2 جولائی 1999ء ملک محمد انور صاحب ، مولوی نور احمد صاحب ، بشیر احمد رشید صاحب، منشی علم دین صاحب ، چوہدری مقبول احمد صاحب ، ماسٹر عبدالحکیم ابڑو صاحب ، ڈاکٹر مظفر احمد صاحب، شیخ ناصر احمد صاحب، چوہدری عبد الحمید صاحب، قریشی عبدالرحمن صاحب، ڈاکٹر عبد القادر چینی صاحب ، ڈاکٹر انعام الرحمان انور صاحب، چوہدری عبد الرزاق صاحب، ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب

شہدائے احمدیت, حصہ 2

ڈاکٹر مظفر احمد صاحب امریکہ
شہادت ۱۹۸۳ء
شیخ ناصر احمد صاحب اوکاڑہ
شہادت ۱۹۸۳ء
قریشی عبدالرحمن صاحب سکھر
شہادت ۱۹۸۴ء
ڈاکٹر عبدالقادر صاحب فیصل آباد
شہادت ۱۹۸۴ء
چوہدری عبدالحمید صاحب محراب پور
شہادت ۱۹۸۴ء

ڈاکٹر انعام الرحمن صاحب گھر
شہادت ۱۹۸۵ء
چوہدری عبدالرزاق بھر یا روڈ
شہادت ۱۹۸۵ء
ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر حیدرآباد
شہادت ۱۹۸۵ء
چوہدری محمود احمد اٹھوال پنوں عاقل
شہادت ۱۹۸۵ء
مرز امنور بیگ صاحب لاہور
شہادت ۱۹۸۶ء

خطبات طاہر بابت شہدا
183
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
سے متعین ہوئے اور یہیں سے ریٹائر ہوئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد آپ پنجاب آنا چاہتے تھے لیکن
حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشاد پر سکھر میں ہی قیام کیا۔اڑتالیس سال تک مختلف دینی
خدمات پر مامورر ہے۔شہادت کے وقت آپ سکھر اور شکار پور کے اضلاع کی جماعتوں کے امیر
تھے۔آپ نہایت مخلص، ہمدرد، عبادت گزار اور فنافی اللہ احمدی تھے۔آپ کا اکثر وقت احمد یہ دارالذکر
میں ہی گزرتا تھا۔واقعہ شہادت: یکم رمئی ۱۹۸۴ء کو آپ مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے کے بعد اپنے گھر
واپس آرہے تھے کہ رستہ میں چھپے ہوئے چھ حملہ آوروں نے آپ پر برچھیوں اور خنجروں سے حملہ
کر دیا۔ایک حملہ آور نے بائیں طرف سے آپ پر تین وار کئے جن میں سے ایک آپ کے پیٹ
میں لگا اور انتڑیاں باہر نکل آئیں۔زخمی حالت میں آپ گھر کی طرف چلے تو دوسرے حملہ آور نے
بلم نما ہتھیار سے پیٹھ پر آٹھ اور بائیں کنپٹی پر ایک وار کیا۔شور سن کر گھر کی مستورات باہر نکلیں تو
ابھی آپ زندہ تھے۔آپ نے سختی سے ان کو واپس جانے کی ہدایت کی۔قاتلوں کے بھاگ
جانے کے بعد آپ کے اہل خانہ آپ کو گھر لے آئے۔آپ کی بہو نے پانی پلایا لیکن پانی ابھی
حلق سے نیچے نہیں اترا تھا کہ آپ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے حقیقی مولا سے جاملے۔انا للہ وانا
اليه راجعون۔قریشی صاحب شہید کے قتل کا مقدمہ تو درج ہوا مگر پولیس نے کسی قاتل کو گرفتار
نہیں کیا۔شہید مرحوم کے پسماندگان میں چھ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔آپ کے دو بڑے بیٹے قریشی
ناصر احمد صاحب ایم۔اے پروفیسر گورنمنٹ کالج سکھر اور قریشی مبارک احمد صاحب مربی سلسلہ وفات
پاچکے ہیں۔جب کہ باقی بیٹوں میں سے قریشی منور احمد صاحب M۔Sc ایگریکلچر آفیسر حیدر آباد میں
رہائش پذیر ہیں۔قریشی رفیع احمد صاحب سابق اسیر راہ مولی سکھر میں ملازم ہیں اور ان کے اہل خانہ
ربوہ میں مقیم ہیں۔قریشی نعیم احمد صاحب سکھر میں رہتے ہیں اور کھاد کی فیکٹری میں ملازم ہیں۔قریشی
حنیف احمد صاحب اپنے خاندان کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔آپ کی دونوں بیٹیاں نصرت
بیگم صاحبہ اور فضیلت بیگم صاحبہ شادی شدہ ہیں اور کراچی میں آباد ہیں۔سارا خاندان اللہ کے فضلوں کا
گواہ بنا ہوا ہے۔

