۹ جولائی 1999ء محمود احمد اٹھوال صاحب، مرزا منور بیگ صاحب ، سید قمر الحق صاحب ، راؤ خالد سلیمان صاحب رخسانہ طارق صاحبه با بومحمد عبد الغفار صاحب ، غلام ظہیر احمد صاحب، ڈاکٹر منور احمد صاحب ، چک سکندر کے تین شہداء، ڈاکٹر عبدالقدیر جدران ، ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب جدران ، مبشر احمد صاحب نصیر احمد علوی صاحب، محمد اشرف صاحب جبلن ، رانا ریاض احمد صاحب، احمد نصر اللہ صاحب، وسیم احمد بٹ صاحب ، حفیظ احمد بٹ صاحب، پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد با بر صاحب
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
189
خطبہ جمعہ ۹؍ جولائی ۱۹۹۹ء
عہد خلافت رابعہ کے شہداء
(خطبہ جمعہ فرموده ۹ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں:
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ * وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَا ۚ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة: ۱۵۲ - ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقینا اللہ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ
ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔مکرم محموداحمد صاحب اٹھوال پنوں عاقل
خلافت رابعہ کے شہداء کا تذکرہ ہو رہا ہے اور آج یہ اس کی دوسری قسط ہے۔سب سے پہلے
محمود احمد صاحب اٹھوال شہید پنوں عاقل۔سندھ۔تاریخ شہادت ۲۹ جولائی ۱۹۸۵ء۔مکرمہ رشیدہ
بیگم صاحبہ جن کے شوہر محمود احمد اٹھوال صاحب شہید کئے گئے ہھتی ہیں کہ محمود صاحب کو شہادت کا
بہت ہی شوق تھا۔۱۹۷۴ء میں احمدیوں کی مخالفت زوروں پر تھی مگر آپ نے ہر موقع پر ثابت قدمی کا
مظاہرہ کیا۔یہ مخالفت کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی گئی اور آپ کے ماموں زاد بھائی مقبول احمد کو
خطبات طاہر بابت شہداء
190
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
فروری ۱۹۸۲ء میں پنوں عاقل میں شہید کر دیا گیا۔جب آپ اپنی بھائی کی نعش کو بہشتی مقبرہ میں قبر
میں اتار رہے تھے تو پہلے مقبول شہید سے مخاطب ہوئے ہیں پھر اپنے آپ کو مخاطب کیا ہے۔مقبول کو
دفن کرتے وقت آپ نے کہا: اے مقبول ! یہ رتبہ خوش نصیبوں کو نصیب ہوتا ہے۔پھر کہا اے
محمود! یعنی
خود اپنے آپ سے مخاطب ہو کر کہا: کاش مجھے بھی یہ رتبہ حاصل ہو جائے اور تو بھی یہیں پر آئے۔ربوہ سے واپسی پر پنوں عاقل کی پولیس نے آپ سے کہا کہ آپ اپنی زمینیں فروخت کر کے
کہیں اور چلے جائیں کیونکہ پہلے آپ کے رشتہ دار بھائی کو شہید کیا جا چکا ہے۔ہم مولویوں کی وجہ سے
مجبور ہیں کچھ نہیں کر سکتے۔اس پر آپ نے انہیں جواب دیا کہ احمدیت کی مخالفت تو ہر جگہ ہے، ہر جگہ
دشمن ہیں۔اگر مجھے شہادت ملنی ہے تو یہاں کیوں نہ ملے۔آپ کے دو بیٹے سکول جاتے تو مولویوں
کے کہنے پر کچھ لڑکے ان
کو تھپڑ مارتے اور گالیاں دیتے۔سکول کے اساتذہ بھی مذہبی مخالفت کی بنا پرپختی
کرتے۔اوباشوں کے گروہ ان کے گھروں پر بھی فائرنگ کرتے رہتے۔دشمن رات کو چھپ کران
