۹ جولائی 1999ء محمود احمد اٹھوال صاحب، مرزا منور بیگ صاحب ، سید قمر الحق صاحب ، راؤ خالد سلیمان صاحب رخسانہ طارق صاحبه با بومحمد عبد الغفار صاحب ، غلام ظہیر احمد صاحب، ڈاکٹر منور احمد صاحب ، چک سکندر کے تین شہداء، ڈاکٹر عبدالقدیر جدران ، ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب جدران ، مبشر احمد صاحب نصیر احمد علوی صاحب، محمد اشرف صاحب جبلن ، رانا ریاض احمد صاحب، احمد نصر اللہ صاحب، وسیم احمد بٹ صاحب ، حفیظ احمد بٹ صاحب، پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد با بر صاحب
شہدائے احمدیت, حصہ 2
خطبات طاہر بابت شہداء
199
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
کے صدر تھے۔۱۹۸۴ء میں جب حالات خراب ہوئے تو ان کو کئی دفعہ دھمکی آمیز خطوط آئے کہ ہم تمہیں
قتل کر دیں گے لیکن آپ کو ان دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہ تھی بلکہ نماز تہجد میں شہادت کی دعامانگا کرتے
تھے۔ایک روز ایک شخص اپنے آپ کو مریض ظاہر کر کے دوکان میں آیا اور اس نے آتے ہی کئی فائر
کئے اور ڈاکٹر صاحب نے اسی وقت شہادت
کا رتبہ پالیا۔آپ آب زم زم سے دھلے ہوئے دو کفن مکہ
سے لائے تھے۔آپ کی خواہش تھی کہ انہی میں آپ کو دفنایا جائے۔اصولاً تو شہید کو کفن نہیں دیا جاتا
اپنے انہی کپڑوں میں مدفون ہوتا ہے جن میں خون لت پت وہ شہید ہوتا لیکن ان کی خواہش تھی کہ ان
کو مکہ والا کفن دیا جائے۔اس کا سبب اللہ نے یہ بنادیا کہ پولیس نے وہ کپڑے اپنے قبضے میں لے
لئے جن کپڑوں میں شہید ہوئے تھے اور باوجود اصرار کے ان کو واپس نہ کیا۔نتیجہ ان کو اسی مکہ والے
کفن میں جو آب زم زم میں دھلا کر اپنے ساتھ لے کر آئے تھے اسی میں دفن کیا گیا۔شہید مرحوم نے اپنی بیوہ غلام فاطمہ بی بی صاحبہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی پسماندگان
میں چھوڑے۔محمد عبدالسمیع جدران صاحب شادی شدہ ہیں اور امریکہ میں ملازمت کرتے ہیں۔عبدالحلیم جدران صاحب اسلام آباد (پاکستان) میں اسٹنٹ چیف منسٹری آف فنانس میں کام
کرتے ہیں اور شادی شدہ ہیں۔عبدالرفیق جدران صاحب M۔Sc نصرت جہاں سکیم کے تحت تیرہ
سال بطور وقف مغربی افریقہ میں کام کرتے رہے، آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں۔امتہ اللہ خانم صاحبہ
شادی شدہ ہیں اور نوابشاہ میں رہ رہی ہیں۔ڈاکٹر عبدالمومن جدران صاحب شادی شدہ ہیں۔نصرت
جہاں سکیم کے تحت ۱۹۹۳ء سے ۱۹۹۶ ء تک وقف کیا اور اب بسلسلہ تعلیم خود تو آئر لینڈ میں ہیں اور ان
کی بیگم طاہرہ مومن اور بچے یہاں لندن میں مقیم ہیں۔ضلع نوابشاہ کا وہ با اثر زمیندار جو کہ پیر بیروالے کا مرید تھا اور جس کی ایما پر ہی اس علاقہ
کے اکثر احمدی ڈاکٹروں کی شہادتیں ہوئیں، اس کی موت اپنے اندر ایک عبرت کا نشان رکھتی ہے۔اس کے جوان بیٹے نے گھر والوں سے باہمی مشورہ کے بعد اپنے باپ کو رات سوتے میں گولی ماری۔گولی لگنے کے بعد وہ ذرا سا اٹھا تو اس کی بیوی اور بچوں نے سمجھا کہ اس کو گولی نہیں لگی اور اگر یہ بچ گیا
تو ہمیں زندہ نہیں چھوڑے گا۔چنانچہ اس کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے نے مل کر اس کا گلا دبانا شروع کیا
خطبات طاہر بابت شہداء
200
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
