء میں سیٹھی محمد
اسحاق صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کے والد انتہائی مخلص، نڈر اور بہت جو شیلے احمدی تھے اور وفات
تک زعیم انصار اللہ جہلم تھے۔آپ کے دادا میاں محمد ابراہیم صاحب ابتدائی صحابہ میں سے تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے انجام آتھم میں شائع شدہ ۳۱۳ صحابہ کی فہرست میں آپ کا نام ۲۰۵ نمبر پر تحریہ
فرمایا ہے۔آپ کی دادی جان بھی صحابیہ تھیں۔اسی طرح آپ کے نا نا مکرم شیخ فرمان علی صاحب بھی صحابی
تھے۔یعنی آپ ہر لحاظ سے نجیب الطرفین تھے۔آپ نے ابتدائی تعلیم جہلم میں حاصل کی پھر بی۔اے تک
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے طالبعلم رہے۔پھر جہلم میں مقبول ھوسٹور کے نام سے ذاتی کاروبار شروع کیا۔آپ کی شادی ۱۹۷۴ء میں مردان کے ایک احمدی خاندان میں مشتاق احمد صاحب کی ہمشیرہ سے ہوئی۔واقعہ شہادت : ۲۹ مئی ۱۹۷۴ء کے ربوہ ریلوے سٹیشن کے واقعہ کے بعد جہلم شہر میں بھی
خطبات طاہر بابت شہداء
162
خطبہ جمعہ ۲۵ / جون ۱۹۹۹ء
شرانگیزی کا سلسلہ شروع ہو گیا اور مولوی ہر روز لاؤڈ سپیکروں پر جماعت اور بانی جماعت کے خلاف
زہر اگلنے لگے۔چنانچہ ۱۹۷۴ء کے پُر آشوب حالات میں جہلم شہر میں ایک اوباش نو جوان قتل ہوا تو
مولویوں نے
قتل کا الزام احباب جماعت پر لگا کر جماعت کے خلاف مزید اشتعال انگیزی شروع
کر دی۔مساجد کے سپیکروں اور بازاروں میں قتل و غارت اور لوٹ مار کے بار بار اعلانات کئے گئے۔ایک احمدی سیٹھی عطاء الحق صاحب ایڈووکیٹ کو بھی قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔اس اشتعال
انگیزی کے نتیجہ میں احمدی احباب کے چار گھرانوں اور اڑتالیس (۴۸) کاروباری مراکز کولوٹا گیا اور
بعد میں آگ لگادی گئی۔جب چار دکانوں کو آگ لگائی گئی تو مخالفین کی ملحقہ کچھ دکا نہیں بھی آگ کی
لپیٹ میں آگئیں۔جس پر وقت کے ایس۔پی چودھری محمد رمضان نے اعلان کیا کہ اب آگ نہ
لگائیں اس طرح مسلمانوں کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے،صرف سامان لوٹیں۔ایک دکان کا تالا
الیں۔پی نے خود اپنے پستول سے فائر کر کے توڑا اور دکان لوٹی۔اسی دوران اسلحہ برا در جلوس پولیس
کی نگرانی میں سیٹھی مقبول احمد صاحب کے گھر حملہ آور ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے سیٹھی مقبول
احمد صاحب کے دو بھائی اور بھا وجہ کو شدید زخمی کر دیا۔ان کے بھائی سیٹھی محبوب احمد صاحب کی ایک
آنکھ ہمیشہ کے لئے ضائع ہوگئی۔جلوس دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے اور سیٹھی مقبول احمد صاحب جلوس کی فائرنگ
کی زد میں آکر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔ورثا: شہید مرحوم شہادت کے وقت بیوہ اور ایک بیٹا ممتاز احمد سیٹھی جس کی عمر دو سال تھی
