2 جولائی 1999ء ملک محمد انور صاحب ، مولوی نور احمد صاحب ، بشیر احمد رشید صاحب، منشی علم دین صاحب ، چوہدری مقبول احمد صاحب ، ماسٹر عبدالحکیم ابڑو صاحب ، ڈاکٹر مظفر احمد صاحب، شیخ ناصر احمد صاحب، چوہدری عبد الحمید صاحب، قریشی عبدالرحمن صاحب، ڈاکٹر عبد القادر چینی صاحب ، ڈاکٹر انعام الرحمان انور صاحب، چوہدری عبد الرزاق صاحب، ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہدا
171
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
عہد خلافت ثالثہ اور خلافت رابعہ کے شہداء
(خطبہ جمعہ فرمودہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں:
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة :۱۵۴ - ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔شہداء کے ذکر کے تسلسل میں پہلے چند خلافت ثالثہ کے شہداء کا ذکر کیا جائے گا جو پہلے
ہونے سے رہ گیا تھا بعد میں خلافت رابعہ کے شہدا کا ذکر شروع کیا جائے گا۔ملک محمد انور صاحب سانگلہ ہل
ملک محمد انور صاحب ابن ملک محمد شفیع صاحب تاریخ شہادت ۲۲ / اگست ۱۹۷۸ء۔آپ
۱۹۴۵ء میں قادیان میں مکرم محمد شفیع صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ اپنے والدین کے اکلوتے
بیٹے تھے۔آپ کے دادا محترم ملک محمد بوٹا صاحب حضرت مسیح موعود کے رفقاء میں سے تھے۔تقسیم ہند
خطبات طاہر بابت شہدا
172
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
کے بعد آپ کے والد صاحب تلاش معاش کے سلسلہ میں مختلف جگہوں پر کام کرتے رہے۔شہادت
کے وقت آپ اور آپ کے والدین چک نمبر ۴۵ مرڈ نز د سانگلہ ہل ضلع شیخو پورہ میں مقیم تھے۔آپ کو
دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔چک نمبر ۴۵ مرڈ کے ایک سکول ٹیچر مکرم را نا محمد لطیف صاحب جب
آپ کی کوششوں کے نتیجہ میں احمدی ہوئے تو گاؤں کے لوگ کھلے عام آپ کی مخالفت کرنے لگے۔۲۲ راگست ۱۹۷۸ء بمطابق ۷ار رمضان المبارک صبح کے وقت آپ کے غیر احمدی چا
ملک محمد رمضان صاحب سانگلہ ہل سے دوائی لے کر آرہے تھے۔رستہ میں ان پر ان کے دشمنوں نے
حملہ کیا مگر وہ تانگہ پر ہونے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئے۔مخالف لاٹھیوں اور برچھیوں سے مسلح تھے۔وہ پیچھا کرتے ہوئے چلے آئے۔مکرم ملک محمد انور صاحب اور آپ کے والد صاحب نے جب گلی میں
شور سنا تو گھر سے باہر نکل آئے کہ معلوم ہو کیا معاملہ ہے۔ان کے چا پر حملہ آور ہونے والوں نے
جب ان کو دیکھا تو انہوں نے ان کے چا کو چھوڑ دیا اور ان کو اور ان کے والد صاحب کو گھیرے میں
لے کر ان پر لاٹھیوں اور برچھیوں سے حملہ کر دیا۔جب آپ شدید زخمی ہو کر گر پڑے تو یہ نعرہ لگاتے
ہوئے اور بھنگڑا ڈالتے ہوئے بھاگ گئے کہ ایک مرزائی کو ہم نے لے لیا مگر دوسرا بچ گیا
ملک محمد انور صاحب کو انتہائی زخمی حالت میں فوری طور پر سانگلہ ہل سے فیصل آباد ہسپتال
پہنچایا گیا جہاں پر مکرم ڈاکٹر ولی محمد صاحب نے آپ کا آپریشن کیا مگر تی کٹ جانے کے باعث آپ
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسی رات اپنے مولائے حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔بوقت شہادت
آپ
کی عمر چونتیس سال تھی۔انا لله وانا اليه راجعون۔ملک محمد شفیع صاحب کو بھی اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے شدید زخم آئے مگر وہ شہادت ان کے
نصیب میں نہ تھی اور ان کے بیٹے کو عطا ہو گئی۔پسماندگان : شہید مرحوم کی بیوہ کا نام صدیقہ بیگم تھا۔بیٹا ملک محمد سرور اور والد ملک محمد شفیع