کے کھیتوں کا پانی بند کر دیتے۔پکی ہوئی فصلوں کو آگ لگا دیتے یا کاٹ کر اجاڑتے تا کہ ان پر ذریعہ
معاش تنگ ہو جائے اور کسی طرح یہ احمدیت سے تو بہ کر لیں۔آپ کی اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ ایک رات دروازہ کھٹکا۔جیٹھ کا بیٹا سعید باہر گیا تو دروازہ کے
پاس ہی دو آدمی کھڑے تھے۔انہوں نے سعید پر حملہ کر دیا۔ایک نے اس کے منہ اور ناک کو ہاتھوں
اور کپڑے سے باندھ دیا اور دوسرے نے اسے مارنا شروع کیا اور گھسیٹتے ہوئے دروازے سے پندرہ گز
دور لے گئے۔سعید نے بعد میں بتایا کہ میں نے بہت کوشش کی ان سے آزاد ہو جاؤں لیکن ناکام رہا۔آخر کار جب مارنے والے نے خنجر نکالا اور دوسری طرف سانس بند کر دینے کی وجہ سے میری حالت
بگڑی تو میں نے اللہ کو یاد کرتے ہوئے آخری کوشش کی اور منہ آزاد کروانے میں کامیاب ہو گیا۔میں
نے والد صاحب کو آوازیں دیں۔چنانچہ وہ اور چا یعنی محمود احمد صاحب شہید موقع پر پہنچ گئے اور ایک
آدمی تو بھاگ نکلا لیکن دوسرے کو پکڑ لیا گیا۔مجرم نے پولیس کو بتایا کہ میں گھوٹکی ضلع سکھر کے ایک
مدرسہ کا طالب علم ہوں۔مولوی صاحبان نے ہمیں بھیجا تھا کہ اس نوجوان کو قتل کر دیں لیکن اس
نوجوان کی قسمت تھی کہ یہ بچ گیا۔سعید آج کل ربوہ میں رہائش پذیر ہیں اور دوکانداری کرتے ہیں۔ملاں ملنے بازار میں مسلسل لوگوں کو بھڑکاتے رہے کہ محمود قادیانی کو قتل کرنا واجب اور
خطبات طاہر بابت شہداء
باعث ثواب ہے۔191
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
واقعہ شہادت: ۲۹ / جولائی ۱۹۸۵ ء کی شام کو جب آپ ایک دوست کو ملنے باہر گئے تو آپ
کا چودہ سالہ بیٹا بھی ساتھ تھا۔واپسی پر تین آدمیوں نے اچانک ایک گلی سے نکل کر آپ پر حملہ کر دیا
اور آپ وہیں شہید ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔شہادت کے وقت اپنے بیٹے سے کہا کہ بیٹے احمدیت نہ چھوڑ نا خواہ تمہیں بھی جان دینی
پڑے۔پسماندگان میں بیوہ مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ کے علاوہ چھ بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے جن میں
سے پانچ بیٹیوں کی بفضل خدا کامیاب شادی ہو چکی ہے۔باقی بچے غیر شادی شدہ ہیں۔بچوں کے
اسماء یہ ہیں: بیٹی عذرا پروین فاروق آباد ضلع شیخو پورہ میں بیاہی ہوئی ہیں۔خالدہ پروین احمد آباد
سانگرہ نز در بوہ میں بیاہی ہوئی ہیں۔فاروق احمد امریکہ میں ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔ساجدہ
پروین جرمنی میں ہیں اور شادی شدہ ہیں۔راشدہ پروین احمد آبادسانگرہ نز در بوہ میں بیاہی ہوئی ہیں۔روبینہ پروین صاحبہ آسٹریلیا میں ہیں اور شادی شدہ ہیں۔طاہرہ پروین والدہ کے ساتھ رحمان کالونی
ربوہ میں رہ رہی ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں۔دو بیٹوں طاہر احمد اور عثمان احمد نے میٹرک کا امتحان دیا
ہے اور ایک بیٹے لقمان احمد ساتویں جماعت میں پڑھتے ہیں اور یہ سب والدہ کے ساتھ رہ رہے
ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی ساری اولا د دین و دنیا میں ترقی پذیر ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی
ہمیشہ دینی اور دنیاوی لحاظ سے حفاظت فرمائے۔مکرم مرز امنور بیگ صاحب لاہور
مرزا منور بیگ صاحب شہید، چونگی امرسدھو (لاہور )۔تاریخ شہادت : ۱۸ / اپریل
۱۹۸۶ء مکرم مرزا منور بیگ صاحب شہید سکنہ چونگی امرسدھولا ہور کو ایک معاند احمد بیت عبدالشکور
منشاء نے ۷ ار ا پریل ۱۹۸۶ء کو فائر کر کے زخمی کر دیا اور آپ ہسپتال میں اگلے روز ۱۸ را پریل ۱۹۸۶ء
کو وفات پاگئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔شہید کے بیٹے مرزا اقدس بیگ صاحب لکھتے ہیں کہ میرے والد مرزا منور بیگ صاحب کی
کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہ تھی لیکن چونکہ تبلیغ کا شوق تھا اس لئے ایک مولوی امین اور اس کے چیلے اس
بات کو پسند نہیں کرتے تھے۔شہادت سے پندرہ روز قبل آپ کا ایک غیر احمدی دوست جو مولوی امین کا
خطبات طاہر بابت شہداء
192
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
پیرو کار تھا، آپ کے پاس آیا اور پوچھا کہ کیا کوئی اسلحہ وغیرہ گھر پر ہے۔والد صاحب نے جواب دیا
میری کسی سے کیا دشمنی ہے؟ اس نے کہا کہ سارا علاقہ تمہارا دشمن ہے اس لئے اسلحہ بناؤ۔والد صاحب
نے جواب دیا اچھا بنا لیں گے۔غالباوہ بھی ٹوہ لینے کے لئے آیا ہو گا کہ گھر پر ان کے اسلحہ ہے کہ نہیں۔ایک دن ان کے گھر کے باہر شور ہوا تو گھر والے دیکھنے باہر نکلے تو پتہ چلا کہ مولوی امین کے
ایک چہیتے شاگر دمنشاء نے انہیں گولی ماردی ہے۔شہید اس وقت خون میں لت پت سڑک پر پڑے
تھے۔فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں اگلے روز آپ نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دیں۔آپ کے پس ماندگان میں اہلیہ محترمہ مجیدہ بیگم صاحبہ کے علاوہ چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں
ہیں۔چاروں بیٹے مرزا اقدس ،بیگ، مرزا مظفر بیگ، مرز وسیم بیگ اور مرزا طاہر بیگ اپنی والدہ کے
ساتھ لاہور میں رہتے ہیں۔مرزا اقدس بیگ شادی شدہ ہیں اور باقی تینوں غیر شادی شدہ ہیں۔جبکہ
بیٹیوں میں سے نصرت مبارک صاحبہ اہلیہ مبارک احمد خان جرمنی میں مقیم ہیں۔بشریٰ جہانگیر صاحبہ اہلیہ
مرزا جهانگیر بیگ صاحب فیصل آباد میں ہیں۔رخسانہ نسیم صاحبہ اہلیہ مرزا نسیم بیگ صاحبہ راولپنڈی میں
رہتی ہیں۔چوتھی بیٹی نسرین اہلیہ مرزا محمود احمد صاحب۔ان کے میاں زمیندارہ کرتے ہیں اور پانچویں
ارسہ مرزا ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔اور یہ سارے اللہ تعالی کے فضل سے خیر و عافیت سے ہیں۔مکرم سید قمر الحق صاحب سکھر اور راؤ خالد سلیمان صاحب کراچی
شہادت سید قمر الحق صاحب شہید ، سکھر اور راؤ خالد سلیمان صاحب شہید کراچی۔یہ کراچی
والے دوست بھی سید قمر الحق صاحب کی حفاظت کی غرض سے بھیجے گئے تھے اور اسی دوران وہیں شہید
ہو گئے تھے۔خود احمدی ہوئے تھے۔ان کے والد غیر احمدی تھے جو آخر تک غیر احمدی ہی رہے۔آپ یعنی سید قمر الحق صاحب شہید مکرم حکیم سید عبدالہادی صاحب مون گھیری کے بیٹے تھے
آپ چند ور ضلع مونگھیر میں پیدا ہوئے۔نو یا دس سال کی عمر میں قادیان آئے اور مڈل تک وہیں تعلیم