اور اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک اس کی موت کا یقین نہیں ہو گیا۔ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب جدران قاضی احمد نوابشاہ
ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید ، قاضی احمد ( ضلع نوابشاہ )۔یوم شہادت ۲۸ ستمبر ۱۹۸۹ء۔آپ ڈاکٹر عبدالقدیر جدران کے بڑے بھائی تھے۔تقسیم ملک کے بعد سندھ میں آکر آباد ہوئے اور
شہادت کے وقت قاضی احمد ضلع نوابشاہ میں رہائش پذیر تھے۔واقعہ شہادت: ۱۲۸ ستمبر ۱۹۸۹ء کو آپ حسب معمول اپنے کلینک میں کام کر رہے تھے کہ ایک
مریض کو دیکھنے کے لئے جانا پڑا مریض دیکھ کر واپس آرہے تھے کہ راستہ میں تین افراد میں سے ایک
نے آپ کی کمر کے ساتھ پستول رکھ کر فائر کر دیا۔آپ گر گئے۔لوگوں نے آپ
کو اٹھایا اور ایدھی ٹرسٹ
کی ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے گئے لیکن آپ راستہ ہی میں دم توڑ گئے۔کسی دوست نے جو آپ
کو پہچانتا تھا آپ کے گھر ٹیلیفون کے ذریعہ اس واقعہ کی اطلاع دی۔انا لله وانا اليه راجعون۔شہید مرحوم نے اپنے پیچھے دو بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے: امتہ
القدوس صاحبہ شادی شدہ ہیں اور لاہور میں رہتی ہیں۔عبدالقیوم صاحب ایم۔ایس۔سی شادی شدہ
ہیں ، نوابشاہ میں مقیم ہیں اور ملازمت کرتے ہیں۔عبدالشکور صاحب بی۔ایس۔سی شادی شدہ ہیں ،
نوابشاہ میں مقیم ہیں اور ملازمت کرتے ہیں۔عبد الماجد صاحب شادی شدہ ہیں اور کراچی میں
ملازمت کرتے ہیں۔امتہ الصبور صاحبہ ایم۔اے اہلیہ مرزا حفیظ احمد صاحب کارکن تحریک جدیدر بوه
میں رہتی ہیں۔(عبدالبصیر صاحب ربوہ میں قیام پذیر ہیں ) سب بچے اللہ کے فضل سے دینی و دنیوی
نعمتوں سے مالا مال ہیں۔مکرم مبشر احمد صاحب تیما پور، کرناٹک
شہادت مبشر احمد صاحب شہید۔تیما پور، کرناٹک (بھارت )۔یوم شہادت ۳۰ / جون
۱۹۹۰ء جماعت احمدیہ عالمگیر نے جب صد سالہ جشن کی تقریبات منائیں تو یتیما پور کی جماعت نے بھی
شایانِ شان پروگرام بنایا۔اس سے وہاں کے شر پسند غیر احمد یوں میں حسد کی آگ بھڑک اٹھی اور
شرارتیں کرنے لگے۔۲۹ جون ۱۹۹۰ء کو ایک احمدی خاتون کی وفات پر جنازہ کو اٹھانے کے لئے
مقامی مسجد کی انتظامیہ سے ڈولا مانگا گیا تو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا۔وہاں رواج یہ ہے کہ
خطبات طاہر بابت شہداء
201
خطبہ جمعہ ۹ر جولائی ۱۹۹۹ء
وفات شدگان کو ڈولے میں ڈال کر لے جایا جاتا ہے۔ہر ملک کے اپنے اپنے رواج ہوتے ہیں وہاں
کا رواج یہی ہے جس پر سب احمدی اور غیر احمدی برابر عمل کرتے ہیں۔وہاں کے مقامی رواج کے
مطابق جنازہ کو قبرستان تک پہنچانے کے لئے چار پائی کی جگہ ڈولا استعمال کیا جاتا ہے۔اگلے دن ۳۰ /جون کو پولیس انسپکٹر کی موجودگی میں دوبارہ مطالبہ کیا گیا تو نہ صرف یہ کہ انکار
کر دیا گیا بلکہ پہلے سے تیار شدہ منصوبہ کے مطابق اُن چنداحمدیوں پر جو ڈولا حاصل کرنے کے لئے
گئے تھے، ایک جم غفیر نے لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔اس حملہ میں چند احمدی شدید زخمی ہو گئے
جن میں سے مکرم مبشر احمد صاحب نا گنڈ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔انـا لـلـه وانا اليه راجعون۔ان
کے پسماندگان وغیرہ کے متعلق کوئی دوسری خبر نہیں ملی۔اب اس خطبہ کو سننے کے بعد شاید اطلاعیں