صاحب جو محلہ دارالعلوم شرقی ربوہ میں رہتے ہیں۔مولوی نوراحمد صاحب آف کوریل کشمیر
مولوی نور احمد ولد غلام محمد جو صاحب موضع کوریل ضلع اسلام آباد ( مقبوضہ کشمیر )۔تاریخ
شہادت ۵/ اپریل ۱۹۷۹ ء۔مولوی نور احمد پیدائشی احمدی تھے۔پرائمری کے بعد قادیان گئے اور
خطبات طاہر بابت شہدا
173
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
مدرسہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔۱۹۳۷ء مولوی فاضل پاس کرنے کے بعد ریاست کشمیر کے محکمہ تعلیم
میں ملا زم ہوئے اور کٹھوعہ اور کشتواڑ کے دور دراز علاقوں میں طویل عرصہ بطور استاد کام کرنے کے بعد
اپنے قریبی گاؤں منز گام میں اپنی ملازمت پوری کی۔ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زمینوں وغیرہ کو سنبھالا
اور ۱۹۷۸ء کے سالانہ جلسہ قادیان میں شمولیت کے لئے آئے مگر کشمیر سے آپ کے بھانجے کی
اچانک وفات کی اطلاع ملنے پر کشمیر چلے گئے۔ابھی آپ کو کشمیر پہنچے چند روز ہی ہوئے تھے کہ ۴ را پریل ۱۹۷۹ء کو پاکستان میں
ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی تو کشمیر میں لوگوں نے جماعت اسلامی کے دیہات
پر حملے شروع کر دیئے۔۱/۵اپریل کو حملوں کا رخ جماعت کی طرف مڑ گیا یا موڑ دیا گیا۔مولوی نوراحمد صاحب کے گاؤں کو ریل کی اکثر آبادی احمدیوں پر مشتمل ہے اور اس سے چند
فرلانگ کے فاصلہ پر آسنور گاؤں ہے جو کوریل سے بہت بڑا ہے اور اس کی بھی ساری
آبادی احمدی ہے۔۵ / اپریل ۱۹۷۹ء کو دن کے دو بجے ہزاروں لوگوں پر مشتمل ہجوم آپ
کے گاؤں کو ریل میں داخل ہوا اور احمدیوں کے پندرہ گھروں کو آگ لگانے اور لوٹنے کے
بعد مولوی نوراحمد صاحب کے گھر کا رخ کیا۔مولوی صاحب نے اپنے مکان کی تیسری منزل
پر اپنے دو بیٹوں مسعود احمد اور شمیم احمد کے ساتھ مل کر حملہ آوروں پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں ہجوم پیچھے ہٹ جاتا اور پھر حملہ آور ہوتا۔اس طرح ساڑھے چار بج
گئے۔غالباً آپ کے پاس کارتوس ختم ہو گئے تھے۔چنانچہ حملہ آور گھر میں داخل ہو گئے۔آپ کے دونوں بیٹے تو بیچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے مگر مولوی نوراحمد صاحب حملہ آوروں کے
قابو میں آگئے۔دشمن آپ کو گھسیٹ کر صحن میں لے آیا اور پتھروں سے کوٹ کوٹ کر آپ کو
شہید کر دیا۔حملہ آور آپ کی لاش کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ان حملہ آوروں میں بہت سے
نوجوان آپ کے شاگر د بھی تھے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔شہید نے اپنے پیچھے اپنی اہلیہ آمنہ بیگم ، دو بیٹے مسعود احمد اور شمیم احمد اور ایک بیٹی
چھوڑے ہیں۔۴ راور ۵ / اپریل کے اس سانحہ میں وادی کشمیر میں اور بھی مختلف احمدی دیہات میں
احمدیوں کے چار سو گھر کوٹے اور جلائے گئے تھے اور کئی مساجد شہید کر دی گئی تھیں۔
خطبات طاہر بابت شہدا
174
مکرم بشیر احمد رشید احمد صاحب آف سری لنکا
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
بشیر احمد رشید احمد صاحب آف سری لنکا تاریخ شہادت ۲۷/ جون ۱۹۷۹ء۔مکرم بشیر احمد
رشید احمد صاحب ، مکرم بے رشید احمد صاحب آف نیگومبوسری لنکا کے بیٹے تھے۔آپ کے دادا محمد
جمال الدین صاحب نے احمدیت قبول کی اور نیگومبو میں جماعت کے ابتدائی احمدیوں میں شمار
ہوئے۔۱۹۷۸ء میں جماعت احمد یہ سری لنکا کی تبلیغی سرگرمیوں کے نتیجہ میں ملاؤں نے جماعت
کی مخالفت بڑے زور شور سے شروع کر دی اور مولویوں کی زیر نگرانی احمدی دوستوں کے گھروں پر حملے
شروع ہوئے اور بہت سے گھر جلائے گئے۔احمدیہ مسجد کو بھی آگ لگائی گئی۔یہ صورتحال تقریباً ایک