حاصل کی تقسیم ملک کے بعد ملتان سے میٹرک کیا جس کے بعد چھ سال تک مرکز سلسلہ ربوہ میں دفتر
پرائیویٹ سیکرٹری ، دفتر وصیت اور دفتر خزانہ میں خدمات سرانجام دیں۔۱۹۵۶ء میں سکھر چلے گئے اور
وہیں پرائیویٹ طور پر۔M۔A اور پھر B۔T کر کے گورنمنٹ کامران ہائی سکول میں انگلش ٹیچر لگ
گئے اور بوقت شہادت اسی ادارے میں ملازمت کر رہے تھے۔آپ سید شمس الحق صاحب (مرحوم )
خطبات طاہر بابت شہداء
193
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
کارکن دار الافتاء اور مکرم مجحم الحق صاحب مرحوم امیر ضلع کے بھائی تھے۔اوصاف حمیدہ : نو عمری ہی میں آپ نظام وصیت سے منسلک ہو گئے تھے۔نماز روزہ کی
بڑے خلوص سے پابندی کرتے تھے۔بہت کم گو اور سنجیدہ مزاج تھے۔سکھر میں قائمقام امیر اور زعیم
انصار اللہ کے طور پر سلسلہ کی خدمات کی توفیق پائی۔واقعہ شہادت : یکم رمضان المبارک مطابق ۱۱ مئی ۱۹۸۶ء کی صبح سات بجے آپ اپنے گھر
سے سکول جانے کے لئے پیدل روانہ ہوئے۔کراچی کے ایک نو مبائع خادم مکرم راؤ خالد سلیمان
صاحب بھی آپ کے ہمراہ تھے۔رستہ میں منارہ روڈ کے چوک کے قریب پانچ نامعلوم افراد نے
اچانک آپ پر خنجروں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔مکرم خالد سلیمان صاحب کچھ دیر تک ان حملہ
آوروں کے خلاف دفاع کرتے رہے۔مگر حملہ آوروں نے پستول سے گولیاں چلا کر اور خنجروں اور
کلہاڑیوں سے پے در پے وار کر کے دونوں کو شہید کر دیا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔بوقت شہادت
آپ کی عمر ۳ ۵ سال تھی۔پولیس میں اس واقعہ کی رپورٹ درج کروائی گئی لیکن کوئی قاتل گرفتار نہیں کیا
گیا۔۲ رمئی ۱۹۸۶ ء کی شام دونوں شہداء کے جنازے ربوہ میں لائے گئے جہاں نماز جنازہ کی
ادائیگی کے بعد شہداء کے قبرستان میں تدفین ہوئی۔پسماندگان میں آپ نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔بیٹا
انوار الحق منیب غیر شادی شدہ ہیں اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔تین بیٹیوں میں سے بڑی سیدہ عطیہ
سلطانہ صاحبہ مکرم مسرور مصطفیٰ صاحب کی اہلیہ ہیں اور لاہور میں رہتی ہیں۔دوسری بیٹی تنویر قمر، مکرم مدثر
احمد صاحب ملک کی اہلیہ ہیں اور کیلگری ( کینیڈا) میں آباد ہیں۔تیسری بیٹی شمرین قمرا بھی غیر شادی
شدہ ہیں اور والدہ کے ساتھ کراچی میں رہتی ہیں۔مکرم راؤ خالد سلیمان صاحب گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنے والے تھے۔خاندان
میں اکیلے احمدی تھے۔شہادت سے دو تین سال پہلے بیعت کی لیکن اپنے اخلاص سے السابقون
الاولون میں شمار ہونے لگے۔کراچی میں ملازم تھے اور سکھر میں حالات کے پیش نظر مقامی
جماعت کی امداد کے لئے رضا کارانہ طور پر آئے تھے۔آپ غیر شادی شدہ تھے اور کوئی اولا د پیچھے
نہیں چھوڑی۔
خطبات طاہر بابت شہداء
194
مکرمہ رخسانه طارق صاحبه مردان
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
شہادت رخسانه طارق صاحبه شهیده، مردان: رخسانه طارق صاحبہ ۱۹ جون ۱۹۸۶ء کو عید کے
دن شہید کی گئیں۔ان کے والد کا بیان ہے کہ ایک عجیب بات ہے جو میں نے رخسانہ میں دیکھی وہ