آجائیں مگر ان کا اب دوبارہ کسی خطبہ میں ذکر نہیں ہو سکتا۔یہ ریکارڈ میں چلی جائیں گی۔مکرم نصیر احمد علوی صاحب دوڑ نوابشاہ
نصیر احمد علوی صاحب شہید۔دوڑ ضلع نوابشاہ۔تاریخ شہادت ۱۷ نومبر ۱۹۹۰ء۔نصیر علوی
شہید کے والد صاحب جو دوڑ ضلع نوابشاہ کے رہنے والے تھے خود احمدی ہوئے تھے، نہایت مخلص اور
فدائی تھے۔یہ آپ ہی کی نیک تربیت کا نتیجہ تھا کہ نصیر احمد علوی دوسروں تک احمدیت کا پیغام پہنچانے
میں سرگرداں رہتے تھے۔کہا کرتے تھے کہ اگر میں دن میں دو چار آدمیوں کو تبلیغ نہ کرلوں تو میرا کھانا
ہضم نہیں ہوتا۔اس وجہ سے دن بدن متعصب لوگ آپ کی مخالفت میں بڑھتے رہے۔ایک دو دفعہ
دھمکی بھی ملی کہ اگر تبلیغ سے باز نہ آئے تو آپ
کو مار دیا جائے گا لیکن آپ نے اس دھمکی کی کوئی پرواہ نہ
کی اور دعوت الی اللہ میں مصروف رہے۔۷ ارنومبر ۱۹۹۰ء کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات دو بجے تین آدمی آپ کے گھر آئے۔ان
میں سے دو تو دیوار پھلانگ کر اندر آگئے اور ایک دیوار پر کھڑا رہا۔گھر کے اندر داخل ہونے والے دو
افراد میں سے ایک نے آپ کے منہ پر تکیہ رکھا اور دوسرے نے آپ کے دل کے بالکل قریب فائر
کر دیا۔آپ
کی اہلیہ فائر کی آواز سن کر جاگ اٹھیں تو کیا دیکھتی ہیں کہ ایک آدمی آپ پر جھکا ہوا ہے۔اہلیہ نے اس کو پیچھے سے پکڑنا چاہا تو اس نے کہنی مار کر انہیں نیچے گرا دیا اور دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا۔اہلیہ نے جب آپ کے اوپر سے کپڑا ہٹایا تو زندگی کی رمق ابھی باقی تھی۔فوراً ہسپتال پہنچایا گیا لیکن
خطبات طاہر بابت شہداء
202
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
رستہ ہی میں آپ شہید ہو گئے۔انا لله وانا اليه راجعون۔آپ نے پسماندگان میں بیوہ مکرمہ فہمیدہ بیگم صاحبہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور تین بیٹے
چھوڑے ہیں۔بڑی بیٹی فرح نصیر صاحبہ سمبڑیال میں بیاہی ہوئی ہیں۔دوسری بیٹی انیقہ چودھری صاحبہ
ہومیو پیتھی کے کورس میں پورے ملک میں اول رہیں۔ان کا نکاح ٹورانٹو کے صفدر حسین واجد سے
ہو چکا ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔تینوں بیٹے احسان الحق علوی، انعام الحق علوی اور انوار الحق علوی
ابھی زیر
تعلیم ہیں۔در
مکرم محمد اشرف صاحب شہید جلہن ضلع گوجرانوالہ
محمد اشرف صاحب شہید، جلہن ضلع گوجرانوالہ۔یوم شہادت ۱۶ دسمبر ۱۹۹۲ء۔محمد اشرف
صاحب آف جلهن ضلع گوجرانوالہ ۱۹۸۴ء میں خود احمدی ہوئے اور بہت جلد ترقی کی۔مجھے لکھا
کرتے تھے کہ میں تو ہر وقت جان ہتھیلی پر لئے پھرتا ہوں سوائے بیوی بچوں کے کوئی میرا نہیں۔ان
پر ۶ اردسمبر ۱۹۹۲ء کی رات کو حملہ کیا گیا۔حملہ آوروں نے دھوکہ سے ان کا اعتماد حاصل کیا۔رات ان
کے پاس ٹھہرے۔کھانا کھایا اور پھر سوتے میں ان کے سر اور چہرے پر پستول سے فائر کر کے شہید
کر دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔ان کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کو ساتھ کے گاؤں اطلاع دینے کے لئے بھجوایا تو سب خبر سن کر
پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے مگر خدا کی راہ میں جان دینے والے اس دوست کے بیٹے نے ان کو تسلیاں
دیں کہ میرا باپ نیک انجام کو پہنچا ہے۔میری والدہ بھی خوش ہیں اور راضی ہیں۔شہید مرحوم نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور چھ بیٹے چھوڑے جو سب ابھی زیر تعلیم