سال تک جاری رہی۔جون ۱۹۷۹ء میں بشیر احمد صاحب دو خدام کے ہمراہ نماز عشاء کے بعد مسجد سے گھر آرہے
تھے کہ چارغنڈوں نے چاقوؤں اور خنجروں سے آپ پر حملہ کر دیا۔آپ کے جسم پر چاقوؤں کے اٹھارہ
زخم آئے جن کے نتیجہ میں بشیر احمد صاحب موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔مرحوم کی
شہادت کے وقت بائیس سال عمر تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔آپ کی والدہ ابھی زندہ ہیں۔ان حملہ
آوروں کے خلاف مقدمہ کیا گیا لیکن حکومت میں اُن کے اثر و رسوخ کی وجہ سے فیصلہ اُن کے حق میں
ہو اور اُن کو بری کر دیا گیا لیکن خد کی عدالت سے یہ لوگ بیچ نہ سکے۔ان میں سے ایک شخص چلتی گاڑی
کی زد میں آگیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے اڑ گئے۔دوسرے کو اپنے ہی ساتھیوں نے چاقوؤں سے
حملہ کر کے ہلاک کر دیا اور اسے بھی ریلوے لائن پر پھینک دیا۔باقی دونوں دماغی توازن کھو بیٹھے اور
لمبے عرصہ تک پاگل خانے اور ہسپتال میں زیر علاج رہے۔یہ دونوں اگر چہ ابھی تک زندہ ہیں مگر انتہائی
تکلیف دو حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔مردوں میں شمار ہیں نہ زندوں میں۔محترم منشی علم دین صاحبہ کوٹلی آزادکشمیر
حضرت منشی علم دین صاحبہ کوٹلی آزاد کشمیر۔تاریخ شہادت ۱۳ راگست ۱۹۷۹ء۔حضرت منشی
صاحب نے ۱۹۳۴ء میں کافی جستجو اور مطالعہ کے بعد شرح صدر کے بعد احمدیت قبول کی۔قبول
احمدیت سے قبل جلسہ سالانہ پر قادیان بھی جاتے رہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مصلح
خطبات طاہر بابت شہدا
175
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
موعودؓ کے خطبات اور کتب کا مطالعہ بھی کرتے رہے۔احمدیت قبول کرنے سے قبل آپ کر اہل
حدیث تھے۔آپ چونکہ عرائض نو لیس تھے اس لئے جو لوگ آپ کے پاس درخواستیں لکھوانے کی غرض
سے آتے ، آپ انہیں تبلیغ کرتے رہتے۔بعض اوقات انہیں کہتے کہ الفضل کا یہ صفحہ پڑھ کر سناؤ تو
تمہارے درخواست لکھنے کا معاوضہ نہیں لوں گا۔جس دن آپ کی شہادت ہوئی اس سے پہلے تمام
رات خدا تعالیٰ کی عبادت میں گزاری۔آپ شہادت کے روز یعنی ۱۳ راگست ۱۹۷۹ء کو دن کے تقریبا
ساڑھے نو بجے گھر سے کچہری کی طرف تشریف لے جارہے تھے کہ دشمن نے آپ کا گلا کاٹ کر آپ کو
شہید کر دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔خدائی انتقام : قاتل کے قید ہونے پر گو اس کے خاندان نے اسے بغرض علاج ضمانت پر تو
رہا کرالیا تھا لیکن تقدیر الہی غالب آ کر رہی اور قاتل پاگل ہو گیا اور گھر والوں کے لئے اور علاقہ کے
لئے وحشت وخوف اور دہشت کی ایک علامت بن گیا۔گھر والے اسے مقفل رکھتے۔پھر اس کے
خاندان نے مختلف ذرائع سے اس کے قول و فعل کی ذمہ داری سے اعلانیہ بریت کا اعلان کر دیا اور
اسے آزاد چھوڑ دیا۔قاتل احمدی کا روباری حضرات کی دکانوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر پہروں کھڑا رہتا
تھا۔شاید ضمیر کی ملامت کی وجہ سے یا الہی پکڑ کے خوف سے۔پھر عرصہ سات سال گیارہ ماہ اور ہیں
دن کی ذلت آمیز زندگی گزارنے کی بعد قاتل نے ۳ / مارچ ۱۹۸۷ء کو نشہ آور دوائیں کھا کر خوش کشی
کر لی۔ہر شریف النفس شہری قاتل کی موت کو الہی قہر گردانتا ہے۔اور وہ علاقہ کے لئے عبرت کا نشان
بن گیا۔قاتل کے خاندان کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔والد کبر سنی اور جوان اولاد کی نا گہانی اور قہری موت
کی وجہ سے حواس باختہ ہو چکا ہے اور سارا خاندان ہی قہر الہی کا نشانہ بن چکا ہے۔مکرم چودھری مقبول احمد صاحب پنوں عاقل