شادی کے چند دن بعد ہی اپنا جہیز بانٹنے سے تعلق رکھتی ہے۔مجھ سے اجازت لے کر سارا سامان
غریب لڑکیوں میں تقسیم کر دیا۔پوچھنے پر کہنے لگیں کہ میں نے امی جان سے کہا تھا کہ مجھے صرف ایک
چار پائی دے دیں۔زندگی فانی ہے، اس کا کیا بھروسہ ہے؟ جتنی بھی غریبوں کی خدمت کرلوں مجھے
راحت آتی ہے۔ان کے میاں طارق صاحب بتاتے ہیں کہ غریبوں کی خدمت کر کے ان کے چہرے
پر اتنی خوشی چمکتی تھی جیسے سورج نکل آیا ہو۔عید کے دن رخسانہ نے عید پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا مگر طارق کے بڑے بھائی نے مخالفت
کی اور ڈانٹ کر منع کر دیا مگر یہ نہ رکیں اور پرانے کپڑوں میں ہی عید کی نماز کے لئے چلی گئیں حالانکہ
شادی کے بعد یہ ان کی پہلی عید تھی۔عید کی نماز میں وہ بہت روئیں مگر گھر واپس آتے ہوئے بہت خوش
تھیں۔سب کے لئے ناشتہ تیار کیا۔ان کے خاوند بتاتے ہیں کہ میں حیران تھا آج اتنی خوش کیوں
ہیں؟ گھر میں سب کو خوشی سے ملیں۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ ان کے آخری لمحات ہیں۔معلوم ہوتا ہے
ان کو شہادت کی اطلاع مل چکی تھی۔اتنے میں طارق کا بڑا بھائی آیا اور آتے ہی اس نے رخسانہ پر
گولیوں کی بارش برسادی۔طارق کا بیان ہے کہ مجھے اکثر کہا کرتی تھیں کہ جب میں اللہ کو پیاری ہو
جاؤں تو مجھے پہاڑوں کے دامن میں دفن کرنا۔وہ ربوہ ہی کے پہاڑ تھے جہاں پر وہ بالآخر دفن کی
گئیں۔شہیدہ کا تعلق سرگودھا سے تھا۔آپ مکرم مرزا خان محمد صاحب کی بیٹی تھیں۔آپ کے شوہر
اپنے سر مرزا خان محمد صاحب کے پاس سرگودھا میں مقیم ہیں۔مکرم با بومحمد عبد الغفار صاحب حیدر آباد
شہادت با بومحمد عبد الغفار صاحب شہید، حیدر آباد۔یوم شہادت ۱۹ جولائی ۱۹۸۶ء۔آپ
ماسٹر خدا بخش صاحب کے ہاں
کا نپور ( انڈیا ) میں ۱۹۰۶ء میں پیدا ہوئے۔۱۹۱۶ء میں ان کے والد
صاحب نے تمام افراد خانہ سمیت حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے ہاتھ پر شرف بیعت حاصل کیا۔تقسیم
ملک کے وقت آپ ہجرت کر کے حیدر آباد (سندھ) میں آکر آباد ہو گئے۔پیشہ کے اعتبار سے آپ
خطبات طاہر بابت شہداء
195
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
فوٹو گرافر تھے۔قرآن کریم سے بہت محبت رکھتے تھے۔بہت ملنسار، ہمیشہ جماعت کی خدمات پر
کمر بستہ۔ایک لمبے عرصہ تک جماعت کی امارت آپ کے سپر درہی۔حیدرآباد میں آپ جماعت کی
روح رواں تھے۔ایک نڈر داعی الی اللہ تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی بھی تھے۔واقعہ شہادت : ۹/ جولائی ۱۹۸۶ء بروز بدھ ایک بجے دو پہر اپنے شوروم میں کرسی پر بیٹھے
ہوئے تھے کہ ایک درندہ صفت ملاں آپ کی دکان میں داخل ہوا اور اس نے آپ پر چھری سے پے
در پے وار کر کے آپ کو شہید کر دیا۔آپ کے ہاتھوں کے نشانات سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ آپ نے
آخری وقت تک حملہ آور کا مقابلہ کیا۔اس وقت آپ کا صرف ایک ملازم دکان پر موجود تھا مگر ڈارک
روم (Dark Room) میں تصویریں بنا رہا تھا۔وہ جب کام سے فارغ ہو کر باہر نکلا تو اس نے شور