ہیں۔بچوں کے اسماء یہ ہیں :۔اشتیاق احمد صاحب۔اعجاز احمد صاحب۔افتخار احمد صاحب۔شہزاداحمد
صاحب۔طاہر احمد صاحب۔خرم شہزاد صاحب۔صالحہ اشرف صاحبہ اور سعیدہ اشرف صاحبہ۔مکرم را نا ریاض احمد صاحب لاہور
رانا ریاض احمد صاحب شہید، لاہور۔تاریخ شہادت ۵ فروری ۱۹۹۴ء۔آپ ۱۵ / مارچ
۱۹۵۴ء کو مکرم را نا عبدالستار صاحب کے ہاں ضلع وہاڑی کے ایک گاؤں E۔B-285 میں پیدا
ہوئے۔میٹرک کرنے کے بعد بلڈنگ میٹریل کا کاروبار شروع کیا۔آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود
خطبات طاہر بابت شہداء
203
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
علیہ السلام کے ایک صحابی حضرت چودھری غلام قادر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آف لنگیری ضلع
جالندھر کا داماد بننے کا شرف نصیب ہوا۔واقعہ شہادت :۲ فروری ۱۹۹۴ء کی سہ پہر تین بجے دس معاندین احمدیت نے شہید مرحوم
کے والد مکرم را نا عبدالستار صاحب جو ایک پر جوش داعی الی اللہ تھے پر حملہ کیا ور زدوکوب کرنے کے
بعد انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔اسی اثناء میں رانا ریاض احمد صاحب گھر سے باہر آئے اور والد
صاحب کو بچانے کی کوشش کی تو ایک بد بخت نے بالکل قریب سے ان پر فائر کیا جو پیشانی پر لگا اور
آپ وہیں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔دو دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ۵ فروری
۱۹۹۴ء کو اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔اور موت پر ہمیشہ کی زندگی فتح یاب ہوئی۔شہادت
کے وقت آپ کی عمر ۳۹ سال تھی۔آپ کی شہادت کے صرف چار ماہ بعد آپ کی اہلیہ بھی وفات
پاگئیں۔انا لله وانا اليه راجعون۔تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں خدا کے فضل سے بقید حیات ہیں اور زیرتعلیم ہیں۔دو بیٹے وقف نو
کی تحریک میں شامل ہیں۔شہید مرحوم اپنے بھائیوں اور بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ان کے
پانچ بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ایک بھائی رانا ارسال احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں اور ان دنوں جامعہ
میں بطور استاد خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت قابل انسان ہیں۔مکرم احمد نصر اللہ صاحب لاہور
احمد نصر اللہ صاحب شہید ، لاہور۔تاریخ شہادت ۵ فروری ۱۹۹۴ء۔آپ مکرم ڈاکٹر اعجاز الحق
صاحب ساکن آسٹریلیا کے صاحبزادے اور حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کے نواسے تھے۔آپ اپنی والدہ مکرمہ امتہ ائی صاحبہ اہلیہ چودھری حمید نصر اللہ صاحب امیر ضلع
لاہور کے پاس لاہور میں رہتے تھے۔آپ انتہائی نیک نفس ، سادہ اور پر وقار طبیعت کے مالک تھے۔بچپن سے ہی تہجد گزار تھے۔خدا کے فضل سے موصی بھی تھے اور ہر مالی قربانی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر
حصہ لیتے تھے۔۵ فروری ۱۹۹۴ء کو آپ اپنی رہائش گاہ پر آرام کر رہے تھے کہ بعض نامعلوم حملہ آوروں نے
کمرہ میں گھس کر آپ کر سر پر آہنی سر یہ مار مار کر آپ کو شہید کر دیا اور جاتی دفعہ دروازہ کو باہر سے مقفل
خطبات طاہر بابت شہداء
204
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