چھوڑ گئے۔اور شہادت کے دوماہ بعد دوسرا بیٹا مقبول ثانی پیدا ہوا جو کہ آج کل رشیا میں میڈیکل فائنل
ائیر میں پڑھ رہا ہے۔بڑا بیٹا ممتاز احمد سیٹھی آسٹریلیا میں یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ان کے
بھائی محبوب احمد سیٹھی صاحب نے ان کی شہادت کے بعد ان کی بیوہ سے شادی کر لی اور بچوں کو اپنی
کفالت میں لے لیا۔مجلس تحفظ ختم نبوت کا سیکرٹری نشر و اشاعت مولوی حافظ محمد اکرم جو کہ جہلم شہر میں اشتعال
انگیزی میں پیش پیش تھا اسے ذیا بیطس کی بیماری لگی۔جسم گلنا سڑنا شروع ہو گیا۔بیوی بچوں نے چھوڑ
دیا، کوئی تیماداری کرنے والا نہ تھا۔اسلام آباد میں ایک مکان میں اس کی وفات ہوئی جس کا تین
خطبات طاہر بابت شہداء
163
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
چار دن بعد علم ہو۔جسم سے شدید بد بو آرہی تھی۔لاش کسی نے جہلم پہنچائی تو اس کے بیوی بچوں
اور سسر نے لاش قبول نہ کی اور کہا کہ اس قسم کے سیاہ کار شخص کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔گھر
سے ایک فرلانگ کے فاصلہ پر مولویوں نے جنازہ پڑھا کر لاش اس کے آبائی گاؤں سمندری ضلع
فیصل آباد بھجوادی۔اس کے علاوہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر مولوی عبدالغفور کے جسم پر بھی ذیا بیطس کے
پھوڑے نکلے اور جسم میں کیڑے پڑ گئے اور بعد ازاں اسی بیماری کے ساتھ مرا۔مجلس تحفظ ختم نبوت کا جنرل سیکرٹری ناصر فد۲۳۱ / مارچ ۱۹۷۴ء کو یوم مسیح موعود کے
جلسہ کے موقع پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسجد احمد یہ جہلم پر حملہ آور ہوا۔اُس نے حقارت سے ٹھوکر
مار کر مسجد کے بیرونی دروازہ کو کھولا جس سے اسی وقت اس کے پاؤں کے ناخن میں تکلیف ہوئی جو
کینسر میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے تین دفعہ اس کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔آخر اسی بیماری کے عذاب
سہتا ہوا مر گیا۔پروفیسر عباس بن عبد القادر صاحب حیدر آباد
پروفیسر عباس بن عبد القادر صاحب : تاریخ شہادت ۲ /ستمبر ۱۹۷۴ء۔آپ بھاگلپور کے
رہنے والے تھے۔1947ء میں تقسیم ملک کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی پھر حیدر آبادسندھ چلے
گئے اور وہیں رہائش اختیار کر لی۔آپ کے والد ماجد پروفیسر سید عبدالقادر صاحب صحابہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام میں سے تھے جو حضرت سیدہ سارہ بیگم صاحبہ حرم حضرت اصلح الموعود رضی اللہ عنہ کے
بڑے بھائی تھے۔عباس شہید بوقت شہادت گورنمنٹ کالج حیدرآباد میں پروفیسر تھے۔اس سے پہلے
آپ تعلیم الاسلام کا لج میں بھی پروفیسر رہے۔آپ کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا۔سب کو جماعت سے
متعارف کروانا اپنا فرض سمجھتے تھے۔آپ کی شہادت کی ظاہری وجہ بھی کثرت سے تبلیغ کرنا ہی بنی۔ساری عمر بے داغ بسر کی اور اعلیٰ اخلاق کے حامل رہے۔واقعہ شہادت ۲ ستمبر ۱۹۷۴ء بروز ہفتہ رات دس بجے آپ کسی دوست کے گھر سے واپس
آرہے تھے کہ ایک شخص نے آپ پر پستول سے فائر کر کے شہید کر ڈالا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔اس سے قبل جمعہ کا دن تھا۔اس دن آپ نے اپنے چندے کی مکمل ادائیگی کی۔یہی بات
خطبات طاہر بابت شہداء
164
خطبہ جمعہ ۲۵ / جون ۱۹۹۹ء
میں نے ابھی سمجھائی ہے کہ جماعت کو کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ موت کب ہوتی ہے۔ان کو تو معلوم ہوتا
ہے یہ تصرف الہی کے تابع سمجھایا گیا تھا کہ آج اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو جاؤں ، چندہ تو ادا ہو
جائے۔چنانچہ اگلے روز ہی مولیٰ کریم کا بلاوا آ گیا۔ورثا : آپ کی اہلیہ حمدی بیگم خدا کے فضل سے زندہ ہیں اور اپنے دو بیٹوں حماد اور عمار کے
ساتھ آج کل امریکہ میں مقیم ہیں۔ان کے علاوہ آپ نے چند بیٹیاں بھی چھوڑ دیں۔بڑی بیٹی مریم
ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب شہید کے بیٹے مسلم کی بیوی ہیں اور ناروے میں مقیم ہیں۔دوسری بیٹی
بسینی امریکہ میں سردار رفیق احمد صاحب انجینئر کی اہلیہ ہیں۔تیسری بیٹی بشری عباس ہیں جو مکرم نصیر
احمد سلیمان صاحب کے ساتھ بیاہی ہوئی ہیں اور ٹورانٹو ( کینیڈا) میں مقیم ہیں۔چوتھی عامرہ عباس
صاحبہ اپنے بھائی عمار کے ساتھ جڑواں پیدا ہوئیں۔عامرہ کی شادی امریکہ میں مقیم ڈاکٹر فیروز پڈر
صاحب سے ہوئی ہے جو ناصر آباد مقبوضہ کشمیر کے باشندے ہیں۔ان کے جڑواں بھائی عمار کی شادی
عنقریب ہونے والی ہے انشاء اللہ۔مکرم ماسٹر ضیاءالدین ارشد صاحب ربوہ
ماسٹر ضیاء الدین ارشد صاحب: یوم شہادت : ۲۹ /ستمبر ۱۹۷۴ء۔آپ ۲۰/اکتوبر ۱۹۱۰ء کو مڈھ
رانجھا میں پیدا ہوئے۔15 سال تک محلہ دار البرکات کے صدر رہے۔مئی ۷۴ء میں ہنگامے شروع
ہوئے تو ربوہ کے بہت سے بے گناہ شہریوں کو پولیس نے دھوکہ سے پکڑ کر سرگودھا جیل میں ڈال
دیا۔جہاں انہیں مختلف اذیتیں پہنچائی جاتی رہیں۔ان اسیران میں ماسٹر صاحب کا بیٹا اور نواسہ بھی
شامل تھے۔ایک روز آپ ان سے ملاقات کے لئے ایک وفد کے ساتھ سرگودھا گئے۔جب واپس
آنے کے لئے سرگودھا ریلوے سٹیشن پر پہنچے تو وہاں چند نقاب پوشوں نے احمدیوں پر فائرنگ کر دی
جس کے نتیجہ میں ۹۔افراد شدید زخمی ہو گئے۔ماسٹر صاحب بھی ان زخمیوں میں شامل تھے۔آپ کے
سر پر گولی لگی۔فائرنگ کے بعد جب نقاب پوش فرار ہو گئے تو احمد یوں نے اپنے زخمی ساتھیوں کو اٹھا کر
گاڑی میں ڈالنا شروع کیا لیکن پولیس نے کہا کہ جب تک رپورٹ درج نہیں ہو جاتی ، زخمیوں کو کہیں
نہیں لے جایا جاسکتا۔چنانچہ زخمیوں کو گاڑی سے نیچے اتارا گیا اور رپورٹ درج کروائی گئی۔جو زیادہ