خطبات طاہر بابت شہدا
184
مکرم ڈاکٹر عبد القادر صاحب چینی فیصل آباد
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
ڈاکٹر عبد القادر صاحب چینی شہید۔فیصل آباد : تاریخ شہادت ۱۶ جون ۱۹۸۴ء۔ڈاکٹر
عبدالقادر صاحب ولد قاری غلام مجتبی صاحب (صحابی حضرت مسیح موعود ) نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول
قادیان میں پائی۔پھر آپ MBBS کر کے نہایت کامیاب فزیشن اور سرجن بنے۔فیصل آباد میں
مقیم تھے اور نہایت مخلص احمدی تھے۔اپنی شرافت اور نیک دلی کی وجہ سے خاص و عام میں مقبول تھے۔ہر دل عزیز اور فرض شناس تھے اور خدمت خلق کے جذ بہ سے سرشار تھے۔۶ ارجون ۱۹۸۴ء کو دن کے تقریباً پونے بارہ بجے پیپلز کالونی فیصل آباد میں آپ اپنی کوٹھی
میں موجود تھے اور روزے سے تھے کہ ایک شخص نعیم اللہ ہاشمی بیماری کے بہانے آپ کی کوٹھی پر آیا آپ
نے اسے اندر بلالیا۔اس نے پیٹ درد کی شکایت کی چنانچہ ڈاکٹر صاحب اسے دیکھنے کے لئے نیچے
جھکے تو اس نے چھرے سے آپ کے بازو پر ایک اور پیٹ میں دو وار کئے اور بھاگ گیا۔آپ کا ملازم
شورسن کر قاتل کے پیچھے بھاگا اور تھوڑی دور جا کر لوگوں کی مدد سے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالہ
کر دیا۔ڈاکٹر صاحب کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر زخم اتنے کاری تھے کہ آپ جانبر نہ ہو سکے
اور ایک بجے کے قریب ہسپتال میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔انـا لــلــه وانـا اليه راجعون ـ بوقت
شہادت آپ کی عمر ۶۵ سال تھی۔مجرم نے پولیس کو کئی جھوٹے بیانات دیئے۔کبھی کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے اسے بیماری کا
جعلی سرٹیفیکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔کبھی کہا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب سے دوائی کے لئے پیسے
مانگے تھے جو انہوں نے نہیں دیئے وغیرہ۔گوایڈیشنل حج فیصل آباد محمد اسلم ضیاء نے اسے
عمر قید کی سزاد
دی مگر ہائیکورٹ نے ملزم کو بری کر دیا۔شہید مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ محترمہ طاہرہ قادر
صاحبہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ڈاکٹر رضوان قادر چھوڑے جو کہ آج کل ڈیٹرائیٹ امریکہ میں
مقیم ہیں۔آپ کی بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی ڈاکٹر نائلہ احمد ڈاکٹر سلیم احمد صاحب کی اہلیہ ہیں۔دوسری بیٹی ڈاکٹر شہلا ظفر اللہ خانصاحب آف نیروبی کی اہلیہ ہیں اور تیسری بیٹی ڈاکٹر فائزہ رحمان ہیں
جو مکرم ڈاکٹر لطف الرحمان صاحب امریکہ کی اہلیہ ہیں۔سوائے شہلا کے شہید مرحوم کا سارا خاندان
اب امریکہ میں آباد ہے۔