کر گئے۔اگلے دن شام کے وقت آپ کی شہادت کا علم ہوا۔ے فروری کو ربوہ میں عام قبرستان میں
تدفین ہوئی۔آپ غیر شادی شدہ تھے۔یہ سمجھ نہیں آئی کہ موصی تھے تو عام قبرستان میں کیوں تدفین
ہوئی۔یہ معلوم کرنا چاہئے نظام وصیت سے۔اس وقت تو مجبوری ہوگی پولیس کی کہ بعض دفعہ نعش کو
دیکھنے کے لئے دوبارہ نکالا جاتا ہے مگر بعد میں تو ان کی نعش ، ان کے تابوت
کو بہشتی مقبرے میں منتقل
کر دینا چاہئے۔وسیم احمد بٹ صاحب اور حفیظ احمد بٹ صاحب فیصل آباد
وسیم احمد بٹ صاحب شہید سمن آباد ضلع فیصل آباداور حفیظ احمد بٹ صاحب شہید فیصل آباد۔تاریخ شهادت ۳۰ را گست ۱۹۹۴ء مکرم وسیم احمد صاحب بٹ ۱۹۶۹ء میں مکرم محمد رمضان بٹ صاحب
کے ہاں پیدا ہوئے اور مڈل تک تعلیم حاصل کی اور پھر پاور لومز کا کام کرنے لگے۔جماعت سے بہت
لگاؤ رکھتے تھے اور دعوت الی اللہ میں خوب حصہ لیتے تھے۔نماز با قاعدگی سے ادا کرتے تھے اور چندہ
میں بھی بہت با قاعدہ تھے۔غریب پرور تھے۔واقعہ شہادت: ۳۰ راگست ۱۹۹۴ء کو ایک شخص مشتاق اور اس کے ساتھی حملہ آوروں نے آپ
پر اور آپ کے بھائیوں پر رائفلوں سے گولیاں برسائیں۔جن میں سے ایک گولی آپ کے دل پر اور
دوسری بائیں ٹانگ پر لگی اور آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انـا لــلــه وانـا اليه راجعون۔بوقت
شہادت آپ کی عمر 25 سال تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔اس حملہ میں آپ کے بڑے بھائی محمد امین بٹ اور دو چچازاد بھائی حفیظ احمد صاحب
بٹ اور اختر کریم صاحب بٹ بھی شدید زخمی ہوئے جن میں سے حفیظ بٹ صاحب ابن اللہ رکھا
بٹ صاحب نے الائیڈ ہسپتال پہنچ کر دم تو ڑ دیا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔دونوں کی تدفین
۳۱ /اگست ۱۹۹۴ء کور بوہ کے قبرستان عام میں ہوئی۔حفیظ بٹ شہید ایک ہمدرد، ملنسار اور مخلص احمدی تھے اور دعوت الی اللہ کا بہت شوق رکھتے
تھے۔نماز با جماعت کے علاوہ تہجد بھی ادا کیا کرتے تھے اور چندہ جات میں بہت با قاعدہ تھے۔بوقت
شہادت عمر اٹھارہ سال تھی اور غیر شادی شدہ تھے۔پسماندگان میں آپ کے والدین ، چھ بھائی اور چار
بہنیں ہیں۔چار بھائیوں اور تین بہنوں کی شادیاں ہو چکی ہیں اور دو بھائی ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔
خطبات طاہر بابت شہداء
205
پروفیسر ڈاکٹر نسیم با بر صاحب اسلام آباد
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
شہادت پروفیسر ڈاکٹر نسیم با بر صاحب شہید، اسلام آباد ( پاکستان ) تاریخ شہادت
۱۰ را کتوبر ۱۹۹۴ ء۔پروفیسر ڈاکٹر نسیم بابر شہید ۱۹۵۲ء میں ڈاکٹر سید محمد جی احمدی اور سیدہ امتہ الوحید
صاحبہ کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کے دادا حضرت سید محمد شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں سے تھے۔آپ یعنی پروفیسر ڈاکٹر نسیم صاحب بچپن سے ہی
غیر معمولی ذہین تھے اور خدا کے فضل سے مڈل سے لے کر پی۔ایچ۔ڈی تک مسلسل تعلیمی وظائف
حاصل کرتے رہے۔پی۔ایچ۔ڈی کے لئے وارسا ٹیکنیکل یونیورسٹی پولینڈ میں داخل ہوئے اور ڈاکٹریٹ کرنے
کے بعد ۱۹۸۰ء میں واپس آئے۔پولینڈ میں قیام کے دوران آپ نے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
