25 جون 1999ء ماسٹر غلام حسین صاحب ، چوہدری حبیب اللہ صاحب ، سید مولود احمد صاحب ، محمد فخر الدین بھٹی صاحب، محمد زمان خان صاحب اور مبارک احمد خان صاحب ، سیٹھی مقبول احمد صاحب ، پروفیسر عباس بن عبد القادر صاحب، ماسٹر ضیاء الدین ارشد صاحب، عبد الحمید صاحب ، بشارت احمد صاحب چوہدری عبد الرحیم اور چوہدری محمد صدیق صاحب ، رشید و بیگم صاحبہ
شہدائے احمدیت, حصہ 2
خطبات طاہر بابت شہداء
165
خطبہ جمعہ ۲۵ / جون ۱۹۹۹ء
زخمی تھے انہیں سرگودھا ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ماسٹر صاحب بھی تین ہفتے سرگودھا ہسپتال میں
رہے۔پھر آپ کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹر ان کے سر سے گولی نکالنے میں کامیاب نہ
ہو سکے۔کچھ عرصہ بعد انہیں فضل عمر ہسپتال ربوہ منتقل کیا گیا جہاں آپ ۲۹ رستمبر ۱۹۷۴ء کو وفات
پاگئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔آپ نے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور چھ بیٹے چھوڑے جو پاکستان کے علاوہ کینیڈا،
سویڈن وغیرہ میں آباد ہیں۔مکرم عبدالحمید صاحب کنری
عبدالحمید صاحب۔کنری۔تاریخ شہادت ۳ /۱ اکتو بر ۱۹۷۴ء۔۳ /اکتوبر ۱۹۷۴ء کو جماعت
اسلامی کی تحریک پر مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب کے بارہ میں ایک سوچی سمجھی سکیم تیار کر کے یہ مشہور کر دیا
گیا کہ انہوں نے قرآن کریم جلا دیا ہے۔۳/اکتوبر کو جماعت کے خلاف نکالا جانے والا جلوس جو
طالب علموں ، شہر کے اوباشوں اور غنڈوں پر مشتمل تھا اور ان کی پشت پناہی جماعت اسلامی اور پولیس
کر رہی تھی۔ڈاکٹر رشید صاحب کے کلینک پر حملہ آور ہوا اور اسے مکمل تباہ کیا ، پھر ان کے مویشیوں
کے باڑے کو آگ لگا دی۔محترم عبدالحمید صاحب مویشیوں کو بچانے کے لئے اور انہیں کھولنے کے
لئے آگے بڑھے تو ہجوم میں سے کسی نے ان پر گولی چلا دی اور وہ وہیں شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه
راجعون۔شهید مرحوم غیر شادی شدہ تھے۔پسماندگان میں والدین اور بہن بھائی تھے۔آپ کے
والد مکرم سردار احمد صاحب ۱۹۸۷ء میں وفات پاگئے۔مکرم بشارت احمد صاحب آف تهال
بشارت احمد صاحب۔تہال ضلع گجرات : تاریخ شہادت ۷ اکتو بر ۱۹۷۴ء۔بشارت احمد
صاحب ولد غلام حسین صاحب یکم نومبر ۱۹۴۸ء کو موضع تہال ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔مرحوم
پیدائشی احمدی تھے۔مرحوم کے چار بھائی تھے اور ایک بہن تھی۔آپ اپنے بھائیوں میں سب سے
چھوٹے تھے۔آپ نے تہال سے پرائمری پاس کی اور ساتھ ہی قرآن کریم ناظرہ بھی پڑھ لیا۔بعد
ازاں ۱۹۶۶ء میں میٹرک کے بعد آپ فوج میں بھرتی ہوئے۔۱۹۷۴ء میں جماعت احمدیہ کے خلاف ملک گیر تحریک کے دوران نہال بھی لپیٹ میں آگیا
خطبات طاہر بابت شہداء
166
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
اور گردونواح کے چھ گاؤں تہال پر حملہ آور ہوئے احمدیوں کے گھر جلائے گئے ، اس سے پہلے سامان
لوٹا گیا ، مال مویشی چھینے گئے اور عام لوٹ کھسوٹ کی گئی۔ان سنگین حالات
کو دیکھ کر ایس۔پی چیمہ
صاحب نے نہایت دلیری سے ان شر پسندوں کو روکا بلکہ اس ہنگامہ میں بلوائیوں میں سے دو مارے
بھی گئے۔مخالفت وقتی طور پر تو کچھ سرد پڑ گئی مگر چنگاریاں اندر ہی اندر سلگتی رہیں۔۔رمضان المبارک کے مہینہ میں تقریباً چار بجے تنویر احمد اور بشیر احمد جو شہید مرحوم کے بھتیجے
تھے، روتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے۔ان بچوں نے آکر بتایا کہ چند غیر احمدی لڑکے راستہ میں
تھے انہوں نے ہمیں مرزائی مرزائی کہنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی پتھراؤں بھی کیا اور ہم مشکل سے
جان بچا کر نکلے ہیں۔مکرم بشارت احمد صاحب سے برداشت نہ ہوسکا۔اٹھے کہ میں ان کے
گھر والوں کو کہتا ہوں کہ یہ کیا شرافت ہے کہ ہمارے بچوں
کو بھی گلی میں سے نہیں گزرنے دیتے، اپنے
بچوں کو سمجھاؤ۔سب نے روکا آپ نہ جائیں، حالات خراب ہیں مگر آپ نہ مانے اور کہا کہ میں ان کو
محض کہنے جارہا ہوں کون سی لڑائی کرنی ہے، کچھ نہیں ہوتا اور اتنا دب کر کیوں رہیں ، جورات قبر میں
آنی ہے وہ باہر نہیں آسکتی۔چنانچہ آپ ان بچوں کے گھر گئے اور ان کے والدین کو سمجھانے لگے کہ
دیکھیں یہ طریق درست نہیں ہے۔ان بچوں کی والدہ بولی تو کافر ہے ہمارے گھر سے نکل جا۔تو نے
ہمارا صحن ناپاک کر دیا ہے۔آپ باہر نکلے ہی تھے کہ منصوبہ کے مطابق وہ لوگ جو چھپ کر مسلح بیٹھے
تھے پیچھے سے نکل آئے اور آتے ہی آپ پر اندھا دھند لاٹھیوں کے وار کرنے شروع کر دئے۔ایک
لاٹھی آپ کے سر پر لگی جس سے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور آپ بے ہوش ہو کر گر پڑے اور حملہ آور
بھاگ گئے۔آپ کے اقرباء کو جب پتہ چلا تو فوراً موقع واردات پر پہنچے۔آپ میں ابھی زندگی کی
رمق موجود تھی چنانچہ آپ کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر آپ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے مولائے حقیقی سے جا
لے انا لله وانا اليه راجعون۔ورثا : آپ اپنے پیچھے ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑ گئے۔بیٹی کی اب شادی ہو چکی ہے۔مکافات عمل: جس خاندان نے مکرم بشارت احمد صاحب کو شہید کیا تھا ان کا ایک بیٹا ریل
سے گر کر مر گیا اور اس کی لاش کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔جس وقت اس کی نعش گاؤں لائی گئی تو اس میں
سے سخت بدبو آتی تھی۔اس کی بقیہ نرینہ اولاد بھی منشیات کے دھندے میں ملوث ہوگئی اور سارا
خطبات طاہر بابت شہداء
167
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
خاندان برباد ہو گیا یعنی وہ عورت جس نے شرارت کی تھی اس کی اولاد کا یہ حال ہوا۔چودھری عبدالرحیم صاحب اور چودھری محمد صدیق صاحب موسیٰ والا
چودھری عبدالرحیم صاحب شہید اور چودھری محمد صدیق صاحب شہید۔تاریخ شہادت
۲۶ ستمبر ۱۹۷۶ ء۔چودھری عبدالرحیم صاحب ۱۹۱۰ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد صاحب کا نام
چودھری شاہ نواز صاحب اور والدہ کا نام حاکم بی بی صاحبہ تھا۔شہید مرحوم پیدائشی احمدی تھے۔شہادت
کے وقت آپ
کی عمر تقریباً ساٹھ سال تھی۔آپ کا گاؤں تلونڈی جھنگلاں قادیان سے چار میل کے
فاصلہ پر تھا۔۱۹۴۷ء میں ہجرت کر کے اپنے خاندان سمیت گھر والیاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں
رہائش اختیار کی۔چار سال کے بعد فیصل آباد میں سسرال کے ہاں چند سال گزارے۔پھر ۱۹۶۱ء میں
موسیٰ والا چلے آئے کیونکہ آپ کی زمین کی الاٹمنٹ موسیٰ والا میں ہوئی تھی۔واقعہ شہادت: مسجد احمد یہ جو کہ ۱۹۷۴ء سے پہلے کی بنی ہوئی تھی اس میں احمدی اور غیر احمدی
دونوں نماز پڑھتے تھے۔بعد میں ایک اور مسجد تیار کی گئی جو کہ غیر احمد یوں نے گاؤں میں ہی واقع اپنی
زمین پر تعمیر کروائی۔فریقین نے اس میں حصہ ڈالا اور احمدی اور غیر احمدی دونوں اپنی اپنی نما ز علیحدہ
پڑھنے لگے۔گاؤں کے چند شر پسندوں اور ڈسکہ شہر سے مولویوں نے آکر شرارتیں شروع کر دیں۔اندر ہی اندر انہوں نے شرارت کا منصوبہ بنایا۔مسجد کے ارد گر د آباد مقامی لوگ ایک برادری کے تھے
اور آپس میں باہم رشتہ دار تھے جس کی وجہ سے ان کا یہ منصوبہ ظاہر نہ ہو سکا۔اس طرح ۳۰ / رمضان کی
رات آئی اور فیصلہ کے مطابق کہ نماز اسی عید گاہ میں پڑھنی ہے جہاں پر غیر احمدی بھی پڑھتے تھے۔صبح
کی نماز کے بعد چودھری عبدالرحیم صاحب نے اپنے دو بیٹوں کو کہا کہ صفیں وغیرہ عید گاہ لے جائیں
اور ساتھ ہی خود بھی تیار ہو گئے۔شر پسندوں نے منصوبہ کے مطابق ان کے لڑکوں پر حملہ کر دیا۔چودھری عبدالرحیم صاحب اور ان کے بھائی محمد صدیق صاحب جب عید گاہ میں داخل ہوئے تو چند
افراد نے ان دونوں پر بھی کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ذریعہ اچانک حملہ کر دیا جبکہ یہ دونوں خالی ہاتھ
تھے۔چودھری عبدالرحیم صاحب زخموں کی تاب نہ لا کر ایک گھنٹہ کے بعد خالق حقیقی سے جاملے اور
چند گھنٹے بعد چودھری محمد صدیق صاحب نے بھی دم تو ڑ دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔چودھری عبدالرحیم صاحب جماعت احمدیہ موسیٰ والا میں پہلے شہادت پانے والے خوش
خطبات طاہر بابت شہداء
168
خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء
نصیب ہیں۔آپ کی بیوہ امانت بی بی صاحبہ موسیٰ والا میں بقید حیات ہیں۔ان کے علاوہ آپ نے
پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔مکرم عبدالستار زمیندارہ کرتے ہیں۔مکرم فرزند علی صاحب آرمی
ریٹائر ڈ ہیں اور موسیٰ والا میں مقیم ہیں۔مکرم اصغر علی صاحب بھی آرمی ریٹائر ڈ ہیں اور طاہر آباد در بوہ
میں رہائش پذیر ہیں۔مکرم محمد یعقوب صاحب ایر فورس سے ریٹائر ڈ ہیں اور اس وقت لاہور میں مقیم
ہیں۔مکرم ارشد علی صاحب جرمنی میں مقیم ہیں۔بیٹیوں میں سے ایک رضیہ صاحبہ لیہ میں اور دوسری
صفیہ صاحبہ فیصل آباد میں بیاہی گئی ہیں۔چودھری محمد صدیق صاحب کے پسماندگان میں آپ کی بیوی عائشہ بی بی صاحبہ زندہ ہیں
اور موصیہ ہیں۔اولاد تین بیٹوں اور تین بیٹیوں پر مشتمل ہے۔تینوں بیٹے اکبر علی صاحب، ناصر احمد
صاحب اور محمود احمد صاحب بھرو کے خورد ضلع سیالکوٹ میں زمیندارہ کرتے ہیں۔بیٹیوں میں
محترمہ شریفاں بی بی صاحبہ ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں اور سکینہ بی بی صاحبہ اور عزیزہ بی بی صاحبہ
دونوں موسیٰ والا میں بیاہی ہوئی ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے
تمام بچے صاحب اولا د اور خوشحال ہیں۔مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ سانگلہ ہل
رشیدہ بیگم صاحبہ - تاریخ شہادت ۹ / اگست ۱۹۷۸ء۔قاری عاشق حسین صاحب کے
تحریر کردہ حالات کے مطابق ان کی بیگم رشیدہ بیگم صاحبہ سانگلہ ہل شہر کی رہنے والی تھیں۔ان کے
والدین چادر چک نزد مریم آباد ضلع شیخو پورہ کے رہنے والے تھے ، زمیندارہ پیشہ کرتے تھے۔اچھا
کھاتا پیتا گھرانہ تھا۔آپ دنیاوی تعلیم تو حاصل نہ کر سکیں البتہ قرآن کریم ناظرہ اچھی طرح پڑھا ہوا
تھا اور بہت سارے بچوں اور بچیوں کو بھی پڑھایا کرتی تھی۔قبول احمدیت : ۱۹۷۶ء میں جب قاری صاحب نے خدا تعالیٰ کی بشارات کے مطابق
سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق پائی تو رشیدہ بیگم صاحبہ کو بتایا کہ میں تو خدا تعالیٰ کی بشارات
کے تحت احمدی ہو گیا ہوں، اگر آپ بھی احمدیت کو قبول کر لیں تو بہت اچھا ہو ، ورنہ مذہب میں جبر نہیں
ہے۔اس بات پر وہ خاموش ہو گئیں۔کچھ دیر کے بعد کہنے لگیں کہ ابھی نہیں پھر بتاؤں گی۔اسی حالت
میں کچھ عرصہ گزر گیا۔ایک دن ان کے والد اور چا اور کچھ اور لوگ گاؤں سے آئے اور رشیدہ بیگم صاحبہ سے گفتگو
خطبات طاہر بابت شہداء
169
خطبہ جمعہ ۲۵ / جون ۱۹۹۹ء
کرتے رہے اور اس بات پر زور دیتے رہے کہ حافظ تو کافر ہو گیا ہے آپ ہمارے ساتھ بچے لے کر
چلیں۔اس پر رشیدہ بیگم نے کہا کہ اگر حافظ صاحب کا فر ہو گئے ہیں تو میں بھی ان کے ساتھ کا فر ہی
ہوں۔اگر یہ دوزخ میں جائیں گے تو میں بھی دوزخ میں جاؤں گی۔چنانچہ وہ مایوس لوٹ گئے۔۱۹۷۶ء کے جلسہ سالانہ پر ربوہ آئیں۔جب مستورات میں غیر معمولی اخوت اور پیار محبت کا نمونہ
دیکھا تو کہنے لگیں یہ خدائی تصرف ہے ورنہ عورتوں میں اس قسم کی تربیت ہرگز نہیں ہوسکتی۔چنانچہ اسی
سال گھر جا کر باقاعدہ بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گئیں اور آخر دم تک نہایت اخلاص
اور وفاداری سے اس عہد بیعت کو نبھایا اور اس راہ میں ہر دکھ اور قربانی کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ہر
روز گھر میں کئی غیر از جماعت وفود کی صورت میں آتے اور بحث و مباحثہ کرتے اور روحانی اذیت
پہنچاتے مگر باوجود ان کے سخت رویہ کے مرحومہ ان کی بڑے اخلاص اور محبت سے خدمت کرتی تھیں۔مرحومہ خدا کے فضل سے پہلے بھی نماز وروزہ اور تہجد کی پابند تھیں لیکن قبول احمدیت نے تو اس صفت کو
چار چاند لگا دیئے اور وہ بجگانہ نمازوں اور نماز تہجد کے علاوہ اور نوافل بھی بڑے اہتمام سے ادا کر نے
لگیں۔بہت سی سچی خوا میں دیکھنے لگیں۔غریبوں کی بہت مدد کرنے والی اور افراد جماعت کا بہت
احترام اور عزت کرنے والی خاتون تھیں۔جماعتی پروگراموں اور تنظیموں کے ساتھ بہت تعاون اور
دلچسپی کا مظاہرہ کرتی تھیں۔چندہ جات با قاعدگی سے ادا کرتیں اور اپنی خدا داد صلاحیتوں سے عورتوں
میں خوب
تبلیغ کرتی تھیں۔۸/اگست ۱۹۷۸ء کو رمضان المبارک کی تین تاریخ تھی۔قاری صاحب نماز تراویح پڑھا
کر آئے تو دیکھا کہ بیٹھک میں دو مہمان آئے بیٹھے ہیں۔وہ پرانے دوست تھے۔جب ان سے