چودھری مقبول احمد صاحب، پنوں عاقل سندھ۔تاریخ شہادت ۱۹ فروری ۱۹۸۲ء۔مقبول
شہید کی بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میرے شوہر مقبول احمد نے ۱۹۶۷ء میں بیعت کی۔احمدیت قبول
کرنے کے بعد مولوی آپ کو بہت تنگ کرتے ، دھمکیاں دیتے ، رات کو گھروں پر پتھراؤ کرتے اور
دروازے کھٹکھٹاتے تھے۔آپ کا لکڑی کا آرا تھا۔ایک دن ایک نقاب پوش لکڑی خریدنے کے بہانے
آیا اور خنجر نکال کر آپ پر پے در پے وار کئے اور وہیں شہید کر دیا۔
خطبات طاہر بابت شہدا
176
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
شہادت کے بعد ان کی بیوی کے سسرال والوں نے جو غیر احمدی تھے بیوی سے کہا کہ
احمدیت چھوڑ دو تو ہم تمہیں پناہ دیں گے۔دشمن بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ احمدیت چھوڑ دو اور
ہمارے ساتھ مل جاؤ لیکن انہوں نے ان سب باتوں کو حقارت سے رد کر دیا اور ان سے کہا کہ جو کچھ
کر سکتے ہو کر گز رو کسی قیمت پر بھی میں احمدیت کو نہیں چھوڑوں گی جس کی خاطر میرے شوہر کو آپ
نے شہید کیا ہے۔پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔شہید کے بڑے بیٹے عتیق الرحمان
صاحب آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور شادی شدہ ہیں۔بڑی بیٹی رضیہ بیگم صاحبہ بھی شادہ شدہ ہیں۔باقی
بچے والدہ کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آباد ہیں۔عہد خلافت رابعہ کے شہداء
یہ خلافت ثالثہ کے بقیہ شہداء کا ذ کر تھا۔اب خلافت رابعہ کے شہداء کی پہلی پیش کی جارہی ہے۔ماسٹر عبدالحکیم صاحب ابڑ ولاڑکانہ
محترم ماسٹر عبدالحکیم ابرو شہید دور خلافت رابعہ کے پہلے اور سندھ میں سندھی قوم کے بھی
پہلے شہید ہیں۔۱۰ را پریل ۱۹۳۲ء کو پیدا ہوئے۔نہایت غربت اور تنگدستی میں پرورش پائی اور ایام
طفولیت میں ہی شفقت پدری سے محروم ہو گئے۔ملازمت کے ساتھ ساتھ تعلیم جاری رکھتے ہوئے
سندھ یو نیورسٹی سے ایم۔اے، ایم۔ایڈ پاس کر لیا۔قرآن کریم کے عاشق تھے۔گھر میں بچوں کو اس
وقت تک ناشتہ کی اجازت نہ تھی جب تک تلاوت قرآن کریم نہ کرلیں۔تبلیغ کے شیدائی تھے اور کوئی
موقع پیغام حق پہنچانے کا ہاتھ سے نہ جانتے دیتے تھے۔حتی کہ سرکاری دفاتر میں جماعتی اخبارات
اور رسائل جاری کروا دیئے۔خلافت احمدیہ سے آپ کو عشق تھا۔خود بھی بار بار مرکز تشریف لاتے اور
دوسروں کو بھی نہ صرف تلقین کرتے بلکہ بعض کے سفر کے اخراجات بھی خود برداشت کرتے۔بوقتِ
شہادت جماعت احمد یہ وارہ کے صدر تھے۔واقعہ شہادت : ۱۲ / اپریل ۱۹۸۳ء کو صبح دو بجے کے قریب دو آدمی آپ کے گھر میں گھس
آئے۔ان کے پاس کلہاڑیاں تھیں۔ان کا ارادہ ابتدا صرف آپ کو ختم کرنا تھا۔آپ اس وقت سو
رہے تھے۔انہوں نے آپ پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کئے۔حملہ آوروں اور شہید کی آوازیں سن
خطبات طاہر بابت شہدا
177
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
کر باقی افراد خانہ بھی بیدار ہو گئے۔آپ کے ایک بیٹے مکرم ریاض احمد صاحب ناصر مربی سلسلہ نے
جوان دنوں جامعہ احمدیہ میں پڑھتے تھے اور چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے ،حملہ آوروں میں سے ایک
کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ان
کو بھی زخمی کر دیا گیا اور وہ بے ہوش ہو کر پڑے۔آپ کی اہلیہ محترمہ کے سر
پر بھی کلہاڑی کے کاری زخم لگائے گئے اور آپ کی بچی بھی زخمی ہوئی۔آپ نے زخمی ہونے کی حالت
میں بھی لوگوں سے یہی کہا کہ جس مسلک کو میں نے اپنایا ہے خدا کی قسم وہ جھوٹا نہیں ہے، نہ ہی میں
نے کوئی بزدلی دکھائی ہے اور نہ ہی میرے قدم اس رستے میں ڈگمگائے ہیں۔ہاں میرے مقدر میں
اے مخالفو! شہادت ہے اور تمہارے مقدر میں نحوست اور ہلاکت کے سوا کچھ نہیں۔پھر آپ نے بآواز
بلند سندھی میں یہ نعرہ لگایا احمدیت کچی آہے، احمدیت کچی آہے، احمدیت کچی آہے۔آپ نے حالت
نزع میں واقف زندگی بیٹے ریاض احمد ناصر کو نصیحت فرمائی کہ ”میں تو اب بچ نہیں سکوں گا۔مگر یاد رکھو
احمدیت بالکل سچی اور برحق ہے اور تم اپنا وقف ہرگز نہ تو ڑ نا حملہ کے قریباً ایک گھنٹہ بعد آپ مولائے
حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔آپ کی نماز جنازہ کھنڈو میں ہوئی۔آپ کے گھر کے پاک نمونہ اور آپ
کی بلا امتیاز خدمت
خلق کے غیر احمدی بھی معترف تھے۔یہی وجہ تھی کہ بارہ ہزار لوگ آپ کے جنازے میں شریک تھے
جن میں ماحول کے دیہات کے لوگ بھی بکثرت شامل تھے۔بہت سے غیر احمدی افراد بھی دھاڑیں
مار مار کر رورہے تھے۔پہلے آپ کو کھنڈو میں امانتاً دفن کیا گیا اور پھر ۲۶ دسمبر ۱۹۸۳ء کومیت ربوہ لائی گئی
جہاں بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق آپ کے جسم پر کلہاڑیوں کے ستائیس زخم تھے جن سے
بعض دو سے تین انچ تک گہرے تھے۔جب صبح کو ہائی سکول کے لڑکوں کو اپنے مہربان اور شفیق استاد
کے وحشیانہ قتل کی خبر ملی تو انہوں نے جلوس نکالا اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور ان پر فوجی
عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔قاتل ۱۶ار اور ے اور اپریل کو گرفتار کر لئے گئے۔پسماندگان میں شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور چار بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔بڑے بیٹے مکرم ریاض احمد صاحب ناصر مربی سلسلہ ہیں اور شادی شدہ ہیں۔دوسرے بیٹے امتیا ز احمد
صاحب ابڑو آسٹریلیا میں ہیں اور شادی شدہ ہیں۔باقی دو بیٹے مکرم افتخار احمد صاحب ابڑو اور مکرم
خطبات طاہر بابت شہدا
178
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
عبدالسمیع صاحب ابڑو اور دو بچیاں مکرمہ تہمینہ پروین صاحبہ اور مکر مہ امتہ الاعلی نصرت پری صاحبہ والدہ
کے ساتھ ربوہ میں مقیم ہیں۔جب کہ تیسری بیٹی مکرمہ نعیمہ پروین صاحبہ شادی شدہ اور ان کے شوہر
سیف اللہ شاہ صاحب ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہیں۔ڈاکٹر مظفر احمد صاحب شہید امریکہ
-
ڈاکٹر مظفر احمد صاحب شہید۔ڈیٹرائٹ (امریکہ)۔یوم شہادت ۸ /اگست ۱۹۸۳ء۔امریکہ کی سرزمین پر اپنے خون سے شجر احمدیت کی آبیاری کرنے والے پہلے شہید ڈاکٹر مظفر احمد
صاحب ۱۹۴۶ء میں ماہل پور ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔اس طرح شہادت کے وقت ان کی عمر
۳۷ سال تھی۔آپ کے والد محترم کا نام رشید احمد تھا۔آپ نے تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے F۔Sc
کرنے کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ۱۹۷۱ء میں M۔B۔B۔S کیا اور پھر آرمی
میڈیکل کور میں شامل ہو گئے۔۱۹۷۵ء میں امریکہ چلے گئے اور بہت سے ہسپتالوں میں کام کرنے
کے بعد بالآخر ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں کام شروع کر دیا۔آپ نے صرف ایک اچھے
ڈاکٹر تھے بلکہ ایک کامیاب داعی الی اللہ بھی تھے۔شہادت کے وقت بھی آپ امریکہ کے نیشنل جنرل
سیکرٹری اور علاقائی قائد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔عیسائیت کے موضوع پر آپ
خاص دسترس رکھتے تھے۔چنانچہ آپ اپنے سٹاف کے عیسائی ممبران کے ساتھ عیسائیت کے موضوع
پر بحث مباحثے کرتے رہتے۔۱۹۸۳ ء کے جلسہ سالانہ امریکہ میں شمولیت کی تیاری کر رہے تھے کہ
۸ اور ۹ راگست کی درمیانی رات ایک سیاہ فام آپ کو ملنے گھر آیا۔آپ اسے تبلیغ کرتے رہے۔بعد
ازاں جب آپ اس کو الوداع کہہ کر دروازے کی طرف مڑے تو اس نے پیچھے سے فائر کر دیا۔ایک
گولی گردن کے پیچھے گی، دو گولیاں آپ کے چہرے اور بازوؤں میں سے گزر گئیں اور آپ موقع پر
ہی شہید ہو گئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔بعد ازاں اسی قاتل نے جماعتی مرکز کو بھی بم سے
اڑانے کی کوشش کی لیکن خود بھی ساتھ ہی جل مرا اور اس طرح کیفر کردار کو پہنچا۔۱۵ را گست ۱۹۸۳ء کو شہید کی میت دو بجے شب کراچی پہنچی اور ۱۶ اگست کو آپ کی میت
پہلے لاہور، چونڈہ اور پھر اسی روز ربوہ لائی گئی۔ربوہ میں شہید کا جنازہ میں نے پڑھایا اور شام چھ بجے
آپ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔اس کی شہادت پر میں نے ۱۲ / اگست ۱۹۸۳ء کو مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ
خطبات طاہر بابت شہدا
کے دوران کہا:
179
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
رہے ہیں۔” اے ڈیٹرائٹ اور امریکہ کے دوسرے شہروں میں بسنے والے
احمد یو!“ اور وہ بھی جو امریکہ سے باہر بس رہے ہو یعنی ”اے مشرق اور مغرب
میں آباد اسلام کے جاں شارو ! اس عارضی غم سے مضمحل نہیں ہونا کہ یہ ان گنت
خوشیوں کا پیش خیمہ بننے والا ہے
دنیا میں جتنی ترقیات احمدیت کو نصیب ہو رہی ہیں انہی شہدا کے خون کے قطرے رنگ لا
اس شہید کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہے اور اس راستہ سے ایک انچ
بھی پیچھے نہ ہٹو جس پر چلتے ہوئے وہ مرد صادق بہت آگے بڑھ گیا۔تمہارے
قدم نہ ڈگمگائیں تمہارے ارادے متزلزل نہ ہوں“۔اے مظفر تجھ پر سلام کہ تیرے عقب میں لاکھوں مظفر آگے بڑھ
کر تیری جگہ لینے کے لئے بے قرار ہیں۔اور اے مظفر کے شعلہ حیات کو بجھانے
والو! تم نے تو اسے ابدی زندگی کا جام پلا دیا۔زندگی اس کے حصہ میں آئی اور
موت تمہارے مقدر میں لکھ دی گئی۔( خطبات طاہر جلد دوم صفحہ ۴۲ - ۴۲۲)
پس ماندگان میں بیوہ مکرمہ آسیہ بیگم صاحبہ کے علاوہ دو بیٹے چھوڑے۔بڑے بیٹے عزیزم
غفنفر احمد صاحب آپ کی شہادت کے وقت چار سال کے تھے اور اس وقت میری لینڈ یو نیورسٹی میں
کمپیوٹر انجینئر نگ میں ڈگری کر رہے ہیں۔دوسرے بیٹے جعفر منصور احمد ، باپ کی شہادت کے دو ماہ
بعد پیدا ہوئے۔اس وقت پندرہ سال کے ہیں اور ہائی سکول کی تعلیم مکمل کر کے آگے پڑھ رہے ہیں۔شیخ ناصر احمد صاحب شہید اوکاڑہ
شیخ ناصر احمد شہید اوکاڑہ۔تاریخ شهادت : ۱۸ رستمبر ۱۹۸۳ء۔مکرم شیخ ناصر احمد صاحب
۱۹۴۲ء میں موگہ ضلع فیروز پور انڈیا میں محترم شیخ فضل محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کے دادا
حضرت شیخ دین محمد صاحب کو 1903 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریری بیعت کرنے کی
سعادت نصیب ہوئی۔قیام پاکستان کے بعد آپ کے والدین اوکاڑہ میں آباد ہوئے اور کپڑے کا
خطبات طاہر بابت شہدا
180
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
کاروبار شروع کیا۔آپ بھی اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں شریک ہو گئے اور کچھ عرصہ بعد اپنا علیحدہ
کاروبار شروع کر دیا۔جو گاہک ایک دفعہ آتا وہ آپ کے حسن سلوک اور دیانت داری سے متاثر ہوتا
اور آپ کے اخلاق کا گرویدہ ہو جاتا۔مرحوم سلسلہ کے فدائی تھے اور نظام جماعت سے بہت اخلاص کا
تعلق رکھتے تھے۔۱۲ / اگست ۱۹۸۳ء کے خطبہ جمعہ میں جب میں نے ڈاکٹر مظفر احمد شہید امریکہ کا ذکر کیا تو
آپ کی طبیعت پر اس کا بہت گہرا اثر ہوا اور آپ نے انتہائی حسرت سے یہ جملہ کیا کہ یہ تو قسمت