مرحوم کے ادارے انٹر نیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس سے رابطہ رکھا اور ان کے مختصر کورسز میں داخلہ لیا۔اسی دوران سویڈن ، جرمنی اور اٹلی کی کئی اور اہم یونیورسٹیوں سے بھی آپ کا رابطہ ہو گیا۔چنانچہ آپ
تقریباً ہر سال کسی نہ کسی بین الا قوامی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طور جاتے رہے۔ٹیکنیکل یونیورسٹی برلن میں تقریباً ایک سال گزار کر اور پھر اس یو نیورسٹی سے اپنے قریبی
روابط کی بنا پر Defects in Semi-Conductor Materials اور High
Temperature Super Conductivity کے میدان میں ایسی اعلیٰ اور قابل قدر
ریسرچ کی کہ برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں آپ کی نگرانی میں
Semi-conductor Materials پر مزید تحقیق کے لئے ایک شعبہ کھولنے کی منظوری دے
دی۔اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل تھے اور جرمنی سے اہم سائنسی آلات کی درآمد شروع ہونے
والی تھی کہ آپ کی شہادت ہو گئی۔آپ نے F۔Sc سے لے کر M۔Sc تک کا طالب علمی کا زمانہ راولپنڈی میں ایک مستعد
متحرک خادم کے طور پر گزارا اور مختلف شعبوں کے ناظم رہے۔واقعہ شہادت : ۱۰ / اکتوبر ۱۹۹۴ ء رات ساڑھے دس بجے آپ نے گھنٹی بجنے پر اپنے گھر کا
دروازہ کھولا تو چہرے پر نقاب اوڑھے ہوئے ایک شخص نے گھر کے دروازے کے عین سامنے آپ پر
خطبات طاہر بابت شہداء
206
خطبہ جمعہ 9 جولائی ۱۹۹۹ء
کلاشنکوف کے دو فائر کئے۔ایک دل پر لگا اور دوسرا گردن پر۔دونوں گولیاں جسم سے پار ہو کر پیچھے
دیوار پر لگیں جن سے سخت کنکریٹ کا پلستر بھی اکھڑ گیا۔قاتل فوری طور پر دیوار پھلانگ کر عقبی جنگل
میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اس حادثہ کی عینی شاہد آپ کی اہلیہ مکرم مین باب صاحبہ کے بیان
کے مطابق قاتل چھ فٹ قد کا ایک تنومند شخص تھا جس نے شلوار میض پہنی ہوئی تھی ، چہرے پر نقاب تھا
جس میں سے صرف آنکھیں نظر آ رہی تھیں۔اس کے پاس اسلحہ تھا جو اس نے دروازہ کھلنے سے پہلے
ہی آپ پر تان رکھا تھا۔اس نے کوئی آواز نہ نکالی نہ بات کی، بس چشم زدن میں فائر کر کے فرار ہو گیا۔آپ
کی اہلیہ کے شور مچانے پر ایک ہمسایہ پروفیسر پرویز ہود بھائی دوڑے آئے اور اپنی کار میں ڈاکٹر
نیم بابر کو ڈال کر ہسپتال کی طرف روانہ ہوئے لیکن راستہ ہی میں روح قفس عنصری سے پرواز
کر گئی۔انا لله وانا اليه راجعون۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے۔تینوں بچے ریما با بر، سقراط بابر
اور جبران بابر ابھی زیر تعلیم ہیں اور آج کل اپنی والدہ کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔آپ کی ایک بہن
مکرمہ روبینہ ہاشمی صاحبہ یہاں لندن میں رہتی ہیں اور مکرم خاور ہاشمی صاحب کی اہلیہ ہیں۔آپ کی
خالہ محترمہ طاہرہ ونڈرمین صاحبہ بھی یو۔کے جماعت کی ایک مخلص اور مستعد خاتون ہیں اور بڑی محنت
سے انگلش ڈاک کا کام کر رہی ہیں۔آپ کی شہادت پر جرمنی کے سفیر کے علاوہ قائد اعظم یونیورسٹی کے مختلف پروفیسرز
اور دیگر شخصیات نیز ملکی اخبارات ”دی نیوز راولپنڈی ، ہفت روزہ Pulse اسلام آباد دی مسلم
اسلام آباد نے ملائیت اور مذہبی تعصب کو جتنا بھی وہ برا بھلا کہہ سکتے تھے، کہا اور آپ کی وفات پر
آپ کے پسماندگان سے تعزیت کی۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔یہ مختصر ذکر ہے اس شہادت کا۔اس کے بعد اگلے خطبہ سے انشاء اللہ باقی شہداء کا ذکر شروع
کیا جائے گا۔