خطبات طاہر بابت شہدا
185
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
ضمناً یہاں یہ بھی ذکر کر دوں کہ مکرمہ آپا سارہ صاحبہ اہلیہ کرنل صادق ملک صاحب آف
راولپنڈی کی وفات پر میں نے ذکر کیا تھا کہ آپ چینی صاحب کی بیٹی تھیں۔اول تو آپ قاری غلام
مجتبی صاحب جو چینی کہلاتے تھے ان
کی بیٹی نہیں بلکہ نواسی تھیں۔یہ درستی ریکارڈ میں ہو جانی چاہئے۔دوم یہ کہ قاری صاحب چینی نہیں تھے۔غالباً اس لئے چینی مشہور ہو گئے کہ ان کی دوسری شادی ہانگ
کانگ میں ایک چینی خاتون سے ہوئی تھی اور عبد القادر صاحب چینی شہید فیصل آباد اسی چینی بیوی کے
بطن سے تھے جبکہ سارہ بیگم کی والدہ غیر چینی ماں کے بطن سے تھیں۔مکرم ڈاکٹر انعام الرحمن صاحب انور سکھر
ڈاکٹر انعام الرحمن صاحب انور شہید ،سکھر۔تاریخ شہادت: ۱۵ / مارچ ۱۹۸۵ ء۔آپ
مولوی عبدالرحمن صاحب انور کے ہاں ۱۹۳۷ء میں قادیان میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم قادیان میں
ہی حاصل کی۔میٹرک ربوہ سے کیا۔لاہور سے ہیلتھ ٹیکنیشن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے
سندھ میں جا کر میڈیکل پریکٹس شروع کی۔نہایت مخلص، غریبوں کے ہمدرد اور جماعتی کاموں سے
گہرا لگاؤ رکھنے والے انسان تھے۔آپ سکھر ، شکار پور اور جیکب آباد کے اضلاع کی مجالس انصار اللہ
کے ناظم تھے۔بوقت شہادت سکھر کے نزدیک گوٹھ عبدو کی سرکاری ڈسپنسری کے انچارج کے طور پر
ملازمت کر رہے تھے۔آپ کی بیگم مکرمہ امتہ الحفیظ شوکت صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دن لوگوں نے آپ کو
حالات خراب ہونے اور اس کے نتیجہ میں درپیش خطرات سے آگاہ کیا تو آپ نے یہ کہہ کر علاقہ
چھوڑنے سے انکار کر دیا کہ پھر تو یہ علاقہ احمدیت سے خالی ہو جائے گا۔آپ کے تمام بہن بھائیوں اور
عزیز واقارب نے بھی سندھ چھوڑنے کا مشورہ دیا مگر اس وقت بھی حامی نہ بھری بلکہ کہنے لگے کہ شاید
سندھ کی سرزمین میرا خون مانگتی ہے اور پھر سینہ پر ہاتھ مار کر کہنے لگے کہ میں اس کے لئے تیار ہوں۔۱۵ مارچ ۱۹۸۵ء کو مسجد احمد یہ سکھر میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد آپ اپنی بیگم صاحبہ کے
ساتھ گوشت خریدنے کے لئے بازار گئے اور ایک دکان سے گوشت لے کر ابھی جیب سے پیسے نکالنے
لگے تھے کہ اچانک پیچھے سے دشمنوں نے بندوق اور چاقوؤں سے آپ پر حملہ کر دیا جس سے آپ کا
جسم خون میں لت پت ہو گیا۔آپ نے اپنے خون میں انگلیاں ڈبوکر ” لا اله الا اللہ “ لکھا اور وہیں