والوں کو ملتی ہے۔ایک ماہ بعد ہی ۱۸ ستمبر ۱۹۸۳ء کوعید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد واپس اپنے گھر
آئے تو قربانی کا بکرا ذبح کرنے والے قصاب کی آمد میں قدرے تاخیر ہونے پر اسے دیکھنے گھر سے
باہر نکلے ہی تھے کہ ایک شقی القلب محمد اسلم نے احمدیت دشمنی میں ان کی پسلی میں چھرا گھونپ دیا۔خون
بہنے لگا لیکن آپ کو اس بات کا احساس تک نہ ہوا کہ زخم کاری ہے۔زخم پر ہاتھ رکھ کر خود ہی قریبی ڈاکٹر
کے پاس گئے۔ڈاکٹر نے زخم کی نوعیت دیکھ کر ہسپتال جانے کا مشورہ دیا۔بھائیوں نے آپ کو
سی۔ایم۔ایچ اوکاڑہ چھاؤنی پہنچایا۔اس عرصہ میں خون کافی بہ چکا تھا جس کی وجہ سے آپ جانبر نہ
ہو سکے اور عزیزوں سے باتیں کرتے کرتے دم توڑ دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔قاتل کو پولیس کے حوالہ کیا گیا۔یہ شخص اسی شہر کا رہنے والا تھا۔اس نے بیان دیا کہ میں نے
قتل کیا ہے کیونکہ ناصر نے رسول اکرم ﷺ کی بہت توہین کی (نعوذ باللہ من ذالک ) جسے میں
برداشت نہ کر سکا۔حالانکہ وار کرنے سے پہلے آپ کی اس سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔۵ فروری
۱۹۸۵ء کومحمد الیاس ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ نے مجرم کو صرف تین سال قید کی سزا دی اور فیصلہ میں لکھا
کہ قاتل چونکہ پہلے ہی دو سال سے جیل میں ہے اس لئے یہ دوسال اس کی سزا سے منہا ہوں گے۔پسماندگان میں شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور چار بیٹے یاد گار چھوڑے۔جن
ایسے لوگوں کا ذکر ہوتا ہے اگر کسی کے علم میں ہو کہ آزادی کے بعد ان پر کیا بنی تو مہربانی فرما کر وہ اب
بھی مجھے مطلع کر دیں تا کہ وہ ہماری تاریخ کا حصہ بن جائے۔مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور چار بیٹے یاد گار چھوڑے۔بابر احمد شادی شدہ ہیں اور
کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں۔ڈاکٹر عامر محمود صاحب ( امیر ضلع اوکاڑہ ) اوکاڑہ میں محمود پولی کلینک
خطبات طاہر بابت شہدا
181
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
کے نام سے پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں اور نصرت جہاں سکیم کے تحت تین سال کا وقف کر کے ستمبر
۱۹۹۳ء سے ستمبر ۱۹۹۶ ء تک اپا پا لیگوس ( نائیجیریا) میں خدمت سرانجام دے چکے ہیں۔شادی شدہ
ہیں لیکن ابھی اولاد کوئی نہیں۔اللہ انہیں پاکیزہ اولاد سے نوازے۔اس وقت نائب قائد ضلع اور ناظم
خدمت خلق ضلع ہیں۔مکرم اظہر محمود ناصر صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور سول انجینئر نگ میں
Ph۔D کرنے کے لئے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔لقمان احمد طاہر صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور
لقمان کارپوریشن کے نام سے اوکاڑہ میں کیمیکلز کا کام کرتے ہیں اور خدام الاحمدیہ کی ضلعی عاملہ میں
ناظم اشاعت، ناظم مال، ناظم عمومی کے علاوہ جماعت کے نائب سیکرٹری جائیداد ہیں۔مکرمہ بنٹی ناصر
صاحبہ ہومیو پیتھک فائنل ائر کی طالبہ ہیں اور ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔لجنہ اوکاڑہ شہر کی جنرل سیکرٹری
کے طور پر خدمت کر رہی ہیں۔شہید مرحوم کی بیوہ ضلع اوکاڑہ کی لجنات کی نائب صدر ہیں۔مکرم چودھری عبد الحمید صاحب محراب پور
چودھری عبدالحمید صاحب شہید محراب پور سندھ : تاریخ پیدائش ۱۰ / اپریل ۱۹۸۴ء۔آپ
۱۹۴۷ء میں چودھری سلطان علی صاحب مرحوم کے ہاں ملتان میں پیدا ہوئے۔۱۹۵۷ء میں میٹرک
اور ۱۹۵۹ء میں F۔Sc پاس کیا۔بعد ازاں جب آپ کے والد تجارت کے سلسلہ میں محراب پور
جا کر آباد ہوئے تو آپ بھی اپنے والد کے کاروبار سے منسلک ہوئے۔آپ کے والد خاندان بھر میں
اکیلے احمدی تھے۔آپ نے 13 سال کی عمر میں خود بیعت کی۔بوقت شہادت آپ محراب پور ضلع
نوابشاہ کی جماعت احمدیہ کے صدر تھے۔واقعہ شہادت : ۱۰ار اپریل ۱۹۸۴ء کو دس بجے کے قریب ایک غیر احمدی عالم مولوی شاہ محمد
صاحب کی عیادت کے بعد اپنی آڑھت کی دکان کی طرف آرہے تھے۔راستہ میں ایک جلد ساز کی
دکان پر بچوں کی کتابیں جلد کروانے کے لئے دی ہوئی تھیں۔اس دکاندار سے کتابوں کے بارہ میں
پوچھ کر آپ نے سائیکل چلایا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک شخص سچل سومرو نے آواز دی کہ عبدالحمید میری
بات سننا آواز سن کر آپ نے سائیکل سے پاؤں نیچے رکھا ہی تھا کہ اس نے پیچھے سے آکر آپ کے
سینے میں تیز چھری گھونپ دی۔آپ سائیکل سے اتر کر نیچے بیٹھ گئے اور اپنے ہاتھ سے چھری پکڑ کر
سینے سے باہر نکای مگر اس کے زخم سے سے آپ کا پھیپھڑا بری طرح مجروح ہو گیا تھا۔قریبی ہسپتال
خطبات طاہر بابت شہدا
182
خطبہ جمعہ ۲ ر جولائی ۱۹۹۹ء
سے مرہم پٹی کے بعد نوابشاہ ہسپتال لے جاتے ہوئے آپ راستہ میں ہی اپنے مولا کے حضور حاضر
ہو گئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔قاتل کو لوگوں نے موقع پر ہی پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔اس نے کہا کہ یہ قادیانی ہے اور
میں نے اسی لئے مارا ہے اور جہاد کیا ہے۔بہر حال اس پر مقدمہ چلا اور قریبا تین سال بعد رجب علی
ایڈیشنل سیشن جج نے اسے تین سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ یہ فیصلہ میں لکھا کہ ملزم ۱۰ را پریل ۱۹۸۴ء
سے ۱۳ رمئی ۱۹۸۶ ء تک جیل میں رہا ، قید کا یہ عرصہ اس کی سزا سے منہا ہوگا۔گویا عملاً اسے کوئی بھی سزا
نہ دی گئی۔یہ بھی معلوم ہوا کہ شہید مرحوم نے اپنے آخری لمحات میں اپنے بیٹوں اور بڑے بھائی کو
وصیت کی کہ قاتل کے خلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔کیونکہ میں نے اسے معاف
کر دیا ہے اور مجھے اس کی بدولت اعلیٰ وارفع مقام نصیب ہو رہا ہے۔شہید مرحوم بہت شگفتہ مزاج اور
ہنس مکھ تھے۔حقوق اللہ کے علاوہ حقوق العباد کا بھی خیال رکھتے تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ
چودھری صاحب کے قاتل اور اس کے اہل خانہ کی تمام ضروریات ایک عرصہ تک چودھری صاحب
مرحوم نے اپنی جیب سے پوری کیں لیکن اس نے علماء سوء کے بہکانے پر اپنے ہی محسن کو شہید کر دیا۔شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے چھوڑے ہیں۔جن کی تفصیل یہ ہے
منور احمد محراب پور کے صدر جماعت اور قائد علاقہ سکھر ڈویثرن ہیں۔حافظ محمد ناصر صاحب جرمنی میں
مقیم ہیں۔محمد احسن صاحب محراب پور میں رہائش پذیر ہیں۔مظفر حسن صاحب اور محمد اسلم صاحب
دونوں بھائی ہالینڈ میں آباد ہیں۔بیٹیاں بشری فضیلت صاحبہ اور سلمی ندرت صاحبہ شادی شدہ ہیں۔اور یہ سارے بچے اپنے گھروں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہیں اور دینی و دنیاوی
خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب شہید سکھر
شہادت قریشی عبدالرحمن صاحب شہید ،سکھر۔تاریخ شہادت یکم رمئی ۱۹۸۴ء۔مکرم قریشی
عبدالرحمن صاحب 1911ء میں سیالکوٹ کے ایک گاؤں دولت پور میں حضرت قریشی غلام محی الدین
صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں پیدا ہوئے۔تعلیمی زندگی کا آغاز پسرور سے کیا اور
انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد ۱۹۳۲ء میں ریلوے ہائی سکول سکھر میں ایک معلم کی حیثیت