فارغ ہوکر اندر آئے تو بیوی سے پوچھا کیا بات ہے آپ ابھی تک سوئی نہیں۔کہنے لگیں حافظ جی مجھے
آج نیند نہیں آرہی۔حافظ صاحب نے پوچھا کیا وجہ ہے؟ کہنے لگیں کہ کل رات خدا نے مجھے بتایا ہے
کہ جس لڑکے کو تو نے خود پالا ہے وہ تیرا قاتل ہے۔یہ لڑکا قاری صاحب کا بھتیجا تھا۔عبداللہ نام تھا
اور تقریباً 9 ماہ کی عمر سے ہیں سال کی عمر تک مرحومہ نے اسے پالا تھا۔ان کی سچی خوا میں بھی دیکھیں کتنی
عظیم الشان ہیں، کیسی صفائی سے پوری ہوئیں ان کو یہ یقین تھا۔اس کا کوئی والی وارث نہ تھا۔اب
اپنوں اور غیروں نے اسے ورغلا کر اپنی مربیہ ماں کا مخالف بنادیا تھا۔کہنے لگیں کہ میرا خیال ہے اب
خطبات طاہر بابت شہداء
170
خطبہ جمعہ ۲۵ جون ۱۹۹۹ء
ہمارا یہاں رہنا مناسب نہیں۔سانگلہ ہل چھوڑ کر ہمیں ربوہ چلے جانا چاہئے۔مبادا اس لڑکے سے ہمیں کوئی
نقصان پہنچ جائے۔حافظ صاحب نے کہا صدقہ وغیرہ دو کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔وہ
تو آپ
کا بیٹا ہے ایسا نہیں کرے گا۔لیکن خدا کی بات بہر حال پوری ہونی تھی۔علی الصبح مکرم امیر صاحب
سانگہ ہل اور قاری صاحب ایک دو اور دوست لے کر فیصل آباد ایک احمدی دوست کی تعزیت کرنے چلے
گئے۔وہ لڑ کا عبداللہ جو ایک سال قبل شیخو پورہ چلا گیا تھا گھر میں داخل ہوا۔گھر میں داخل ہوتے ہی اس
نے پہلے ایک بچی جو پرائمری جماعت میں پڑھتی تھی ، حملہ کیا۔لیکن جب وار خالی گیا تو پھر بچوں پر جھپٹنا۔آپ بچوں کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں تو انہیں بچاتی بچاتی خود اس کی گرفت میں آگئیں۔وہ ظالم
چھاتی پر بیٹھ گیا اور چاقو کے وار کرتا رہا۔آپ بے بسی کی حالت میں اسے روکتی رہیں اور کہتی رہیں کہ عبداللہ
بتا تو دو کہ ہمیں کس وجہ سے مار رہے ہو۔کہنے لگا تم کا فر ہوگئی ہو اس لئے مارتا ہوں۔بہر حال جب اس نے
سمجھا کہ اب فوت ہوگئی ہیں تو انہیں چھوڑ کر پھر دوسرے بچوں کی طرف لپکا مگر وہ ادھر ادھر بھاگ چکے
تھے۔قریب ہی سول ہسپتال تھا۔مرحومہ کو اور زخمی بچی کولوگوں نے وہاں پہنچایا۔اس واقعہ کے تقریباً آدھ گھنٹہ بعد قاری صاحب بھی فیصل آباد سے واپس آگئے۔چنانچہ امیر صاحب جماعت سانگلہ ہل کے حکم پر زخمیوں کو فوری طور پر فیصل آبادسول ہسپتال میں
منتقل کر دیا گیا۔وہاں ڈاکٹر ولی محمد صاحب نے بڑے ہی اخلاص، محبت اور توجہ سے آپریشن کیا۔فجزاه الله احسن الجزاء۔ڈاکٹر صاحب تین گھنٹوں کے بعد آپریشن روم سے باہر آئے اور
آتے ہی رو پڑے اور کہا انا لله وانا اليه راجعون۔رشیدہ بیگم فوت ہوگئی ہیں۔بچی کی امید ہے کہ
انشاء اللہ بچ جائے گی۔مرحومہ کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔ایک بیٹے مکرم حافظ عارف اللہ صاحب نے
ایم۔اے عربی کیا ہے اور ربوہ میں ہی کا روبار کر رہے ہیں۔باقی دونوں بیٹے کینیڈا میں مقیم ہیں۔تینوں بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے۔مکرم ملک محمد انور ابن ملک محمد شفیع صاحب تاریخ شہادت ۲۲ / اگست ۱۹۷۸ء۔مگر اب تو
وقت ہو گیا ہے۔یہ میرا خیال ہے اگر آگے جو میرے زمانے کے شہداء ہیں ان کا ذکر چلنا ہے اس سے
پہلے اس کو لے لیں گے۔