خطبات طاہر بابت شہدا
186
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
تڑپتے تڑپتے جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔انا للہ وانا اليه راجعون۔شہادت کے وقت
آپ کی عمر انچاس سال کے قریب تھی۔شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی یادگار
چھوڑے۔آپ کے بیٹے محمود الرحمان صاحب انور شادی شدہ ہیں اور سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں جبکہ بیٹی
امتہ النصیرا نو ر صاحبہ اہلیہ فضل الرحمان صاحب انور ہمبرگ جرمنی میں مقیم ہیں۔مکرم چودھری عبدالرزاق صاحب شہید بھریا روڈ
چودھری عبدالرزاق صاحب شہید۔بھر یا روڈ ( سندھ )۔تاریخ شہادت ۷ اپریل ۱۹۸۵ء۔آپ مکرم عبدالستار صاحب کے ہاں ۱۹۲۹ء میں گوکھو وال ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔میٹرک کر
کے ایک دوست کے پاس بطورا کا ؤنٹنٹ کام شروع کیا جو آپ کی دیانت ، معاملہ نہی اور قابلیت سے
اتنا متاثر ہوئے کہ آپ کو اپنے کاروبار میں حصہ دار بنالیا۔بعد ازاں آپ نے سندھ جا کر بھر یا روڈ میں
کپڑے کا کاروبار شروع کیا۔اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت دی کہ آپ ایک کاٹن فیکٹری ، کھاد کی
ایجنسیوں اور تقریباً دوسو ایکڑ اراضی کے مالک بن گئے۔غلہ منڈی بھر یا روڈ کے منتخب صدر بھی
رہے۔مکرم چوہدری صاحب ایک صابروز اہد انسان تھے۔آپ شروع سے ہی بھر یا روڈ ضلع نوابشاہ کی
جماعت کے مقامی صدر تھے۔شہادت سے ایک سال قبل امیر ضلع بھی مقرر ہوئے۔۱۹۸۴ء کے آرڈینینس کے بعد آپ
کو گمنام خطوط کے ذریعہ متواتر دھمکیاں ملتی رہتی تھیں
کہ مسلمان ہو جاؤ ورنہ قتل کر دیئے جاؤ گے مگر آپ
کبھی بھی ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے۔۷ را پریل ۱۹۸۵ ء کو حسب معمول اپنی آڑھت کی دکان پر بیٹھے تھے کہ دن کے گیارہ بجے ایک بد بخت
نے آپ پر گولی چلا دی جس سے آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انــا لــــه وانــا اليه راجعون۔واردات کے بعد قاتل کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔میر محمد نامی قاتل کا تعلق شر قوم سے
تھا۔قاتل نے ابتدائی بیان میں کہا کہ چودھری عبدالرزاق قادیانی اور کا فر تھا اس لئے ان کو قتل کر کے
میں نے اپنے لئے جنت میں جگہ بنائی ہے۔پس ماندگان میں شہید مرحوم نے ضعیف والدہ اور بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے
یادگار چھوڑے۔بڑے بیٹے مکرم چودھری محمود احمد صاحب قائد ضلع نوابشاہ اور قائد نوشہرو فیروز رہے
ہیں۔آج کل ناظم مجلس انصار اللہ بھر یا روڈ ہیں۔آڑھت کا کاروبار کرتے ہیں اور اپنی خاندانی زمینوں

خطبات طاہر بابت شہدا
187
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
کی نگرانی بھی آپ کے ذمہ ہے۔شادی شدہ ہیں۔دوسرے بیٹے چودھری ناصر احمد صاحب نے اپنے
والد صاحب کی شہادت سے پہلے ہی کا روبار سنبھال لیا تھا مگر زندگی نے وفا نہ کی اور جنوری ۱۹۹۴ء میں
وفات پاگئے۔تیسرے بیٹے چودھری اعجاز احمد صاحب شادی شدہ ہیں اور بھر یا روڈ میں ہی ایک
میڈیکل سٹور چلا رہے ہیں۔جماعتی خدمات کے لحاظ سے آج کل ناظم انصار اللہ علاقہ کی حیثیت سے
کام کر رہے ہیں۔چوتھے بیٹے ڈاکٹر طاہر احمد صاحب لیاقت میڈیکل کالج سے MBBS کرنے کے
بعد آج کل نوابشاہ ہسپتال میں کام کر رہے ہیں اور ناظم اصلاح وارشاد علاقہ ہیں۔پانچویں بیٹے طارق
احمد صاحب نے B۔SC تک تعلیم حاصل کی اور اب چھوٹی سطح پر کنسٹرکشن (Construction)
کا کام کر رہے ہیں۔آپ کی بیٹیوں میں سے ساجدہ صاحبہ کی شادی مکرم عبدالواسع صاحب سے ہوئی
جو آج کل جرمنی میں مقیم ہیں اور دوسری صاحبزادی کی شادی مکرم محمد منور صاحب ابن چودھری
عبدالحمید صاحب شہید آف محراب پور سے ہوئی۔یہ محراب پور میں ہی رہائش پذیر ہیں۔مکرم ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب حیدرآباد
شہادت ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب شہید ، حیدرآباد۔تاریخ شہادت ۱۹ جون ۱۹۸۵ء۔آپ حضرت مولانا عبد الماجد صاحب بھاگلپوری کے پوتے اور پروفیسر سید عبدالقادر صاحب رضی
اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔آپ کے والد کو ۱۹۰۲ء میں پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریری
بیعت کرنے اور پھر ۱۹۰۳ء میں قادیان آکر دستی بیعت کرنے کی توفیق ملی۔مکرم ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب ۲۱ اکتوبر ۱۹۲۱ء کو پیدا ہوئے۔کلکتہ سے میٹرک
کرنے کے بعد ۱۹۴۶ء میں پٹنہ میڈیکل کالج سے ڈاکٹری پاس کی اور پاکستان آرمی میں بحیثیت
میجر ملازمت اختیار کر لی۔پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے مشورہ سے آنکھوں کے معالج کی
حیثیت سے کام شروع کیا اور بطور معالج اتنی شہرت پائی کہ دور دور سے آنے والے بگڑے ہوئے
مریض آپ کے ہاتھ سے شفا پا جاتے۔ہیں سال لیاقت میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر تدریس
کے فرائض سرانجام دیئے۔کچھ عرصہ فضل عمر ہسپتال میں بھی کام کیا۔غرباء کا مفت علاج کرتے تھے۔قرآن کریم سے عشق تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کا بہت شغف تھا۔باوجود
مخالفت کے بے دھڑک تبلیغ کرتے۔شہادت کے وقت آپ اپنے حلقہ کے صدر جماعت تھے۔