مچایا۔لوگ جمع ہو گئے ، فون کئے گئے اور آپ کو اسی وقت ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستہ میں آپ اللہ کو
پیارے ہو گئے۔اللہ کو پیارے تو پہلے ہی تھے مگر راستہ ہی میں وفات پاگئے ـ انــا لـلـه وانــا الـيـه
راجعون۔آپ کی تدفین ربوہ میں عمل میں آئی۔پسماندگان : مکرم ذوالفقار احمد صاحب قریشی گزشتہ چالیس سال سے یہان لندن میں مقیم
ہیں۔آگے ان کے بچوں کی بھی شادیاں ہو چکی ہیں۔مکرمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ قریشی محمد افضل
صاحب کراچی میں ہیں۔مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ اہلیہ حکیم عبد الباسط صدیقی صاحب حیدرآباد میں
ہیں۔مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا الطاف احمد صاحب واہ کینٹ میں ہیں۔مکرمہ بشری احمد صاحبہ
اہلیہ مکرم وحید احمد صاحب بھی شادی شدہ ہیں اور جرمنی میں ہیں اور اپنے حلقہ کی لجنہ کی صدر ہیں۔مکرمہ صابرہ بیگم صاحبہ اہلیہ ظہور الحسن صاحب مرحوم بھی اپنے بچوں کے ساتھ جرمنی میں آباد ہیں۔بابو
صاحب کے سب بچے خدا کے فضل ہے دینی اور دنیوی نعمتوں سے متمتع ہیں۔غلام ظہیر احمد صاحب سوہاوہ
غلام ظہیر احمد صاحب، سوہاوہ ضلع جہلم۔آپ سوہا وہ ضلع جہلم کے رہنے والے تھے اور مکرم
شیخ بشیر احمد صاحب کے صاحبزادے تھے۔واقعہ شہادت : ۲۵ فروری ۱۹۸۷ء کی رات کو آپ بجلی درست کروانے جارہے تھے کہ
احمدیت کی مخالفت کے باعث بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔انا للہ وانا اليه
خطبات طاہر بابت شہداء
196
خطبہ جمعہ ۹ر جولائی ۱۹۹۹ء
راجعون
-
ورثا : شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا پسماندگان میں چھوڑے۔بیٹا
مرحوم کی شہادت سے چھ ماہ بعد پیدا ہوا۔سب بچے ابھی زیر تعلیم ہیں۔نادیہ ظہیر، راشدہ ظہیر، بشری
ظہیر ، احسن ظہیر اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔شہید مرحوم کی بیوہ نے ان کے بڑے بھائی سے بعد
میں شادی کر لی تھی۔مکرم ڈاکٹر منوراحمد صاحب سکرنڈ
ڈاکٹر منور احمد صاحب شہید، سکرنڈ : تاریخ شہادت ۱۴ مئی ۱۹۸۹ء۔ڈاکٹر منوراحمد صاحب
کے والد چودھری بشیر احمد صاحب اٹھوال تحصیل وضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے۔ڈاکٹر صاحب
کی پیدائش ۱۹۵۷ء میں چک نمبر ۳۱۸ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوئی۔آپ کے خاندان میں احمدیت کا
آغاز ڈاکٹر صاحب کے پڑدادا نواب ولد زمیندار کے ذریعہ ہوا۔ڈاکٹر صاحب نے
ابتدائی تعلیم
سکرنڈ ضلع نوابشاہ میں حاصل کی جہاں آپ کے والد بسلسلہ روزگار مقیم تھے۔میٹرک کے بعد آپ نے
طبیہ کالج ربوہ میں داخلہ لیا جہاں سے فاضل الطب والجراحۃ کا امتحان پاس کرنے کے بعد سکرنڈ میں
پریکٹس شروع کردی۔۱۹۸۴ء میں آپ کی شادی سکرنڈ کے موجودہ صدر صاحب چودھری فرزند علی
صاحب کی صاحبزادی سے ہوئی۔ڈاکٹر صاحب کی شہادت سے قبل آپ کی اہلیہ نے خواب میں دیکھا کہ میری سونے کی
چوڑیوں میں سے ایک چوڑی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور ساتھ ہی بہت ہجوم ہے اور عورتیں باری باری
میرے گلے لگ کر رو رہی ہیں لیکن میں سمجھ نہ سکی کہ وہ کیوں رو رہی ہیں۔صبح اٹھ کر پریشان رہی ،
صدقہ بھی دیا مگر یوں محسوس ہوتا تھا کہ جسم سے جان نکل گئی ہو۔ڈاکٹر صاحب شہید کو خواب سنائی تو
کہنے لگے اللہ پر بھروسہ رکھو۔جو رات قبر میں آنی ہے وہ باہر نہیں آئے گی۔معلوم ہوتا ہے وہ اس خواب
کی تعبیر صحیح سمجھ چکے تھے۔بہت بہادر انسان تھے کہا کرتے تھے کہ شہادتیں کسی کسی کو نصیب ہوا کرتی
ہیں۔یہ نصیبوں والوں کا حصہ ہے، کاش یہ رتبہ مجھے نصیب ہو۔سکرنڈ کے حالات زیادہ خراب ہوئے تو بیوی سے کہنے لگے کہ ربوہ چلی جاؤ مگر وہ نہ مانی
اور کہا کہ آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔شہادت کے دن کلینک میں دو آدمی آئے اور گولیاں برسا کر
خطبات طاہر بابت شہداء
197
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
آپ
کو وہیں شہید کر دیا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔کمپوڈر گھر روتا ہوا آیا اور بتایا کہ ڈاکٹر
صاحب کو کسی نے گولی ماردی ہے۔بہت ہجوم اکٹھا ہو گیا۔غم کا پہاڑ تھا جو اہل خانہ پر ٹوٹ پڑا۔بچے
کہتے تھے کہ ابو کوکس نے مارا ہے اور کیوں مارا ہے؟ ایک بچہ کہتا کہ میں اُن کو گولی ماردوں گا۔دوسرا
کہتا کہ وہاں اور لوگ بھی تو تھے انہوں نے ہمارے ابا ہی کو کیوں مارا۔اتنے چھوٹے تھے کہ ان باتوں
کو سمجھ ہی نہیں سکتے تھے۔آپ کی بیوہ مکرمہ تنویر کوثر صاحبہ چاروں بچوں کے ساتھ اس وقت بیوت الحمد ربوہ میں
رہائش پذیر ہیں۔سب بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کے نام یہ ہیں۔منصورہ فرحت عمر پندرہ سال
اور میٹرک میں زیر تعلیم ہے۔عدیل منور کی عمر تیرہ سال ہے اور آٹھویں میں زیر تعلیم ہے۔بیٹے وقاص
احمد منور کی عمر بارہ سال ہے وہ ساتویں میں زیر تعلیم ہے۔بیٹا تو صیف احمد منور جو ڈاکٹر صاحب کی
شہادت کے بعد پیدا ہوا تھا اس کی عمر قریباً گیارہ سال ہے اور وہ چھٹی جماعت میں پڑھتا ہے۔اللہ
ان سب کو دنیا کی نعمتوں سے نوازے۔شہداء چک سکندر
مکرم نذیر احمد صاحب ساقی مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب اور عزیزہ نبیلہ
نذیر احمد صاحب ساقی شہید چک سکندر ضلع گجرات۔رفیق احمد صاحب ثاقب شہید، چک
سکندر ضلع گجرات اور عزیزہ نبیلہ بنت مکرم مشتاق احمد صاحب ، چک سکندر ضلع گجرات۔ان تینوں کی
شہادت کا واقعہ یہ ہے کہ: مکرم نذیر احمد صاحب ساقی ۱۹۵۳ء میں مکرم محمود احمد صاحب کے ہاں چک
سکندر ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔پیدائشی احمدی تھے۔آپ کے پڑدادا مکرم دلا خان صاحب اور دادا
مکرم کالے خان صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر اس وقت بیعت کر کے سلسلہ
میں داخل ہوئے جب آپ ایک مقدمہ کے سلسلہ میں جہلم تشریف لائے ہوئے تھے۔رضوان اللہ
عليهم - آپ فوج میں ملازم تھے اور اچھے کھلاڑی اور باکسر تھے۔فوج سے آپ کی ریٹائر منٹ اس
وجہ سے ہوئی کہ ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیت کے خلاف کسی کو باتیں کرتے
ہوئے سن کر آپ برداشت نہ کر سکے اور اسے مکا مارا جس سے وہ وہیں مر گیا۔یہ جو واقعہ ہے حضرت
موسیٰ کے مکا مارنے والے واقعہ کی یاد دلاتا ہے۔ان کو گرفتار کرلیا گیا اور کورٹ مارشل بھی ہوالیکن پھر
خطبات طاہر بابت شہداء
198
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
معجزانہ طور پر آپ کو بے قصور قرار دے کر بمع مراعات پنشن وغیرہ دے کر ریٹائر کر دیا گیا۔اصل میں
شہادت ان کے مقدر میں تھی اس لئے یہ سارا سلوک ان سے کیا گیا۔دوسرے شہید مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب ۱۹۵۲ء میں چک سکندر ضلع گجرات میں پیدا
ہوئے۔آپ کے والد کا نام خان محمد صاحب اور والدہ کا نام فتح بیگم صاحبہ تھا۔شہید مرحوم پیدائشی
احمدی تھے۔آپ کے پڑدا دا مکرم محمد بوٹا صاحب اور دادا مکرم محمد بخش صاحب کو بھی حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر حضور کے سفر جہلم کے دوران بیعت کی سعادت نصیب ہوئی
تھی۔آپ فوج میں ملازم تھے اور شہادت کے وقت رخصت پر گاؤں آئے ہوئے تھے۔نبیلہ شہید مکرم مشتاق احمد صاحب کے ہاں چک سکند رضلع گجرات میں پیدا ہوئیں اور دس
سال
کی عمر میں جام شہادت نوش کر کے اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گئیں۔ان سب کی شہادت ۱۶ / جولائی ۱۹۸۹ء کو ہوئی جب مخالفین احمدیت نے چک سکندر پر
چاروں طرف سے حملہ کر دیا۔اس حملہ کے دوران احمدیوں کے قریباً ۶۴ مکانات جلائے گئے اور کھلے
بندوں لوٹ مار کی گئی۔مکرم نذیر احمد ساقی شہید نے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔دو بیٹیوں کی
شادی ہو چکی ہے اور باقی بچے نذیر شہید کی والدہ محترمہ کے زیر کفالت ہیں۔دوسرے شہید مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب شہید نے اپنے پیچھے چھ بیٹیاں، دو بیٹے اور ایک
بیوہ سوگوار چھوڑے جو اس وقت ربوہ میں مقیم ہیں۔مکرم ڈاکٹر عبدالقدیر جدران صاحب قاضی احمد نوابشاہ
شہادت مکرم ڈاکٹر عبدالقدیر جدران صاحب۔تاریخ شہادت ۲ اگست ۱۹۸۹ء۔آر
حضرت مولوی رحیم بخش صاحب آف تلونڈی جھنگلاں اور حضرت برکت بی بی صاحبہ کے ہاں
۱۹۲۴ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد بزرگوار ۳۱۳ صحابہ میں سے تھے۔آپ نے پنجاب یونیورسٹی
سے ڈاکٹری کا کورس پاس کیا اور کچھ عرصہ بطور واقف زندگی ناصر آباد اسٹیٹ کی ڈسپنسری میں خدمت
بجالاتے رہے۔اس کے بعد پہلے اپنے بڑے بھائی مکرم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید کے پاس
نوابشاہ رہے اور پھر قاضی احمد ضلع نوابشاہ میں اپنا کلینک کھول لیا۔بوقف شہادت قاضی احمد کی جماعت
سید قمر الحق صاحب سکھر
شہادت ۱۹۸۶ء
راؤ خالد سلیمان صاحب کراچی
شہادت ۱۹۸۶ء
با بوعبدالغفار صاحب حیدرآباد
شہادت ۱۹۸۶ء
غلام ظہیر احمد صاحب سوہاوہ
شہادت ۱۹۸۷ء
ڈاکٹر منوراحمد صاحب سکرنڈ
شہادت ۱۹۸۹ء
دو شہید بھائی
ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب قاضی احمد ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب قاضی احمد
شہادت ۱۹۸۹ء
شہادت ۱۹۸۹ء
شہدائے چک سکندر
نذیر احمد ساقی چک سکندر
شہادت ۱۹۸۹ء
رفیق احمد ثاقب صاحب چک سکندر
شہادت ۱۹۸۹ء
نبیله مشتاق صاحبه چک سکندر
شہادت ۱۹۸۹ء