خطبات طاہر بابت شہدا
188
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء
واقعہ شہادت: ۹ جون ۱۹۸۵ء کو آپ دن کے وقت کار پر اپنے گھر پہنچے تو گھر کے قریب ہی
چھپے ہوئے دوسندھیوں نے آپ پر حملہ کر دیا اور آپ کی گردن پر چاقو کے پے در پے وار کئے۔آپ
نے کار کا ہارن بجایا تو قاتل بھاگ گئے۔پھر آپ ہمت کر کے خود کار چلا کر قریبی ہسپتال پہنچے لیکن اس
وقت تک بہت خون بہہ چکا تھا جس کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔پولیس
نے مقدمہ تو درج کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔شہید مرحوم بکثرت غرباء کے علاج پر اپنے
پاس سے خرچ کیا کرتے تھے اور ان کے بچوں کے لئے بھی اخراجات دیا کرتے تھے۔نہایت بے نفس
و بے لوث انسان تھے۔خدمت اپنوں اور غیروں سبھی کی کی مگر کبھی کسی سے کوئی جزانہ چاہی۔ساری
زندگی یک طرفہ احسان کا سلسلہ جاری رکھا۔ان کی شہادت کے موقع پر میں نے خطبہ میں جماعت کو سمجھایا کہ
یہ جو شہادتیں ہو رہی ہیں۔ان شہادتوں کے نتیجہ وہ پاکیزہ لوگ اور
وہ پیارے وجود پاکستان سے رخصت ہو رہے ہیں جو دراصل پاکستان کی بقا
کے ذمہ دار ہیں۔ایسے وجود ہیں کہ جن پر خدا کی رحمت کی نظر پڑتی ہے تو باقی
لوگ بھی بخشے جایا کرتے ہیں“۔( خطبات طاہر جلد ۴ صفحہ ۵۳۶)
پس ماندگان میں آپ نے بیوہ محترمہ ناصرہ بنت ظریف جو بے حد مخلص اور فدائی احمدی
ہیں کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے یاد گار چھوڑے جو اخلاص میں والدین ہی کے رنگ میں رنگین ہیں۔بیٹی نصرت بنت عقیل اہلیہ میجر طارق بن ابراہیم کراچی میں مقیم ہیں۔دونوں بیٹے مسلم بن عقیل اور عون
بن عقیل ناروے میں آباد ہیں۔دونوں ڈاکٹر ہیں اور دینی و دنیاوی نعمتوں سے مالا مال ہیں۔شہادت محمود احمد صاحب اٹھوال شہید پنوں عاقل۔سندھ۔یہ اب وقت ہو چکا ہے میں اسی
لئے نظر بار بار اٹھا کے دیکھتا رہا ہوں۔یہ باقی ذکر بعد میں چلیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی